آپؑ کا عشق اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولؐ سے

انوارالعلوم (جلد 7)

انوار العلوم جلدے
۵۷۱
دعوة الامير
میں وہ برسا مغربی افریقہ کے ممالک نائجیریا گولڈ کوسٹ ، سیرالیون میں وہ پر سا آسٹریلیا میں وہ
برسا انگلستان اور جرمن اور روس کے علاقوں کو اس نے سیراب کیا اور امریکہ میں جا کر اس
نے آب پاشی کی۔
آج دنیا کا کوئی براعظم نہیں جس میں مسیح موعود کی جماعت نہیں اور کوئی مذہب نہیں جس
میں سے اس نے اپنا حصہ وصول نہیں کیا، مسیحی ، ہندو ، ہندو بدھ ، پارسی، سکھ ، یہودی سب قوموں
میں سے اس کے ماننے والے موجود ہیں اور یورپین امریکن افریقن اور ایشیا کے باشندے
اس پر ایمان لائے ہیں اگر جو کچھ اس نے مکمل از وقت بتا دیا تھا اللہ تعالی کا کلام نہ تھا تو وہ کس
طرح پورا ہو گیا؟ کیا یہ عجیب بات نہیں کہ وہ یورپ اور امریکہ جو اس سے پہلے اسلام کو کھا
رہے تھے مسیح موعود کے ذریعے سے اب اسلام ان کو کھا رہا ہے کئی سو آدمی اس وقت تک
انگلستان میں اور اسی طرح امریکہ میں اسلام لا چکا ہے اور روس اور جرمن اور اٹلی کے بعض
افراد نے بھی اس سلسلے کو قبول کیا ہے۔ وہی اسلام جو دوسرے فرقوں کے ہاتھ سے شکست پر
شکست کھا رہا تھا اب مسیح موعود کی دعاؤں سے دشمن کو ہر میدان میں نیچا دکھا رہا ہے اور اسلام
کی جماعت کو بڑھا رہا ہے۔ فَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
گیارہویں دلیل
آپ کا عشق اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول سے
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی چند پیشگوئیوں کے بیان کرنے کے بعد
اب میں آپ کے دعوے کی صداقت کی گیارہویں دلیل بیان کرتا ہوں اور وہ دلیل یہ ہے کہ
اللہ تعالٰی قرآن کریم میں فرماتا ہے۔ وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا ٣١٨ ۔ یعنی جو
لوگ ہمارے راستے میں بچی کوشش کرتے ہیں ہم ان کو اپنے راستے دکھا دیتے ہیں اور ان پر
ان کو چلاتے ہیں اور اسی طرح اللہ تعالی فرماتا ہے ۔ قُلْ إِنْ كُنتُمْ تُحِبُّوْنَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي
يُحْيِيكُمُ الله ۱۹اس کہہ دے کہ اگر نہ ہے کہ اگر تم کو اللہ سے محبت ہے تو میری ! میری اتباع کرو اللہ تعالی تم سے

انوار العلوم جلدے
۵۷۲
دعوة الامير
محبت کرنے لگے گا۔ ان دونوں آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالٰی کا سچا عشق اور اس کی بچی
محبت اور اس کے رسول کے عشق اور اس کی محبت کا ہمیشہ یہ نتیجہ ہوا کرتا ہے کہ انسان اللہ
تعالٰی سے جاملتا ہے اور اس کا محبوب ہو جاتا ہے پس اس امت کے افراد کی صداقت کا یہ بھی
ایک معیار ہے کہ ان کے دل عشق الہی سے پُر ہوں اور اتباع رسول ان کا شیوہ ہو اور اس
معیار کے مطابق بھی حضرت اقدس مسیح علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت روز روشن کی طرح
ثابت ہے۔
محبت کا مضمون ایک ایسا مضمون ہے کہ مجھے اس پر کچھ لکھنے کی چنداں ضرورت نہیں ہر
ملک کے شاعر اس کی کیفیات کو غیر معلوم زمانے سے بیان کرتے چلے آئے اور تمام مذاہب اس
پر ایمان اور وصول الی اللہ کی بنیاد رکھتے چلے آئے ہیں مگر سب شاعروں کے بیان سے بڑھ کر
کامل محبت کی مکمل تشریح وہ ہے جو اللہ تعالی نے قرآن کریم میں بیان فرمائی ہے یعنی قُلْ إِنْ كَانَ
وَتِجَارَةٌ
سَبِيلِهِ
ابا وكُمْ وَابْنَا وَكُمْ وَاخْوَانُكُمْ وَأَزْوَاجُكُمْ وَ عَشِيرَتُكُمْ وَأَمْوَالُ نِ اقْتَرَتُمُوهَا وَ
تَخْشَوْنَ كَسَادَهَا وَمَسْكِنُ تَرْضَوْنَهَا أَحَبَّ إِلَيْكُم مِّنَ اللهِ وَرَسُولِهِ وَجِهَادِ في
فَتَرَبَّصُوا حَتَّى يَأْتِي اللَّهُ بِأَمْرِهِ وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْفَسِقِينَ ۳۲۰۔ کہہ دے کہ اگر
تمہارے باپ دادے اور تمہارے بیٹے اور تمہارے بھائی اور تمہاری بیویاں یا تمہارے خاوند
اور تمہارے رشتہ دار اور تمہارے اموال جو تم نے کھائے ہیں اور تجارت جس کے بگڑ جانے
تم ڈرتے ہو اور مکانات جنہیں تم پسند کرتے ہو اللہ تعالٰی اور اس کے رسول اور اللہ تعالٰی
کے راستے میں کام کرنے سے تمہیں زیادہ پیارے ہیں تو تم کو اللہ تعالٰی سے کوئی محبت نہیں تب
تم اللہ تعالیٰ کے عذاب کا انتظار کرو اور اللہ تعالی ایسے نافرمانوں کو کبھی اپنا رستہ نہیں دکھاتا،
یعنی کامل محبت کی علامت یہ ہے کہ انسان اس کی خاطر ہر ایک چیز کو قربان کر دے ۔ اگر اس بات
کیلئے وہ تیار نہیں تو منہ کی باتیں اس کیلئے کچھ بھی مفید نہیں یوں تو ہر شخص کہہ دیتا ہے کہ مجھے
اللہ تعالی سے محبت ہے اور اس کے رسول سے محبت ہے بلکہ مسلمان کہلانے والا کوئی شخص
بھی نہ ہو گا جو یہ کہتا ہو کہ مجھے اللہ تعالی اور اس کے رسول سے محبت نہیں ہے ، مگر دیکھنا یہ ہے
کہ اس اقرار کا اثر اس کے اعمال پر اس کے جوارح پر اور اس کے اقوال پر کیا پڑتا ہے ۔ وہی
لوگ جو رسو جو رسول الله اللی کی محبت میں اپنے آر میں اپنے آپ کو سر شار بتاتے ہیں اور آپ کی تعریف میں
نظمیں پڑھتے اور سنتے رہتے ہیں بلکہ بعض تو خود نعتیں کہتے بھی ہیں آپ کے احکام کی

انوار العلوم جلد ہے
۵۷۳
وحدة الامير
فرمانبرداری کی طرف ان کو کچھ بھی توجہ نہیں ہوتی۔ وہ اللہ تعالی کی محبت کا دعویٰ تو کرتے ہیں
لیکن اس سے ملنے کیلئے کچھ بھی کوشش نہیں کرتے ۔ ہم دیکھتے ہیں کہ اگر کسی کا عزیز آجائے تو وہ
سو کام چھوڑ کر اس سے ملتا ہے اپنے دوستوں اور پیاروں کی ملاقات کا موقع ملے تو شاداں و
فرحاں ہو جاتا ہے حکام کے حضور شرف باریابی حاصل ہو تو خوشی سے جامے میں پھولا نہیں سماتا
لیکن لوگ اللہ تعالی سے محبت کا دعویٰ کرتے ہیں مگر نماز کے نزدیک نہیں جاتے یا نماز پڑھتے ہیں
تو اس طرح کہ کبھی پڑھی کبھی نہ پڑھی یا اگر با قاعدہ بھی پڑھی تو ایسی جلدی جلدی پڑھتے ہیں کہ
معلوم نہیں ہوتا کہ سجدہ سے انہوں نے سرکب اٹھایا اور پھر کب واپس رکھ دیا ۔ جس طرح
مرغ چونچیں مار کر دانہ اٹھاتا ہے یہ سجدہ کر لیتے ہیں نہ نہ خشوع ہوتا ہے نہ خضوع اسی طرح اللہ
تعالی روزے کا بدلہ اپنے آپ کو قرار دیتا ہے مگر لوگ اللہ تعالی کی محبت کا دعویٰ کرتے ہوئے
اس کا ہاتھ پکڑنے کے لئے نہیں جاتے اور اس کا قرب حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرتے۔
اللہ تعالٰی کی محبت ظاہر کرتے ہیں لیکن لوگوں کے حقوق دباتے ہیں ، جھوٹ بولتے ہیں ، بہتان
باندھتے ہیں ، غیبتیں کرتے ہیں اللہ تعالی سے عشق بیان کرتے ہیں لیکن قرآن کریم کا مطالعہ اور
اس پر غور کرنے کی توفیق ان کو نہیں ملتی۔ کیا جس طرح آج کل لوگ قرآن کریم سے سلوک
کرتے ہیں اسی طرح اپنے پیاروں کے خطوط سے بھی کیا کرتے ہیں ؟ کیا ان خطوں کو لپیٹ کر رکھ
چھوڑتے ہیں اور ان کو پڑھ کر ان کا مطلب سمجھنے کی کوششیں نہیں کرتے ۔ غرض محبت کا دعویٰ
اور شئے ہے اور حقیقی محبت اور شئے ، محبت کبھی عمل اور قربانی سے جدا نہیں ہوتی اور اس قسم
کی محبت اور اس قسم کا پیار ہمیں اس زمانے میں سوائے حضرت اقدس علیہ السلام اور آپ کے
متبعین کے اور کسی شخص میں نظر نہیں آتا۔
آپ کی زندگی کے حالات بتاتے ہیں کہ جب سے آپ نے ہوش سنبھالا اسی وقت سے
رگ و ریشہ میں
اللہ تعالٰی اور اس کے رسول کی محبت میں سرشار تھے اور ان کی محبت آپ کے رگ و ربا ،
سمائی ہوئی تھی۔ بچپن ہی سے آپ احکام شرعیہ کے پابند تھے اور گوشہ نشینی کو پسند کرتے تھے ۔
جب آپ تعلیم سے فارغ ہوئے تو آپ کے والد صاحب نے بہت چاہا کہ آپ کو کسی جگہ ملازم
کرا دیں لیکن آپ نے اس امر کو پسند نہ کیا اور بار بار کے اصرار پر بھی انکار کرتے رہے اور
خدا کی یاد کو دنیا کے کاموں پر مقدم کر لیا۔ آپ ایک نہایت معزز خاندان کے فرد تھے اگر آپ
چاہتے تو آپ کو معزز عہدہ مل سکتا تھا جیسا کہ آپ کے بڑے بھائی کو ایک معزز عہدہ حاصل تھا

انوار العلوم جلد ہے
۵۷۴
دعوة الامير
لیکن آپ نے اس سے پہلو ہی بچایا۔ یہ نہیں تھا کہ آپ ست تھے اور سستی کی وجہ سے آپ
نے ایسا کیا کیونکہ آپ کی بعد کی زندگی نے ثابت کر دیا کہ آپ جیسا محنتی شخص دنیا کے پر دے پر
ملنا مشکل ہے۔ ایک قادیان کے پاس رہنے والا سکھ جس کے باپ دادوں کے تعلقات آپ کے
والد صاحب کے ساتھ تھے سنایا کرتا ہے اور باوجود مذہبی اختلاف ہونے کے اب تک اس واقعہ
کو سناتے وقت اس کی آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں کہ ایک دفعہ ہمیں آپ کے والد صاحب
نے آپ کے پاس بھیجا اور کہا کہ جاؤ ان سے کہو کہ وہ کہ وہ میرے ساتھ حکام کے پاس چلیں میں ان
کو تحصیلداری کا عہدہ دلانے کی کوشش کروں گا وہ کہتا ہے کہ جب ہم آپ کے پاس گئے تو
آپ ایک کوٹھڑی میں علیحدہ بیٹھے ہوئے کوئی کتاب پڑھ رہے تھے جب ہم نے آپ سے کہا کہ
آپ کے والد صاحب آپ کو معزز عہدہ دلانے کیلئے کہتے ہیں آپ کیوں ان کے ساتھ نہیں
جاتے تو آپ نے کہا کہ میری طرف سے ان کی خدمت میں با ادب عرض کر دو کہ میں نے جس
کی نوکری کرنی تھی کرلی اب وہ مجھے معاف ہی کر دیں تو اچھا ہے ۔
ان دنوں آپ کا شغل یہ ہوتا تھا کہ قرآن کریم کا مطالعہ کرتے رہتے یا احادیث کی کتب
دیکھتے یا مثنوی رومی کا مطالعہ کرتے اور یتیموں اور مسکینوں کا ایک گروہ کسی کسی وقت آپ کے
پاس آجاتا تھا جن میں آپ اپنی روٹی تقسیم کر دیتے اور بسا اوقات بالکل ہی فاقہ کے بالکل ہی فاقہ کرتے اور بعض
اوقات صرف چنے بھنوا کر چبا لیتے اور آپ کی خلوت نشینی اس قدر بڑھی ہوئی تھی کہ کئی دفعہ
ایسا ہو تا کہ گھر کے لوگ آپ کو کھانا بھیجنا تک بھول جاتے۔
ایک دفعہ آپ اس خیال سے کہ والد صاحب کی نظروں سے علیحدہ ہو جاؤں تو شاید وہ مجھے
دنیا کے کاموں میں پھنسانے کا خیال جانے دیں۔ قادیان سے سیالکوٹ چلے گئے اور وہاں عارضی
طور پر گزارے کیلئے آپ کو ملازمت بھی کرنی پڑی مگر یہ ملازمت آپ کی عبادت گذاری میں
روک نہ تھی کیونکہ صرف سوال سے بچنے کیلئے آپ نے یہ ملازمت کی تھی کوئی دنیاوی ترقی
اس سے مقصود نہ تھی۔ اس جگہ آپ کو پہلی دفعہ اس بات کا علم ہوا کہ اسلام نہایت نازک
حالت میں ہے اور دوسرے مذاہب کے لوگ اسے کھانے کے درپے ہیں اور اس کا ذریعہ یہ
ہوا کہ سیالکوٹ میں پادریوں کا بڑا مرکز تھا وہ بازاروں اور کوچوں میں روزانہ اپنے مذہب کی
اشاعت کرتے اور اسلام کے خلاف لوگوں کے دلوں میں شکوک ڈالتے تھے اور آپ یہ دیکھ کر
حیران رہ جاتے تھے کہ کوئی شخص ان کا مقابلہ نہیں کرتا اور یہ وہ زمانہ تھا کہ لوگ سمجھتے تھے کہ

انوار العلوم جلدے
۵۷۵
دعوة الامير
مسیحیت گورنمنٹ کا مذہب ہے اور ڈرتے تھے کہ اس کا مقابلہ کریں گے تو نقصان پہنچے گا اور
سوائے شاذ و نادر کے اکثر علماء پادریوں کی باتوں کا رو کرنے سے خوف کھاتے تھے اور جو مقابلہ
بھی کرتے وہ ان کے حملوں کے آگے مغلوب ہو جاتے کیونکہ قرآن کریم کا علم ہی ان کو حاصل
نہ تھا اس حالت کو دیکھ کر آپ نے پادریوں کا مقابلہ کرنے پر کمر ہمت باندھ لی اور خوب زور
سے ان سے بحث و مباحثہ شروع کیا اور پھر اس مقابلے کے دروازے کو آریوں اور دیگر اقوام
کے واسطے بھی وسیع کر دیا ۔ کچھ عرصے کے بعد آپ کو آپ کے والد صاحب نے واپس بلا لیا اور
پھر یہ خیال کر کے کہ اب تو آپ ملازمت کر چکے ہیں شاید اب ملازمت پر راضی ہو جائیں پھر
آپ کے ملازم کرانے کی کوشش کی مگر آپ ان سے معافی ہی چاہتے رہے ۔ ہاں یہ دیکھ کر کہ
آپ کے والد صاحب مصائب دنیوی میں بہت گھرے ہوئے ہیں ان کے کہنے پر یہ کام اپنے
ذمے لے لیا کہ ان کی طرف سے ان کے مقدمات کی پیروی کر دیا کریں ۔ ان مقدمات کے
دوران میں آپ کی انابت الی اللہ اور بھی ظاہر ہوئی ایک دفعہ ایسا ہوا کہ آپ مقدمے کی
پیروی کیلئے گئے اور مقدمے کے پیش ہونے میں دیر ہو گئی نماز کا وقت آگیا آپ بار جو دلوگوں کے
منع کرنے کے نماز کیلئے چلے گئے اور جانے کے بعد ہی مقدمہ کی پیروی کیلئے بلائے گئے مگر آپ
عبادت میں مشغول رہے۔ اس سے فارغ ہوئے تو عدالت میں آئے حسب قاعدہ سرکاری
چاہئے تو یہ تھا کہ مجسٹریٹ یکطرفہ ڈگری دے کر آپ کے خلاف فیصلہ سنا دیتا مگر اللہ تعالٰی کو آپ
کی یہ بات ایسی پسند آئی کہ اس نے مجسٹریٹ کی توجہ کو اس طرف سے پھیر دیا اور اس نے آپ
کی غیر حاضری کو نظر انداز کر کے فیصلہ آپ کے والد صاء مد صاحب کے حق میں کر دیا ۔ ایک صاحب جو
آپ کے بچپن کے د کے دوست تھے سناتے تھے کہ وہ لاہور میں ملازم تھے آپ ؟ رمیں ملازم تھے آپ بھی کسی اہم مقدمے
کی پیروی کیلئے جس کی اپیل سب سے اعلیٰ عدالت میں دائر تھی وہاں گئے اور وہ مقدمہ ایسا تھا کہ
اس میں ہارنے سے آپ کے والد صاحب کے حقوق اور بالآخر آپ کے حقوق کو سخت صدمہ
پہنچتا تھا۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ جب آپ مقدمے سے واپس آئے تو بہت خوش تھے میں سمجھا کہ
آپ مقدمہ جیت گئے ہیں جبھی تو اس قدر خوش ہیں میں نے بھی خوشی سے مقدمے میں کامیابی
کی مبارک باد دی تو آپ نے فرمایا کہ مقدمے میں تو ہم ہار گئے ہیں خوش اس لئے ہیں کہ اب
کچھ دن علیحدہ بیٹھ کر ذکر الہی کا موقع ملے گا۔
جب آپ اس قسم کے معاملات سے تنگ آگئے تو آپ نے ایک خط اپنے والد صاحب کو

انوار العلوم جلدے
۵۷۶
دعوة الأمير
لکھا جس میں اس قسم کے کاموں سے فارغ کر دیئے جانے کی درخواست کی تھی اس خط کو میں
یہاں نقل کر دیتا ہوں تاکہ معلوم ہو کہ آپ ابتدائی عمر سے کس قدر دنیا سے متنفر تھے اور یاد
الہی میں مشغول رہنے کو پسند کرتے تھے یہ خط رہنے کو پسند کرتے تھے یہ خط آپ نے اس وقت کے دستور وقت کے دستور کے مطابق فارسی
زبان میں لکھا تھا اور ذیل میں درج ہے۔
"
حضرت والد مخدوم من سلامت ! مراسم غلامانه و قواعد فدویانه بجا آورده، معروض
حضرت والا میکند ، چونکه درین ایام برای العین سے بینم و بچشم سر مشاهده میکنم که در
ہمہ ممالک و بلاد ہر سال چناں وبائے مے افتد که دوستان را از دوستان و خویشان را از
خویشان جدا میکند - ویچ سالے نمے بینم کہ ایس نائرہ عظیم و چنین حادثه الیم در آن سال
شور قیامت نیفگند نظر بر آن دل از دنیا سرد شده است و رو از خوف جاں زردو
اکثر این دو مصرعہ شیخ مصلح الدین سعدی شیرازی بیادی آیند و اشک حسرت ریخته
میشود
مکن تکیه بر عمر نا پائیدار
مباش ایمن از بازی روزگار
و نیز ایں دو مصرعہ ثانی از دیوان فرخ ( حضرت اقدس کا ابتدائی ایام کا تخلص ہے) نمک
پاش جراحت دل میشود
بدنیائے دوں دل ببند اے جواں
که وقت اجل نے رسد ناگہاں
لہذا میخواهم که بقیه عمر در گوشه تنهائی نشینم و دامن از صحبت مردم بچینم و بیاد اد
سبحانه مشغول شوم ، مگر گذشته را عذرے دمافات را تدار کے شود -
به که در یاد کسے صبح کنم شامی چند عمر بگذشت و نماندست جز ایامی چند
کہ دنیا را اساسے محکم نیست و زندگی را اعتبارے نے۔ وَالْكَيْسُ مَنْ خَافَ عَلَى
نَفْسِهِ مِنْ افَةِ غَيْرِهِ والسلام"۔
جب آپ کے والد صاحب فوت ہو گئے تو آپ نے تمام کاموں سے قطع تعلق کر لیا اور
مطالعہ دین اور روزہ داری اور شب بیداری میں اوقات بسر کرنے لگے اور اخبارات اور
رسائل کے ذریعے دشمنانِ اسلام کے حملوں کا جواب دیتے رہے۔ اس زمانے میں لوگ ایک
ایک پیسے کیلئے لڑتے ہیں مگر آپ نے اپنی گل جائیداد اپنے بڑے بھائی صاحب کے سپرد کر دی۔
آپ کے لئے کھانا ان کے گھر سے آجاتا اور جب وہ ضرورت سمجھتے کپڑے بنوا دیتے اور آپ نہ

انوار العلوم جلدے
۵۷۷
دعوة الامير
جائیداد کی آمدن کا حصہ لیتے اور نہ اس کا کوئی کام کرتے۔ لوگوں کو نماز روزے کی تلقین کرتے
تبلیغ اسلام کرتے ، غریبوں مسکینوں کی بھی خبر رکھتے اور تو آپ کے پاس اس وقت کچھ تھا نہیں
بھائی کے یہاں سے جو کھانا آتا اس کو غرباء میں بانٹ دیتے اور بعض دفعہ دو تین تولہ غذاء پر
گزارہ کرتے اور بعض دفعہ یہ بھی باقی نہ رہتی اور فاقہ سے ہی رہ جاتے ۔ یہ نہیں تھا کہ آپ کی
جائیداد معمولی تھی اور آپ سمجھتے تھے کہ گزارہ ہو رہا ہے اس وقت ایک سالم گاؤں آپ اور
آپ کے بھائی کا مشترکہ تھا اور علاوہ ازیں جا گیر وغیرہ کی بھی آمدن تھی۔
اسی عرصے میں آپ نے اسلام کی نازک حالت دیکھ کر اللہ تعالی کے حضور میں دعا و اجتمال
و عاجزی شروع کی اور اللہ تعالی کی طرف سے اشارہ پاکر براہین احمد یہ نامی کتاب لکھی جس کے
متعلق اعلان کیا کہ اس میں تین سو دلائل صداقت اسلام کے دیئے جائیں گے یہ کتاب ہستی
باری تعالی اور رسول کریم ال اور اسلام پر سے اعتراضات کے دفعیہ میں ایک کاری حربہ
ثابت ہوئی اور گو نا مکمل رہی مگر اس شکل میں بھی دوست و دشمن سے خراج تحسین وصول کئے
بغیر نہ رہی اور بڑے بڑے علماء نے اس کتاب کے متعلق رائے ظاہر کی کہ یہ کتاب تیرہ سو سال
کے عرصے میں اپنی نظیر آپ ہی ہے ، اسلام کے بہترین ایام کے اکابر مصنفین کو مد نظر رکھتے
ہوئے یہ تعریف اپنے مطلب کی آپ ہی تشریح کرتی ہے اس کے علاوہ جو بھی رسالہ یا اخبار نکلتا
آپ اس میں اسلام کی عظمت اور اس کی حقیقت کو ظاہر کرتے اور دشمنان اسلام کے حملوں کا
جواب دیتے۔ حتی کہ سب اقوام آپ کی دشمن ہو گئیں مگر آپ نے ذرہ بھر نے ذرہ بھر بھی پرواہ نہ کی۔
یہ وہ زمانہ تھا کہ ایک طرف تو مسیحی رسول کریم اللہ کو گالیاں دے رہے تھے اور
دوسری طرف آریہ گندہ دہنی سے کام لے رہے تھے لیکن ہندوستان کے علماء ایک دوسرے
کے خلاف تکفیر کے فتوے شائع کر رہے تھے ، اسلام پامال ہو رہا تھا مگر علماء کو رفع یدین اور ہاتھ
سینے پر باندھیں یا ناف پر آمین بالجر کہیں یا آہستہ یا اسی قسم کے اور مسائل سے فرصت نہ
تھی۔ اس وقت آپ ہی ایک شخص تھے جو اسلام کے دشمنوں کے مقابلہ میں سینہ سپر تھے اور
مسلمانوں میں اعمال صالحہ کے رواج دینے کی طرف متوجہ تھے ۔ آپ اس بحث میں نہ پڑتے کہ
حنفیوں کا استدلال درست ہے یا اہل حدیث کا بلکہ اس امر پر زور دیتے کہ جس امر کو بھی سچا
سمجھو اس پر عمل کر کے دکھاؤ اور بے دینی اور اباحت کو چھوڑ کر اللہ تعالی کے احکام پر عمل
شروع کر دو۔ پنڈت دیا نند بانی آریہ سماج سے آپ نے مقابلہ کیا، لیکھرام ، جیون راس، مرلی

انوار العلوم جلد
۵۷۸
دعوة الامير
دھر اندر من غرض جس قدر آریہ مذہب کے لیڈر تھے ان میں سے ایک ایک سے آپ بحث
کی طرح ڈالتے اور اس وقت تک اس کا پیچھا نہ چھوڑتے جب تک وہ اسلام پر حملہ کرنے سے
باز نہ آجاتا یا ہلاک نہ ہو جاتا، اسی طرح مسیحیوں کے بخش کو منادوں کا آپ مقابلہ کرتے ، کبھی
فتح مسیح سے کبھی آتھم سے کبھی مارٹن سے کبھی باول سے کبھی رائٹ سے کبھی طالب مسیح سے اور
اس پر بھی آپ کو تسلی نہ ہوتی۔ انگریزی میں ترجمہ کروا کر ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں
اشتہارات یورپ اور امریکہ کو بھجواتے اور جس شخص کی نسبت سنتے کہ اسے اسلام سے
دلچسپی ہے فوراً اس سے خط و کتابت کرتے اور اسلام کی دعوت دیتے ۔ چنانچہ مسٹروب
(Mr Alexander Webb) امریکہ کا پرانا مسلمان آپ کی اسی وقت کی کوششوں کا
نتیجہ ہے۔ یہ شخص نہایت معزز ہے اور کسی وقت ریاستہائے متحدہ امریکہ کی طرف سے سفارت
کے عہدہ پر ممتاز تھا۔ آپ نے اس کی اسلام سے دلچسپی کا حال سن کر اس سے خط و کتابت کی اور
آخر اس سلیم الطبع آدمی نے اسلام قبول کر لیا اور اپنے عہدے سے دست بردار ار ہو ہو گیا۔ غرض
اللہ تعالٰی کی توحید کی اشاعت اور رسول کریم کی صداقت کے اثبات کی آپ کو دھن لگی ہوئی
تھی اور آپ ایک منٹ کیلئے بھی اس سے غافل نہ رہتے تھے ۔ اس کے بعد آپ نے دعوی کیا تو
اس وقت سے آپ کا کام اور بھی وسیع ہو گیا کوئی دشمن اسلام نہیں نکلا جس کے مقابلے پر
آپ کھڑے نہ ہوئے ہوں، جہاں کسی کی نسبت سنا کہ وہ اسلام پر حملہ کرتا ہے فوراً اس کا مقابلہ
شروع کر دیا۔ ڈوئی جو امریکہ کا جھوٹا نبی تھا جس کا ذکر پہلے آچکا ہے جب اس کی اسلام دشمنی کا
حال آپ نے سنا تو سمندر پار سے اس کا مقابلہ شروع کر دیا۔ پکٹ (Mr۔ Piggott) نے
ولایت میں خدائی کا دعوی کیا تو فوراً اس کو للکارا۔ غرض دنیا کے پردے پر جہاں کہیں بھی کوئی
دشمن
اسلام پیدا ہوار ہیں اسے جاکر پکڑا اور نہیں چھوڑا جب تک کہ وہ اپنی شرارت سے باز
نہ آگیا یا مر نہیں گیا۔ آپ نے چوہتر سال عمر پائی اور تمام عمر رات اور دن خدمت اسلام میں
مشغول رہے بعض دفعہ مینوں تصنیف میں اس طرح مشغول رہتے کہ کوئی نہیں کہہ سکتا تھا کہ
آپ کب ہوتے ہیں اور اللہ تعالی اور رسول کریم ال سے آ۔ آپ کو اس قدر محبت تھی کہ
اسلام کے کام کو اپنا کام سمجھتے تھے اگر کوئی دوسرا شخص اسلام کی خدمت کرتا تو اس کے نہایت
ہی ممنون ہوتے ۔ بعض اوقات اکثر حصہ رات کا متواتر جاگتے اور کام میں مشغول رہتے ، اگر
کوئی دوسرا شخص ایک دو دن پروف ریڈری یا کاپیاں دینے کے کام میں آپ کی مدد کرتا تو اسے

انوار العلوم جلدے
۵۷۹
دعوة الامير
(A)
اتفاقاً کسی دن رات کو بھی کام کرنا پڑتا تو یہ نہ سمجھتے تھے کہ اس نے اسلام کا کام کیا اور اپنے
فرض کو انجام دیا ہے بلکہ اس قدر شکر و امتنان کا اظہار کرتے کہ گویا اس نے آپ کی کوئی ذاتی
خدمت کی ہے اور آپ کو اپنا ممنون احسان بنا لیا ہے۔ باوجود ضعف اور بیماری کے اتنی ہے
زیادہ کتب آپ نے تصنیف کیں اور سینکڑوں اشتہار اسلام کی اشاعت کیلئے لکھے اور سینکڑوں
تقریریں کیں اور روزانہ لوگوں کو اسلام کی خوبیوں کے متعلق تعلیم دیتے رہے اور آپ کو
اس میں اس قدر انہماک تھا کہ بعض دفعہ اطباء آپ کو آرام کیلئے کہتے تو آپ ان کو جواب
دیتے کہ میرا آرام تو یہی ہے کہ دین اسلام کی اشاعت اور مخالفین اسلام کی سرکوبی کرتا رہوں
حتیٰ کہ آپ اپنی وفات کے دن تک خدمت اسلام میں لگے رہے اور جس صبح آپ فوت
ہوئے ہیں اس کی پہلی شام تک ایک کتاب کی تصنیف میں جو ہندوؤں کو دعوت اسلام دینے کی
غرض سے تھی مشغول تھے ۔ اس سے اس سوز و گداز اور اس اخلاص و جوش کا پتہ لگ سکتا ہے
جو آپ کو اللہ تعالی کے جلال کے اظہار اور نبی کریم ا کی صداقت کے اثبات کے لئے تھا۔
میں لکھ چکا ہوں کہ صرف محبت کا دعویٰ محبت کا پتہ لگانے کیلئے حقیقی معیار نہیں ہے مگر وہ
شخص جس نے اپنے ہر ایک عمل اور ہر ایک حرکت سے اپنے عشق و محبت کو ثابت کر دیا ہو اس
کا دعوی اس کے دلی جذبات کے اظہار کا نہایت اعلیٰ ذریعہ ہے کیونکہ سچے عاشق کے دلی جذبات
اس کی غیر معمولی خدمات سے بھی بڑھ کر ہوتے ہیں اور بوجہ اس کے راستباز ہونے کے
دوسرے کے دل کو بھی متاثر کرتے رہتے ہیں۔ پس میں آپ کی دو فارسی نظمیں کہ ان میں سے
ایک اللہ تعالی کے عشق میں ہے اور ایک رسول کریم اللہ کے عشق میں اس جگہ نقل کرتا
ہوں:
قربان تست جان من اے یار محسنم با من کدام فرق تو کردی که من کنم
ہر آرزو که بود بخاطر معینم
و از لطف کرده گذر خود بمسكنم
خود ریختی متاع محبت بدامنم
هر مطلب و مراد که می خواستم زغیب
از جود داره همه آن مدعائے من
بیچ آگهی نبود ز عشق و وفا مرا
این خاک تیره را تو خود اکسیر کرده
بود آن جمال تو که نمود است احسنم
این صیقل دلم نه بزهد و تعبد است خود کرده مکلف
و عنایات روشن
صد منت تو هست بریں مشت خاک من
جانم رہین لطف تمیم تو ہم تنم

انوار العلوم جلد ہے
۵۸۰
دعوة الأمير
سهل است ترک ہر دو جہاں گر رضائے تو آید بدست اے پنہ و کیف و مامنم
فصل بهار و موسم گل نایدم بکار کاندر خیال روئے تو ہردم بگلشنم
چوں حاجتے بود بادیب دگر مرا
من تربیت پذیر ز رب میمنم
زانساں عنایت از لی شد قريب من کامد ندائے یار زہر کوئی و برزنم
واں روز خود مبارکه عهد تو بشکنم
یا رب مرا بر قدیم استوار دار
در کوئے تو اگر سر عُشاق را زنند اول کسے کہ لافِ تعشق زند منم ۳۲۱۔
عجب توریست در جان محمد
عجب لعلی است در کان محمد
که گردد
ز ظلمتہائے دلے آنگه شود صاف ۔
از محبان محمد
عجب دارم دل آن ناکسان را
که
ندانم بیچ نفسی در دو
خدا زاں سینہ بیزار است صدبار
خدا خود سوزد آن کرم دنی را
اگر خواهی نجات از مستی نفس
عالم
رو تابند از خوان محمد
که دارد شوکت و شان محمد
که هست از کینه داران محمد
که باشد از عدوان محمد
بیا
در
ذیل مستان محمد
اگر خواهی که حق گوید شنایت
بشو از دل شنا خوان محمد
اگر خواهی دلیلی عاشقش باش
میرے دارم فدائے خاک احمد
بگیسوئے رسول اللہ کہ ہستم
دریں رہ گر کشندم در بوزند
بکار دیں نترسم از جهانی
بے سهل است از دنیا بریدن
فدا شد در رهش هر ذره من
دگر استاد را نامی ندانم
بدیگر دلبرے کاری ندارم
مرا آن گوشه چشم باید
محمد
بست
بربان محمد
ولم
ہر
وقت قربان محمد
نتابم
ز
شمار روئے تابان محمد
رو
ایوان محمد
که دارم رنگ ایمان محمد
و
نخواهم
2
بیاد حسن
که دیدم حسن پنهان محمد
که خواندم در دبستان محمد
که هستم کشته آن محمد
گلستان محمد
احسان محمد

انوار العلوم جلدے
دل زارم به پهلویم مجوسید
من آن خوش مرغ از مرغانِ قدیم
تو جان ما منور کر دی از عشق
دریغا گرد هم صد جاں دریں راہ
چه بیت با بدادند این جوان را
الا اے دشمن نادان و بے راہ
ره مولی که گم کردند مردم
الا اسے منکر از شان محمد ۔
۵۸۱
دعوة الامير
که
بستیمش بدامان محمد
که دارد جا به بستان محمد
فدایت جانم اے جان محمد
نباشد نیز شایان محمد
که ناید کس بميدان محمد
بترس از تیغ بران محمد
بجو
در آل و اعوان محمد
هم از
نور نمایان محمد
کرامت گرچه بی نام و نشان است بیا بنگر ز غلمان محمد
اگر از محد
اب آپ غور کریں کہ جس شخص نے بچپن سے لیکر وفات تک اپنی عمر کی ہر ساعت اور ہر
لحہ کو اللہ تعالٰی کی یاد اور اس کے جلال کے اظہار اور اس کے کلام کی اشاعت اور رسول کریم
کی محبت اور آپ کے دین کی اطاعت اور آپ کی لائی ہوئی شریعت کے استحکام میں
خرچ کر دیا ہو اور اپنوں اور بیگانوں کو اللہ تعالی اور اس کے رسول کی عزت کی حفاظت کیلئے اپنا
ن بنالیا ہو اور اپنا ہرذرہ اسلام کی خدمت میں لگا دیا ہو کیا ایسا شخص گمراہ اور ضال
اور دجال ہو سکتا ہے۔ اگر یہ اعمال مفسدانہ ہیں اگر اس قسم کا عشق کفر کی علامت ہے اگر ایسی
محبت رسول گمراہی کا نشان ہے تو بخدا
یہ گمراہی خدا مجھے ساری کرے نصیب یہ کفر مجھ کو بخش دے سارے جہان کا
اللہ تعالی گواہ ہے اور اس کا کلام گواہ ہے اور اس کا رسول گواہ ہے اور عقل سلیم گواہ
ہے کہ ایسا شخص ہرگز ہرگز گمراہ اور جھوٹا نہیں ہو سکتا۔ اگر اللہ تعالی اور اس کے رسول کا اس
قدر عشق اور اس کی اس قدر اطاعت اور فرمانبرداری اور انکے احکام کی اشاعت کیلئے اس
قدر کوشش کر کے اور ان کے لئے پہلوں اور پچھلوں سے زیادہ غیرت دکھا کر بھی کوئی شخص
کذاب و دجال ہی بنتا ہے تو دنیا کے پردے پر کبھی کوئی شخص ہدایت کا مستحق نہیں ہوا اور نہ ہی بنتا کا نہ
آئندہ ہو گا۔

آج 10 میں سے 10 باقی