تیسرا سوال

انوارالعلوم (جلد 8)

انوار العلوم جلد ۸
۱۵۳
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
آپ نے فرمایا یہ تو کل نہیں ہے۔ تو پہلے اونٹ کا گھٹنا باندھ پھر خدا پر توکل کر ہے۔ آپ کا
مطلب یہ ہے کہ تو کل ترک اسباب کا نام نہیں بلکہ اس امر پر یقین کا نام ہے کہ خدا تعالی ایک
زندہ خدا ہے وہ دنیا کو پیدا کر کے خالی ہاتھ ہو کر نہیں بیٹھ گیا بلکہ اب بھی اس کا حکم دنیا میں چلتا ہے
سب کاموں کے نتیجے اس کے حکم سے نکلتے ہیں۔ وہ اس بندے کی جو اس پر یقین رکھتا ہے اس
وقت حفاظت کرتا ہے جب وہ غافل ہوتا ہے اور اس حالت میں اس کے کام کی نگرانی کرتا ہے
جب وہ سامنے نہیں ہوتا۔
غرض اس امر پر یقین کرنے کا نام کہ خدا تعالیٰ اب بھی اپنے بندوں کی مدد کرتا ہے اور ان کی
بے کسی کی حالتوں میں ان کا ساتھ دیتا ہے اور باوجود سامانوں کی موجودگی کے اگر اس کا غضب
نازل ہو تو کوئی کامیابی نہیں ہو سکتی تو کل ہے نہ ترک اسباب نے گویا تو کل ایک دلی حالت کو کہتے
ہیں نہ کسی ظاہری عمل یا ترک عمل کو ۔
اسی طرح ایک جگہ فرماتا ہے وَرِضْوَانٌ مِّنَ اللهِ اكْبَرُ ۔ اللہ تعالی کی رضا سب سے
مقدم ہے یعنی بندہ کو خدا تعالیٰ سے تعلق کی بنیاد کسی دنیوی یا اخروی انعام پر نہیں رکھنی چاہئے
بلکہ جو چیز اس کے مد نظر ہونی چاہئے وہ محض اللہ تعالیٰ کی رضا ہے جب خدا تعالیٰ اس کا محبوب ہو تو
اس کی رضا پر کسی اور چیز کو مقدم کرنا اپنی محبت کی ہتک کرتا ہے ۔
مذکورہ بالا حوالوں سے جو صرف بطور نمونہ دیئے گئے ہیں یہ اچھی طرح معلوم ہو سکتا ہے کہ
اسلام بندہ سے خدا تعالی سے کسی قسم کا تعلق رکھنے کی امید کرتا ہے اور جہاں تک میرا خیال ہے
ہر ایک شخص جو خداتعالیٰ کو فی الواقع مانتا ہے اس امر میں ہم سے متفق ہو گا کہ اگر کوئی خدا ہے تو
اس سے ہمارا ایسا ہی تعلق ہونا چاہئے ۔
تیسرا سوال
یعنی کن اعمال سے بندہ اپنے تعلق باللہ کا اظہار کرے؟
یا یہ کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے بندہ پر کیا کیا ذمہ داریاں ہیں ؟
دوسرے سوال کا جواب دینے کے بعد میں تیسرے سوال کو لیتا ہوں اس سوال کا جواب

انوار العلوم جلد ۸
۱۵۴
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
مختلف مذاہب نے مختلف طور پر دیا ہے اور جہاں تک میں سمجھتا ہوں اس سوال کے متعلق مختلف
مذاہب کا پہلے سوالوں کی نسبت زیادہ اختلاف ہے۔ اس اختلاف ہے۔ اسلام اس سوال کا یہ جواب دیتا ہے اور یہی
طبعی جواب ہے کہ انسان کو چاہئے کہ اس غرض کو پورا کرے جس غرض کے لئے وہ پیدا کیا گیا ہے
یعنی اللہ تعالی کی معیت تلاش کرے اور اس کا کامل عبد بنے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اللہ الَّذِیْ
جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ فَرَارًا وَ السَّمَاءَ بِنَاءُ وَصَوَّرَكُمْ فَاحْسَنَ صُوَرَكُمْ وَرَزَقَكُمْ مِّنَ الطَّيِّبَاتِ ذَلِكُمْ
الله رَبُّكُمْ فَتَبَارَكَ اللَّهُ رَبُّ الْعَلَمِينَ - هُوَ الْحَيُّ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ فَادْعُوهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ الْحَمْدُ
لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ - قُلْ إِنِّي نُهِيتُ أَنْ أَعْبُدُ الَّذِينَ تَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ لَمَا جَاءَ نِيَ الْبَيِّنَتُ مِنْ
رَبِّي وَأُمِرْتُ أَنْ أَسْلِمَ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ ، یعنی اللہ وہ ذات ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو
ایسا بنایا ہے کہ اس میں تمہاری ضرورتوں کے سب سامان مہیا ہیں اور آسمان کو تمہارے لئے
موجب حفاظت بنایا ہے اور تم کو شکلیں دی ہیں اور ایسی شکلیں دی ہیں جو تمہارے کام کے
مطابق ہیں اور پاکیزہ رزق تم کو عطا کیا ہے یہ تمہارا خدا ہے پس کیا ہی برکت والا ہے یہ خدا جو
نہیں بلکہ سب مخلوقات کا رب ہے وہ زندہ ہے اور دوسروں کو زند سروں کو زندگی بخشا
ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ پس اس کو پکارو اس طرح کہ سوائے اس کے اور کسی کی
عبادت نہ کرو۔ سب تعریف اس خدا کے لئے ہے جو سب مخلوق کا رب ہے ۔ تو کہہ دے مجھے منع کیا
گیا ہے کہ میں ان کی عبادت کروں جن کو تم خدا کے سوا پکارتے ہو بعد اس کے کہ میرے پاس
میرے رب کے کھلے کھلے نشان آچکے ہیں اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں سب جہانوں کے رب کا
صرف تمہارا ہی رب
پورا فرمانبردار ہو جاؤں۔
ان آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس قلبی تعلق کے علاوہ جس کا پہلے ذکر آچکا ہے
اپنے بندے سے ظاہری اعمال میں بھی اپنے احکام کی فرمانبرداری چاہتا ہے۔ یہ احکام جیسا کہ
قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کئی قسم کے ہیں مگر اس جگہ میں صرف ان احکام کا ذکر کرنا چاہتا
ہوں جو عبادت سے تعلق رکھتے ہیں یعنی جن میں اللہ تعالی کے حضور میں اظہار عبودیت کو مد نظر
رکھا گیا ہے ۔ بنی نوع انسان کے ساتھ ان کا براہ راست تعلق نہیں۔
یہ اعمال اسلام نے پانچ قسم کے مقرر کئے ہیں۔ (1) نماز (۲) ذکر (۳) روزه (۴) مج (۵)
قربانی اور ان اور ان پانچوں قسم کے احکام میں تمام مذاہب میں قریباً اشتراک پایا جاتا ہے یعنی ان میں ان
پانچوں قسم کی عبادتوں کا وجود پایا جاتا ہے گو طریق عبادت مختلف ہیں۔ جدید تحقیق جو پرانے

انوار العلوم جلد ۸
۱۵۵
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
مذاہب کے متعلق ہو رہی ہے وہ اور نئے نئے مذاہب کو ان مذاہب کی صف میں لا کر کھڑا کر رہی
ہے جن میں مذکورہ بالا پانچ قسم کی عبادات پائی جاتی ہیں لیکن یہ عجیب بات ہے کہ جبکہ نئی تحقیقات
اس امر کو ثابت کر رہی ہیں کہ ان عبادات کا پتہ سب مذاہب میں ملتا ہے خیالات کی جدید رواس
طرف جارہی ہے کہ ان عبادات کا کوئی فائدہ نہیں۔ خدا تعالیٰ کا ہر گز یہ منشاء نہیں ہو سکتا کہ وہ
اپنے بندوں کو ان ظاہری شکلوں میں جکڑے اور اس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ آج ہم دیکھتے ہیں کہ دنیا
میں سے ظاہری عبادات کا اثر بہت کچھ مٹتا جاتا ہے اور اکثر مذاہب کے پیرو ظاہری عبادات کو
بالکل ترک کرتے چلے جاتے ہیں۔ مگر اسلام جس طرح ہر زمانہ کی ضروریات کے لئے تعلیمات کا
ذخیرہ رکھتا ہے اسی طرح اس کی یہ شان بھی ہے کہ اس کی قائم شدہ تعلیم بدلتی نہیں۔ وہ ایک
چٹان کی طرح ہے جسے زمانہ کے سیلاب اپنی جگہ سے ہلا نہیں سکتے۔ وہ نیچر کی طرح نئے سے نئے
انکشافات تو کرتا ہے مگر نیچر کی طرح اس میں یہ خاصیت بھی ہے کہ اس کا کوئی قانون بدلتا نہیں
کیونکہ اس کے سب قوانین کی بنیاد عالم الغیب ہستی کی طرف سے حق اور حکمت پر رکھی گئی ہے۔
یا د رکھنا چاہئے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ تعلق کی بنیا د دل پر ہے اگر دل گندہ ہو اور محبت
سے خالی ہو تو ظاہر میں کتنی ہی فروتنی دکھائی جائے یا اخلاص کا اظہار کیا جائے اس کا کوئی فائدہ
نہیں بلکہ ایسا فعل ایک لعنت ہے جو اپنے مرتکب کو تاریکی کے عمیق گڑھوں میں گرا دیتا ہے۔
قرآن کریم نہ صرف اس نکتہ کو تسلیم کرتا ہے بلکہ اس پر خاص طور سے زور دیتا ہے چنانچہ
فرماتا ہے فَوَيْلٌ لِلْمُصَلِّينَ - الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ الَّذِينَ هُمْ يُرَاءُونَ ٩ یعنی
خدا تعالی کا غضب نازل ہو گا ان لوگوں پر جو عبادت تو کرتے ہیں مگر اس کی حقیقت سے غافل ہیں
اور صرف لوگوں کے دکھاوے کے لئے نماز پڑھ لیتے ہیں اسی طرح فرماتا ہے کہ جو لوگ صدقات
دکھاوے کے طور پر دیتے ہیں مگر دل میں کوئی اخلاص نہیں ہوتا فَمَثَلُهُ كَمَثَلِ صَفْوَانِ عَلَيْهِ
تُرَابُ فَأَصَابَهُ وَابِلٌ فَتَرَكَهُ صَلْدًا ، ان کی حالت اس پتھر کی طرح ہوتی ہے جس پر مٹی جھی
ہوئی ہو اور جب بارش اس پر پڑے تو بجائے اس کے کہ دانہ اگے وہ مٹی کو بھی بہا دیتی ہے اور
دانہ اگنے کا احتمال بھی باقی نہیں رہتا۔ اس قسم کا صدقہ دینے والا بھی بجائے کسی فضل کا وارث
ہونے کے اپنی حالت کو اور بھی خراب کر لیتا ہے پس اسلام کے نزدیک جب تک دل ساتھ نہ ہو
اس وقت تک عبادت نفع نہیں دیتی لیکن اسلام اس امر پر بھی زور دیتا ہے کہ دل کے ساتھ زبان
اور جسم بھی عبادت میں شامل ہونے چاہئیں ۔

انوار العلوم جلد ۸
۱۵۶
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
قرآن کریم اور آنحضرت ا کے ارشادات سے بالکل واضح طور سے معلوم ہوتا ہے کہ
ایمان کا کمال تین چیزوں یعنی دل اور زبان اور جوارح کے ایک ہو جانے سے پیدا ہوتا ہے جس
شخص کا دل سچائی کو قبول نہیں کرتا اور زبان اور جوارح ایمان کا اظہار کرتے ہیں وہ بھی منافق
ہے اور جس کا دل ایمان پر قائم ہے لیکن زبان اور جوارح مخالف ہیں وہ بھی جھوٹا ہے سچا وہی ہے
جس کا دل بھی ایمان پر قائم ہو اور زبان اور جوارح بھی اس کے ساتھ شامل ہوں۔
ہم دیکھتے ہیں کہ جب کسی انسان کو کسی شخص سے پیار ہو تو اس کے سامنے آنے یا اس کا ذکر
آجانے سے اس کے چہرے پر فوراً ایک خاص قسم کا اثر محسوس ہوتا۔ محسوس ہوتا ہے اور ایک اجنبی شخص بھی
جان لیتا ہے کہ اس کے دل میں اس دوسرے کی نسبت محبت ہے۔ ماں باپ اپنے بچوں کو پیار
کرتے ہیں تو کیوں؟ کیا ان کے دل کی محبت کافی نہیں ہوتی ؟ وہ اپنے بچہ کو کس لئے چومتے ہیں کس
لئے اپنی گود میں اٹھاتے ہیں؟ لوگ اپنے دوستوں سے مصافحہ کیوں کرتے ہیں؟ یورپ کے لوگ
جب بادشاہوں کے سامنے حاضر ہوتے ہیں تو سرنگا کر دیتے ہیں یا ان کے سامنے گھٹنا ٹیکتے ہیں ۔ ایسا
کیوں کیا جاتا ہے ؟ کیا ان مواقع پر دل کی محبت اور دل کا اخلاص کافی نہیں ہوتا؟ اگر کہا جائے کہ
انسان چونکہ دلی حالت کو نہیں جانتا اس لئے اس کو دل کا حال بتانے کے لئے ظاہر میں بھی بعض
نشانات ایسے قرار دیئے گئے ہیں جن سے کہ دل کی محبت کا اظہار کر دیا جاتا ہے اور ان کے ذریعہ
سے دوسرے کو معلوم ہوتا ہے کہ فلاں شخص مجھ سے محبت رکھتا ہے۔ مگر یہ جواب درست نہیں
کیونکہ ہر ایک شخص جانتا ہے کہ جب وہ اپنے بچہ کو پیار کرتا ہے یا اپنے کسی عزیز یا دوست کی
طرف مصافحہ کے لئے ہاتھ بڑھاتا ہے تو اس وقت اس کا یہ فعل اس خیال کے ماتحت نہیں ہو تا کہ
وہ اس پر اپنی محبت کا اظہار کرے۔ کیا نو زائیدہ بچے کو جو بالکل سمجھ نہیں رکھتا ماں پیار نہیں کرتی؟
یا سوئے ہوئے بچہ کو والدین بسا اوقات پیار نہیں کرتے ؟ پس معلوم ہوا کہ محبت کو جسمانی علامات
کے ذریعہ سے ظاہر کرنا ایک طبعی تقاضا ہے نہ کہ دل کی حالت جتانے کا ایک ذریعہ ۔ پس جو شخص
خدا تعالی سے محبت رکھتا ہے اور فی الواقع اس کی طرف اس کے دل میں کشش ہے کس طرح
ممکن ہے کہ اعمال اور زبان کے ذریعہ سے اس کی محبت ظاہر ہونے کی کوشش نہ کرے اور یہی
غرض ہے کہ جو مذہب نے عبادات میں رکھی ہے۔ عبادت اس قلبی تعلق کا ایک ظاہری نشان
ہے اور جو شخص بچے طور سے خدا تعالیٰ سے محبت رکھتا ہے وہ باوجود دوسری چیزوں کی محبت کو
جسمانی علامات کے ذریعہ سے ظاہر کرنے کے عبادت کے متعلق کس طرح اعتراض کر سکتا ہے؟

انوار العلوم جلد ۸
۱۵۷
عبادت پر اعتراض در حقیقت محبت کی کمی کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے ۔
۸۲
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
گوندی کوره مذکورہ بالا وجہ عبادات کی حقیقت کے سمجھانے کے لئے کافی تھی۔ تھی مگر یہ اسلام نے اس سے
بڑھ کر حکمتیں عبادت میں مد نظر رکھی ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ قرآن کریم فرماتا ہے کہ
ظاہری اعمال کا اثر باطن پر پڑتا ہے اور باطن کا ظاہر پر ۔ چنانچہ فرماتا ہے وَمَنْ يُعَظِمْ شَعَائِرَ اللَّهِ
فَإِنَّهَا مِنْ تَقْوَى الْقُلُوبِ " جو شخص ان مقامات کا ادب کرتا ہے جہاں اللہ تعالٰی کے جلال کا
اظہار ہوا تھا تو ایسا ہونا ہی چاہئے کیونکہ دل کی خشیت کا ظاہر پر اثر ہوتا ہے۔ اس جگہ دلی پاکیزگی
کے ظاہر پر طبعی طور پر اثر پیدا کر دینے کا ذکر ہے۔ دوسری جگہ ظاہر کے باطن پر اثر ہونے کا یوں
ذکر فرماتا ہے گلا بَلْ رَانَ عَلَى قُلُوبِهِمْ مَّا كَانُوا يَكْسِبُونَ ، خبردار ہو جاؤ کہ ان لوگوں کے
دلوں میں بوجہ بوجہ ان کے ظاہری اعمال کے نقص پیدا ہو گیا ہے کہ پہلے یہ اپنے فوائد کے لئے ظاہری
حق کے خلاف کرتے رہے آخر نتیجہ یہ نکلا کہ دل سے بھی حق کی محبت دور ہو گئی۔
علم سائیکالوجی ۸۳ کے ذریعہ سے مذکورہ بالا حقیقت آج کل بالکل یقینی طور پر ثابت ہو چکی
ہے۔ میں نے ایک امریکن سائیکالوجسٹ کی کتاب میں پڑھا ہے کہ ایک امریکن کالج کا پرنسپل جو
پہلے نہایت لائق سمجھا جاتا تھا پر نسپل ہو کر نہایت نا قابل ثابت ہوا آخر اسے ایک دوست نے
مشورہ دیا کہ اس کا منہ کھلا رہتا ہے اگر وہ منہ بند کرنے کی عادت ڈالے تو اس سے اس کے اخلاق
پر بھی اثر پڑے گا اور طبیعت میں انتظام کا مادہ زیادہ ہو جائے گا چنانچہ اس نے ایسا ہی کرنا شروع کیا
اور آخر اس کی بے استقلالی جاتی رہی اور وہ نہایت کامیاب پر نسپل ہو گیا۔ ہم روز مرہ کے
معاملات میں بھی دیکھتے ہیں کہ اگر کوئی شخص غصہ کی شکل بنائے تو تھوڑی دیر میں اس کے دل میں
غصہ کے خیالات جوش میں آنے لگتے ہیں۔ اگر غصہ کی حالت میں کسی کو گدگدی کر کے یا اور کسی
طرح ہنسا دیا جائے تو دیکھا جاتا ہے کہ اس کے دل کا غصہ بھی جاتا رہتا ہے۔ رونے کی شکل بنانے
سے دل میں غم کے جذبات اور ہنسی کی شکل سے فرحت کے جذبات پیدا ہو جاتے ہیں۔ اسی حکمت
کو مد نظر رکھ کر شریعت اسلام نے نماز وغیرہ ظاہری عبادات مقرر کی ہیں کہ جب انسان ظاہر میں
خشوع اور خضوع کی حالت اختیار کرتا ہے تو آہستہ آہستہ اس کے دل میں ایک محبت کا چشمہ
پھوٹ پڑتا ہے اور آخر وہ اس طرح خدا تعالی کی طرف کھنچا جاتا ہے جس طرح کہ مقناطیس کی
کشش سے لوہا کھینچا جاتا ہے ۔
ایک حکمت ظاہری عبادت میں یہ بھی ہے کہ اس سے قومی روح پیدا ہوتی ہے بچے یہ سبق

انوار العلوم جلد ۸
۱۵۸
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
کہ اپنے بھائیوں سے اور رشتہ داروں سے محبت کرنی چاہئے انہی ظاہری تعلقات کو دیکھ کر سیکھتے
ہیں جو وہ اپنے ارد گرد کے لوگوں کے برتاؤ سے معلوم کرتے ہیں۔ اگر محبت اور غضب کے
جذبات صرف قلب میں مخفی ہوتے تو کبھی بھی یہ عام رشتہ محبت کا جو رشتہ داروں میں پایا جاتا ہے
پایا نہ جاتا کیونکہ دل کے خیالات کسی پر ظاہر نہیں ہوتے۔ بچہ کس طرح معلوم کر سکتا تھا کہ فلاں
فلاں شخص سے میرے والدین کو یا دوسرے عزیزوں کو محبت کا تعلق ہے اور فلاں فلاں سے ان کو
عداوت ہے ؟ ظاہر ہے کہ یہ سب ظاہری علامات سے ہی اسے معلوم ہوتا ہے اور اس طرح یہ
جذبات نسلاً بعد نسل محفوظ چلے جاتے ہیں۔ اگر اللہ تعالیٰ کی محبت کے اظہار کی ظاہری علامات نہ
مقرر کی جائیں اور اس کی شان اور اس کے رتبہ کا اقرار کسی جسمانی علامت سے نہ کیا جائے اور
متواتر نہ کیا جائے تو یقینا آئندہ نسلوں کے دلوں میں جنہوں نے پہلے نقوش اپنے ماں باپ کے
حالات سے لئے ہیں وہ محبت اور اخلاص خدا تعالیٰ کی نسبت پیدا نہیں ہو سکتا جو اس صورت میں
ہو سکتا ہے اگر وہ بعض ظاہری علامات کو روز دیکھتے اور ان کے اثر کو قبول کرتے ہیں چنانچہ ہم
دیکھتے ہیں کہ جن قوموں میں ظاہری عبادات کی طرف سے بے رغبتی ہو رہی ہے ان میں دہریت
اور خدا تعالٰی سے بے پروائی کے خیالات بھی کثرت سے پھیلتے جاتے ہیں۔
پھر ایک فائدہ ظاہری عبادات کا یہ ہے کہ اس ذریعہ سے وہ تمام حصے انسان کے جو خدا تعالیٰ
کے احسانوں کے نیچے دبے ہوئے ہیں اس ۔ اس کے احسانوں کا شکریہ ادا کرنے میں شامل ہو جاتے ہیں۔
خدا تعالی کا احسان جسم پر بھی ہے او روح پر بھی ہے۔ پس جب عبادت میں جسم اور روح دونوں کو
شامل کر لیا جاتا ہے تو وہ عبادت مکمل ہو جاتی ہے بغیر اس کے وہ ادھوری رہتی ہے اور کبھی محفوظ
نہیں رہ سکتی کیونکہ قلبی عبادت مغز کی طرح ہے اور مغز کبھی بغیر چھلکے کے محفوظ نہیں رہتا۔ چھلکا
خود مقصود نہیں ہوتا مگر مغز کے قائم رکھنے کے لئے وہ بہت ضروری ہے ۔ اگر کوئی شخص چھلکے کو لغو
سمجھ کر پھینک دے تو وہ در حقیقت مغز کو بھی خراب کر دے گا۔
اس امر کو ثابت کر چکنے کے بعد کہ ظاہری عبادت بھی روحانیت کے قیام کے لئے ضروری
ہے اب میں ان عبادات کا ذکر کرتا ہوں جو اسلام نے اپنے متبعین کے لئے مقرر فرمائی ہیں ۔ سب
سے بڑی عبادت تو نماز ہے جو گویا اسلامی عبادتوں کی جان ہے ۔ پانچ وقت ایک مسلم کے لئے یہ
فرض ہے کہ وہ خدا تعالی کے سامنے کھڑا ہو کر ان مقررہ قواعد کی رو سے جو اس کے لئے مقرر کئے
گئے ہیں اللہ تعالٰی کی عبادت کرے ۔ پہلے وہ وضو کرتا ہے۔ یعنی ایک مقررہ طریق پر ہاتھ اور پاؤں

انوار العلوم جلد ۸
۱۵۹۰
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
دھوتا ہے۔ اس میں علاوہ طہارت اور صفائی کے فائدہ کے جس پر اسلام نے خاص زور دیا ہے
روحانی فائدہ بھی ہے اور وہ یہ کہ اس طرح ان تمام راستوں کی حفاظت ہو جاتی ہے جن کے
ذریعہ سے خیالات پراگندہ ہوتے ہیں۔ یعنی حواس خمسہ کان ناک آنکھ منہ اور قوت لامسہ کے
قائم مقام ہاتھ اور پاؤں کی۔ جو لوگ روحانیت کا درک رکھتے ہیں وہ اس نکتہ کو اچھی طرح سمجھ
سکتے ہیں۔ مگر افسوس ہے کہ بوجہ قلت گنجائش میں تفصیل سے اس کو بیان نہیں کر سکتا۔ اسلام نے
ان دونوں امور کی طرف خود اس کام کے نام سے اشارہ کیا ہے یعنی وضو کے لفظ سے جس کے معنی
صفائی اور خوبصورتی کے ہیں۔ پس اس کا نام ہی دلالت کرتا ہے کہ اس فعل کے ذریعہ سے ظاہری
صفائی بھی ہو جاتی ہے جو باطنی صفائی کے لئے نہایت ضروری ہے اور اس سے نماز بھی خوبصورت
ہو جاتی ہے یعنی اس کے ذریعہ سے خیالات پراگندہ ہونے سے بچ جاتے ہیں اور نماز میں وہ
حقیقت پیدا ہو جاتی ہے جس کے لئے وہ ادا کی جاتی ہے۔
وضو کرنے کے بعد انسان قبلہ رخ ہو کر کھڑا ہو جاتا ہے جس سے اسے ابراہیم کی قربانیوں
اور ان کے نیک نتائج کی طرف توجہ دلانا مقصود ہے۔ پھر وہ بعض مقررہ عبارات پڑھتا ہے جو تین
روحانی امور پر مشتمل ہیں ۔ اول خدا تعالیٰ کی تسبیح اور تحمید پر کہ اس سے خدا تعالیٰ کا صفاتی وجود
اس کے سامنے آجاتا ہے اور اس کا دل جوش محبت اور غلبۂ اخلاص سے حرکت میں آجاتا ہے اور
ایک خاص کشش اس کو اللہ تعالی کی طرف پیدا ہو جاتی ہے۔ دوسرے اس اقرار پر کہ بندہ اپنی
تمام ترقیات میں اللہ تعالیٰ کی نصرت اور اس کی مدد کا محتاج ہے اس سے اس کے دل میں اپنی
کمزوریوں پر اطلاع ملتی ہے اور وہ اپنی اصلاح اور اللہ تعالیٰ کی طرف توجہ کرنے کی طرف مائل
ہوتا ہے تیسرے دعا پر کہ جو گویا اصل جڑ ہے نماز کی۔ اس کے ذریعہ سے انسان اللہ تعالیٰ کے فضل
کو جذب کرتا ہے اور اس کی محبت کی روح کو اپنی محبت کی روح پر ڈال کر اس سے وہ فیوض
حاصل کرتا ہے جو روحانی طور پر بالکل اس مادہ تناسل سے مشابہ ہیں جو ایک نر اور مادہ کے اجتماع
سے پیدا ہوتا ہے اور ایک نئی مخلوق اس سے ظاہر ہوتی ہے غرض اسلامی نماز اپنے اندر ایسے
کمالات رکھتی ہے کہ انسانی عقل اس کی خوبیوں کو دیکھ کر دنگ رہ جاتی ہے مگر شرط یہی ہے کہ ان
شروط سے ادا کی جائے جو اسلام نے اس کے لئے مقرر کی ہیں ورنہ وہ کچھ اثر نہ کرے گی اور خواہ
مخواه نماز گزار نماز پر حرف گیری کرے گا۔
نماز کے ادا کرنے میں شریعت اسلام نے جو ظاہری علامات مقرر کی ہیں وہ بھی نہایت

انوار العلوم جلد ۸
۱۶۰
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
پر حکمت ہیں یعنی ہاتھ باندھ کر کھڑا ہونا، رکوع کرنا ، ہاتھ چھوڑ کر کھڑا ہونا، سجدہ کرنا اور دو زانو
بیٹھنا۔ یہ تمام حرکات وہ ہیں جو دنیا کے مختلف ممالک میں کمال تذلل کے اظہار کے لئے اختیار کی
جاتی ہیں۔ بعض ممالک میں لوگ انتہائی ادب کے اظہار کے لئے ہاتھ باندھ کر کھڑے ہوتے ہیں،
بعض جگہ ہاتھ چھوڑ کر کھڑے ہوتے ہیں ، مصر کے قدیم لوگ گھٹنوں پر ہاتھ رکھ کر انتہائی ادب کا
اظہار کیا کرتے تھے ، ہندوستان میں سجدہ کا رواج تھا، یورپ میں گھٹنوں کے بل گرنے کا رواج
ہے اسلام نے اپنی عبادت میں ان سب باتوں کو جمع کر لیا ہے ۔
ان سب خوبیوں کے ساتھ یہ خوبیا مل کر کہ نماز کے وقت جس کے لئے عام حکم یہی ہے کہ
سب مسلمان مل کر نماز ادا کریں تاکہ اخوت کا جذبہ ترقی کرے ۔ جس وقت بادشاہ اور ایک ادنیٰ
مزدور پہلو بہ پہلو ا کٹھے کھڑے ہوتے ہیں تو حقیقی طور پر دل محسوس کرتا ہے کہ یہ ایک حقیقت ہے
بناوٹ نہیں۔ ایک ہستی کے سامنے سب لوگ کھڑے ہوئے ہیں جس کے حضور میں ایک بادشاہ
بھی اپنی بادشاہت کا خیال بھول جاتا ہے اور ایک معمولی آدمی کے پہلو میں آکر کھڑا ہو جاتا ہے۔
بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ اسلام نے نماز کی تعلیم لالچ کے طور پر دی ہے کہ خدا تعالی
اس طرح ہمیں کچھ دے گا مگر یہ بالکل غلط ہے۔ اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جس نے اس خیال
کو باطل کیا ہے اور بتایا ہے کہ اسلامی عبادات ایک دنیا دار کی لالچی درخواستوں کی طرح نہیں
ہیں بلکہ ان کی دو بڑی غرضیں ہیں ایک تو اللہ تعالیٰ کے احسانات کا شکریہ اور ان کا اقرار جو
ایک صداقت کا اقرار ہے اور بغیر صداقت کے اقرار کے انسان انسان کہلانے کا مستحق ہی نہیں
ہو سکتا۔ دوسرے روحانی ترقی کا حصول۔ چنانچہ ان دونوں باتوں کا ذکر قرآن کریم یوں فرماتا ہے۔
فَاذْكُرُونِي أَذْكُرُكُمْ وَاشْكُرُ وإِلِى وَلَا تَكْفُرُونِ ، اے لوگو! میری عبادت کرو تا کہ میں تم
کو اپنی ملاقات کا شرف بخشوں اور میری نعمتوں کا شکریہ ادا کرو اور ناشکری نہ کرو یعنی عبادات کا
ایک فائدہ تو روحانی وحانی ترقی ہے اور دوسرے احسانات باری تعالیٰ کا شکریہ ۔ ایک دو دوسری جگہ اللہ
تعالی فرماتا ہے إِنَّ الصَّلوةَ تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ ۸۵ اسلامی نماز انسان کو بدیوں اور
ناپسند باتوں سے بچاتی ہے۔ احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول کریم اللہ سے بعض صحابہ
نے پوچھا آپ اس قدر عبادت کیوں کرتے ہیں ؟ تو آپ نے فرمایا أَفَلَا أَكُونُ عَبْدًا شَكُورًا "
کیا میں خدا تعالی کا شکر گزار بندہ نہ بنوں۔ قرآن میں ایک اور جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
الا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ ، نماز کے نماز کے ذریعہ سے دل مطمئن ہوتے ہیں اور وہ عزا عرفان مالتا
۸۷

انوار العلوم جلد ۸
141
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
ہے جس سے شک کی حالت جاتی رہتی ہے پس نماز روحانی ترقیات کا ایک ذریعہ ہے جس طرح
مادی دنیا میں مختلف کاموں کے حصول کے ذرائع مختلف ہوتے ہیں۔
خلاصہ یہ ہے کہ اسلامی نماز کی تعلیم زبردست حکمتوں پر مبنی ہے اور اس کے اندر اس قدر
خوبیاں جمع ہیں کہ دوسرے مذاہب کی عبادات میں اس قدر خوبیاں نہیں ہیں۔ وہ تمام ضروریاتِ
عبادت پر مشتمل ہے اس لئے ایک ہی ذریعہ حصول تقویٰ کا ہے اور جو لوگ یہ خیال کرتے ہیں
کہ ان کو ظاہری عبادت کی ضرورت نہیں ان کی غلطی ہے۔ بھلا یہ کونسی عقل تسلیم کر سکتی ہے کہ
ابراہیم اپنے سارے تقومی کے ساتھ اور موسیٰ اپنی ساری قربانیوں کے ساتھ اور مسیح اپنی ساری
فروتنی کے ساتھ اور محمد ال باوجود اپنے جامع کمالات ہونے کے تو ظاہری عبادت کے محتاج
رہے اور انہوں نے دل کی عبادت پر اکتفانہ کی لیکن بعض ایسے لوگ جو رات اور دن دنیوی
شغلوں میں مشغول رہتے ہیں اور خدا کی یاد کبھی ان کے دلوں میں بھول کر بھی نہیں گھستی ان کے
لئے کافی ہے کہ وہ دل میں خدا تعالی کو یاد کر لیا کریں۔ در حقیقت یہ ایسا خیال ہے جو یا تو نفس کی
ستی کی وجہ سے پیدا ہوا ہے اور نفس انسانی اس عذر کے ذریعہ سے اندرونی ملامت سے بچنا
چاہتا ہے ۔ یا پھر ایک بہانہ ہے جس کے ذریعہ سے بیرونی اعتراضوں کے مقابلہ میں اپنی بے دینی کو
بعض لوگ چھپاتے ہیں ۔
دوسری قسم عبادت کی ذکر ہے یہ عبادت اسلام نے اس حکمت کے ماتحت بتائی ہے کہ نماز جو
خاص شکل اور خاص شرائط کے ساتھ ادا کی جاتی ہے اسے آدمی ہر وقت نہیں پڑھ سکتا۔ مگر جس
طرح انسان کا جسم تھوڑے تھوڑے عرصہ کے بعد پانی کا محتاج ہوتا ہے اور بغیر پانی کے اس کے
اندر ایک قسم کی تھکان اور خشکی محسوس ہونے لگتی ہے اسی طرح اس کی روح بھی روحانی پانی کی
محتاج ہے کیونکہ دنیوی کاموں اور مادی امور کے پیچھے سارا دن پڑا رہنے کے سبب سے روح اپنی
غذا سے محروم ہو جاتی ہے پس اس کے لئے اسلام نے یہ بتایا ہے کہ چاہئے کہ وقتا فوقتنا اللہ تعالی
کی صفات کو یاد کر کے انسان ان پر غور کر لیا کرے تاکہ اسے کلی طور پر دنیا میں ہی انہماک نہ رہے
بلکہ خدا تعالیٰ بھی اس کو یاد آتا رہے اور قلب میں اس کی محبت کی چنگاری بھی مسلگتی رہے ۔ اس
ذکر کے وقت فوائد بھی وہی ہیں جو اوپر بیان ہو چکے ہیں۔
تیسری قسم کی عبادت جس کا اسلام نے حکم دیا ہے وہ روزہ ہے۔ روزوں کا حکم بھی قریباً سب
مذاہب میں مشترک ہے مگر جس صورت اور جس شکل میں اسلام نے اس کو پیش کیا ہے اور محفوظ

انوار العلوم جلد ۸
۱۶۲
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
رکھا ہے وہ باقی مذاہب سے نرالی ہے۔ اسلام میں روزوں کی یہ صورت ہے کہ ہر بالغ عاقل کو
برابر ایک مہینہ کے روزے رکھنے کا حکم ہے سوائے اس صورت کے کہ کوئی شخص بیمار ہو یا اسے
بیماری کا یقین ہو یا سفر پر ہو یا بالکل بوڑھا اور کمزور ہو گیا ہو ۔ ایسے لوگ جو بیمار ہوں یا سفر پر ہوں
ان کے لئے حکم ہے کہ وہ دو وہ دوسرے اوقات پر روزه ر اوقات پر روزہ رکھیں اور : اور جو بالکل معذور ہو گئے ہوں ان
کے لئے کوئی روزہ نہیں۔ روزہ کی یہ صورت ہے کہ پو پھٹنے سے لے کر سورج کے غروب تک کوئی
چیز کھائے نہ پئے نہ کم نہ زیادہ اور نہ مخصوص تعلقات کی طرف توجہ کرے۔ پو پھٹنے سے پہلے
چاہئے کہ کھانا کھانے اور پانی پی لے تا جسم پر غیر معمولی بوجھ نہ پڑے صرف شام ہی کو کھانا کھا کر
متواتر روزے رکھنے کو شریعت نے ناپسند کیا ہے ۔
روزہ کی حکمتیں قرآن کریم نے یہ بتائی ہیں۔ لِتُكَبِّرُوا اللَّهَ عَلَى مَا هَدَكُمْ وَلَعَلَّكُمْ
تَشْكُرُونَ ۔ تاکہ تم اللہ تعالٰی کی بڑائی کا اظہار کرو اس وجہ سے کہ اس نے تم کو سچا راستہ
دکھایا ہے اور تاکہ تم میں شکر کرنے کا مادہ پیدا ہو یعنی ایک فائدہ تو یہ مد نظر ہے کہ تم ان دنوں میں
بوجہ سارا دن کھانے پینے کے مشغلوں سے فارغ رہنے کے اور مادیت کی طرف سے توجہ کے ہٹ
جانے کے اللہ تعالی کا ذکر زیادہ کرو گے ۔ دوسرے یہ فائدہ مد نظر ہے کہ اس طرح بھوک کی
تکلیف محسوس کر کے تمہارے دل میں شکر گزاری کا مادہ پیدا ہو گا۔ کیونکہ انسان کا قاعدہ ہے کہ
جب تک اس کے پاس کوئی نعمت ہوتی ہے اس کی اسے قدر نہیں ہوتی جب چھن جائے تو اس کی
قدر محسوس ہوتی ہے۔ بہت سے آنکھوں والے آدمیوں کے کبھی ساری عمر ذ ہن میں نہیں آتا کہ
آنکھیں بھی کوئی بڑی نعمت ہیں لیکن جب کسی کی آنکھیں جاتی رہتی ہیں تب اسے معلوم ہوتا ہے
کہ آنکھیں اللہ تعالیٰ کی کیسی نعمت ہیں۔ اسی طرح روزہ میں جب انسان بھوکا رہتا ہے اور اسے
بھوک کی تکلیف محسوس ہوتی ہے۔ تو تب اسے معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے اسے کیسا آرام
بخشا ہے اور یہ کہ اسے اس آرام کی زندگی کو نیک اور مفید کاموں میں صرف کرنا چاہئے نہ کہ لہو و
لعب میں۔
پھر اللہ تعالی فرماتا ہے کہ روزہ کی حکمت یہ ہے کہ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ ٨٩ تاکہ تم کو تقوی
حاصل ہو یہ تَتَّقُونَ کا لفظ قرآن کریم میں تین معنوں میں استعمال ہوتا ہے ایک دکھوں سے
بچنے کے معنے میں دوسر۔ دوسرے گناہ سے بچنے کے معنوں میں اور تیسرے روحانیت کے اعلیٰ مدارج
میرے
کے حاصل کرنے کے متعلق ۔ پس اس لفظ کے ذریعہ سے تین علمتیں اللہ تعالیٰ نے روزہ کی بیان

انوار العلوم جلد ۸
۱۶۳
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
فرمائی ہیں۔ پہلی حکمت یہ کہ انسان روزہ کے ذریعہ دکھوں سے بچ جاتا ہے بظاہر یہ امر قابل تعجب
معلوم ہوتا ہے کہ روزے سے انسان دکھ سے بچے کیونکہ روزہ سے تو انسان اور بھی تکلیف پاتا
ہے مگر جب غور سے دیکھا جائے تو روزہ در حقیقت انسان کو دو سبق دیتا ہے جس سے اس کی قومی
حفاظت ہوتی ہے اول سبق تو یہ ہے کہ مالدار لوگ جو سال بھر عمدہ سے عمدہ غذائیں کھاتے رہتے
ہیں ان کو اپنے غریب بھائیوں کی تکلیفوں کا جو فاقوں سے دن گزارتے ہیں احساس بھی نہیں ہوتا
نہ انہوں نے بھوک کی تکلیف کبھی دیکھی ہوتی ہے نہ بھوک کی تکلیف کا وہ اندازہ لگا سکتے ہیں
لیکن اسلام کے حکم کے ماتحت بڑے کے ماتحت بڑے سے بڑے امراء کو روزے رکھنے پڑتے ہیں اور تب انکو یہ
معلوم ہو جاتا ہے کہ بھوک کی تکلیف کیسی ہوتی ہے اور اپنے غریب بھائیوں کی حالت کا صحیح
اندازہ ہو جاتا ہے اور ان کی ہمدردی کا جوش دلوں میں پیدا ہوتا ہے اور اس کا نتیجہ قوم کی ترقی
اور حفاظت ہوتا ہے اور قوم کی حفاظت در حقیقت فرد کی حفاظت ہی ہوتی ہے۔
دوسری صورت یہ ہے کہ اسلام نہیں چاہتا کہ لوگ ست اور غافل ہوں اور تکلیف
برداشت کرنے کی ان میں عادت نہ ہو بلکہ وہ یہ چاہتا ہے کہ ضرورت کے وقت وہ ہر قسم کی
مشقت برداشت کرنے کی قابلیت رکھتے ہوں۔ اور روزے ہر سال مسلمانوں کے اندر یہ مادہ پیدا
کر جاتے ہیں اور جو لوگ اسلام کے اس حکم پر عمل کرنے والے ہوں وہ کبھی عیاشی اور غفلت
میں مبتلاء ہو کر ہلاک نہیں ہو سکتے۔
دوسرا امر کہ روزوں سے انسان گناہ سے بچتا ہے اس طرح متحقق ہوتا ہے کہ گناہ در حقیقت
مادی لذات کی طرف جھکنے کا نام ہے اور یہ قاعدہ دیکھا گیا ہے کہ جب انسان کسی کام کا عادی
ہو جائے تو وہ اس کو چھوڑ نہیں سکتا۔ مگر جب اس میں یہ طاقت ہو کہ اپنی مرضی پر اس کو چھوڑ بھی
دے تو پھر وہ خواہش اس پر غلبہ نہیں مارتی ۔ جب کوئی شخص روزوں میں تمام ان لذتوں کو جو اس
کو بعض اوقات گناہ کی طرف کھینچتی ہیں خدا کے لئے چھوڑ دیتا ہے اور ایک مہینہ تک برابر اپنے
نفس پر قابو پانے کی عادت ڈالتا ہے تو اس کا لازمی نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ وہ ان لالچوں کا مقابلہ آسانی
سے کر سکتا ہے جو اسے گناہ کی طرف کھینچتی ہیں۔
تقویٰ کے قیام میں روزوں سے اس طرح مدد ملتی ہے کہ ان دنوں میں چونکہ رات کو کھانا
کھانے کے لئے اٹھنا پڑتا ہے زیادہ عبادت اور دعاؤں کا موقع ملتا ہے اور دوسرے جب بندہ
خدا تعالیٰ کے لئے اپنے آرام کو چھوڑتا ہے تو خدا تعالیٰ بھی اس کو اپنی طرف کھینچتا ہے اور اس کی

انوار العلوم جلد ۸
روح کو طاقت بخشتا ہے۔
۱۶۴
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
چوتھی عبادت عبادت حج ہے اس عبادت کی بھی اغراض روزے روزے اور نماز سے ملتی ہیں۔ یعنی اللہ
تعالٰی کے لئے اپنا وطن چھوڑنے کی عادت ڈالنی اور اپنے عزیزوں اور رشتہ داروں سے الگ
ہونے کا خوگر بنانا۔ علاوہ ازیں قرآن کریم نے خصوصاً یہ وجہ بتائی ہے کہ اس عبادت سے شعائر
اللہ کی عظمت ہوتی ہے اور ان کی یاد تازہ ہوتی رہتی ہے ۔ حج دراصل اس واقعہ کی یاد تازہ کرتا
ہے جو ابراہیم علیہ السلام کو اپنے بیٹے اسماعیل کو جنگل میں چھوڑ دینے کے سبب سے پیش آیا ۔ اور
دوسرے خانہ کعبہ کی نسبت قرآن کریم فرماتا ہے کہ وہ سب سے پہلا گھر ہے جو خدائے واحد کی
عبادت کے لئے بنایا گیا ۔ ۔ پس حج میں جا کر انسان کے سامنے وہ نقشہ کھنچ جاتا ہے کہ کس طرح
خدا کے لئے قربانی کرنے والے بچائے جاتے ہیں اور ان کو اللہ تعالٰی عزت دیتا ہے اور حج کرنے
والے کے دل میں خدا کا جلال اور اس کی ذات کالا اذات کا یقین بڑھتا ہے دوسرے وہ اپنے آپ کو اس گھر
میں دیکھ کر جو ابتدائے دنیا سے خدا تعالیٰ کی یاد کے لئے بنایا گیا ہے ایک عجیب روحانی تعلق ان
لوگوں سے پاتا ہے جو ہزاروں لاکھوں سال پہلے اس روحانی سلک میں پروئے چلے آتے رہے ہیں
جس میں یہ شخص پرویا ہوا ہے یعنی خدا تعالیٰ کی یاد اور اس کی محبت کا رشتہ جو سب کو باندھے
ہوئے ہے خواہ پرانے ہوں خواہ نئے ۔
۔
علاوہ ازیں حج میں سیاسی فائدہ بھی ہے کہ ذی اثرا لوگوں میں سے ایک جماعت سال میں جمع
ہو کر تمام عالم کے مسلمانوں کی حالت سے واقف ہوتی رہتی ہے اور اخوت اور محبت ترقی کرتی
ہے اور ایک دوسرے کی مشکلات سے آگاہ ہونے اور آپس کے تعاون اور ایک دوسرے کی
خوبیوں کے اخذ کرنے کا موقع ملتا ہے گو افسوس ہے کہ اس وقت اس غرض سے فائدہ نہیں اٹھایا
جاتا۔
پانچویں عبادت قربانی ہے ۔ بہت لوگ اسلامی قربانی کی حقیقت کو نہیں سمجھتے اور خیال کرتے
ہیں کہ قربانی کا حکم اسلام نے اس لئے دیا ہے تاکہ قربانی قربانی کرنے والے کا گناہ اٹھالے لیکن
یہ بات درست نہیں۔ اسلام ہرگز یہ تعلیم نہیں دیتا۔ قربانی قرب سے نکلی ہے قربانی در حقیقت
ایک نہایت لطیف عملی زبان ہے جس کے نہ سمجھنے کی وجہ سے لوگوں کو دھوکا لگا ہے۔ یہ بات تو
ظاہر ہی ہے کہ دنیا میں کثرت سے تصویری اور عملی زبانوں کا رواج ہے اور باوجود زبانوں کے
ترقی کر جانے اور علم و ادب کے کمال کو پہنچ جانے کے یہ قدیم طریق اظہار خیالات کا اب تک دنیا

آج 10 میں سے 10 باقی