ترقی جماعت کے متعلق آپ کی پیشگوئی جو پوری ہو کر دوست و سشمن پر حُجّت ہو رہی ہے

انوارالعلوم (جلد 7)

انوار العلوم جلد
۵۶۸
دعوة الامير
راہ میں دے دو تو وہ اسی وقت دے دیں۔ یہ بات کہاں سے پیدا ہو گئی ؟ یقینا البَشِ اللهِ بِكَافِ
عبدہ کا الہام نازل کرنے والے نے لوگوں کے دلوں میں تغیر پیدا کیا ہے ورنہ کونسی طاقت تھی
جو اس وقت جبکہ حضرت مسیح موعود کو معمولی اخراجات کی فکر تھی اس قدر بڑھ جانے والے
اخراجات کے پورا کرنے کا وعدہ کرتی اور اس وعدہ کو پورا کر کے دکھا دیتی ۔ آخر مسلمان کہلانے
والے کروڑوں آدمی دنیا میں موجود ہیں وہ کس قدر روپیہ اسلام کی اشاعت کیلئے مہیا کر لیتے ہیں۔
ہماری جماعت کی تعداد کا اگر زیادہ سے زیادہ اندازہ لگایا جائے تو جس قدر روپیہ وہ اشاعت اسلام
پر خرچ کرتی ہے اگر اسی حساب سے ہندوستان کے دوسرے مسلمان بھی خرچ کریں تو آٹھ دس
کروڑ روپیہ سالانہ ان کو اس صورت میں خرچ کرنا چاہئے جبکہ ان کی مالی حالت ہماری جماعت کی
طرح ہو ، لیکن ان : ان میں بڑے بڑے وال نے والیان ریاست اور ریاست اور کروڑ پتی تاجر بھی ہیں اگر ان کا بھی خیال
رکھ لیا جائے تو سالانہ پندرہ سولہ کروڑ روپیہ اشاعت اسلام پر صرف ہندوستان کے مسلمانوں کو
خرچ کرنا چاہئے مگر وہ تو ہماری جماعت کے چار پانچ لاکھ کے مقابلہ میں ایک دولاکھ روپیہ بھی خرچ
نہیں کرتے ۔ یہ فرق اس لئے ہے کہ ہمارے اندر اکیسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ کا وعدہ اپنا کام کر
رہا ہے۔
بارہویں پیشگوئی
ترقی جماعت کے متعلق آپ کی پیشگوئی جو پوری ہو کر
دوست و ر
دشمن پر حجت
ہو رہی ہے
اب میں ان تبشیری پیشگوئیوں میں سے ایک پیشگوئی کو بطور مثال پیش کرتا ہوں جو اس
تعلیم کی اشاعت کے متعلق کی گئی تھیں جس کے ساتھ آپ مبعوث کئے گئے تھے یعنی وہ علوم اور
معارف جو قرآن کریم میں بیان کئے گئے ہیں مگر لوگ ان سے ناواقفیت کی وجہ سے غافل ہو چکے
تھے ۔ یہ پیشگوئی بھی ایسی ہے کہ لاکھوں آدمی اس کے شاہد ہیں اور اس وقت کی گئی تھی کہ جب
اس کے پورا ہونے کے سامان موجود نہ تھے ۔ اس پیشگوئی کے الفاظ یہ تھے ” میں تیری تبلیغ کو

انوار العلوم جلدے
۵۶۹
دعوة الامير
دنیا کے کناروں تک پہنچاؤں گا ۳۱۔۴۔ میں تیرے خالص اور دلی محبوں کا گر وہ بھی بڑھاؤں گا
اور ان کے نفوس س واموال میں برکت دوں گا اور ان میں کثرت بخشوں گا ۔ (اللہ تعالی) اس
(گروه احمدیان) کو نشو و نمادے گا یہاں تک کہ ان کی کثرت اور برکت نظروں میں عجیب ہو
جائے گی ۔ يَأْتُونَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِينِ ، یعنی دنیا کے ہر ملک سے لوگ تیری جماعت میں
داخل ہونے کیلئے آئیں گے ۔ اِنَّا أَعْطَبُنكَ الْكَوْثَرَ ۳۱۳۔ ہم تجھے ہر چیز میں کثرت دیں گے
جن میں جماعت بھی شامل ہے۔ انگریزی میں بھی آپ کو اس کے متعلق الہام ہو ان ” آئی ٹیل
لارج پارٹی آف
گو یو
اے
اسلام
1) میں تم کو مسلمانوں کی ایک بڑی( shall give you a large party of Islam(
و
جماعت دوں گا ۔ ثُلَةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ وَثُلَةٌ مِنَ الْآخِرِينَ (۳۱۵ پہلوں میں ۔ سے بھی ایک بڑی
جماعت تم کو دی جائے گی اور پچھلوں میں سے بھی۔ جس کے معنی یہ بھی ہیں کہ پہلے انبیاء کی
امتوں میں سے بھی ایک گروہ کثیر تم پر ایمان لائے گا اور مسلمانوں میں سے بھی ایک بڑی
جماعت تم پر ایمان لائے گی۔ کیا نبی اللهِ كُنتُ لَا اعْرِف ۳۱۶۔ زمین کے گی (یعنی اہل
زمین) کہ اے اللہ کے نبی !! کے نبی ! میں تجھے نہیں پہچانتی تھی "إِنَّا نَرِثُ الْأَرْضَ تَأْكُلُهَا مِنْ
اطرافها" ہم زمین کے وارث ہوں گے اسے اس کے کناروں کی طرف سے کھاتے آویں
گے۔
ان الہامات میں سے بہت سے تو ایسے وقت میں ہوئے اور اس وقت شائع بھی کر دیئے گئے
جبکہ آپ پر ایک شخص بھی ایمان نہیں لایا تھا اور بعض بعد کو ہوئے جب سلسلہ قائم ہو چکا تھا مگر
وہ بھی ایسے وقت میں ہوتے ہیں جبکہ سلسلہ اپنی ابتدائی حالت میں ہیں جبکہ سلسلہ اپنی ابتدائی حالت میں تھا اس وقت آپ کا یہ الہام
شائع کر دینا کہ ایک وقت ایسا آئے گا کہ آپ کے ساتھ ایک بڑی جماعت ہو جائے گی اور صرف
ہندوستان ہی میں نہیں بلکہ تمام ممالک میں آپ کے مرید پھیل جائیں گے اور ہر مذہب کے
لوگوں میں سے نکل کر لوگ آپ کے مذہب میں داخل ہوں گے اور ان کو اللہ تعالی بہت
بڑھائے گا اور کسی ملک کے لوگ بھی آپ کی تبلیغ سے باہر نہیں رہیں گے کیا یہ ایک معمولی
بات ہے ؟ کیا انسانی دماغ قیاسات کی بناء پر ایسی بات کہہ سکتا ہے ؟
یہ زمانہ علمی زمانہ ہے اور لوگ اپنے پہلے مذہب کو جس کی صداقت یوم ولادت سے ان
کے ذہن نشین کی جاتی رہی تھی چھوڑ رہے ہیں۔ آج کل مسیحی مسیحی نہیں رہے ہندو ہندو نہیں

انوار العلوم جلدے
۵۷۰
دعوة الامير
رہے۔ یہودی یہودی نہیں رہے اور پارسی پارسی نہیں رہے بلکہ ایک عقلی مذہب ان مذاہب
کی رسوم کی چادر میں لپٹا ہوا سب جگہ پھیل رہا ہے نام مختلف ہیں مگر خیالات سب دنیا کے ایک
ہو رہے ہیں۔ اس حال میں آپ کا یہ دعوی کرنا کہ جو لوگ اپنے پہلے : - جو لوگ اپنے پہلے نبیوں سے بیزار ہو کر نیچر کی
اتباع میں مشغول ہیں آپ کو مان لیں گے بظاہر نا ممکن الوقوع دعوی تھا۔ پھر آپ اردو اور عربی
اور فارسی کے سوا اور کوئی زبان نہیں جانتے تھے اور آپ ہندوستان کے باشندے تھے جس
ملک کے باشندے آج سے تیس سال پہلے عرب اور ایران میں نہایت حقیر سمجھے جاتے تھے کب
امید کی جا سکتی تھی کہ عرب، ایران افغانستان، شام اور مصر کے باشندے ایک ہندوستانی پر
ایمان لے آئیں گے کون کہہ سکتا تھا کہ ہندوستان کے انگریزی پڑھے ہوئے لوگ جو جو قرآن
کریم کو محمد رسول اللہ ﷺ کا کلام قرار دینے لگ گئے تھے اس بات کو مان لیں گے کہ اس
زمانے میں بھی اللہ تعالٰی اپنے بندوں سے کلام کرتا ہے اور پھر ایسے آدمی سے جو انگریزی کا
ایک لفظ نہیں جانتا جو ان کے نزدیک سب سے بڑا گناہ تھا پھر کونسی عقل تھی جو یہ تجویز کر سکتی
تھی کہ اکتہ مغربیہ سے ناواقف علوم مغربیہ سے ناواقف رسوم و عادات مغربیہ سے ناواقف
انسان جو اپنے صوبہ سے بھی باہر کبھی نہیں گیا ( حضرت اقدس علیہ السلام پنجاب سے باہر صرف
علی گڑھ تک تشریف لے گئے ہیں وہ ان ممالک کے لوگوں تک اپنے خیالات کو پہنچادے گا اور
پھر وہ علوم و فنون جدیدہ کے ماہر اور ایشیائیوں کو کیڑوں مکوڑوں سے بدتر سمجھنے والے لوگ اس
کی باتوں کو سن بھی لیں گے اور مان بھی لیں گے اور پھر کسی شخص کے ذہن میں آسکتا تھا کہ
افریقہ کے باشندے جو ایشیا سے بالکل منقطع ہیں اس کی باتوں پر کان دھریں گے اور اس پر
ایمان لائیں گے حالانکہ ان کی زبان جاننے والا ہندوستان بھر میں کوئی نہیں مل سکتا۔ یہ سب
روکیں ایک طرف تھیں اور اللہ تعالی کا کلام ایک طرف تھا آخر وہی ہوا جو اللہ تعالی نے کہا
تھا۔ وہ شخص جو تن تنہا ایک تنگ صحن میں مثل مثل کر اپنے الہامات لکھ رہا تھا اور تمام دنیا میں
اپنی قبولیت کی خبریں دے رہا تھا حالانکہ اس وقت اسے اس کے علاقے کے لوگ بھی نہیں
جانتے تھے با وجو د سب روکوں کے اللہ تعالٰی کی نصرت اور تائید سے اٹھا اور ایک بادل کی طرح
گر جا اور لوگوں کے دیکھتے دیکھتے حاسدوں اور دشمنوں کے کلیجوں کو چھلنی کرتا ہو ا تمام آسمان پر
چھا گیا ہندوستان میں وہ برسا افغانستان میں وہ برسا عرب میں وہ برساء مصر میں وہ برسا سیلون
میں وہ برسا، بخارا میں وہ برساء مشرقی افریقہ میں وہ برسا جزیرہ ماریشس میں وہ برسا جنوبی افریقہ

آج 10 میں سے 10 باقی