قادیان کی ترقی کا نشان
انوارالعلوم (جلد 7)
انوار العلوم جلدے
۵۶۰
دعوة الامير
دسویں پیشگوئی
قادیان کی ترقی کانشان
اس وقت تک تو میں نے وہ نشان بیان کئے ہیں جو یا تو صرف انذار کا پہلو رکھتے تھے یا دونوں
پہلوؤں پر مشتمل تھے اب میں تین ایسے نشان بیان کرتا ہوں جو خالص تبشیر کا پہلو اپنے اندر
رکھتے ہیں یہ تین مثالیں جو میں بیان کروں گا یہ بھی ایسی ہی ہیں کہ بوجہ اپنی عمومیت کے دوست
اور دشمن میں شائع ہیں اور ہر مذہب وملت کے لوگوں میں سے اس کے گواہ مل سکتے ہیں اور
اس وقت سے کہ ان کا علم اللہ تعالی کی طرف سے دیا گیا حضرت اقدس علیہ السلام کی کتب اور
ڈائریوں میں شائع ہوتی چلی آئی ہیں۔
سب سے پہلے میں اس پیشگوئی کا ذکر کرتا ہوں جو قادیان کی ترقی کے متعلق ہے اور وہ یہ
ہے کہ حضرت اقدس کو بتایا گیا کہ قادیان کا گاؤں ترقی کرتے کرتے ایک بہت بڑا شہر ہو جائے گا
جیسے کہ بمبئی اور کلکتہ کے شہر ہیں۔ گویا نو دس لاکھ کی آبادی تک پہنچ جائے گا اور اس کی آبادی
شمالا اور شرقاً پھیلتے ہو ۔ ہوئے بیاس تک پہنچ جائے گی ۳۰۔ جو قادیان سے نومیل کے فائم میل کے فاصلے پر بنے
والے ایک دریا کا نام ہے ۔ یہ ہیں یا کا نام ہے۔ یہ پیشگوئی جب شائع ہوئی ہے اس وقت قادیان کی حالت یہ تھی کہ
اس کی آبادی دو ہزار کے قریب تھی سوائے چند ایک پختہ مکانات کے باقی سب مکانات کچے تھے
مکانوں کا کرایہ اتنا گر ا ہوا تھا کہ چار پانچ آنے ماہوار پر مکان کرایہ پر مل جاتا تھا، مکانوں کی زمین
اس قدر ارزاں تھی کہ دس بارہ روپے کو قابل سکونت مکان بنانے کیلئے زمین مل جاتی تھی،
بازار کا یہ حال تھا کہ دو تین روپے کا آٹا ایک وقت میں نہیں مل سکتا تھا کیونکہ لوگ زمیندار
طبقہ کے تھے اور خود دانے پیس کر روٹی پکاتے تھے تعلیم کیلئے ایک مدرسہ سرکاری تھا جو پرائمری
تک تھا اور اسی کا مدرس کچھ الاؤنس لیکر ڈاک خانے کا کام بھی کر دیا کرتا تھا، ڈاک ہفتے میں دو
دفعہ آتی تھی، تمام عمارتیں فصیل قصبہ کے اندر تھیں اور اس پیشگوئی کے پورا ہونے کے
ظاہری کوئی سامان نہ تھے کیونکہ قادیان ریل سے گیارہ میل کے فاصلے پر واقع ہے اور اس کی
انوار العلوم جلدے
۵۶۱
دعوة الامير
سڑک بالکل کچی ہے اور جن ملکوں میں ریل ہو ان میں اس کے کناروں پر جو شہر واقع ہوں
انہیں کی آبادی بڑھتی ہے کوئی کارخانہ قادیان میں نہ تھا کہ اس کی وجہ سے مزدوروں کی آبادی
کے ساتھ شہر کی ترقی ہو جائے کوئی سرکاری محکمہ قادیان میں نہ تھا کہ اس کی وجہ سے قادیان کی
ترقی ہو، نہ ضلع کا مقام تھا نہ تحصیل کا حتی کہ پولیس کی چوکی بھی نہ تھی ، قادیان میں کوئی منڈی
بھی نہ تھی جس کی وجہ سے یہاں کی آبادی ترقی کرتی۔ جس وقت یہ پیشگوئی کی گئی ہے اس وقت
حضرت اقدس علیہ السلام کے مرید بھی چند سو سے زیادہ نہ تھے کہ ان کو حکماً لا کر یہاں بسا دیا جاتا
تو شہر بڑھ جاتا۔
آبادی
بے شک کہا جا سکتا ہے کہ چونکہ آپ نے دعوی کیا تھا اس لئے امید تھی کہ آپ کے مرید
یہاں آکر بس جائیں گے لیکن اول تو کون کہہ سکتا تھا کہ اس قدر مرید ہو جائیں گے جو قادیان کی
کو آکر بڑھا دیں گے ، دوم اس کی مثال کہاں ملتی ہے کہ مرید اپنے کام کاج چھوڑ کر پیر ہی
کے پاس آبیٹھیں اور وہیں اپنا گھر بنالیں ۔ حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کا مولد ناصرہ اب تک
ایک گاؤں ہے حضرت شیخ شہاب الدین سہروردی، حضرت شیخ احمد سرہندی مجدد الف ثمانی
حضرت بہاؤ الدین صاحب نقشبند رَحْمَةُ اللهِ عَلَيْهِمْ جو معمولی قصبات میں پیدا ہوئے یا وہاں
جاکر بسے ان کے مولد یا مسکن ویسے کے ویسے ہی رہے ان میں کوئی ترقی نہ ہوئی یا اگر ہوئی تو
معمولی جو ہمیشہ ترقی کے زمانے میں ہو جاتی ہے ۔ شہروں کا بڑھنا تو ایسا مشکل ہوتا ہے کہ بعض دفعہ
بادشاہ بھی اگر اقتصادی پہلو کو نظر انداز کرتے ہوئے شہر بساتے ہیں تو ان کے بسائے ہوئے شہر
ترقی نہیں کرتے اور کچھ دنوں بعد اُجڑ جاتے ہیں اور قادیان موجودہ اقتصادی پہلو کو مد نظر
رکھتے ہوئے نہایت خراب جگہ واقع ہے نہ تو ریل کے کنارے پر ہے کہ لوگ تجارت کی خاطر
آکر بس جائیں اور نہ ریل سے اس قدر دور ہے کہ لوگ بوجہ ریل سے دور ہونے کے اس کو
اپنا تمدنی مرکز قرار دے لیں پس اس کی آبادی کا ترقی پانا بظا ہر حالات بالکل نا ممکن تھا۔ عجیب بات
یہ ہے کہ قادیان کسی دریا یا نہر کے کنارے پر بھی واقع نہیں کہ یہ دونوں چیزیں بھی بعض دفعہ
تجارت کے بڑھانے اور تجارت کو ترقی دے کر قصبے کی آبادی کے بڑھانے میں محمد ہوتی ہیں۔
غرض بالکل مخالف حالات میں اور بلا کسی ظاہری سامان کی موجودگی کے حضرت اقدس مسیح
موعود نے پیشگوئی کی کہ قادیان بہت ترقی کر جائے گا اس پیشگوئی کے شائع ہونے کے بعد اللہ
تعالٰی نے آپ کی جماعت کو بھی ترقی دینی شروع کر دی اور ساتھ ہی ان کے دلوں میں یہ خواہش
انوار العلوم جلدے
۵۶۲
دعوة الامير
بھی پیدا کرنی شروع کر دی کہ وہ قادیان آکر ہیں اور لوگوں نے بلا کسی تحریک کے شہروں اور
قصبوں کو چھوڑ کر قادیان آکر بسنا شروع کر دیا اور ان کے ساتھ ساتھ دوسرے لوگوں نے بھی
یہاں آکر بسنا شروع کر دیا۔ ابھی اس پیشگوئی کے پوری طرح پورے ہونے میں تو وقت ہے مگر
جس حد تک یہ پیشگوئی پوری ہو چکی ہے وہ بھی حیرت انگیز ہے۔ اس وقت قاد قادیان کی آبادی
ساڑھے چار ہزار یعنی دوگنی سے بھی زیادہ ہے فصیل کی جگہ پر مکانات بن کر قصبے نے باہر کی
طرف پھیلنا شروع کر دیا ہے اور اس وقت قصبے کی پرانی آبادی سے قریباً ایک میل تک نئی
عمارات بن چکی ہیں اور بڑی بڑی پختہ عمارات اور کھلی سڑکوں نے ایک چھوٹے سے قصبے کو
ایک شہر کی حیثیت دیدی ہے بازار نہایت وسیع ہو گئے ہیں اور ہزاروں کا سودا انسان جس وقت
چاہے خرید سکتا ہے۔ ایک پرائمری سکول کی بجائے دو ہائی سکول بن گئے ہیں جن میں سے ایک
ہندوؤں کا سکول ہے ایک گرل سکول ہے اور ایک علوم دینیہ کا کالج ہے۔ ڈاک خانہ جس
میں ایک ہفتے میں دو دفعہ ڈاک آتی تھی اور سکول کا مدرس الاؤنس لیکر اس کا کام کر دیا کرتا تھا
اب اس میں سات آٹھ آدمی سارا دن کام کرتے ہیں تب جا کر کام ختم ہوتا ہے اور تار کا انتظام
ہو رہا ہے ایک ہفتے میں دوبار نکلنے والا اخبار شائع ہوتا ہے۔ دو ہفت وار اردو اور ایک ہفتے وار
انگریزی اخبار شائع ہوتے ہیں، ایک پندرہ روزہ اخبار شائع ہوتا ہے اور دو ماہوار رسالے
شائع ہوتے ہیں، پانچ پریس جاری ہیں جن میں سے ایک مشین پریس ہے بہت سی کتب ہر سال
شائع ہوتی ہیں۔ بڑے بڑے شہروں کی ڈاک ادھر ادھر ہو جائے تو ہو جائے مگر قادیان کا نام لکھ
کر خط ڈالیں تو سیدھا نہیں پہنچتا ہے غرض نہایت مخالف حالات میں قادیان نے وہ ترقی کی ہے
جس کی مثال دنیا کے پردے پر کسی جگہ بھی نہیں مل سکتی۔ اقتصادی طور پر شہروں کی ترقیات
کیلئے جو اصول مقرر ہیں ان سب کے علی الرغم اس نے ترقی حاصل کر کے اللہ تعالی کے کلام کی
صداقت ظاہر کی ہے جس سے وہ لوگ جو قادیان کی پہلی حالت اور اس کے مقام کو جانتے ہیں
خواہ وہ غیر مذاہب کے ہی کیوں نہ ہوں اس بات کا اقرار کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ بیشک
” یہ غیر معمولی اتفاق ہے مگر افسوس لوگ یہ نہیں دیکھتے کہ کیا سب غیر معمولی اتفاق مرزا
صاحب ہی کے ہاتھ پر جمع ہو جاتے تھے ۔