اسلام کی تعلیم تمدن کے متعلق

انوارالعلوم (جلد 8)

انوار العلوم جلد ۸
۲۶۸
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
کرتا ہے پاک اور نفع رساں چیزوں کو اور حرام قرار دیتا ہے ان چیزوں کو جو بے فائدہ ہیں۔ یعنی
اس کی شریعت بطور چٹی اور سزا کے نہیں بلکہ ہر اک حکم اپنے اندر کوئی نفع یا ازالہ ضرر رکھتا ہے
اور ان پر سے وہ بوجھ جن کو یہ اُتار ہی نہ سکتے تھے اگر اُتارتے تو سزا ملتی اتارتا ہے یعنی رسوم جو
کہ بوجھ بھی ہوتے ہیں مگر باوجود اس کے انسان ان کو اتار نہیں سکتا کیونکہ جانتا ہے کہ قوم
ناراض ہو جائے گی اور رہنا بھی مشکل ہو جائے گا۔ پھر فرماتا ہے کہ اور یہ رسول وہ طوق اتارتا
ہے جو انہوں نے پہنے ہوئے تھے یعنی ان عادات کو دور کرتا ہے جو بطور رسم کے تو نہ تھیں لوگ تو
ان کے ترک کرنے پر سزا نہیں دیتے تھے مگر یہ خود ان کو اتارنے کی طاقت نہیں رکھتے تھے چنانچہ
دیکھ لو رسول کریم اللہ نے کس طرح ایک ایسی قوم میں سے جو شراب کی ایسی عادی تھی کہ
آدھی رات کو اٹھ کر شراب پینا شروع کرتی تھی اور عشاء کے وقت تک شراب پیتی ہی جاتی تھی
ایک حکم سے شراب کو مٹا دیا اور اس طرح مٹایا کہ پھر شراب نے بطور قومی شربت کے قدم نہ
رکھا۔ اب اس وقت سائنس نے اس کی مضرتوں کو بہت ہی واضح کر دیا ہے اور عام طور پر ڈاکٹر
اس کے مخالف ہوتے جاتے ہیں مگر پھر بھی بعض حکومتیں باوجود سخت کوشش کے اس کا رواج
اچھی طرح نہیں مٹا سکیں۔
خلاصہ یہ کہ رسم اور عادات بھی گناہ کا مرتکب بنادیتی ہیں۔ ایک شرابی کو شراب ایک
افیونی کو افیون، ایک کو کین استعمال کرنے والے کو کو کین نہ ملے تو وہ بیسیوں جرم کرنے پر آمادہ
ہو جاتا ہے جن پر وہ دوسری کسی صورت میں بھی آمادہ نہ ہوتا۔
اوپر جو راستے گناہ کے بیان کئے گئے ہیں وہ بطور مثال کے ہیں مگر پھر بھی مضمون سمجھانے کے
لئے کافی ہیں اس لئے چونکہ اخلاق کی تعلیم کے تمام ضروری پہلوؤں پر اجمالاً بحث ہو چکی ہے۔
اب اسلام کی اس تعلیم کے بیان کرنے کی طرف توجہ کرتا ہوں جو اس نے تمدن کے متعلق دی
ہے۔
اسلام کی تعلیم تمدن کے متعلق
تمدن کے قوانین سے میں یہ سمجھتا ہوں کہ وہ قوانین مراد ہیں جن کے ذریعہ سے ان بنیادوں

انوار العلوم جلد ۸
۲۶۹
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
کو قائم کیا جائے جو سوسائٹی کے بنانے کے لئے ضروری ہیں اور پھر وہ حقوق مراد ہیں جو بنی نوع
انسان کو ایسے امور میں حاصل ہیں جن میں ان کے فوائد متحد ہیں اور اسی طرح وہ فرائض جو
بنی نوع انسان کی مشترک ترقی کے لئے افراد کے ذمہ لگائے گئے ہوں۔
میں جب غور کرتا ہوں تو میرے نزدیک تمدن اخلاق کے ہی ایک حصہ کو جامۂ عمل پہنانے کا
نام ہے۔ اخلاق اور تمدن میں در حقیقت یہی فرق ہے کہ علم اخلاق تو افراد کی پاکیزگی سے بحث
کرتا ہے اور علم تمدن قومی پاکیزگی سے بحث کرتا ہے گویا اخلاق کا وہ نقطہ جو فرد سے وابستہ ہے ہم
اسے اخلاق سے موسوم کرتے ہیں اور اخلاق کا وہ نقطہ جو مجموع افراد سے تعلق رکھتا ہے ہے : ہم اسے
تمدن کہہ لیتے ہیں۔ جب ہم اخلاق کا ذکر کرتے ہیں تو ہم گویا یہ بحث کرتے ہیں کہ انسان کو اپنے
نفس کو پاک بنانے کے لئے کیا اعمال کرنے چاہئیں ؟ اور جب ہم تمدن کا ذکر کرتے ہیں تو گویا ہم یہ
بحث کرتے ہیں کہ مختلف افراد آپس میں محبت سے رہنے اور بحیثیت قومی ترقی کرنے کے لئے کس
طرح معاملہ کریں؟ پس صرف فرق یہ ہو گا کہ اول الذکر موقع پر ہم صداقت کی حقیقت پر بحث
کریں گے اور مثانی الذکر موقع پر ہم اس صداقت کو مختلف افراد کے متعلق استعمال کرنے کے
طریق پر بحث کریں گے۔
اس مفہوم کو بیان کر دینے کے بعد جو میں تمدن کا سمجھتا ہوں میں اسلام کی تعلیم تمدن کے
متعلق بیان کرتا ہوں۔
سب سے پہلے تو میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ قرآن کریم نے علاوہ مختلف جگہ پر تمدن کے احکام
بیان کرنے کے تمدن کے متعلق ایک مکمل سورۃ اتاری ہے جو مختصر مگر تمدن کی اقسام کے بیان کرنے
اور اس کی اصلاح کی طرف توجہ دلانے پر مشتمل ہے اور یہ عجیب بات ہے کہ قرآن کریم کی سب
سے آخری سورۃ یہی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ قرآن کریم کے نزدیک آخری ترقی انسان کی
جسمانی ضروریات کے متعلق تمدن میں درستی ہی ہے۔ اس سورۃ میں قرآن کریم میں تمدن کو اللہ
تعالی کی تین صفات کے ماتحت تین قسموں میں تقسیم کیا ہے سب سے پہلی قسم تمدن کی اہلی تعلقات
بیان کی ہے جو خداتعالیٰ کی صفت ربوبیت کے ماتحت ہے ۔ اس میں خاندان اور قوم کے تعلقات
پر بحث اور ان کے آپس کے فرائض کو بیان کیا جاتا ہے۔ اہلی تعلقات میں وہ رشتہ داریاں بھی
شامل ہیں جو نسبی یا صری تعلقات کے سبب سے ہوتی ہیں اور وہ برادرانہ تعلقات بھی شامل ہیں
جو بوجہ ایک ملک اور ایک علاقہ میں رہنے کے پیدا ہو جاتے ہیں۔

انوار العلوم جلد ۸
۲۷۰
احمدیت یعنی حقیقی اسلام ۔
دوسری قسم تمدن کی بادشاہت اور ملکیت کے تعلقات کا بیان ہے یہ قسم بادشاہ اور رعایا اور
مالک اور نوکر کے تعلقات پر بحث کرتی ہے اور یہ صفت خدا تعالیٰ کی صفت مالکیت کے ماتحت
ہے۔
تیسری قسم تمدن کی یہ بیان کی ہے کہ ایک ملک کا دوسرے ملک سے اور ایک مذہب کا
دوسرے مذہب سے کیا تعلق ہو اور کن قواعد پر انکی بنیاد ہو ؟ یہ قسم اللہ تعالیٰ کی صفت الوہیت
کے ماتحت ہے۔
ز
صفت ربوبیت خاندان اور برادری کے تعلقات پر روشنی ڈالتی ہے صفت مالکیت
بادشاہت اور ملکیت پر روشنی ڈالتی ہے اور صفت الوہیت تمام بنی نوع انسان کے تعلقات اور
مذہبی تعلقات پر روشنی ڈالتی ہے۔
اب میں تینوں اقسام کے متعلق اسلام کے الگ الگ احکام بیان کرتا ہوں۔ پہلا تعلق بقائے
نسل کے قانون کو مد نظر رکھتے ہوئے میاں بیوی کا معلوم ہوتا ہے اس تعلق کی درستی پر خاندان کی
اصلاح کا بہت کچھ دار و مدار ہے اور خاندانی تعلقات پر قومی تعلقات کا دارومدار ہے اور اس
طرح یہ سلسلہ وسیع ہوتا چلا جائے گا۔ اسلام میاں بیوی کے تعلق پر پہلی بحث تو یہ کرتا ہے کہ اس
تعلق کی بناء اخلاق پر ہونی چاہئے نہ کہ ظاہری حسن و شکل پر یا مال و دولت پر ۔ قرآن کریم میں اللہ
تعالٰی فرماتا ہے نکاح سے پہلے تقویٰ کا خیال کر لو اور آئندہ جس قسم کی اولاد اس تعلق کے نتیجہ میں
پیدا ہو گی اس پر غور کر لو۔ رسول کریم اللہ فرماتے ہیں تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ لَا رُبَعٍ لِمَالِهَا
وَلِحَسَبِهَا وَجَمَالِهَا وَلِدِينِهَا فَاظْفُرْ بِذَاتِ الدِّينِ تَرِبَتْ يَدَاكَ ١٩٢ کوئی شخص تو
حسب کی خاطر نکاح کرتا ہے کوئی نسب کی خاطر کوئی خوبصورتی کی خاطر کوئی مال کی خاطر اے
مسلمان ! خدا تجھے سمجھ دے تو دیندار اور نیک عورت سے شادی لیجیو۔
کیسی پاکیزہ تعلیم ہے اگر شادی کرتے وقت اس امر کو مد نظر نہ رکھا جائے کہ عورت یا مرد کا
دماغ اور طبعی میلان اور ذہانت کیسے ہیں تو اول تو باہمی تعلقات ہی ٹھیک نہیں رہیں گے جس سے
تمدن خراب ہو گا۔ دوسرے اولاد کبھی اچھی نہ پیدا ہو گی کیونکہ یہ دیکھا گیا ہے کہ ماں باپ کی
ذہانت اور ان کے افکار کا اثر اولاد پر ضرور پڑتا ہے۔ ہوشیار ماں باپ کے لڑکے ہو شیار پیدا
ہوتے ہیں اور بیوقوف ماں باپ کے بچے بیوقوف پیدا ہوتے ہیں چنانچہ
یو جنکس (EUGENICS - علم اصلاح نوع انسانی کے علم نے تو اب اس مضمون پر بہت کچھ

انوار العلوم جلد ۸
۲۷۱
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
روشنی ڈالدی ہے اور گو میرے نزدیک اس علم کے ماہرین استنباط نتائج میں حد سے بہت ہی بڑھ
گئے ہیں لیکن پھر بھی اس حد تک ان کی بات درست ہے اور اسلام ان کی تائید کرتا ہے کہ ماں
باپ کی دماغی قابلیتوں اور ان کے خیالات کا اثر ایک حد تک اولاد پر ضرور پڑتا ہے پس اس وجہ
سے خاوند اور بیوی کا انتخاب ایک نہایت ہی اہم مسئلہ ہے۔
پس شریعت اسلام نے پہلی بنیاد تو تمدن کی یہ رکھی کہ نکاح میں عقل اور فہم اور ذکا کو
خوبصورتی اور مال اور خاندان پر ترجیح دیدی ۔ میرا یہ مطلب نہیں کہ اسلام حسب نسب یا مال یا
خوبصورتی کو بالکل ہی نظر انداز کرتا ہے بلکہ میرا یہ مطلب ہے کہ اسلام ان کو اصل مقصود قرار
نہیں دیتا۔ اگر کوئی عورت مرد دیانتداری سے محض ذہانت اور اخلاق اور دین کی وجہ سے آپس
میں ایک دوسرے سے تعلق پیدا کرنا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی خوبصورتی اور مال اور حسب و نسب
بھی مل جاتا ہے تو یہ بہت اچھی بات ہے مگر یہ امور مقصود نہیں ہونے چائیں۔ نے چائیں۔ اگر شادیاں اس
اصل پر ہونے لگیں تو ملک کی اخلاقی حالت کی درستی کے علاوہ آئندہ نسلیں نہایت ہی اعلیٰ درجہ
کی پیدا ہوں۔
ا
اس غرض کو پورا کرنے کے لئے اسلام نے یہ حکم بھی دیا ہے کہ علاوہ اس کے کہ میاں بیوی
آپس میں ایک دوسرے کی نسبت تسلی کرلیں عورت کے رشتہ دار بھی تسلی کرلیں کہ واقع میں
مرد ایسے اخلاق کا ہے کہ اس سے رشتہ کرنا عورت کے لئے بھی اور آئندہ نسل کے لئے بھی مفید
ہو گا اور نکاح کے لئے یہ شرط لگائی ہے کہ مرد کی پسند ہو عورت کی منظوری ہو اور عورت کے
باپ یا بھائی جو خاندان کا بڑا مرد ہو اس کی منظوری ہو اور اگر کوئی مرد خاندان میں نہ ہو تو حاکم شہر
اس امر کی تسلی کرے کہ کسی عورت کو کوئی شخص دھوکا دے کر تو شادی نہیں کرنے لگا۔ عورت
اور مرد میں اس وجہ سے فرق رکھا گیا ہے کہ مرد طبعاً ایسے امور میں حیا کم کرتا ہے اور خود دریافت
کر لیتا ہے اور عورت شرم کرتی ہے اور اس کے احساسات تیز ہوتے ہیں جن کی وجہ سے وہ جلد
دھو کا میں آجاتی ہے۔ پس اس کے لئے اس کے خاندان کے بڑے مرد کی تحقیق اور منظوری یا
ایسے کسی آدمی کی عدم موجودگی میں حاکم شہر کی منظوری ضروری رکھی ہے ۔ اگر اس حکم پر عمل کیا
جائے تو وہ بہت سے دھوکے اور فریب جو شریف الطبع اعتماد کرنے والی عورتوں سے کئے جاتے
ہیں یک دم دور ہو جائیں۔ چونکہ اسلام میں پردہ کا حکم ہے اس لئے نکاح کے ابتدائی امور طے
ہو جانے اور دیگر امور میں تسلی ہو جانے پر مرد اور عورت کو آپس میں ایک دوسرے کو کھلے طور

انوار العلوم جلد ۸
۲۷۲
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
پر دیکھنے کی اجازت دی ہے تاکہ اگر شکل میں کوئی ایسا نقص ہو جو بعد میں محبت کے پیدا ہونے میں
روک ہو تو اس کا علم مرد و عورت کو ہو جائے۔
شادی کے ساتھ ہی شریعت اسلام نے عورت کے لئے علیحدہ جائداد نداد کا کا انتظام کیا ہے اور اس
کو شادی کا ایک ضروری جزو قرار دیا ہے اسے اسلامی اصطلاح میں مہر کہتے ہیں۔ اس کی غرض یہ
ہے کہ عورت کی ایک علیحدہ جائداد بھی رہے تاکہ وہ اپنی شخصیت کو قائم رکھ سکے اور اپنے طور پر
صدقہ دے سکے یا صلہ رحمی کر سکے ۔ گویا مر کے ذریعہ سے پہلے دن سے ہی مرد سے یہ اقرار کرالیا
جاتا ہے کہ عورت اس امر کی حقدار ہے کہ اپنی الگ جائداد بنائے اور خاوند کو اس کے مال پر
کوئی تصرف نہیں ہو گا۔ پھر عورت کا یہ حق مقرر کیا ہے کہ خاوند عورت کو بلا کسی کھلی کھلی بدی
کے سزا نہیں دے سکتا۔ اگر سزا دینی ہو تو اس کے لئے پہلے ضروری ہو گا کہ محلہ کے چار واقف
مردوں کو گواہ بنا کر ان سے شہادت لے کہ عورت واقعہ میں خلاف اخلاق افعال کی مرتکب ہوئی
ہے۔ اس صورت میں بے شک سزا دے سکتا ہے۔ مگر وہ سزا تدریجی ہو گی چنانچہ فرمایا والتي
تَخَافُونَ نُشُوزَهُنَّ فَعِظُوهُنَّ وَاهْجُرُوهُنَّ فِي الْمَضَاجِعِ وَاضْرِبُوهُنَّ فَإِنْ أَطَعْنَكُمُ
فَلَا تَبْغُوا عَلَيْهِنَّ سَبِيلاً إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيًّا كَبِيرًا وَإِنْ خِفْتُمْ شِقَاقَ بَيْنِهِمَا
فَابْعَثُوا حَكَمَا مِنْ أَهْلِهِ وَحَكَمًا مِّنْ أَهْلِهَا إِنْ يُرِيدَا إِصْلَاحًا يُوَفِّقِ اللَّهُ بَيْنَهُمَا إِنَّ
اللهَ كَانَ عَلِيمًا خَبِيرًا (۱۹۳، پہلے وعظ ۔ اگر وہ اس سے متاثر نہ ہو تو کچھ عرصہ کے لئے اس
ندہ دوسرے کمرے میں سونا۔ اگر اس کا اثر بھی عورت پر نہ ہے عورت پر نہ ہو تو گواہوں کی گواہی کے بعد
سے علیحدہ دو
بدنی سزا کا دینا ۔ جس کے لئے شرط ہے کہ ہڈی پر چوٹ نہ لگے اور نہ اس مار کا نشان پڑے۔
اور یہ بھی شرط ہے کہ یہ سزا صرف فحش کی وجہ سے دیجاتی ہے نہ کہ گھر کے کام وغیرہ کے
نقص کی وجہ سے ۔ قطع تعلق کی صورت میں حکم ہے کہ وہ چار ماہ سے زیادہ کا نہیں ہو سکتا۔ اگر
چار ماہ سے زیادہ کوئی خاوند اپنی بیوی سے الگ رہے تو اسے قانون مجبور کرے گا کہ عورت کے
حقوق ادا کرے اور خرچ کی ادائیگی سے تو وہ ایک دن کے لئے بھی انکار نہیں کر سکتا۔ مرد پر
فرض ہے کہ عورت کے کھانے پینے ، پہننے اور مکان کی ضروریات مہیا کرے خواہ عورت مالدار
اور مرد غریب ہی کیوں نہ ہو ۔ اسی طرح مرد کو حکم ہے کہ عورت سے محبت اور پیار کا معاملہ کرنے
نہ حکومت اور سختی کا بلکہ قرآن کریم نے فرمایا کہ عورتوں سے صلح ہو یا جنگ دونوں صورتوں میں
۱۹۴
احسان کا ہی معاملہ کرو۔ رسول کریم ﷺ نے فرمایا اِسْتَوْصُوا بِالنِّسَاءِ خَيْرًا (١٩٣

انوارالعلوم جلد ۸
۲۷۳
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
عورتوں سے نیک معاملہ کرنے کے متعلق میری نصیحت کو یاد رکھو ۔ اس طرح فرمایا لَا يَفْرَى
مُؤْمِنٌ مُؤْمِنَةً إِنْ كَرِهَ مِنْهَا خُلُقًا رَضِيَ مِنْهَا أَخَرَ ١٩٥۔ خاوند اپنی بیوی سے نفرت نہ
کرے اس وجہ سے کہ اس میں کوئی عیب ہے کیونکہ اگر اس میں کوئی عیب ہے تو کوئی خوبی بھی
ہے۔ اسی طرح آپ نے فرمایا عورت کا کا حق اس کے خاوند پر یہ ہے کہ وہ جیسا پر یہ ہے کہ وہ جیسا کپڑا خود اپنے ویسا
اسے پہنائے اور جیسا کھانا خود کھائے ویسا اسے کھلائے اور یہ کہ اسے گالی نہ دے اور اس سے
الگ جا کر نہ رہے ۱۹ ۔ پھر فرمایا کہ کسی مرد کے ۔ مرد کے لئے جائز نہیں کہ دن ، که دن رات عبادت یا دوسرے
کاموں میں مشغول رہے اور اپنی بیوی کے حقوق کو نظر انداز کر دے۔ اس کا فرض ہے کہ وہ
اپنے وقت میں سے ایک حصہ اپنی بیوی کے لئے بھی فارغ کرے ۔ ۱۹۷۔
اسی طرح فرمایا کہ خِيَارُكُمْ خِيَارُكُمْ لِنِسَاءِ هِم ۱۹۸ ، تم میں سے اچھے لوگ وہ ہیں وہ ہیں جو
اپنی عورتوں سے اچھا سلوک کرتے ہیں ان کے بالمقابل عورت کو یہ حکم دیا کہ وہ اپنے خاوند کی
فرمانبردار رہے۔ اس کے مال کو ضائع ہونے سے بچائے ۔ ۱۹۹، اس کی عزت کی حفاظت کرے
اس کی اولاد کی اچھی طرح پرورش کرے۔
اگر عورت مرد کے تعلقات کسی وقت بگڑ جائیں تو حکم ہے کہ جس قدر ہو سکے صلح کی کوشش
کریں۔ اگر آپس میں صلح نہ ہو سکے اور فساد بڑھتا ہی جائے تو اسلام کہتا ہے کہ ایک حکم مرد کے
عزیزوں یا عزیز نہ ہوں تو دوستوں میں سے ایک عورت کے عزیزوں یا عزیز نہ ہوں تو اس کے خیر
خواہوں میں سے مقرر کیا جائے دونوں مل کرنا اتفاقی کی وجوہ پر غور کریں۔ اگر ان کے نزیک صلح
ممکن ہو تو ان تجاویز کے ذریعہ سے جو ان کے ذہن میں ہوں صلح کرانے کی کوشش کریں اگر ان کے
نزدیک صلح کی کوئی صورت ممکن نہ ہو یا ان کی تجاویز ناکام ہو جائیں تو پھر مرد کو اجازت ہوگی کہ وہ
عورت کو طلاق دے دے یعنی اپنے نکاح کے فتح کرنے کا اعلان کر دے اس اعلان فسخ نکاح کے
لئے بھی شرائط مقرر ہیں مثلاً علی الاعلان ہو۔ اسی طرح پسند کیا گیا ہے کہ ایک ایک ماہ کے بعد تین
دفعہ کرکے ہو تا کہ شاید اس عرصہ میں پھر دل درست ہو جائیں تو صلح کر لیں جس کا دروازہ آخری
اعلان تک کھلا رکھا گیا ہے ۔
اگر عورت کو خاوند سے شکایت ہو اور وہ الگ ہونا چاہے تو جس طرح ان کے نکاح کے وقت
اس کے سب سے قریبی مرد رشتہ دار یا حاکم کی وساطت ضروری رکھی گئی تھی اس موقع پر بھی یہ
شرط مقرر کی گئی ہے کہ وہ حاکم وقت کی وساطت سے خاوند سے علیحدہ ہو ۔ اگر حاکم دیکھے کہ اس کا

انوار العلوم جلد ۸
۲۷۴
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
دعوی حق بجانب ہے تو محکماً خاوند سے اس کو الگ کر دے۔
جدائی کے متعلق یہ احکام ہیں کہ اگر خاوند نے کوئی جائداد عورت کو دی ہوئی ہے تو اگر
طلاق اس کی طرف سے ہے تو وہ اپنے دیئے ہوئے مال کو بیوی سے واپس نہیں لے سکتا اور اگر
حکم طلاق کا فیصلہ کریں اور ان کے نزدیک قصور عورت کا ہو تو وہ اس سے ایک حصہ مال کا خاوند کو
واپس دلا سکتے ہیں اور اگر عورت خود الگ ہونا چاہے تو قاضی اس سے ایسی کوئی جائداد جو خاوند
نے اس کو دی تھی اور وہ اب تک موجود ہے خاوند کو واپس دلا دے گا۔ طلاق کی صورت میں
جب تک مدت طلاق نہ گزر جائے خرچ اور مکان خاوند کے ذمہ ہو گا۔
عورت کے حقوق کو محفوظ کرنے کے لئے یہ بھی شرط لگادی کہ اس کے رشتہ دار نکاح سے
پہلے کوئی رقم نکاح کی شرط میں نہیں لے سکتے تا ایسا نہ ہو کہ عورتوں کے نکاح کے متعلق جو ان کو
منظوری کا حق دیا گیا ہے وہ اس کو نا جائز طور پر استعمال کریں۔
چونکہ کئی مجبوریاں ایسی پیش آجاتی ہیں جیسے بقائے نسل یا بقائے صحت یا ضروریات سیاسی
وغیرہ جن میں ایک سے زیادہ شادیوں کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے اسلام نے ایک سے زیادہ
شادیوں کی بھی اجازت دی ہے مگر شرط یہ ہے کہ بیویوں میں انصاف قائم رکھا جائے ۔ لباس میں،
خوراک میں جیب خرچ میں تعلقات وسلوک میں بیویوں سے بالکل یکساں برتاؤ ہو ۔ باری باری
ایک ایک عورت کے پاس خاوند رہے اور اگر ایسا نہ کرے تو رسول کریم اللہ فرماتے ہیں کہ
اس کا حال ایسا ہی ہو گا کہ گویا وہ آدھے دھڑ کے ساتھ اٹھا ہے ۔ ۔
کثرت ازدواج پر عام طور پر اعتراض کیا جاتا ہے اور اسی طرح طلاق پر لیکن عجیب بات ہے
کہ مغرب طلاق کی وجہ سے خدا کے مقدسوں کو پانچ چھ سو سال گالیاں دینے کے بعد اس بات کا
قائل ہو رہا ہے کہ طلاق کی بھی کوئی صورت ضرور ہونی چاہئے کیونکہ اس کے بغیر ملک کا تمدن
برباد ہو رہا ہے۔ کاش کہ وہ پہلے ہی سوچتا اور خدا کے برگزیدوں پر اعتراض کا خنجر نہ چلاتا اور کم
سے کم بد کلامی نہ اختیار کرتا تا آج کی شرمندگی کا دن اسے میسر نہ آتا مگر افسوس ہے کہ یورپ
اب بھی اسلام کے قانون کو جس میں سب پہلوؤں کو مد نظر رکھا گیا ہے ایک طرف طلاق کو جس
قدر ہو سکے روکا گیا ہے اور دوسری طرف آخری علاج کے طور پر اس کی اجازت بھی دی گئی ہے
اختیار نہیں کرنا چاہتا اور خدا کی بات کو چھوڑ کر خود نئے قوانین بنانا چاہتا ہے جس کا نتیجہ ابھی سے
خراب نکلنا شروع ہو گیا ہے اور طلاق کی حد سے بڑھی ہوئی آزادی سے نکاح کا وہ تقدس جو اہلی

انوار العلوم جلد ۸
۲۷۵
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
زندگی کی روح رواں ہے برباد ہو رہا ہے اور خطرہ ہے کہ تھوڑے ہی عرصہ میں یہ بنیاد کھو کھلی
ہو کر اوپر کی عمارت کو بھی صدمہ پہنچادے۔
اب رہا کثرت ازدواج کا مسئلہ اس کی طرف ابھی تک مغرب نے سنجیدگی سے توجہ نہیں کی
لیکن آخر اس کو ایسا کرنا پڑے گا کیونکہ قدرت کے قوانین کا مقابلہ دیر تک نہیں کیا جا سکتا۔ لوگ
کہتے ہیں کہ یہ ایک عیاشی کا ذریعہ ہے لیکن اگر اسلام کے احکام پر غور کیا جائے تو ہر ایک شخص
سمجھ سکتا ہے کہ یہ عیاشی نہیں بلکہ قربانی ہے اور قربانی بھی عظیم الشان قربانی ۔ عیاشی کسے کہتے
ہیں ؟ اس کو کہ انسان اپنے دل کی خواہش کو پورا کرے مگر اسلامی احکام کے ماتحت ایک سے زیادہ
شادیوں میں دل کی خواہش کس طرح پوری ہو سکتی ہے ؟ اسلام حکم دیتا ہے کہ ایک بیوی خواہ
کتنی بھی پیاری ہو اس کے ساتھ ظاہری معاملہ میں فرق نہ کرو۔ تمہارا دل اسے خواہ اچھا لباس
پہنانے کو چاہتا ہو مگر تم اس کو وہ لباس نہیں پہنا سکتے جب تک کہ دوسری کو بھی ویسا ہی لباس نہ
پہناؤ۔ تمہارا دل خواہ اسے عمدہ کھانا کھلانے یا اس کے پاس نو کر رکھ دینے کو چاہتا ہے مگر اسلام کہتا
ہے کہ تم ہرگز ایسا نہیں کر سکتے جب تک کہ ایسا ہی سلوک دوسری بیوی سے نہ کرو۔ تمہارا دل
خواہ ایک بیوی کے گھر کتنا ہی رہنے کو چاہتا ہو مگر اسلام کہتا ہے کہ تم ہرگز ایسا نہیں کر سکتے جب
تک اسی قدر تم دوسری بیوی کے پاس نہ رہو یعنی برابر کی باری مقرر کرو۔ پھر تمہارا دل ایک
بیوی سے خواہ کس قدر ہی اختلاط کو چاہتا ہو۔ اسلام کہتا ہے بے شک تم اپنے دل کی خواہش کو
پورا کرو مگر اسی طرح تمہیں اپنی دوسری بیوی کے پاس جاکر بیٹھنا ہو گا۔ غرض سوائے دل کے
تعلق کے جو کسی کو معلوم نہیں ہو سکتا سلوک ، معاملہ ، امداد خیر خواہی کسی امر میں فرق کرنے کی
اجازت نہیں ہے کیا یہ زندگی عیاشی کی کہلا سکتی ہے یا یہ قوم اور ملک کے لئے یا ان فوائد کے لئے
جن کے لئے دوسری شادی کی جاتی ہے ایک قربانی ہے اور قربانی بھی کتنی بڑی قربانی؟
کیسا دکھ اور صدمہ ہوتا ہے یہ دیکھ کر کہ جو لوگ اسلامی احکام سے ایک ذرہ بھر بھی واقفیت
نہیں رکھتے وہ صرف یہ سن کر کہ رسول کریم اللہ نے ایک سے زیادہ شادیاں کی تھیں یہ
اعتراض کر بیٹھے ہیں کہ آپ کے اخلاق نَعُوذُ بِاللهِ بعد میں آکر خراب ہو گئے تھے۔ حالانکہ
واقعہ یہ ہے کہ آپ نے ملک اور قوم کی بہتری کے لئے شادیاں کیں اور آپ کے انصاف کا حال
پڑھ کر انسان کے بدن کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ چنا چنانچه تاریخ اس پر شاہد ہے کہ آپ کو
عدل کا اس قدر خیال تھا کہ آپ مرض کے شدید بخار کی حالت میں دو آدمیوں کے کاندھے پر ہاتھ

انوار العلوم جلد ۸
۲۷۶
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
۲۰۱
رکھ کر جب کہ آپ کے پاؤں زمین پر گھٹتے جاتے تھے ایک بیوی کے گھر سے دوسری بیوی کے گھر
جاتے تھے۔ حتی کہ وفات سے چند دن : دن پہلے آپ کی بیویوں نے درخواست کی کہ آپ کو تکلیف
ہوتی ہے آپ ایک ہی گھر میں آرام سے رہیں اور خود ہی انہوں نے عائشہ " نہ کا گھر تجویز کیا۔ ۲۔
بعض ایک سے زیادہ شادیوں کو ظلم قرار دیتے ہیں مگر یہ ظلم نہیں کیونکہ ایسی ضرورتیں پیش
آتی ہیں جب شادی نہ کرنا ظلہ ۔ شادی نہ کرنا ظلم ہو جاتا ہے ۔ ایک عورت جو پاگل ہو جائے کوڑ ڑھی ہو جائے یا
اس کی اولاد نہ ہو اس وقت اس کا خاوند کیا کرے ؟ اگر وہ دوسری شادی نہیں کرے گا اور کسی
بدکاری وغیرہ میں مبتلاء ہو گا تو یہ اس کا اپنی جان اور سوسائٹی پر ظلم ہو گا اور اگر وہ کوڑھی ہے تو
اپنی جان پر ظلم ہو گا اگر اولاد نہیں ہوئی تو قوم پر ظلم ہو گا اور اگر وہ پہلی عورت کو جدا کر دے تو یہ
حد درجہ کی بے حیائی اور بے وفائی ہوگی کہ جب تک وہ تندرست رہی یہ اس کے ساتھ رہا اور
جب وہ اس کی کی مدد مدد ک کی سب اوقات سے زیادہ محتاج تھی اس نے چھوڑ دیا۔ غرض بہت سے موا مواقع
ایسے پیش آتے ہیں کہ دوسری شادی جائز ہی نہیں کہ یہ بہت کمزور لفظ ہے بلکہ ضروری نہیں بلکہ
ایک قومی فرض ہو جاتا ہے۔
میاں بیوی کے تعلقات کے بعد اولاد پیدا ہوتی ہے جو تمدن کی گویا دوسری اینٹ ہیں اولاد
کے متعلق اسلام نے یہ حکم دیا کہ انکی عمدگی سے پرورش کی جائے ۔ والدین پر ان کا پالنا اور ان کی
ضروریات کو پورا کرنا فرض ہے ان کو خرچ کی تنگی کی وجہ سے مار دینا جیسا کہ وحشی قبائل میں
رواج تھا بصورت لڑکیوں کے بوجہ تکبر کے مار دینا جیسا کہ کئی جنگی قوموں میں دستور تھا منع
ہے۔ اولاد کی پیدائش کے متعلق حکم دیا کہ خاوند اگر چاہے کہ اس کے اولاد نہ ہو تو اس کے لئے
عورت سے اجازت لینا ضروری ہو گا بغیر عورت کی اجازت کے اولاد کو روکا نہیں جا سکتا۔ ۲۰۲ ۔
پھر فرمایا کہ بچوں کو علم اور اخلاق سکھائے جائیں اور بچپن سے انکی تربیت کی جائے تاکہ وہ
بڑے ہو کر مفید بن سکیں۔ اولاد کے درمیان بھی یکساں سلوک کرنے کا حکم دیا۔ بچپن میں انکی
خواہشات اور ضروریات کے مطابق سلوک تو خیر اوربات ہے مگر جب وہ بڑے ہو جائیں تو حکم دیا۔
کہ جو تحفہ دے وہ سب کو دے ورنہ کسی کو نہ دے۔ او کو نہ دے۔ اولاد کو تربیت کی خاطر اگر مارنا پڑے تو حکم
دیا کہ منہ پر نہ مارے کہ تمام آلات حواس اس میں جمع ہیں اور ان کے نقصان سے بچہ کی آئندہ
زندگی پر اثر پڑتا ہے۔
لڑکیوں کی تربیت کے متعلق خاص حکم ہے۔ رسول کریم اللہ نے فرمایا جس کے گھر میں

انوا را اعلوم جلد ۸
۲۷۷
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
لڑکی پیدا ہو اور وہ اس کی اچھی طرح تربیت کرے تو اس کا یہ کام اس کو آگ سے بچانے والا
ہوگا۔ ۲۰۳ یعنی لڑکیوں کی اچھی طرح تربیت کرنی اور اُن سے حسن سلوک کے سبب سے اللہ
تعالٰی اس سے اچھا معاملہ کرے گا۔
اسی طرح آپ نے فرمایا جس شخص کے ہاں لڑکے ہوں یا لڑکیاں ہوں یا اس کے ذمے
بھائیوں یا بہنوں کی پرورش ہو اور وہ ان کو علم سکھائے اور اچھی طرح ان کی ضروریاتِ زندگی کا
انتظام کرے تو اللہ تعالیٰ اس کے بدلہ میں اس شخص کو جنت دے گا ۲۰۴۔ یعنی وہ اس کام کے
ذریعہ سے اللہ تعالی کے مزید فضل کو جذب کرے گا نہ یہ کہ خواہ وہ اور کوئی بدی کرے اس کا اثر
اس کی روحانیت پر کوئی نہ ہو گا۔ اسی طرح فرمایا جس کے گھر لڑکی ہو اور وہ نہ اسے قتل کرے نہ
اسے ذلیل کر کے رکھے نہ لڑکوں کو اس پر فضیلت دے تو خدا تعالیٰ اسے جنت دے گا۔
اولاد کی صحت کا خیال رکھنے کا خاص حکم دیا ہے رسول کریم اللہ فرماتے ہیں اے لوگو !
اپنے بچوں کو مخفی طور پر قتل نہ کرو ۲۰۵، کیونکہ مرد کا عورت سے د کا عورت سے ایام رضاعت میں ملنا جو الی ملنا جوانی میں
جاکر بچے کے قومی کو نقصان و ن دیتا ہے یعنی ان دنوں میں اس کا اثر خاص طور پر ظاہر ہوتا ہے۔ اس
ارشاد سے ایک عام قانون بچہ کی صحت کے خیال کا نکلتا ہے کیونکہ اس غرض کے لئے اگر شہوات
طبعیہ کو روکنا پسند کیا گیا ہے تو دوسری قربانیاں تو اس سے ادنی ہی ہیں۔
اہلی زندگی میں ایک سوال ورثہ کا ہے اس میں اسلام نے ایسی مکمل تعلیم دی ہے کہ تمام غیر
متعصب لوگ خواہ کسی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں اس کی خوبی اور اس کی حکمت کو تسلیم کرتے
ہیں۔ اول تو اسلام نے ورثہ کے معاملہ میں عورتوں کو بھی حصہ دار مقرر کیا ہے دوسرے والدین
کو حصہ دار مقرر کیا ہے سوم خاوند اور بیوی کو حصہ کو حصہ دار مقرر کیا ہے اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ
یہ رشتہ دار عقلاً ضرو ر وارث ہونے چاہئیں۔ علاوہ مذکورہ بالا ہدایتوں کے شریعت اسلام حکم دیتی
ہے کہ وارثوں کو ان کے ورثہ سے محروم نہ کیا جائے۔ پس کوئی شخص اپنے مال ہے وارثوں کو
محروم نہیں کر سکتا ہاں مرنے والے کو یہ حق دیا ہے کہ اپنے مال میں سے ایک ثکث وصیت
کر دے اس سے زیادہ مال وصیت کرنے کا کسی کو حق نہیں کیونکہ اس سے وارثوں کی حق تلفی
ہوتی ہے۔ مگر ساتھ ہی یہ حکم ہے کہ وصیت وارث کے حق میں نہیں کی جاسکتی وارثوں کو وہی
حصہ ملے گا جو ان کے لئے مقرر ہو چکا ہے ۔ غیر وارث کو حصہ دیا جا سکتا ہے ۔
عورت کا حصہ مرد سے اکثر حالتوں میں نصف رکھا ہے جن میں برابر رکھا ہے وہاں خاص

انوا را اعلوم جلد ۸
۲۷۸
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
حکمتوں کے ماتحت کیا گیا ہے بعض لوگ اس فرق میں بے انصافی دیکھتے ہیں حالانکہ عورتوں کے
حقوق اب تک بھی محفوظ نہیں ہیں صرف اسلام ہی ہے جس نے عورتوں کو پورے حق دلائے
ہیں۔ اس فرق کی وجہ یہ ہے کہ اسلام نے ماں پر خرچ کی کوئی ذمہ داری نہیں رکھی تمام
اخراجات مرد پر رکھے ہیں۔ اس وجہ سے مرد کی مالی ذمہ داری بہ نسبت عورت کے بہت زیادہ
ہوتی ہے پس وہ زیادہ حصہ کا مستحق تھا۔ بچوں کی پرورش بیوی کی پرورش مرد کے ذمہ ہے عورت
اگر نکاح کرے گی تو اس کا اور اس کی اولاد کا خرچ اس کے خاوند کے ذمہ ہو گا۔ اگر نہ کرے گی
جسے اسلام پسند نہیں کرتا تو وہ اکیلی جان ہو گی مگر مرد اگر نکاح کرے گا اور اس کا اسلام اسے حکم
دیتا ہے تو اسے اپنی بیوی اور بچوں کا خرچ برداشت کرنا ہو گا پس مرد کا عورت سے دو گنا حصہ مرد کی
رعایت کے طور پر یا عورتوں کی ہتک کے طور پر نہیں ہے بلکہ واقعات کو مد نظر رکھ کر یہ حکم دیا گیا
ہے اور عورتوں کو اس میں ہرگز نقصان نہیں بلکہ وہ شاید پھر بھی فائدہ میں رہتی ہیں ۔
اولاد پر والدین کے حقوق اس طرح مقرر فرمائے ہیں کہ وہ اپنے والدین کی عزت کریں ان
کی فرمانبرداری کریں اور جب وہ نا قابل ہو جائیں تو ان کی ضروریات کے کفیل ہوں اور ان کے
احساسات کو صدمہ نہ پہنچنے دیں۔ ان سے تر شروئی سے پیش نہ آویں بلکہ ان کے لئے دعائیں
کریں اور خدا تعالی سے ان کی بہتری کے لئے عرض کرتے رہیں۔
بھائیوں کا بھائیوں پر یہ حق مقرر فرمایا ہے کہ وہ اپنے لاوارث بھائیوں کو پالیں اور اسی طرح
اگر بھائی لاوارث ہوں تو ان کے وارث بنیں۔ دوسرے رشتہ داروں پر بھی میں حق مقرر کیا گیا
ہے کہ اگر بھائی بھی نہ ہوں تو باپ کی طرف کے رشتہ دار وہ نہ ہوں تو ماں کی طرف کے رشتہ دار
پرورش کریں اور ان کے لاوارث مرنے کی صورت میں ان کے وارث ہوں۔
خاندان کے بعد محلہ دار اور ہم وطن لوگوں کے تعلقات ربوبیت میں شامل ہیں۔ ان کے
متعلق اسلام حکم دیتا ہے کہ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا وَبِذِي الْقُرْبَى وَالْيَتَمَى وَالْمَسْكِينِ وَالْجَارِ
ذِي الْقُرْبَى وَالْجَارِ الْجُنُبِ وَالصَّاحِبِ بِالْجَنْبِ وَابْنِ السَّبِيلِ وَمَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ ٢٠٢
اور اپنے والدین سے نیک سلوک کرو اور یتانی سے ا رو اور بتائی سے اور مسکینوں سے اور قریب کے ہمسایہ -
اور دور کے ہمسایہ سے اور شریک فی العمل سے اور مسافر سے اور غلاموں سے ۔
یہ ہے
تمدن کی اساس مختلف لوگوں کے نیک تعلقات ہی ہیں اور خصوصا غرباء کی خبر گیری جو گویا پیچھے
رہے ہوئے بھائی ہیں۔ اسلام نے ان سب لوگوں کے حقوق کو بیان کر کے تعلقات کو نہایت

انوار العلوم جلد ۸
مضبوط بنیاد پر قائم کر دیا ہے۔
۲۷۹
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
یقیم وہ ہیں جن کے ماں باپ نہیں ان کی خبر گیری کی ذمہ داری سوسائٹی پر رکھی کہ مالداروں
کو چاہئے کہ ان کو اپنے بچوں کی طرح پالیں۔ دوسری ذمہ داری یہ رکھی کہ مساکین جو بوجہ مال
نہ ہونے کے کوئی کام نہیں کر سکتے ان کی مدد کریں اور ان کو کام کا موقع دیں اس کے بعد ان
لوگوں کو لیا جو مالدار ہیں ۔ یعنی ہمسائے خواہ قریب کے ہوں خواہ دور کے یعنی گھر کے پاس جن کا
گھر ہو یا شہر کے دور حصوں میں رہنے والے ہوں یا یہ کہ کسی دوسرے ہمسایہ شہر کے باشندے
ہوں ان کی نسبت فرمایا کہ ان سے نیک سلوک کرو تا کہ محبت بڑھے اور تعلقات مضبوط ہوں ۔
پھر فرمایا کہ شریک فی العمل یعنی جو لوگ ساتھ ملازم ہوں یا تجارت یا پیشہ میں شریک ہوں ان
کا بھی خاص حق ہوتا ہے ان کی بھی خاص مدد کرنی چاہئے۔
اگرچہ میں مزدوروں اور پیشہ وروں کی مجالس کا تو قائل نہیں ہوں جو میرے نزدیک صرف
یورپ کے تمدن کا نتیجہ ہیں اگر اسلامی تمدن کے قوانین کی اتباع کی جائے تو بلا ایسی انجمنوں کے
مزدوروں کے حقوق احسن طور پر ادا ہو سکتے ہیں مگر میرے نزدیک ایک قسم کی مؤاسات اور
مشارکت کا اس حکم سے ضرور پتہ ملتا ہے اور اسلام ہمیں حکم دیتا ہے کہ ایک پیشہ یا ایک کام
کرنے والوں کو آپس میں خاص طور پر تعاون اور مدد سے کام لینا چاہئے۔ ۲۰۷
سب سے آخر میں یہ حکم دیا کہ مسافر جو اپنے عزیز رشتہ داروں سے دور ہے اس سے نیک
سلوک بھی تمہارا فرض ہے اس سے یہ مراد نہیں کہ غریب مسافر سے نیک سلوک کریں بلکہ ہر
مسافر کے متعلق حکم ہے خواہ وہ کتنا بھی امیر کیوں نہ ہو۔ تا کہ دو رو نزدیک محبت کا تعلق قائم ہو اور
امن کی بنیاد رکھی جائے۔
ا
بڑوں اور چھوٹوں کے تعلقات کے متعلق اسلام حکم دیتا ہے کہ لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَّمْ يَرْحَمُ
صَغِيرَنَا وَلَمْ يُؤَفِّرْ كَبِيرَنَا ۲۰۸ یعنی جو بڑا ہو کر چھوٹوں پر رحم نہ کرے اور چھوٹا ہو کر بڑوں کا
ادب نہ کرے وہ ہمارے طریق پر نہیں۔ اس حکم سے استاد اور شاگرد اور آتا اور ملازم اور اسی
قسم کے اور سب تعلقات کے متعلق ایک اصولی ہدایت دی گئی ہے۔
عورت اور مرد کے عام تعلقات کے متعلق یہ تعلیم دی ہے کہ مردوں کو عورتوں کے آرام کا
خیال رکھنا چاہئے چنانچہ رسول کریم ال نماز کے بعد تھوڑی دیر بیٹھے رہتے تاکہ پہلے عورتیں
آرام سے گزر جائیں۔ جب وہ گزر جاتیں تو پھر آپ اٹھتے اور دوسرے مرد بھی آپ کے ساتھ

آج 10 میں سے 10 باقی