بیان مہر محمد خان
انوارالعلوم (جلد 8)
انوار العلوم جلد ۸
۲۵
بھائی فتنہ انگیزوں کا راز کیونکر فاش ہوا ؟
سے لکھے تھے۔ یعنی بہاء اللہ بھی صادق - حضرت صاحب بھی صادق لَا مَهْدِيَّ إِلَّا عِيسَى
والی حدیث کو مانتا ہوں اور اس کا مصداق بہاء اللہ کو جانتا ہوں۔ میں برھان الصحيح"
९९
کے مناظر سے اس امر میں متفق ہوں کہ مہدی اور مسیح دو شخص ہیں۔ حضرت مرزا صاحب کی
تحریر کے مطابق کہ مہدی بہت سے ہیں۔ از انجمله مہدی ہند حضرت مرزا صاحب بھی۔
نزول ابن مریم کی حدیث بہاء اللہ کے متعلق ہے ۔ ضمنا مرزا صاحب کے متعلق۔ لَوْ كَانَ
الْإِيمَانُ مُعَلَّقاً والی حدیث صاف طور پر بہاء اللہ کے متعلق ہے کیونکہ وہ صاف طور پر فارسی
تھے ۔ اگر ثابت ہو جائے کہ بہاء اللہ کا دعویٰ نہیں یا دعوئی ہے مگر دلائل نہیں تو اب بھی اس
خیال کو چھوڑنے کے واسطے تیار ہوں۔ میری بیوی نے کئی دفعہ ارادہ کیا کہ بہائی نما زیاد کرے مگر
اب تک نہیں کی۔ میری بیوی نے جتنا احمدیت کو سمجھا تھا اس سے زیادہ بہائی ازم کو سمجھا ہے۔
میں نے کتاب اقدس کے بعض حصے اپنی بیوی کو پڑھ کر سنائے ہیں ۔ جتنا یقین احمدیت کو قبول کرنے
کے وقت مجھے تھا اتنا اب بہائی ازم پر ہے۔
بیان مهر محمد خان
( دستخط) محفوظ الحق علمی
مولوی محفوظ الحق صاحب نے مجھے کوئی کتاب بہائی ازم پر نہ دی نہ میں نے ان سے لی ۔ البتہ
ان کی بیٹھک میں میں نے ایک کتاب پڑی دیکھی اور اٹھا کر پڑھی۔ میں بہائی نہیں ہوں مجھے معلوم
نہیں کہ مولوی محفوظ الحق صاحب بہائی ہیں یا نہیں لیکن وہ اس کا مطالعہ رکھتے ہیں اور میں جانتا۔
ہوں کہ وہ اس کے مکذب نہیں ۔ وہ بہاء اللہ کے دعاوی الهام کو سچا سمجھتے ہیں۔ ان سے باتیں
بہائی ازم پر ہوتی رہتی ہیں۔ میں ان کے ہاں کھانا کھاتا ہوں ہر قسم کی باتیں ہوتی رہتی ہیں۔ انہوں
نے مجھے ایسا کہا ہے کہ بہائی ازم کو سوچنا چاہئے غور کرنا چاہئے۔ میرے سامنے کبھی اور کوئی آدمی
ان کے پاس خصوصیت سے نہیں آیا ۔ عام طور پر لوگ آتے ہیں محمد الدین اور حافظ عبدالرحمن دو
طالب علم بھی ان کے پاس آتے ہیں وہ مولوی علمی صاحب بہاء اللہ کو راستباز سمجھتے ہیں۔ میں نے
کبھی کوشش نہیں کی کہ بہاء اللہ کو جھوٹا کہوں کیونکہ میں نے اس کے متعلق دیکھا نہ تھا۔ میں اس
کو مفتری یا پاگل نہیں جانتا۔ میرے نزدیک اس کا دعویٰ صحیح ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ وہ خدا کی
طرف سے الہام پانے کا دعویٰ کرتا ہے اور وہ سچا ہے ۔ میں نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا کہ
انوار العلوم جلد ۸
۲۶
بہائی فتنہ انگیزوں کا راز کیونکر فاش ہوا؟
بہاء اللہ افضل ہے یا حضرت مرزا صاحب بہاء اللہ نے مسیح موعود ہونے کا دعوی کیا ہے اور میں
اس دعوئی میں ان کو سچا سمجھتا ہوں۔ میں بہاء اللہ کو نبی سمجھتا ہوں ۔ اس نے تشریعی نبوت کا
دعوی کیا ہے۔ میں اس کو اس دعوی میں سچا سمجھتا ہوں۔ مجھے علم نہیں کہ قرآن شریف کے کچھ
احکام منسوخ ہوئے ہیں یا نہیں۔ جلسہ کے بعد سے میرے ایسے خیالات ہیں ۔ کتاب مبین میں نے
مولوی صاحب کے مکان پر دیکھی ہے۔ میں قرآن شریف کے تمام محکموں پر ایمان لاتا ہوں ۔ اور
ان پر عمل کرتا ہوں۔ مجھے معلوم نہیں کہ مولوی صاحب کا ارادہ کوئی کتار رادہ کوئی کتاب لکھنے کا۔ کا ہے ہاں ان کا یہ
ارادہ ہے کہ اس سارے معاملہ کو حضرت خلیفۃ المسیح کے حضور پیش کریں۔ مجھے معلوم نہیں کہ
اب تک مولوی صاحب نے اس کا اخفاء کیوں رکھا۔ ماسٹر اللہ دتہ صاحب سے میری معمولی ملاقات
ہے۔ سید عبد اللہ سے میں واقف ہوں۔ میں نے ان کو کوئی کتاب ” مقالہ سیاح " انگریزی نہیں
دی۔ مسٹر حشمت اللہ کو بھیجنے کے واسطے میں نے کوئی کتاب نہیں دی۔ میں نے عبداللہ کو کتاب
" کلمات مکنونہ " پڑھنے کے واسطے دی تھی۔ یہ کتاب مسٹر حشمت اللہ نے مجھے آگرہ میں دی تھی
اور بہتوں کو بھی دی تھی میرے ساتھ حشمت اللہ کی خط و کتابت نہیں ۔ مجھے معلوم نہیں کہ اللہ دتہ
نے روزے بھائی رکھے ہوں۔ میں روزانہ صبح عبد اللہ کے مکان پر نہیں جاتا۔ کہیں اتفاقی ملاقات
ہوتی ہے ” قرآنی طاقتوں کا جلوہ گاہ" جو مولوی محفوظ الحق صاحب لکھ رہے ہیں میں نے نہ دیکھا
مدد
اور نہ پڑھا۔ یہ مجھے علم ہے کہ وہ کچھ نوٹ کر رہے ؟ رہے ہیں۔ میں نے ان نوٹوں کے لکھنے میں کچھ
نہیں کی۔ الفضل میں جو مضامین نکلے ہیں ان کے متعلق کوئی خاص گفتگو مولوی علمی صاحب سے
نہیں ہوئی۔ جب میں ”ٹری ٹوریل" میں تھا میری کوئی خط و کتابت علمی صاحب سے نہیں ہوئی۔
میرا فیصلہ متعلق بہاء اللہ کہ وہ مفتری نہیں جلسہ سے بعد کا اور ”ٹری ٹ ٹری ٹوریل" پر جانے سے قبل کا
ہے۔ مولوی علمی صاحب نے کہا تھا کہ یہ معاملہ اہم ہے۔ اس کے متعلق تحقیقات کرنی چاہئے۔ میں
نے کہا جب کوئی کتاب نہیں تو کیا تحقیقات کریں۔ اس پر وہ کتاب مبین " ماسٹر نواب الدین سے
لائے اور میں نے پڑھی۔ جنوری میں پڑھی۔ بہاء اللہ کی تصنیف ہے ۔ جو رسالہ میں آگرہ سے لایا
میں نے پڑھا۔ وہ تراجم اقوال بہاء اللہ ہیں۔ میرا خیال ہے کہ اگر اس سے قبل بات کھل کر مولوی
صاحب کا خیال حضرت صاحب کی خدمت میں پیش ہوتا تو اچھی بات تھی۔ میرے سامنے مولوی
محفوظ الحق صاحب نے کبھی حضرت مرزا صاحب کی پیش گوئیوں پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ مولوی
محفوظ الحق علمی صاحب یہ سمجھتے ہیں کہ بعد قرآن نئی شریعت آسکتی ہے۔ مولوی محفوظ الحق
انوار العلوم جلد ۸
۲۷
بہائی فتنہ انگیزوں کا راز کیونکر فاش ہوا؟
صاحب نے میرے علم میں کبھی کوئی ایسا کام نہیں کیا جو بہائی مذہب کے مطابق اور خلاف اسلام
ہو۔ انہوں نے سود کے متعلق یہ کہا ہے کہ قرآن شریف سے ایسا ثابت نہیں ہوتا جیسا کہ لوگ
کہتے ہیں کہ قطعاً بند ہے۔ انہوں نے تعدد ازدواج کے متعلق یہ رائے دی ہے کہ تعدد ازدواج
نہیں چاہئے۔ پردے کے متعلق بھی وہ اس سختی کے قائل نہیں جو مروجہ ہے ۔ مولوی صاحب کے
ساتھ قیامت کے وجود کے متعلق کبھی گفتگو نہیں ہوئی۔
شیخ یعقوب علی صاحب نے فہرست مضامین قرآنی طاقتوں کا جلوہ گاہ دکھائی اور سوال کیا
سے
کہ ان مضامین کے متعلق آپ کو کیا علم ہے ۔ مہر محمد خاں صاحب نے جواب دیا کہ ان میں ۔
بعض کے متعلق مولوی محفوظ الحق صاحب سے گفتگو ہو چکی ہے ۔ ان میں سے نفخ صور، معیار
صداقت، انتشار روحانیت وحدت احکام کے متعلق تذکرہ ہوا ۔ منشی اللہ دتہ عمر کے خط کو میں
نہیں پہچانتا۔ برہان صریح میں نے غلام رسول صاحب اور ماسٹر نذیر احمد صاحب کو پڑھنے کے لئے
دی۔ ماسٹر صاحب کے ساتھ بہائی مذہب کا ذکر ہوا تھا، تب کتاب دی تھی عیدا دھوبی کے مکان پر
جہاں ماسٹر اللہ دتہ رہتے ہیں اور علمی صاحب ایک دفعہ رات کو گئے تھے ۔ عشاء سے تھوڑا بعد ۔
غالبا عشاء کے وقت۔ مولوی صاحب کو ان سے ملنا تھا۔ میں بھی ساتھ چلا گیا۔ ماسٹر اللہ دتہ وہاں
حضرت صاحب کی کتابیں پڑھ رہے تھے۔ مولوی اللہ دتہ کے پاس جو نوٹ بک ہے۔ میں نے
دیکھی ہے ۴۔ مارچ سے میں نے کوئی روزہ نہیں رکھا۔
دستخط) مہر محمد خان شهاب
ان بیانات کے بعد تجویز ہوئی۔ کہ مہر محمد خاں کو دوبارہ بلا کر موقع دیا جائے کہ اگر اسے کچھ
تردد ہو تو سمجھایا جائے۔ اس پر جو کار روائی ہوئی وہ یہ ہے۔
(نوٹ) مہر محمد خاں کو دوبارہ بلا کر پوچھا گیا کہ اگر وہ کسی حالت تردد میں ہو تو اس کو
سمجھایا جائے اس نے کہا کہ میں فیصلہ کر چکا ہوں اور میں اس پر کچھ بحث و گفتگو کرنا نہیں چاہتا۔
اور مولوی محفوظ الحق صاحب کا سارا بیان مہر محمد خاں کو سنایا گیا اور اس نے اس کی تائید کی اور کہا
میں بہاء اللہ کو راستباز سمجھتا ہوں جو کچھ اس نے کہا میں سب مانتا ہوں۔