بیان محفوظ الحق

انوارالعلوم (جلد 8)

انوار العلوم جلد ۸
۱۹
بھائی فتنہ انگیزوں کا راز کیونکر فاش ہوا؟
نوٹ ۔ گو ہمیں مہر محمد خان کے متعلق کسی تحقیق کرنے کے لئے نہیں کہا گیا تھا
مہر محمد خاں کا ذکر اور استخانہ نے نے ان کو صرف بطور شاہد کے پیش کیا تھا لیکن ان کے بیان اور
شہادات سے ہم کو یہ معلوم ہوا ہے کہ وہ بھی بہائی مذہب کے مصدق ہیں اور علمی صاحب کے
ساتھ مل کر ان کی کارروائی میں مدد گار رہے ہیں لیکن چونکہ ہم نے ان کے متعلق بطور ملزم کے
تحقیق نہیں کی اس لئے اپنی کوئی قطعی رائے نہیں پیش کر سکتے۔ لیکن یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے متعلق
بھی مناسب کار روائی ہونی چاہئے ۔ یہ ممکن ہے کہ ان کی حالت ابھی تک قابل اصلاح ہو ۔ مرزا
بشیر احمد بقلم خود محمد صادق - عبد الرحمن مصری - محمد شریف -
اب میں ان کے بیانات سناتا ہوں ۔ مولوی محفوظ الحق علمی کا بیان سنتے وقت یہ بھی خیال
رکھیں کہ پہلے پہلے کیا بیان دیا ہے اور بعد میں کیا بتایا ہے - نیز دس سوالوں کا جس طرح جواب دیا
گیا ہے اس سے ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ کیسی نیک نیتی سے دیا گیا ہے۔ آگے جرح میں بالکل اس
کے خلاف ہو جاتا ہے ۔ بیان یہ ہے ۔
بیان محفوظ الحق
میں یہ عرض کر سکتا ہوں۔ اس کے متعلق بعض کتابیں ماسٹر نواب دین صاحب کے ذریعہ مجھے
ملی ہیں جو بہائی مذہب کے متعلق ہیں۔ ان کے بعض حصے مجھے پڑھنے کا اتفاق ہوا ہے۔ اور بعض
مکمل طور پر پڑھی ہیں۔ میں سلسلہ کو کوئی نقصان پہنچانے کی کوشش نہیں کرتا اور حضرت صاحب
کو منجانب اللہ راستباز سمجھتا ہوں جیسا کہ پہلے سمجھتا تھا۔ اس سلسلہ میں ضرور بعض دوستوں سے
اس قسم کی گفتگو ہوتی رہی ہے بلکہ بعض علماء سے بھی خود علمی طور پر اس کے متعلق تذکرہ کرتا رہا
ہوں۔ اور اس سلسلہ میں تحقیقات کے طور پر میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہوں
حضرت صاحب کی کتابوں کو پڑھتے ہوئے بھی بعض امور میرے ذہن میں آئے ہیں جن کے متعلق
میں خود کئی دفعہ حضرت خلیفہ المسیح ایدہ اللہ بنصرہ کی خدمت میں عرض کرنے کا ارادہ کرتا تھا لیکن
ابھی تک کوئی موقع پیش نہیں آیا ۔
سوال اول کا جواب:- میں بالکل سچ کہتا ہوں جو کتابیں میں نے اس وقت تک پڑھی ہیں اگر
ان میں جو واقعات ہیں وہ سچ ہیں تو بہاء اللہ کو مفتری نہیں کہتا اور اس کے ساتھ ہی حضرت
صاحب کو بھی مفتری نہیں کہتا۔

انوا را اعلوم جلد ۸
۲۰
بہائی فتنہ انگیزوں کا راز کیونکر فاش ہوا ؟
سوال - کیا آپ ان واقعات کو بچے سمجھتے ہیں۔
جواب میں کیا کہہ سکتا ہوں۔ میں ان واقعات کے وقت نہ تھا۔ میرا مقصد یہ ہے کہ ان
کتابوں میں جو واقعات ہیں ان کے متعلق مجموعی حیثیت میں واقعات اور بیانات کے لحاظ سے میں
ان کو مفتری نہیں کہہ سکتا ( اس وقت جو میرے دل کی حالت ہے وہ یہ ہے )
سوال: - کیا آپ حالت معلق میں ہیں یا ان کو صادق سمجھتے ہیں۔
جواب : - میں ان کو صادق سمجھتا ہوں۔
سوال :- ان کا دعویٰ کیا ہے ؟
جواب: - ان کا دعوی موعود ہونے کا ہے ۔
سوال : آپ بھی ان کو موعود مانتے ہیں ؟
جواب :- اس کتاب میں جو دلائل لکھے ہیں ان سے مانتا ہوں۔ ہاں موعود مانتا ہوں۔
سوال:- دعوی کیا ہے ان کا ؟
جواب: - موعود کل ادیان ہونے کا ہے ۔ نبی کا لفظ وہ اپنے لئے نہیں بولتے ۔
سوال: آپ ان کو نبی مانتے ہیں؟
جواب:- ان کا بیان ہے ۔ ہر دور میں جو شخص خدا تعالیٰ کی طرف سے ظاہر ہوتا ہے وہ اپنی
طرف سے اصطلاحات بھی لاتا ہے ۔ نبوت اور رسالت کی اصطلاحات انحضرت ا کے ساتھ
ختم ہوئیں ۔ بہاء اللہ کی اصطلاح میں لفظ اور ہے۔ بہاء اللہ کی کتاب میں ان کے ا- اب میں ان کے اپنے متعلق میں
نے کوئی لفظ نبی یا رسول کا نہیں دیکھا۔ ہاں ایک اور بھائی عالم کی کتاب میں بحث القاب کے ماتحت
یہ بیان کیا گیا ہے کہ ہر دور جو کسی مامور الہی کے ظہور سے شروع ہوتا ہے وہ اپنے ساتھ جہاں اور
امور لاتا ہے اصطلاحات بھی ساتھ لاتا ہے اس لیئے بہاء اللہ کو نبی یا رسول نہیں کہتے کیونکہ ان
کے دور میں یہ لفظ استعمال نہیں ہوا ۔ بہاء اللہ کی کتاب اقدس کے مطابق انہوں نے دعویٰ مسیح
موعود ہونے کا کیا ہے جیسا کہ یہ فقرہ ان کی کتاب سے ہے۔ إِنَّهُ أَتَى مِنَ السَّمَاءِ كَمَا أَتَى
أَوَّلَ مَرَّةٍ " میں ان کو مسیح موعود مانتا ہوں بلکہ موعود کل ادیان - ساتھ ہی حضرت اقدس
مرزاغلام احمد صاحب قادیانی کو راست باز اور ایک رنگ میں مسیح موعود مانتا ہوں ۔ بہاء اللہ نے
مهدی موعود ہونے کا دعوی نہیں کیا۔ جتنا میں نے اس وقت تک دیکھا ہے۔ اس کے لحاظ سے مجھے
بہائی مذہب سے کوئی اصولی اختلاف نہیں ۔ اسلام اور بہائی مذہب کے اصولوں میں میرے خیال

انوار العلوم جلد ۸
۲۱
بھائی فتنہ انگیزوں کا راز کیونکر فاش ہوا ؟
میں کوئی اختلاف نہیں - میں بھائی ہوں - احمدی بھی ہوں۔ میں مسلمان ہوں۔ میں با ہوں۔ میں بابی بھی ؟
ہوں۔
بابی جو سید علی محمد باب کو مہدی موعود مانتے ہیں۔ میں ان کو مہدی موعود مانتا ہوں۔ اس لحاظ
سے بابی ہوں ۔ حضرت اقدس مرزاغلام احمد صاحب قادیانی نے بہائی مذہب کے خلاف جہاں تک
میں نے مطالعہ کیا کچھ نہیں لکھا۔ تائید کے متعلق یہ عرض ہے کہ حضرت اقدس کے بیانات سے
کثرت سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بھائیوں کے خیالات کی تائید کرتے ہیں۔
سوال جو بہائی نہ ہو اس کو کیا سمجھتے ہیں؟
-
جواب ۔ میں اس کا جواب ایسی جلدی میں نہیں دے سکتا میں حضرت اقدس مرزا صاحب کو
ایک رنگ میں مہدی موعود مانتا ہوں۔ مجھے حضرت مرزا صاحب کے کسی الہامی عقیدہ سے
اختلاف نہیں اجتہادی امور کے ساتھ اختلاف ہو سکتا ہے ۔ اختلاف کی کوئی مثال اس وقت عرض
نہیں کر سکتا۔ دعاوی اور بیانات کے لحاظ سے چونکہ دعوئی بہاء اللہ کا حضرت صاحب سے عظیم ہے
اس واسطے میں بہاء اللہ کو مرزا صاحب سے افضل سمجھتا ہوں ۔ عبد البهاء عباس خلیفہ تھے ۔ اس
وقت جانشین شوقی آفندی ہے۔ ان کی اطاعت کے متعلق میں اس وقت کچھ نہیں کہہ سکتا۔ اگر
کوئی ہدایت ان کی طرف سے آئے کوشش کروں گا کہ اطاعت کروں ۔ اگر کوئی ہدایت شوقی
صاحب کی طرف سے آئے اور حضرت خلیفہ المسیح کی طرف سے بھی اور وہ ٹکرا جائیں تو شوقی
صاحب کی ہدایت کو ترجیح دوں گا۔ جب میں سلسلہ احمدیہ میں داخل ہوا اس وقت میرے بھائی
خیالات نہ تھے ۔ نہ ان کے متعلق کچھ علم تھا۔ میں تین سال سے بہائی کتب کا مطالعہ کر رہا ہوں اور
ساتھ ہی حضرت صاحب کی کتابیں پڑھتا رہا ہوں۔ چونکہ حضرت صاحب کی کتابوں میں بکثرت ایسی
باتیں ہیں جو بھائی خیالات کی مؤید نظر آتی ہیں اس لئے اور بھی مجھے ان کی طرف توجہ پیدا ہوئی
حضرت مرزا صاحب نے نبی ہونے کا دعوئی ایک طرح سے کیا ہے یہ ان کی اصطلاح ہے۔
سوال: کیا آپ حضرت مرزا صاحب کے الہامات کو خطا سے خالی سمجھتے ہیں ؟
جواب: - حضرت مرزا صاحب کے الہامات کی جو کیفیت ہے اسی کے مطابق میں ان کو تسلیم
کرتا ہوں ۔ بعض الہامات اپنے ہیں جن کے بعض اجزاء حضرت صاحب پر مشتبہ رہے اور ان کے
متعلق خود حضرت صاحب نے لکھا کہ یہ حصہ الہام کا مشتبہ رہا۔ بعض الہامات کے متعلق حضرت
صاحب لکھتے ہیں کہ ان کے بعض حصے میں بھول گیا۔ بعض الہامات کے متعلق تحریر فرماتے ہیں کہ
ان کا مطلب سمجھ میں نہیں آیا ۔ بعض کے متعلق یہ حالت ہے کہ ان کا مطلب ایک وقت کچھ سمجھا

انوار العلوم جلد ۸
۲۲
بھائی فتنہ انگیزوں کا راز کیونکر فاش ہوا ؟
گیا دوسرے وقت کچھ نکلا ۔ بعض الهامات ایسے ہیں جو میرے نزدیک قرائن کی وجہ سے بہاء اللہ یا
کسی اور شخص کے متعلق معلوم ہوتے ہیں۔ بعض بہاء اللہ کے متعلق میرے خیال میں ہیں۔ وہ
اور کسی کے متعلق نہیں۔ میرا خیال حالات موجودہ کے لحاظ سے یہ ہے کہ چونکہ مقصد خدا اور
صرف خدا ہے اس لئے جو وجود خدا تعالیٰ کی طرف سے ظاہر ہونے کے مدعی ہوئے میں نے ان کو
اس لئے مانا ہے کہ وہ خدا کی طرف بلاتے ہیں۔
سوال:- وہ کون سے دوست ہیں جن سے آپ کی گفتگو اس کے متعلق ہوئی ؟
جواب - غالبا شیخ عبد الرحمن صاحب مصری - حافظ مختار احمد صاحب شاه جهان پوری - مولوی
محمد امین صاحب جو خود مجھ سے گفتگو کرتے رہے ہیں۔
سوال:- یہاں بہائی خیالات کے احمدی اور بھی ہیں ؟
جواب میں نہیں کہہ سکتا کہ میرے سوائے کوئی اور ہے میرا خیال ہے کہ اللہ دتہ بہائی
مذہب کی طرف مائل ہے۔ ہے ۔ حافظ روشن علی صاحب سے بعض دفعہ بہائی مذہب ۔ بہائی مذہب کے متعلق گفتگو کی
ہے۔ اور جن کا میلان ہے میں اس واسطے ان کا نام نہیں لیتا کہ وہ اپنے کسی فیصلے کے متعلق خود ہی
بہتر سمجھ سکتے ہیں اور اس واسطے بھی نام نہیں لیتا کہ ان کو کچھ نقصان نہ پہنچے۔
بعض احکام قرآن شریف کے ایسے ہیں جو بہاء اللہ کی وحی کے ماتحت تبدیل ہو گئے ہیں۔
بعض حالات کے لحاظ سے میں بہاء اللہ کو آنحضرت اللہ سے افضل سمجھتا ہوں۔ میں پانچ اسلامی
نمازوں کا پڑھنا فرض نہیں سمجھتا مگر پڑھتا ہوں کیونکہ شریعت بہاء اللہ نے اس کو جائز قرار دیا
ہے۔ بہاء اللہ نے بھی ایک نماز فرض کی ہے وہ تین نمازیں روزانہ ہیں اور میں پڑھتا ہوں۔ تین
سال سے میں بہائی ازم کا مطالعہ کر رہا ہوں اب جب علیگڑہ سے واپس آیا ہوں اس وقت سے
موجودہ کیفیت ہے۔ یعنی بھائی ہوں۔ بھائی فرض نماز جو نہ پڑھے وہ گنہ گار ہے چونکہ حضرت خلیفہ
المسیح کے متعلق مجھے یہ معلوم ہوا ہے کہ آپ نے اجازت دی ہے کہ ایک شخص کفر و اسلام کے
مسئلہ میں بھی آپ سے اختلاف رکھتے ہوئے آپ کے ساتھ رہ سکتا ہے اس لئے اس سلسلہ میں
اسی طرح میں بھی رہا ہوں اور میں قریب ہی ارادہ کر رہا تھا ارادہ کر رہا تھا کہ یہ باتیں حضرت خلیفۃ المسیح کی
خدمت میں عرض کروں گا۔ چونکہ شریعت جدید کا ظہور ہو گیا ہے اس واسطے اسلامی روزے
رمضان کے اب فرض نہیں ۔ میں نے ماہ مارچ میں بہائی ازم کے ماتحت کوئی روزے نہیں رکھے ۔
حج کعبہ کے متعلق مجھے معلوم نہیں کہ فرض ہے یا نہیں ۔ تحویل قبلہ مکہ کی طرف ہو چکی ہے ۔ میں

انوار العلوم جلد ۸
۲۳
بھائی فتنہ انگیزوں کا راز کیونکر فاش ہوا؟
کبھی نماز عکہ کی طرف منہ کر کے بھی پڑھتا ہوں۔ جب مساجد میں پڑھتا ہوں تو مکہ کی طرف منہ کر
کے پڑھتا ہوں زکوۃ کے متعلق مجھے معلوم نہیں فرض ہے یا نہیں۔ میں نے ایک تصنیف کرنے
کے واسطے نوٹ کئے ہیں۔ ابھی تک اس کا نام میرے خیال میں نہیں میں وہ نوٹ دکھا سکتا ہوں وہ
ایک رجسٹر تھا تین چار سال ہوئے اس پر لکھا تھا ” قرآنی طاقتوں کا جلوہ گاہ مگر ضروری نہیں کہ یہ
اس کا نام ہو ۔ سوائے ماسٹر اللہ دتہ کے وہ نوٹ میں نے اور کسی کو نہیں دکھائے ۔ میں نے جن علماء
سے پہلے گفتگو کی انہوں نے کچھ توجہ نہ کی اس واسطے بعد میں ان سے گفتگو نہ کی ۔ اب میرا ارادہ
تھا کہ حضرت صاحب کی خدمت میں اپنی معلومات پیش کروں۔ مجھے ماسٹر نواب الدین سے
کتاب الاقدس بعد جلسہ ملی اور اسی کے مطالعہ سے مجھ پر زیادہ اثر ہوا۔ حشمت اللہ بھائی سے
میں آگرہ میں ملتا تھا اور بطور محقق گفتگو کرتا تھا مگر اس وقت مجھ پر یہ اثر نہ تھا حشمت اللہ سے بعض
دفعہ خط و کتابت رہتی ہے اس نے لکھا تھا کہ ایسی تجویز کرو کہ ان کے مضمون ہمارے اخباروں
میں اور ہمارے ان کے اخباروں میں شائع ہوں۔ راولپنڈی کے پر تم سنگھ سے میری کوئی خط و
کتابت نہیں۔ میں نے کوشش کر کے کسی کو بہائی مذہب کی کتب نہیں دیں ۔ لوگ خود لے جاتے
ہیں۔ مثلاً مہر محمد خاں صاحب - حکیم ابو طاہر صاحب مولوی ظل الرحمن صاحب نے کتابیں لیں اور
ماسٹر اللہ دتہ صاحب نے۔ میں نے یہ ضرور کہا کہ مخفی رکھنا تا کہ کسی احمدی کو تکلیف نہ ہو ۔
سوال:- آپ نے ان عقائد کی کسی اور کو تلقین کی ؟
جواب:- لوگوں سے تذکرہ ہوتا رہا ہے۔ اور اس سلسلہ میں انہیں مذکورہ بالا لوگوں ہے جو
کتابیں لے گئے تھے بہائی مذہب کے متعلق تذکرہ ہوتا رہا۔ اور میں نے ان سے کہا کہ یہ مذہب
بھائی سچا ہے ۔ میں نے ان سے تذکرہ کیا اور اپنا خیال ظاہر کیا اور اس نیت سے کیا کہ وہ بھی اس کو
قبول کریں۔
سوال میر محمد اسحق صاحب - میں آپ کا ہمسایہ ہوں مجھے کیوں تلقین نہ کی؟
-
جواب ۔ وہ لوگ ملاقات کے لئے آیا کرتے تھے ان سے گفتگو چھڑ گئی۔
میں نے جن دوستوں سے تبلیغی گفتگو کی ۔ تذکرہ ہوا ان میں سے بعض کو میں نے ضرور کہا کہ
اس کو مخفی رکھیں قبل اس کے کہ میں اس کو حضرت خلیفۃ المسیح کی خدمت میں کہوں اس کے
اظہار کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ بعض ضعیف القلب احمدیوں کو ممکن ہے کہ تکلیف ہو رات
جو باتیں میں نے حکیم ابو طاہر سے کیں وہ اسی رنگ میں تھیں کہ کسی اور پر ظاہر نہ ہوں۔ میں نے

انوار العلوم جلد ۸
۲۴
بهائی فتنه انگیزوں کا راز کیونکر فاش ہوا؟
کہا کہ بعض حصے حضرت مرزا صاحب مسیح موعود کی پیشگوئیوں کے پورے نہیں ہوئے مگر وہ
راستبازی میں مخل نہیں۔ مضمون میثاق البین میں جو میں نے لکھا ہے کہ موعود آگیا اس میں
اول درجہ بہاء اللہ ہیں دوم درجہ پر مرزا صاحب میں نے کسی سے ایسا نہیں کہا نہ مجھے معلوم ہے
کہ کسی اور نے کہا کہ الفضل میں بعض ایسے مضامین لکھے گئے ہیں جن سے بعد میں بہائی ازم کی
تائید نکلے ۔
عبد الجبار سے میری ملاقات اور گفتگو متعلق بہائی ازم ہوتی رہی ۔ اس وقت کچھ اختلاف یا
اتفاق ان کے ساتھ نہ کرتا تھا۔ ملیگڑھ میں بھی دو ایک کتا بیں دیکھی ہیں میری بیوی کہتی ہے کہ وہ
میرے ساتھ ہے۔ تین بہائی نمازیں نہیں پڑھتی ۔ ان نمازوں کی فرضیت کا ظہور اس وقت ہوگا ہوگا۔
جب بیت العدل اعظم قائم ہو گا۔ میں نے اپنی بیوی کو بہائی تذکروں کے وقت یہ بھی کہا تھا کہ کسی
سے ذکر نہ کرنا۔ میرا ارادہ ہے کہ جس عقیدہ پر قائم ہو چکا ہوں ۔ اس کو لوگوں تک پہنچاؤں۔ اگر
حضرت خلیفة المسیح فرمادیں کہ تم خاموش رہو اور انہیں عقیدہ کا اوروں کے سامنے اظہار نہ کرو تو
میں حالت موجودہ میں اس حکم کی تعمیل اس وقت تک کروں گا جب تک کہ مجھے اس کے اظہار کی
خواہش نہ پیدا ہو ۔
سوال: کیا آپ نے کوئی ارادہ و کوشش یا تجویز اس امر کے متعلق کی کہ بغیر عام اعلان کے
کوئی اس امر کو قبول کرلے۔
جواب:- میں نے کوئی باقاعدہ کوشش نہیں کی بعض دوستوں سے تذکرہ ہوتا رہا۔ میں نہیں
کہہ سکتا کہ کیا حالات پیش آتے۔ ممکن تھا کہ میں اعلان کرتا ممکن تھا نہ کرتا۔ یاد نہیں کہ کسی کے
سامنے بہائی تین نمازیں پڑھی ہوں ۔ ہم نے دہلی سے کوئی کا تب کتاب لکھوانے کے لئے نہ منگوایا
تھا۔ میرا دوست ہے ملنے آیا تھا احمدی ہے ۔ کتابت بھی کرتا ہے وہ کا تب یہاں دو تین ماہ رہا۔ میں
نے اللہ دتہ کو کہا تھا کہ یہ نوٹ بک کسی کو نہ دکھائیں جس سے کسی احمدی کو تکلیف ہو ۔ اس واسطے
میں نے اس کو مخفی رکھا کہ کوئی شخص اصل بات کو نہ سمجھ کر مسیح موعود کو بھی نہ چھوڑ دے ۔
علمی پریس کا میں مالک ہوں ایک اور شخص بھی شریک ہیں جو بہائی ہیں ۔ علیگڑھ میں حج صاحب
کے ساتھ معمولی طور پر کبھی ذکر بہائی مذہب کا ہوا۔ پر لیس جاری کرنے میں منشاء تجارتی تھا کہ اس
سے گزارہ چل جائے اشاعت لٹریچر کا بھی خیال تھا کبھی ایسا خیال نہیں ہوا کہ اس پر لیس کو قادیان
میں لایا جائے ۔ وہ پریس پانچ چھ ماہ سے قائم ہے۔ الفضل میں جو مضامین لکھے تھے ۔ اپنے نقطہ خیال

آج 10 میں سے 10 باقی