غداری کی تازہ مثال
انوارالعلوم (جلد 8)
انوار العلوم جلد ۸
Y
بھائی فتنه انگیزیوں کا راز کیونکر فاش ہوا ؟
موعود فوت ہوئے تو انہوں نے آپ کا مصنوعی جنازہ بنایا اور اس طرح ہمارے کلیجوں کو چھلنی
کیا۔ مگر بہاء اللہ کے جنازہ میں کئی مسلمان کہلانے والے شریک ہو گئے۔ حالانکہ وہ شریعت
اسلامیہ کو منسوخ قرار دیتا ہے۔ مگر ہم ان کی تقلید نہیں کر سکتے ان کی مخالفت ہم سے اس لئے
نہیں کہ ہم یہ مانتے ہیں۔ کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ کی غلامی میں نبی آیا بلکہ
ذاتی وجوہ کے وجہ سے مخالفت کرتے ہیں ۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو بھائیوں کی ہم سے زیادہ مخالفت کرتے
مگر ان سے تعلقات رکھتے ہیں۔ حالانکہ وہ شریعت اسلامیہ کو منسوخ سمجھتے ہیں۔
مگر ہمارے تعلق چونکہ خدا کے لئے ہیں اور جو خدا ہمارے تعلق خدا کے لئے ہیں! اور اس کے رسول کو چھوڑتا ہے، اس سے ہمارا کوئی
سے
تعلق نہیں اس لئے میں نے اعلان کیا ہے کہ چونکہ یہ لوگ احمدی نہیں رہے اس لئے جماعت
سے خارج کئے جاتے ہیں۔ اور چونکہ انہوں نے ہم سے غداری اور فریب کیا ہے اس لئے
جماعت ان سے کسی قسم کا تعلق نہ رکھے ۔ سوائے انسانی ضروریات کے کہ جو زندگی بسر کرنے کے
لئے ضروری ہیں۔ مثلاً سودا دینا یا کنویں سے پانی لینے دینا۔ پس ان حقوق کو چھوڑ کر جو تمدنی حقوق
ہیں ان کے متعلق میں اعلان کرتا ہوں کہ ان سے کوئی سلوک جائز نہیں۔ مگر یہ انہی کے متعلق
ہے بہائیوں کے لئے نہیں۔ ان کو تو ہم چاہتے ہیں کہ تبلیغ کریں۔ مگر ان لوگوں نے جو غداری کی
ہے اس کی یہ سزا ہے ۔ اور یہ ویسا ہی سلوک ہے جیسا کہ رسول کریم نے تبوک کی جنگ سے پیچھے
رہنے والوں سے کیا تھا کہ ان سے بات تک نہ کریں - 2 اُس سے ان کا جرم بڑا ہے۔ وہ غلطی
سے پیچھے رہے تھے مگر انہوں نے غداری کی ہے۔
ان کی غداری کی ایک تازہ مثال یہ ہے کہ اخبار فاروق جو عریاں طور
غداری کی تازہ مثال پر احمدیت کی تبلیغ کرنے والا اخبار ہے۔ اور جو غیرت میں اس قدر
بڑھا ہوا ہے کہ بعض اوقات ہم کو اسے روکنا پڑتا ہے۔ اس میں تنخواہ دار ملازم محفوظ الحق
نے ایک مضمون لکھا ہے۔ جس میں بہائی مذہب کی تبلیغ کی ہے۔ مگر یہ ظاہر نہیں کیا۔ اس مضمون کو
پڑھ کر ہر احمدی یہی سمجھے گا کہ اس سے مسیح موعود مراد ہیں۔ مگر دراصل اس سے بہاء اللہ مراد لیا
گیا ہے ۔ چنانچہ لکھا ہے۔
اے امت مرحومہ ! وہ دیکھ اس تیرہ و تاریک رات میں رحمت کا فرشتہ فضل کا چراغ لئے
ہوئے دور سے چلا آ رہا ہے۔ اے امت مسلمہ ! آنکھیں کھول اور دیکھ کہ عنایت الہی کے بلند
انوار العلوم جلد ۸
۴۴
بھائی فتنہ انگیزیوں کا راز کیونکر فاش ہوا ؟
جھنڈے لے کر نصرت خداوندی کا لشکر آپہنچا ہے ۔ اسلام کا روحانی تاجدار پھر ظاہر ہو گیا، ربانی
فوج جذب حق کے اسلحہ سے مسلح ہو کر نمودار ہو گئی۔ یہ وہ فوج ہے جس کا وعدہ ابتداء سے تھا۔
دیکھو خدا نے اس جماعت کے ظہور کا وعدہ کیسے زبردست الفاظ میں فرمایا ہے۔ وَرَبُّكَ الْغَنِيُّ
ذُو الرَّحْمَةِ إِنْ يَشَا يُذْهِبْكُمْ وَيَسْتَخْلِفُ مِنْ بَعْدِكُمُ مَا يَشَاءُ كَمَا أَنْشَا كُمْ مِّنْ ذُرِّيَّةِ قَوْمٍ أَخَرِينَ
إِنَّ مَا تُوعَدُونَ لَاتٍ وَمَا أَنتُمْ بِمُعْجِزِينَ "
(اے محمد ال تیرا رب غنی اور ذو رحمت ہے ۔ اس لئے اس کو پرواہ نہیں ۔ چاہے تو اے
مسلمانو تمہیں ہلاک کر دے ۔ اور جس کو چاہے تمہارا جانشین بنائے ۔ جیسا کہ تم کو دوسرے لوگوں
کی ذریت سے پیدا کر کے ایک جماعت بنایا ہے پیا پیشک یہ بات جس کا تم کو وعدہ دیا جا رہا ہے کہ
تمہاری حکومت پر ایک اور جماعت کھڑی کی جاوے گی۔ یہ وعدہ یقینا ظہور میں آنے والا ہے اور
تم کسی طرح اس وعدہ کو پورا ہونے سے نہیں روک سکتے۔
یہ آیت جماعت موعودہ کے ظہور کے لئے نہایت صاف ہے۔ اس کی تائید میں سورۃ محمد کی
آخری آیت بھی ہے۔ وَإِنْ تَتَوَلَّوْا يَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ ثُمَّ لَا يَكُونُوا مَثَالَكُمْ " اگر اے
مسلمانوں تم منہ پھیر لو گے تو خدا تعالیٰ ایک قوم تمہاری جگہ لائے گا جو تم سے بڑھ کر ہو گی ۔ "
१९
(فاروق ۲۰ مارچ ۱۹۲۴ء)
اس عبارت میں سخت دھوکا دیا گیا ہے ۔ کیونکہ سورۃ انعام کی یہ آیت مسلمانوں کے متعلق
نہیں بلکہ ان کافروں کے متعلق ہے۔ جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلہ میں تھے ۔ پہنانچہ
آتا ہے۔
يُمَعْشَرَ الْجِنِّ وَالَّا نُسِ أَلَمْ يَا تِكُمْ رُسُلُ مِنْكُمْ يَقُصُّونَ عَلَيْكُمْ أَيُتِي وَيُنْذِرُونَكُمْ
لِقَاءَ يَوْمِكُمْ هُذَا قَالُوا شَهِدْ نَا عَلَى أَنْفُسِنَا وَغَرَّتْهُمُ الْحَيُوةُ الدُّنْيَا وَشَهِدُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ
أَنَّهُمْ كَانُوا كَفِرِينَ - ذَلِكَ أَنْ لَّمْ يَكُنْ تَرَبُّكَ مُهْلِكَ الْقُرَى بِظُلْمٍ وَأَهْلَهَا غَفِلُونَ - وَلِكُلِّ
دَرَجْتُ مِّمَّا عَمِلُوا وَمَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا يَعْمَلُونَ - وَرَبُّكَ الْغَنِيُّ ذُو الرَّحْمَةِ إِنْ يَشَا
يذْهِبْكُمْ وَيَسْتَخْلِفُ مِنْ بَعْدِ كُمْ مَا يَشَاءُ كَمَا أَنْشَاكُمْ مِّنْ ذُرِّيَّةِ قَوْمٍ أَخَرِينَ إِنَّ مَا تُوعَدُونَ
لَاتٍ وَمَا أَنتُمْ بِمُعْجِزِينَ - قُلْ يُقَوْمِ اعْمَلُوا عَلَى مَكَانَتِكُمْ إِنِّي عَامِلَ فَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ مَنْ
تَكُونُ لَهُ عَاقِبَةُ الدَّارِ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الظَّلِمُونَ ١٢
دیکھو جو آیت پیش کی گئی ہے۔ اس سے پہلی آیات کافروں کے متعلق ہیں۔ جن میں بتایا گیا ہے
اله