تمدن کی دوسری قسم یرنی حکومت اور رعایا امیر اور غریب کے متعلق احکام
انوارالعلوم (جلد 8)
انوار العلوم جلد ۸
۲۹۱
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
بارھویں یہ کہ کلام ترتیب سے کریں یکدم باتیں شروع نہ کریں۔
تیرھویں یہ کہ جب کلام شروع کریں صدر کو مخاطب کریں ۔
یہ مختصر نقشه ان تمدنی احکام کا ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہمارے سامنے پیش کیا
ہے یا آپ کے بتائے ہوئے اصول کے مطابق ہم نے اسلامی تعلیم سے اخذ کیا ہے پس یہ سچا
اسلامی تمدنی نقشہ ہے اور ساتھ ہی خالص احمدی نقشہ ہے۔ اہلی زندگی کے متعلق اسلامی تمدنی
احکام بیان کر چکنے کے بعد اب میں ان احکام کو بیان کرتا ہوں جو اسلام نے حکومت اور رعایا کے
تعلقات یا امراء اور غرباء کے تعلقات کے متعلق بیان فرمائے ہیں۔
تمدن کی دوسری قسم
یعنی حکومت اور رعایا امیر اور غریب کے متعلق احکام
جب میں یہ کہتا ہوں کہ امیر اور غریب تو میری مراد اس سے وہ فاقہ زدہ لوگ نہیں ہیں جو
لوگوں کے صدقہ اور احسان پر پلتے ہیں بلکہ اس سے میری مراد وہ لوگ ہیں جو اس قدر سرمایہ
نہیں رکھتے کہ بنی نوع انسان کے کسی حصہ کو اپنا ما تحت بنا کر رکھ سکیں اور میں نے امیر اور غریب
کے الفاظ جان بوجھ کر مچنے ہیں اس لئے کہ جو مضمون میں آگے بیان کرنے لگا ہوں وہ انہی ناموں
سے اچھی طرح بیان ہو سکتا ہے ۔
اس ہیڈنگ کے ماتحت سب سے پہلے یہ سوال ہوتا ہے کہ اسلام حکومت کی کیا تعریف کرتا
ہے؟ اس سوال کا جواب یہ ہے کہ اسلام کے نزدیک حکومت اس بنیابتی فرد کا نام ہے جس کو لوگ
اپنے مشترکہ حقوق کی نگرانی سپرد کرتے ہیں۔ اس مفہوم کے سوا اسلام میں اور کوئی مفہوم
اسلامی نقطہ نگاہ کے مطابق نہیں اور سوائے نیابتی حکومت کے اسلام اور کسی حکومت کا قائل
نہیں۔ قرآن کریم نے اس مفہوم کو ایک نہایت ہی عجیب لفظ کے ساتھ ادا کیا ہے اور وہ لفظ
امانت ہے۔ قرآن کریم حکومت کو امانت کہتا ہے یعنی وہ اختیار لوگوں نے کسی شخص کو دیا ہو نہ وہ
جو اس نے خود پیدا کیا ہو یا بطور ورثہ کے اس کو مل گیا ہو۔ یہ ایک لفظ ہی اسلامی حکومت کی تمام
کیفیات کو بیان کرنے کے لئے کافی ہے۔
قرآن کریم میں حکومت کا ذکر بادشاہ سے شروع کر کے رعایا کی طرف نہیں چلایا گیا بلکہ ملک
انوار العلوم جلد ۸
۲۹۲
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
کے لوگوں سے شروع کر کے حاکم کی طرف لے جایا گیا ہے۔ میرے نزدیک اس کا پورا لطف
حاصل نہیں ہو گا جب تک میں اس آیت کو ہی پیش نہ کر دوں جس میں اسلامی حکومت اور اس
کے فرائض کو نہایت ہی مختصر لیکن محیط الفاظ میں بیان کیا گیا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّ الله
يَا مُرُكُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الْآمَنَتِ إِلَى أَهْلِهَا وَإِذَا حَكَمْتُمْ بَيْنَ النَّاسِ أَنْ تَحْكُمُوا بِالْعَدْلِ إِنَّ اللَّهَ نِعِمَّا
يَعِظُكُمْ بِهِ إِنَّ اللَّهَ كَانَ سَمِيعًا بَصِيرًا ۲۳۴۔ اللہ تعالیٰ تم کو حکم دیتا ہے کہ حکومت کی امانتوں کو
ان کے حق دار لوگوں کے سپرد کرو اور جب اسے حاکمو ! تم حاکم ہو جاؤ تو انصاف کے ساتھ حکمرانی
کرو۔ اللہ تعالی جس امر کی تم کو نصیحت کرتا ہے وہ بہت اچھی ہے اور اللہ تعالی سننے والا جاننے والا
ہے۔
اس آیت میں پہلے تو عامتہ الناس کو مخاطب کیا ہے کہ حاکم بنانا تمہارے اختیار میں ہے
تمہارے سوا اور کوئی شخص حاکم بنانے کا مجاز نہیں گویا ورثہ کے ذریعہ سے کوئی شخص حاکم نہیں
بن سکتا۔ کسی شخص کو حق نہیں کہ محض کسی کا بیٹا ہونے کے سبب سے لوگوں کی گردنوں پر
حکومتوں کا جوا رکھے۔ دوسرا امر یہ بتایا کہ یہ حکومت کے حقوق ایک قیمتی چیز ہیں جس طرح کہ
امانت قیمتی ہوتی ہے پس کسی ایسے شخص کے سپرد نہ کرنا جو اس کے قابل نہ ہو بلکہ اسی شخص کے
سپرد کرنا جو دیانتداری سے اس امانت کو محفوظ رکھے۔
تیسرا حکم یہ دیا ہے کہ چونکہ حکومت کوئی مستقل چیز نہیں بلکہ ان حقوق کو کسی شخص کے سپرد
کر دینے کا نام ہے جن کو بوجہ بہت سے لوگوں کے اشتراک کے لوگ فرداً فرداً ادا نہیں کر سکتے
اس لئے اس کو امانت خیال کرنا چاہئے کیونکہ وہ حقوق و فرائض جن کے مجموعے کا نام حکومت
ہے کسی خاص شخص کی ملکیت نہیں بہ حیثیت مجموعی جماعت ان کی مالک ہے ۔
چوتھا حکم حاکم کو یہ دیا گیا ہے کہ جو کچھ تم کو دیا جاتا ہے وہ چونکہ بطور امانت کے ہے اس کو اسی
طرح محفوظ بلا خراب یا تباہ کرنے کے اپنی موت کے وقت واپس دینا ہو گا یعنی حکومت کی پوری
حفاظت اور اہل ملک کے حقوق کی نگرانی رکھنی ہوگی اور یہ تمہارا اختیار نہ ہو گا کہ اس حق میں
کوئی نقصان کردو۔
پانچواں امر اس آیت سے یہ نکلتا ہے کہ حکام کو چاہئے کہ دوران حکومت میں لوگوں کے
حقوق کو پوری طرح ادا کریں اور کسی قسم کا فساد پیدا نہ کریں۔ اس آیت سے یہ بھی معلوم ہوتا
ہے کہ مسلمان اس معاملہ میں کمزوری دکھائیں گے اور دوسری قوموں کی دیکھا دیکھی پھر
انوار العلوم جلد ۸
۲۹۳
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
بادشاہت کی طرف رجوع کریں گے مگر فرماتا ہے کہ جو نصیحت ہم نے کی ہے کہ وراثت کی
بادشاہت کے قریب بھی نہ جاؤ بلکہ انتخاب کے ساتھ بہترین دماغوں کو حکومت کے لئے منتخب کیا
کرو۔ وہی اچھی اور مفید ہے اور اللہ تعالی سننے والا دیکھنے والا ہے یعنی دنیا کی مصیبتوں کو دیکھ کر
اور ان کی دعاؤں کو سن کر ہم نے یہ طریق حکومت تم کو بتایا ہے پس اس کی ناقدری اور ناشکری نہ
کرنا۔
مذکورہ بالا آیت سے یہ تو واضح ہو گیا کہ اسلامی حکومت انتخابی ہوتی ہے اور ساتھ ہی نیابتی
بھی۔ یعنی یہ سمجھا جاتا ہے کہ بادشاہ ملک کے لوگوں کا ان کی مجموعی حیثیت میں نہ بحیثیت افراد
نائب ہے مگر اب میں اسلامی حکومت کا ایک مختصر نقشہ کھینچ دیتا ہوں جس سے اس کے تمام پہلو
ذہن میں مستحضر ہو سکیں۔
اسلام کا یہ حکم ہے کہ مسلمان مل کر ایک ایسے شخص کو جسے وہ اس کا کام کے لائق سمجھیں
منتخب کریں کہ وہ حکومت کی باگ اپنے ہاتھ میں لے ۔ اس شخص کا انتخاب مغربی ممالک کے
پریذیڈنٹوں کی طرح چند سال کے لئے نہیں ہو تا بلکہ ساری عمر کے لئے ہوتا ہے اور اس انتخاب
کے بعد پھر اللہ تعالیٰ ہی اس کو اس منصب سے برخواست کر سکتا ہے یعنی اسے وفات دے کر۔
اس شخص کے ہاتھ میں تمام وہ طاقتیں اور اختیارات ہوتے ہیں جو حکومت کو حاصل ہوتے ہیں
مگر اس شخص کا فرض ہوتا ہے کہ اپنی ساری عمر کو ملک کی بہتری کے لئے صرف کر دے نہ کہ اپنی
بڑائی کے حصول کے لئے۔ اس کا حق بیت المال پر سوائے اس کے اور کوئی نہیں کہ وہ اپنے ملک
کی ضروریات پر صرف کرے اپنے لئے وہ آپ گذارہ مقرر نہیں کر سکتا بلکہ ضروری ہے کہ
مسلمانوں کی مجلس شوری اس کے لئے گزارہ مقرر کرے۔ اس کا فرض ہے کہ ایک مجلس شوری
کے ذریعہ سے ملک کی عام رائے کو معلوم کرتا رہے اور جب ضرورت ہو عام اعلان کر کے تمام
افراد سے ان کی رائے دریافت کرے تاکہ اگر کسی وقت ملک کے نمائندوں اور ملک کی عام
رائے کی مخالفت ہو جائے تو ملک کی عام رائے کا علم ہو سکے ۔ اس سے امید کی جاتی ہے کہ کثرت
رائے کا احترام کرے لیکن چونکہ یہ ہر قسم کی سیاسی جنبہ داری سے بالا ہو چکا ہے اور حکومت میں
اس کو ذاتی کوئی فائدہ نہیں اس لئے اس کی رائے کی نسبت یقین کیا گیا ہے کہ بالکل بے تعصب
ہوگی اور محض ملک و ملت کا فائدہ اسے مد نظر ہو گا اور اس لئے بھی کہ ملک کی عام رائے کا نائب
ہونے کے سبب سے یہ ایمان لایا جاتا ہے اور اسلام وعدہ کرتا ہے کہ اسے خدا تعالیٰ کی طرف سے
انوارالعلوم جلد ۸
۲۹۴
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
خاص نصرت حاصل ہو گی پس اس کو اختیار دیا گیا ہے کہ اگر وہ کسی خاص ضرورت سے جو نہایت
اہم ہو مشیر کاروں کی کثرت رائے کے فیصلہ کو رد کر دے تو وہ ایسے و کر دے تو وہ ایسا کر سکتا ہے۔ پس وہ خود مختار ہے
ان معنوں میں کہ وہ شورٹی کے فیصلہ کو مسترد کر سکتا ہے اور وہ پابند ہے ان معنوں میں کہ وہ اسلام
کے مقرر کردہ نظام کے ماتحت ہے جسے بدلنے کا اسے اختیار نہیں اور وہ مجبور ہے اس پر کہ بغیر
مشورہ کے کوئی فیصلہ نہ کرے اور اس پر کہ حکومت کو موروثی ہونے سے بچائے اور وہ منتخب ہے
ان معنوں میں کہ خدا تعالیٰ لوگوں کے ذریعہ سے اسے منتخب کرواتا ہے اور نیابتی حیثیت رکھتا ہے
ان معنوں میں کہ اس سے امید کی جاتی ہے کہ سوائے کسی غیر معمولی ضرورت کے اہم امور میں
کثرت رائے کے خلاف نہ جائے اور یہ کہ اس کو اپنی ذات کے لئے بیت المال پر کوئی تصرف نہ
ہو اور وہ آسمانی طاقت رکھتا ہے ان معنوں میں کہ اس کو علیحدہ نہیں کیا جا سکتا اور یہ کہ خدا تعالیٰ
کی خاص نصرت اسے حاصل ہوتی ہے۔
ان اصول کے علاوہ باقی تفاصیل شوری کے انتخاب اور گورنروں کے انتخاب کے متعلق
ضروریات وقت کا لحاظ رکھتے ہوئے اسلام نے جان بوجھ کر چھوڑ دی ہیں تاکہ انسانی دماغ کو
فروعات میں اپنے طور پر غور کرنے اور ترقی کرنے کا موقع ملے جو خود انسانی عقل کے ارتقاء کے
لئے ضروری امر ہے۔ قرآن کریم فرماتا ہے اے مسلمانو! ہر ہرا ایک تفصیل رسول
ہے
نہ پوچھا کرو ۲۳۵۔ کیونکہ بعض باتیں خدا تعالیٰ خود چھو ڑ دیتا ہے تا تمہارے اجتہاد کے لئے بھی
ایک میدان باقی رہے اگر سب باتیں قرآن ہی بتادے اور تمہاری دماغی ترقی کے لئے کوئی میدان
نہ چھوڑے تو یہ امر تم کو تکلیف اور دکھ میں ڈالنے کا موجب : ڈالنے کا موجب ہو گا اور تمہاری ترقیات کے لئے
خارج
بے شک حکومتوں کے اور طریق بھی دنیا میں موجود ہیں لیکن ہر اک شخص جو اسلامی طریق
حکومت پر غور کرے گا اس کو تسلیم کرنا ہو گا کہ اس اس سے بہتر اور کوئی طریق نہیں۔ اس طریق میں
ایک طرف تو بهترین نیابتی طریق حکومت شامل ہے اور دوسرے اس کو پارٹی فیلنگز سے بھی بالکل
بالا کر دیا گیا ہے کیونکہ اسلامی حاکم کسی خاص پارٹی کی مد دیا نصرت کا محتاج نہیں ہوتا۔ پس وہ صرف
فائدہ کو مد نظر رکھتا ہے ۔ عمر بھر کے لئے مقرر ہونے کے سبب سے بہترین دماغ نا قابل عمل اور ملی
متروک نہیں کئے جاتے بلکہ ملک کا ایک ایک شخص آخر تک ملک کی خدمت میں لگا رہتا ہے۔
گورنروں کا انتخاب گو خلیفہ کے اختیار میں ہے مگر اس میں بھی لوگوں کی عام رائے کا خیال