نصرت مالی کے متعلق

انوارالعلوم (جلد 7)

انوار العلوم جلدے
۵۶۳
دعوة الامير
گیارہویں پیشگوئی
نصرت مالی کے متعلق
تبشیری پیشگوئیوں میں سے دوسری مثال کے طور پر میں اس پیشگوئی کو پیش کرتا ہوں جو
آپ کی مالی امداد کے متعلق کی گئی تھی۔ یہ پیشگوئی عجیب حالات اور عجیب رنگ میں کی گئی تھی
اور در حقیقت آپ کی عظیم الشان پیشین گوئیوں میں سے یہ سب سے پہلی پیشگوئی تھی۔ اس کی
تفصیل یوں ہے کہ ایک دفعہ آپ کے والد صاحب بیمار ہوئے اس وقت تک آر تک آپ کو الہام
ہونے شروع نہ ہوئے تھے ایک دن جبکہ آپ کے والد صاحب کی بیماری بظاہر معلوم ہوتا تھا کہ
جاتی رہی ہے صرف کسی قدر زحیر کی شکایت باقی تھی آپ کو آپ کو سب ۔ سب سے پہلا الهام والسَّمَاءِ وَ
الطَّارِقِ ۳۰۷۔ ہوا۔ چونکہ طارق رات کے آنے والے کو کہتے ہیں اس لئے آپ نے سمجھ لیا
کہ اس میں موت کے آنے کی خبر ہے) اور آج رات ہونے پر والد صاحب فوت ہو جائیں گے
اور یہ الہام بطریق ما تم پُرسی ہے جو اللہ تعالی نے بکمال شفقت آپ سے کی ہے اور آنے والی
=
والد
تکلیف میں آپ کو تسلی دی ہے چو چونکہ بہت سی آمدنیاں آپ کے خاندان کی آپ کے
صاحب کی زندگی تک ہی تھیں کیونکہ ان کو پنشن اور انعام ملا کرتا تھا اسی طرح بہت سی جائیداد
بھی ان کی زندگی تک ہی ان کے پاس تھی ، اس لئے اس الہام پر بوجہ بشریت آپ کے دل میں
خیال پیدا ہوا کہ جب والد صاحب فوت ہو ۔ فوت ہو جائیں گے تو ہماری آمدن کے کئی راستے بند ہو
جائیں گے ۔ سرکاری پنشن اور انعام بھی بند ہو جائے گا اور جائیداد کا بھی اکثر حصہ شرکاء کے
ہاتھوں میں چلا جائے گا اس خیال کا آنا تھا کہ فوراً دوسرا الہام ہوا جو ایک بڑی پیشگوئی پر مشتمل
تھا اور اس کے الفاظ یہ تھے کہ اليْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَه ۳۰۸۔ کیا خدا تعالٰی اپنے بندے
کیلئے کافی نہ ہو گا۔ اس الہام میں چونکہ اللہ تعالی کی طرف سے آپ کے تکفل اور آپ کی
ضروریات کے پورا کرنے کا وعدہ تھا آپ نے کئی ہندوؤں اور مسلمانوں کو اس کی اطلاع دے
دی تا وہ اس کے گواہ رہیں اور ایک ہندو صاحب کو جو اب تک زندہ ہیں امرتسر بھیج کر اس

انوار العلوم جلدے
۵۶۴
دعوة الامير
دعوے
الہام کی مہر کندہ کروائی۔ اس طرح سینکڑوں آدمی اس الہام سے واقف ہو گئے اس الہام کی
حقیقت کو اور زیادہ واضح کرنے کیلئے اللہ تعالی نے یہ سامان کیا کہ آپ کے خاندان میں کچھ
تنازعات ہو گئے اور ان کی وجہ سے آپ کی جائیداد کے متعلق خاندان ہی میں سے بہت سے
وار کھڑے ہو گئے ۔ آپ کے بڑے بھا بھائی جائیداد کے منتظم تھے ۔ ان کا رشتہ دار کا رشتہ داروں سے
کچھ اختلاف ہو گیا آپ نے ان کو مشورہ دیا کہ ان سے حسن سلوک کرنا چاہئے مگر انہوں نے
آپ کے مشورہ کو قبول نہ کیا۔ آخر عدالت تک نوبت پہنچی اور انہوں ۔ اور انہوں نے آپ سے دعا کیلئے کہا
آپ نے دعا کی تو معلوم ہوا کہ شرکاء جیتیں گے اور آپ کے بھائی صاحب ہاریں گے آخر اسی
طرح ہوا جائیداد کا دو تہائی سے سے زائد حصہ شرکاء کو دیا گیا اور آپ کے بھائی صاحب اور آپ
کے حصے میں نہایت قلیل حصہ آیا ۔ گو یہ جائیداد جو آپ کے حصہ میں آئی آپ کی ضروریات
کیلئے تو کافی تھی مگر جو کام آپ کرنے والے تھے اس کیلئے یہ آمدن کافی نہ تھی اس وقت اسلام
کی اشاعت کیلئے اس عظیم الشان کتاب کی تیاری میں مشغول تھے جس کا نام براہین احمد یہ ہے
اور جس کیلئے مقدر تھا کہ مذہبی دنیا میں ہل چل مچادے اور اس کتاب کی اشاعت کیلئے ایک رقم
کثیر کی ضرورت تھی ۔ اس نا امیدی کی حالت میں اللہ تعالی نے امید کے دروازے کھول دیئے
اور ایسے لوگوں کے دلوں میں تحریک پیدا کر دی جو دین سے چنداں تعلق نہیں رکھتے اور اس
کتاب کی اشاعت کیلئے سامان بہم پہنچا دیا مگر اس کتاب کے چار حصے ہی ابھی شائع ہوئے تھے کہ
اخراجات
بات اور بھی بڑھ گئے کیونکہ جس طرف سے آپ حملے کا رخ پھیرنا چاہتے تھے ادھر سے
رخ پھر گیا مگر خود آپ کے خلاف لوگوں میں جوش پیدا ہو گیا اور کیا ہندو اور کیا مسیحی اور کیا سکھ ا
صاحبان سب مل کر آپ پر حملہ آور ہوئے اور آپ کے الہامات پر تمسخر شروع کر دیا ۔ ان کی
غرض تو یہ تھی کہ ان الہامات کی عظمت کو صدمہ پہنچے تو وہ اثر جو آپ کی کتابوں سے لوگوں کے
دلوں پر پڑا ہے زائل ہو جائے اور اسلام کے مقابلے پر ان کو شکست نصیب نہ ہو مگر مسلمانوں
میں سے بھی بعض حاسد آپ کی مخالفت پر کھڑے ہو گئے اور گویا ایک ہی وقت میں چاروں
طرف سے حملہ شروع ہو گیا اور اس بات کا آسانی سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ جس شخص پر
اپنے اور بیگانے حملہ آور ہو جائیں اس کیلئے کیسی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ پس لوگوں کے
اعتراضات کا جواب دینے اور اسلام کی شان کو قائم رکھنے کیلئے کثیر مال کی ضرورت پیش آئی اور
اللہ تعالی نے اس کا بھی سامان پیدا کر دیا۔ اس کے بعد تیسرا تغییر شروع ہو ا یعنی اللہ تعالٰی نے

انوار العلوم جلد
۵۶۵
دعوة الامير
آپ کو بتایا کہ آپ ہی مسیح موعود ہیں اور پہلے مسیح فوت ہو چکے ہیں۔ اس دعوے پر وہ لوگ بھی
جو اس وقت تک آپ کے ساتھ تھے جدا ہو گئے اور کل چالیس آدمیوں نے آپ کی بیعت کی۔
اس وقت گویا عملاً ساری دنیا سے جنگ شروع ہو گئی اور جو لوگ پہلے مدد گار تھے انہوں نے بھی
مخالفت میں اپنا زور خرچ کرنا شروع کر دیا ۔ اب تو اخراجات اندازے سے زیادہ بڑھنے شروع
ہو گئے ۔ ایک تو مخالفوں کے اعتراضات کے جواب شائع کرنا دوسرے اپنے دعویٰ کو لوگوں کے
سامنے پیش کرنا اور اس کے دلائل دینا تیسرے چھوٹے چھوٹے اشتہارات تقسیم کرنا تا کہ تمام
ملک کو آپ کے دعوے پر اطلاع ہو جائے ۔ یہیں اخراجات بہت تھے مگر اللہ تعالی نے اپنی قدرت
کے اظہار کیلئے اور اخراجات کے دروازے بھی کھول دیئے یعنی آپ کو حکم دیا گیا کہ آپ
قادیان میں مهمان خانه تعمیر کریں اور لوگوں میں اعلان کریں کہ وہ قادیان آگر آپ کے مہمان
ہوا کریں اور دینی معلومات کو زیادہ کیا کریں یا اگر کوئی شکوک ہوں تو ان کو رفع کیا کریں سب
مدد گاروں کا جدا ہو جاتا اور اشاعت کے کام کا وسیع ہو جانا اور پھر اس پر مزید بوجھ مہمان خانے
کی تعمیر اور مہمان داری کے اخراجات کا ایسی مشکلات کے پیدا کرنے کا موجب ہو سکتا تھا کہ
سارا کام درہم برہم ہو جاتا جاتا مگر اللہ تعالی نے ان چند درجن آدمیوں کے دل میں جو آپ کے
ساتھ تھے اور جن میں سے کوئی شخص بھی مالدار نہیں کہلا سکتا تھا اور اکثر مسکین آدمی تھے ایسا
اخلاق پیدا کر دیا کہ انہوں نے ہر قسم کی تکلیف برداشت کی لیکن دین کے کام میں ضعف نہ پیدا
ہونے دیا اور در حقیقت یہ ان کی ہمت کام نہیں کر رہی تھی بلکہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ اليْسَ اللهُ
بِكَافٍ عَبْدَہ کام کر رہا تھا۔
یہ وہ زمانہ تھا جب کہ احمدی جماعت پر چاروں طرف سے سختی کی جاتی تھی۔ مولویوں نے
فتوی دے دیا کہ احمدیوں کو قتل کر دینا ان کے گھروں کو لوٹ لینا ان کی جائیدادوں کا چھین لینا
ان کی عورتوں کا بلا طلاق دوسری جگہ پر نکاح کر دینا جائز ہی نہیں موجب ثواب ہے اور شریر
اور بد معاش لوگوں نے جو اپنی طمع اور حرص کے اظہار کیلئے بہانے تلاش کرتے رہتے ہیں اس
فتوے پر عمل کرنا شروع کر دیا احمدی گھروں سے نکالے اور ملازمتوں سے بر طرف کئے جارہے
ان کی جائیدادوں پر جبراً قبضہ پر جبراً قبضہ کیا جا رہا تھا اور کئی لوگ ان مخمصوں سے خلاصی خلاصی کی کوئی
صورت نہ پا کر ہجرت کرنے پر مجبور ہو گئے تھے اور چونکہ ہجرت کی جگہ ان کیلئے قادیان ہی تھی،
ان کے قادیان آنے پر مہمان داری کے اخراجات اور بھی ترقی کر گئے تھے ۔ اس وقت جماعت
تھے ،

انوار العلوم جلدے
۵۶۶
دعوة الامير
ایک دو ہزار آدمیوں تک ترقی کر چکی تھی مگر ان میں سے ہر ایک دشمنوں کے حملوں کا شکار ہو
رہا تھا ایک دو ہزار آدمی جو ہر وقت اپنی جان اور اپنی عزت اور اپنی جائیداد اور اپنے مال کی
حفاظت کی فکر میں لگے ہوئے ہوں اور رات دن لوگوں کے ساتھ مباحثوں اور جھگڑوں میں
مشغول ہوں ان کا تمام دنیا میں اشاعت اسلام کیلئے روپیہ بہم پہنچانا اور دین سیکھنے کی غرض سے
قادیان آنے والوں کی مہمان داری کا بوجھ اٹھانا اور پھر اپنے مظلوم مہاجر بھائیوں کے
اخراجات برداشت کرنا ایک حیرت انگیز بات ہے۔ سینکڑوں آدمی دونوں وقت جماعت کے دستر
خوان پر کھانا کھاتے تھے اور بعض غرباء کی دوسری ضروریات کا بھی انتظام کرنا پڑتا تھا۔ ہجرت کر
کے آنے والوں کی کثرت اور مہمانوں کی زیادتی سے مہمان خانے کے علاوہ ہر ایک گھر مہمان
خانہ بنا ہوا تھا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے گھر کی ہر ایک کوٹھڑی ایک مستقل مکان تھا
جس میں کوئی نہ کوئی مہمان یا مهاجر خاندان رہتا تھا، غرض بوجھ انسانی طاقت برداشت سے بہت
بڑھا ہوا تھا۔ ہر صبح جو چڑھتی اپنے ساتھ تازہ ابتلاء اور تازہ ذمہ داریان لاتی اور ہر شام جو پڑتی
اپنے ساتھ تازہ ابتلاء اور تازہ ذمہ داریاں لاتی مگر أَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ کی نسیم سب
فکروں کو خس و خاشاک کی طرح اُڑا کر پھینک دیتی اور وہ بادل جو ابتداء سلسلہ کی عمارت کی
بنیادوں کو اکھاڑ کر پھینک دینے کی دھمکی دیتے تھے تھوڑی ہی دیر میں رحمت اور فضل کے بادل
ہو جاتے اور ان کی ایک ایک بوند کے گرتے وقت أَلَيْسَ اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ کی ہمت افزا
آواز پیدا ہوتی۔ اس صعوبت کے زمانے کا نقشہ میرے نزدیک افغانستان کے لوگ اچھی طرح
اپنے ذہنوں میں پیدا کر سکتے ہیں کیونکہ پچھلے دنوں میں وہاں بھی مہاجرین کا ایک گروہ گیا تھا
افغانستان ایک با قاعدہ حکومت تھی جو ان کے انتظام میں مشغول تھی پھر ان میں سے بہت سے
لوگ اپنے اخراجات خود بھی برداشت کرتے تھے مہمانوں کی نسبت میزبانوں کی تعداد بہت
زیادہ تھی افغانستان کے ایک کروڑ کے قریب باشندے صرف ایک دولاکھ آدمیوں کے مہمان
دار بنے تھے مگر باوجود اس کے مہمان داری میں کسی قدر وقتیں پیش آئیں اس سے اندازہ کیا جا
سکتا ہے کہ دو ہزار غریب آدمیوں کی جماعت پر جب ایک ہی وقت میں سینکڑوں مہمانوں اور
غریب مہاجرین کا بوجھ پڑا ہو گا اور ساتھ ہی اشاعت اسلام کے کام کیلئے بھی ان کو روپیہ خرچ
کرنا پڑتا ہو گا اور وہ بھی ایسے وقت میں جب کہ ان کے اپنے گھروں میں بھی لڑائی جاری تھی تو
ان لوگوں کی گردنیں کس قدر بار کے نیچے دب گئی ہوں گی۔

انوار العلوم جلدے
۵۶۷
دعوة الامير
یہ ضروریات سلسلہ ایک دو روز کیلئے نہ تھیں اور نہ ایک دو ماہ کیلئے نہ ایک دو سال کیلئے
بلکہ ہر سال کام ترقی کرتا جاتا تھا اور اللہ تعالی اپنے فضل سے اس کام کیلئے آپ ہی بند و بست کر
دیتا تھا۔ ۱۸۹۸ء میں حضرت اقدس نے جماعت کے بچوں کی دینی تعلیم کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک
ہائی سکول کھول دیا اس سے اخراجات میں اور ترقی ہوئی، پھر ایک رسالہ انگریزی اور ایک
اردو ماہواری اشاعت اسلام کیلئے جاری کیا اس سے اور بھی ترقی ہوئی ، مگر اللہ تعالٰی سب
اخراجات مہیا کرتا چلا گیا حتی کہ اس وقت ایک انگریزی ہائی سکول کے علاوہ ایک دینیات کا
کالج ایک زنانہ مدرسہ کئی پرائمری اور مڈل سکول، ہندوستانی مبلغین کی ایک جماعت
ماریشس مشن ، سیلون مشن، انگلستان مشن امریکن مشن اور بہت سے صیغہ جات، تالیف و
اشاعت، تعلیم و تربیت انتظام عام اور قضاۃ اور افتاء وغیرہ کے ہیں اور تین چار لاکھ کے قریب
سالانہ خرچ ہے اور یہ سب اللہ تعالٰی اپنے فضل سے اپنے وعدہ اليْسُ اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ
کے ماتحت بہم پہنچا رہا ہے ۔
ہماری جماعت غرباء کی جماعت ہے کیونکہ اللہ تعالٰی کی سنت ہے کہ ابتداء غریب لوگ ہی
اس کے سلسلہ میں داخل ہوتے ہیں جن کو دیکھ کر لوگ کہہ دیا کرتے ہیں ما نراک اتَّبَعَكَ إِلَّا
الَّذِينَ هُمْ أَرَا ذِ لَنَا بَادِيَ الرَّأْي ٣٠٠- اور اس میں اس کی حکمت یہ ہوتی ہے تا کوئی شخص یہ نہ
کے کہ یہ سلسلہ میری مدد سے پھیلا اور تا نادان مخالف بھی اس قسم کا اعتراض نہ کر سکیں پس
ایسی جماعت سے اس قدر بوجھ اٹھوانا بلا نصرت الہی نہیں ہو سکتا۔ یہ غریب جماعت اسی طرح
سرکاری ٹیکس ادا کرتی ہے جس طرح اور لوگ ادا کرتے ہیں، زمینوں کے لگان دیتی ہے،
سڑکوں، شفا خانوں وغیرہ کے اخراجات میں حصہ لیتی ہے غرض سب خرچ جو دوسرے لوگوں پر
ہیں وہ بھی ادا کرتی ہے اور پھر دین کی اشاعت اور اس کے قیام کیلئے بھی روپیہ دیتی ہے اور
برابر پینتیس سال سے اس بوجھ کو برداشت کرتی چلی آرہی ہے۔ اس زمانے میں بے شک نسبتاً
زیادہ آسودہ حال اور معزز لوگ اس جماعت میں شامل ہو گئے ہیں مگر اسی قدر اخراجات میں
بھی اضافہ ہو گیا ہے پس کیا یہ بات حیرت انگیز نہیں کہ جبکہ باقی دنیا با وجود ان سے زیادہ مالدار
ہونے کے اپنے ذاتی اخراجات کی تنگی پر ہی شکوہ کرتی رہتی ہے اس جماعت کے لوگ لاکھوں
روپیہ سالانہ بلا ایک سال کا وقفہ ڈالنے کے اللہ کی راہ میں خرچ کر رہے ہیں اور محض اللہ تعالٰی
کے فضل سے اس امر کیلئے بھی تیار ہیں کہ اگر ان سے کہا جائے کہ اپنے سب مال اللہ تعالٰی کی

آج 10 میں سے 10 باقی