زلزلہ عظیمہ کی پیشگوئی جو سب اہلِ مذاہب پر حُجّت ہوئی اور جس سے ثابت کیا گیا کہ اللہ تعالیٰ زمین کی گہرائیوں پر بھی ویسی ہی حکومت رکھتا ہے جیسی کہ اس کی سطح کے اوپر رہنے والی چیزوں پر
انوارالعلوم (جلد 7)
انوار العلوم جلدے
۵۴۵
دعوة الامير
تعالی نے خود رحم کر کے اس کے زور کو توڑ دینے کا وعدہ کیا اور آپ کو بتایا گیا کہ طاعون چلی گئی
بخار رہ گیا چنانچہ اس الہام کے بعد طاعون کا زور ٹوٹ گیا اور بخار کا شدید حملہ پنجاب میں ہوا۔
جس سے قریبا کوئی گھر خالی نہیں رہا اور سرکاری رپورٹوں میں تسلیم کیا گیا کہ بخار کا یہ حملہ غیر
معمولی تھا۔
آٹھویں پیشگوئی
زلزلۂ عظیمہ کی پیشگوئی جو سب اہلِ مذاہب پر حجت ہوئی اور جہ ہوئی اور جس سے ثابت کیا گیا
کہ اللہ تعالی زمین کی گہرائیوں پر بھی ویسی ہی حکومت رکھتا ہے جیسی کہ اس کی سطح
کے اوپر رہنے والی چیزوں پر
بر ۲۸۲
اب میں ایک پیشگوئی ان پیشگوئیوں میں سے پیش کرتا ہوں جو اس امر کو ظاہر کرنے والی
ہیں کہ اللہ تعالی کا تصرف زمین کے اندر بھی ویسا ہی ہے جیسا کہ زمین کے اوپر ۔ یہ پیشگوئی اس
زلزلہ عظیمہ کے متعلق ہے جو پنجاب میں ۴- اپریل ۱۹۰۵ء کو آیا اور اس کے ذریعے سے بھی
گل ادیان کے پیروؤں پر صداقت اسلام اور صداقت مسیح موعود کے متعلق حجت قائم ہوئی۔
اس زلزلے کے متعلق حضرت اقدس مسیح موعود نے یہ الہام شائع کئے تھے ۔ ” زلزلہ کا دھکا "
عَفَتِ الدِّبَارِ مَحِلَهَا وَ مَقَامُهَا ۲۸۲۔ یعنی ایک خطر ناک زلزلہ آئے گا جس سے لوگوں کی
مستقل سکونت کے مکانات بھی تباہ ہو جائیں گے اور عارضی سکونت کے کیمپ بھی تباہ ہو جائیں
گے ۔ یہ الہامات سلسلہ احمدیہ کے متعدد اخبارات میں اس وقت شائع کر دیئے گئے اور ان
الہامات کا اپنے ظاہر لفظوں میں پورا ہونا ایسا بعید از قیاس تھا کہ سمجھا گیا شاید اس سے طاعون کی
سختی مراد ہو مگر اللہ تعالی کے نزدیک کچھ اور مقدر تھا۔ کانگڑے کی آتش فشاں پہاڑی جو مدتوں
سے بالکل بے ضرر چلی آتی تھی اور جس کی آتش فشانی تو ہم پرست ہندوؤں سے ایک دیوی کا
انوار العلوم جلدے
۵۴۶
دعوة الامير
ہد یہ لینے کے سوا اور کسی لائق نہیں سمجھی جاتی تھی اور جس کے متعلق علم طبقات الارض کے
ماہروں کا خیال تھا کہ اپنی قوت انفجار کو ضائع کر چکی ہے اور اس سے کسی تباہی کا خطرہ نہیں
رہا ہے اور جس کے ارد گرد سینکڑوں سال پہلے کے بنے ہوئے بڑے بڑے قیمتی مندر موجود تھے
اور ہزاروں آدمی جن کی زیارت کیلئے جاتے رہتے تھے اس ناقابل اندیشہ پہاڑی کو صاحب
قدرت و جبروت ہستی کی طرف سے حکم پہنچا کہ وہ اپنے اندر ایک نیا جوش پیدا کرے اور اس
کے مامور کی صداقت پر گواہی دے ۔
الہام میں جیسا کہ اس کے الفاظ سے معلوم ہوتا ہے ایسی جگہ زلزلے کے سب سے زیادہ
تباہ کن ہونے کی خبر دی گئی ہے جہاں ایسے مکانات کثرت سے ہوں جو عارضی سکونت کیلئے
ہوتے ہیں اور ایسے مکانات یا تو سرائیں اور ہوٹل ہوتے ہیں یا کیمپ کی فوجی بار کیں جن میں
فوجیں آتی جاتی رہتی ہیں اور جو مستقل سکونت کیلئے نہیں ہوتیں۔ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ الہام
عَفَتِ الدِّيَارُ مَحِلَهَا وَ مَقَامُهَا مِیں مَحِلَهَا کا لفظ مَقَامُهَا کے لفظ سے پہلے رکھنا ا مرید کو رہ
بالا پر زور دینے کیلئے نہیں ہے بلکہ اس لئے ہے کہ اس مصرع میں شاعر ( حضرت لبید بن ربیعہ
عامری) نے قافیہ کی پابندی کی وجہ سے لفظ محل کو لفظ مَقَام سے پہلے رکھا ہے کیونکہ اللہ
تعالیٰ کو حضرت لبید کا یہ مصرع الہام کیلئے انتخاب فرمانے میں کوئی مجبوری نہیں تھی۔ وہ اس کی
جگہ کوئی اور عبارت نازل فرما سکتا تھا یا چونکہ یہ مصرع اکیلا ہی الہام کیا تھا یہ کسی دوسرے
الهامی مصرع کے ساتھ چسپاں نہیں تھا کہ اس کے قافیے کی رعایت مد نظر ن مد نظر ہوتی وہ رہوتی وہ اس کے
الفاظ کو آگے پیچھے کر سکتا تھا۔ پس یہ الفاظ در حقیقت اس بات کے ظاہر کرنے کیلئے برقرار رکھے
گئے کہ زلزلہ ایک ایسے مقام پر آئے گا جہاں کثرت سے عارضی سکونت کی عمارتیں بنی ہوئی ہیں
اور جیسا کہ ظاہر ہے ظاہر ہے ایسی عمارتیں چھاؤنیوں ، سیر گاہوں اور زیارت گاہوں میں ہی زیادہ ہوتی
ہیں۔ پس ایسے ہی مقامات میں سے کسی ایک میں زلزلے کے آنے کی خبر دی گئی تھی۔
ان الہامات کے شائع کرنے کے ایک عرصہ بعد جبکہ کسی کو وہم و گمان بھی نہ تھا کا نگڑے کی
خاموش آتش فشاں پہاڑی جنبش میں آئی اور ۴- اپریل ۱۹۰۵ء کی صبح کے وقت جبکہ لوگ
نمازوں سے فارغ ہوئے ہی تھے اس نے سینکڑوں میل تک زمین کو ہلا دیا کانگڑہ اور اس کے
مندر اور اس کی سرائیں برباد ہو گئیں آٹھ میل پر دھر مسالہ کی چھاؤنی تھی اس کی بیر کیس زمین
کے ساتھ مل گئیں اور ان کو ٹھیوں کی جو موسم گرما میں انگریزوں کی سکونت کیلئے تھیں اینٹ