لین دین کے معاملات
انوارالعلوم (جلد 8)
انوار العلوم جلد ۸
۲۸۶
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
قیمتی ہے یعنی والدین کی محبت اس سے محروم ہوتے ہیں۔ جب وہ بالغ ہو جائیں تو اس وقت سے
حکومت ان کی عقل اور تجربہ کا خیال رکھنا شروع کرے اور اگر ان میں اپنے مال کی حفاظت کی
صلاحیت دیکھے اور جس وقت دیکھے ان کے مال ان کے سپرد کر دے لیکن اگر ان کی عقل میں فتور
معلوم ہو یا عقل میں اس قدر کمزوری معلوم ہو کہ وہ اپنے اموال کی حفاظت ہی نہیں کر سکتے تو ان
کو ان کی جائداد نہ دی جائے بلکہ وہ برابر زیر نگرانی رہے اور اس میں سے ان کے کھانے کپڑے
وغیرہ کے ضروری اخراجات ادا کئے جایا کریں۔
تمدنی معاملات میں سے ایک اہم شاخ آپس کے لین دین کے
لین دین کے معاملات ت تعلقات تعلقات بھی ہیں کیونکہ ہمیشہ انسان پر ایسے وقت آتے رہتے ہیں کہ
وہ ان اوقات میں دوسروں سے مدد لینے کا محتاج ہوتا ہے لیکن چونکہ اس کی یہ حالت عارضی ہوتی
ہے وہ اس مدد کو واپس بھی کرنا چاہتا ہے اس حالت کا علاج اسلام نے قرض یا رہن بتایا ہے۔ یعنی
چاہئے کہ جو شخص امداد کا محتاج ہو اس کو مالدار لوگ حسب ضرورت اور قابلیت ادائیگی قرض
دیں خواہ کوئی چیز رکھ کریا یو نہی ۔ اس کے لئے اسلام نے یہ حکم دیتے ہیں کہ قرض کے معاملہ کو
تحریر میں لایا جائے اور یہ امر اختیاری نہیں بلکہ اسلام نے اس کو فرض مقرر کیا ہے کیونکہ تمدن کی
خرابی میں بہت کچھ دخل قرضوں کے جھگڑوں کا بھی ہوتا ہے۔ اور فرمایا کہ اگر قرض لینے والا
ان پڑھ ہے تو وہ دوسرے سے لکھوائے اور اس تحریر پر کم سے کم دو گواہوں کی گواہی ثبت ہو
اور یہ بھی ضروری ہے کہ قرض کی ادائیگی کے لئے وقت مقرر کیا جائے کیونکہ یہ دیکھا گیا ہے کہ
بعض دفعہ اس وجہ سے فساد پڑ جاتا ہے کہ قرض دینے والا سمجھتا ہے کہ تھوڑے ہی دنوں میں
روپے واپس مل جائیں گے اور لینے والا خیال کرتا ہے کہ میں جلدی روپیہ مہیا نہیں کر سکتا۔ پھر
فرمایا کہ قرض لینے والے کو چاہئے کہ وقت پر قرض ادا کر دے لیکن اگر ان واقعات کے ذریعہ
سے جو اس کے اختیار میں نہ تھے وہ قرض ادا کرنے پر قادر نہیں تو پھر قرض دینے والے کو چاہئے
کہ میعاد کو بڑھادے اور اس پر سہولت کا زمانہ آنے تک وصولی کو پیچھے ڈال دے۔ لیکن اگر
قرض وصول کرنے والے کو خود بھی سخت ضرورت پیش آجائے تو چاہئے کہ مسلمانوں میں سے
کوئی شخص اس جگہ کے صاحب مقدرت لوگوں سے چندہ جمع کر کے قرضہ ادا کر دے۔ مگر شرط یہ
ہے کہ قرضہ لینے والے کو کوئی بچی مجبوری ہو اس کی کسی غفلت یا شرارت کا دخل نہ ہو اور اگر
کوئی قرض لینے والا مر جائے پیشتر اس کے کہ قرض ادا کرے تو اس کی جائیداد میں سے قرض ادا
انوا را العلوم جلد ۸
۲۸۷
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
کیا جائے اور اگر جائیداد بھی نہ ہو تو رشتہ دار اس کا قرض ادا کریں اور اگر رشتہ دار بھی نہ ہوں
تو حکومت اس کا قرض ادا کرے۔
حکومت کو خاص حالات میں قرضوں کی ادائیگی کا ذمہ دار قرار دے کر اسلام نے قرض کے
طریق کو نہایت آسان کر دیا ہے۔ اس حکم کی وجہ سے مالدار لوگوں پر اپنے غریب بھائیوں کی مدد
کرنا بہت آسان ہو گیا ہے۔ اس حکم سے لوگ ناجائز فائدے بھی حاصل نہیں کر سکتے کیونکہ اول
تو کوئی شخص پسند نہیں کرے گا کہ وہ اپنا روپیہ کسی کو اس خیال سے دیدے کہ اگر یہ بے جائداد
کے مر گیا تو مجھے روپیہ حکومت دے دیگی۔ دوسرے چونکہ حکومت یہ دیکھے دیکھے گی کہ قرض ضروری
تھا اور جائز تھا اور مرنے والا بچی مجبوریوں کی وجہ سے اس کو ادا نہیں کر سکا۔ قرض دینے والے کو
یہ خطرہ بھی لگا رہے گا کہ شاید میرا روپیہ نہ ملے اور وہ حقیقی ضروریات پر ہی قرض دے گا۔
ایسے اموال فروخت نہ کریں جو ناقص مصالح سے بنے ہوئے ہوں اور ان کو معلوم ہو کہ یہ
ناقص ہیں گو ان کی شکل اچھی ہو۔ اسی طرح یہ بھی منع ہے کہ ظاہری نقص کو چھپا کر رکھے مثلا اگر
غلہ گیلا ہو گیا ہے تو جائز نہیں کہ اوپر خشک غلہ رکھ کر گیلے غلہ کو چھپالے ۔ اور اسی طرح یہ جائز
نہیں کہ مثلاً پھٹے ہوئے تھان کے ناقص حصہ کو دبا کر رکھے بلکہ چاہئے کہ نقص کو گاہک پر ظاہر
کر دے۔ اور اگر کوئی بلا نقص کے اظہار کے سودا فروخت کرتا ہے تو گاہک کا حق ہو گا کہ مال
واپس کر کے اپنی قیمت لے لے۔ اور پھر ایک ہدایت یہ ہے کہ سودا ہو چکنے کے بعد اور مال
وصول کر لینے اور روپیہ دینے کے بعد بیع فسخ نہیں ہو سکتی ۔
اسی طرح یہ حکم ہے کہ مال کی دو قیمتیں مقرر نہ کرے مثلا یوں نہ کرے کہ ہوشیار آدمی کو
زیادہ مال دے اور با دے اور بچہ یا نا واقف کو کم کیونکہ گو اس کا اختیار ہے کہ جو چاہے اپنے مال کی قیمت
مقرر کرے مگر اس کو یہ حق نہیں جس سے جو قیمت چاہے لے لے ۔ ہاں اگر کوئی خریدار ایسا ہے
کہ اس سے کوئی خاص ذاتی تعلق ہے تو اس کے ساتھ رعایت کر سکتا ہے جیسے رشتہ دار یا استادیا
کوئی ہمسایہ تاجر وغیرہ۔
اسی طرح اسلام حکم دیتا ہے کہ تاجر جب کسی چیز کو فروخت کرے تو یا تو اسے لکھ لے یا اس پر
گواہ مقرر کرلے تا ایسا نہ ہو کہ ایک شخص پہلے کسی کے پاس ایک چیز فروخت کرے اور پھر
خریدار پر چوری کا الزام لگا دے یا قیمت کی وصولی کا دعوی دوبارہ کر دے یا چوری کی چیز فروخت
کر دے۔ اور جب خریدار پکڑا جائے تو تاجر اس کے پاس بیچنے سے انکار کر دے ۔ پس اسلام ان