پیش لفظ
انوارالعلوم (جلد 8)
کہ:
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
پیش لفظ
سیدنا حضرت مصلح موعود خلیفة المسیح الثانی کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا تھا
وہ علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا"
اس الہام الہی کا ایک اہم اور واضح اظہار انوار العلوم" کے اس سلسلہ سے ہوتا
ہے جس کی آٹھویں جلد اس وقت آپ کے ہاتھ میں ہے
6
یه کتاب فروری ۱۹۲۴ء سے ۲۷ نومبر ۱۹۲۴ء تک کی تحریرات و تقاریر پر مشتمل
ہے۔ اس جلد میں شدھی کے پس منظر میں غیر معمولی مالی قربانیوں کی تحریک، بہائی فتنہ
کی حقیقت، مخالفین کے اعتراضات کے جوابات مسلمانان ہند کے سیاسی حقوق کی
حفاظت احمدیت یعنی حقیقی اسلام یاد ایام (۱۹۱۴ء تک حضور کے ذاتی واقعات) اور دورہ
یورپ ۱۹۲۴ء کی تحریرات شامل ہیں۔
اس جلد کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں حضور کے دورہ یورپ ۱۹۲۴ء کے
بارے میں حضور کی تمام تحریرات یکجا ہو گئی ہیں۔ اس سے پہلے جماعتی لٹریچر میں ایسا
کوئی مجموعہ نہ تھا جس میں حضور کے اس تاریخ ساز دورہ کے بارہ میں تمام تحریرات
ایک ہی جگہ مل سکتی ہوں۔ اس طرح انوار العلوم کی یہ جلد نمبر ۸ تحقیق کرنے والوں
کیلئے ایک نادر تحفہ ہے۔ اس سفر کی اغراض، اہمیت اور اس کے دور رس نتائج کا بیان
ان تحریروں میں ملتا ہے۔ حضور کی اس سفر کے دوران تحریرات و تقاریر اس میں ملتی
ہیں۔ اپنی جماعت سے پیارے حضور کی والہانہ محبت کا راز فاش ہوتا ہے۔ مغرب کے
تہذیب و تمدن کا پتہ چلتا ہے۔ اور اس کے مقابلہ میں جماعت احمدیہ پر عائد ہونے
والے فرائض کھل کر سامنے آجاتے ہیں۔
حضور نے اس سفر کے دوران اپنی جماعت کے نام جو خطوط ارسال فرمائے وہ
روحانی لطف ودلکشی کا ایک شاندار مرقع ہیں۔ اس سفر کے دوران حضور کو افغانستان
میں حضرت مولوی نعمت اللہ خان صاحب کی شہادت کی خبر ملی۔ تاریخ احمدیت کے اس
اہم واقعہ کا ذکر بھی یہاں ملتا ہے۔ یہ دورہ نہ صرف اہم مذہبی اغراض کیلئے تھا بلکہ اس
دورہ میں حضور نے ہندوستان کے مسلمانوں کی سیاسی راہنمائی کا فریضہ بھی سرانجام
دیا۔ اور لندن میں اس بارے میں لیکچر دیا۔ حضور نے اس سفر میں اگرچہ اپنی زبان سے
انگریزی میں لیکچر بھی دیا لیکن حضور کے دیگر جملہ ارشادات کو انگریزی میں بیان کرنے
کی سعادت حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب کے حصہ میں آئی۔ اور آخر میں
حضور نے ہندوستان واپس تشریف لاکر اہلِ قادیان کی طرف سے منعقدہ مختلف تقریبات
میں اس دورہ کی غیر معمولی کامیابیوں اور اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت کا ذکر فرمایا۔
غرضیکہ یہ جلد تاریخ احمدیت کے نہائت اہم اور تاریخ ساز دور یعنی دورہ یورپ
۱۹۲۴ء کے بارے میں ایک مکمل اور مبسوط دستاویز ہے جو احباب کے مطالعہ اور
از دیاد ایمان کیلئے ایک گرانقدر تحفہ ہے۔
اس جلد کی تیاری کے مختلف مراحل میں حسب سابق بہت سے بزرگان اور
مربیان کرام نے اس اہم کام میں خاکسار کی عملی معاونت فرمائی ہے
نے ابتدائی پروف ریڈنگ
مسودات کی ترتیب اور اصلاح کے سلسلہ میں بہت محنت اور اخلاص سے خدمات
سرانجام دی ہیں۔
نے پروف ریڈنگ، حوالہ
جات کی تلاش، مسودہ کی نظر ثانی اعراب کی درستگی اور Re - checking کے سلسلہ
میں دلی بشاشت اور لگن سے بہت وقت دے کر اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا
کا بھی خاکسار دلی شکریہ ادا کرتا ہے۔ طباعت و اشاعت
ہے
کے مختلف مراحل میں ان کی ماہرانہ رائے اور تجربہ سے خاکسار نے بہت فائدہ اٹھایا
ہے۔
بھی خصوصی شکریہ کے مستحق ہیں اس جلد
کی فائنل پروف ریڈنگ کے سلسلہ میں انہوں نے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں۔
اور جلد کی تیاری کے مختلف مراحل میں ان کی راہنمائی ہمارے لئے بہت سہولت کا
موجب ہوئی ۔ فَجَزَاهُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْحَزَاءِ
تعارف کتب
کا تحریر کردہ ہے۔ جس پر کئی بزرگوں نے نظر ثانی فرمائی ہے۔ خاکسار ان سب کا
دلی شکریہ ادا کرتا ہے۔ اور دعاگو ہے کہ خدا تعالیٰ ان سب دوستوں کے علم و فضل میں
برکت عطا فرمائے، بے انتہا فضلوں اور رحمتوں سے نوازے اور ہمیں ان اہم ذمہ
داریوں سے احسن طور پر عہدہ برآء ہونے کی توفیق عطا فرمائے (آمین)
امید ہے احباب جماعت حسب سابق پوری طرح تعاون فرماتے ہوئے اس علمی
اور روحانی مائدہ سے فائدہ اٹھانے کی سعی فرمائیں گے۔ فَجَزَاهُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ