حضرت مرزا صاحب نے کیا کیا

انوارالعلوم (جلد 8)

انوار العلوم جلد ۸
८५
قول الحق
ہی اسلام کو جھوٹا کہنا پڑے گا کیونکہ اگر اسلام سچا ہے تو کہاں ہے وہ خدا جس نے اس کی مدد کا کوئی
سامان کیا۔ اگر یہ مولوی رسول کریم اللہ کے وارث ہیں تو پھر کیا وجہ ہے کہ آپ کی امت کو
نہیں سنبھال سکتے اور کیوں ان کی وجہ سے اسلام کی کوئی جماعت موجود نہیں؟ اسلام کے لئے
انہوں نے کیا قربانیاں کیں ہیں ؟ ملکانوں کے ارتداد کے متعلق ہی انہوں نے کیا کیا وہاں بھی یہ
لوگ ہمارے ہی مبلغوں کو کوستے رہے۔ ثناء اللہ نے ادھر منہ تک نہ کیا۔ گذشتہ سال یہاں
مرتضی حسن نے کہا تھا کہ میں ملکانوں کے علاقہ سے احمدیوں کو جاکر نکالدوں گا مگر وہ سارا سال اس
علاقہ میں گھسا ہی نہیں۔ ان لوگوں نے کرنا ہی کیا ہے ان سے ہو ہی کیا سکتا ہے جنہوں نے اسلام
اور عقائد اور اخلاق کی بوٹی بوٹی کر دی ہے اور کوئی چیز ثابت نہیں رہنے دی۔
ان کے مقابلہ میں حضرت مرزا صاحب کو دیکھو کہ انہوں
حضرت مرزا صاحب نے کیا کیا نے کیا کیا۔ ایک ایسے گاؤں میں جہاں رہا ماریل بھی نہیں آپ
پیدا ہوئے ، آپ کے پاس کوئی مال نہیں تھا، جائیداد نہیں تھی ، بادشاہت نہیں تھی ، حکومت نہیں
تھی ایسی حالت میں آپ کھڑے رے ہوئے اور اعلان کیا کہ خدا کے حکم کے ماتحت کھڑا ہوا ہوں
میرے پاس دولت نہیں مگر خدا اور اس کے رسول کی محبت کی دولت ہے میرے پاس علم نہیں مگر
قرآن ہے اور اس سے بڑھ کر کوئی علم نہیں میرے پاس کوئی گدی نہیں مگر میرے آقا محمد ا
کی گدی خالی پڑی ہے اس کی خدمت کے لئے کھڑا ہوا ہوں۔ بے شک میرے پاس کچھ نہیں مگر
خدا چاہتا ہے کہ میرے ہی ذریعہ سب کچھ کرے ۔ دیکھو اور غور کرو کس برتے پر یہ آواز نکلتی ہے
کوئی ظاہری چیز آپ کے پیچھے ہے جس کا آپ کو سہارا ہو ۔ ایک تن تنہا انسان ہے جو اس لئے کھڑا
ہوتا ہے کہ خواہ کچھ ہو اسلام کو سب مذاہب پر بالا کر دوں گا اس کی یہ آواز سن کر مولوی کہلانے
والے درندوں کی طرح اس پر آپڑتے ہیں کہ اسے پھاڑ ڈالیں۔ انہوں نے خود تو کچھ نہ کیا مگر جو
اسلام کی خاطر کھڑا ہوا اس پر پل پڑے پھر مسلمان ہی نہیں ، عیسائی ، آریہ ، ہندو، سکھ بھی آپ کے پرپل
وگئے ، حکومت بھی اور رعایا - رعایا بھی آپ کی مخالفت پر تل گئی، ر نگل گئی، یورپ اور امریکا
خلاف ہو۔
امریکہ تک نے
آپ کے خلاف زور لگایا غرض آسمان کے نیچے اور زمین کے اوپر کی سب طاقتوں نے کہا ہم اسے
مٹادیں گی۔ ان کے مقابلہ میں آپ نے فرمایا۔ بے شک میں کمزور ہوں میرے پاس کوئی طاقت
نہیں کوئی جبقہ نہیں کوئی قوت نہیں ، مگر میرا خدا مجھے کہتا ہے ” دنیا میں ایک نذیر آیا۔ پر دنیا نے
اس کو قبول نہ کیا۔ لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر

آ
۴۸
८८
قول الحق
انوار العلوم جلد ۸
کردے دے گا ۔ ۔ اور آپ نے کہا اے مولویو! سن رکھو۔ اے گدی نشینو! یاد رکھو اے یور یورپ
و امریکہ کی حکومتو اور ایشیا اور جزائر کے باشندو! سمجھ لو کہ گو میں کچھ نہیں مگر ز بر دست اور قادر
خدا کا ہتھیار ہوں جو مجھ پر گرے گا چکنا چور ہو جائے گا اور جس پر میں گروں گا اسے میں دوں گا۔
آپ نے یہ کس وقت اور کس حالت میں کہا۔ اس وقت جبکہ ساری دنیا آپ کی مخالف تھی اور
آپ اکیلے کھڑے تھے۔ اسماعیلی سلسلہ کا یہ پہلوان اس طرح کھڑا ہوا کہ اس کے ترکش میں تیر
نہیں ، سپاہی ساتھ نہیں ، حکومت قبضہ میں نہیں ، مگر باوجود اس کے وہ قوت اور وہ طاقت اس نے
دکھائی کہ ان حکومتوں ان دشمنوں اور ان رسول کریم اس کی گدی کے دعوئی پر ناچنے والوں
کو گرانا شروع کیا۔ کچھ یہاں سے لئے کچھ وہاں سے کچھ ادھر سے لئے کچھ ادھر سے اور آج کچھ
لوگ تو یہ بیٹھے ہیں اور لاکھوں پیچھے ہیں مولویوں نے آپ پر کفر کی تلوار چلائی گالیوں کے تیر
برسائے حکومت کو کہا گیا کہ باغی ہے اسے پیس ڈالو لیکن پھر اسی منہ سے ان نابکاروں نے یہ بھی کہا
کہ انگریزوں کا جاسوس ہے ۔ قابل غور بات یہ ہے کہ کیا کبھی جاسوس بھی باغی ہوتے ہیں۔ یا باغی
جاسوس لیکن ان لوگوں کی غرض تو حضرت مرزا صاحب کو نقصان پہنچانا تھی جو ان کے جی میں آیا
کہتے چلے گئے۔ انہوں نے حکومت کو اُکسانے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا اور رعایا کو
بھڑکانے میں بھی کوئی کمی نہ کی اور سب نے آپ کا مقابلہ کیا مگر کون جیتا کیا خدا کا مسیح نہ جیتا اور
اس نے جماعت نہ قاء قائم کی؟ ساری دنیا کے تختہ پر آپ کی قائم کردہ ج قائم کردہ جماعت کے مقابلہ کی کوئی
جماعت تو دکھاؤ ۔ مسیح موعود کی جماعت وہ ہے کہ اس کی جیبیں خالی ہیں مگر دل بہت وسیع ہیں ۔
جسم کمزور ہیں مگر حوصلے بہت بلند ہیں دنیا کے مقابلے میں آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں مگر خدا
کے لئے اور خدا کے دین کے لئے ساری دنیا کے مقابلہ میں کھڑی ہے اور تکلیفیں اٹھا رہی ہے
قرآن کریم کی تعلیم کو جاری کرنے اور اس کے مطابق زندگیاں بنانے میں اس قدر کوشاں ہے کہ
دشمن بھی بول اٹھے ہیں کہ اگر محمد اللہ کی جماعت کا نمونہ دیکھنا ہو تو وہ احمدی جماعت ہے کہتے
ہیں خوبی وہ ہے جس کا دشمن بھی اقرار کرے ۔ غیر احمدیوں - اقرار کرے ۔ غیر احمدیوں کے ایک روزانہ اخبار ” ہمدم " لکھنو
نے لکھا تھا کہ احمدیوں میں خدمت دین کا جو ولولہ اور جوش ہے اس کا نمونہ آج سے تیرہ سو سال
قبل رسول کریم ﷺ کے ساتھیوں میں ہی مل سکتا ہے اسی طرح اور کئی مخالف اخبارات نے
اعتراف کیا ہے کہ اگر کوئی جماعت دین کی خدمت کر رہی ہے تو وہ احمدی جماعت ہے۔ مگر اے
مولویو! اور اے جبہ پوشو! تم کوئی ایک ہی تحریر کسی غیر مسلم شخص کی ایسی دکھا دو جس میں یہ لکھا

آج 10 میں سے 10 باقی