تتمّہ
انوارالعلوم (جلد 7)
انوار العلوم جلد
۵۸۸
دعوة الأمير
غرض حضرت اقدس نے نہ صرف مردے ہی زندہ کئے بلکہ ایسے لوگ پیدا کر دیئے جو خود
بھی مردے زندہ کرنے والے ہیں اور یہ کام سوائے ان بزرگ انبیاء علیهم السلام کے جو
اللہ تعالی کے خاص پیارے ہوتے ہیں اور کوئی نہیں کر سکتا اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ یہ سب
فیض آپ کو رسول کریم اللہ سے ملا اور آپ کا کام در حقیقت رسول کریم کا ہی کام
تھا۔ كُلُّ بَرَكَةٍ مِنْ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَبَارَكَ مَنْ عَلَّمَ وَ تَعَلَّمَ ۳۲۸
تتمه
میں سمجھتا ہوں کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کے ثابت
کرنے کیلئے یہ بارہ دلائل جو میں نے بیان کئے ہیں کافی ہیں اور جو کوئی شخص بھی ان پر حق کو
پالینے کی نیت سے غور کرے گا وہ حق الیقین تک پہنچ جائے گا کہ حضرت اقدس اللہ تعالی کے
مسیح اور اس کے مامور اور مرسل ہیں اور یہ کہ اب کسی اور مسیح کا انتظار فضول ہے اور
پیاسوں کی طرح آپ پر ایمان لانے کیلئے دوڑے گا۔ اور اس سلک میں پروئے جانے کو اپنے
لئے موجب فلاح سمجھے گا جسے مسیح موعود علیہ السلام نے تیار کیا ہے ۔
ایک مسلمان کہلانے والے شخص کیلئے اللہ تعالٰی اور اس کے رسول کی شہادت سے زیادہ
کسی چیز کی قیمت ہو سکتی ہے اور جیسا کہ میں بیان کر آیا ہوں حضرت اقدس علیہ السلام کے
دعوے کے متعلق اللہ تعالی کی شہادتیں بھی موجود ہیں اور اس کے رسول کی شہادتیں بھی
موجود ہیں بلکہ ہر ایک نبی کی جس کا کلام محفوظ ہے آپ کے صدق دعوئی پر شہادت موجود ہے ۔
عقل کہتی ہے کہ اس زمانے میں ایک مصلح آنا چاہئے رسول کریم ﷺ نے جو علامات مسیح
موعود اور مہدی معہود کی بیان فرمائی تھیں وہ پوری ہو چکی ہیں، آپ کی پاک زندگی آپ کے
دعوے پر شاہد ہے، جن دشمنان اسلام کا مقابلہ کرنے کیلئے مسیح موعود کو آتا تھا اور جس رنگ
میں ان کو شکست دینی تھی وہ دشمن اس وقت موجود ہیں اور مسیح موعود نے ان کو شکست دے
دی ہے ، مسلمانون کے اندرونی فسادات اس حد تک پہنچ گئے ہیں کہ ان سے بڑھ کر قرآن کریم
کی موجودگی میں فساد کا پیدا ہونا نا ممکن ہے اور ان کی اصلاح بھی اعلیٰ سے اعلیٰ طریق پر حضرت
انوار العلوم جلدے
۵۸۹
دعوة الامير
اقدس نے کر دی ہے اللہ تعالی نے آپ کے ساتھ عمر بھر ایسا معاملہ کیا جو وہ اپنے رسولوں اور
پیاروں سے کرتا ہے ، ہر میدان میں آپ کو فتح دی اور ہر شر سے آپ کو بچایا آپ کے دشمنوں
کے ساتھ بھی وہی سلوک ہوا جو ماموروں اور مرسلوں کے دشمنوں کے ساتھ ہوا کرتا ہے؟
قانون قدرت تک کو اس نے آپ کی خدمت میں اور زمین و آسمان کو آپ کی تائید میں لگا دیا
علوم قرآنیہ کے دروازے آپ پر کھول دیئے اور علوم قرآنیہ کی اشاعت کے ذرائع آپ کیلئے
مہیا کر دیئے حتی کہ آپ نے ان لوگوں کو جو علم و فضل کی کان سمجھے جاتے تھے اپنے مقابلہ کیلئے
بلایا مگر کوئی آپ کے مقابلہ پر نہ آسکا اور معجزانہ طور پر آپ کا کلام غالب رہا اور لا بَعَتُهُ إِلَّا
الْمُطَهَّرُونَ ۳۲۹ کے وعدہ الا کے وعدہ الہی نے آپ کی صداقت پر گواہی دی، پھر آپ پر غیب کا دروازہ
کھولا گیا اور آپ کو اللہ تعالی نے ہزاروں امور غیبیہ پر اطلاع دی جو اپنے وقت پر پورے
ہو کر جلال الہیہ کو ظاہر کرنے کا موجب ہوئے اور اللہ تعالی کی سنت ہے کہ وہ امور غیبیہ پر
کثرت سے سوائے اپنے رسولوں کے کسی کو مطلع نہیں فرماتا ، آپ نے اپنی تمام عمر اللہ تعالٰی
اور اس کے رسول کی محبت میں صرف کر دی اور ایسے شخص اللہ تعالی کی درگاہ سے دھتکارے
نہیں جاتے ، آپ نے ایک پاک اور کارکن جماعت پیدا کر دی ہے جس میں سے ایک گروہ ایسا
ہے جس کا اللہ تعالٰی سے خاص تعلق ہے اور جو دوسرے لو ہے اور جو دوسرے لوگوں کو زندہ کرنے اور روحانی امور
کے کھولنے کی قابلیت رکھتا ہے دین پر فدا ہے اور دنیاوی علائق سے جدا اسلام کا غم خوار ہے
اور ماسوا سے بیزار ۔ پس باوجود ان سب شواہد کے آپ کے دعوی کو قبول نہ کرنا اور آپ پر
ایمان نہ لانا کسی طرح درست اور اللہ تعالی کی نظروں میں پسندیدہ نہیں ہو سکتا اور در حقیقت
شخص جو اسلام سے محبت رکھتا ہو اور رسول کریم ال کا عام کا عاشق ہو اور اپنے ذاتی مفاد پر
اسلام کے فوائد کو مقدم رکھتا ہو اس سے یہ امید ہی نہیں کی جاسکتی کہ اس وضاحت کے بعد
خاموش رہے اور حق کے قبول کرنے میں دیر لگائے ۔ اگر یہ دلائل جو اوپر بیان ہوئے آپ کی
صداقت کو ثابت نہیں کرتے تو پھر اور کون سے دلائل ہیں جن کے ذریعے سے پہلے انبیاء کی
صداقت ثابت ہوئی اور جن کی وجہ سے نبیوں پر ایمان لایا جاتا ہے اگر ان سے بڑھ کر بلکہ
سوائے رسول کریم اس کے باقی سب نبیوں کے متعلق اس قدر بھی دلائل نہیں ملتے جتنے
اوپر بیان ہوئے تو پھر کیا وجہ ہے کہ ان پر ایمان لایا جاتا ہے اگر ایمان صرف ماں باپ سے سنی
سنائی باتوں کو دہرا دینے کا نام نہیں بلکہ تحقیق و تدقیق کر کے کسی بات کو ماننے کا نام ہے تو پھر دو
وه
انوار العلوم جلدے
۵۹۰
دعوة الامير
ہاتوں میں سے ایک ضرور اختیار کرنی پڑے گی یا تو سب نبیوں کا انکار کرنا ہو گا یا حضرت اقدس
مسیح موعود علیہ السلام کے دعوے کو تسلیم کرنا پڑے گا اور میں اے بادشاہ ! آپ جیسے فہیم اور
ذ کی فرمانروا سے کہیں امید کرتا ہوں کہ آپ مؤخر الذکر طریق کو اختیار کریں گے اور اللہ تعالی
کے فرستادہ کو جو نبی کریم ا کی صداقت کے اظہار اور اسلام کو غالب کرنے اور مسلمان
کہلانے والوں کو پھر مسلمان بنانے کیلئے آیا ہے قبول کرنے میں دیر نہیں کریں گے کیونکہ اللہ
تعالی کی مرضی کو قبول کرنا اس کے ارادے کے مطابق بہت سی برکات کا موجب ہوتا ہے اور
اس کے منشاء کے خلاف کھڑا ہو جانا کبھی بھی با برکت نہیں ہوتا۔
اسلام کی حالت اس وقت قابل رحم ہے اور ممکن نہیں کہ جو شخص اس دین سے سچی محبت
رکھتا ہو اس کا دل اس کی حالت کو دیکھ کر اس وقت تک خوش ہو سکے جب تک وہ اس کی
کامیابی کیلئے سامان بہم نہ پہنچائے اور اسے ہر قسم کے خطرات سے محفوظ نہ دیکھ لے ۔ دشمن تو
اس کی عداوت میں اس قدر بڑھ گئے ہیں کہ ان کو اس میں کوئی خوبی ہی نظر نہیں آتی ، سرسے پا
تک عیب ہی عیب نکالتے ہیں ، جو دوست کہلاتے ہیں وہ بھی یا تو دل سے اس سے متنفر ہیں یا اس
کی طرف ان کو کوئی توجہ نہیں اسلام ان کی زبانوں پر ہے مگر حلق سے نیچے نہیں اترتا ان کی
تمام تر توجہ سیاسیات کی طرف ہے اگر کوئی ملک ہاتھ سے نکل جائے تو وہ زمین و آسمان کو سر پر
اٹھا لیتے ہیں لیکن اگر ہزاروں لاکھوں آدمی اسلام کو چھوڑ کر مسیحی یا ہندو ہو جائیں تو ان کو کچھ
پرواہ نہیں۔ دنیاوی مفاد حاصل کرنے کیلئے تو ان میں والنٹینروں کی کوئی کمی نہیں لیکن
اشاعت دین کیلئے ان میں سے ایک بھی باہر نہیں نکلتا۔ سلطان ترکی کی خلافت کا اگر کوئی منکر ہو تو
ان کے تن بدن میں آگ لگ جاتی ہے لیکن رسول کریم کی رسالت کو رد کر دے تو ان کی
غیرت جوش میں نہیں آتی اور یہ حالت ان کی دن بدن بڑھتی جاتی ہے ۔ ہندوستان کی تو اب یہ
حالت ہے کہ غیر مذاہب کے لوگوں میں تبلیغ کرنا تو دور کی بات ہے ان کی طرف سے اسلام پر جو
حملے ہوتے ہیں اگر ان کا بھی جواب دیا جائے تو خود مسلمان کہلانے والے لوگ گلو گیر ہو جاتے
ہیں اور اسے مصلحت وقت کے خلاف بتاتے ہیں۔ غرض اسلام ایک روی شئے کی طرح گھروں
سے نکال کر پھینک دیا گیا ہے اور صرف اس کا نام سیاسی فوائد کے حصول کیلئے رکھ لیا گیا ہے ۔
اس حالت کو دور کرنے اور اسلام کو مصیبت سے بچانے کیلئے صرف ایک ہی ذریعہ ہے کہ مسیح
موعود کو قبول کیا جائے اور اس کے دامن سے اپنے آپ کو وابستہ کیا جائے بغیر اس کے سایہ
انوار العلوم جلدے
۵۹۱
دعوة الامير
میں آنے کے ترقی کا کوئی راستہ کھلا نہیں۔ اب تلوار کا جہاد اسلام کیلئے مفید نہیں ہو سکتا جب
تک ایمان درست نہ ہوں گے اور اسلام کا صحیح مفہوم لوگ نہ سمجھیں گے اور پھر اللہ تعالٰی کی
رستی کو سب کے سب مضبوط نہ پکڑلیں گے اسلام کی ترقی کے سامان پیدا نہیں ہو سکتے۔ دنیا نے
رسول کریم ال پر اعتراض کیا تھا کہ آپ نے نَعُوذُ بِاللهِ تلوار کے ساتھ اسلام کی
اشاعت کی تھی ورنہ دل پر اثر کرنے والے دلائل آپ کے پاس ۔ موجود نہ تھے اور خود مسلمان
اس اعتراض کی تائید کرتے تھے اب اللہ تعالی چاہتا ہے کہ اس اعتراض کو اپنے رسول سے
دور کرے اور اس نے اس غرض سے رسول کریم کی امت میں سے ایک شخص کو مسیح کر کے
بھیجا ہے تا اس کے ذریعے براہین اور دلائل کی تلوار سے دشمن کو مغلوب کرے اور اسلام کو
غالب ، تا دنیا کو معلوم ہو کہ جو کام ایک خادم کر سکتا ہے آقا اس کو بدرجہ اولی کر سکتا تھا اب اس
ذریعہ کے سوا اسلام کی مدد کا اور کوئی طریق نہیں۔ اللہ تعالی چاہتا ہے کہ رسول کریم" کے
دشمنوں کو آپ کی غلامی میں داخل کرے اور اس کا ایک ہی طریق ہے کہ اس بچے اسلام کو جو
مسیح موعود لایا ہے، اس صحیح طریق سے جو مسیح موعود نے بتایا ہے ، اس خالص ایمان کے ساتھ
جو مسیح موعود نے ولوں میں پیدا کیا ہے دنیا کے سامنے پیش کیا جائے اور بھولے بھٹکوں کو راہ
راست پر لایا جائے ۔ اگر اللہ تعالی کا منشاء ہوتا کہ کسی اور ذریعے سے اسلام کو ترقی دے تو وہ
پہلے سب راستوں کو بند کیوں کرتا؟ پس مسیح موعود سے دور رہنا گویا اسلام کی ترقی میں روک
پیدا کرتا ہے اور دشمنوں کو موقع دیتا ہے کہ وہ رسول پاک " پر حملے کریں اور آپ کی عزت پر
تیراندازی کریں جسے کوئی با غیرت مسلمان گوارا نہیں کر سکتا۔
رسول کریم ال فرماتے ہیں کہ وہ امت کس طرح ہلاک ہو سکتی ہے جس کے ایک
طرف میں ہوں اور دوسری طرف مسیح موعود ۳۳۰۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس شخص کا
ایمان محفوظ رہ سکتا ہے جو ان دونوں دیواروں کے اندر آجائے۔ پس مسیح موعود کے نازل ہو
جانے کے بعد جو اس پر ایمان نہیں لاتا وہ اللہ تعالٰی کی حفاظت سے باہر ہے اور جو مسیح موعود کے
راستے میں روک بنتا ہے وہ در حقیقت اسلام کا دشمن ہے اور اسلام کی ترقی اس کو نہیں بھاتی۔
ور نہ وہ اس دیوار کے قائم ہونے میں کیوں روک ڈالتا جس کے ذریعے سے اسلام محفوظ ہوتا
ہے وہ اللہ تعالی کے قبر کی تلوار کے نیچے ہے۔ بہتر ہوتا کہ اس کی ماں اس کو نہ جنتی اور وہ مٹی
رہتا اس نجس دن کو نہ دیکھتا۔
انوار العلوم جلدے
۵۹۲
دعوة الامير
اے بادشاہ ! مسیح موعود کی آمد کے ساتھ اللہ تعالی کے بڑے بڑے وعدے وابستہ ہیں
اس کے ذریعے سے اسلام کو ایک نئی زندگی دی جائے گی جس طرح ایک خشک درخت زور کی
بارش سے جو وقت پر پڑتی ہے ہرا ہو جاتا ہے اسی طرح مسیح موعود کی ؟ عود کی آمد سے اسلام سرسبزو
شاداب ہو گا اور ایک نئی طاقت اور نئی روح ان لوگوں کو دی جائے گی جو مسیح موعود پر ایمان
لائیں گے ۔ اللہ تعالی نے دیر تک صبر کیا اور خاموش رہا مگر اب وہ خاموش نہیں رہے گا وہ کبھی
اس امر کی اجازت نہیں دے گا کہ اس کے بندے کو اس کا شریک بنایا جائے اس کا بیٹا قرار دیکر
یا آسمان پر زندہ مان کر یا مردے زندہ کرنے والا اور نئی مخلوق پیدا کرنے والا قرار دیکر ۔ وہ رحم
کرنے والا ہے مگر غیرت مند بھی ہے۔ اس نے دیر تک انتظار کیا کہ اس کی پاک کتاب کی طرف
لوگ کب توجہ کرتے ہیں مگر مسلمانوں نے اس کی طرف سے منہ پھیر لیا وہ اور لغویات کی طرف
متوجہ ہو گئے مگر اللہ تعالی کے کلام کی انہوں نے کچھ قدر نہ کی اور یہ آیت انکو بھول گئی کہ
يُرَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا ٣١- پس اللہ تعالی نے ان کی طرف سے منہ
پھیر لیا اور اب وہ اس وقت تک ان کی طرف منہ نہیں کرے گا جب تک وہ اس کے مسیح موعود
کے ہاتھ میں اپنا ہاتھ دیکر اس بات کا اقرار نہیں کرتے کہ وہ آئندہ اس سے بے توجہی نہیں
کریں گے اور اپنی پچھلی غلطیوں کا تدارک کریں گے ۔ لوگوں نے دنیا سے محبت کی مگر اللہ تعالٰی
سے محبت نہ کی تو اللہ تعالی نے دنیا بھی ان سے لے لی اور ذلت کی ماران پر ماری انہوں نے
مسلمان کہلا کر اللہ تعالیٰ کے محبوب کو تو زمین میں دفن کیا مگر حصہ ن میں دفن کیا مگر حضرت مسیح کو زندہ آسمان پر جا بٹھایا
تو اس نے بھی ان کو زمین پر مسل دیا اور مسیحیوں کو ان کے سر پر لا کر سوار کیا۔ یہ حالت ان کی
نہیں بدل سکتی جب تک کہ وہ اپنی اندرونی اصلاح نہ کریں۔ ظاہری تدابیر آج کچھ کام نہیں
دے سکتیں کیونکہ یہ سب تباہی اللہ تعالی کے غضب کے نتیجے میں ہے جب تک مسلمان اللہ
تعالی سے صلح نہیں کریں گے اس وقت تک یہ روز بروز ذلیل ہی ہوتے چلے جائیں گے ۔ پس
مبارک وہ جو اللہ تعالی سے صلح کرنے کو دوڑتا ہے یقینا وہ ذلت سے بچایا جائے گا اور اللہ تعالٰی
کی نصرت اس کے ساتھ ہوگی اور اس کا ہاتھ اس کے آگے آگے ہو گا۔
اے بادشاہ! مسیح موعود کی آمد کوئی معمولی واقعہ نہیں بلکہ بہت بڑا واقعہ ہے مسیح موعود وہ
ہے جسے رسول کریم نے سلام بھیجا ہے ۳۳۲۔ اور فرمایا ہے کہ خواہ سخت سے سخت صعوبتیں
اٹھا کر بھی اس کے پاس جانا پڑے تب بھی مسلمانوں کو اس کے پاس جانا چاہئے ۳۳۳۔ اس کی
انوار العلوم جلد
۵۹۳
دعوة الامير
نسبت دنیا کے تمام مذاہب میں پیشگوئیاں پائی جاتی ہیں اور کوئی نبی نہیں جس نے اس کی آمد کی
خبر نہ دی ہو۔ پس جس انسان کی اس قدر نبیوں نے خبر دی ہے اور اپنی امتوں کو اس کی آمد کا منتظر کو اس کی آمد کا منتظر
کیا ہے وہ کتنا بڑا انسان ہو گا اور کیسا مبارک ہو گا وہ شخص جس کو اس کا زمانہ مل جائے اور وہ
اس کی برکتوں سے حصہ پالے۔
اے بادشاہ ! اللہ تعالی کے مامور اور مرسل روز روز نہیں آیا کرتے اور خصوصاً اس قسم
کے عالی شان مرسل کہ جس قسم کا مسیح موعود ہے ۔ رسول کریم ال سے اور کسی شخص کی
نسبت اس قدر بشارات مروی نہیں جس قدر کہ اس کی نسبت ۔ پس اس سے بڑے آدمی کی آمد
کی ہمیں امید نہیں ہو سکتی۔ وہ نبی کریم کی امت کیلئے خاتم الْخُلَفَاءِ ہے اور اس کے بعد
قیامت کے زمانے ہی کا انتظار کیا جاسکتا ہے پس اس کے زمانے کا ایک ایک دن قیمتی ہے اتنا قیمتی
کہ دنیا وما فيها اس کے مقابلے میں حقیر اور ذلیل ہے اور خوش قسمت ہے وہ انسان جو اس
کی قدر کو سمجھتا ہے اور اس پر ایمان لاکر اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتا ہے کیونکہ وہ
اپنی پیدائش کے مقصد کو پا گیا اور عبودیت کا راز اس پر کھل گیا۔
اے بادشاہ ! جب اللہ تعالی کی طرف سے کوئی مامور آتا ہے تو اس کی جماعت ہمیشہ یکساں
حالت میں نہیں رہتی۔ وہ غریبوں سے شروع ہوتی ہے اور بادشاہوں پر جا کر ختم ہوتی ہے اور
ایک وقت ایسا آتا ہے کہ وہ جماعت اس علاقے پر قابض ہو جاتی ہے جس کی طرف وہ مامور جس
نے اس جماعت کو قائم کیا تھا بھیجا گیا تھا۔ پس ہمیشہ یہی حال نہیں رہے گا کہ ہماری جماعت غرباء کی
جماعت رہے بلکہ یہ دن دونی اور رات چوگنی ترقی کرے گی۔ دنیا کی حکومتیں مل کر بھی اس کی
رفتار ترقی کو روک نہیں سکتیں۔ ایک دن ایسا آئے گا کہ یہ تمام جماعتوں اور فرقوں کو کھا جائے
گی جیسا کہ حضرت اقدس کا الہام ہے کہ تیرے ماننے والے قیامت تک تیرے منکروں پر
غالب رہیں گے ۳۳۴۔ اور جیسا کہ آپ کا اللہ آپ کا الہام ہے کہ وہ لوگوں کو جو آ۔ ہے کہ وہ لوگوں کو جو آپ کی بیعت میں داخل
نہ ہوں گے کم کرتا چلا جائے گا ۳۳۵۔ اور ایسا ہو گا کہ دنیا کے بادشاہ آئندہ اسی جماعت میں سے
ہوں گے ۔ یہ مغلوب نہیں رہے گی بلکہ غالب آجائے گی اور مفتوح نہیں رہے گی بلکہ فاتح ہو
جائے گی جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا الہام ہے کہ ”بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت
ڈھونڈیں گے ۳۳۶۔ مگر ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے ۔ ایک ہی کام ایک وقت میں انسان کو
بڑی عزت کا وارث بنا دیتا ہے اور دوسرے وقت میں اس کام کو کوئی پوچھتا بھی نہیں۔ رسول
انوار العلوم جلدے
۵۹۴
دعوة الامير
کریم پر ابتداء ایمان لانے والے آج تک دنیا کے سردار بنے ہوئے ہیں لیکن جو اس
وقت ایمان لائے جب اسلام کو غلبہ حاصل ہو چکا تھا ان میں سے بہتوں کے نام بھی لوگ نہیں
جانتے۔ پس جو شخص اس وقت کہ یہ جماعت کمزور کبھی جاتی ہے ایمان لاتا ہے وہ اللہ تعالی کے
نزدیک سابقون میں لکھا جائے گا اور خاص انعامات کا وارث ہوگا اور عظیم الشان برکات کو
دیکھے گا اگرچہ بہت سا وقت گزر چکا ہے مگر پھر بھی عزت کے دروازے ابھی کھلے ہیں اور اللہ
تعالی کا قرب حاصل کرنا ابھی آسان ہے۔ پس میں آپ کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ
اس وقت کی قدر کریں اور رَبَّنَا اثْنَا سَمِعْنَا مُنَادِیا تُنَادِي لِلْإِيْمَانِ أَنْ آمِنُوا بِرَبِّكُمْ فَامَنَا
کہتے ہوئے اس آواز پر لبیک کہیں جسے خود اللہ تعالی نے بلند کیا ہے تاکہ آپ اس کے مقبول
اور پیارے ہو جائیں۔
میں آپ سے سچ سچ کہتا ہوں کہ احمدیت کے باہر اللہ تعالٰی نہیں مل سکتا ہر ایک شخص جو
اپنے دل کو ٹٹولے گا اسے معلوم ہو جائے گا کہ اس کے دل میں اللہ تعالی اور اس کی باتوں پر وہ
یقین اور وثوق نہیں جو قطعی اور یقینی باتوں پر ہونا چاہئے اور نہ وہ اپنے دل میں وہ نور پائے گا
جس کے بغیر اللہ تعالی کا چہرہ نظر نہیں آسکتا۔ یہ یقین اور وثوق اور یہ نور حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کی جماعت کے باہر کہیں نہیں مل سکتا کیونکہ اللہ تعالی چاہتا ہے کہ سب کو ایک
نقطے پر جمع کرے مگر کیا کوئی شخص جو موت پر نظر رکھتا ہے اس زندگی پر خوش ہو سکتا ہے جو اللہ
تعالٰی سے دوری میں کئے اور جس میں اللہ تعالی کے نور سے حصہ نہ ملے۔ پس اس نور کو حاصل
کیجئے اور اس یقین کی طرف دوڑیئے جو احمدیت ہی میں حاصل ہو سکتا ہے اور جس کے بغیر
زندگی بالکل بے مزہ اور بے لطف ہے اور دوسروں پر سبقت لے جائیے تاکہ آئندہ نسلوں میں
بھی آپ آپ کا کا نام نام ادب اور ام احترام کے ساتھ لیا جائے اور زمانے کے آخر تک آپ کے نام پر
رحمتیں بھیجنے والے موجود رہیں۔
بیشک اللہ تعالی کے سلسلوں میں داخل ہونے والے انسان بڑے بوجھ کے نیچے دب جاتے
ہیں مگر ہر ایک بوجھ تکلیف نہیں دیتا۔ کیا وہ کسان جو اپنی سال بھر کی کمائی سر پر رکھ کر اپنے گھر لاتا
ہے بوجھ محسوس کرتا ہے یا وہ ماں جو اپنا بچہ گود میں اٹھائے پھرتی ہے بوجھ محسوس کرتی ہے ؟ اس
طرح اللہ تعالی کے دین کی خدمت میں حصہ لیتا اور اس کیلئے کوشش کرنا مومن کے لئے بوجھ
نہیں ہوتا دوسرے اسے بوجھ سمجھتے ہیں مگر وہ اسے عین راحت خیال کرتا ہے۔ پس ان ذمہ
انوار العلوم جلدے
۵۹۵
دارة الامير
داریوں سے نہ گھبرائیے جو حق کو قبول کرنے سے انسان پر عائد ہوتی ہیں اور اللہ تعالی کے
احسانات کو یاد کرتے ہوئے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی عنایتوں کو سوچتے
ماننا
ہوئے اس بوجھ کے نیچے اپنا کندھا دے دیجئے جس کا اٹھانا ہر ایک مسلمان کا فرض ہے۔ آپ
بادشاہ ہیں لیکن اللہ تعالی کے حضور آپ اور دوسرے انسان برابر ہیں جس طرح ان پر خدمت
اسلام کا فرض ہے آپ پر بھی فرض ہے اور جس طرح ان کیلئے اللہ تعالی کے ماموروں
ضروری ہے آپ کیلئے بھی ضروری ہے۔ پس اللہ تعالی کے حکموں اور اس کی تعلیموں
کو قبول کیجئے۔ اور اس کے قائم کردہ سلسلے میں داخل ہو کر اللہ تعالی کے انعامات سے حصہ لیجئے
کہ ان میں سب سے چھوٹا آپ کی ساری مملکت سے بڑا اور زیادہ قیمتی ہے۔
۳۳۹
رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم فرماتے ہیں منْ فَارَقَ الْجَمَاعَةَ شِبْرًا فَلَيْسَ مِنَّا
پس اللہ تعالی کی قائم کردہ جماعت سے جدا رہنا نہایت خوف کا مقام ہے اور خصوصاً بادشاہوں
کیلئے کہ ان پر دوہری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ایک ان کی اپنی اور ایک ان کی رعایا کی بہت
سے نادان دین کے معاملے میں بھی اپنے بادشاہ کی طرف دیکھتے ہیں پس اللہ تعالی کے نزدیک ان
کی غلطیوں کے ذمہ دار ان کے بادشاہ سمجھے جاتے ہیں۔ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ
وسلم نے قیصر کو خط لکھا تھا تو آپ نے اس کو اس امر کی طرف توجہ دلا کر حق کو جلد قبول کرنے
کی ترغیب دی تھی اور تحریر فرمایا تھا کہ فَإِنْ تَوَلَّيْتَ فَعَلَيْكَ إِثْمُ الْأَرِيسِينَ ٣٣٩ کہ اگر تو
نے انکار کر دیا تو تجھ پر زمینداروں کا گناہ بھی ہو گا۔ پس آپ حق کو قبول کر کے اپنی رعایا کے
راستے سے وہ روک ہٹا دیں جو اب آپ کے راستے میں حائل ہے تاکہ اس کے گناہ آپ کو نہ
دیئے جائیں بلکہ ان کی نیکیاں آپ کو ملیں کیونکہ جس طرح وہ بادشاہ جو حق کا انکار کر کے
دوسروں کیلئے روک بنتا ہے ان کے گناہوں میں شریک قرار دیا جاتا ہے اس طرح وہ بادشاہ
جو حق کو قبول کر کے دوسروں کیلئے حق کے قبول کرنے کا راستہ کھولتا ہے ان کے ثواب میں
شریک کیا جاتا ہے۔
یہ دنیا چند روزہ ہے اور نہ معلوم کہ کون کب تک زندہ رہے گا آخر ہر ایک کو مرنا اور اللہ
تعالی کے حضور پیش ہوتا ہے۔ اس وقت سوائے صحیح عقائد اور صالح اعمال کے اور کچھ کام نہیں
آئے گا۔ غریب بھی اس دنیا سے خالی ہاتھ جاتا ہے اور امیر بھی نہ بادشاہ اب تک اس دنیا سے
کچھ لے گئے نہ غریب ساتھ جانے والا صرف ایمان ہے یا اعمال صالحہ ۔ پس اللہ تعالٰی کے مأمور پر
انوار العلوم جلدے
۵۹۶
دعوة الامير
ایمان لائے تا اللہ تعالی کی طرف سے آپ کو امن دیا ، آپ کو امن دیا جائے اور اسلام کی آواز کو قبول کیجئے تا
سلامتی سے آپ کو حصہ ملے۔ میں آج اس فرض کو ادا کر چکا جو مجھ پر تھا۔ اللہ تعالی کا پیغام میں
نے آپ کو پہنچا دیا ہے اب ماننا نہ مانا آپ کا کام ہے ۔ ہاں مجھے آپ سے امید ضرور ہے کہ آپ
میرے خط پر پوری طرح غور کریں گے اور جب اس کو بالکل راست اور درست پائیں گے تو
وقت کے مامور پر ایمان لانے میں دریغ نہیں کریں گے۔ اللہ تعالیٰ کرے ایسا ہی ہو ۔
واخر دعُونَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ۔
ا- الحج : ۷۹
يسعبله باب ۶۲ آیت ۲ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور مطبوعہ ۱۹۰۶ ء
ترمذی ابواب الاحكام باب ماجاء في التشديد على من يقضى له بشي ليس له ان
بأخذه
-۴- مسند احمد بن حنبل جلد ۵ صفحه ۲۰۷
- النحل : ٥١ ۲- فاطر : ۲۵ ۷- آل عمران : ۸۲
اليواقيت والجواهر جلد ۲ صفحه ۲۲ مطبوعہ مصر ۱۳۲۱ھ میں "لما" کی جگہ "ما" کا لفظ ہے
البقرة : ۱۸۷
معالم التنزيل في التفسير والتأويل مؤلفه ابي محمد الحسين بن مسعود الجزء
الثالث صفحه ۲۳۳ مطبوعہ دار الفکر میں اس روایت کے الفاظ یہ ہیں "لیاتین علی
جهنم زمان ليس فيها احد وذلك بعد ما يلبثون حقابا"
النساء : ۱۷۳ ١٢- المائدة : ١١٨ ١٣ آل عمران : ۵۲
۱۴ در شمین فارسی صفحه ۱۱۲ مطبوعه بار اول
۱۵ بنی اسراء بل : ۹۴ ۱۶- بنی اسرائیل : ۹۴
شرح مواهب اللدنيه مؤلفه امام زرقانی جلد ا صفحه ۳۵ مطبوعہ مصر ۵۱۳۲۵
آل عمران : ۱۴۵ ١٩ - الزمر : ٣١
۲۰- بخاری کتاب المناقب باب قول النبي صلى الله عليه وسلم لوكنت متخذا خليلاً
انوار العلوم جلدے
۵۹۷
دعوة الامير
۲۱ بخاری کتاب المغازی باب مرض النبي صلى الله عليه وسلم
۲۲- طبقات ابن سعد جلد ۳ صفحه ۳۹٬۳۸ مطبوعہ بیروت ۱۴۰۵ھ
۲۳- مجمع بحار الانوار جلد ا صفحه ۲۸۲ مطبوعہ مطبع العالی المنشی نو کشور ۱۳۱۳ھ
۲۴- الزمر : ۶۸ ۲۵- الرعد : ۱۲
-۲۶ ابن ماجه كتاب الفتن باب شدة الزمان مطبوعه بيروت ۱۹۸۸ء
۲۷ بخاری کتاب الانبياء باب نزول عیسی ابن مریم
٢٨- التوبة : ٢٦ ٢٩- ال عمران : ۱۵۵ ٣٠ - الزمر : 4
- الاعراف : ۲۷ ٣٢- البقرة : ۵۸ ۳۳- الحديد : ٢٦
۰۳۵
۳۴- الشوري : ۲۸ ٣٥- حم السجدة : 1
۳۷ - التحريم : ١٣٤١٢
٣٦- الطلاق : ١٢١
۳۸ - عوارف المعارف مولفه شیخ شهاب الدین سهروردی جز اول صفحه ۴۵
-۳۹- بخاری کتاب المناقب باب مناقب عمر بن الخطاب
۴۰- الاحزاب : :
۴۱- بخاری کتاب المناقب باب خاتم النبوة
۴۲- الكوثر : ۴
۴۳- مسلم كتاب الحج باب فضل الصلوة بمسجدى مكة والمدينة
۴۴- مسلم كتاب الامارة باب وجوب الوفاء ببيعة الخليفة الأول فالاول
۴۵- مسلم كتاب الحج باب فضل الصلوة بمسجدى مكة والمدينة
٦- تكمله مجمع بحار الانوار جلد ۴ صفحه ۸۵ مطبوعه مطبع العالي المنشي
نولکشور ۱۳۱۴هـ
- الفاتحة : ٧٦
- النساء : ۶۷ تا اي
- النساء : ١٣٧١٣٦ ۵۰- الاعراف : ۳۴ تا ۳۶
مسلم كتاب الفتن باب ذكر الدجال وصفته وما معه
۵۲- الفرقان : ۵۳ ۵۳ - المنفقون : ۲ ۰۵۴ البقره : ۲۵۷
۵۵- البقرة : ۱۹۱ ۵۱ - الحج : ۴۱۴۴۰
انوار العلوم جلدے
۵۹۸
دعوة الامير
۵۷- فلا تطع الكفرين و جاهدهم به جهاد كبيرا (الفرقان : ۵۳)
۵۸- فإن اعتزلوكم فلم يقاتلوكم والقوا اليكم السلم فما جعل الله لكم عليهم سبيلا
(النساء : )
وقاتلوا في سبيل الله الذين يقاتلونكم ولا تعتدوا أن الله لا يحب المعتدين
(البقره : ۱۹۱)
لا ينهكم الله عن الذين لم يقاتلونكم فى الدين ولم يخرجوكم من دياركم ان تبروهم
وتقسطوا اليهم وأن الله يحب المقسطين (الممتحنة : (٩) ۔
۵۹ - البقرة : ۱۹۰ ۶۰ - ال عمران : ۸۱٬۸۰ ١- الدخان : ۴۰۳۹
- الحجر : ۲۲ ۶۳ - ابراهيم : ۳۵ ۶۴ - الليل : ١٣
٦٦ - الانعام : ۱۳۲۱۳۱ ٦٧ - الحجر : ١٠
۶۵- طه : ۱۳۵
۲۸ ابو داود كتاب الملاحم باب ما يذكر في المائة
- حجج الكرامة في اثار القيامة مؤلفه نواب محمد صدیق حسن خان صفحه ۱۳۳ مطبوعہ بھوپال
١٢٠٩هـ
۷۰ - الفرقان : ۳۱
اے بخاری کتاب التوحيد باب قول الله تعالى ونزع الموازين القسط ليوم القيمة
۷۲ - مجمع البحار مؤلفه شیخ محمد طاهر جلداً مؤلفه شیخ محمد طاهر جلد ا صفحه ۳۷۲ مسند احمد بن مسند احمد بن حنبل جلد 4 صفحہ اول
۷۳ بخاری کتاب الاذان باب وجوب صلوة الجماعة
۷۴- در ثمین فارسی صفحه ۹۶ طبع بار اول ضیاء الاسلام پریس
۷۵ - ابن ماجه کتاب الفتن باب شده الزمان مطبوعہ بیروت ۱۹۸۸ء
۷۶ - كنز العمال (مولفه علامه علاو الدين على المتقى بن حسام الدين الهندي البرهان
النوري المتوفى ۵۹۷۵) جلد ۱۴ صفحه ۲۶۹ روایت ۳۸۶۸۲ مطبوعہ طلب ۱۹۷۵ء میں المسیح"
کی بجائے عیسی بن مریم" کے الفاظ ہیں
۷۷ - كنز العمال جلد ۱۴ صفحه ۲۵ ۲ روایت ۴۸۴۹۵ مطبوعه حلب ۱۹۷۵ء
۷۸ - ابن ماجه كتاب الفتن باب اشراط الساعة
۷۹- مسلم كتاب الفتن باب تقوم الساعة والروم اكثر الناس
انوار العلوم جلدے
۵۹۹
دارة الامير
-۸۰- ترمذی ابواب الفتن باب ماجاء اذا ذهب كسرى فلا كسرى بعده
حجج الكرامة في اثار القيامة صفحه ۳۴۴ مطبوعہ بھوپال ۵۱۲۰۹
-۸۲ ابن ماجه كتاب الفتن باب بدء الاسلام غريبا
۸۳- ترمذی ابواب الفتن باب ماجاء في فتنة الدجال
۸۴- مسند احمد بن حنبل جلد ۲ صفحہ ۹۰
۸۵ ترمذی ابواب الفتن باب ماجاء في اشراط الساعة
۸۲- حجج الكرامة في اثار القيامة صفحه ۲۹۸ مطبوعہ بھوپال ۱۲۰۹ه
۸۷ - ترمذی ابواب الفتن باب ماجاء ستكون فتنة كقطع الليل المظلم
۸۸ - حج الكرامة في اثار القيامة صفحہ ۲۹۷ مطبوعہ بھوپال ۱۳۰۹ھ
۸۹- كنز العمال جلد ۱۴ صفحه ۵۷۳ روایت ۳۹۶۳۹ مطبوعہ طلب ۱۹۷۵ء
٩٠- حجج الكرامة في أثار القيامة صفحه ۲۹۶ مطبوعہ بھوپال ۱۲۰۹ھ
- حجج الكرامة في اثار القيامة صفحه ۲۹۶ مطبوعہ بھوپال ۰۹ ali
۹۲ ترمذی ابواب الصلوة باب ماجاء في وصف الصلوة
۹۳- مشكوة كتاب العلم الفصل الثالث صفحه ۳۸ مطبوعه قدیمی کتب خانه آرام باغ کراچی ۱۳۶۸ھ
۹۴- حجج الكرامة في النار القيامة صفحه ۲۹۷ مطبوعہ بھوپال ۱۲۰۹
-۹۵- کنز العمال جلد ۱۴ روایت ۳۹۷۲۶ مطبوعہ طلب ۱۹۷۵ء
٩- حجج الكرامة في الاثار القيامة صفحہ ۲۹۷ مطبوعہ بھوپال ۱۳۰۹ھ
۹۷- حجج الكرامة في اثار القيامة صفحه ۲۹۷ مطبوعہ بھوپال ۵۱۲۰۹
۹- حجج الكرامة في اثار القيامة صفحه ۲۹۵ مطبوعہ بھوپال ۱۲۰۹ھ
۹۹ ترمذی ابواب الفتن باب ماجاء في اشراط الساعة
۱۰۰- حجج الكرامة في أثار القيامة صفحه ۲۹۶ مطبوعہ بھوپال ۱۲۰۹
۱۰۱-
الزمان
مسلم كتاب العلم باب رفع العلم وقبضته وظهور الجهل والفتنة في آخر
۱۰۲- حجج الكرامة في أثار القيامة صفحہ ۲۹۶ مطبوعہ بھوپال ۱۲۰۹ھ کنز العمال جلد ۱۴ صفحه ۲۲۴
روایت ۳۸۴۶۵ مطبوعه حلب ۱۹۷۵ء