خدا سے بندہ کا تعلق
انوارالعلوم (جلد 8)
انوار العلوم جلد ۸
۱۵۰
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
تفصیل کے ساتھ ہر اک صفت کا ذکر کرتا ہے اور اس کا جو اثر روزانہ زندگی کے حالات پر پڑتا
ہے اس کو بیان کرتا ہے اور مختلف صفات کے آپس میں تعلقات اور اس کے اثر کی حد بندیوں کو
بھی بیان فرماتا ہے ۔ یہاں تک کہ خدا تعالیٰ کا وجود بندہ کی عقل کی آنکھوں کے سامنے آکھڑا ہوتا
ہے اور اس کا دل خدا کی محبت سے لبریز ہو کر بہہ پڑتا ہے اور اس کے ساتھ صفات الہیہ کے بیان
کرنے میں جو دوسرے مذاہب کو اشتراک ہے وہ صرف نام کا ہے نہ حقیقت کا حالانکہ اصل چیز
حقیقت ہوتی ہے نہ کہ محض نام -
دوسراسوال
ذات و صفات باری کے متعلق جو ا جو اسلام کی تعلیم ہے اس کو مختصر بیان
خدا سے بندہ کا تعلق کر دینے کے بعد اب میں مقصد اول کے دوسرے سوال کو لیتا ہوں جو
یہ ہے کہ بندے کو خدا سے کیا تعلق ہونا چاہئے؟
یاد رکھنا چاہئے کہ صرف کسی چیز کو مان لینا اور بات ہے تمام تعلیم یافتہ لوگ نارتھ پول اور
ساؤتھ پول کے وجود پر یقین رکھتے ہیں لیکن ان سے تعلق سوائے ان چند لوگوں کے جو ان
علاقوں کی مزید تحقیقات میں مشغول ہیں کسی کو نہیں ہے ان کے ذکر سے ان کے جذبات میں کوئی
حرکت پیدا نہیں ہوتی لیکن ایک ایسے شخص کے ذکر سے جو ان سے کوئی حقیقی تعلق رکھتا ہے ان
کے جذبات یک دم بھڑک اٹھتے ہیں۔ پس یہ بھی سوال ہے کہ کوئی مذہب اپنے پیروؤں سے
خدا تعالیٰ کے متعلق کسی قسم کے تعلق کا مطالبہ کرتا ہے کیونکہ اسی مطالبہ کے معیار پر کسی مذہب
کی سچائی یا اس کی غلطی یا اس کی قبولیت یا اس کی ناکامی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔ اگر وہ ایسا مطالبہ
اپنے متبعین سے کرتا ہے جو خدا تعالی کی شان کے خلاف ہے تو ماننا پڑے گا کہ صفات الہیہ پر حقیقی
ایمان نہیں رکھتا اور اگر مطالبہ تو صحیح ہے لیکن اس کے پیرو اس مطالبہ کو پورا نہیں کرتے تو ماننا
پڑے گا کہ وہ مذہب اپنے مقصد کے پورا کرنے میں ناکام رہا ہے ۔
میں جو اللہ تعالیٰ کی صفات پہلے بیان کر چکا ہوں اور وں اور جن پر تمام مذاہب قریباً متفق ہیں ! ہیں ان سے
معلوم ہوتا ہے کہ ہمارا اصل تعلق اللہ تعالی سے ہی ۔ سے ہی ہے کیونکہ : نکہ ہمارے آرام اور ہماری : ترقی اور
ہماری کامیابی کے سب سامان اسی نے پیدا کئے ہیں۔ ہماری ہستی کے وجود میں لانے کا بھی وہی
انوار العلوم جلد ۸
۱۵۱
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
6
ہمارا عهده نه
باعث ہے اور ہماری آئندہ زندگی بھی اس کے فضل سے وابستہ ہے۔ اس سے بڑھ کر نہ ہمارے
والدین ہو سکتے ہیں : ہیں نہ ہماری اولاد نہ ہمارے بھائی نہ ہماری بیویاں نہ ہمارے خاوند نہ ہمارے
دوست نہ ہمارے اہل ملک : اہل ملک نہ ہماری حکومت نہ ہمارا ملک نہ ہماری جائداد نه همار
ہماری عزت نہ خود ہماری جان کیونکہ یہ سب چیزیں اللہ تعالیٰ کے عطیوں کا ایک جزو ہیں اور وہ
اس گل کا معطی ہے۔ در حقیقت ان ان صفات کو بیان بیان کرنے کے بعد: بعد جو اوپر بیان ہو ہو چکی ہیں وہی
مذہب سچا ہو سکتا ہے جو انسان سے یہ مطالبہ کرے کہ وہ خدا تعالیٰ کی محبت اور اس کے ادب کو
سب چیزوں کی محبت اور سب حاکموں کے ادب پر فوقیت دے اور خدا کی رضا کے لئے سب
چیزوں کو قربان کرنا پڑے تو کر دے مگر خدا کی رضا کو کسی اور چیز پر قربان نہ کرے ۔ وہ اس امر کا
مطالبہ کرے کہ خدا تعالی کی محبت انسان کے دل میں سب چیزوں سے زیادہ ہونی چاہئے اور اس
کی یاد سب پیاروں کی یاد سے بڑھ کر ہونی چاہئے۔ اس کے وجود کو ایک دور کے ملک کے پہاڑیا
دریا کی طرح عالم موجودات کا ایک فرد نہیں سمجھ چھوڑنا چاہئے بلکہ اس کو ہر ایک زندگی کا
سرچشمہ اور ایک امید کا مرکز اور ہر ایک نظر کا مطلح بنانا چاہئے۔
اسلام کی تعلیم دیتا ہے ۔ قرآن کریم فرماتا ہے قُلْ إِنْ كَانَ آبَاؤُكُمْ وَأَبْنَاؤُكُمْ وَإِخْوَانُكُمْ
وَأَزْوَاجُكُمْ وَعَشِيرَتُكُمْ وَأَمْوَالُ اقْتَرَفْتُمُوهَا وَتِجَارَةً تَخْشَوْنَ كَسَادَهَا وَمَسْكِنُ تَرْضَوْنَهَا
اَحَبَّ إِلَيْكُم مِّنَ اللَّهِ وَرَسُوْلِهِ وَجِهَادٍ فِي سَبِيلِهِ فَتَرَبَّصُوا حَتَّى يَأْتِيَ اللَّهُ بِأَمْرِهِ وَاللَّهُ لَا يَهْدِي
الْقَوْمَ الْفَسِقِينَ ۔ اے ہمارے رسول ! کہہ دے اگر تمہارے ماں باپ اور تمہاری اولاد اور
تمہارے بھائی بہنیں اور تمہاری بیویاں یا تمہارے خاوند یا تمہاری قوم یا تمہارے مال جن کو تم
محنتوں سے کماتے ہو۔ یا تمہاری تجارتیں جن میں نقصان ہو جانے کا تمہیں خطرہ ہوتا ہے یا
تمہارے گھر جن کو تم پسند کرتے ہو اللہ اور اس کے رسول اور اللہ کی رضا کے لئے کوشش کرنے
کی نسبت تمہیں زیادہ پیارے ہیں تو تم مومن نہیں ہو ۔ تم انتظار کرو اس وقت کا جب خدا تعالیٰ
تمہارے متعلق کوئی فیصلہ کرے اور اللہ عہد شکن لوگوں کو کامیاب نہیں کرتا۔
ایک مسلمان ہرگز مسلمان نہیں کہلا سکتا جب تک اس کا اللہ تعالیٰ سے ایسا ہی تعلق نہ ہو جو
اس آیت میں بیان ہوا ہے ۔ اسے خدا کی رضا کے لئے ہر ایک دیگر چیز اور ہر ایک دوسرے جذبہ
کو قربان کر دینا چاہئے ۔ اس کی محبت ہر ایک دوسری چیز پر اسے مقدم ہونی چاہئے۔ ایک دوسری
جگہ پر اللہ تعالیٰ محبت الہی کی علامت کا اس طرح ذکر فرماتا ہے الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيَا مَا وَقُعُودًا
انوار العلوم جلد ۸
۱۵۲
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
وَعَلَى جُنُوبِهِمْ اے مومن وہ ہیں جو خدا تعالیٰ کو یاد کرتے رہتے ہیں ۔ کھڑے بھی اور بیٹھے بھی
اور لیٹے ہوئے بھی۔ یعنی اللہ تعالیٰ کی محبت ان کے دلوں میں ایسی گھر کر جاتی ہے کہ وہ بار بار اس
کی ملاقات اور اس کے قرب کی خواہش کرتا ہے اور جس طرح ایک عاشق اپنے معشوق کو ہر
وقت یاد کرتا رہتا ہے اس سے بھی زیادہ ایسا انسان اللہ تعالیٰ کی یاد میں مشغول رہتا ہے۔ اس کے
احسانات اور اس کی خوبیاں اور اس کے قرب کی تمنا اور اس سے ایک ہو جانے کی خواہش اس
کے دل میں بار بار جوش مارتی رہتی ہے حتی کہ دن کو کام کے وقت یا آرام کی خاطر بیٹھنے کے وقت
یا رات کو سوتے وقت بھی اس کی طرف بندہ کی توجہ پھرتی رہتی ہے ۔
اسی طرح فرماتا ہے إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ اللَّهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ وَإِذَا تُلِيَتْ عَلَيْهِمْ
أيْتُهُ زَادَتْهُمْ إِيمَانًا وَ عَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ ، مو من صرف وہ لوگ ہیں جن کے دل پر خدا تعالیٰ
کا ایسا رعب ہوتا ہے کہ اگر خدا تعالیٰ کا نام ان کی مجلس میں آجائے تو ان کے دلوں میں خشیت اللہ
کی ایک لہر پیدا ہو جاتی ہے اور جب اللہ تعالی کا کلام ان کے سامنے پڑھا جائے تو ان کا دل ایمان
سے بھر جاتا ہے اور وہ اپنے رب پر توکل کرتے ہیں یعنی ہر اک کام کا انجام پانا اس کی مدد پر
موقوف سمجھتے ہیں اور اپنی کامیابیوں کو اس کے فضل پر منحصر خیال کرتے ہیں۔
یار
میں اس جگہ ایک شبہ کا ازالہ کر دینا مناسب سمجھتا ہوں جو عام طور پر اسلام کی نسبت کیا جاتا
ہے اور وہ یہ کہ اسلام اس امر کی تعلیم دیتا ہے کہ اسباب سے انسان کو کوئی کام ہی نہیں لینا چاہئے
اور اپنے کام خدا پر چھوڑ دینے چاہئیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ بعض لوگوں میں ایسے خیالات
پائے جاتے ہیں مگر اسلام کی ہر گز یہ تعلیم نہیں تمام قرآن ان آیات سے بھرا ہوا ہے کہ دنیا کی
نعمتیں ہم نے انسان کے فائدے کے لئے پیدا کی ہیں ۔ پس ان کو ترک کرنا اس کے منشاء کے مطابق
کس طرح ہو سکتا ہے اور ایک جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَآتُوا الْبُيُوتَ مِنْ أَبْوَابِهَا ، اور
ہر کام کے لئے ہم نے جو طریق مقرر کئے ہیں ان کے ذریعہ سے وہ کام کرو یعنی اسباب اور ذرائع
بھی اللہ تعالی کے پیدا کردہ ہیں انہی کے ذریعہ سے کام کرنا چاہئے۔ اور فرمایا خُذُوا حِذْرَكُم
اے مسلمانو ! تمام وہ سامان جن سے کامیابی ہو سکتی ہے اپنے پاس رکھو اور ایک جگہ فرمایا
ہ جب سفر کو نکلو تو اپنے پاس سفر کا سامان ضرور رکھا کرو اسی طرح رسول کریم
کی نسبت آتا ہے کہ ایک شخص آپ کے پاس آیا آپ نے اس سے پوچھا کہ تو نے اونٹ
کس کے حوالے کیا ہے اس نے کہا یا رسول اللہ ! میں نے خدا پر توکل کر کے اس کو چھوڑ دیا ہے۔
۷۴
وَتَزَوَّدُوا
۷۵