ہر نبی کی عزت ان مولویوں نے برباد کی
انوارالعلوم (جلد 8)
انوار العلوم جلد ۸
۵۶
قول الحق
کے لئے ابو جہل پیدا نہ ہو ضرور ہے کہ جو عیسی کے مقام پر کھڑا کیا جائے اس کے لئے فریسی بھی
پیدا ہوں اور ضرور ہے کہ جو موسیٰ کے مقام پر کھڑا کیا جائے اس کے لئے فرعون بھی پیدا ہو۔ پھر
ضرور ہے کہ جو ابراہیم کے مقام پر کھڑا کیا جائے اس کے لئے نمرود اور شداد بھی ہو کیونکہ خدا کہتا
ہے کہ انبیاء کے مخالفوں کے دل مل جاتے ہیں۔
پس تم کیوں گھبراتے ہو۔ بے شک مخالفین کا وجود ثبوت ہے مسیح موعود کے آنے کا تم میں غیرت پیدا ہونی چاہئے اور
تم سے بڑھ کر مجھ میں غیرت ہے مگر میں کہتا ہوں۔ گھبراؤ نہیں مایوس نہ ہو کیونکہ ان لوگوں کا وجود
ہی بتا رہا ہے کہ مسیح موعود آگیا۔ اس زمانہ میں اگر کوئی بروز ابو جہل موجود ہے تو ماننا پڑے گا کہ
محمد اللی کا بھی بروز آگیا کیونکہ خدا کی رحمت کی صفت غضب پر غالب ہے ابو جہل کا بروز غضب
ہے اور یہ ہو نہیں سکتا کہ غضب ہو اور رحمت کا وجود نہ ہو ۔ اسی طرح اگر تمہیں فریسی اور فقیمی
نظر آتے ہیں تو خوش ہو کہ مسیح موعود آگیا۔ اسی طرح اگر فرعون صفت لوگ دیکھو تو جان لو کہ
انے مثیل موسیٰ کو مبعوث کر دیا ۔ کیونکہ ” ہر فرعون را موسیٰ ضروری ہے پس ان لوگوں کی
شرارتوں سے نہ گھبراؤ کیونکہ خدا کہتا ہے یہ پہلوں کے مثیل ہیں اور ضروری ہے کہ پہلے نبیوں کا
مثیل بھی آئے ۔ پس اس بات پر کیوں رنج کرتے ہو کہ یہ لوگ حضرت مرزا صاحب کو جھوٹا اور
مفتری کہتے ہیں۔ حضرت مرزا صاحب کی نسبت تو یہ جو چاہیں کہیں کیونکہ انہیں سچا نہیں سمجھتے۔
ان مولویوں نے تو ان کو بھی نہیں چھوڑا جن کو یہ سچا مانتے ہیں۔
خدا نے
९९
میں نے پہلے بھی بتایا تھا کہ کوئی نبی ایسا نہیں ہر نبی کی عزت ان مولویوں نے برباد کی ہے جس کی عزت ان ۔ ان کے ہاتھوں برباد نہیں
ہوئی سوائے حضرت عیسی علیہ السلام کے۔ یہ مولوی جو حضرت صاحب پر تمسخر کرتے رہے کیا وہ
یہ نہیں کہتے کہ آدم علیہ السلام کو خدا نے ایک حکم دیا تھا جسے اس نے تو ڑ دیا اور گنہگار بنا۔ یہی
مولوی اگر کہیں کہ مرزا صاحب نے گناہ کیا تو کیا بڑی بات ہے حضرت آدم علیہ السلام کو تو یہ لوگ
نبی کہتے ہیں اور حضرت مرزا صاحب کو نبی نہیں کہتے۔ پھر یہ لوگ حضرت نوح کو بھی گنہگار قرار
دیتے ہیں وہ سمجھتے ہیں انہوں نے خدا تعالیٰ کی گستاخی کی اور مقابلہ کیا۔ پس اگر یہ لوگ حضرت
نوح علیہ الصلوۃ والسلام کو نبی مان کر یہ کہیں کہ وہ خدا کا گستاخ تھا تو حضرت مسیح موعود کو جھوٹا
سمجھتے ہوئے اگر کہیں کہ انہوں نے خدا کے احکام کو توڑا تو یہ کونسی بڑی بات ہے۔ پھر یہ کہتے ہیں
انوار العلوم جلد ۸
۵۷
قول الحق
ابراہیم جھوٹا تھا۔ ایک دفعہ اس نے اپنی بیوی کو بہن کہا ایک دفعہ بیمار نہ تھا مگر بحث سے جان
چھڑانے کے لئے کہہ دیا کہ میں بیمار ہوں۔ پس یہ لوگ اگر حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کو
ابو الا غبیاء کہہ کر جھوٹا کہتے ہیں تو حضرت مرزا صاحب کو جھوٹا سمجھتے ہوئے جھوٹا کہیں تو کوئی تعجب
کی بات نہیں ہے۔ پھر یہ لوگ کہتے ہیں حضرت یوسف نے چوری کی تھی اور ان کی چوریاں
گناتے ہیں پھر کہتے ہیں حضرت یوسف علیہ السلام بدکاری میں مبتلاء ہوئے مگر ح ئے مگر حضرت یعقوب نے
ہٹالیا ۔ پس اگر حضرت یوسف کو نبی مان کر یہ لوگ چور اور بد کا رکہتے ہیں تو اس کو جسے جھوٹا کہتے
ہیں ان کے برا بھلا کہنے پر کیا تعجب ہے۔ پھر یہ لوگ حضرت موسیٰ کو خدا کا نبی مانتے ہیں مگر با وجود
اس کے تسلیم کرتے ہیں کہ حضرت موسیٰ نے جانتے بوجھتے ایک ناحق قتل کیا تھا۔ پس اگر یہ لوگ
حضرت موسیٰ کو خدا کا نبی مانتے ہوئے یہ کہتے ہیں کہ انہوں نے بلا وجہ قتل کیا تھا تو پھر اگر یہ کہیں کہ
مرزا صاحب نے لیکھرام کو مروا دیا تو افسوس کی کیا وجہ ہے۔ غرض انہوں نے ان بزرگوں کی جن
کا ادب کرنے کا یہ دعویٰ کرتے ہیں پگڑیوں پر ؟ کرتے ہیں پگڑیوں پر بھی ہاتھ مارے ہیں پھر جن کو یہ جھوٹا کہیں وہ ان
سے کیونکر بچ سکتے ہیں۔ تم میں سے بہتوں کے چہرے یہ سن کر سرخ ہو گئے کہ انہوں نے کہا مرزا
صاحب عورتوں کے پیچھے پھرتے رہے مگر حضرت داؤد علیہ السلام جن کو یہ نبھا مانتے ہیں ان کے
متعلق کہتے ہیں کہ وہ عورت کے پیچھے پڑا رہا آخر اس کے خاوند کو دھوکا سے جنگ پر پر بھیج کر
مروا دیا ۔ ایسی باتوں سے ان کی تفسیریں اور روایتیں بھری پڑی ہیں۔
پس اگر یہ لوگ حضرت داؤد کو ایک بے گناہ کا قاتل اور اس کی عورت کا عاشق اور عورت
چھین لینے والا کہتے ہیں تو حضرت مرزا صاحب کو اگر انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کے پیچھے پھرتے رہے
تو کونسی بڑی بات ہے پھر میں دیکھتا ہوں کہ تم میں سے بہت اس لئے ناراض ہوئے کہ مخالف کہتے
ہیں مسیح موعود دنیا کے پیچھے پڑا رہا لیکن ان لوگوں کا عقیدہ ہے کہ حضرت سلیمان نبی تھے اور پھر یہ
بھی کہتے ہیں کہ ایک دفعہ وہ گھوڑے دیکھتے رہے اور نماز چھوڑ دی۔ پس اگر حضرت سلیمان کو نبی
مان کر دنیا کے پیچھے پڑا رہنے والا کہہ سکتے ہیں تو حضرت مرزا صاحب کو جھوٹا کہہ کر یہ کہیں تو کیا
تعجب ہے۔
پھر یہ لوگ جس کو خاتم الانبیاء کہتے ہیں اور جس کی عزت کا جھوٹا دعویٰ کرکے ہمارے ساتھ
لڑنے کے لئے آتے ہیں دیکھو اس کے متعلق کیا اندھیر مچاتے ہیں ان کے بڑے بڑے یہ مانتے چلے
آئے ہیں کہ ایک دفعہ رسول کریم اس کی خواہش ہوئی کہ کافروں کو خوش کریں یہ شیطانی
انوار العلوم جلد ۸
۵۸
قول الحق
قرار
خواہش تھی نَعُوذُ بِالله) شیطان نے قرآن نازل ہوتے وقت یہ نازل کردیا۔ تلک
الْفَرَانِيقُ الْعُلَى وَإِنَّ شَفَاعَتَهُنَّ لَتُرْتَجُى - یہ بت ایسی اعلیٰ ہستیاں ہیں کہ ان کی
شفاعت کی امید کی جاسکتی ہے آہ جنہوں نے محمدالے کے دل میں شیطانی خواہش پیدا ہونا جائز
اردیا جن کا یہ خیال ہو کہ شیطان نے آپ پر ایسی با پ پر ایسی باتیں اتاریں وہ اگر کہیں کہ مرزا صاحب
نے خود باتیں بنالیں تو کونسی تعجب کی بات ہے۔ پھر تم کہتے ہو مخالف مولوی یہ کہتے رہے ہیں کہ
مرزا صاحب میں یہ یہ عیوب تھے مگر یہ لوگ یہاں تک کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے ایک
دفعہ اتنا گناہ کیا تھا کہ اس کی وجہ سے مدینے کی دیواروں تک عذاب آگیا تھا اور وہ گناہ یہ تھا کہ خدا
کا حکم تھا قیدیوں کا فدیہ نہ لو اور حضرت عمر نے آپ کو سمجھایا بھی مگر آپ نہ سمجھے اور فدیہ لے لیا
اس لئے خدا نے کہا قریب تھا کہ عذاب نازل کیا جاتا۔ پس اگر محمد ال کے لئے ان کے نزدیک
عذاب نازل ہو سکتا تھا تو تمہارے لئے کیا تعجب کی بات ہے اگر یہ حضرت صاحب کی طرف کوئی
گناہ یا عیب منسوب کریں۔ پھر اگر یہ لوگ کہتے ہیں کہ محمدی بیگم جو حضرت مرزا صاحب کی
پھو پھی کی بیٹی تھی اس پر آپ عاشق تھے اور اس کے پیچھے پڑے رہے تو بعینہ میں الزام یہ لوگ محمد
پر لگاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آپ نے اپنی پھوپھی کی بیٹی کو ننگادیکھا اور اس پر عاشق ہو گئے
اور اس کے خاوند سے طلاق دلا کر خود نکاح کر لیا یہ باتیں ان کی تفسیروں میں موجود ہیں۔ پس جو
قوم ایسی بے حیا ہو کہ جس کی ایک طرف تو خاتم الانبیا کہتے کہتے زبان نہیں تھکتی اور دوسری
طرف کہتی ہو کہ وہ زینب کو ننگا دیکھ کر اس پر عاشق ہو گیا تھا اس ہو گیا تھا اس سے ہمیں کس سلوک کی امید
ہو سکتی ہے۔
پھر یہ لوگ کہتے ہیں کہ رسول کریم ال پر یہودیوں نے جادو کر دیا تھا جس سے آپ کی
ایسی حالت ہو گئی تھی کہ جماع کرتے تھے اور بھول جاتے تھے کھانا کھاتے تھے مگر پتہ نہ تھا آخر سحر
اور ٹونہ نکالا تب آپ کی حالت اچھی ہوئی ۔ اگر یہ لوگ محمد اللہ کے لئے یہ باتیں کہہ سکتے ہیں تو
حضرت مرزا صاحب کو گالیاں دیں تو کونسی تعجب کی بات ہے۔ مگر اس سے بڑھ کر ایک اور
خطر ناک بات کہتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ رسول کریم اس نے چھپ کر اور پوشیدہ طور سے ایک
لونڈی سے صحبت کی جس کا آپ کی ایک بیوی کو پتہ لگ گیا آپ نے اس کی منتیں کیں اور کہا کہ
کسی کو نہ بتانا جو لوگ رسول کریم ﷺ کے متعلق ایسی باتیں لکھتے ہیں کیا تعجب ہے کہ اگر وہ
حضرت مرزا صاحب پر اعتراض کریں پس ان کی باتوں سے مت گھبراؤ۔ کوئی ایک نبی بھی ایسا