لیکھرام کے متعلق آپ کی پیشگوئی جو اہل ہند کیلئے حجّت بنی

انوارالعلوم (جلد 7)

انوار العلوم جلدے
۵۳۶
دعوة الامير
مذہب اخبار نویسوں کی گواہی کی موجودگی میں وہ اس کی صداقت کا انکار نہیں کر سکیں گے اور
اس امر کے تسلیم کرنے پر مجبور ہوں گے کہ اسلام ہی سچا مذہب ہے ۔ اس میں داخل ہوئے بغیر
انسان نجات نہیں پاسکتا اور اپنے پرانے خیالات اور عقائد ترک کر کے وہ لوگ اسلام کے قبول
کرنے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور مسیح موعود علیہ السلام پر ایمان لانے میں دریغ
نہیں کریں گے بلکہ اس کے آثار ابھی سے شروع ہو گئے ہیں اور امریکہ میں اس وقت دوسو سے
زیادہ لوگ احمدی ہو چکے ہیں۔
پانچویں پیشگوئی
لیکھرام کے متعلق آپ کی پیشگوئی جو اہلِ ہند کیلئے مجبت بنی
اب میں آپ کی ان پیشگوئیوں میں سے ایک پیشگوئی بیان کرتا ہوں جو اہل ہند پر صداقت
اسلام ظاہر کرنے کیلئے کی گئی تھیں اور جنہوں نے اپنے وقت پر پوری ہو کر لاکھوں آدمیوں کے
دل ہلا دیئے اور اسلام کی صداقت کا ان کو دل ہی دل میں قائل کر دیا اور بیسیوں آدمی ظاہر
میں اسلام اور برابر اسلام لا رہے ہیں۔
اس پیشگوئی کی تفصیل یہ ہے کہ چالیس پچاس سال سے ہندوؤں کا ایک فرقہ نکلا ہے جسے
آریہ سماج کہتے ہیں اس فرقے نے موجودہ زمانے میں اسلام کی حالت خراب دیکھ کر یہ ارادہ
کیا ہے کہ مسلمانوں کو ہندو بنایا جائے اور اس غرض کیلئے ہمیشہ اس کے مذہبی لیڈر اسلام کے
خلاف سخت گندہ اور فحش لٹریچر شائع کرتے رہے ہیں ۔ ان لیڈروں میں سے سب سے زیادہ گندہ
رہن اور اعتراض کرنے والا ایک شخص لیکھرام نامی تھا۔ حضرت اقدس علیہ السلام نے اس
کے ساتھ بہت دفعہ گفتگو کی اور اسے اسلام کی صداقت کا قائل کیا مگر وہ اپنی ضد میں بڑھتا گیا
اور ایسے ایسے گندے ترجمے قرآن کریم کی آیات کے شائع کرتا رہا کہ ان کو پڑھنا بھی ایک
شریف آدمی کیلئے مشکل ہے۔ اس شخص کے نزدیک گویا سب سے بُرا شخص دنیا میں وہ تھا جو تمام
انسانی کمالات کا جامع تھا اور سب سے لغو کتاب وہ تھی جو سب علوم کی مخزن ہے مگر سورج کی

انوار العلوم جلد ہے
۵۳۷
دعوة الامير
روشنی ایک بیمار آنکھ کی بینائی کو صدمہ ہی پہنچاتی ہے یہی حال اس کا تھا۔ جب بحث مباحثے نے
طول پکڑا یہ شخص رسول کریم ﷺ کی نسبت بد گوئی میں بڑھتا ہی چلا گیا اور حضرت اقدس
علیہ الصلوٰۃ والسلام کی نسبت بھی ٹھٹھے کرتا اور کہتا رہا کہ مجھے کوئی نشان کیوں نہیں دکھاتے تو
آخر حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کے متعلق اللہ تعالی سے دعا کی اور آپ کو بتایا
گیا کہ اس کے لئے یہ نشان ہے کہ یہ جلد ہلاک کیا جائے گا اس پیشگوئی کے شائع کرنے سے پہلے
آپ نے لیکھ نے لیکرام سے دریافت کیا کہ اگر اس پیشگوئی کے شائع کرنے سے اس کو رنج پہنچے تو
اس کو ظاہر نہ کیا جائے مگر اس نے اس کے جواب میں لکھا کہ مجھے آپ کی پیشگوئیوں سے کچھ
خوف نہیں ہے آپ بیٹک پیشگوئی شائع کریں ۔ مگر چونکہ پیشگوئی میں وقت کی تعیین نہ تھی
اور لیکھرام وقت کی تعیین کا مطالبہ کرتا تھا آپ نے اس پیشگوئی کے شائع کرنے میں اس
وقت تک توقف کیا جب تک اللہ تعالی کی طرف سے وقت معلوم ہو جائے ۔ آخر اللہ تعالی کی
طرف سے یہ خبر پا کر کہ ۲۰۔ فروری ۱۸۹۳ء سے لیکر چھ برس کے اندر لیکھرام پر ایک دردناک
عذاب آئے گا جس کا نتیجہ موت ہوگا ہو گا یہ پیشگوئی شائع کر دی ساتھ ہی عربی زبان میں یہ الہام بھی
شائع کیا جو لیکھرام کی نسبت تھا یعنی عِجْلٌ جَسَدُ لَهُ خُوَار لَهُ نَصَبٌ وَعَذَابٌ ٢٦٤۔ یعنی
یہ شخص گوساله سامری کی طرح ایک بچھڑا ہے جو یونہی شور مچاتا ہے ورنہ اس میں روحانی
زندگی کا کچھ حصہ نہیں اس پر ایک بلا نازل ہو گی اور عذاب آئے گا۔ اس کے بعد آپ نے لکھا
کہ اب میں تمام فرقہ ہائے مذاہب پر ظاہر کرتا ہوں کہ اگر اس شخص پر چھ برس کے عرصے میں
آج کی تاریخ سے یعنی ۲۰۔ فروری ۱۸۹۳ء سے کوئی ایسا عذاب نازل نہ ہوا جو معمولی تکلیفوں
سے نرالا اور خارق عادت اور اپنے اندر الہی ہیبت رکھتا ہو تو سمجھو کہ میں خدا کی طرف سے
نہیں ۔ ۲۶۸
۲۶۷
اس پیشگوئی کے کچھ عرصے کے بعد آپ نے دوسری پیشگوئی جس میں اس شخص کی
ہلاکت کے متعلق مزید وضاحت تھی شائع کی۔ اس کے الفاظ یہ تھے ۔
وَبَشَّرَنِي رَبِّي وَقَالَ مُبَشِّرًا سَتَعْرِفُ يَوْمَ الْعِيدِ وَالْعِيدُ اقْرَبْ
وَمِنْهَا مَا وَعَدَنِي رَبِّي وَاسْتَجَابَ دُعَائِي فِي رَجُلٍ مُفْسِدٍ عَدُوٌّ اللَّهِ وَرَسُولِهِ
الْمُسَمَّى ليكهرام الْفَشَاوَرِي وَاخْبَرَنِي رَبِّي أَنَّهُ مِنَ الْهَالِكِينَ إِنَّهُ كَانَ يَسُبُّ نَبِيَّ اللَّهِ
وَيَتَكَلَّمُ فِي شَأْنِهِ بِكَلِمَةٍ خَثِينَةٍ فَدَ وَفَدَعَوْتُ عَلَيْهِ وَبَشَرَنِي رَبِّي بِمُونِهِ فِي سِتِ سَنَةٍ

انوار العلوم جلدے
۵۳۸
دعوة الامير
إِنَّ فِي ذَلِكَ لانتِ لِلطَّالِبِينَ ٢٦ یعنی اللہ تعالی نے مجھے بشارت دی ہے کہ تو ایک یورم
عید دیکھے گا اور وہ دن عید کے دن سے بالکل ملا ہوا ہو گا اور پھر لکھا کہ اللہ تعالی کی طرف سے جو
کچھ مجھ پر فضل ہوئے ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ ایک شخص لیکھرام کے متعلق اس نے
میری دعا قبول کرلی ہے اور مجھے خبر دی ہے کہ وہ ہلاک ہو جائے گا یہ شخص رسول کریم اللہ کو
گالیاں دیا کرتا تھا پس میں نے اس کے خلاف دعا کی اور میرے رب نے مجھے جایا کہ یہ چھ سال
کے عرصے میں مر جائے گا اس میں طلبگاروں کیلئے بہت سی نشانیاں ہیں ۔
اس کے بعد مزید تشریح معلوم ہوئی اور وہ آپ کی کتاب برکات الدعا کے ٹائٹل پیج پر
اس عنوان کے نیچے شائع کی گئی کہ " لیکھرام پشاوری کی نسبت ایک اور خبر" اور اس میں یہ لکھا
گیا کہ ” آج ۲ - اپریل ۱۸۹۳ء مطابق ۱۴- ماه رمضان ۱۳۱۰ ھ ( روز یکشنبہ مؤلف) ہے صبح کے
وقت تھوڑی سی غنودگی کی حالت میں میں نے دیکھا کہ میں ایک وسیع مکان میں بیٹھا ہوا ہوں
اور چند دوست بھی میرے پاس موجود ہیں ۔ اتنے میں ایک شخص قوی ہیکل مہیب شکل گویا اس
کے چہرے سے خون ٹپکتا ہے میرے سامنے آکر کھڑا ہو گیا میں نے نظر اٹھا کر دیکھا تو مجھے معلوم
ہوا کہ وہ ایک نئی خلقت اور شمائل کا شخص ہے گویا انسان نہیں ملا تک شد ادو غلاظ میں سے ہے
اور اس کی ہیبت دلوں پر طاری تھی اور میں اس کو دیکھتا ہی تھا کہ اس نے مجھ سے پوچھا کہ
لیکھرام کہاں ہے؟ ہے اور ؟ اور ایک اور اور شخص شخص کا کا نام نام لیا لیا کہ کہ وہ وہ کہاں کہاں۔ ہے تب میں نے اس وقت سمجھا کہ یہ
شخص لیکھرام اور دوسرے شخص کی سزا دہی کیلئے مامور کیا گیا ہے ۲۷۰۔
اور کتاب مستطاب آئینہ کمالات اسلام میں آپ نے لیکھرام کے متعلق اپنی ایک نظم میں
یہ اشعار شائع کئے -
الا اے دشمن نادان و بے راہ
منکر از شمان محمد
کرامت گرچه بے نام و نشان است
الا
اے
مترس
از تیغ بران محمد
هم از نور نمایان محمد
بیا بنگر ز غلمان محمد الله
ان تمام پیشگوئیوں سے واضح ہوتا ہے کہ آپ کو مختلف اوقات میں خبر دی گئی تھی کہ (1)
لیکھرام پر کوئی عذاب نازل کیا جائے گا جس کا نتیجہ موت ہو گا۔ (۲) یہ عذاب چھ سال کے عرصے
میں آئے گا ۔ (۳) یہ عذاب جس دن آئے گا وہ دن عید کے دن سے بالکل ملا ہو ا دن ہو گا یعنی عید
کے پہلے یا پچھلے دن (۳) لیکھرام سے وہی سلوک کیا جائے گا جو گو سالہ سامری سے کیا گیا تھا اور

انوار العلوم جلدے
۵۳۹
دعوة الامير
وہ سلوک یہ تھا کہ گوسالہ کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے جلایا اور دریا میں ڈال دیا گیا تھا۔ (۵) اس کی
ہلاکت کیلئے ایک شخص جس کی نظروں سے خون ٹپکتا تھا مقرر کیا گیا ہے ۔ (۶) وہ رسول کریم
کی تلوار کا کشتہ ہو گا۔ یہ نشانات اور علامتیں اتنی واضح ہیں کہ ان کے منطوق اور مفہوم
کی نسبت کچھ بھی شبہ نہیں رہ جاتا۔ ان پیشگوئیوں کے پورے پانچ سال کے بعد جبکہ دشمن ہنس
رہے تھے کہ پانچ سال گزر گئے اور کچھ بھی نہیں ہوا ہوا مرزا صاحب جھوٹے نکلے ، عید الفطر کے جو
جمعہ کو ہوئی تھی دوسرے دن ہفتے کو عصر کے وقت لیکھرام کسی نامعلوم شخص کے تیز خنجر سے
زخمی کیا گیا اور اتوار کے دن مر گیا اور اللہ تعالی کا کلام اپنی تمام تفاصیل کے ساتھ پورا ہوا۔
الہام میں تھا کہ وہ چھ سال کے اندر مرے گا وہ چھ سال کے اندر ہی مر گیا، بتایا گیا تھا کہ اس کا
واقعہ عید کے دن سے ملے ہوئے دن کو ہو گا اور وہ مؤمنوں کیلئے عید کا دن ہو گا چنانچہ ایسا ہی ہوا
کہ وہ عید کے دوسرے ہی دن زخمی ہوا کہا گیا تھا کہ اس کو کوئی شخص جس کے چہرے سے خون
ٹپکتا ہوا معلوم ہوتا تھا ہلاک کرے گا سو ایسا ہی ہوا بتایا گیا تھا کہ اس کو تیغ محمد تقتل کرے گی سو وہ
قتل کیا گیا ، خبر دی گئی تھی کہ اس کا حال گوسالہ سامری کی طرح ہو گا سو جس طرح گوسالہ سامری
ہفتے کے دن ٹکڑے ٹکڑے کیا گیا تھا وہ بھی ہفتے ہی کے دن ٹکڑے ٹکڑے کیا گیا اور جس طرح
خو ساله سامری پہلے جلایا گیا اور پھر اس کی راکھ دریا میں ڈالی گئی تھی اسی طرح لیکھرام بھی
بسبب ہندو ہونے کے پہلے جلایا گیا اور پھر اس کی راکھ دریا میں ڈالی گئی۔
اس کے قتل کے واقعات کی تفصیل یہ بتائی جاتی ہے کہ ایک شخص اس کے پاس آیا جس کی
نسبت کہا جاتا ہے کہ اس کی آنکھوں سے خون ٹپکتا تھا اور اس نے لیکھرام سے کہا کہ وہ مسلمان
سے ہندو ہونا چاہتا ہے ۔ لیکھرام نے باوجود لوگوں کے سمجھانے کے کہ اس کو اپنے پاس رکھنا
ٹھیک نہیں اس کو اپنے پاس رکھا، لیکھرام کو اس پر بہت اعتبار ہو گیا تھا، آخر اس نے وہی دن
اس کو آریہ بنانے کیلئے مقرر کیا جس دن وہ زخمی کیا گیا وہ ہفتے کا دن تھا اور لیکھرام کچھ لکھ رہا تھا
اس نے نامعلوم شخص سے کوئی کتاب اٹھا دینے کیلئے کہا۔ اس پر اس شخص نے انداز سے تو یہ
ظاہر کیا کہ گویا وہ کتاب اٹھا کر لا رہا ہے لیکن پاس پہنچتے ہی اس نے لیکھرام کے پیٹ میں منجر
پیوست کر دیا اور پھر اس کو کئی مرتبہ گھما کر ہلایا تاکہ انتڑیاں کٹ جائیں اور پھر وہ شخص جیسا کہ
لیکھرام کے رشتہ داروں کا بیان ہے غائب ہو گیا۔ لیکھرام مکان کی دوسری منزل پر تھا اور اس
کے مکان کے نیچے دروازے کے پاس اس وقت بہت سے لوگ جمع تھے لیکن کوئی شخص گواہی

آج 10 میں سے 10 باقی