بیان اللہ دتہ

انوارالعلوم (جلد 8)

انوار العلوم جلد ۸
۲۸
بھائی فتنا تمیزون کار از کیونکر فاش ہوا؟
بیان اللہ دتہ
میرا نام عبد الصمد ہے۔ میرا سابق نام اللہ دتہ ہے میں بھائی نہیں ہوں۔ میں بہاء اللہ کو اس
کے دعاوی میں نہ سچا سمجھتا ہوں اور نہ جھوٹا کیونکہ میری تحقیقات ابھی نا مکمل ہیں ۔ آج میں نے
چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے جو کہ میرے ذاتی خیال کے ماتحت ہے نہ کہ کسی تعلیم کے ماتحت۔ میں
بہائی مذہب کی طرف مائل نہیں ہوں۔ مولوی علمی کے مائل ہونے کا مجھے علم نہیں ہے۔ میں اس
بات کا قائل ہوں کہ آنحضرت صلعم کے بعد شرعی نبی بھی آسکتا ہے لیکن کوئی ایسا نبی آج تک
مبعوث نہیں ہوا۔ لیکن بہاء اللہ کا دعوئی قابل غور ہے ۔ میں حضرت مرزا صاحب کو نبی نہیں
مانتا۔ میں ان کو مسیح اور نبی دونوں مانتا ہوں۔ حضرت مرزا محمود احمد صاحب کو ان کا سچا جانشین
مانتا ہوں۔ اگر وہ کہیں کہ بہاء اللہ کا دعویٰ غلط ہے تو میں مرزا محمود احمد صاحب کی بات کو نہیں
مانوں گا جب تک کہ میری تحقیقات مکمل نہ ہو۔ میں اس وقت تک کچھ نہیں کہہ سکتا۔ میں
بہاء اللہ کو مفتری نہیں کہہ سکتا میں اس کو پاگل نہیں کہتا یا سمجھتا۔ یہ مسئلہ کہ اسلام کا کوئی مسئلہ
قابل نسخ ہے۔ اگر چہ قابل غور ہے لیکن ابھی تک جو میں نے غور کیا وہ یہی ہے کہ دور اسلام ختم
نہیں ہے۔ میں مصلحتا اب اسلامی کام کرتا ہوں۔ مصلحت یہ ہے کہ تحقیقات مکمل نہیں اور نامکمل
تحقیقات کی حالت میں فتنے کا اندیشہ ہے۔ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کسی
پیشگوئی کی نسبت یہ نہیں سمجھتا کہ وہ پوری نہیں ہوئی۔ میں مسیح موعود اور مہدی دو اشخاص کو
سمجھتا ہوں۔ میں حضرت مرزا صاحب کو ظلی مسیح موعود سمجھتا ہوں لیکن مہدی موعود نہیں
سمجھتا۔ میں حضرت صاحب کو ظلی مہدی موعود سمجھتا ہوں۔ میں حدیث لا مَهْدِيَّ إِلَّا
عیسی کو سچا نہیں سمجھتا۔ میں حضرت مرزا صاحب کو ظلی مسیح اور ظلی مہدی سمجھتا
ہوں۔ یہ بات میری تحقیق کی رو سے ہے اور اس وقت تک میرا یہ خیال ہے کہ اصل مسیح اور
اصل مهدی کوئی اور ہیں جن کا مرزا صاحب ظل ہیں خواہ وہ حضرت باب یا بہاء اللہ ہیں یا کوئی اور
ہے۔ اصل پہلے ہوتا اور ظل بعد میں۔ اصلی مسیح موعود و مہدی موعود پہلے گزر چکے ہیں جن کے
مرزا صاحب ظل تھے اور مصدق بھی تھے۔ حضرت مرزا صاحب کی تحریروں سے یہ نکلتا ہے کہ وہ
اصل مہدی فارس میں ہو چکا ہے ۔ مرزا صالح علی کو میں جانتا ہوں۔ سید محمد عبد اللہ کو بھی جانتا
ہوں۔ اس کو میں نے کتاب " برہان الصریح " پڑھنے کے لئے دی تھی۔ مولوی محفوظ الحق صاحب

انوار العلوم جلد ۸
۲۹
بھائی فتنہ انگیزوں کا راز کیونکر فاش ہوا؟
علمی نے مجھے یہ کتاب دی تھی۔ ان کے پاس میں نے دیکھی ۔ پھر مانگ کر میں نے پڑھ لی تھی اس
سے پہلے وہ کتاب میں نے ماسٹر نواب الدین صاحب سے لے کر پڑھی تھی۔ میں مولوی علمی
صاحب کو ملنے کے لئے ملکانا سے ان کے واپس آنے پر ان کو ملنے گیا تھا۔ تو وہ کتاب ان کی میز پر
پڑی تھی۔ صرف یہی ایک کتاب پڑی تھی۔ انہوں نے مجھے یہ نہیں کہا تھا کہ یہ کتاب کسی اور کو نہ
دکھانا۔ وہ کتاب میرے پاس صرف ایک روز رہی تھی ۔ دیکھ کر واپس کر دی تھی۔ پھر اس کے کئی
ہفتے بعد وہ کتاب دوبارہ میں لایا تھا۔ اور راستے میں پڑھتا جا رہا تھا کہ سید عبداللہ نے راستے میں مجھ
سے وہ لے لی تھی۔ چونکہ اس میں حضرت اقدس کی کتب کے حوالے تھے اور میں حضرت صاحب
کی کتب کا مطالعہ کر رہا تھا اس لئے میں یہ دیکھنے کے لئے لایا تھا کہ اس میں کہاں تک صحیح حوالہ
جات آئے ہیں۔ میں عیدا دھوبی کو جانتا ہوں۔ اس کے گھر میں ہی میں رہتا ہوں۔ میں نے عیدا
دھوبی کو بہائی مذہب کے مطابق نماز لکھ کر دی تھی لیکن میں نے خود وہ نما زیاد نہیں کی۔ وہ بہائیوں
کی نماز سے میں نے نماز لکھ کر دی تھی وہ کتاب جس میں نماز تھی وہ ماسٹر نواب الدین صاحب سے
لی تھی۔ اور ان کے ولایت جانے کے بعد میں نے عیدا کو لکھ کر دی۔ میں نے اس میں سے یہ حصہ
نقل کر لیا ہوا تھا۔ وہ کتاب ماسٹر نواب الدین صاحب لے گئے تھے۔ میں نے خود یاد کرنے کے
لئے نقل کر لی تھی۔ میں نے صالح علی کو برہان الصریح " نہیں دی ۔ " قرآنی طاقتوں کا جلوہ گاہ "
میں نے دیکھا ہے۔ وہ مولوی علمی صاحب کے نوٹ ہیں۔ اس کتاب میں حضرت صاحب کی
کتابوں کے حوالے خاص خاص مضامین پر جمع کئے گئے ہے گئے ہیں "لوح محفوظ " بھی اس کا نام ہے اس
کے چالیس باب ہیں۔ فہرست باب الابواب پیش کردہ شیخ یعقوب علی صاحب اس کتاب ”لوح
محفوظ کی فہرست کی نقل ہے۔ مجھے علم نہیں کہ میثاق کس بلا کا نام ہے ۔ میثاق بہاء کو میں جانتا
ہوں ۔ پرچہ کاغذ جو شیخ یعقوب علی صاحب نے پیش کیا۔ جس پر یہ لکھا ہوا ہے کہ ”کون صاحب ہیں
کیا کام ہے۔ معاف فرمائیں میں نہ بول سکتا ہوں نہ باہر جا سکتا ہوں" یہ میرے ہاتھ کا لکھا ہوا
ہے۔ اب ” قرآنی طاقتوں کا جلوہ گاہ " میں نے سید عبداللہ کو دکھائی تھی۔ مہر محمد خاں کو میں نے
نہیں دکھائی ۔ وہ کتاب علمی صاحب سے لی تھی وہ کتاب لکھ رہے تھے۔ اس میں بہت سے نوٹ
حضرت صاحب کی کتابوں کے تھے۔ اور مختلف نوٹ تھے اس لئے میں نے اس سے شوقیہ عرض کی
کہ مجھے بھی مطالعہ کی اجازت دیجئے ۔ انہوں نے فرمایا ۔ اچھا دیکھ لیجئے۔ میں وہ کتاب دیکھ رہا تھا
کہ اتفاقیہ سید عبد اللہ بھی آگئے اور میں نے کتاب بند کرلی۔ پھر ان کے اصرار اور پر زور اصرار
"
१९

انوار العلوم جلد ۸
٣٠
بهائی فتنه انگیزوں کا راز کیونکر فاش ہوا؟
९९
پر ان کو دکھانی پڑی ۔ کتاب عُمْدَةُ التَّنْقِيح دَر دَعْوَتِ مَبْدِي وَ مَسِیح میرے
پاس ہے۔ وہ بہائی مذہب کی نہیں ہے۔ وہ ایک احمدی اور بابی کا مناظرہ ہے ۔ وہ میں نے ماسٹر علی
محمد صاحب اظہر کو دی تھی۔ یہ رقعہ اگر بٹ (Exhibit) نمبر ۳ بنام محمد علی اظہر میرا ہی قلمی
ہے۔ اس رقعہ میں جس نوٹ کا ذکر ہے وہ میری اپنی نوٹ بک ہے۔ میں وہ دے نہیں سکتا۔
صرف دکھا سکتا ہوں۔ میں نے محمد علی کو ہدایت دی تھی کہ یہ کتاب کسی کو دکھانا نہیں ۔ جلد واپس
کر دینا غالبا یہ میں نے نہیں کہا تھا کہ یہ کتاب کسی کو دکھانا نہیں ۔ وہ کتاب میرے پاس عیدے
دھوبی کے گھر جب میں کھانا کھا رہا تھا واپس آئی تھی۔ فضل الدین کمہار سکنہ کیڑی افغاناں کو میں
جانتا ہوں۔ اس کے ساتھ بھی میں نے خود انہی مسائل کا ذکر کیا تھا۔ وہ بہائی مذہب کے مسائل
تھے۔ مہر محمد خاں صاحب اور مولوی علمی صاحب میرے مکان پر غالبا رات کے وقت میرے پاس
عیدے والے مکان میں آئے تھے۔ جب کہ میں بائبل کا مطالعہ کر رہا تھا۔ آٹھ ساڑھے آٹھ کا
وقت تھا۔ قریباً پندرہ منٹ تک وہ میرے پاس ٹھہرے ۔ مطالعہ وغیرہ کے متعلق ان سے گفتگو
ہوتی رہی۔ کہ کون کون سی کتاب کا مطالعہ ہو چکا ہے۔ شاید مہر محمد خاں نے بھی گفتگو میں کچھ حصہ
لیا ہو۔ یاد نہیں صالح علی میرے پاس کئی دفعہ آیا تھا۔ اس کے ساتھ میں نے مسیح موعود کے ابن
فارس ہونے یا نہ ہونے کے متعلق کئی دفعہ گفتگو کی تھی۔ اب مجھے یاد آگیا ہے کہ مسیح موعود علیہ
السلام کا ابن فارس ہونے کا دعوئی صرف الہام کی بناء پر ہے۔ اور بہاء اللہ کا دعویٰ ابن فارس
ہونے کا واقعات کی بناء پر ہے۔ یہ بات میں نے کئی اشخاص کو کسی ہے۔ ماسٹر محمد علی اظہر کے سوا اور
کوئی یاد نہیں پڑتا۔ فضل الدین سے بھی یہ الدین سے بھی یہ ذکر میں نے کیا تھا۔ عیدے کے مکار مکان پر تو یہ باتیں ہوتی
رہتی ہیں۔ میری نوٹ بک میں چار صد سے زائد حوالے ہیں۔ میں نے سید عبد اللہ سے کسی بیت
العدل کا کوئی ذکر نہیں کیا ” کلمات مکنونہ " میں نے سید عبداللہ نے لے کر دیکھی تھی۔ اس نے
غالبا مهر محمد خاں سے لی تھی۔ سید عبد اللہ نے مجھے یہ نہیں کہا۔ پھر کہا کہ یاد پڑتا ہے کہ اس نے کہا
تھا کہ ایسا معاملہ حضرت صاحب کے پاس پیش کر دو۔ میں نے اس کو یہ جواب دیا تھا کہ اس طرح
بات کھل جانے کا اندیشہ ہے ۔ اول ہمارے پاس بابی مذہب کا پورا لٹریچر ہو ، پھر نقدی پر لیس اور
مکان ہو ، تا کہ ہم کسی کے دست نگر نہ رہیں۔ اس سلسلے میں شاید یہ بات بھی ہوئی تھی کہ ہمارا
ایک پریس علیگڑھ میں ہے۔ اس جگہ بھی ہونا مفید ہے۔ یاد نہیں کہ پر یتیم سنگھ کے پاس راولپنڈی
میں جانے کے متعلق میں نے اس سے کوئی ذکر کیا تھا یا کہ نہیں۔ غالبا یہ بات میں نے عبد اللہ کو کسی

آج 10 میں سے 10 باقی