آپؑ کی قوّت احیاء

انوارالعلوم (جلد 7)

انوار العلوم جلدے
۱۸۲
دعوة الامير
بارہویں دلیل
آپ کی قوت احیاء
بارہویں دلیل کے طور پر میں حضرت اقدس کی قوت احیاء کو پیش کرتا ہوں اور یہ دلیل
بھی ماسبق دلائل کی طرح ہزاروں دلائل کا مجموعہ ہے اس وقت مسلمانوں کا مسیحیوں کی طرح
یہ خیال ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام جسمانی مردوں کو زندہ کیا کرتے تھے مگر جیسا کہ میں پہلے
لکھ چکا ہوں یہ خیال قرآن کریم کی تعلیم کی رُو سے شرک ہے اور ایمان کو ضائع کرنے والا ہے
مگر اس میں بھی کچھ شک نہیں کہ حضرت مسیح باقی انبیاء کی طرح ضرور مُردے زندہ کیا کرتے
تھے اللہ تعالی کا کلام اس پر گواہ ہے اور اس کا منکر اللہ تعالیٰ کے کلام کا منکر ہے۔ یہ مردے
روحانی مردے ہوتے تھے اور در حقیقت انہیں مردوں کے احیاء کیلئے انبیاء آیا کرتے ہیں اور
کوئی نبی نہیں گذرا جس نے اس قسم کے مُردے زندہ نہ کئے ہوں۔ آدم سے لے کر آنحضرت
ال تک کل انبیاء اسی غرض کیلئے مبعوث کئے گئے تھے کہ مردوں کو زندہ کریں اور
اولو العزم انبیاء کی صداقت پر کھنے کا ایک معیار یہ بھی ہے کہ ان کے ہاتھوں سے مُردے زندہ
ہوں اور اگر کوئی یہ معجزہ نہ دکھا سکے تو اس کا دعوی نبوت ضرور مشکوک ہو جاتا ہے اور جو شخص
اس قسم کے مردے زندہ کر کے دکھا دے وہ یقینا اللہ تعالٰی کا فرستادہ ہے کیونکہ یہ احیاء بغیر اذن
اللہ کے نہیں ہو سکتا اور جسے اذن اللہ حاصل ہو گیا اس کے سچے ہونے میں کیا شک رہا۔
اے بادشاہ ! یہ نشان حضرت اقدس کے ہاتھوں پر اللہ تعالی نے اس کثرت سے ظاہر کیا ہے
کہ نبی کریم ا کے بعد اور کسی نبی کی تاریخ اور اس کے حالات سے اس وضاحت کے
ساتھ اس نشان کے ظہور کا پتہ نہیں چلتا وَاللهُ أَعْلَمُ بِالصَّوابِ حضرت اقو اقدس اس وقت
دنیا میں تشریف لائے تھے جس وقت نہ صرف روحانی موت ہی دنیا پر طاری تھی بلکہ مرے
ہوئے لوگوں کو اس قدر عرصہ ہو گیا تھا کہ جسم گل سڑ گئے تھے اور افتراق شروع ہو گیا تھا یہ
ایسی سخت موت تھی کہ اس موت کی حسرت ناک حالت سے تمام انبیاء علیہم السلام لوگوں کو

انوار العلوم جلدے
۵۸۳
وحدة الأمير
ڈراتے آئے ہیں چنانچہ رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں۔ إِنَّهُ لَمْ يَكُنْ نَبِيَّ بَعْدَ نُوحٍ إِلَّا قَدْ أَنذَرَ
قَوْمَهُ الدَّجَالَ وَإِنِّي انْذِرُ كُمُوهُ ۳۲۳۔ یعنی حضرت نوح کے بعد کوئی نبی ایسا نہیں گذرا جس
نے دجال کے فتنہ سے اپنی قوم کو نہ ڈرایا ہو اور میں بھی تم کو اس سے ڈراتا ہوں۔ پس و جالی
نتنے سے مارے ہوئے لوگوں سے زیادہ زندگی سے دور دوسرے مردے نہیں ہو سکتے اور ایسے
امیدوں کی حد سے گزرے ہوئے مردوں کا زندہ کرنا در حقیقت ایک بہت بڑا مشکل کام تھا مگر
آپ نے یہ کام کیا اور ہزاروں لاکھوں مردے زندہ کر کے دکھا دیئے اور ایک ایسی جماعت پیدا
کر دی جس کی نظیر رسول کریم اے کی جماعت کو مستثنیٰ کر کے دوسری جماعتوں میں نہیں ملتی۔
حضرت موسیٰ علیہ السلام کے تعلقات اپنی قوم کے ساتھ سیاسی بھی تھے اس لئے ان کی ساری
قوم ان پر ایمان لا کر ہی ان کے ساتھ نہ تھی بلکہ بہت سے لوگ سیاسی حالات کو مد نظر رکھ کر ان
کے ساتھ چلنے پر مجبور تھے جو لوگ ان پر ایمان لاکر ان کے ساتھ ہوئے ان کے متعلق اللہ تعالٰی
فرماتا ہے۔ فَمَا آمَنَ لِمُوسَى الأَذُرِّيَّةٌ مِّنْ قَوْمِهِ ۳۲۴۔ یعنی موسیٰ کی اطاعت نہیں کی مگر ان
کی قوم کے کچھ نوجوانوں نے ۔ یہ تو قیام مصر کا حال تھا مصر سے نکل کر بھی اکثر حصہ آپ کی قوم کا
آپ کی صداقت کا دل سے قائل نہ تھا ہاں سیاستا آپ کے ساتھ تھا چنانچہ اللہ تعالی فرماتا ہے کہ
موسیٰ کی قوم کے ایک حصہ نے خروج مصر کے بعد ان سے کہا بُمُوسَى لَنْ نُؤْمِنَ لَكَ حَتَّى
نَرَى الله اللهَ جا جَهْرَةً فَأَخَذَتْكُمُ الصَّيفَةُ وَأَنتُمْ تَنْظُرُونَ ۳۲٥۔ اے موسیٰ ! ہم تیری بات ہرگم
نہ مانیں گے جب تک کہ اللہ تعالیٰ کو اپنی آنکھوں سے نہ دیکھ لیں۔ پس تم کو عذاب الہی نے پکڑ
ى
هرگز
لیا در آنحالیکہ تم دیکھ رہے تھے۔ اسی طرح قرآن کریم سے بھی معلوم ہوتا ہے اور انجیلوں اور
تاریخوں سے بھی کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر بھی بہت ہی کم لوگ ایمان لائے تھے اور ان میں
مخلص تھے نے اور جنہوں نے حقیقی زندگی پائی تھی وہ تو بہت ہی کم تھے ۔ لیکن حضرت اقدس
ہے جو
علیہ السلام چونکہ رسول کریم ﷺ کے فیوض روحانیہ کے جاری کرنے اور آپ کی برکات کو
دنیا میں پھیلانے کیلئے آئے تھے اور مسیح محمدی کا مقام بلند رکھتے تھے آپ کے ذریعہ سے اللہ
تعالی نے بہت سے مردے مردے زندہ کئے اور ایسے مردے زندہ کئے کہ اگر ان پر چشمہ محمدیہ کا پانی نہ
چھڑ کا جاتا تو ان کے جینے کی کوئی امید ہی نہیں ہو سکتی تھی۔
کیا یہ عجیب بات نہیں کہ اس زمانے میں جبکہ چاروں طرف بدعات اور رسوم اور دنیا
طلبی اور فسق اور دین سے نفرت اور کلام الہی سے بے پروائی اور شرائع کی ہتک اور اعمال

انوار العلوم جلدے
۵۸۴
دعوة الامير
صالحہ سے غناء اور دعا سے بے توجہی اور غیرت دینی کی کمی نظر آرہی ہے حضرت اقدس نے
ایک ایسی جماعت پیدا کر دی ہے جو باوجود تعلیم یافتہ ہونے کے اللہ تعالی اور اس کے رسول
اور اس کے ملائکہ اور دعا اور معجزات اور کلام الہی اور حشر اور نشر اور جنت اور دوزخ پر پورا
یقین رکھتی ہے اور شریعت اسلام کی حتی الوسع پابند ہے اور اس جماعت میں تلاش سے ہی کوئی
آدمی ایسا ملے گا جو نمازوں کی ادائیگی میں تغافل کرتا ہو اور یہ جو کچھ کمی ہے یہ بھی ابتدائی
حالت کا نتیجہ ہے اور آہستہ آہستہ دور ہو رہی ہے کیا یہ عجیب بات نہیں کہ جبکہ کالجوں کے
طالبعلم اور تعلیم جدید کے دلدادہ دین سے بکلی متنفر ہیں اور دین کو صرف سیاسی اجتماع کا
ذریعہ خیال کرتے ہیں حضرت اقدس کے ذریعے سے ایک ایسی جماعت نو تعلیم یافتہ لوگوں کی
تیار ہوتی ہے اور ہو رہی ہے جس کی سجدہ گاہیں آنسوؤں سے تر ہو جاتی ہیں اور جس کے سینے
گریہ و بکا کے جوش سے ہانڈی کی طرح ابلتے ہیں اور جو اشاعت اسلام اور اعلائے کلمہ اسلام
کو تمام سیاسی ترقیات اور حصولِ جاہ پر مقدم کر کے ماسوی کو اس پر قربان کر رہی ہے ۔ اس میں
بہت سے دنیا کما سکتے ہیں مگر خدا کے دین کو کمزور دیکھ کر اور علمی جہاد کی ضرورت محسوس کر کے
تمام امنگوں پر لات مار کر دین کی خدمت میں لگ گئے ہیں اور قلیل کو کثیر پر ترجیح دے رہے ہیں
اور فاقہ کشی کو سیر شکمی سے زیادہ پسند کرتے ہیں ان کی زبانوں پر اللہ تعالٰی اور اس کے
رسول کا نام ہے ان کے دلوں میں اللہ تعالی اور اس کے رسول کی محبت ہے اور ان کے اعمال
اللہ تعالی اور اس کے رسول کی عظمت کو ظاہر کر رہے ہیں اور ان کے چہروں سے اللہ تعالی اور
اس کے رسول کا عشق ٹپک رہا ہے۔ وہ اسی دنیا میں بستے ہیں اور ان کے کان آزادی کی
آوازوں سے نا آشنا نہیں ان کے دماغ آزادی کے خیالات سے ناواقف نہیں ، ان کی آنکھیں
آزادی کی جد وجہد کے دیکھنے سے قاصر نہیں ، انہوں نے بھی وہ سب کچھ پڑھا اور سنا ہے جو
دوسرے لوگ پڑھتے اور سنتے ہیں مگر بایں ہمہ جب انہوں نے یہ دیکھا کہ اسلام اس وقت اس
قدر آزادی کا محتاج نہیں جس قدر کہ غلامی کا۔ دجالی فتنے نے جو نقصان اسلام کو پہنچایا ہے وہ
اس وسیع انتظام کے ذریعہ پہنچایا ہے جو اس نے اسلام کی بیخ کنی کیلئے اختیار کیا تھا اور یہ کہ
اسلام کی ترقی اس وقت صرف ایک بات چاہتی ہے کہ سب لوگ اللہ تعالی کے ہو کر ایک
جھنڈے کے نیچے آجائیں۔ بڑے اور چھوٹے امیر اور غریب عالم اور جاہل اپنی اپنی تمام
طاقتوں اور قوتوں کو ایک جگہ لاکر رکھ دیں اور ایک ہاتھ پر جمع ہو جائیں تا مشترکہ طور پر کفرو

انوار العلوم جلدے
۵۸۵
ذكرة الامير
فساد کا مقابلہ کیا جائے تو انہوں نے اللہ تعالی کے حکم اور اسلام کے مفاد کو اپنے خیالات پر ترجیح
دی اور زمانے کے اثرات سے متاثر ہونے سے انکار کر دیا اور اپنے ہاتھ سے اپنے گلوں میں
اطاعت کی رسی ڈال لی اور خوشی سے اس امر کیلئے تیار ہو گئے کہ اسلام کی بہتری کو مد نظر رکھ کر
جس طرف اور جدھر بھی وہ ہاتھ اشارہ کرے جس پر وہ جمع ہو گئے ہیں وہ بلاعذر اور بلا حیلہ ادھر
کو چل دیں گے اور کسی قربانی سے دریغ نہ کریں گے اور کسی تکلیف کو خیال میں نہ لائیں گے
اور یہی نہیں کہ انہوں نے منہ سے یہ اقرار کیا بلکہ عملاً اسی طرح کر کے بھی دکھایا اور اس وقت
ان میں سے کئی اپنے وطنوں اسے دور اپنے ہو اپنے بیوی بچوں سے دور روپیہ ۔ سے دور روپیہ کیلئے نہیں بلکہ سخت مالی
اور جانی تکلیف اٹھا کر خلیفہ وقت کی اطاعت میں اشاعت اسلام کر رہے ہیں اور بہت ہیں جو
اس انتظار میں ہیں کہ کب ان کو حکم ملتا ہے کہ وہ بھی سب دنیاوی علاقوں کو توڑ کر اللہ تعالی کے
جلال کے اظہار کیلئے اپنے گھروں سے نکل کھڑے ہوں۔ وَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ
ينتظري فَجَزَاهُمُ اللَّهُ عَنَّا أَحْسَنَ الْجَزَاءِ۔
وہ اللہ تعالٰی کیلئے مارے پیٹے جاتے ہیں اور گھروں سے نکالے جاتے ہیں اور ان کو گالیاں
دی جاتی ہیں اور حقیر سمجھا جاتا ہے مگر وہ سب کچھ برداشت کرتے ہیں کیونکہ ان کے دل منور
ہو گئے اور ان کی باطنی آنکھیں کھل گئی ہیں اور انہوں نے وہ کچھ دیکھ لیا جو دوسروں نے نہیں
دیکھا وہ ماریں کھاتے ہیں مگر دوسروں کی خیر خواہی کرتے ہیں، ذلیل کئے جاتے ہیں لیکن
دوسروں کیلئے عزت چاہتے ہیں۔
وہ کون ہیں جو اس وقت اسلام کی حفاظت اور اس کی اشاعت کیلئے امریکہ میں تنہا لڑ رہا
ہے اور گو ایک وسیع سمندر میں ایک بلبلے کی طرح پڑا ہوا ہے مگر اس کا دل نہیں گھبراتا۔ وہ ایک
مردہ تھا جسے مسیح محمدی نے اپنے ہاتھ سے زندہ کیا ہے اور وہ اس لئے تن تنہا امریکہ کو اسلام
کے حلقہ غلامی میں لانے کیلئے کوشاں ہے کہ وہ جانتا ہے کہ ایک زندہ کروڑوں مردوں پر بھاری
ہے۔
کئے
وہ کون ہیں جو انگلستان میں اشاعت اسلام اسلام کر رہے ہیں ؟ وہ یہی مسیح محمدی" کے زندہ
ہوئے لوگ ہیں اور گو جسمانی طور پر انگلستان نے ہندوستان کو فتح کر لیا ہے مگر وہ یہ جانتے ہیں کہ
انگلستان کی روح مرچکی ہے وہ خدا سے دور جا پڑا ہے وہ اس زندگی کے پانی کی بوتلیں لے کر
جس سے مسیح نے ان کو زندہ کیا ہے دوسروں کے زندہ کرنے کیلئے نکل کھڑے ہوئے ہیں۔

انوار العلوم جلدے
۵۸۶
دعوة الامير
انگلستان کا اقبال ، اس کی دولت اس کی حکومت ان کو ڈراتی نہیں کیونکہ ان کو یقین ہے کہ وہ
زندہ ہیں اور انگلستان مردہ پھر زندہ مردے سے کیا ڈرے اور اس سے کیوں گھبرائے ۔
مغربی افریقہ کا ساحل جہاں مسیحیت نے اپنے پاؤں پھیلانے شروع کئے تھے اور لاکھوں
آدمیوں کو مسیحی بنا لیا تھا اور ایک آدمی کی پرستش کیلئے لوگ جمع کئے جا رہے تھے وہاں کون واحد
خدا کے نام کو بلند کرنے کیلئے گیا اور شرک کی توپ کے آگے سینہ سپر ہوا؟ وہی مسیح موعود کے نفخ
سے زندہ ہونے والے لوگ جو اس وقت اسلام کی حفاظت کیلئے کھڑے ہوئے جب لوگ اسلام
کی موت کا یقین کر بیٹھے تھے اور اس کے اثر کو متا ہوا دیکھنے لگے تھے۔
کس نے ماریشس کی طرف توجہ کی اور اس ایک طرف پڑے ہوئے جزیرے کے
باشندوں کو زندگی بخشنے کا کام اپنے ذمہ لیا کس نے لنکا کو جو نہایت قدیم تاریخی روایات کا مقام
ہے جا کر اپنی آواز سے چونکایا کون روس اور افغانستان کے لوگوں کو زندگی کی نعمت بخشنے کیلئے
گیایی مسیح موعود کے زندہ کئے ہوئے لوگ ۔
کیا یہ زندگی کی علامت نہیں کہ چالیس کروڑ مسلمانوں میں سے کوئی نظر نہیں آتا جو تبلیغ
اسلام اور اشاعت دین کیلئے اپنے گھر سے نکلا ہو لیکن ایک مٹھی بھر احمدیوں میں سے سینکڑوں
اس کام پر لگے ہوئے ہیں اور ان ممالک میں تبلیغ کر رہے ہیں اور ان لوگوں کو مسلمان بنا رہے
ہیں جن کی نسبت خیال بھی نہیں کیا جاتا تھا کہ وہ کبھی اسلام کا نام بھی سنیں گے ۔
اگر اس جماعت کے افراد میں نئی زندگی نہیں پیدا ہوئی تو انہوں نے دنیا کا نقشہ کس طرح
بدل دیا اور ان میں تن تنہا ملکوں کا مقابلہ کرنے کی جرأت کیونکر پیدا ہوئی اور کسی امر نے ان کو
مجبور کیا کہ وہ وطن چھوڑ کر بے وطنی میں دھکے کھاتے پھریں کیا ان کے ماں باپ نہیں ، ان کی
بیویاں بچے نہیں ، ان کے بہن بھائی نہیں ، ان کے دوست آشنا نہیں ، ان کو اور کوئی کام نہیں ؟
پھر کس چیز نے ان کو دنیا سے ہٹا کر دین کی طرف لگا دیا اس بات نے کہ انہوں نے زندگی کی روح
پائی اور مردہ چیزوں کو اس زندہ خدا کیلئے جو سب زندگیوں کا سرچشمہ ہے چھوڑ دیا وہ ان میں سما
گیا اور وہ اس میں سما گئے ۔ فَتَبَرَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ۔
۳۲۷
میں نے مسیح موعود کی جو موعود کی جو زندگی بخش طاقت لکھی ہے یہ مشتبہ رہے گی اگر میں اس زندگی
کے اثر کو بیان نہ کروں جو حقیقی معیار حیات ہے اور وہ یہ ہے کہ حضرت اقدس نے اپنی قوتِ
احیاء میں ایسی زندگی لوگوں کے دلوں میں پیدا کی کہ بہت سے ان میں سے نہ صرف زندہ ہی

انوار العلوم جلدے
۵۸۷
دعوة الأمير
ہوئے بلکہ ان کو بھی احیاء موتی کی طاقت دی گئی۔ اگر یہ طاقت آپ کے ذریعے اوروں کو نہ ملتی
تو یہ شبہ رہتا کہ شاید آپ کے دماغ کی بناوٹ ہی ایسی ہے کہ آپ پر وہ علوم کھولے جاتے ہیں جو
آپ بیان کرتے ہیں اور آپ وہ نظارے دیکھ لیتے ہیں جو اپنے وقت پر پورے ہو جاتے ہیں اور
آپ کی توجہ میں وہ تأثیر پیدا ہو گئی ہے جس سے آپ کی خواہشات برنگ دعا پوری ہو جاتی ہیں
مگر نہیں آپ اس خزانے کو اپنے ساتھ ہی نہیں لے گئے بلکہ جو لوگ بچے طور پر آپ کے ساتھ
تعلق رکھتے ہیں ان کو بھی یہ سب طاقتیں علی قدر مراتب ملتی ہیں۔ آپ کی محبت اور آپ کے
ساتھ تعلق کے نتیجے میں اللہ تعالی اپنے علوم کی بارش دلوں پر نازل کرتا ہے اور اس وقت آپ
کی جماعت میں سے بہت سے ہیں جو اللہ تعالی کے فضل سے مطالب قرآن کریم کے بیان کرنے
میں ایک تیز رو گھوڑے سے زیادہ تیز ہیں اور جن کے بیان میں وہ تاثیر ہے کہ شکوک و شبہات
کی رہتیاں ان کی ایک ہی ضرب سے کٹ جاتی ہیں، وہ قرآن جو لوگوں کے لئے ایک سر بمہر لفافہ
تھا ہمارے لئے کھلی کتاب ہے اس کی مشکلات ہمارے لئے آسان کی جاتی ہیں اور اس کی
باریکیاں ہمارے لئے ظاہر کر دی جاتی ہیں ، کوئی دنیا کا مذہب یا خیال نہیں جو اسلام کے خلاف ہو
اور جسے اللہ تعالی کے فضل سے ہم صرف قرآن کریم کی تلوار سے ٹکڑے ٹکڑے نہ کر دیں
اور کوئی آیت ایسی نہیں جس پر کسی علم کے ذریعے سے کوئی اعتراض وارد ہوتا ہو اور اللہ تعالٰی
کی مخفی وحی ہمیں اس کے جواب سے آگاہ نہ کر دے۔
اللہ تعالی کی طرف سے الہام یا کشوف کا ہونا بھی آپ تک محدود نہیں رہا بلکہ آپ کے
ذریعہ زندہ ہونے والوں میں سے بہت ہیں جن کو اللہ تعالٰی الہام کرتا ہے اور رویا دکھاتا ہے جو
اپنے وقت پر پوری ہو کر ان کے اور ان کے دوستوں کے ایمان کو تازہ کرنے والی ہوتی ہیں وہ
ان سے کلام کرتا ہے اور ان پر اپنی مرضی کی راہیں کھولتا ہے جس سے ان کو تقوی کے
راستوں پر چلنے میں مدد ملتی ہے اور ان کا دل قوی ہوتا ہے اور حوصلہ بڑھتا ہے۔
دعاؤں کی قبولیت اور نصرت الہیہ کے نزول کے معاملہ میں بھی حضرت اقدس کا فیض جاری
ہے اور آپ کے ذریعے سے زندہ ہونے والے لوگ اس زندگی بخش طاقت کو اپنے اندر
محسوس کرتے ہیں ۔ اللہ تعالٰی اس جماعت کے اکثر افراد کی دعائیں دوسرے لوگوں سے زیادہ
سنتا ہے اور اپنی نصرت ان کیلئے نازل کرتا ہے اور ان کے دشمنوں کو ہلاک کرتا ہے اور ان کی
محنتوں کے اعلیٰ ثمرات پیدا کرتا ہے اور ان کو اکیلا نہیں چھوڑتا اور ان کیلئے غیرت دکھاتا ہے ۔

آج 10 میں سے 10 باقی