حقوق و فرائض حکومت اسلامی
انوارالعلوم (جلد 8)
انوار العلوم جلد ۸
۲۹۵
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
رکھنا ضروری سمجھا گیا ہے۔ ہم لوگوں کے نزدیک یہی طریق حکومت حقیقی ہے اور ہم امید
کرتے ہیں کہ جوں جوں لوگ احمدیت میں داخل ہوتے چلے جائیں گے اپنی مرضی سے بلا کسی جبر
کے خود اس طریق حکومت کی عمدگی کو تسلیم کرلیں گے اور بادشاہ بھی ملک کے فائدہ کو مد نظر رکھتے
ہوئے اپنے موروثی حقوق کو خوشی سے ترک کر دیں گے اور اپنے حق کو اسی حد تک محدود رکھیں
گے جس حد میں کہ ملک کے دوسرے افراد کے حقوق محدود کئے گئے ہیں۔
چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو خداتعالیٰ نے صرف روحانی خلافت دیکر بھیجا تھا اس
لئے آئندہ جہاں تک ہو سکے آپ کی خلافت اس وقت بھی جب کہ بادشاہتیں اس مذہب میں
داخل ہوں گی سیاسیات سے بالا رہنا چاہتی ہے۔ وہ لیگ آف نیشنز کا اصلی کام سرانجام دیگی اور
کے نمائندوں سے مل کر ملکی تعلقات کو درست رکھنے کی کوشش کرے گی اور خود
مختلف ممالک کے :
مذہبی اخلاقی تمدنی اور علمی ترقی اور اصلاح کی طرف متوجہ رہے گی تاکہ پچھلے زمانہ کی طرح اس
کی توجہ کو سیاست ہی اپنی طرف کھینچ نہ لے اور دین و اخلاق کے اہم امور بالکل نظر انداز نہ
ہو جائیں۔
جب میں نے کہا جہاں تک ہو سکے تو میرا یہ مطلب ہے کہ اگر عارضی طور پر کسی ملک کے
لوگ کسی مشکل کے رفع کرنے کے لئے استمداد کریں تو ان کے ملک کا انتظام نیا بتا خلافت روحانی
کراسکتی ہے مگر ایسے انتظام کو کم سے کم عرصہ تک محدود رکھا جانا ضروری ہو گا۔
حقوق و فرائض حکومت اسلامی
اسلامی حکومت کی شکل بیان کرنے کے بعد اب میں ان حقوق کو بیان کرتا ہوں جو اسلام
حکومت کو دیتا ہے اور ان فرائض کو بھی جو اسلام حکومت پر عائد کرتا ہے۔
سب سے پہلا فرض جو اسلام حکومت پر مقرر کرتا ہے یہ ہے کہ حکومت رعایا کے فوائد اور
منافع اور ضروریات اور اتفاق اور اخلاق اور حفاظت اور معیشت اور مسکن کی ذمہ ذمہ دار ہے
چنانچہ رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں كُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ الْإِمَامُ رَاعٍ وَهُوَ
مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ وَالرَّجُلُ رَاعٍ فِي أَهْلِهِ وَمَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ وَالْمَرْأَةُ رَاعِيَةٌ فِي بَيْتِ
زَوْجِهَا وَمَسْئُولَةٌ عَنْ رَعِيَّتِهَا وَالْخَادِمُ رَاعٍ فِي مَالِ سَيِّدِهِ وَمَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ فَكُلُّكُمْ رَاعِ
انوار العلوم جلد ۸
۲۹۶
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
وَمَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِم ۲۳۶۔ تم میں سے ہر ایک مثل گڈریے کے ہے اور ان لوگوں یا چیزوں ا
کے متعلق پورا ذمہ دار ہے جو اس کے سپرد کئے گئے ہیں بادشاہ کے سپرد ایک جماعت کی گئی ہے
اور وہ ان کا ہر طرح ذمہ دار اور جوابدہ ہے اور ہر مرد کے سپرد ایک خاندان ہے اور وہ اس
خاندان کا ذمہ دار اور جوابدہ ہے اور عورت کے سپرد اولاد کی تربیت اور گھر کی حفاظت ہے اور
وہ اس کی ذمہ دار اور جوابدہ ہے اور نوکر کے سپرد اس کے آقا کی جائداد اور مال ہے اور وہ اس
کازمہ وار اور جوابدہ ہے۔
اس حکم سے ظاہر ہے کہ اسلام نے بادشاہ کو مثل گڈریے کے قرار دیا ہے جس کے سپرد
مالک ایک ریوڑ کرتا ہے پس جس طرح اس کا فرض ہوتا ہے کہ وہ اسے بکھرنے اور پراگندہ نہ
ہونے دے ، بھیڑیے کے حملہ سے بچائے، اس کی صحت کا خیال رکھے، خوراک کا خیال رکھے،
مکان کا خیال رکھے ، غرض ہر قسم کی ضرورتوں کا خیال رکھے اسی طرح حکومت اسلامیہ کا فرض
ہے کہ وہ اپنے علاقہ کے لوگوں کو تفرقہ اور فساد اور ایک دوسرے ۔ کے خلاف ظلم اور بیرونی
حملوں سے بچائے اور ان کی تمام ضروریات کا فکر رکھے خواہ وہ علوم کے متعلق ہوں، خواہ تربیت
کے خواہ خوراک کے ، خواہ رہائش کے ، خواہ صحت کے ، خواہ اور کسی قسم کی ہوں۔
یہ تعلیم تو عام ہے اس کے علاوہ تفصیلی فرائض یہ ہیں کہ اسلامی حکومت اس امر کی ذمہ دار
رکھی گئی ہے کہ وہ ہر ایک شخص کے لئے خوراک لباس اور مکان مہیا کرے ۔ یہ ادنیٰ سے ادنیٰ
ضروریات ہیں جن کا پورا کرنا حکومت کے ذمہ ہے کیونکہ اس کے بغیر وہ چیز ہی جس کی حفاظت
اس کے سپرد کی گئی ہے زندہ نہیں رہ سکتی۔ مکان اور خوراک کے بغیر جسمانی زندگی محال ہے اور
لباس کے بغیر اخلاقی اور تمدنی زندگی محال ہے۔
اصولی احکام جن کو میں پہلے بیان کر چکا ہوں ان کا جو مفہوم مسلمانوں نے سمجھا اور جس طرح
ان پر تفصیلی ضروریات کے مطابق عمل کیا وہ میرے نزدیک مثالوں سے اچھی طرح سمجھ میں
آجائے گا۔
میں نے بتایا ہے کہ انسانی ضروریات کا ان لوگوں کے لئے مہیا کر نا جو ان کو مہیا نہیں کر سکتے
اسلامی حکومت کا فرض ہے اس کے متعلق حضرت عمر کا ایک واقعہ نہایت ہی مؤثر اور کاشف
حقیقت ہے۔ ایک دفعہ حضرت عمر خلیفہ ثانی باہر تجسس کر رہے تھے کہ کسی مسلمان کو کوئی تکلیف
تو نہیں مدینہ دارالخلافہ سے تین میل کے فاصلہ پر ایک گاؤں مرار نامی ہے وہاں دیکھا کہ ایک
انوا را اعلوم جلد ۸
۲۹۷
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
طرف سے رونے کی آواز آرہی ہے ادھر گئے تو دیکھا ایک عورت کچھ پکا رہی ہے اور دو تین بچے
رو رہے ہیں۔ اس سے پوچھا کہ کیا بات ہے اس نے کہا کہ دو تین وقت کا فاقہ ہے کھانے کو کچھ
پاس نہیں بچے بہت بیتاب ہوئے تو خالی ہنڈیا چڑھادی تا یہ بہل جائیں اور سو جائیں۔ حضرت عمر
یہ بات سن کر فوراً مدینہ کی طرف واپس آئے آٹا گھی گوشت اور کھجوریں لیں اور ایک بوری
میں ڈال کر اپنے خادم سے کہا کہ میری پیٹھ پر رکھ دے۔ اس نے کہا حضور میں جو موجود ہوں میں
اٹھا لیتا ہوں آپ نے جواب دیا بے شک تم اس کو تو اٹھا کر لے چلو گے مگر قیامت کے دن میرا بوجھ
کون اٹھائے گا؟ ۲۳۷۔ یعنی ان کی روزی کا خیال رکھنا میرا فرض تھا اور اس فرض میں مجھ سے
کو تاہی ہوئی ہے اس لئے اس کا کفارہ میں ہے کہ میں خود اٹھا کر یہ اسباب لے جاؤں اور ان کے
گھر پہنچاؤں ۔
چونکہ سارے ملک کی خبر ملنی مشکل ہوتی ہے اس لئے اسلامی حکومت میں یہ انتظام ہوتا تھا
کہ سب ملک کی مردم شماری کی جاتی تھی اور پیدائش اور موت کے رجسٹر مقرر کئے گئے تھے اور
ان کی غرض آجکل کی حکومتوں کی طرح حکومت کے خزانوں کا بھرنا نہیں بلکہ خزانوں کا خالی کرنا
ہوتی تھی۔ ان رجسٹروں کے ذریعے سے ملک کی عام حالت معلوم ہوتی رہتی تھی اور جو لوگ
محتاج ہوتے ان کی مدد کی جاتی۔
مگر اسلام جہاں غرباء کی خبر گیری کا حکم دیتا ہے وہاں جیسا کہ میں بیان کر چکا ہوں سستی اور
کاہلی کو بھی مٹاتا ہے۔ ان وظائف کی یہ غرض نہ تھی کہ لوگ کام چھوڑ بیٹھیں بلکہ صرف
مجبوروں کو یہ وظائف دیئے جاتے تھے ورنہ سوال سے لوگوں کو روکا جاتا تھا۔ ایک دفعہ حضرت
عمرؓ نے ایک سائل دیکھا اس کی جھولی آٹے سے بھری ہوئی تھی آپ نے اس سے آٹا لیکر اونٹوں
کے آگے ڈال دیا اور فرمایا اب مانگ ۔ ۲۳۸۔ اسی طرح یہ ثابت ہے کہ سوالیوں کو کام کرنے پر
مجبور کیا جاتا تھا۔
دسرا فرض حکومت کا عدل کا قائم کرنا ہے۔ حکومت کا کام کا کام ہے کہ قضاء کا اعلیٰ درجہ کا انتظام
کرے اسلام نے اس کا خاص طور پر حکم دیا ہے اور قضاء کے لئے یہ احکام مقرر کئے ہیں کہ وہ کسی
کی رعایت نہ کریں ، رشوت نہ لیں ، ان کے پاس کوئی سفارش نہ کی جائے اور نہ وہ سفارش کو
قبول کریں ، شہادت اور ثبوت پر مقدمہ کا فیصلہ کریں ، شہادت اور ثبوت مدعی سے طلب کریں
ور نہ مدعا علیہ سے قسم لیں ، شہادت کے موقع پر دیکھ لیں کہ شہادت دینے والے لوگ ثقہ اور
انوار العلوم جلد ۸
۲۹۸
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
معتبر ہیں جھوٹے اور اوباش نہیں ہیں۔ قاضیوں کے متعلق حکم دیا کہ وہ لائق اور کام کے قابل
ہوں قاضیوں کے فیصلہ کے متعلق یہ حکم دیا کہ گو قاضی غلطی کر سکتا ہے مگر چونکہ فی مابین اختلافات
کا فیصلہ انسانوں نے ہی کرنا ہے جو غلطی سے پاک نہیں ہیں اور چونکہ اگر جھگڑا کسی جگہ پر جا کر ختم
نہ ہو تو فساد بڑھتا ہے اس لئے قاضیوں کے فیصلہ کو سب فریق کو قبول کرنا ہو گا خواہ اس کو غلط مانیں
یا صحیح ۔ اور جو شخص اس امر میں چون و چرا کرے اور قضاء کے فیصلہ کی ہتک کرے وہ ہر گز ایک
مسلم شہری نہ سمجھا جائے کیونکہ وہ نظام سلسلہ کو درہم برہم کرتا ہے۔ کمزوروں اور نا سمجھوں کو
اپنے حقوق کے سمجھنے میں مدد دینے کے لیے مفتیوں کا ایک سلسلہ جاری کیا جو قانون کے واقف
ہوں مگر شرط یہ رکھی کہ یہ مفتی صرف حکومت ہی مقرر کر سکتی ہے اپنے طور پر کوئی شخص مفتی
نہیں بن سکتا۔
ان فیصلوں کا اجراء حکومت کے اختیار میں رکھا ہے اور حکم دیا ہے کہ ان کے اجراء میں
رحم یا لحاظ سے کام نہ لیا جائے خواہ کوئی بڑا آدمی ہو خواہ چھوٹا ۔ حتی کہ رسول کریم ال نے
فرمایا کہ اگر میری بیٹی چوری کرے تو میں اس کو بھی سزا دینے سے دریغ نہیں کروں گا ۲۳۹۔
حضرت عمرؓ نے اپنے لڑکے کو ایک جرم میں خود اپنے ہاتھ سے کوڑے لگائے ۔ ۲۴۰۔
۲۴۱
ایک فرض حکومت کا یہ مقرر کیا گیا ہے کہ ملک کی عزت اور آزادی کی حفاظت کرے قرآن
میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اے مسلمانو ! سرحدوں پر ہمیشہ ہمیشہ مضبوط چوکیاں بنائے رکھو ۔ جو دوسری
حکومتوں کے مقابلہ میں ملک کی حفاظت کریں اور امن اور جنگ میں برابر استقلال سے اس امر کا
تعمد کرو۔
ایک فرض حکومت کا حفظان صحت کا خیال ہے چنانچہ راستوں اور پبلک جگہوں وغیرہ کی
صفائی کے متعلق قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ رسول کریم ال کو حکم دیتا ہے وَالرِّجْزَ
فاهجر ۲۴۲۔ علاوہ قلبی اور جسمانی صفائی کا خیال رکھنے کے گندگی اور غلاظت کو عام طور پر دور
کر یعنی اسلامی حکومت کا فرض ہے کہ پبلک صفائی کا خیال رکھے ۔ رسول کریم ال ہمیشہ صحابہ
کو مقرر فرماتے تھے کہ وہ آوارہ کتوں کو مار دیں تا ان کے جنون کی وجہ سے لوگوں
کو نقصان نہ پہنچے۔ ۲۴۳
ایک فرض اسلامی حکومت کا یہ ہے کہ وہ ملک کی تعلیم کا انتظام کرے اللہ تعالی نے قرآن
کریم میں رسول کریم ﷺ کے فرض میں سے ایک فرض تعلیم مقرر فرمایا ہے فرماتا ہے
انوار العلوم جلد ۸
۲۹۹
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ ۲۴۴۔ احکام ضروریہ اور ان کی حکمت کا سکھانا اس رسول کا کام
ہے۔ کتاب سے یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ صرف قرآن کریم مراد ہے کیونکہ قرآن کریم میں علم
بیت ، علم نباتات علم تاریخ ، علم الاخلاق تاریخ، علم الاخلاق ، علم طب ، علم حیوانات وغیرہ کا ذکر ہے اور ان کی طرف
توجہ دلائی ہے پس کتاب کے سکھانے میں ان علوم کی طرف بھی توجہ دلائی گئی ہے رسول کریم
فرماتے ہیں ۔ طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِيضَةً عَلَى كُلِّ مُسلِم ۲۴۵ ، ہر مسلمان پر علم پڑھنا فرض
ہے اور آپ ہمیشہ اس امر کا خیال رکھتے تھے ۔ بدر میں جو پڑھے لکھے لوگ قید ہوئے آ۔ آپ نے ان
سے معاہدہ کیا کہ بجائے روپیہ دے کر آزاد ہونے کے وہ مسلمان بچوں کو پڑھائیں۔
ایک فرض حکومت اسلام کا یہ ہے کہ وہ ان لوگوں کی مدد کرے جو ما مدد کرے جو پیشہ تو جانتے ہیں لیکن ان
کے پاس کام کرنے کو روپیہ نہیں۔ چنانچہ قرآن کریم میں اسلامی بیت المال میں سے ایک حصہ
ایسے لوگوں کے لئے مقرر کیا ہوا ہے۔
ایک فرض یہ ہے کہ وہ اندرونی امن کو قائم رکھے قرآن کریم میں اللہ تعالی اسلامی حکومت
کا فرض مقرر کرتا ہے کہ وہ امن کو قائم رکھے اور سخت ندمت ان لوگوں کی بیان کرتا ہے جو لوگ
فساد کرتے ہیں اور فرماتا ہے کہ ایسے حاکم جن کی غفلت یا ظلم سے فساد پھیلتا ہے خدا تعالی کے
حضور میں سخت مجرم ہیں رسول کریم اللہ نے اسلامی حکومت کا یہ نقشہ کھینچا ہے کہ ایک
عورت اکیلی سینکڑوں میل کا سفر کرتی چلی جائے اور اس کو کسی قسم کا خطرہ نہ ہو ۔ ۲۴۶۔ ۔
ایک فرض اس کا یہ مقرر کیا گیا ہے کہ وہ ملک کی خوراک کا انتظام رکھے ابتدائی خلفاء کے
زمانہ میں اس امر کا خاص خیال رکھا جاتا تھا اور خلفاء خود خوراک کے جمع رکھنے کا عہد کرتے تھے
اور جب غلہ کی کمی ہوتی تھی تو ہر شخص کے لئے پرچی جاری کرتے تھے جس کے ذریعہ ۔ سے وہ
سرکاری سٹوروں میں سے غلہ خرید سکے تا ایسا نہ ہو کہ بعض لوگ زیادہ غلہ جمع کر لیں اور باقی
محروم رہیں۔
ایک فرض یہ مقرر کیا ہے کہ راستوں کی درستی کا خیال رکھیں تاکہ سفروں اور ادھر سے
اُدھر جانے میں آسانی ہو چنانچہ ابتدائی زمانہ اسلام میں جبکہ گاڑیاں نہیں تھیں صرف پیدل چلتے
تھے یہ حکم تھا کہ راستے کم سے کم میں فٹ چوڑے بنائے جائیں مگر یہ ایک اصول بتایا گیا ہے کہ
راستے چوڑے رکھوانے چاہئیں اس زمانہ میں چونکہ گاڑیاں اور موٹریں بکثرت چلتی ہیں اس
لئے آجکل اسی نسبت سے راستوں کو زیادہ چوڑا رکھوانا ضروری ہو گا۔