ہر نبی سے استہزاء کیا گیا
انوارالعلوم (جلد 8)
انوار العلوم جلد ۸
قول الحق
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
حضرت مسیح موعود پر غیر احمدی علماء کے
اعتراضات کے جواب
(فرموده ۳- اپریل ۱۹۲۴ء بمقام مسجد اقصیٰ قادیان)
انبياء عَلَيْهِمُ السّلامُ مختلف زمانوں کی حالتوں کے مطابق مختلف قسم کے نشانات اپنے
ساتھ لاتے ہیں اور مختلف زمانوں کی ضرورتوں کے مطابق مختلف قسم کی تعلیمیں ان پر نازل ہوتی
ہیں اور مختلف لوگوں کی زبانوں اور محاورات کے مطابق مختلف قسم کے الفاظ اور ان الفاظ اور اشاروں میں
خدا ان سے کلام کرتا ہے۔
مگر با وجود تمام ان اختلافات کے جو دنیا میں پائے جاتے ہیں اور ہر نبی سے استہزاء کیا گیا باوجود ان تمام حالات کے تغیر کے جو و متانو کتنا ہوتے رہتے ہیں
پھر بھی ایک بات میں تمام انبیاء متفق ہیں اور کسی نبی کو اس میں فرق اور تفاوت حاصل نہیں
ہے۔ سب کے سب نبی اور تمام کے تمام مامور اس ایک بات میں یکساں ہیں اور حضرت آدم سے
لے کر رسول کریم اللہ اور رسول کریم ال سے لے کر آج تک جتنے مامور اور مرسل
گزرے ہیں ایک بات میں سارے کے سارے متفق ہیں وہ سارے کے سارے ایک دروازہ
سے گزرے ہیں ان سب پر ایک حالت طاری ہوئی ہے وہ بات اور حالت کیا تھی قرآن کریم کے
الفاظ میں یہ ہے - يُحَسْرَةٌ عَلَى الْعِبَادِ مَا يَأْتِيهِمْ مِّنْ رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِعُونَ لَهُ
اے افسوس انسانوں پر اے حسرت ہمارے بندوں پر کیوں؟ اسلئے کہ آج تک ایک بھی
رسول ہماری طرف سے ایسا نہیں بھیجا گیا جس سے انسانوں نے ہنسی اور تمسخر نہ کیا ہو۔ جس قدر
مأمور دنیا میں آئے جس قدر مرسل بھیجے گئے جتنے انبیاء نازل ہوئے ان سیاروں سے یہ معاملہ ہوا
انوار العلوم جلد ۸
کہ ان سے ہنسی اور ٹھٹھا اور تمسخر لوگوں نے کیا۔ کیوں کیا ؟
قول الحق
میں نے سنا ہے آج ہی کسی شخص نے بیان کیا تھا کہ ہم پر احمدی ناراض ہوتے ہیں اور اس
وجہ سے ناراض ہوتے ہیں کہ ہم مرزا صاحب کی باتوں پر ہنستے ہیں۔ یہ کہنے کے بعد اس مولوی
نے کہا ہم کیوں نہ نہیں مرزا صاحب قابل ہنسی اور تمسخر باتیں ہی کیوں لکھتے تھے کیوں ان کی زبان
سے ایسی باتیں نکلیں جو ہنسی کے قابل ہیں۔
مگر میں پوچھتا ہوں حضرت آدم سے کیوں تمسخر کیا گیا؟ کیا ان سے تمسخر کرنے والے یہ کہتے
تھے کہ آدم کی کوئی بات قابل تمسخر نہیں ہے ؟ اس لئے ہم اس سے تمسخر کرتے ہیں۔
اسی طرح حضرت نوح سے کیوں تمسخر کیا گیا۔ کیا ان سے تمسخر کر نیوالے یہ کہتے تھے کہ اس
کی بات قابل نہیں نہیں ؟ مگر ہم اس پر نہیں اڑاتے ہیں۔
پھر لوگوں نے حضرت ابراہیم سے کیوں ٹھٹھا کیا ؟ کیا اس لئے کہ وہ کہتے تھے اس کی باتیں ایسی
دل نشیں اور دلربا ہیں کہ ان کا کوئی انکار نہیں کر سکتا؟ مگر ہم ہنسی کرتے ہیں۔
پھر حضرت یوسف ، حضرت یعقوب ، حضرت اسحق سے ہنسی کی گئی۔ پھر حضرت موسیٰ ، حضرت
داؤد ، حضرت سلیمان، حضرت زکریا، حضرت یحی، حضرت عیسی علیهم السلام ان سب سے تمسخر
کئے گئے کیا یہ کہہ کر لوگ ان سے تمسخر کرتے تھے کہ کوئی بات ان کی قابل تمسخر نہیں مگر ہم تمسخر
کرتے ہیں۔
پھر قرآن کریم کہتا ہے کہ محمد ا جو سردار ہیں سب نبیوں کے ان سے بھی تمسخر کیا گیا۔ کیا
ان کی باتوں کو تمسخر کرنے والے قابل تمسخر کہہ کر کرتے تھے یا اس لئے کہ وہ کہتے تھے اس کی
باتیں بڑی دانائی اور حکمت کی ہیں مگر پھر بھی ہم ان سے تمسخر کرتے ہیں۔
جس کے دماغ میں ذرا بھی عقل ہو وہ تو یہ مان نہیں سکتا کہ وہ کہتے تھے کہ نبیوں کی باتیں تمسخر
کرنے والی نہیں مگر پھر بھی ہم تمسخر کرتے ہیں۔ صاف بات ہے کہ حضرت آدم کے دشمن یہی کہا
کرتے تھے کہ آدم کیوں ایسی باتیں کرتا ہے جو قابل تمسخر ہیں ، حضرت نوح کے دشمن یہی کہا
کرتے تھے کہ نوح کیوں ایسی باتیں کرتا ہے جو قابلِ ہنسی ہیں ، حضرت ابراہیم کے دشمن یہی کہتے
تھے کیوں ابراہیم ایسی باتیں کرتا ہے جن پر تمسخر کیا جاتا ہے حضرت موسیٰ اور حضرت عیسی اور
آنحضرت ﷺ کے دشمن بھی یہی کہتے تھے۔
پھر اگر آج حضرت مسیح موعود کے دشمن یہ کہیں کہ مرزا صاحب ٹھٹھے نہی والی باتیں ہی