ڈوئی امریکہ کے جھوٹے مدّعی کی نسبت پیشگوئی جو مسیحیوں کیلئے عموماً اور امریکہ کے باشندوں کیلئے خصوصاً حُجّت ہوئی
انوارالعلوم (جلد 7)
4
انوار العلوم جلد ۷
۵۳۰
دعوة الامير
بھر کا انتظار کئے بغیر ہی یہ رقم لے لو اور قسم کھا جاؤ مگر جبکہ اس کا دل جانتا تھا کہ وہ اپنی قوم سے
ڈر کر اپنی اس حالت کو چھپا رہا ہے جو پندرہ ماہ تک اس پر طاری رہی ہے تو وہ قسم کیونکر کھا سکتا
تھا۔ اس نے قسم نہ کھائی پر نہ کھائی اور خاموشی سے دن گزار دیئے اور اسلام کے خلاف کتابیں
لکھنا یا زبانی مسیحیت کی تبلیغ کرنا بالکل چھوڑ دیا اور اسی طرح اس پیشگوئی کی صداقت اور بھی
واضح ہو گئی اور گویا اس ذریعے سے اللہ تعالی نے دشمن سے مسیح کی خدائی کے عقیدے سے
رجوع کا تحریر ا اقرار کرا لیا اور اسلام کی صداقت کے متعلق اس کے دل میں جو خیالات
(حالانکہ اسی مباحثے میں جس کے بعد پیشگوئی کی گئی تھی اس نے ایک پرچے میں مسیح کی خدائی
اور تمام صفات الہیہ کو اس کی ذات میں ثابت کرنے کی کوشش کی تھی) پیدا ہوئے تھے ، ان کا
اقرار اس کے اس رویہ کے ذریعے کروا دیا جو قسم کے مطالبے پر اس نے اختیار کیا۔
یہ پیشگوئی اپنی عظمت اور شوکت میں ایسی ہے کہ ہر ایک سعید الفطرت انسان اس کے
ذریعے سے ایمان میں ترقی کر سکتا ہے اور خدا کے جلوے کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیتا ہے کیونکہ
ایک اشد ترین مخالف اسلام اور بڑی قوم کے سرکردہ ممبر کا جو دوسرے مذاہب کے خلاف
بطور مناظر کے پیش کیا گیا ہو اور جس کی عمر اپنے مذہب کی تائید اور دوسرے مذاہب کی مخالفت
میں گزر گئی ہو اس کے دل میں اپنے مذہب کی نسبت شکوک اور دوسرے مذاہب کی صداقت
کے خیالات پیدا کر دینا اور فوق العادت نظارے اس کو دکھلانا اور تبدیلی خیالات کے بدلے میں
مطابق پیشگوئی اس کو پندرہ ماہ تک زندہ رکھنا انسانی طاقت سے بالکل باہر ہے ۔
چوتھی پیشگوئی
ڈوئی امریکہ کے جھوٹے مدعی کی نسبت پیشگوئی جو مسیحیوں کیلئے عموماً
اور امریکہ کے باشندوں کیلئے خصوصاً حجت ہوئی
اب میں ایک اور پیشگوئی جو مسیحیوں پر حجت قائم کرنے کیلئے کی گئی تھی مگر اس میں زیادہ تر
مغربی ممالک کے لوگوں پر حجت تمام کرنا مد نظر تھا بیان کرتا ہوں۔ الیگزنڈر ڈوئی
(Alexander Dowie) امریکہ کا ایک مشہور آدمی تھا۔ یہ شخص اصل میں آسٹریلیا کا
انوار العلوم جلدے
۵۳۱
دعوة الامير
رہنے والا تھا وہاں سے امریکہ چلا گیا ۔ ۱۸۹۲ء میں اس نے مذہبی وعظ کہنے شروع کئے اور جلد ہی
اس دعوے کی وجہ سے کہ اسے بلا علاج کے شفاء بخشنے کی طاقت ہے اس نے مقبولیت عامہ
حاصل کرنی شروع کر دی - ۱۹۰۱ء میں اس نے یہ دعوی کیا کہ وہ مسیح کی آمد ثانی کے لئے بطور
ایلیاہ کے ہے اور اس کا راستہ صاف کرنے آیا ہے چونکہ علامات ظهور مسیح کے پورا ہونے کی
وجہ سے مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو مسیح کی آمد کا انتظار لگ رہا تھا اس دعوے سے
اس کو بہت ترقی ہوئی۔ اس نے ایک زمین خرید کر اس پر صبحون نامی ایک شہر بسایا اور
اعلان کیا کہ مسیح اسی شہر میں اتریں گے ۔ بڑے بڑے مالدار لوگوں نے سب سے پہلے مسیح کو
دیکھنے کی غرض سے لاکھوں روپیہ کے خرچ سے زمین خرید کر وہاں مکان بنوائے اور یہ اس شہر
میں ایک بادشاہ کی طرح رہنے لگا۔ اس کے مرید تھوڑے ہی عرصے میں ایک لاکھ سے زیادہ بڑھ
گئے اور تمام بلاد مسیحبہ میں اس کے مناد تبلیغ کیلئے مقرر کئے گئے ۔ اس شخص کو اسلام سے
سخت عداوت تھی اور ہمیشہ اسلام کے خلاف سخت کلامی کرتا رہتا تھا۔ ۱۹۰۲ء میں اس نے شائع
کیا کہ اگر مسلمان مسیحیت کو قبول نہ کریں گے تو وہ سب کے سب ہلاک کر دیئے جائیں گے۔
اس پیشگوئی کی خبر حضرت اقدس مسیح موعود کو ملی تو آپ نے فوراً اس کے خلاف ایک اشتہار
شائع کیا جس میں اسلام کی فضیلت بیان کرتے ہوئے لکھا کہ مسیحیت کی صداقت ظاہر کرنے کیلئے
کروڑوں آدمیوں کو ہلاک کرنے کی کیا ضرورت ہے میں خدا کی طرف سے مسیح کر کے بھیجا گیا
ہوں مجھ سے مباہلہ کر کے دیکھ لو اس سے بچے اور جھوٹے مذہب کا فیصلہ ہو جائے گا اور لوگوں کو
فیصلہ کرنے میں مدد ملے گی۔ ۲۲۶۔ یہ اشتہار آپ کا ستمبر ۱۹۰۲ء میں شائع کیا گیا اور اس کثرت
سے یورپ اور امریکہ میں شائع کیا گیا کہ دسمبر ۱۹۰۲ء سے لیکر ۱۹۰۳ء کے اختتام تک اس
اشتہار پر مختلف اخبارات امریکہ و یورپ میں ریویو چھپتے رہے جن میں سے تقریباً چالیس
اخبارات نے تو اپنے پرچے یہاں بھی بھیجے ۔ اس قدر اخبارات میں اشتہار کی اشاعت سے
اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ کم سے کم ہیں پچیس لاکھ آدمیوں کو اس دعوت مباہلہ کا علم ہو گیا ہو گا۔
اس اشتہار کا ڈوئی نے جواب تو کوئی نہ دیا اسلام کے خلاف بد دعائیں کرنا شروع کر دیں
اور اس پر سخت حملے شروع کر دیئے ۔ ۱۴ فروری مدد کو اس نے شائع کیا کہ ” میں خدا سے دعا کرتا
ہوں کہ وہ دن جلد آوے کہ اسلام دنیا سے نابود ہو جاوے اے خدا تو ایسا ہی کر اے خدا !
ڈولی کے اخبار میں جو صبحون سے شائع ہوتا تھا
انوارالعلوم جلد کے
۵۳۲
دعوة الامير
اسلام کو ہلاک کر دے" پھر ۵۔ اگست ۱۹۰۳ء میں شائع کیا کہ ”انسانیت پر اس سخت بد نما دھبے
(اسلام) کو صیحون بلاک کر کے چھوڑے گا۔ جب حضرت اقدس نے دیکھا کہ یہ شخص اپنی
مخالفت سے باز نہیں آتا تو آپ نے ۱۹۰۳ء میں ایک اور اشتہار دیا جس کا نام تھا ” ڈوئی اور پکٹ
کے متعلق پیشگوئیاں"۔ اس اشتہار میں آپ نے لکھا کہ مجھ کو اللہ تعالی نے اس وقت اس لئے
بھیجا ہے تاکہ اس کی توحید کو قائم کروں اور شرک کو مٹا دوں اور پھر لکھا کہ امریکہ کیلئے خدا نے
مجھے یہ نشان دیا ہے کہ اگر ڈوئی میرے ساتھ مباہلہ کرے اور میرے مقابلہ پر خواہ صراحتا یا اشارتاً
آجائے تو وہ ” میرے دیکھتے دیکھتے بڑی حسرت اور دکھ کے ساتھ اس دنیائے فانی کو چھوڑ دے
گا۔ اس کے بعد لکھا کہ ڈوئی کو میں نے پہلے بھی دعوت مباہلہ دی تھی مگر اس نے اب تک اس کا
کوئی جواب نہیں دیا اس لئے آج سے اس کو سات ماہ کی جو اب کیلئے مہلت دی جاتی ہے پھر لکھا
کہ ” پس یقین رکھو کہ اس کے صبحون پر جلد ایک آفت آنے والی ہے آخر میں بلا اس کے
جواب کا انتظار کئے دعا کی کہ اے خدا ” یہ فیصلہ جلد تر کر کہ پکٹ اور ڈوئی کا جھوٹ لوگوں پر ظاہر
کر دے“۔ یہ اشتہار بھی کثرت سے بلاد مغربیہ میں تقسیم کیا گیا اور یور اور یورپ اور امریکہ کے متعدد
اخبارات مثلاً گلاسگو ، ہیرلڈ انگلستان، نیویارک کمرشل ایڈور ٹائز را مریکہ وغیر ہا نے اس کے
خلاصے اپنے اخبارات میں شائع کئے اور لاکھوں آدمی اس کے مضمون پر مطلع ہو گئے ۔
جس وقت یہ اشتہار شائع ہوا ہے اس وقت ڈوئی کا ستارہ بڑے عروج پر تھا اس کے مریدوں کی
تعداد بہت بڑھ رہی تھی اور وہ لوگ اس قدر مالدار تھے کہ ہر نئے سال کے شروع میں تمیں لاکھ
روپیہ کے تحائف اس کو پیش کرتے تھے اور کئی کارخانے اس کے جاری تھے ۔ چھ کروڑ کے قریب
اس کے پاس روپیہ تھا اور بڑے بڑے نوابوں سے زیادہ اس کا عملہ تھا اس کی صحت ایسی اچھی
تھی کہ وہ اس کو اپنا معجزہ قرار دیتا تھا اور کہتا تھا کہ میں دوسروں کو بھی اپنے حکم سے اچھا کر سکتا
ہوں، غرض مال ، صحت ، جماعت اقتدار ان چاروں باتوں سے اس کو حصہ وافر ملا تھا۔
اس اشتہار کے شائع ہونے پر لوگوں نے اس سے سوال کیا کہ وہ کیوں آپ کے اشتہارات کا
جواب نہیں دیتا تو اس نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ " تم فلاں فلاں بات کا جواب کیوں نہیں دیتے ۔
جواب ! کیا تم خیال کرتے ہو کہ میں ان کیڑوں مکوڑوں کا جواب دوں گا۔ اگر میں اپنا پاؤں ان پر
رکھوں تو ایک دم میں ان کو کچل سکتا ہوں مگر میں ان کو موقع دیتا ہوں کہ میرے سامنے سے دور
چلے جائیں اور کچھ دن اور زندہ رہ لیں"۔ انسان بعض دفعہ کیسی نادانی کر لیتا ہے ۔ ڈوئی نے
انوار العلوم جلد ہے
۵۳۳
دعوة الامير
مقابلے سے انکار کرتے ہوئے مقابلہ کر لیا اس نے فورنہ کیا کہ حضرت اقدس نے صاف لکھ دیا تھا
کہ اگر یہ اشار تا بھی میرے مقابل پر آئے گا تو دکھ کے ساتھ میری زندگی میں ہلاک ہوگ؟ میں ہلاک ہو گا اس نے
آپ کو کیڑا قرار دیکر یہ کہہ کر اگر میں اس پر اپنا پاؤں رکھ دوں تو کچل دوں اپنے آپ کو آپ کے
مقابلے پر کھڑا کر دیا اور خدا کے عذاب کو اپنے اوپر نازل کرالیا۔ پر
مگر اس کی سرکشی اور تکبر یہیں پر ختم نہ ہوا اس نے کچھ دن بعد آپ کا ذکر کرتے ہوئے
آپ کی نسبت یہ الفاظ استعمال کئے ۔ ” بیوقوف محمدی مسیح " اور یہ بھی لکھا کہ ”اگر میں خدا کی
زمین پر خدا کا پیغمبر نہیں تو پھر کوئی بھی نہیں ۔ اور دسمبر ۱۹۰۳ء کو تو کھلا کھلا مقابلے پر آکھڑا ہوا
اور اعلان کیا کہ ایک فرشتے ہو نے مجھ سے کہا ہے کہ تو اپنے دشمنوں پر غالب آئے گا گویا
حضرت اقدس کی پیشگوئی کے مقابلے میں آپ کی ہلاکت کی پیشگوئی شائع کر دی۔ یہ اس کا
مقابلہ جو پہلے اشار نا شروع ہوا اور آہستہ آہستہ صراحت کی طرف آتا گیا جلد پھل لے آیا اور
اس آخری حملے کے بعد چونکہ وہ مقابل پر آگیا تھا۔ حضرت اقدس مسیح موعود نے اس کے خلاف
لکھتا چھوڑ دیا اور فَانْتَظِرْ إِنَّهُمْ مُنْتَظِرُونَ کے حکم کے مطابق خدائی فیصلے کا انتظار کرنا
شروع کر دیا ۔ آخر اللہ تعالی نے جو پکڑنے میں دھیما ہے مگر جب پکڑتا ہے تو سخت پکڑتا ہے اپنا
ہاتھ اس کی طرف بڑھایا اور وہ پاؤں جن کو وہ اس کے مسیح پر رکھ کر کچلنا چاہتا تھا اس نے معطل
کر دیئے اس کے مسیح پر پاؤں رکھنے کی طاقت تو اسے کہاں مل سکتی تھی وہ ان پاؤں کو زمین پر
رکھنے کے قابل بھی نہ رہا یعنی خدا کا غضب فالج کی شکل میں اس پر نازل ہو ا کچھ دن کے بعد افاقہ
ہو گیا مگر دو ماہ بعد ۱۹- دسمبر کو دوسرا حملہ ہوا اور اس نے رہی سہی طاقتیں بھی تو ڑ دیں ۔ جب وہ
بالکل لاچار ہو گیا تو اس نے اپنا کام اپنے نائبوں کے سپرد کیا اور خود ایک جزیرہ میں جس کی آب و
ہوا فالج کیلئے اچھی تھی بود و باش اختیار کرلی ۔ مگر اللہ تعالی کے غضب نے اس کو اب بھی نہ
چھوڑا اور چاہا کہ جس طرح اس نے اس کے مسیح کو کیڑا کہا تھا اس کو کیڑے کی طرح ثابت کر
کے دکھائے اور وہ چیزیں جن پر گھمنڈ کر کے اس نے یہ جرأت کی تھی انہیں کے ذریعے اسے
ذلیل کرے ۔ چنانچہ ایسا ہوا کہ اس کے بیمار ہو کر چلے جانے پر اس کے مریدوں کے دل میں شک
پیدا ہوا کہ یہ تو اوروں کو دعا سے نہیں بلکہ اپنے حکم سے اچھا کرتا تھا، یہ خود ایسا کیوں بیمار ہوا
اور انہوں نے اس کے بعد اس کے کمروں کی جن میں وہ اور کسی کو جانے نہیں دیتا تھا تلاشی لی تو
ڈوئی کا اخبار
اہر
انوار العلوم جلدے
۵۳۴
دعوة الامير
اس میں سے شراب کی بہت سی بوتلیں نکلیں اور اس کی بیوی اور لڑکے نے گواہی دی کہ وہ
چھپ کر خوب شراب پیا کرتا تھا حالانکہ وہ اپنے مریدوں کو سختی سے شراب پینے سے روکتا تھا اور
کسی نشہ کی چیز کی اجازت نہیں دیتا تھا حتی کہ تمباکو نوشی سے بھی منع کرتا تھا اور اس کی بیوی نے کہا
کہ میں اس کی سخت غربت کے ایام میں بھی وفادار رہی ہوں مگر اب مجھے یہ معلوم کر کے سخت
افسوس ہوا ہے کہ اس نے ایک مالدار بڑھیا سے شادی کرنے کی خاطر یہ نیا مسئلہ بیان کرنا شروع
کیا ہے کہ ایک سے زیادہ شادیاں جائز ہیں در حقیقت اس مسئلہ کی تہہ میں اس کا اپنا ارادہ شادی
کا ہے چنانچہ اس نے اس بڑھیا کے خطوط جو ڈوٹی کے خطوں کے جواب میں آئے تھے لوگوں کو
دکھائے ۔ اس پر لوگوں کا غصہ اور بھی بھڑکا اور جماعت کے اس روپیہ کا حساب دیکھا گیا جو اس کے
پاس رہتا تھا اور معلوم ہوا کہ اس نے اس میں سے پچاس لاکھ روپیہ نمبن کر لیا ہے اور یہ بھی ظاہر
ہوا کہ شہر کی کئی نوجوان لڑکیوں کو اس نے خفیہ طور پر ایک لاکھ سے زائد روپیہ کے تحائف دیئے
ہیں۔ اس پر اس جماعت کی طرف سے اسے ایک تار دیا گیا جس کے الفاظ یہ ہیں ” تمام جماعت
بالاتفاق تمهاری فضول خرچی، ریا کاری غلط بیانی مبالغہ آمیز کلام لوگوں کے مال کے ناجائز
استعمال ، ظلم اور غصب پر سخت اعتراض کرتی ہے اس واسطے تمہیں تمہارے عہدے سے معطل
کیا جاتا ہے "۔
ڈوئی ان الزامات کی تردید نہ کر سکا اور آخر سب مرید اس کے مخالف ہو گئے ، اس نے چاہا کہ خود
اپنے مریدوں کے سامنے آکر ان کو اپنی طرف مائل کرے مگر سٹیشن پر سوائے چند لوگوں کے کوئی
اس کے استقبال کو نہ آیا اور کسی نے اس کی بات کی طرف توجہ نہ کی۔ آخر وہ عدالتوں کی طرف
متوجہ ہو ا مگر وہاں سے بھی اس کو قومی فنڈ پر قبضہ نہ ملا اور صرف ایک قلیل گزارہ دیا گیا اور اس
کی حالت ناچاری کی یہاں تک پہنچ گئی کہ اس کے حبشی نوکر اس کو اٹھا اٹھا کر ایک جگہ سے
دوسری جگہ پر رکھتے تھے اور سخت تکلیف اور دکھ کی زندگی وہ بسر کرتا تھا۔ اس کی تکلیف اور دکھ
کو دیکھ کر اس کے دو چار ملنے والوں نے جو ابھی تک اس سے ملتے تھے اسے مشورہ دیا کہ وہ اپنا
علاج کروائے مگر وہ علاج کرانے سے اس بناء پر انکار کرتا رہا کہ لوگ کہیں گے کہ یہ لوگوں کو تو
علاج سے منع کرتا تھا اور خود علاج کراتا ہے۔ آخر جبکہ اس کے ایک لاکھ سے زیادہ مریدوں میں
سے صرف دو سو کے قریب باقی رہ گئے اور عدالتوں میں بھی ناکامی ہوئی اور بیماری کی بھی تکلیف
بڑھ گئی تو ان تکالیف کو برداشت نہ کر سکا اور پاگل ہو گیا اور ایک دن اس کے چند مرید جب اس
انوار العلوم جلدے
۵۳۵
دعوة الامهر
کی وعظ سننے کیلئے گئے تو انہوں نے دیکھا کہ اس کے تمام جسم پر پٹیاں بندھی ہوئی ہیں۔ اس نے ان
سے کہا کہ اس کا نام جیری ہے اور وہ ساری رات شیطان سے لڑتا رہا ہے اور اس جنگ میں اس کا
جرنیل مارا گیا ہے اور وہ خود بھی زخمی ہو گیا ہے اس پر ان لوگوں کو یقین ہو گیا کہ یہ شخص بالکل
پاگل ؟ ہو گیا ہے اور وہ بھی اس کو چھوڑ گئے اور حضرت اقدس کے یہ الفاظ کہ وہ ” میرے دیکھتے
دیکھتے بڑی حسرت اور دکھ کے ساتھ اس دنیائے فانی کو چھوڑ دے گا"۔ آٹھ مارچ ۱۹۰۴ء کو
پورے ہو گئے یعنی ڈوئی حسرت اور دکھ کے ساتھ اس دنیا سے کوچ کر گیا۔ اس کی موت کے وقت
اس کے پاس صرف چار آدمی تھے اور اس کی پونجی کل تمیں روپے کے قریب تھی۔
اے بادشاہ ! اس سے بڑھ کر حسرت اور اس سے بڑھ کر دکھ کی کیا کوئی اور موت ہو سکتی ہے؟ یقینا
یہ ایک عبرت انگیز واقعہ ہے اور اہل مغرب کے لئے کھلا کھلا نشان۔ چنانچہ بہت سے اخبارات نے
اس امر کو تسلیم کیا کہ حضرت اقدس کی پیشگوئی پوری ہو گئی ہے اور وہ ایسا کرنے پر مجبور تھے۔
مثال کے طور پر میں چند اخبارات کے نام لکھ دیتا ہوں۔ ڈونول گزٹ
(Dunville Gazette) امریکن اخبار اس واقعہ کا ذکر کر کے لکھتا ہے ۔ ”اگر احمد اور ان
کے پیرو اس پیشگوئی کے جو چند ماہ ہوئے پوری ہو گئی ہے نہایت صحت کے ساتھ پورا ہونے پر فخر
کریں تو ان پر کوئی الزام نہیں ہے ۔ جون ۱۹۰۴ء ۔
امریکہ کا اخبار ٹرتھ سیکر ۔ (۱۵ - جون ۱۹۰۴ء) لکھتا ہے : ” ظاہری واقعات چیلنج کرنے والے کے
زیادہ دیر تک زندہ رہنے کے خلاف تھے مگر وہ جیت گیا"۔ یعنی حضرت اقدس کی عمر ڈوئی سے زیادہ
تھی اور وہ آپ کے مقابلہ میں جوان تھا۔
بوسٹن امریکہ کا اخبار ہیرلڈ ۔ (۲۳- جون ۱۹۰۴ء) لکھتا ہے : ”ڈوٹی کی موت کے بعد ہندوستانی نہی
کی شہرت بہت بلند ہو گئی ہے کیونکہ کیا یہ سچ نہیں کہ انہوں نے ڈوئی کی موت کی پیشگوئی کی تھی
کہ یہ ان کی یعنی مسیح کی زندگی میں واقع ہوگی اور بڑی حسرت اور دکھ کے ساتھ اس کی موت
ہوگی ، ڈوئی کی عمر پینسٹھ سال کی تھی اور پیشگوئی کرنے والے کی پچھتر سال کی “۔
ان چند اقتباسات سے نتیجہ نکالا جا سکتا ہے کہ اس پیشگوئی کا اثر مسیحی بلکہ دہر یہ اخبارات کے
ایڈیٹروں کے دل پر بھی نہایت گہرا پڑا تھا اور وہ اس کے حیرت انگیز نتائج سے ایسے متاثر ہو گئے
تھے کہ اس اثر کو اخباروں میں ظاہر کرنے سے بھی نہ جھجکے ۔ پس یہ بات بالکل یقینی ہے کہ جب
مغربی ممالک کے باشندوں کے سامنے یہ نشان پورے زور سے پیش کیا گیا تو اپنے بیسیوں ہم