طاعون کی پیشگوئی جس سے ثابت کیا گیا کہ اللہ تعالیٰ تمام باریک در باریک اسباب کا مالک ہے
انوارالعلوم (جلد 7)
انوار العلوم جلدے
۵۴۱
وحدة الامير
کا ہندوستان میں آنا مفاد حکومت کے خلاف ہو گا کیونکہ جوں جوں ان کے آنے کی خبر پھیلتی جاتی
تھی سکھوں میں پرانی روایات تازہ ہو کر جوش پیدا ہوتا جاتا تھا اور ڈر تھا کہ ان کے آنے پر کوئی
فساد ہو جائے ۔ آخر عدن تک پہنچنے کے بعد وہ روک دیئے گئے اور یہ روک دیئے جانے کی خبر
اس وقت معلوم ہوئی جبکہ لوگ یہ سمجھ چکے تھے کہ اب وہ چند ہی روز میں داخل ہندوستان ہوا
چاہتے ہیں سکھوں کی امیدوں کو اس سے سخت صدمہ پہنچا لیکن اللہ عَالِمُ الْغَيْبِ وَ
ذُو الْجَلَالِ کا جلال ظاہر ہوا کہ وہ لوگوں کے دلوں کو اس وقت پڑھ لیتا ہے جب وہ خود اپنے
خیالات سے واقف نہیں ہوتے۔
ساتویں پیشگوئی
طاعون کی پیشگوئی جس سے ثابت کیا گیا کہ اللہ تعالٰی
تمام بار یک دربار یک اسباب کا مالک ہے
افغانستان اور اس کے ہمسایہ ملک کے متعلق حضرت اقدس کی پیشگوئیاں بیان کرنے کے
بعد میں نے چار پیشگوئیاں ایسی بیان کی ہیں جن سے تین قوموں پر حجت تمام کی گئی ہے اب میں
ایک ایسی پیشگوئی بیان کرتا ہوں جس سے تمام اقوام ہند اور ان کے ذریعے سے تمام دنیا پر
حجت قائم کی گئی ہے اور اللہ تعالی نے یہ ثابت فرمایا ہے کہ وہ بار یک دربار یک اسباب پر قادر
ہے اور ان کو اپنے مامور کی تائید میں لگاتا ہے۔ اس قسم کی پیشگوئیاں بھی حضرت اقدس نے
بہت سی کی ہیں جو اپنے اپنے وقت پر پوری ہو چکی ہیں اور بعض آئندہ پوری ہوں گی مگر میں ان
میں سے مثال کے طور پر طاعون کی پیشگوئی کو لیتا ہوں جس میں یہ خصوصیت ہے کہ اس کی خبر
رسول کریم اللہ نے بھی دی تھی اور فرمایا تھا کہ یہ بیماری مسیح موعود کے وقت میں پھوٹے
گی ۔ ۲۷۴
جب رسول کریم ال کی پیشگوئی کے مطابق رمضان کی تیرہ تاریخ کو چاند گرہن اور
اٹھائیس ۲۸ تاریخ کو سورج گرہن ہوا تو اس وقت حضرت اقدس علیہ السلام کو بتایا گیا کہ اگر
انوار العلوم جلد
۵۴۲
دعوة الامير
,
لوگوں نے اس نشان سے فائدہ نہ اٹھایا اور تجھے قبول نہ کیا تو ان پر ایک عام عذاب نازل ہو گا۔
چنانچہ آپ کے اپنے الفاظ یہ ہیں : وَحَاصِلُ الكَلَامِ إِنَّ الْكَسُوفَ وَالْخَسُوفَ أَيْتَانِ
مُخَوفَتَانِ وَإِذَا اجْتَمَعَا فَهُوَ تَهْدِيدُ شَدِيدٌ مِنَ الرَّحْمَنِ وَإِشَارَةٌ إِلَى أَنَّ الْعَذَابَ قَدْ تَقَرَّرَوَ
اقدَ مِنَ اللَّهِ لِأَهْلِ الْعُدْوَانِ ٢٤٥
یعنی کسوف و خسوف اللہ تعالی کی طرف سے دو ڈرانے والے نشان ہیں اور جب اس
طرح جمع ہو جائیں جس طرح اب جمع ہوئے ہیں تو اللہ تعالی کی طرف سے بطور تنبیہہ اور اس
بات کی طرف اشارہ ہوتے ہیں کہ عذاب مقرر ہو چکا ہے ان لوگوں کیلئے جو سرکشی سے باز نہ
آئیں ۔ اس کے بعد اللہ تعالی نے اس پیشگوئی - وئی کے پورا کرنے کیلئے آپ کے دل میں تحریک کی
کہ آپ ایک وباء کیلئے دعا کریں چنانچہ آپ اپنے ایک عربی قصیدے میں جو ۱۸۹۴ء میں چھپا
ہے فرماتے ہیں
فَلَمَّا طَغَى الْفِسْقُ الْمُبِيدُ بِسَيْلِهِ تَمَنَّيْتُ لَوْ كَانَ الْوَبَاءُ الْمُتَبَر
فَإِنَّ هَلَاكَ النَّاسِ عِنْدَ أُولِي النُّهَى احَبُّ وَأَولَى مِنْ ضَلَالِ يَدَمِرُهُ
یعنی جب ہلاک کر دینے والا فسق ایک طوفان کی طرح بڑھ گیا تو میں نے اللہ تعالی سے چاہا
کہ کاش ایک وباء پڑے جو لوگوں کو بلاک کر دے کیونکہ عقلمندوں کے نزدیک لوگوں کا مر جانا
اس سے زیادہ پسندیدہ اور عمدہ ر عمدہ سمجھا جاتا ہے کہ وہ تباہ کر دینے والی گمراہی میں مبتلاء ہو جائیں۔
اس کے بعد ۱۸۹۷ء میں آپ نے اپنی کتاب سراج منیر میں لکھا کہ اس عاجز کو الہام ہوا
ہے يَا مَسِيحَ الْخَلْقِ عَدْوَانَا ۲۷۷۔ یعنی اے خلقت کیلئے مسیح ہماری متعدد بیماریوں کیلئے
توجہ کر پھر فرماتے ہیں ۔ ” دیکھو یہ کسی زمانے کی خبریں ہیں اور نہ معلوم کسی وقت پوری ہوں گی ۔
ایک وہ وقت ہے جو دعا سے مرتے ہیں اور دوسرا وہ وقت آتا ہے کہ دعا سے کہ دعا سے زندہ ہوں۔ زندہ ہوں گے ۔
جس وقت یہ آخری پیشگوئی شائع ہوئی ہے اس وقت طاعون صرف بمبئی میں پڑی تھی اور ایک
سال رہ کر رک گئی تھی اور لوگ خوش تھے کہ ڈاکٹروں نے اس کے پھیلنے کو روک دیا ہے مگر
اللہ تعالیٰ کی طرف سے اطلاعیں اس کے برخلاف کہہ رہی تھیں جبکہ لوگ اس مرض کے حملے کو
ایک عارضی حملہ خیال کر رہے تھے اور پنجاب میں صرف ایک دو گاؤں میں یہ مرض نہایت
قلیل طور پر پایا جاتا تھا باقی کل علاقہ محفوظ تھا اور بمبئی کی طاعون بھی بظاہر دبی ہوئی معلوم ہوتی
انوار العلوم چندے
۵۴۳
دعوة الامير
تھی اس وقت آپ نے ایک اور اعلان کیا اور اس میں بتایا کہ ایک ضروری امر ہے جس کے
لکھنے پر میرے جوش ہمدردی نے مجھے آمادہ کیا ہے اور میں خوب جانتا ہوں کہ جو لوگ روحانیت
سے بے بہرہ ہیں اس کو نہیں اور ٹھٹھے سے دیکھیں گے مگر میرا فرض ہے کہ میں اس کو نوع
انسان کی ہمدردی کیلئے ظاہر کروں اور وہ یہ ہے کہ آج جو ۶ - فروری ۱۸۹۸ء روز یک شنبہ ہے
میں نے خواب میں دیکھا کہ خدا تعالی کے ملائک پنجاب کے مختلف مقامات میں سیاہ رنگ کے
پودے لگا رہے ہیں اور وہ درخت نہایت بد شکل اور سیاہ رنگ اور خوفناک اور چھوٹے قد کے
ہیں۔ میں نے بعض لگانے والوں سے پوچھا کہ یہ کیسے درخت ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ
طاعون کے درخت ہیں جو عنقریب ملک میں پھیلنے والی ہے۔ میرے پر یہ امر مشتبہ رہا کہ اس نے
یہ کہا کہ آئندہ جاڑے میں یہ مرض بہت پھیلے گایا یہ کہا کہ اس کے بعد کے جاڑے میں پھیلے گا
لیکن نہایت خوفناک نمونہ تھا جو میں نے دیکھا ۲۷۹۔ اور مجھے اس سے پہلے طاعون کے بارہ میں
الہام بھی ہوا اور وہ یہ ہے إِنَّ اِن اللَّهَ لَا يَغَيْرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ إِنَّهُ أَوَى
القَرْيَةَ یعنی جب تک دلوں کی وباء معصیت دور نہ ہو تب تک ظاہری وباء بھی دور نہیں
ہوگی ۔ ۲۸۰۔
اس اشتہار کے آخر میں چند فارسی اشعار بھی لکھے ہیں جو یہ ہیں
گر آن چیزی که می بینم عزیزان نیز دیدندے
زدنیا توبه کردند بچشم زار و خونبارے
خور تاباں سیه گشت است از بدکاری مردم
زمیں طاعوں ہمی آرد پنے تخویف و انذارے
به
تشویش قیامت ماند این تشویش گربینی
علاجے نیست بهر دفع آن جز حسن کردارے
من از همدردی است گفتم تو خود ہم فکر کن بارے
خرد از بهر این روز است اے دانا و ہشیاری ۲۸۱ ۔
ان پیشگوئیوں سے ظاہر ہے کہ آپ نے ۱۸۹۴ء سے پہلے ایک خطرناک عذاب اور پھر
کھلے لفظوں میں وباء کی پیشگوئی کی اور پھر جب کہ ہندوستان میں طاعون نمودار ہی ہوئی تھی کہ
آپ نے خصوصیت کے ساتھ پنجاب کی تباہی کی خبر دی اور آنے والی طاعون کو قیامت کا
انوار العلوم جلدے
۵۴۴
دعوة الامير
نمونہ قرار دیا اور فرمایا کہ یہ طاعون اس وقت تک نہیں جائے گی جب تک کہ لوگ دلوں کی
اصلاح نہ کریں گے ۔
اس کے بعد جو کچھ ہوا الفاظ ا ہوا الفاظ اسے ادا نہیں کر سکتے، طاعون کی ابتداء کو بمبئی سے ہوئی تھی
اور قیاس چاہتا تھا کہ وہیں اس کا دورہ سخت ہونا چاہئے مگر وہ تو پیچھے رہ گیا اور پنجاب میں طاعون
نے اپنا ڈیرہ لگا لیا اور اس سختی سے حملہ کیا کہ بعض دفعہ ایک ایک ہفتے میں تھیں تھیں ہزار
آدمیوں کی موت ہوئی اور ایک ایک سال میں کئی کئی لاکھ آدمی مر گئے ، سینکڑوں ڈاکٹر مقرر کئے
گئے اور بیسیوں قسم کے علاج نکالے گئے مگر کچھ فائدہ نہ ہوا ہر سال طاعون مزید شدت اور سختی
کے ساتھ حملہ آور ہوئی اور گورنمنٹ منہ دیکھتی کی دیکھتی رہ گئی اور بہت سے لوگوں کے دلوں
نے محسوس کیا کہ یہ عذاب مسیح موعود کے انکار کی وجہ سے ہے اور ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں
آدمیوں نے اس قهری نشان کو دیکھ کر صداقت کو قبول کیا اور اللہ تعالی کے مامور پر ایمان لائے
اور اس وقت تک طاعون کے زور میں کمی نہ ہوئی جب تک اللہ تعالٰی نے اپنے مامور کو نہ بتایا
کہ طاعون چلی گئی ۔ بخار رہ گیا۔ اس کے بعد طاعون کا زور ٹوٹنا شروع ہو گیا اور برابر کم ہوتی
چلی گئی مگر بعض الہامات سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس مرض کے ابھی کچھ اور دورے ہوں
گے۔ اس ملک میں بھی اور دوسرے ممالک میں بھی ۔ اللہ تعالٰی اپنے عاجز بندوں کو اپنی پناہ میں
رکھے۔
میرے نزدیک یہ پیشگوئی ایسی واضح اور مومن و کافر سے اپنی صداقت کا اقرار کرانے
والی ہے کہ اس کے بعد بھی اگر کوئی شخص ضد کرتا ہے تو اس کی حالت نہایت قابل رحم ہے
جس کی آنکھیں ہوں وہ دیکھ سکتا ہے کہ (1) طاعون کی خبر ایک لمبا عرصہ پہلے دی گئی تھی اور کوئی
طبی طریق ایسا نہیں ایجاد ہوا جس سے اتنا لمبا عرصہ پہلے وباؤں کا پتہ دیا جا سکے ۔ (۲) طاعون کے
نمودار ہونے پر یہ بتایا گیا تھا کہ یہ عارضی دورہ نہیں ہے بلکہ سال بسال یہ بیماری حملہ کرتی چلی
جائے گی (۳) یہ بھی قبل از وقت بتلایا گیا تھا کہ یہ بیماری پنجاب میں نہایت سخت ہو گی چنانچہ بعد
کے واقعات نے بتا دیا کہ پنجاب میں ہی یہ بیماری سب سے زیادہ پھیلی اور یہیں سب سے زیادہ
موتیں ہوئیں۔ (۴) ڈاکٹروں نے متواتر پیشگوئیاں کیں کہ اب یہ بیماری قابو میں آگئی ہے مگر
آپ نے بتایا کہ اس وقت تک اس کا زور ختم نہ ہو گا جب تک اللہ تعالی کی طرف سے اس کا
علاج نہ ہو گا اور ایسا ہی ہوا کہ اس کا دورہ برابر نو سال تک سختی سے ہوتا رہا۔ (۵) آخر میں اللہ
(۹)