قابل تحقیقات سوالات
انوارالعلوم (جلد 8)
انوار العلوم جلد ۸
۱۳
بھائی فتنہ انگیزوں کا راز کیونکر فاش ہوا؟
اس قسم کی بہت سی باتیں بتائی گئیں جنہیں سن کر میں حیران تھا کہ کس طرح مزید تسلّی کی سعی استی یہ لوگ یہ باتیں کر سکتے ہیں۔ جو کار روائی بتائی گئی تھی وہ چو ادہ چونکہ ایسی خلاف
اخلاق اور خلاف شریعت تھی اور انسانیت سے بعید تھی کہ کوئی بھی شریف انسان ایسا کرنا پسند نہ
کرتا اس لئے میرے دل میں یہ خیال آیا کہ جو شخص خبر دے رہا ہے ممکن ہے اس کے دل میں ان
سے کوئی بغض ہو ۔ لیکن چونکہ بات ایسی تفصیلی اور مسلسل تھی کہ بناوٹ ایسی نہیں ہو سکتی تھی
اس لئے میں نے اس کی تحقیقات کرنی چاہی۔ لیکن اس سے قبل میں نے تسلی کے لئے اس شخص کو
جس نے بات بیان کی تھی کہا کہ ان کی وہ کتاب لے آؤ چاہے دس منٹ کے لئے ہی لاؤ۔ اس پر وہ
کتاب لے آیا جو بہت ضخیم تھی اور کسی کا تب سے لکھوائی ہوئی تھی جس میں حضرت مسیح موعود
کی کتب کے مختلف حوالے اس طرح جمع کئے ہوئے تھے کہ معلوم ہوتا تھا ان سے لکھنے والے کی
نیت کے خلاف کام لینا ہے ۔ وہ کتاب دیکھ کر مجھے یقین ہو گیا کہ یہ راوی کتاب بناوٹ سے نہیں بنا
سکتا اور کاتب سے نہیں لکھوا سکتا اور نہ ہی یہ تیار کر سکتا ہے اگر اس کی بات میں بناوٹ ہوتی تو
جب کتاب لانے کے لئے کہا گیا تھا کہہ دیتا وہ بھلا دیتے ہیں ۔ اسے تو بہت پوشیدہ رکھتے ہیں لیکن وہ
لے آیا ۔
اس مرد
مرحلہ پر پہنچ کر میں نے امور عامہ کو ہدایت دی کہ اس کی با قاعدہ تحقیقات کا حکم تحقیقات کے لئے کمیشن مقرر کرے اور اس کمیشن کے ممبر میاں بشیر
احمد صاحب ، شیخ عبد الرحمن صاحب مصری، مفتی محمد صادق صاحب اور میاں محمد شریف صاحب
مجسٹریٹ تھے ۔ ان کو ہدایت دی گئی کہ ان الزامات کی تحقیق کریں کہ یہ صحیح ہیں یا غلط اور جن کے
خلاف لگائے گئے ہیں ان سے جواب لیں اور گواہ طلب کریں ۔
قابل تحقیقات سوالات سوال جو مقرر کئے گئے تھے یہ
وہ
یہ تھے:۔
(1) آپ قادیان کے بعض احمدیوں سے بنائی مذہب کے متعلق ایسے طرز پر گفتگو کرتے ہیں
جس سے مترشح ہوتا ہے کہ آپ بہائی مذہب کی عظمت اور دعوٹی کی صداقت لوگوں کے دلوں پر
نقش کرنا چاہتے ہیں۔
(۲) یہ کہ آپ نے بعض مجالس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعوئی اور
آپ کی صداقت کے ثبوتوں کے متعلق ایسے رنگ میں سوالات اٹھائے ہیں جن سے معلوم ہوتا
انوارالعلوم جلد ۸
۱۴
بھائی فتنہ انگیزوں کا راز کیو نگر فاش ہوا ؟
سے ایسے نہ
ہے کہ بعض اعتراضات حضرت صاحب کے دعوئی پر ایسے پڑتے ہیں کہ ہم ان کا کوئی جواب نہیں
دے سکتے اور یہ سوالات ایسے لوگوں کے سامنے کئے گئے ہیں جو اپنی علمیت کے لحاظ
تھے کہ جن سے آپ استفاضہ کر سکیں جس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ آپ کی غرض علمی تحقیقات نہ
تھی بلکہ آپ شبہات پیدا کرنا چاہتے تھے ۔
(۳) آپ کی نسبت یہ بیان کیا جاتا ہے کہ آپ ایک کتاب ایسی تیار کر رہے ہیں جس میں
آپ پ کا منشاء یہ ثابت کرنے کا ہے کہ بہاء اللہ کا دعویٰ سچا تھا اور حضرت صاحب اس کے لئے بطور
مؤید کے ہیں۔
(۴) آپ کی نسبت یہ بیان کیا گیا ہے کہ آپ اس بات کا اظہار کرتے ہیں کہ آپ نے
الفضل کی ایڈیٹری کے زمانہ میں الفضل میں اور بعض دوسری تحریروں میں ایسے مضامین لکھ
دیئے ہیں جن سے آپ حسب موقع ایک بہائی مذہب کی تا مذہب کی تائید میں کام لیں گے ۔
(۵) یہ کہ آپ بھائیوں کی کتابیں لوگوں کو براہ راست یا اللہ دتہ کی معرفت جو اس امر میں
آپ کا ساتھی بیان کیا جاتا ہے پڑھنے کے لئے دیتے ہیں اور ساتھ ہی ایسی باتین کسی گئی ہیں جن سے
یہ ظاہر کرنا مد نظر تھا کہ وہ کتابیں لاجواب ہیں ۔
(۶) بیان کیا جاتا ہے کہ آپ اس عقیدہ کا اظہار کرتے ہیں کہ حضرت رسول ہ کا اظہار کرتے ہیں کہ حضرت رسول کریم ا
کے بعد نیا شرعی نبی اور قرآن کریم کے بعد نئی شریعت آسکتی ہے ۔
(۷) کہا جاتا ہے کہ ایک نہایت ہی خطرناک رویہ آپ نے یہ اختیار کیا ہے کہ آپ اپنی تمام
کارروائیوں کو ایسی صورت میں مخفی رکھنے کی کوشش کرتے ہیں جس سے وہ لوگ جو اس زہر کا
ازالہ کر سکتے ہیں آپ کی کارروائیوں سے بے خبر رہیں۔
(۸) یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آپ بعض لوگوں کو بہائی مذہب کی نماز لکھ کر یا لکھوا کر دیتے
ہیں۔ اسی طرح روزے بہائی مذہب کے مطابق رکھنے کی تعلیم دیتے ہیں اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ
آپ نمازوں کے اوقات میں لوگوں کو ترغیب دیتے ہیں کہ نماز مسجد میں جا کر نہ پڑھیں بلکہ نماز
دل کی ہے جہاں دل چاہے پڑھیں۔
(۹) یہ کہ آپ کے تعلقات معروف بہائیوں کے ساتھ ہیں اور ان سے خط و کتابت ہے اور
ان سے کتابیں منگواتے ہیں۔ اور اس تجویز کی فکر میں بھی آپ ہیں کہ خاص آدمی بھیج کر کتا ہیں
منگوائیں۔
بھائی فتنہ انگیزوں کا راز کیونکر فاش ہوا؟
۱۵
انوار العلوم جلد ۸
(۱۰) علاوہ مذکورہ بالا طریقوں کے بعض اور طریقوں سے بھی آپ بہائی مذہب کی اشاعت
اور سلسلہ احمدیہ کے کمزور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
یہ امر تھے جن کی تحقیقات کے لئے کمیشن مقرر کیا گیا تھا کمیشن نے جو تحقیقات کی وہ یہ ہے۔
کمیشن کی تحقیقات
(1) مولوی محفوظ الحق صاحب علمی کے بیان اور گواہوں کی شہادت سے ثابت ہے
"
"
"
ار
11
"
"
11
"
"
(۲) ايضا
(۳) ايضاً
(۴) مولوی صاحب کے اپنے بیان سے صرف اس قدر ثابت ہے کہ انہوں نے اپنے
مضامین میں بہاء اللہ کے دعاوی کی تصدیق کو مد نظر رکھا ہے ۔
(۵) مولوی صاحب کے اپنے بیان اور نیز شہادتوں سے ثابت ہے کہ مولوی علمی صاحب
نے بعض لوگوں کو کتابیں خودیا ان کے مانگنے پر دی ہیں۔
(۶) ثابت ہے۔
(۷) مولوی صاحب کے اپنے بیان سے اخفاء تو ثابت ہے لیکن وہ اس کو سازش اخفاء تسلیم
نہیں کرتے ۔ مگر شہادتوں سے اور ان کے عام رویہ سے اور خصوصاً حکیم ابو طاہر صاحب کی
شہادت سے یہ بات ثابت ہے کہ نہ صرف اخفا کیا گیا بلکہ ایسے رنگ میں اختفاء کیا گیا کہ گویا
مولوی صاحب کا یہ منشاء اور کوشش تھی کہ یہ بات ایسے اصحاب تک نہ پہنچے کہ جو اس کا رڈیا
مقابلہ کر سکیں اور ان کو خفیہ خفیہ کمزور طبائع کے آدمی یا نا واقف لوگوں پر اپنا اثر ڈالنے اور
بہائی تعلیم کے پھیلانے کا موقع مل جائے ۔
(۸) یہ بات یقینی طور پر ثابت نہیں مگر مولوی صاحب یہ تسلیم کرتے ہیں کہ ان کی طرف سے
ان کی بیوی کو بھائی نماز سیکھنے کے لئے دی گئی ہے۔ روزے رکھنا یا رکھوانا ثابت نہیں ہوا ۔
لیکن اس کی تحقیق میں کمیشن نے زیادہ توجہ بھی نہیں کی کیونکہ ملزم نے صاف الفاظ میں
تسلیم کر لیا تھا کہ وہ بہائی ہے تمام بھائی تعلیمات اور عقائد کو مانتا ہے ۔ مولوی صاحب نہیں
مانتے لیکن حکیم صاحب کی شہادت سے یہ ثابت ہے کہ مولوی صاحب نے ان سے یہ اظہار
کیا تھا کہ ان کے خیال میں نماز کے اوقات کی پابندی ضروری نہیں جس وقت دل میں