مقصد اول کا سوال چہارم
انوارالعلوم (جلد 8)
انوار العلوم جلد ۸
144
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
گیا ہے اور اس سے یہ غرض ہوتی ہے کہ قربانی کرنے والا اس امر کا اقرار گویا قربانی کے ذریعہ
سے اشارہ کی زبان میں کرتا ہے کہ جس طرح یہ جانور جو مجھ سے ادنی ہے میرے لئے قربان ہوا
ہے اسی طرح میں اقرار کرتا ہوں کہ اگر مجھ سے اعلیٰ چیزوں کے لئے مجھے جان دینی پڑے گی تو میں
خوشی سے جان دوں گا۔
اب غور کرو کہ جو شخص قربانی کی اس حکمت کو سمجھ کر قربانی کرتا ہے اس کی طبیعت پر اس کا
کس قدر گہرا اثر پڑے گا اور کس طرح وہ اپنے فرض کو یاد رکھے گا جو اس پر اس کے پیدا کرنے
والے کی طرف سے عائد ہے ؟ اس ذبح کی یاد ہمیشہ اس کے دل میں تازہ رہے گی اور اس کا دل
اسے کہتا رہے گا کہ دیکھ تو نے اپنے ہاتھوں سے بکرے کو ذبح کر کے اس امر کا اقرار کیا تھا کہ ادنیٰ
چیزا علی کے لئے قربان کی جاتی ہے پس تجھے بھی اس قربانی کے لئے تیار رہنا چاہئے جو صداقتوں کے
قیام یا بنی نوع انسان کی تکالیف کو دور کرنے کے لئے تجھے کرنی پڑے۔ اس مضمون کی طرف
قرآن کریم اشارہ کرتا ہے جب وہ فرماتا ہے لن يَنَالَ اللَّهَ لُحُومُهَا وَلَا دِمَاؤُهَا وَلَكِنْ يَنَالُهُ
التَّقْوَى مِنْكُم " اللہ تعالیٰ کو نہ تمہاری قربانیوں کا گوشت پہنچتا ہے نہ خون لیکن اللہ تعالیٰ کو وہ
ارادہ جو خشیت اللہ کو مد نظر رکھ کر تم نے کیا تھا وہ پہنچتا ہے یعنی اگر اس غرض کو پورا کرو گے جس
کے لئے قربانی کی ہے تو قربانی کا فائدہ ہو گا ورنہ صرف گوشت کھانے اور خون بہانے کا کام تم سے
ہوا ہے اور کوئی حقیقی فائدہ تم کو نہ ہو گا۔
اس بیان سے آپ لوگوں پر اچھی طرح واضح ہو گیا ہو گا کہ اسلام کے نزدیک قربانیوں کی
ہرگز وہ وجہ نہیں ہے جو دوسری قوموں میں ہے۔ اسلام اس مقصد کو محفوظ رکھ رہا ہے جس کی
وجہ سے اس اشاروں کی زبان کو جاری کیا گیا تھا مگر دوسرے مذاہب اصل زبان کو بھول کر قربانی
کے اور ہی مقصد تجویز کر رہے ہیں۔
مقصد اول کا سوال چهارم
مقصد اول کا سوال چہارم یہ ہے کہ کیا خدا بندہ کو مل سکتا ہے ؟ اور کیا کوئی مذہب خدا سے
ملانے کا دعویدار ہے اور خدا تعالیٰ سے بندہ کو ملا دیتا ہے ؟
A
انوار العلوم جلد ۸
192
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
یہ سوال جیسا کہ ظاہر ہے سب سے اہم ہے اور اگر غور سے دیکھا جائے تو مذہب کا فائدہ
اصل میں اسی سوال کے ساتھ وابستہ ہے۔ جو شخص بھی صحیفہ فطرت کی صحیح راہنمائی سے گریز
نہیں کرتا ۔ رتا اور اس کی ہدایت سے آنکھیں بند نہیں کر لیتا اپنے دل میں محسوس کرتا ہو گا کہ اگر
مذہب کی کوئی غرض ہے تو یہی کہ خدا سے ملنے کا راستہ بتائے بلکہ خدا اسے ملا دے ۔ دے ۔ باقی سب سوال
اس سوال کے مبادی یا ضمنی سوال ہیں۔
اگر کوئی مذہب خدا تعالیٰ کی صفات بھی بیان کرے ، اس کی توحید پر بھی خوب زور دے ، خدا
سے اخلاص کا تعلق رکھنے کے لئے بھی اپنے پیروؤں کو تاکید کرے، طریق عبادت بھی ان کو بتائے
لیکن وہ اس امر پر آکر بالکل خاموش ہو جائے کہ کیا وہ خدا کو ملا بھی سکتا ہے اور اسی دنیا میں ملا سکتا
ہے تو اس کی سب پہلی تقریریں محض لفاظی اور وقت کا ضیاع اور بنی نوع انسان سے ایک ہنسی اور
تمسخر ہونگی۔
اس مذہب کی مثال بالکل اس شخص کی ہوگی جو نقاروں اور بگل کے ساتھ اعلان کرائے کہ
ایک عظیم الشان دریافت ہوئی ہے لوگ جمع ہو جائیں تاکہ ان کو وہ بات سنائی جائے اور چاہیئے کہ
کوئی پیچھے نہ رہے کیونکہ وہ ایسی اہم دریافت ہے کہ ویسی دریافت کبھی نہ ہوئی تھی اور وہ ایسی
دریافت ہے کہ سب انسانوں کے لئے اس کا سننا ضروری ہے اور وہ سب کے لئے مفید ہے اور
اس کا فائدہ اس قدر زیادہ ہے کہ آج تک کسی چیز کا اس قدر فائدہ نہیں ہوا اور اس دریافت سے
فائدہ نہ اٹھانا شقاوت اور بد بختی ہے ۔ جب لوگ اس شخص کے اعلان پر دور اور نزدیک سے جمع
ہو جائیں اور اشتیاق کی وجہ سے اپنے کام چھوڑ چھوڑ کر چلے آویں تو سب لوگوں کے جمع ہونے پر
وہ شخص تقریر کرے کہ ایک نیا ملک دریافت ہوا جس میں اس قدر وسعت ہے کہ سب لوگ وہاں
جاکر آرام سے بس سکتے ہیں۔ وہ دور بھی نہیں ہر ایک کے دروازے کے نزدیک ہے اس میں جگہ
به جگہ چشمے پھوٹ پھوٹ رہے رہے ہیں ہیں اور اور : پھول اور پھل اور میوے کثرت سے سے ہیں اور ہر ہرا ایک چیز کی
بہتات ہے حتی کہ جو لوگ بھی اس میں بسیں وہ اپنے حصہ کی فراوانی کے سبب سے ایک دوسرے
سے لڑنے جھگڑنے کو فضول سمجھیں گے کیونکہ وہاں ہر ایک کے پاس بہت کچھ ہو گا۔ اور میں کیا
بتاؤں کہ وہاں کیسا آرام ہے اس کا چمکتا ہوا سورج جو اپنے نور سے سطح زمین کو منور کرتا ہے اور
اس کا گھنا سایہ جو اس کی تمازت سے آرام دیتا ہے ایسے دلکش ہیں کہ اس سرزمین میں جا کر پھر
کسی کا نکلنے کو دل نہیں چاہتا۔ جب لوگوں کا شوق تیز ہو جائے اور ان کی امیدیں وسیع ہو جائیں
انوار العلوم جلد ۸
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
اور وہ کہیں کہ اچھا وہ ملک کہاں ہے کہ ہم وہاں جائیں اور اس کے میوے چکھیں اور اس کا پانی
ہیں؟ تو وہ شخص کہے کہ ملک تو وہ ایسا ہی ہے مگر افسوس ہے کہ مجھے معلوم نہیں کہ وہ کہاں ہے
اور کس طرح وہاں جاتے ہیں۔ میں نے اپنے باپ دادا کی لائبریری میں ایک کتاب دیکھی تھی اس
میں دیکھا تھا کہ ایک نیا ملک ہے پس میں نے نہ چاہا کہ آپ اس عظیم الشان دریافت کے علم سے
ناواقف رہیں۔ آپ لوگ قیاس کر سکتے ہیں کہ اس شخص کے ساتھ سامعین کیا سلوک
کریں گے ؟ مگر تعجب ہے کہ مذہب کے بارے میں لوگوں سے اس قسم کا تمسخر کیا جاتا ہے اور کوئی
نہیں پوچھتا کہ ایسا کیوں کیا جاتا ہے ؟ خدا تعالی کی طرف بلایا جاتا ہے مگر جب کوئی آئے تو اس کو کچھ
بھی نہیں ملتا۔ وہ جہاں تھا وہیں کا وہیں رہتا ہے صرف خلش اور حسرت کی زیادتی ہو جاتی ہے۔
کسی نے آج تک نہ سنا ہو گا کہ بلا دیکھے کسی خیالی صنم سے کسی کو عشق ہو جائے ۔ عشق تو حسن
دیکھ کر ہوتا ہے نہ کہ محض حسن کا ذکر سن کر تو پھر اس قدر محبت جس کی امید کی جاتی ہے کہ بندہ
خدا سے کرے بلا خد اتعالیٰ کو دیکھنے کے کس طرح پیدا ہو سکتی ہے ؟ محبت تو دل کے گداز ہو جانے
کا نام ہے مگر جب آگ ہی نہ ہو تو کوئی چیز گداز کسی طرح ہو گی ؟ پہلے ضروری ہے کہ ایک سورج
کی طرح چمکتا ہوا چہرہ ہوتا وہ اپنی روشنی کی گرمی سے دلوں کو گداز کرے تب اس کے نتیجہ میں
محبت بھی پیدا ہو گی ۔ پس کوئی مذہب پس کوئی مذہب سچا عشق : خدا سے نہیں پیدا کر اسکتا جب تک کہ وہ خدا کی
ملاقات کا راستہ نہیں کھولتا۔
زمانہ کی حالت کو دیکھ لو۔ آج کتنے لوگ خدا تعالیٰ کی محبت اور اس کی الفت کو دل میں رکھتے
ہیں یقینا دس فیصدی بھی نہیں اور یہ دس فیصدی بھی وہ ہیں جو خیال کرتے ہیں کہ خدا سے محبت
پ دادوں کی بنائی ہوئی راہ پر چل رہے ہیں۔ چاروں طرف دنیا ہے مگر حقیقتاً وہ قدیم رسوم اور باپ دادوں
میں تاریکی اور ظلمت ہی نظر آتی ہے خدا کے لئے قربانی کرنا لوگوں کے لئے مشکل ہے دین کے نام
پر جو قربانیاں ہیں ان کے پیچھے بھی قوم پرستی کا جذبہ منڈلاتا نظر آتا ہے۔ ابھی اگزیبشن
د رہی ہے کس قدر دور دور سے لوگ اسے دیکھنے کے لئے آرہے ہیں۔
خدا کو دیکھنے کے لئے کوئی نہیں گھر سے نکلتا اس لئے کہ لوگ جانتے ہیں کہ وہ نہ گھر میں نظر آتا۔ راتا ہے
نہ باہر۔ پس جب لوگوں کو کچھ نظر ہی نہیں آتا تو وہ مجبور ہیں۔ دین کا معاملہ ایسا ہے کہ اس کو
آخرت پر نہیں چھوڑا جائے گا کیونکہ انسان دو دفعہ دنیا میں نہیں آتا اور یقینا نہیں پھر اگر اس دنیا
میں انسان کو کچھ نظر نہ آئے اور اگلے جہان میں اس کو معلوم ہو کہ وہ جس راستہ پر چل رہا تھا غلط
ہورہی ہے EXHIBITION(
مگر
انوار العلوم جلد ۸
۱۶۹
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
تھا تو وہ کیا کرے ؟ اور اگر بالفرض یہی بات ہو کہ نہ خدا ہے نہ کوئی زندگی مابعد الموت تو بھی اس
شخص کی زندگی ایک وہم کی نذر ہوئی ۔
اس امر کا دعوئی تو ہر مذہب کو ہے کہ بعد الموت خدا اس کے ذریعہ سے مل جائے گا لیکن
ایسے بڑے اہم معاملہ کو کوئی شخص حسن ظنی پر کس طرح چھوڑ سکتا ہے؟ جو کچھ لوگوں کو بتایا جاتا
ہے وہ تو صرف یہ ہے کہ تم کو چاہئے کہ یوں کرو اور یوں کرو لیکن اصل میں تو اس امر کی ضرورت
ہے کہ ہمارے ان افعال کے مقابلہ میں اللہ تعالی کیا کرے گا؟ ہمارے اعمال کی مثال ایسی ہے
جیسے کوئی دروازہ پر دستک دے مگر سوال یہ ہے کہ جیسا کہ اس مقدس وجود نے جس نے آج سے
انیس سو سال پہلے دنیا کو اپنی کرنوں سے منور کر دیا تھا اشارہ کیا ہے کہ وہ دروازہ ہمارے لئے کھولا
بھی جائے گا ؟ اگر وہ دروازہ کھولا نہیں جائے گا اور اگر ہماری دستک اس قسم کا اشارہ نہیں رکھتی
جس پر دروازہ کھولا جاتا ہے تو بتانے والے نے کیا بتایا؟ یونہی شور تو ہم خود بھی بغیر کسی کی دستگیری
کے مچاسکتے تھے اس نے تو صرف یہ پوری ہونے والی امیدیں ہمارے دلوں میں پیدا کر کے ہمیں
اور بھی تڑپا دیا ۔ اس کے بتانے کا فائدہ تو تب تھا کہ جب وہ ہمیں وہ اشارہ سکھاتا جس پر دروازہ
کھل جاتا اور اسی دنیا میں کھل جاتا تاکہ پیشتر اس کے کہ ہمارے لئے واپس لوٹنے کا راستہ نہ رہے
ہمیں یہ تسلی ہو جاتی کہ ہم صحیح راستہ پر چل رہے ہیں۔
اے بہنو اور بھائیو!
ربھائیو! خواہ تم کسی ملک کے ہو میں آپ کو آپ کو بشارت دیتا ہوں کہ اسلام یا دوسرے
لفظوں میں احمدیت اس امر کا دعوی کرتی ہے کہ وہ اس اشارہ کو سکھاتی ہے جس سے دروازہ کھولا
جاتا ہے۔ نہیں نہیں وہ اس سے بڑھ کر اس امر کی مدعی ہے کہ وہ پہلے بھی کئی لوگوں کو اس کام میں
پورا اتار چکی ہے۔ کئی ہیں جن پر خدا تعالیٰ نے احمدیت کے ذریعہ سے دروازہ کھولا ہے اور وہ
اسی زندگی میں اُن کو مل گیا ہے ۔ پس اگر آپ لوگ اس کی ملاقات کے متلاشی ہیں تو اس کی طرف
آئیں کہ وہ آپ کی اس خواہش کو پورا کرے گی الا مَا شَاء الله
پیشتر اس کے کہ میں اس امر کی تشریح کروں کہ احمدیت کس طرح خدا تعالیٰ سے ملاتی ہے
میں یہ بیان کر دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ خدا سے ملانے سے کیا مراد ہے ؟
سو یا د رکھنا چاہئے کہ خدا سے ملنے سے مراد یہ نہیں ہے کہ خدا تعالیٰ کوئی مادی وجود ہے جس
کو انسان اپنی آنکھوں سے دیکھ لیتا ہے بلکہ اس سے مراد یہ امر ہے کہ انسان خدا تعالیٰ کو روحانی
آنکھوں سے دیکھ لیتا ہے مگر جب میں کہتا ہوں کہ روحانی آنکھوں سے دیکھتا ہے تو اس سے بھی
انوارالعلوم جلد ۸
۱۷۰
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
میری مراد یہ نہیں کہ وہ خیال کی آنکھوں سے دیکھتا ہے اور سمجھ لیتا ہے کہ وہ دیکھ رہا ہے جیسا کہ
وہ لوگ جو اپنے دماغ کو خاص قسم کی مشقوں میں لگا دیتے ہیں کبھی کبھی خیال کر لیتے ہیں بلکہ میری
مراد حقیقتاً دیکھنے سے ہے جس طرح کہ ہم سورج کو دیکھتے ہیں یا چاند کو دیکھتے ہیں یا اور چیزوں کو
دیکھتے ہیں حتی کہ ہمیں ان کے وجود میں کوئی شک نہیں رہتا۔ اگر دس کروڑ آدمی بھی ہمارے پاس
آکر کہے کہ سورج حقیقتاً ہمارے سامنے نہیں آتا بلکہ ہمیں خیال ہو جاتا ہے کہ سورج سامنے ہے
تو ہم یہ سمجھیں گے کہ یہ دس کروڑ آدمی پاگل ہو گیا ہے مگر یہ کبھی خیال نہیں کریں گے کہ ہم نے
سورج کو نہیں دیکھا اس لئے کہ ہم سورج کو ان طریقوں سے دیکھ چکے ہیں کہ جن طریقوں سے
دیکھنے کے بعد شک پیدا ہی نہیں ہو سکتا۔
خیال اور واقع میں یہ فرق ہوتا ہے کہ خیال میں عام طور پر صرف ایک حسن شامل ہوتی ہے
اور علم میں کئی حسیں شامل ہوتی ہیں ۔ مثلاً جب کوئی شخص یہ خیال کرتا ہے کہ فلاں جگہ ایک شخص
کھڑا ہے لیکن وہ فی الواقع کھڑا نہیں تو اگر وہ اس شخص کو پکڑنے کے لئے ہاتھ مارے گا تو اس پر
ظاہر ہو جائے گا کہ اس کی غلطی تھی کیونکہ اس کے ہاتھ کو کچھ محسوس نہ ہو گا۔ مگر جب وہاں
فی الواقع کوئی شخص کھڑا ہو گا تو قوت لامسہ بینائی کی طاقت کی تائید کرے گی اور اس کو ہاتھ ا
مارنے سے کوئی ٹھوس چیز محسوس بھی ہوگی۔ گو کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ واہمہ کئی حسوں پر
بھی قبضہ کر لیتا ہے مگر یہ حالت جنون کی ہوتی ہے جس کا نقص خود ہی ظاہر ہو جاتا ہے ۔
باد
مگر اس دھوکے دھوکے کی کی اء اصلاح کا بھی ایک راستہ ہے اور وہ یہ ہے کہ اگر ایک شخص کو وہم ہو تو وہ
اپنے وہم کے ماتحت خواہ خود کچھ بھی دیکھے مگر وہ دوسروں کو وہ چیز نہیں دکھا سکتا لیکن جب حقیقت
ہوتی ہے تو وہ دوسروں کو بھی اس کا نشان دکھا سکتا ہے پس جب میں کہتا ہوں کہ اسلام یعنی
احمدیت خدا تعالیٰ سے انسان کو ملا دیتی ہے تو اس سے مراد میری قوت واہمہ کا عمل نہیں کہ اس
کے ذریعہ سے تو آج بھی ہر ایک مذہب کے پیرو خدا سے مل رہے ہیں بلکہ میری مراد ایسی ہی یقینی
ملاقات سے ہے جیسی کہ یقینی چیزیں ہوا کرتی ہیں یعنی کئی حواس اس کی تصدیق کرتے ہیں اور اس
کے اثر لوگوں کو بھی دکھائے جاسکتے ہیں۔ مگر یہ بات ضرور ہے کہ رؤیت عرفان کی ہوتی ہے نہ کہ
جسمانی آنکھ کی۔
اس امر کے ثبوت میں کہ اسلام سوال زیر بحث کا جواب اثبات میں دیتا ہے اور خدا تعالیٰ
سے ملا دینے کا دعویٰ کرتا ہے مفصلہ ذیل آیات پیش کی جاسکتی ہیں۔ قرآن کریم کے شروع میں اللہ
انوار العلوم جلد ۸
۱۷۱
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
۹۲
تعالی فرماتا ہے ذَلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ ، پر کتاب وہ مو یہ کتاب وہ موعود کتاب ہے جس
کا وعدہ پہلی کتب میں دیا گیا تھا اس میں کوئی شک و شبہ کی گنجائش نہیں چنانچہ اس کا ثبوت یہ ہے کہ
یہ کتاب متقیوں کو راستہ دکھاتی ہے اور ان کے مقام سے ان کو اوپر ے ان کو اوپر لے جاتی ہے ۔ مطلب یہ کہ
باقی مذاہب تو صرف متقی بنانے کا دعوی کرتے ہیں یعنی کہتے ہیں کہ جو شخص ہمارے طریق پر چلے گا۔
وہ متقی ہو جائے گا لیکن اسلام صرف متقی بنانے کا دعویٰ نہیں کرتا بلکہ متقی سے اوپر لے جاتا ہے۔
وہ صرف انسان کو وہی کام نہیں بتاتا جو اس کے ذمہ ہیں بلکہ جب وہ اسلام کے احکام پر عمل کر کے
اپنی طرف سے تمام کوششیں کر چکتا ہے تو پھر اس کو اسلام اوپر لے جاتا ہے یعنی اللہ کی طرف سے
بھی اس کی طرف توجہ ہوتی ہے اور محبت اور کوشش صرف ایک طرف سے نہیں رہتی بلکہ
دونوں طرف سے اس کا ظہور ہونے لگتا ہے ۔
اسی طرح ایک جگہ فرماتا ہے۔ وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُولَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ
عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِيِّنَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّلِحِينَ وَحَسُنَ أُولَئِكَ رَفِيقًا - ذَلِكَ الْفَضْلُ مِنَ
اللهِ وَكَفَى بِاللهِ عَلِيمًا - ۹۳ ، جو لوگ الله اللہ اور اس کے اس رسول رسول یعنی محمد رسول الله اللا کی
کامل فرمانبرداری کریں گے اللہ تعالی ان کو چار مدارج عطا کرے گا جن کو وہ علی قدر مراتب
حاصل کریں گے۔ جو سب سے اعلیٰ درجہ کے فرمانبردار ہوں گے ان کو نبیوں کا درجہ عطا کرے گا
اور جو ان سے کم ہوں گے ان کو صدیقوں کا یعنی مقرب لوگوں کا درجہ دے گا اور جو ان سے کم
ہونگے ان کو شہداء یعنی ان لوگوں کا کہ جنگی آنکھوں سے حجاب تو اٹھ گیا ہے مگر وہ اس مقام پر
نہیں پہنچے کہ اخص دوستوں میں سے کہلا سکیں اور جو ان سے بھی کم ہو نگے ان کو نیکیوں کا یعنی وہ
اپنے اعمال کو تو درست کر رہے ہیں مگر ابھی ان پر خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی کھڑکی نہیں کھولی
گئی ۔ پھر فرمایا کہ یہ لوگ بطور مصاحبت کے اچھے ہیں ۔ اگر انسان انکی صحبت حاصل کرے تو وہ بھی
اصلاح پا سکتا ہے یہ مدارج جن کا اللہ تعالیٰ کی طرف سے وعدہ دیا گیا ہے خاص فضل کے طور پر ہیں اور
اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو خوب جانتا ہے یعنی اللہ تعالیٰ اس امر سے آگاہ ہے کہ اس کی پیدا کی ہوئی
غیر محدود ترقی کی خواہش انسان کے اندر موجود ہے اور محبوب سے ملنے کی تڑپ ان کے اندر
دویعت کی گئی ہے پس اس خواہش کو پورا کرنا اللہ تعالی کے لئے ضروری تھا۔ چنانچہ اس نے اپنے
فضل کا سامان مہیا کر دیا ہے اب جو بندہ چاہے اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
ایک اور جگہ پر فرماتا ہے۔ إِنَّ الَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَاءَنَا وَرَضُوا بِالْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَالْمَانَوا
انوار العلوم جلد ۸
۱۷۲
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
بِهَا وَالَّذِينَ هُمْ عَنْ أَيْتِنَا غَفِلُونَ - أُولَئِكَ مَا وَهُمُ النَّارُ بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ - ، ضرور وہ لوگ
کہ انہیں ہم سے ملنے کی خواہش نہیں ہے اور مادی اسباب اور مادی ترقیات پر راضی ہو گئے ہیں
اور اسی پر مطمئن ہیں دنیا مل جائے تو سمجھتے ہیں کہ جو کچھ ہمیں ملنا تھا مل چکا اب ہمیں کسی اور چیز کی
حاجت نہیں اور وہ لوگ جو ہمارے نشانات کو دیکھ کر بھی جو ہم اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئے
دکھاتے ہیں غفلت میں ہی پڑے رہتے ہیں یہ لوگ وہ ہیں کہ چونکہ حقیقی آرام کے سرچشمہ سے
خود دور ہوئے ہیں ان کو کبھی بچی راحت نہیں ملے گی بلکہ اپنے اعمال کے نتیجہ میں روحانی طور پر
تکلیف ہی پاتے رہیں گے ۔
۹۵
ایک اور مقام پر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتَنِ ٩٥ جو لوگ اپنے
رب کے درجہ کو سمجھ لیتے ہیں اور اس کے مطابق عمل کرتے ہیں ان کو دو جنتیں دی جاتی ہیں یعنی
ایک اس دنیا میں اور ایک مرنے کے بعد ۔ اور ایک دو دوسرے مقام پر جنت کے اعلیٰ انعامات میں
سے یہ انعام بیان فرماتا ہے وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَاضِرَةً إِلى رَبِّهَا نَاظِرَةٌ ، بعض چہرے یعنی وہ
لوگ جو جنت میں داخل ہوں گے بہت خوش ہوں گے کیونکہ وہ اپنے رب کی طرف دیکھ رہے
ہوں گے اس جہان میں جنت مل جانے کے یہ معنے ہیں کہ اس جہان میں ان کو خدا تعالیٰ کا دیدار
اور رؤیت نصیب ہو جائے گی اور اپنی روحانی آنکھوں سے اس کی صفات کا عرفان حاصل کر لیں
گے اور ان کو اپنے نفس کے اندر جاری پائیں گے ۔
ایک جگہ فرماتا ہے فَاذْكُرُونِي أَذْكُرُكُمْ وَاشْكُرُونِي وَلَا تَكْفُرُونِ ۹۷ یعنی تم مجھے یاد
کرو تو میں تم کو لقاء کے مقام پر ترقی دوں گا اور میرا شکر کرو اور میری نعمتوں کا کفران نہ کرو۔ یعنی
جب دنیا کے آرام کے لئے میں نے اس قدر سامان بہم پہنچائے تو اس اصل خواہش کو جس کے
لئے انسان کو پیدا کیا گیا ہے کیوں پورا نہیں کروں گا۔
اب یہ سوال ہوتا ہے کہ اس لقاء اور رؤیت کی اسلام کیفیت کیا بتاتا ہے ؟ تو اس کا جواب یہ
ہے کہ ایسی لطیف چیز کی کیفیت بتائی تو طاقت انسانی سے بالا ہے ۔ وہ کیفیت تو صرف دل کے سمجھنے
سے تعلق رکھتی ہے جو شخص اس کیفیت کو حاصل کرتا ہے وہی اس کو سمجھ سکتا ہے دوسرے شخص
کو اس کا سمجھانا آسان کام نہیں ہے کیونکہ وہ نئی کیفیت ہے اور لوگ انہی کیفیات کو سمجھ سکتے ہیں
جو ان پر طاری ہو چکی ہوں۔ مثلاً جس نے میٹھا کھایا ہے اس کو تو ہم یہ بتا سکتے ہیں کہ میٹھے کا لطف کیا
ہے۔ جب ہم یہ کہیں گے کہ فلاں چیز میں بہت میٹھا تھا فوراً اس شخص کے ذہن میں وہ کیفیت جو
انوار العلوم جلد ۸
۱۷۳
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
اس پر میٹھے کے کھانے سے طاری ہوتی ہے آجائے گی لیکن وہ شخص جس نے کبھی میٹھا نہیں چکھا
اسے میٹھے کی کیفیت سمجھانی نا ممکن ہے سوائے اس کے کہ اسے اشاروں میں سمجھایا جائے مگر پھر
بھی وہ اس حالت کو اچھی طرح نہیں سمجھے گاہاں بعض اثرات جو میٹھے کے دوسری چیزوں پر پڑتے
ہیں جیسے لُزُوجَتْ اور رطوبت وغیرہ ان کے ذریعہ سے ہم اسکو یہ سمجھا سکیں گے کہ میٹھا
نمکین وغیرہ سے علیحدہ قسم کا مزہ رکھتا ہے۔ اور اصل سمجھانے کا طریق یہی ہو گا کہ اس کے منہ میں
ایک ڈلی میٹھے کی رکھ دی جائے اور کہا جائے کہ یہ میٹھا ہے ۔ اسی طرح لقاء اللہ کی کیفیت بھی لفظوں
میں نہیں سمجھائی جاسکتی ہاں چونکہ یہ مضمون انسان کے ایمان سے تعلق رکھتا ہے اور اس پر
انسان کی تمام روحانی ترقیات کا مدار ہے اس کے آثار اللہ تعالیٰ نے ایسے پیدا کر دیئے ہیں کہ جن
کے ذریعہ سے یہ بات خوب روشن ہو جاتی ہے کہ ایک زندہ خدا کی رؤیت اور اس سے تعلق
فلاں شخص کو حاصل ہو گیا ہے بعینہ اسی طرح جس طرح کہ ایک دھات کی بنی ہوئی مشین کو جب
بجلی سے جو ڑ دیا جاتا ہے تو اس کے اندر ایک طاقت پیدا ہو جاتی ہے کہ دیکھنے والے سمجھ جاتے ہیں
کہ اب اس کا تعلق کسی بڑی طاقت کی چیز سے قائم ہو گیا ہے۔ قدیم سے اسی طرح لقاء اللہ کے
آثار ظاہر ہوتے چلے آئے ہیں اور اب بھی اسی طرح ہوتے ہیں ۔ نوح ابراہیم موسیٰ مسیح اور
محمد صَلَواتُ اللهِ عَلَيْهِمْ اور باقی تمام نبیوں کے تعلق باللہ کا حال خد اتعالیٰ کی صفات کی جلوہ گری
سے ہی ظاہر ہو اور نہ جو تعلق ان کو خدا تعالیٰ سے تھا اس کی کیفیت نہ ان کے زمانہ میں کوئی سمجھ
سکانہ اب سمجھ سکتا ہے۔
اصل بات یہ ہے کہ چونکہ اللہ تعالیٰ کی ذات وراء الوراء ہے اس کا تعلق اور اس کی
رؤیت ہوتی ہی صفات کے انعکاس سے ہے چنانچہ رسول کریم اللہ فرماتے ہیں۔
تَخَلَّقَوْا بِاخْلَاقِ اللَّهِ ۹۸ یعنی تم خدا سے ملنا چاہتے ہو تو خدا تعا اتعالیٰ کی صفات صفات اپنے اندر
جذب کرو اور اپنے اخلاق صفات الہیہ کے مطابق بناؤ ۔
یاد رکھنا چاہئے کہ ان وجودوں سے تعلق جو وراء الوراء ہوں عرفان کے ذریعہ سے ہی
ہو سکتا ہے اور عرفان جیسا کہ قرآن کریم نے اس کی تفصیل بیان فرمائی ہے تین قسم کا ہوتا ہے ۔
اول علم الیقین یعنی کسی چیز کا پتہ صرف اس کے آثار سے ظاہر ہو خود نہ دیکھی ہو۔ اور دوسرا
درجہ عرفان کا عین الیقین ہے کہ اس چیز کو خود بھی دیکھ لے صرف آثار تک بس نہ رہے لیکن
ابھی اس کی حقیقت سے پوری طرح واقف نہ ہو ۔ تیسرا درجہ عرفان کا یہ ہے کہ اس کی حقیقت
انوار العلوم جلد ۸
۱۷۴
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
سے اس حد تک واقف ہو جائے جس حد تک کہ اس کے ابنائے جنس کے لئے اس کی حقیقت سے
آگاہ ہونا ممکن ہے اور اس کے اثرات کو اپنی ذات پر پڑتا ہوا مشاہدہ کرے ۔
ان تینوں علموں کی مثال ایسی ہے جیسے کوئی شخص مثلاً دور سے دھواں دیکھے تو اسے یقین
ہو جائے گا کہ وہاں آگ جل رہی ہے مگر پھر بھی اسے کامل یقین نہ ہو گا کہ بعض دفعہ آنکھ دھوکا
کھاتی ہے اور گرد و غبار کو دھواں سمجھ لیتی ہے لیکن اگر وہ قریب ہو جائے اور آگ کو شعلے مارتا
ہوا اپنی آنکھوں سے دیکھ لے تو اس کا یقین آگے بڑھ جائے گا مگر پھر بھی خود اس کے نفس کو آگ
دیکھنے سے آگ کی پوری کیفیت نہ معلوم ہو گی ۔ مگر وہ اگر اس کے اند رہاتھ ڈال کر دیکھے اور اس
کے جلانے کی کیفیت کو ملاحظہ کرے تو پھر اس کا یقین اپنے کمال کو پہنچ جائے گا گو ان تینوں قسم کے
یقینوں کے پھر اور بھی مدارج ہیں لیکن بڑی تقسیم یہی ہے اور ان مدارج کے حصول کی
خواہش طبیعت میں رکھی گئی ہے چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ بچے جب ذرا ہوش سنبھالتے ہیں تو ضرور
ایک دفعہ آگ کے شعلے میں ہاتھ ڈال کر دیکھنا چاہتے ہیں کہ اس کا اثر کیا ہے اور میں سمجھتا ہوں
کہ ایک بچہ بھی شاید دنیا میں ایسا نہ ہو گا جس نے کبھی نہ کبھی اس خواہش میں اپنا ہاتھ نہ جلایا ہو ۔
مذکورہ بالا تینوں مدارج عرفان عرفان کو کو اسلام اسلام پیر پیش کرتا وتا ہے ہے کہ پہلا درجہ عرفانِ الہی کا یہ ہے کہ ا انسان
اس کی صفات کے متعلق لوگوں سے سنتا ہے کہ وہ اس طرح ظاہر ہوا کرتی تھیں مثلاً پہلے بزرگوں
کے واقعات کو پڑھتا ہے کہ ان کے ساتھ خدا تعالیٰ کا اس طرح کا معاملہ تھا تو اس کے دل میں ایک
حد تک یقین پیدا ہوتا ہے کہ فی الواقع کوئی بات ضرور ہے۔ لیکن یہ یقین ایک عارضی جوش پیدا
کر سکتا ہے زیادہ نہیں کیونکہ جب وہ خود اس کوچے کی طرف قدم اٹھاتا ہے اور اس شخص کی
طرح جو دور سے دھواں دیکھ کر آگ کی تلاش میں چل پڑتا ہے لیکن جس قدر دور چلتا جائے
دھواں ہی دھواں اسے نظر آتا ہے آگ کا پتہ کچھ نہیں ملتا آخر مایوس ہو کر بیٹھ جاتا ہے اور خیال
کر لیتا ہے کہ یہ دھواں میری آنکھوں کا دھوکا ہے شاید کہ کوئی بادل کا ٹکڑا ہو یا کچھ اور اسی طرح
وہ شخص جو ان پرانے قصوں کے حاصل ہوئے ہوئے علم سے تسلی پاکر خود کوشش کرنے لگتا ہے
آخر مایوس ہو جاتا ہے صرف وہی لوگ ان قصوں سے تسلی پاتے ہیں جو خود کچھ حاصل کرنے کی
کوشش نہیں کرتے اور اس وجہ سے ان کے یقین کے باطل ہونے کا ان کو موقع ہی نہیں ملتا مگر یہ
حالت ہرگز قابل رشک نہیں ۔
اسلام صرف پہلے ہی درجہ تک انسان کے عرفان کو محدود نہیں کرتا بلکہ جیسا کہ بتایا گیا ہے وہ