جنگ عظیمکی پیشگوئی جو سب دنیا کیلئے حُجت ہوئی اور جس سے ثابت کیا گیا کہ اللہ تعالیٰ جس طرح جمادات و نباتات پر حکومت رکھتا ہے اسی طرح ان لوگوں کے دلوں پر بھی جو حکومت کے نشہ میں چور ہو کر اپنے آپ کو خداتعالیٰ کی خدائی سے باہر سمجھتے ہیں
انوارالعلوم (جلد 7)
انوار العلوم جلدے
۵۴۷
دعوة الامير
سے اینٹ بج گئی ۔ ڈلہوزی اور بکلوہ کی چھاؤنیوں کی عمارتیں بھی ٹکڑے ٹکڑے ہو گئیں ۔ دیگر
شہروں اور دیہات کو بھی سخت صدمہ پہنچا اور میں ہزار آدمی اس زلزلے سے موت کا شکار
ہوئے ۔ طبقات الارض کے ماہر حیران رہ گئے کہ اس زلزلے کا کیا باعث تھا مگر وہ کیا جانتے تھے
کہ اس زلزلے کا باعث حضرت مسیح موعود کی تکذیب تھی اور اس کی غرض لوگوں کو اس کے
دعوے کی طرف توجہ دلائی تھی۔ وہ اس کا باعث زمین کے نیچے تلاش کر رہے تھے مگر در حقیقت
اس کا باعث زمین کے اوپر تھا اور کانگڑے کی خاموش شدہ آتش فشاں پہاڑی اپنے رب کا حکم
پورا کر رہی تھی اس زلزلے کے علاوہ آپ نے اور نے اور بہت سے زلزلوں کی خبر دی جو اپنے وقت پر
آئے اور بعض ابھی آئیں گے ۔
نویں پیشگوئی
جنگ عظیم کی پیشگوئی جو سب دنیا کیلئے محبت ہوئی اور جس سے ثابت کیا گیا کہ اللہ تعالیٰ جس
طرح جمادات و نباتات پر حکومت رکھتا ہے اسی طرح ان لوگوں کے دلوں پر بھی جو حکومت
کے نشہ میں چور ہو کر اپنے آپ کو خداتعالی کی خدائی سے باہر سمجھتے ہیں
نویں مثال میں ان پیشگوئیوں میں سے منتخب کرتا ہوں جو ساری دنیا کیلئے محبت ہوئی اور
جن سے یہ ثابت کیا گیا کہ اللہ تعالی کے قبضہ قدرت میں اسی طرح ارباب حکومت کے دل بھی
ہیں جس طرح کہ عوام کے اور اسی طرح انسان بھی اس کی فرمانبرداری کرتا ہے جس طرح اور
مخلوق ۔ یہ پیشگوئی ۱۹۰۵ء میں شائع کی گئی تھی اور اس میں اس جنگ عظیم کی خبر دی گئی تھی جس
نے پچھلے چند سال دنیا کے ہر گوشہ کو حیران و پریشان کر رکھا تھا اور لوگوں کے حواس پراگندہ کر ہر
دیئے تھے اور اب بھی اس کا اثر پوری طرح زائل نہیں ہوا بلکہ کہیں نہ کہیں سے اس کی آگ
کا شعلہ سر نکال ہی لیتا ہے ۔
انوار العلوم جلدے
۵۴۸
وحدة الامير
اصل الفاظ جن میں اس جنگ کی خبر دی گئی تھی ایک زلزلہ عظیمہ کی خبر دیتے تھے ، لیکن جو
علامات اس کی بتائی گئی تھیں وہ ظاہر کرتی تھیں کہ زلزلے کے سوا یہ کوئی اور مصیبت ہے اور
دوسرے الہامات بھی اسی خیال کی تائید کرتے تھے چنانچہ وہ الہامات جن میں اس جنگ کی خبر دی
گئی تھی یہ ہیں :
تازه نشان تازه نشان کا دھکا - زَلْزَلَةُ السَّاعَةِ قُوا أَنْفُسَكُمْ ۲۸۳۔ نَزَلْتُ لَكَ لَكَ
نُرِى آيَاتِ وَنَهْدِمُ مَا يَعْمُرُونَ ۔ قُلْ عِنْدِى شَهَادَةً مِنَ اللَّهِ فَهَلْ أَنتُمْ مُؤْمِنُونَ كَفَفْتُ
عَنْ بَنِي إِسْرَاءِ يلُ إِنَّ فِرْعَوْنَ وَهَامَانَ وَجُنُودُهَا كَانُوا خَاطِئِينَ ۲۸۴ ، فتح نمایاں
ہماری فتح ۲۸۵ - إِنِّي مَعَ الأَفْوَاجِ الْبَكَ بَغْتَةً ٢٨٢ ۔ یہ الہام بار بار ہوا۔ پہاڑ گرا اور زلزلہ
آیا ۔ ۲۸۷۔ آتش نشان - ۲۸۸ - مَصَالِحُ الْعَرَبِ مَسْرُ الْعَرَبِ۔ ٢٨٩ عَضَتِ الدِّيَارُ
كَذِكْرِى ٢٠- أَرْبَكَ زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ ۔ " - يُرِيكُمُ اللَّهُ زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ - ٢٩ - لِمَنِ
الْمُلْكُ الْيَوْمَ لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ ٢٩٣
۲۹۲
ترجمہ - قیامت کا نمونہ زلزلہ - اپنی جانوں کو بچاؤ، میں تیری خاطر نازل ہوا۔ ہم تیری خاطر
بہت سے نشان دکھائیں گے اور جو کچھ دنیا بنا رہی ہے اس کو منہدم کر دیں گے تو کہہ دے
میرے پاس ایک گواہی اللہ کی طرف سے ہے کیا تم ایمان لاؤ گے ۔ میں نے بنی اسرائیل کی
مصیبت دور کردی فرعون اور ہامان اور ان دونوں کے لشکر غلطی پر ہیں ۔ فتح نمایاں ۔ ہماری فتح ۔
میں فوجوں کے ساتھ تیرے پاس آؤں گا اور اچانک آؤں گا پہاڑ گرا اور زلزلہ آیا - آتش فشاں
پہاڑ - اہل عرب کیلئے ایسے راستے نکلیں گے کہ ان پر چلنا ان کیلئے مفید ہو گا اور اہل عرب اپنے
گھروں سے نکل کھڑے ہوں گے ۔ گھروں کو اس طرح اڑا دیا جائے گا جس طرح میرا ذکر وہاں
سے مٹ گیا ہے ۔
اس زلزلے کی مزید تشریح آپ نے اپنی ایک نظم میں فرمائی ہے جس کا خلاصہ یہ ہے۔ یہ
زلزلہ ایسا سخت ہو گا کہ اس سے انسانوں اور دیہات اور کھیتوں پر تباہی آجائے گی ایک شخص
بحالت برہنگی اس زلزلے کی زد میں آجائے تو اس سے یہ نہ ہو سکے گا کہ کپڑے پہن سکے ۔
مسافروں کو اس سے سخت تکلیف ہوگی اور بعض لوگ اس کے اثر سے دور دور تک بھٹکتے نکل
جائیں گے ۔ زمین میں گڑھے پڑ جائیں گے اور خون کی نالیاں چلیں گی۔ پہاڑوں کی ندیاں خون
سرخ ہو جائیں گی ۔ تمام دنیا پر یہ آفت آئے گی اور آوے گی اور کل انسان بڑے ہوں خواہ چھوٹے اور ا
سے
انوار العلوم جلدے
۵۴۹
دعوة الامير
کل حکومتیں اس صدمہ سے کمزور ہو جائیں گی اور خصوصاً زار کی حالت بہت زار ہو جائے گی۔
جانوروں تک پر اس کا اثر پڑے گا اور ان کے حواس جاتے رہیں گے اور وہ اپنی بولیاں بھول
جائیں گے۔
اس کے علاوہ آپ کو الہام ہوا کشتیاں چلتی ہیں تا ہوں کشتیاں ۲۹۴، لنگر اٹھا دو ۔ ۲۹۵۔
اور یہ بھی آپ نے لکھا کہ یہ سب کچھ سولہ سال کے عرصہ میں ہو گا، پہلے آپ کو ایک الہام ہوا
تھا جس سے معلوم ہوتا تھا کہ زلزلہ آپ کی زندگی میں آئے گا۔ مگر پھر الہانا یہ دعا سکھائی گئی کہ
اے خدا مجھے یہ زلزلہ نہ دکھلا ۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ یہ جنگ سولہ سال کے عرصے کے اندر تو
ہوئی ، لیکن آپ کی زندگی میں نہ ہوئی۔
جیسا کہ میں پہلے لکھ چکا ہوں اس پیشگوئی میں زلزلے کا لفظ ہے لیکن اس سے مراد جنگ
عظیم تھی۔ اب میں وہ دلائل بیان کرتا ہوں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ اس پیشگوئی میں جنگ
عظیم کی ہی خبر دی گئی تھی (1) زلزلے کا لفظ جنگ کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے بلکہ ہر آفت شدید
کیلئے قرآن کریم میں بھی یہ لفظ جنگ عظیم کے معنوں میں استعمال ہوا ہے سورۃ احزار رہ احزاب میں
اللہ تعالٰی فرماتا ہے إِذْ جَاءَ وَكُمْ مِنْ فَوْقِكُمْ وَمِنْ اسْمَلَ مِنْكُمْ وَإِذْزَاغَتِ الْأَبْصَارُ وَ بَلَغَتِ
الْقُلُوبُ الْحَنَاجِرَ وَتَظُنُّونَ بِاللَّهِ الظُّنُونَا - هُنَالِكَ ابْتُلِيَ الْمُؤْمِنُونَ وَزُلْزِلُوا زِلْزَالاً
شَدِيدًا (۲۹۔ یعنی یاد کرو اس وقت کو جب دشمن تمہارے اوپر کی طرف سے بھی اور نیچے
کی طرف سے بھی حملہ آور ہوا تھا آنکھیں پھر گئی تھیں اور دل حلق میں آگئے تھے اور تم اللہ
تعالی کے متعلق قسم قسم کے گمان کرنے لگ گئے تھے اس موقع پر مومنوں کی آزمائش کی گئی تھی
اور وہ ایک سخت آفت میں مبتلاء کر دیئے گئے تھے پس جبکہ زلزلے کا لفظ ہر آفت پر بولا جا سکتا
ہے اور قرآن کریم میں جنگ کیلئے استعمال ہوا ہے تو پیشگوئی کے الفاظ متحمل ہیں، اگر اس
پیشگوئی کے معنی زلزلے کی بجائے کچھ اور کئے جاویں۔
(۲) جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے اس پیشگوئی کو شائع کیا تو اس وقت یہ
نوٹ بھی لکھ دیا کہ گو ظاہر الفاظ زلزلے ہی کی طرف اشارہ کرتے ہیں مگر ممکن ہے کہ یہ
معمولی زلزلہ نہ ہو بلکہ کوئی اور شدید آفت ہو جو قیامت کا نظارہ دکھاوے جس کی نظیر کبھی اس
زمانے نے نہ دیکھی ہو اور جانوں اور عمارتوں پر سخت تباہی آوے ۔ ۲۹۷
پس قبل از وقت ملہم کا ذہن بھی اس طرف گیا تھا کہ عجب نہیں کہ زلزلے سے مراد کوئی
انوار العلوم جلدے
۵۰
دعوة الامير
اور مصیبت ہو اور گو مخالفین نے اس امر پر خاص زور دیا کہ آپ زلزلے کے لفظ کے کچھ اور
معنے نہ قرار دیں مگر آپ نے متواتر ان کے اعتراضات کے جواب میں ہی لکھا کہ جبکہ الہی
محاورات میں اختلاف معانی پایا جاتا ہے تو میں اس لفظ کو ایک معنے میں حصر نہیں کر سکتا۔
پیشگوئی کی عظمت یہ ہے کہ وہ بہت سی ایسی نشانیاں بتاتی ہے جن کا قبل از وقت بتانا انسان کا کام
نہیں ۔ پھر وہ وقت بھی بتاتی ہے جس کے اندر وہ واقع ہو گا اور یہ بھی بتاتی ہے کہ اس واقعہ کی
نظیر پہلے زمانے میں نہیں ملے گی۔
(۳) خود پیشگوئی کے الفاظ بتا رہے ہیں کہ اس سے مراد زلزلہ نہیں ہو سکتا بلکہ کوئی
مصیبت مراد ہے کیونکہ (۱) پیشگوئی میں بتایا گیا ہے کہ وہ زلزلہ ساری دنیا پر آئے گا اور زلازل
زمینی سب دنیا پرا دنیا پر ایک وقت میں نہیں آتے ، بلکہ ٹکڑوں ٹکڑوں پر آتے ہیں (۲) پیتے (۲) پیشگوئی سے
معلوم ہوتا ہے کہ یہ زلزلے کی گھڑی مسافروں پر سخت ہوگی اور وہ راستہ بھول جائیں گے اور
زلزلے کا اثر مسافروں پر کچھ بھی نہیں ہوتا۔ زلزلہ ان لوگوں کیلئے خطرناک ہوتا ہے جو گھروں
اور شہروں میں رہنے والے ہوں۔ وہ مصیبت جس سے مسافر کو راستہ بھول جائے اور وہ کہیں کا
کہیں مارا مارا پھرے جنگ ہی ہوتی ہے کیونکہ جنگی لائنوں کو چیر کر وہ باہر جا نہیں سکتا اور ادھر
ادھر بھاگا بھاگا پھرتا ہے (۳) پیشگوئی سے معلوم ہوتا ہے کہ اس زلزلے کا اثر کھیتوں اور باغوں
پر بھی ہو گا اور زلازل ارضی کا اثر کھیتوں اور باغوں پر نہیں ہوتا ہے ۔ کھیتوں اور باغوں پر جنگ
کا ہی اثر ہوتا ہے کیونکہ دونوں طرف کی توپوں سے وہ بالکل برباد ہو جاتے ہیں اور کبھی ایسا ہوتا
ہے کہ جنگی فوائد کو مد نظر رکھ کر کھیت اور باغات کاٹ دیئے جاتے ہیں (۴) پیشگوئی سے معلوم
ہوتا ہے کہ پرندوں پر بھی اس زلزلے کا اثر شدید طور پر ہو گا اور وہ اپنی بولیاں بھول جائیں گے
اس
اور ان کے حواس اُڑ جائیں گے ۔ یہ اثر بھی ظاہری زلزلے کا ظاہری زلزلے کا نہیں ہوتا کیونکہ تھوڑی دیرا
کی حرکت رہتی ہے اور اگر پرندے ہوا میں اُڑ جائیں تو ان کو اس کا احساس بھی نہیں ہوتا مگر
جنگ میں یہ بات پائی جاتی ہے کہ بوجہ رات اور دن کی گولہ باری اور درختوں کے کٹ جانے
کے جانور ایسے علاقوں میں سے قریباً مفقود ہو جاتے ہیں اور ان کے حواس مڑ جاتے ہیں (۵)
زلزلے کے الہامات میں ایک فقرہ كَفَفْتُ عَنْ بَنِي إِسْرَاء بل ہے۔ جس کے یہ معنے ہیں کہ
میں نے بنی اسرائیل کو شر سے بچالیا ظاہری زلزلے سے اس امر کا کوئی تعلق نہیں اس لئے ان
الهامات سے کوئی ایسا ہی واقعہ مراد تھا جس سے بنی اسرائیل کو فائدہ پہنچے گا اور یہ میں آگے بیان
انوا را معلوم جلدے
۵۵۱
دعوة الامير
کروں گا کہ یہ بھی جنگ عظیم کی علامت تھی جو پوری ہوئی میں یہ بھی بتاؤں گا کہ اس پیشگوئی کا
ذکر قرآن کریم میں بھی ہے ۔ (۶) الفاظ الہام سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ جنگ ہے کیونکہ زلزلے
کے الہامات میں بتایا گیا ہے کہ فرعون و ہامان اور انکے لشکر غلطی پر تھے اور یہ معلوم ہوتا ہے کہ
جر من قیصر کی طرف اشارہ ہے جو اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کا قائم مقام بتاتا تھا۔ جس طرح فرعون
اپنی نسبت کہتا تھا کہ اَنَا رَبُّكُمُ الاَعلیٰ ۲۹۸۔ اور اس کا وزیر شاہ آسٹریا مراد ہے جو اپنی ہستی
ظاهری
کوئی نہیں رکھتا تھا بلکہ جرمن وار لارڈ کے حکم اور اشارے پر چلتا تھا۔ اگر زلزلے سے ظام
زلزلہ مراد لیں تو ان فِرْعَوْنَ وَهَامَانَ وَجُنُودَهُمَا كَانُوا خَاطِئِينَ کے معنے کرنے مشکل ہے
ہو
جاتے ہیں ۔ (۷) زلزلے کے ان الهاموں کے ساتھ انّي مَعَ الْأَفْوَاجِ انْبِكَ بَغْتَةً کا الہام بھی
بار بار ہوا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کسی جنگ ہی کی طرف اشارہ ہے ۔ (۸) الہامات سے
معلوم ہوتا ہے کہ آتش فشاں پہاڑ پھوٹے گا اور اس کے ساتھ عرب کی مصلحتیں وابستہ ہوں گی
اور وہ گھروں سے نکل کھڑے ہوں گے اور یہ مضمون ظاہری زلزلے پر ہر گز چسپاں نہیں ہو سکتا
اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ آتش فشاں سے مراد وہ طبائع کا مخفی جوش ہے جو کسی واقعہ کی
وجہ سے اہل پڑے گا اور اس وقت عرب بھی دیکھیں گے کہ خاموش رہنا ان کے مصالح کے
خلاف ہے اور وہ بھی اپنے گھروں سے نکل کھڑے ہوں گے اور اس موقع سے فائدہ اٹھائیں
گے ۔ (۹) الہامات میں بتایا گیا ہے کہ اس دن بادشاہت اللہ تعالی کے قبضے میں ہو گی اس سے بھی
معلوم ہوتا ہے کہ حکومتیں کمزور ہو جائیں گی اور اللہ تعالٰی اپنی حکومت زور دار نشانوں سے
قائم کرے گا۔ (۱۰) ایک الہام یہ ہے کہ پہاڑ گرا اور زلزلہ آیا اور یہ بات بچے تک جانتے ہیں کہ
طبعی زلازل پہاڑ کرنے کے نتیجے میں نہیں پیدا ہوتے بلکہ زلزلوں کے سبب سے پھاڑ کرتے ہیں۔
پس معلوم ہوا کہ پہاڑ کرنے اور زلزلہ آنے سے طبعی زلزلہ مراد نہیں بلکہ استعارہ کچھ اور
مراد ہے اور وہ یہی کہ کوئی بڑی مصیبت آئے گی جس کے نتیجے میں دنیا میں زلزلہ آئے گا اور
لوگ ایک دوسرے سے جنگ کرنے لگیں گے ۔
(۴) چوتھا ثبوت اس بات کا کہ زلزلے سے مراد کوئی اور آفت تھی یہ ہے کہ انہیں دنوں
کے دوسرے الہامات بھی ایک جنگ عظیم کی طرف اشارہ کرتے تھے جیسے یہ الہام کہ " لنگر اٹھا
دو " یعنی ہر قوم اپنے بیٹوں کو حکم دے گی کہ وہ ہر وقت سمندر میں جانے کیلئے تیار رہیں اور اسی
طرح یه الهام کهہ "کشتیاں چلتی ہیں تا ہوں کشتیاں " یعنی کثرت سے جہاز ادھر سے ادھر اور ادھر
انوار العلوم جلد ہے
۵۵۲
دعوة الامير
سے ادھر پھریں گے اور بحری جنگ کا موقع تلاش کریں گے ۔
یہ بات ثابت کر دینے کے بعد کہ اس پیشگوئی میں زلزلے سے مراد جنگ عظیم ہے جو پچھلے
دنوں ہوئی ہے اب میں اس پیشگوئی کے مختلف اجزاء کے متعلق بیان کرنا چاہتا ہوں کہ وہ کس
طرح پورے ہوئے سب سے پہلے تو یہ دیکھنا چاہئے کہ اس پیشگوئی میں یہ بتایا گیا تھا کہ اس کی
ابتداء اس طرح ہوگی کہ کوئی مصیبت نازل ہو گی اور اس کے نتیجے میں تمام دنیا پر زلزلہ آئے گا
چنانچہ اسی طرح اس جنگ کی ابتداء ہوئی۔ آسٹریا ہنگری کے شہزادے اور بیگم کے قتل کی
مصیبت اس جنگ کے چھڑنے کا باعث ہوئی نہ کہ ڈول کے سیاسی اختلافات دوسری بات اس
پیشگوئی میں یہ بتائی گئی تھی کہ اس آفت عظیمہ کا اثر ساری دنیا پر ہو گا، چنانچہ یہ بات نہایت
روز روشن کی طرح پوری ہوئی۔ اس سے پہلے ایک بھی مصیبت ایسی نہیں آئی جس کا اثر اس
وسعت کے ساتھ ساری دنیا پر پڑا ہو ، یورپ تو خود اس جنگ کا مرکز ہی تھا ایشیا بھی اس میں
ملوث ہوا، چین میں جنگ ہوئی جاپان جنگ میں شریک ہوا ہندوستان اس جنگ میں شامل ہوا
اور جرمن جہاز نے ہندوستانی ساحلوں پر حملہ کیا، ایران میں انگریزی فوجوں کی ترکوں سے
جنگ ہوئی اور جرمن تفصل کے ساتھ ایرانیوں کا فساد ہوا، عراق، شام، فلسطین ، سائبیریا میں
جنگ ہوئی، افریقہ میں بھی چاروں کونوں پر جنگ ہوئی جنوبی علاقے میں ساؤتھ افریقہ کی
حکومت نے جرمن ویسٹ افریقہ پر حملہ کیا اور خود جنوبی افریقہ میں بغاوت ہوئی ، مشرقی افریقہ
میں جرمن نو آبادی میں جنگ ہوئی ، مغربی ساحل پر کیمران میں جنگ ہوئی ، مغربی ساحل پر شہر
سویز اور مصر کی سرحد ملحقہ طرابلس پر جنگ ہوئی ، آسٹر یلیشیا کے علاقے میں جرمن جہاز نے
حملہ کیا اور آخر پکڑا گیا اور نیو گائنا میں جنگ ہوئی، امریکہ کے ساحل پر انگریزی اور جرمن
بیڑوں میں جنگ ہوئی اور کینیڈا اور ریاستہائے متحدہ جنگ میں شامل ہوئیں اور جنوبی امریکہ کی
مختلف ریاستوں نے بھی جرمن کے خلاف اعلان جنگ کیا غرض دنیا کا کوئی علاقہ نہیں جو اس
جنگ کے اثر سے محفوظ رہا ہو ۔
ایک علامت یہ بتائی گئی تھی کہ پہاڑ اور شہر اُڑائے جائیں گے اور کھیت برباد ہوں گے سو
ایسا ہی ہوا ، بیسیوں پہاڑیاں کثرت گولہ باری اور سرنگوں کے لگانے سے بالکل مٹ گئیں اور
بہت سے شہر برباد ہو گئے حتی کہ اربوں روپیہ جرمن کو ان کی دوبارہ آبادی کیلئے دینا پڑا ہے اور
اب تک اس غرض کیلئے وہ تاوان ادا کر رہا ہے اور کھیتوں اور باغوں کا جو نقصان ہوا ہے ان کی
انوار العلوم جلدے
۵۵۳
دعوة الامير
تو کچھ حد ہی نہیں رہی۔ جس ملک کی فوج آگے بڑھی اس نے دوسرے ملک کے کھیت اور شہر
اُجاڑ دیئے اور سبزے کا نام و نشان باقی نہ چھوڑا اور چونکہ ہزاروں میل پر توپ خانے کا پھیلاؤ
تھا۔ اس سے بھی اس قدر نقصان ہوا جس کا اندازہ نہیں کیا جا سکتا۔
ایک علامت یہ بتائی گئی تھی کہ جانوروں کے ہوش و حواس اُڑ جائیں گے سو ایسا ہی ہوا جن
علاقوں میں جنگ ہو رہی تھی وہاں کے جانور حواس باختہ ہو کر نیست و نابود ہو گئے ۔
ایک علامت یہ بتائی گئی تھی کہ زمین اُلٹ پلٹ ہو جائے گی، چنانچہ فرانس، سرویا اور
روس کے علاقوں میں گولہ باری کی کثرت سے بعض جگہ اس قدر بڑے بڑے گڑھے پڑ گئے کہ
نیچے سے پانی نکل آیا ۔ اور اسی طرح خندقوں کی جنگ کے طریق پر زور دینے کی وجہ سے ملک کا ہر
حصہ گھر گیا اور ایسا ہوا کہ ان علاقوں کو دیکھ کر یہ نہیں معلوم ہوتا تھا کہ یہ علاقہ کبھی آباد تھا بلکہ
ایسا معلوم ہوتا تھا کہ بھٹوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے یا پہاڑ کی غاریں ہیں۔
ایک یہ علامت بتائی گئی تھی کہ ندیوں کے پانی خون سے سرخ ہو جائیں گے اور خون کی
ندیاں چلیں گی سو بلا مبالغہ اسی طرح ہوا ، بعض دفعہ اس قدر خونریزی ہوتی تھی کہ ندیوں کا پانی
فی الواقع میلوں میل تک سرخ ہو جاتا تھا اور ہر سرحد پر اس قدر جنگ ہوئی کہ کہہ سکتے ہیں کہ
خون کی نالیاں بہہ پڑیں۔
رمیں
ایک یہ علامت بتائی گئی تھی کہ مسافروں پر وہ ساعت سخت ہوگی اور بعض ان میں سے
راستہ بھوٹے پھریں گے ۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا ، خشکی پر فوجوں کے پھیل جانے سے اور سمند رہا
آبدوز جہازوں کے حملوں سے مسافروں کو جو تکلیف ہوئی اس کا اندازہ نہیں کیا جا سکتا اور جس
وقت جنگ شروع ہوئی ہے اس وقت ہزاروں لاکھوں آدمی دشمنوں کے ممالک میں گھر گئے اور
بعض ہزاروں میل کا چکر لگا کر گھروں کو پہنچے اور جنگ کے درمیان بھی بہت دفعہ فوجی سپاہیوں کو
بعض ناکوں کے دشمن کے قبضے میں چلے جانے کی وجہ سے سینکڑوں میل کا سفر کر کے جانا پڑتا تھا
انگریز سپاہی بوجہ فرانس میں مسافر ہونے کے راستہ بھول جاتے تھے ، چنانچہ اس قسم کے
حوادث کی کثرت کی وجہ سے آخر فرانسیسی زبان میں ان کی رجمنٹوں وغیرہ کے نام تختیوں پر
لکھ کر ان کے گلوں میں لٹکائے گئے تاکہ جہاں جائیں وہ تختیاں دکھا کر منزل مقصود پر پہنچ سکیں ۔
ایک علامت یہ بتائی گئی تھی کہ یورپ جو کچھ عمارات تیار کر رہا ہے وہ مٹادی جائیں گی
چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ اس جنگ نے علاوہ ظاہری عمارتوں کے گرانے کے یورو چین تمدن کی بنیادوں
اور
انوار العلوم جلد ہے
۵۵۴
دعوة الامير
کو بھی ہلا دیا ہے اور اب وہ اس جال میں سے نکلنے کیلئے سخت ہاتھ پاؤں مار رہا ہے جو خود اس کے
ہاتھوں نے تیار کیا تھا مگر کامیاب نہیں ہوتا اور یقینا دنیا دیکھ لے گی کہ جنگ سے پہلے کا یو رو پین
تمدن اب کامیاب نہیں رہے گا بلکہ اس کی جگہ ایسے طریق اور ایسی رسومات لے لیں گی کہ
آخر اسے اسلام کی طرف توجہ کرنی پڑے گی اور یہ خدا کی طرف سے مقدر ہو چکا ہے کوئی اس
امر کو روک نہیں سکتا۔
ایک علامت یہ بتائی گئی کہ بنی اسرائیل کو جو تکلیف پہنچ رہی تھی اس سے وہ بچا لئے جائیں
گے ۔ چنانچہ یہ بات بھی نہایت وضاحت کے ساتھ پوری ہوئی اس جنگ کے دوران میں اور
اس جنگ کے باعث سے مسٹر بلفور ۲۹۹۔ نے جو اب لارڈ بلفور ہیں اس بات کا اعلان کیا کہ
یہودی جو بے وطن پھر رہے ہیں ، ان کا قومی گھر یعنی فلسطین ان کو دے دیا جائے گا اور اتحادی
حکومتیں اس امر کو بھی اپنا نصب العین بنائیں گی کہ اس جنگ کے بعد وہ بے انصافی جو ان سے
ہوتی چلی آئی ہے دور کر دی جائے ۔ چنانچہ اس وعدے کے مطابق جنگ کے بعد فلسطین ترکی
حکومت سے علیحدہ کر لیا گیا اور یہود کا قومی گھر قرار دے دیا گیا اب وہاں حکومت اس طرز پر
چلائی جا رہی ہے کہ کسی دن وہاں یہود کا قومی گھر بن سکے چاروں طرف سے وہاں یہود جمع کئے جا
رہے ہیں اور ان کا وہ پرانا مطالبہ پورا کر دیا گیا ہے جو وہ اپنے قومی اجتماع کے متعلق پیش کرتے
چلے آرہے تھے ۔
اس علامت کے متعلق ایک عجیب بات یہ ہے کہ اس کی طرف قرآن کریم نے بھی اشارہ
کیا ہے ۔ سورہ بنی اسرائیل میں آتا ہے وَقُلْنَا مِنْ بَعْدِهِ لِبَنِي إِسْرَاءِيلَ اسْكُنُوا الْأَرْضَ فَإِذَا
جَاءَ وَعْدُ الْآخِرَةِ جِتَنَا بِكُمْ لَفِيفًا ٣٠٠ ۔ یعنی فرعون کے ہلاک کرنے کے بعد ہم نے بنی
اسرائیل سے کہا کہ اس زمین میں رہو پھر جب بعد کو آنے والی بات کے وعدے کا وقت آئے گا
تو اس وقت ہم تم سب کو اکٹھا کر کے لے آئیں گے ۔
بعض مفسرین نے اس الارض (زمین) سے مراد مصر لیا ہے اور بعد کو آنے والی بات کے
وعدے سے مراد قیامت لی ہے مگر یہ دونوں باتیں درست نہیں کیونکہ بنی : سرائیل کو مصر میں
رہنے کا حکم نہیں بلکہ ارض مقدسہ میں رہنے کا حکم ملا تھا اور وہیں وہ رہے، اسی طرح
وَعْدُ الآخِرَةِ سے بھی قیامت مراد نہیں کیونکہ قیامت کا تعلق ارض مقدسہ میں رہنے کے
ساتھ کچھ بھی نہیں۔ صحیح معنے یہ ہیں کہ ارض مقدسہ میں رہنے کا ان کو حکم دیا گیا ہے اور پھر یہ
انوار العلوم جلدے
۵۵۵
دعوة الامير
كم كرجب وعد الآخِرَةِ آئے گا تو ہم پھر تم کو اکٹھا کر کے لے آئیں گے اس بات کا اشارہ کیا
کہ ایک وقت ایسا آئے گا کہ تم کو یہ جگہ چھوڑنی پڑے گی۔ لیکن وَعْدُ الْآخِرَةِ کے وقت یعنی
مسیح موعود کی بعثت ثانیہ کے وقت ہم تم کو پھر اکٹھا کر کے لے آئیں گے، چنانچہ تفسیر فتح البیان
میں لکھا ہے ۔ وعد الآخِرَةِ نُزُولُ عِيسَى مِنَ السَّمَاءِ ۳۔ اسی سورۃ کے پہلے رکوع میں اللہ
تعالٰی نے یہودیوں کے متعلق دو زمانوں کا ذکر کیا ہے جن میں سے دوسرے زمانے کے متعلق
فرماتا ہے۔ فَإِذَا جَاءَ وَعْدُ الْآخِرَةِ لِيَسُوءُ وُجُوهَكُمْ وَلِيَدْخُلُوا الْمَسْجِدَ كَمَا دَخَلُوهُ
اولَ مَرَّةٍ وَلِيُنَبِّرُوا مَا عَلَوْا تَثِيرًا ٣٠٢ - پس جب وَعْدُ الآخِرَةِ آگیا تاکہ تمہاری
شکلوں کو بگاڑ دیں اور جس طرح پہلی دفعہ مسجد میں داخل ہوئے تھے اس دفعہ بھی مسجد میں
داخل ہوں اور جس چیز پر قبضہ پائیں اسے ہلاک کر دیں۔ اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ
وَعْدُ الْآخِرَةِ سے مراد وہ زمانہ ہے جو مسیح کے بعد یہود پر آئے گا۔ کیونکہ اس وَعْدُ
الآخِرَةِ کے بعد بجائے جمع کئے جانے کے یہود پر اگندہ کر دیئے گئے تھے اس لئے ماننا پڑتا ہے کہ
دوسری جگہ وَعْدُ الآخِرَةِ سے مسیح کے نزول ثانی کے بعد کا زمانہ مراد ہے اور جِئْنَا بِكُمْ
لفيفا سے مراد یہود کا وہ اجتماع ہے جو اس وقت فلسطین میں کیا جا رہا ہے کہ وہ ساری دنیا سے
اکٹھا کر کے وہاں لا کر بسائے جا رہے ہیں اور حضرت اقدس علیہ السلام کے العام كَفَفْتُ عَنْ
بَنِي إِسْرَائِيلَ سے مراد اس مخالفت کا دور ہوتا ہے جو ا اقوام عالم بنی اسرائیل (یہود) سے
رکھتی تھیں اور ان کو کوئی قوم گھر بنانے کی اجازت نہیں دیتی تھی۔
ایک علامت اس جنگ کیلئے یہ مقرر کی گئی تھی کہ یہ جنگ بہر حال سولہ سال کے اندر ہو گی
چنانچہ ایسا ہی ہوا - ۱۹۰۵ء میں اس کے متعلق الہام ہوئے اور ۱۹۱۴ء میں یعنی نو سال کے بعد یہ - !
جنگ شروع ہو گئی ۔
ایک علامت اس جنگ کی یہ بتائی گئی تھی کہ تمام بیڑے اس وقت تیار رکھے جائیں گے اور
ہم دیکھتے ہیں کہ اس جنگ کے دوران میں برسر پیکار قوموں کے علاوہ دوسری حکومتوں کو بھی
اپنے بیڑے ہر وقت تیار رکھنے پڑتے تھے تاکہ ایسا نہ ہو کہ کسی قوم کا بیڑہ ان کے سمندر میں کوئی
نامناسب بات کر بیٹھے اور ان کو جنگ میں خواہ مخواہ مبتلاء ہونا پڑے اور اس غرض سے بھی تا
اپنے حقوق کی حفاظت کریں ۔
ایک علامت اس جنگ کی یہ بتائی گئی تھی کہ جہاز پانی میں ادھر سے ادھر چکر لگائیں گے تا
انوار العلوم جلدے
۵۵۶
دعوة الامير
ایک دوسرے کے ساتھ جنگ کریں۔ یعنی بحری تیاریاں بھی بڑے زور سے ہوں گی اور تمام
سمندروں میں کشتیاں چکر لگاتی پھریں گی۔ چنانچہ جس قدر جہازات اس جنگ میں استعمال ہوئے
اور جس قدر سمندروں کا پہرا اس جنگ میں دیا گیا ہے اس سے پہلے کبھی اس کی مثال نہیں ملتی۔
خصوصاً چھوٹے جہازات یعنی ڈسٹرائروں (DESTROYERS) اور آبدوز کشتیوں نے
اس جنگ میں اتنا حصہ لیا ہے جتنا پہلے کبھی نہیں لیا تھا اور الہام میں کشتیوں کے لفظ سے اس
طرف اشارہ کیا گیا تھا کہ اس جنگ میں بڑے جہازوں کی نسبت چھوٹے جہازات سے زیادہ کام
لیا جائے گا۔
ایک نشانی اس آفت کی یہ بتائی گئی تھی کہ وہ اچانک آئے گی۔ چنانچہ یہ جنگ بھی ایسی
اچانک ہوئی کہ لوگ حیران ہو گئے اور بڑے بڑے مدبروں نے اقرار کیا کہ گو وہ ایک جنگ کے
منتظر تھے مگر اس قدر جلد اس کے پھوٹ پڑنے کی ان کو امید نہ تھی ، آسٹریا کے شہزادے اور
اس کی بیوی کا قتل ہوا تھا کہ سب دنیا آگ میں کود پڑی۔
ایک علامت اس جنگ کی یہ بتائی گئی تھی کہ اس کے دوران میں ایسے مواقع نکلیں گے کہ
عربوں کیلئے مفید ہوں گے اور عرب ان مواقع سے فائدہ اٹھائیں گے اور سب جنگ کیلئے نکل
کھڑے ہوں گے چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ ترکوں کے جنگ میں شامل ہونے پر عربوں نے دیکھا کہ وہ
قومی آزادی کی خواہش جو صدیوں سے انکے دلوں میں پیدا ہو کر مر جاتی تھی اس کے پورا کرنے
کا موقع آگیا ہے اور وہ سب یکدم ترکوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے اور فوج در فوج ترکوں
کے مقابلے کیلئے نکل پڑے اور آخر آزادی حاصل کرلی۔
ایک علامت یہ تھی کہ جس طرح میرا ذکر مٹ گیا ہے اسی طرح گھر برباد کر دیئے جائیں
گے، چنانچہ ایسا ہی ہوا سب سے زیادہ عیاشی میں مبتلاء علاقہ فرانس کا مشرقی علاقہ تھا تمام یو رپ
کو شراب وہیں سے بہم پہنچائی جاتی تھی اور عیش و عشرت کو پسند کرنے والے کل مغربی ممالک
سے وہاں جمع ہوتے تھے ۔ سو اس علاقے کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا جس طرح خدا کا ذکر
وہاں سے مٹ گیا تھا وہاں کے درودیوار اسی طرح مٹادیئے گئے ۔
ایک علامت یہ بتائی گئی تھی کہ ہماری فتح ہو گی یعنی جس حکومت کے ساتھ مسیح موعود کی
جماعت ہوگی اس کو فتح حاصل ہو گی چنانچہ ایسا ہی ہوا ۔ اللہ تعالی نے مسیح موعود کی دعاؤں کے
طفیل برطانیہ کو اس خطرناک مصیبت سے نجات دی گو اس کے مد بر تو یہ خیال کرتے ہوں گے
انوار العلوم جلدے
۵۵۷
دعوة الامير
کہ ان کی تدبیروں سے یہ فتح ہوتی ہے لیکن اگر واقعات پر ایک تفصیلی نظر ڈالی جائے تو معلوم
ہوتا ہے کہ حیرت انگیز اتفاقات انگریزوں کی فتح کا موجب ہوئے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ
یہ فتح آسمانی دخل اندازی سے ہوئی ہے نہ کہ صرف انسانی تدبیر ہے ۔
ایک علامت جو اپنے اندر کئی نشانات رکھتی ہے یہ بتائی گئی تھی کہ اس جنگ میں زار کا حال
بہت ہی خراب ہو گا۔ جس وقت یہ پیشگوئی کی گئی اس وقت کے حالات اس کے الفاظ کے پورا
ہونے کے بالکل مخالف تھے مگر پیشکوئی پوری ہوئی اور ہر ایک کیلئے حیرت کا موجب بنی۔
اس پیشگوئی میں در حقیقت کئی پیشگوئیاں ہیں۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ اس آفت عظمیٰ تک
زار کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا جب یہ جنگ ہو گی اس وقت اس کو صدمہ پہنچے گا لیکن صدمہ اس
قسم کا نہیں ہو گا کہ وہ مارا جائے کیونکہ جو شخص مارا جائے اس کی نسبت یہ نہیں کہا جاتا کہ اس کا
حال زار ہے ۔ پس الفاظ الهام بتاتے ہیں کہ اس وقت اس کو موت نہیں آئے گی بلکہ وہ نہایت
تکلیف وہ عذابوں میں مبتلاء ہوگا اور پھر یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اس آفت کے ساتھ ہی
زاروں کا خاتمہ ہو جائے گا کیونکہ اس وقت کا مورد کسی خاص شخص کو نہیں بلکہ زار کو بحیثیت
عہدہ بتایا گیا ہے ۔ اب دیکھئے یہ علامت کس شان کے ساتھ پوری ہوئی ۔ اس جنگ سے پہلے زار
کے خلاف بہت سی منصوبہ بازیاں ہوئیں مگر وہ بالکل محفوظ رہا اس کے بعد یہ جنگ ہوئی اور اللہ
تعالٰی کا بتایا ہوا وقت آگیا تو اس طرح اچانک وہ پکڑا گیا کہ سب لوگ حیران ہیں جیسا کہ حالات
معلوم ہوتا ہے جس وقت روس میں فساد پھوٹا ہے اس و چھوٹا ہے اس وقت زار روس سرحد پر فوجوں کے
معائنے کیلئے گیا ہوا تھا اور جب وہ دارالخلافہ سے چلا ہے اس وقت کوئی ایسا فساد نہ تھا اس کے
بعد گورنر کی بعض غلطیوں سے جوش پیدا ہوا لیکن حکومتوں میں اس قسم کے جوش تو پیدا ہو ہی
جاتے ہیں اور اس قدر مضبوطی سے قائم حکومتیں ایسے جوشوں سے یکدم نہیں مٹ جاتیں مگر
اللہ تعالٰی اس موقع پر کام کر رہا تھا زار روس نے لوگوں میں جوش کی حالت معلوم کر کے گورنر
کو سختی کرنے کا حکم دے دیا مگر اس دفعہ سختی نے خلاف معمول اثر کیا لوگوں کا جوش اور بھی بڑھ
گیا۔ بادشاہ نے اس گور نر کو بدل کر ایک اور گورنر مقرر کر دیا اور خود دار الخلافہ کی طرف چلا
تاکہ اس کے جانے سے لوگوں کا جوش ٹھنڈا پڑ جائے مگر راستے میں اسے اطلاع ملی کہ لوگوں کا
جوش تیزی پر ہے اور یہ کہ اس کو اس وقت دار الخلافہ کی طرف نہیں آنا چاہئے مگر بادشاہ نے
اس نصیحت کی پروانہ کی اور خیال کیا کہ اس کی موجودگی میں کوئی شور نہیں ہو سکتا اور آگے
ہے
انوار العلوم جلدے
۵۵۸
دعوة الامير
بڑھتا گیا کچھ ہی دور آگے ٹرین گئی تھی کہ معلوم ہوا بغاوت ہو گئی ہے اور باغیوں نے دفاتر
وزارت پر قبضہ کر لیا ہے اور ملکی حکومت قائم ہو گئی ہے یہ سب کچھ ایک ہی دن میں ہو گیا، یعنی
۱۲ مارچ ۱۹۱۷ء کی صبح سے شام تک دنیا کا سب سے بڑا اور سب سے زیادہ اختیار رکھنے ولا
بادشاہ جو اپنے آپ کو زار کہتا تھا یعنی کسی کی حکومت : رمت نہ ماننے والا اور سب پر حکومت کرنے والا
وہ حکومت سے بے دخل ہو کر اپنی رعایا کے ماتحت ہو گیا اور ۱۵- مارچ کو مجبوراً اسے اپنے ہاتھ
حضرت
سے یہ اعلان لکھنا پڑا کہ وہ اور اس کی اولاد تخت روس سے روس سے دست بردار ہوتے ہیں اور
اقدس کی پیشگوئی کے مطابق زاروں کے خاندان کی حکومت کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو گیا مگر ابھی
اللہ کے کلام کے بعض حصوں کا پورا ہونا باقی تھا۔ نکولس ۳۰۳۔ ثانی (زار روس) یہ سمجھا تھا کہ
وہ حکومت سے بے دخل ہو کر اپنی اور اپنے بیوی بچوں کی جان بچالے گا اور خاموشی سے اپنی
ذاتی جائیدادوں کی آمدن پر گزارہ کر لے گا مگر اس کا یہ ارادہ اس کا یہ ارادہ پورا نہ ہو سکا ۱۵ مار سکا ۱۵- مارچ کو وہ
حکومت سے دست بردار ہوا اور ۲۱ مارچ کو قید کر کے سکو سیلو (SKOSILO) بھیج دیا گیا
اور بائیس کو امریکہ نے اور چوبیس ۲۴ کو انگلستان ، فرانس اور اٹلی نے باغیوں کی حکومت تسلیم
کرلی اور زار کی سب امیدوں پر پانی پھر گیا۔ اس نے دیکھ لیا کہ اس کی دوست حکومتوں نے جن
کی مدد پر اسے بھروسہ تھا اور جن کیلئے وہ جرم وہ جرمن سے جنگ کر رہا تھا ایک ہفتہ کے اندر اندر اس
کی باغی رعایا کی حکومت تسلیم کرلی ہے اور اس کی تائید میں کمزور سی آواز بھی نہیں اٹھائی مگر
اس تکلیف سے زیادہ تکلیفیں اس کیلئے مقدر تھیں تاکہ وہ اپنی زار حالت سے اللہ تعالٰی کے
کلام کو پورا کرے ۔ گو وہ قید ہو چکا تھا مگر روس کی حکومت کی باگ شاہی خاندان کے ایک فرد
شہزادہ دلواؤ (DILVAO) کے ہاتھ میں تھی جس کی وجہ سے قید میں اس کے ساتھ احترام کا
سلوک ہو رہا تھا اور وہاں اپنے بچوں سمیت باغبانی اور اس قسم کے دوسرے مشغلوں میں
وقت گزارتا تھا مگر جولائی میں اس شہزادہ کو بھی علیحدہ ہونا پڑا اور حکومت کی باگ کر نسکی ۳۰۴۔
(KERENSKY) کے ہاتھ میں دی گئی۔ جس سے قید کی سختیاں بڑھ گئیں ، تاہم انسانیت کی
حدود سے آگے نہیں نکلی تھیں لیکن سات ہے ۔ نومبر کو بولشویک بغاوت نے کرنسکی کی حکومت کا
خاتمہ کر دیا اب زار کی وہ خطر ناک حالت شروع ہوئی جسے سن کر سنگدل سے سنگدل انسان
بھی کانپ جاتا ہے ۔ زار کو سکو سیلو کے شاہی محل سے نکال کر مختلف جگہوں میں رکھا گیا اور آخر
ان مظالم کی یاد دلانے کیلئے جو وہ سائبیریا کی قید کے ذریعے اپنی بیکس رعایا پر کیا کرتا تھا اکیشیوں
بھی