کانفرنسوں مجلسوں اور دعوتوں کے متعلق احکام اور آداب
انوارالعلوم (جلد 8)
انوار العلوم جلد ۸
سب باتوں کو روکتا ہے۔
۲۸۸
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
اسی طرح اسلام حکم دیتا ہے کہ جو چیز کوئی خریدے اس کو بغیر و زن کئے یا دیکھے دوسرے کے
آگے فروخت نہ کرے کیونکہ اس میں جھگڑوں کا دروازہ کھلتا ہے۔ کیونکہ خرید میں چونکہ دو
واسطے پڑ جائیں گے ہر ایک بیچنے والوں میں سے یہ کہے گا کہ میں نے تو چیز اچھی دی تھی دوسرے
نے خراب کر دی ہوگی ۔ پس اسلام کہتا ہے کہ دو تاجر متواتر بے دیکھے اور وزن کئے کوئی چیز
فروخت نہ کریں ۔
اسی طرح اسلام حکم دیتا ہے کہ جھوٹے مقابلہ سے قیمت نہ بڑھائی جائے مثلاً یہ نہ کیا جائے
کہ تاجر ایک اپنے ساتھی کو سکھا کر کھڑا کر دے اور وہ ایک چیز کے زیادہ رام دینے پر تیار ہو جائے
اور اس طرح گاہک کو یہ بتایا جائے کہ اب اس چیز کی قیمت بڑھ گئی ہے اور لوگ اسے زیادہ قیمت
پر خریدنے کے لئے تیار ہیں اور نہ نیلام کے وقت جھوٹی بولی دلوا کر قیمت کو بڑھایا جائے۔
اسی طرح اسلام یہ حکم دیتا ہے کہ باہر سے آنے والے تاجروں تاجروں کو شہر سے باہر جا کر نہ ملا جائے
بلکہ پہلے ان کو منڈی میں آنے دیا جائے تا ان کو اصل بھاؤ معلوم ہو جائے اور نہ ان کو کوئی نقصان
ہو اور نہ خرید و فروخت میں کوئی فساد ہو۔
اسی طرح اسلام یہ حکم دیتا ہے کہ غیر معین اشیاء کی خرید و فروخت نہ کی جائے بلکہ چیز کو دیکھ
کر خریدا جائے خواہ خود خواہ اپنے کسی ایجنٹ کی معرفت ۔ یہ نہ کیا جائے کہ جوئے کی طرح چیزیں
خریدی جائیں۔ مثلاً اس طرح بیچ نہ کریں کہ فیصلہ کرلیں کہ جس تھان کو کنکری لگ جائے وہ ایک
پہلے سے مقرر کی ہوئی قیمت پر خریدار کا ہو جائے گا اور نہ اس قسم کے ذرائع کو استعمال کر کے
خرید و فروخت کریں۔ اس حکم سے اسلام نے وہ غیر طبعی طریق جو لاٹری کے نام سے موسوم ہے
اس کو بالکل روک دیا ہے اور کون کہہ سکتا ہے کہ یہ طریق واقع میں فطرتِ صحیحہ کے مخالف
نہیں ؟ یہ طریق یقینا ایک جوئے کی قسم ہے اور ایسا ہی برا ہے جیسے کہ جوئے کی کوئی ادنیٰ سے ادنی
رقم
آپس کے
کانفرنسوں ، مجلسوں اور دعوتوں کے متعلق احکام اور آداب برادرانہ تعلقات
جو خاندانی تعلقات کہلا سکتے ہیں اور جن کی اقسام میں اس وقت بیان کر رہا ہوں ان میں سے ایک
قسم مجالس اور دعوتوں کے آداب بھی ہیں۔ برادری کے اکثر کام کا نفرنسوں ، مجلسوں اور دعوتوں
انوار العلوم جلد ۸
۲۸۹
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
کے ذریعے ہی طے ہوتے ہیں اور ان اجتماعوں کا انسانی تمدن پر ایک نہایت وسیع اور گہرا اثر پڑتا
ہے۔ پس میں اس حصہ کے متعلق جو احکام اسلام نے دیئے ہیں ان کو بھی بیان کرنا ضروری خیال
کرتا ہوں۔
دعوتوں کے متعلق تو اسلام کے احکام یہ ہیں کہ جو لوگ دعوت میں بلائے جائیں ان کو چاہئے
کہ جہاں تک ہو سکے دعوت کو قبول کریں کیونکہ دعوت محبت کی زیادتی کے لئے ہوتی ہے اور بے
محل انکار محبت کو قطع کرتا ہے۔ پھر حکم ہے کہ دعوت کے موقع پر کوئی شخص بن بلائے نہ جائے
اور کوئی شخص کسی کے ساتھ چلا جائے تو چاہئے کہ جس کے ساتھ وہ جائے وہ پہلے صاحب خانہ سے
اجازت لے لے۔ اسی طرح یہ حکم ہے کہ کھانے کے وقت سے پہلے جاکر لوگ نہ بیٹھیں بلکہ
مقررہ وقت پر جائیں ، کھانے کے وقت صفائی کا خیال رکھیں ہاتھ دھو کر بیٹھیں ، حرص کے ساتھ نہ
کھائیں اور اپنے آگے سے کھائیں ، کھانا کھاتے وقت کھانے کی مذمت نہ کریں نہ اس قسم کی
تعریف کریں کہ اس سے رذالت اور خوشامد ٹپکتی ہو ، جب کھانا کھا چکیں تو ہاتھ دھو ئیں اور دعا
کریں جس میں صاحب خانہ اور اس کے رشتہ داروں کے لئے جنہوں نے اس کھانے کے تیار
کرنے میں تکلیف اٹھائی تھی اللہ تعالی سے فضل اور برکت طلب کریں۔ اگر صاحب خانہ کی
طرف سے ایسی کوئی درخواست یا التجا نہ ہو تو وہاں بیٹھے نہ رہیں بلکہ جلد فارغ ہو کر رخصت
ہو جاویں۔
کانفرنسوں اور مجالس کے متعلق اسلام یہ تعلیم دیتا ہے کہ صرف تین قسم کی انجمنیں اور
کا نفرنسیں مفید ہو سکتی ہیں۔
جو
۲۳۳
اول مَنْ أَمَرَ بِصَدَقَةٍ ۲۳۲۔ جن انجمنوں کا کام غرباء کی خبر گیری اور حاجتمندوں کی
حاجت روائی ہو۔ دوسرے اَوْ مَعْرُوفِ جو علوم اور فنون کی تحقیق اور ترویج اور
تعلیم اور اشاعت کی غرض سے بنائی گئی ہوں اور میرے اَوْ إِصْلَاحِ بَيْنَا ح بَيْنَ النَّاسِ
فسادوں اور جھگڑوں کے مٹانے کے لئے بنی ہوں خواہ اہلی فسادوں کے دور کرنے کے لئے خواہ
ملکی، خواہ قومی، خواہ بین الاقوامی فسادوں کے دور کرنے کے لئے خواہ ملکوں یا قوموں کے سیاسی
انتظامات چلانے کے لئے کہ وہ بھی اصلاح کا ہی کام کرتے ہیں
ان کا نفرنسوں اور انجمنوں کے انتظامات کے متعلق اسلام یہ تعلیم دیتا ہے۔ اول جب اس
قسم کی کوئی مجلس ہو تو چاہئے کہ سب لوگ اس امر کو مد نظر رکھیں کہ اس جگہ پر بہت سے لوگ جمع
انوا را اعلوم جلد ۸
۲۹۰
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
ہوں گے اور ایسی جگہوں میں کثرتِ انفاس سے بو پیدا ہو جاتی ہے اس کو ہم اور نہ بڑھائیں وہ کوئی
بد بودار چیز کھا کر جس سے منہ میں سے بو آنے لگتی ہو جیسے پیاز لہسن وغیرہ یا حقہ اور سگریٹ وغیرہ
کی قسم کی چیزیں استعمال کر کے نہ جائیں تا باقی ساتھیوں کو تکلیف نہ ہو ۔ دوسرے ایسے موقع پر
خوب صفائی کر کے اور نہا دھو کر اور اگر ہو سکے تو خوشبو لگا کر جانا چاہئے تاکہ طبیعت میں نشاط پیدا
ہو اور ہوا صاف ہو۔
تیسرے مجلس کا حلقہ بڑا بنا کر بیٹھیں تا ایک دوسرے کے تنفس سے لوگ تکلیف نہ
اٹھائیں۔
چوتھے یہ کہ جس کو کوئی متعدی مرض ہو وہ ان جگہوں میں نہ جائے جن میں لوگ جمع ہوتے
ہیں کیونکہ اس طرح ان لوگوں کو اس مرض کے لگنے کا خطرہ ہوتا ہے اس حکم کی اس قدر تاکید ہے
کہ حضرت عمر نے ایک کوڑھی کو حج بیت اللہ سے روک دیا اور کہا کہ اپنے گھر میں زیادہ بیٹھا کرو
اختلاط کی جگہوں میں نہ جایا کرو تا کہ لوگوں کو بیماری نہ لگے ۔
پانچویں جب کوئی شخص کلام کرنے کے لئے کھڑا ہو تو لوگوں کو چاہئے کہ اس کی طرف منہ
کر کے توجہ سے کلام سنیں اور اس کی بات کو قطع نہ کریں اور دورانِ تقریر میں شور نہ کریں خواہ
وہ کس قدر ہی طبیعت کے برخلاف کیوں نہ ہو۔
چھٹے یہ کہ جب بولیں آہستگی اور وقار سے بولیں ۔ ایسی طرز پر کلام نہ کریں کہ لوگ سمجھ ہی
نہ سکیں۔
ساتویں یہ کہ جب مجلس میں کوئی اور شخص آجائے تو اس کے لئے جگہ بنا دیں۔
آٹھویں یہ کہ اگر کسی شخص کو کوئی ضرورت پیش آجائے تو وہ اجازت لے کر جائے بلا
اجازت صد روہاں سے باہر نہ نکلے۔
نویں یہ کہ جب کوئی شخص عارضی طور پر جائے اور پھر اس کے واپس آنے کا ارادہ ہو تو اس
کی جگہ پر کوئی اور نہ بیٹھے ۔
دسویں یہ یہ کہ وہ شخص جو آس پاس بیٹھے ہوں اور یہ معلوم ہو کہ یہ کسی غرض سے پاس بیٹھے
ہیں تو خواہ ان کے درمیان کوئی جگہ خالی بھی ہو وہاں نہ بیٹھے ۔
گیارھویں یہ کہ جس مجلس میں تین آدمی ہوں وہ ایسی حالت میں آپس میں کلام نہ کریں کہ
تیسرے آدمی کے دل میں وسوسہ پیدا ہو کہ یہ شاید میرے متعلق بات کرتے ہیں۔