عام شہریت کے اصول
انوارالعلوم (جلد 8)
انوار العلوم جلد ۸
۲۸۰
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
اٹھتے ۔ ۲۰۹ ۔ سفر میں جب لوگ اونٹوں کو تیز کرتے تو آپ فرماتے کہ شیشوں کا بھی خیال رکھو ۲۱۰
یعنی عورتیں ساتھ ہیں وہ تمہاری طرح تکلیف برداشت نہیں کر سکتیں اس لئے آہستہ چلو تا ان کو
تکلیف نہ ہو۔
خاوندوں کو حکم دیا کہ سفر سے واپس آتے ہوئے گھر میں اچانک داخل نہ ہوں بلکہ دن کے
وقت اور پہلے سے مطلع کر کے آئیں تاکہ عورتیں گھر کی اور بدن کی صفائی کا اہتمام کر لیں ۔ ۲۱۱
عورتوں کے متعلق یہ بھی حکم دیا کہ ان کو ان کے بچوں سے جدا نہ کیا جائے ۲۱۲۔ جس میں
ایک عام قاعدہ بتایا ہے کہ عزیزوں اور رشتہ داروں کو آپس میں جدا نہ کرنا چاہئے بلکہ ان کو آپس
میں ملنے کا موقع دیتے رہنا چاہئے۔
آپس کے تعلقات کو قطع کرنے والے سب امور سے منع فرمایا ہے مثلا یہ کہ کوئی کسی شخص
پر الزام نہ لگائے اور اگر کوئی بدکاری کا الزام لگائے اور اس کو ثابت نہ کر سکے تو اسے سخت سزا
دی جائے۔
اسی طرح حکم دیا کہ نکاح پر نکاح کی درخواست نہ دے ۲۱۳۔ اگر معلوم ہو جائے کہ کوئی
شخص کسی جگہ رشتہ کی تحریک کر رہا ہے تو گو اسے معلوم ہو کہ اگر میں درخواست دوں تو مجھے
کامیابی کی زیادہ امید ہے اس وقت تک خاموش رہے جب تک پہلی درخواست کا فیصلہ نہ
ہو جائے ۔
عام شہریت کے اصول
ایک مسلمان شہری کے جو کام اسلام نے مقرر کئے ہیں اب میں ان میں سے بعض کا ذکر کرتا
ہوں۔ ایک حق اسلام نے یہ مقرر کیا ہے کہ ہر ایک آدمی محنت کر کے کھائے اور ست نہ بیٹھے۔
رسول کریم اللہ نے فرمایا ۔ بہترین رزق وہ ہے جو انسان اپنے ہاتھوں کی کمائی سے مہیا کرے
اور فرمایا کہ داؤد علیہ السلام کی عادت تھی کہ وہ ہاتھ کی محنت سے اپنا رزق پیدا کرتے تھے ۔ ۲۱۴۔
ایک فرض مسلم شہری کا اسلام نے یہ مقرر کیا ہے کہ وہ سوال نہ کرے۔ رسول کریم ا
اس امر کے متعلق خاص طور پر خیال رکھتے تھے اور ہمیشہ سوال سے لوگوں کو منع کرتے رہتے
حدیث میں آتا ہے کہ رسول کریم اللہ ﷺ نے فرمایا سوال صرف تین شخصوں کو جائز
تھے۔ ۲۱۵
انوار العلوم جلد ۸
۲۸۱
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
ہے۔ ایک اس شخص کو جو فقر سے نکلنے کی بہت کوشش کرتا ہے مگر اسے کوئی کام ہی نہیں ملتا یا وہ
بالکل کام کر ہی نہیں سکتا۔ دوسرے وہ شخص جس پر کوئی ایسی چٹی پڑ گئی ہو جو اس کے خیال و گمان
سے باہر تھی پس ایسے شخص کے لئے چندہ جمع کیا جا سکتا ہے اور تیسرے ان لوگوں کے لئے سوال
جائز ہے کہ جن پر کوئی قومی جرمانہ آپڑا ہو ۲۱۲ ۔ یعنی کسی شخص نے کوئی خون وغیرہ کر دیا ہو اور قوم
پر تاوان پڑ گیا ہو تو وہ لوگ سوال کر سکتے ہیں۔
ایک فرض مسلم شہری کا یہ ہے کہ جو شخص اس کے سامنے سے آئے اسے
السَّلَامُ عَلَيْكُمُ کے ۲۔ جس کے معنے یہ ہیں کہ خدا تعالی کی طرف سے تم پر سلامتی ہو گویا
ہر وقت تعلقات فی مابین کی درستی کی کوشش کرتا رہے۔ پھر جو شخص آتا ہوا ملے اور وہ واقف اور
دوست ہو تو مسلم شہری کا فرض یہ ہے کہ اس سے مصافحہ کرے۔
اسی طرح مسلم شہریوں کے یہ فرائض مقرر کئے گئے ہیں کہ جو لوگ اپنے محلہ کے یا دوسرے
واقفوں میں سے بیمار ہوں ان کی عیادت کے لئے جائیں اور ان کی تسلی اور تشفی کریں گھر میں
گھیں تو پہلے اجازت لے لیں۔ پہلے السّلامُ عَلَيْكُمْ کہیں اگر گھر میں کوئی ہو اور جواب دے
کہ اس وقت نہیں مل سکتا تو بلا ملال کے واپس چلے جائیں۔ اگر کوئی نہ ہو تو بھی واپس چلے
جائیں۔ ۲۱۸۔ اگر ان کے سامنے کوئی شخص کوئی ایسی بات کہہ دے جو کسی دوسرے شخص کے
خلاف ہو تو اس کو دبا دیں اور اس شخص تک نہ پہنچائیں جس کو کی گئی ہے ورنہ رسول کریم
فرماتے ہیں کہ یہ سمجھا جائے گا کہ وہ بات اس نے کسی ہے۔ آپ فرماتے ہیں کہ کہنے
والے کی مثال تو ایسی تھی کہ اس نے تیر مارا اور لگا نہیں اور جس نے اس کو وہ پہنچادی جس کے
حق میں کی گئی تھی اس کی مثال ایسی ہے جیسے اس نے تیراٹھا کر اس شخص کے سینے میں
چھو دیا ۔ ۲۱۹
اسی طرح مسلم شہریوں کا یہ فرض ہے کہ جو شخص فوت ہو جائے اس کے جنازے کی تیاری
میں مدد دیں اور قبر تک لے جائیں اور دفنائیں ۲۲۰۔ لیکن سب کے جانے کی ضرورت نہیں اگر
بقدر ضرورت آدمی چلے جائیں تو یہ کافی ہو گا۔ لیکن اگر کوئی بھی نہ جائے تو سب گنہگار ہونگے اس
فرض کی ادائیگی کا مسلمان اس قدر خیال رکھتے تھے کہ صحابہ کے زمانہ کی تاریخ سے معلوم ہوتا
ہے کہ غیر مذاہب کے لوگوں تک کے جنازوں کے ساتھ مسلمان جاتے تھے۔
اسی طرح مسلم شہریوں کا فرض ہے کہ ایسی باتیں جو وقار کے خلاف ہوں اور لوگوں کو
انوار العلوم جلد ۸
۲۸۲
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
تکلیف دینے والی ہوں نہ کریں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مسلمان بازاروں اور گلیوں میں وقار کے
ساتھ چلتے ہیں۔ رسول کریم اللہ نے کسی شخص کو دیکھا کہ ایک جوتی پہنے ہوئے چل رہا ہے تو
آپ نے اسے منع فرمایا اور فرمایا کہ یا آدمی دونوں جو تیاں پہنے یا ایک بھی نہ پہنے۔ ۲۲۱ مسلم
شہریوں کا یہ بھی فرض ہے کہ وہ راستوں یا لوگوں کے جمع ہونے کی جگہوں میں کوئی غلاظت نہ
پھینکیں اور ان کو گندہ نہ کریں رسول کریم ال نے فرمایا ہے کہ اس شخص پر خدا کی ناراضگی
نازل ہوتی ہے جو راستوں میں پاخانہ کرتا ہے یا درختوں کے نیچے جہاں لوگ آکر بیٹھتے ہیں۔ ۲۲۲ ۔
اسی طرح مسلم شہری کا یہ بھی فرض ہے کہ راستوں اور پلک جگہوں کو صاف رکھنے کی
کوشش کرے اور جس قدر مرد ان کے صاف کرنے میں دے سکتا ہے دے۔ چنانچہ رسول کریم
فرماتے ہیں جو شخص راستہ میں سے لوگوں کو ایذاء دینے والی چیزیں ہٹاتا ہے اس پر خدا کا فضل
نازل ہوتا ہے۔ ۲۲۳
مسلم شہری کا ایک یہ بھی فرض ہے کہ اگر وہ چیزیں فروخت کرے تو ضرر رساں چیزوں کو
فروخت نہ کرے۔ مثلا سڑی ہوئی یا موسم کے لحاظ سے بیماریاں پیدا کرنے والی چیزوں کو اس کے
لئے یہ کہنا کافی نہیں کہ لوگ جان کر اور سوچ سمجھ کر ان چیزوں کو لیتے ہیں بلکہ اس کا فرض ہے کہ
وہ خود لوگوں کی صحت کا خیال رکھے اور ایسی چیزوں کو فروخت ہی نہ کرے ۔
مسلم شہری کا یہ بھی فرض ہے کہ وہ پبلک جگہوں پر بلند آواز سے لڑے اور جھگڑے نہیں اور
لوگوں کے امن اور آرام میں خلل نہ ڈالے اور اس کا یہ بھی فرض ہے کہ ایسی جگہیں کہ جن کو
لوگ استعمال کرتے ہیں ان کو گندہ نہ کرے ۔ مثلاً کھڑے پانی میں پیشاب نہ کرے یا اور کوئی
ظت ان میں نہ پھینکے اور اس کا یہ بھی فرض ہے کہ گندہ کا ہے کہ گندہ کلام منہ پر نہ لائے اور نہ : پبلک جگہوں
پر کوئی ایسا فعل کرے جو لوگوں کو ایذاء دیتا ہو۔ مثلاً ننگا نہ پھرے یا اور ایسی ہی کوئی حرکت نہ
غلاظت
کرے۔
پھر اسلام ہمیں یہ بھی سکھاتا ہے کہ ایک مسلم شہری کا یہ بھی فرض ہے کہ وہ لوگوں کو اچھی
باتیں سکھاتا رہے اور بد باتوں سے روکتا رہے مگر نرمی اور محبت سے سکھائے تا لوگ جوش میں
آکر حق سے اور بھی دور نہ ہو جائیں اور مسلم شہری کا یہ بھی فرض ہے کہ وہ لوگوں کو علم سکھائے
اور جو کچھ اُسے معلوم ہو اُسے چھپائے نہیں بلکہ لوگوں تک اس کا فائدہ عام کرے۔ کیونکہ
رسول کریم ا نے فرمایا ہے کہ جو شخص کسی علم کو چھپاتا ہے اور باوجو د لوگوں کے پوچھنے کے
انوار العلوم جلد ۸
۲۸۳
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
ظاہر نہیں کرتا اس کے منہ میں قیامت کے دن آگ کی لگام ہو گی ۲۲۴۔ اس حکم کا یہ مطلب نہیں
کہ جو ایجادیں وغیرہ لوگ کریں ان کو لوگوں پر ظاہر کر دیں اور خود فائدہ نہ اٹھائیں بلکہ مطلب یہ
ہے کہ علم کو دنیا سے ضائع نہ ہونے دیں اور اس کو چھپائیں نہیں ورنہ فائدہ اٹھانا جائز اور
درست ہے اور پیٹنٹ یا رجسٹری کے رواج سے تو علوم کی حفاظت کا ایک دروازہ کھل ہی گیا
ہے۔
مسلم شہری کا یہ بھی فرض ہے کہ وہ بہاد ربنے لیکن ظالم نہ ہو ۔ وہ نہ کمزوروں پر نہ عورتوں پر
نہ بچوں پر نہ اور کسی پر ظلم کرے بلکہ وہ جانوروں تک پر ظلم نہ کرے چنانچہ لکھا ہے کہ عبد اللہ جو
حضرت عمر " خلیفہ ثانی کے لڑکے تھے انہوں نے ایک دفعہ چند نوجوانوں کو دیکھا کہ زندہ جانوروں
پر نشانہ پکار ہے رہے ہیں۔ جب ان لوگوں نے آپ کو دیکھا تو بھاگ گئے آپ نے فرمایا خدا ان پر
ناراض ہوا جنہوں نے یہ کام کیا۔ میں نے رسول کریم سے سنا ہے آپ نے فرمایا خدا اس پر
ناراض ہوا جس نے کسی جاندار چیز کو نشانہ بنایا یعنی باندھ کر ۲۲۵ ، یا پر وغیرہ توڑ کر۔ ورنہ یوں
شکار اسلام میں منع نہیں۔
اسلام کا یہ حکم کیسا لطیف ہے جس کی تیرہ سو سال سے تعلیم دی جاتی رہی ہے جو ابھی بعض
متمدن ممالک کے ذہنوں میں داخل نہیں ہوئی کیونکہ تھوڑا ہی عرصہ ہوا بعض مغربی ممالک میں
زندہ کبوتروں پر نشانے پکانے کی ایک لہر چلی تھی اور بعض جگہ اسے جبراً روکنا پڑا تھا۔
اسی طرح لکھا ہے کہ رسول کریم ال نے ایک گدھے کو دیکھا کہ اس کے منہ پر داغ دیا
ہوا تھا آپ نے اسے نہایت نا پسند فرمایا اور فرمایا کہ منہ پر جانور کو زیادہ تکلیف ہوتی ہے آئندہ
داغ ران پر دیا جائے ۲۲۶، اور آپ اللہ کے حکم سے ہی ران پر داغ دینے کا رواج چلا۔ اسی
طرح آپ نے دیکھا کہ کسی نے قمری کے بچوں کو پکڑ لیا ۔ آپ نے فرمایا کہ اس طرح اسے بچوں
کی وجہ سے تکلیف نہ دو۔ فوراً بچے اُڑا دو اور آپ نے فرمایا کہ جانوروں پر رحم کرنے اور
بھوک میں کھلانے اور پیاس میں پلانے پر بھی خدا تعالی رحم کرتا ہے ۔ ۲۲۷
پھر مسلم شہری کا یہ بھی فرض ہے کہ وہ دوسرے لوگوں کی جانوں کو خطرے میں نہ ڈالے
چنانچہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ جس علاقہ میں کوئی دبائی بیماری ہو وہاں کے لوگ دوسرے
شہروں میں نہ جائیں اور دوسرے لوگ اس علاقہ میں نہ آئیں ۔ ۲۲۸ کیا ہی لطیف حکم ہے جسے
آج قرنطینہ کے نام سے ایک نئی ایجاد قرار دیا جا رہا ہے۔ حالانکہ اس حکم کی ابتداء اسلام سے
انوار العلوم جلد ۸
۲۸۴
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
شروع ہوتی ہے۔ اگر اس حکم پر لوگ عمل کریں تو نہ قرنطینہ کے قیام کی ضرورت رہتی نہ
سرکاری نگرانیوں کی۔ خود بخود ہی وبائیں دب سکتی ہیں۔
مسلم شہری کا یہ بھی فرض ہے کہ جس وقت وہ اپنے ہمسایہ کو مصیبت میں اور مشکل میں دیکھے
اور اس کے پاس مال ہو تو وہ اپنے مال سے اسے بقدر ضرورت قرض دے اور اس وقت جبکہ وہ
مصیبت میں مبتلاء ہے اس سے یہ حساب نہ کرنے بیٹھے کہ تو مجھے اس کے بدلہ میں کیا دے گا کیونکہ
اس کے اخلاق وسیع اور اس کا حوصلہ بلند ہونا چاہئے۔ اسے تکلیف اور دکھ کے اوقات میں
لوگوں کا مددگار ہونا چاہئے اور اپنے بھائیوں کی مدد سے اپنا فرض سمجھنا چاہئے۔ اسے محنت سے
اپنی روزی کمانی چاہئے نہ کہ صرف روپیہ قرض دے کر اور لوگوں کو ان کی تکلیف کے وقت
اپنے قبضہ میں لا کر یا اسراف کی عادت پیدا کر کے۔
مسلم شہری کا ایک یہ بھی فرض ہے کہ وہ قومی اور ملکی فرائض کے لئے قربانی کرنے کے لئے
تیار رہے اور اپنی ذمہ داری کی ادائیگی میں کوتاہی نہ کرے۔ کیونکہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا
ہے کہ مَنْ قُتِلَ دُونَ مَا لِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ ۲۲۹ ، جو شخص اپنے مال کی حفاظت کے لئے مارا
جاتا ہے وہ خدا کے حضور میں مقبول ہے اور قرآن اور قرآن کریم فرماتا ہے کہ تم لوگ کیوں لڑنے سے انکار
کرتے ہو حالانکہ تمہارے بھائی اور بہنیں دوسرے لوگوں کے ظلم کے نیچے دبے
ہوئے ہیں۔ ۲۳۰
مسلم شہری کا یہ بھی فرض ہے کہ وہ کسی کو ہلاک ہوتا دیکھے تو اس کو بچائے اور اگر وہ ایسانہ
کرے تو کہا گیا ہے کہ اس پر سخت عذاب اور خدا تعالیٰ کی ناراضگی نازل ہوگی۔ رسول کریم
نے فرمایا کہ جو شخص کسی کو قتل ہوتا ہوا دیکھتا ہے اور خاموش کھڑا رہتا ہے اور اس کے
بچانے کے لئے کوشش نہیں کرتا وہ خدا کی لعنت کے نیچے ہے۔ * ۲۳۰ پس ڈوبتوں کو بچانا
آگوں کو بجھانا، زلزلوں کانوں کے پھٹنے مکانوں کے گرنے ، ریلوں کے ٹکرانے اور بجلیوں
کے گرنے کے وقت لوگوں کی مدد کرنی اور ہر ایک مصیبت میں جس میں اس کی مدد لوگوں کی جان
بچا سکتی ہے ان کی جان کو بچانا ایک مسلم کا فرض ہے ورنہ وہ خدا کے حضور میں جوابدہ ہو گا اور وہ
خدا کے فضل کو کبھی حاصل نہیں کرے گا۔
اسی طرح ایک مسلم شہری کا فرض ہے کہ وہ اپنے بھائی کی طرف ہنسی کے ساتھ بھی ہتھیار کا
منہ نہ کرے۔ یہ حکم رسول کریم ا نے لوہے کے ہتھیاروں کے متعلق دیا ہے ۲۳۱۔ پس