پہلا درجہ یعنی دعا کی قبولیت کا
انوارالعلوم (جلد 8)
انوا را اعلوم جلد ۸
۱۷۵
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
تینوں قسم کے عرفان کا دروازہ ہمیشہ کے لئے کھلا رکھتا ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ جب بھی کوئی
خدا تعالیٰ کی طرف سے اسلام کے بتائے ہوئے قواعد کے مطابق قدم بڑھاتا ہے وہ اپنی کوشش
کے مطابق عرفان پالیتا ہے اور کوئی عرفان کا مقام نہیں جو خدا تعالیٰ نے اپنے بندوں کے لئے اب
بند کر دیا ہو حالانکہ وہ پہلے لوگوں کے لئے کھلا تھا۔
میں بتا چکا ہوں کہ اصل عرفان تو وہ کیفیت خالص ہے جو انسان کے قلب میں پیدا ہوتی ہے
اور وہ روحانی بینائی کی جدت ہے جس سے وہ خدا تعالیٰ کی صفات کو ایک نئے رنگ میں دیکھتا ہے
اور وہ احساسات کی تیزی ہے جن سے ان انسان اپنے آپ کو خداتعالیٰ کی صفات میں لپٹا ہوا پاتا ہے ۔
مگر جس طرح ہر ایک چیز کے کچھ آثار ہوتے ہیں خدا تعالیٰ کے لقاء کے بھی کچھ آثار ہیں جن کے
ذریعہ سے بندہ اس کے تعلق کو محسوس کرتا ہے اور دوسرے لوگ بھی اس کے تعلق کو محسوس
کرتے ہیں کیونکہ یہ ظاہر بات ہے کہ جب کوئی چیز کسی دوسری چیز کے قریب ہوتی ہے تو اگر وہ
دوسری چیز اپنے اندر کوئی خاص خصوصیت رکھتی ہے تو اس کا اثر اس پر بھی پڑتا ہے مثلاً آگ کے
پاس بیٹھ کر انسان کو گرمی محسوس ہوتی ہے برف کے پاس بیٹھے تو اس کی سردی کا اثر اس پر پڑنے
لگتا ہے خوشبودار چیز سے چھوئے تو اس کے کپڑوں میں سے بھی خوشبو آنے لگتی ہے یا بولنے والی
ہستی سے قریب ہو جائے تو اس کی آواز کی پیدا کی ہوئی لہریں اس کے کان کے پردوں سے بھی
ٹکرانے لگتی ہیں اور یہ اس بولنے والے کے علم سے حصہ لینے لگتا ہے۔ پس ضروری ہے کہ اگر
کوئی شخص خدا تعالیٰ کا لقاء حاصل کرے تو کچھ آثار اس کی ذات میں ایسے پائے جائیں جو اس پر
دال ہوں کہ اسے فی الواقع خدا تعالیٰ کا قرب حاصل ہوا ہے ورنہ اگر منہ کے دعوی سے کچھ
زیادہ نہ ہو تو ایک مکار فریبی اور راستباز خدا پرست کے دعوؤں میں کیا فرق رہے، اور
لوگ لقاء کے مقام والے کو دیکھ کر کیا فائدہ حاصل کریں ۔ اسلام نے تین مدارج لقاء
دوسرے
کے بتائے ہیں جن کے آثار سے ان کی کیفیت معلوم ہو جاتی ہے ۔
وہ ایک طرف تو لقاء ہیں اور دوسری طرف خدا تعالیٰ پر یقین بڑھانے کا ایک ذریعہ (۱) پہلا
درجہ دعا کی قبولیت کا ہے۔ (۲) دوسرا درجہ کلام الہی کا ہے (۳) تیسرا درجہ صفات الہیہ کے
بندے کو اپنی آغوش میں ڈھانپ لینے کا ہے ۔
اسلام کا یہ دعوی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو اپنی پہلا درجہ یعنی دعا کی قبولیت کا ذات کا ذات کا یقین دلانے کے لئے اور اپنے وجود کا علم دینے کے
انوار العلوم جلد ۸
۱۷۶
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
لئے اور اپنی طرف کھینچنے کے لئے دعا کا دروازہ کھولا ہے۔ یعنی خدا تعالیٰ سے اگر کوئی انسان دعا کرتا
ہے تو خدا تعالیٰ اسے قبول کرتا ہے بشرطیکہ دعا اس طریق پر ہو اور اس حد تک ہو جس حد تک کہ
دعا ہونی چاہئے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اَمَّنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّو
وَيَجْعَلُكُمْ خُلَفَاءَ الْأَرْضِ وَإِلَهَ مَعَ اللَّهِ قَلِيلًا مَّا تَذَكَّرُونَ - شہ وہ کون ہے جو مضطر کی دعا سنتا ہے
جب وہ اسے پکارتا ہے اور اس دعا کو قبول کر کے اس پکارنے والے کی تکلیف کو دور کرتا ہے اور
جو ظالم ہو اس کے ظلم کو دور کر کے اس مظلوم فریادی کو اس کی جگہ پر قائم کر دیتا ہے۔ کیا اس
خدا کی طاقت کا کوئی اور بھی ہے ؟ مگر تم لوگ نصیحت نہیں حاصل کرتے ۔
اس درجہ کو اللہ تعالیٰ نے سب کے لئے کھلا چھوڑا ہے یعنی خواہ کسی مذہب کا آدمی ہو اس کی
دعاؤں کو جب وہ سخت گھبراہٹ میں کی جائیں سنتا ہے اور اس طرح اس امر کا موقع دیتا ہے کہ وہ
خدا تعالی کی زندگی اور اس کے تعلق کو محسوس کریں اور شک و شبہ کی حالت سے نکلیں۔ اور اس
میں کیا شک ہے کہ انسان کو خدا تعالیٰ کی طرف متوجہ کرنے کے لئے کچھ نہ کچھ عرفان ہر حالت کے
لوگوں کو ملنا چاہئے کیونکہ انسان توجہ بھی تبھی کرتا ہے جب اس کے دل میں کسی چیز کی اہمیت پیدا
ہو جاتی ہے ۔
یہ مقام جیسا کہ میں نے بتایا ہے سب مذاہب کے لوگوں کے لئے کھلا ہے ۔ ہر مذہب کے لوگ
خدا سے دعا کر کے دیکھ سکتے ہیں وہ اس کا فائدہ محسوس کریں گے اور ان کو معلوم ہو گا کہ بہت سی
مشکلات جن سے وہ پہلے تکلیف پاتے تھے دعا کے ذریعہ سے حل ہو جائیں گی۔ مگر یہ درجہ عرفان کا
بہت ہی ناقص درجہ ہے کیونکہ ہر وقت یہ شبہ انسان کے دل میں پیدا ہو سکتا ہے کہ شاید جو کام دعا
کے بعد ہو گیا ہے اس نے یوں بھی ہو ہی جانا تھا اور شاید جو مصیبت رک گئی اس نے یوں بھی رک
جانا تھا کیونکہ بسا اوقات ہم دیکھتے ہیں کہ اتفاقات ایسے پیدا ہو جاتے ہیں کہ ہوتا ہوا کام رک جاتا
ہے اور مشکل کام ہو جاتا ہے اور اس کے لئے دعا بھی کوئی نہیں کی گئی ہوتی بلکہ بعض اوقات وہ
شخص جس سے یہ معاملہ گذرا ہوتا ہے دعا کا قائل ہی نہیں ہوتا۔
علاوہ ازیں اس درجہ میں ایک یہ بھی نقص ہوتا ہے کہ یہ بعض طبعی قوانین سے مشابہ ہے
یعنی مسمریزم اور ہیپناٹزم اور ان دونوں طبعی قوانین کے ذریعہ ہم دیکھتے ہیں کہ کئی بیماریاں دور
ہو جاتی ہیں اور کئی تکالیف رفع ہو جاتی ہیں ۔ پس شبہ پڑتا ہے کہ شاید دعا اسی قسم کی کوئی چیز ہو
خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی مدد نہ آتی ہو بلکہ صرف اجتماع توجہ کے سبب سے بعض نتائج پیدا