امراء اور غرباء اور حُکّام کے تعلقات اور اختیارات پر ایک اجمالی نظر
انوارالعلوم (جلد 8)
انوار العلوم جلد ۸
۳۰۲
ا نے حکم فرمایا کہ اسے آزاد کر دو۔ ۲۴۸۔
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
اسی طرح ایک اور صحابی فرماتے ہیں کہ میں ایک دفعہ ایک غلام کو مارنے لگا مجھے اپنے پیچھے
سے ایک آواز آئی جسے میں پہچان نہ سکا اتنے میں میں نے دیکھا کہ
رسول کریم ال چلے آرہے
ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ اے ابو مسعود ! جس قدر تجھ کو اس غلام پر مقدرت حاصل ہے اس سے
کہیں زیادہ تجھ پر خدا کو مقدرت حاصل ہے وہ کہتے ہیں ڈر کے مارے
میرے ہاتھ سے کوڑا جا پڑا
اور میں نے کہا یا رسول اللہ ! یہ غلام خدا کے لئے آزاد ہے ۲۴۔ آپ نے فرمایا
اگر تو ا سے آزاد
نہ کرتا تو آگ تیرا منہ جھلستی
اسی طرح رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں کہ کوئی شخص اپنے نوکر سے وہ کام نہ لے جو وہ کر
نہیں سکتا اور اگر زیادہ کام ہو تو خود ساتھ لگ کر کام کرائے ۔ ۲۵۰
اسی طرح آپ فرماتے ہیں کہ اگر کسی کا نو کر کھانا پکا کر اس کے سامنے رکھے تو اصل حق تو یہ
ہے کہ وہ اسے ساتھ بٹھا کر کھلائے اگر ایسا نہ کر سکے تو کم سے کم اس میں سے اس کو
حصہ
دیدے
کیونکہ آگ کی تکلیف تو اسی نے اٹھائی ہے۔ ۲۵۱
مزدوری کے متعلق آپ فرماتے ہیں کہ مزدور کا پسینہ سوکھنے سے پہلے اس کی مزدوری اس
کو ادا کر دی جائے ۲۵۲۔ اور اس کے حق کے متعلق فرماتے ہیں کہ جو شخص مزدور کو اس کا حق
ادا نہیں کر تا قیامت کے دن میں اس کی طرف سے جھگڑوں گا۔ ۲۵۳۔ جس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے
کہ اگر کوئی مالک مزدور کی مزدوری نہ دے تو حکومت کا فرض ہے کہ اس کو دلوائے۔
اسی طرح ایک حق مزدور کا شریعت نے یہ مقرر کیا ہے کہ اگر اس کو مزدوری کافی نہیں دی
جاتی تو وہ حکومت کے ذریعہ سے اپنی دادرسی کرائے اور اگر مزدور سیاسی یا تمدنی
حالات کی وجہ
سے مجبور ہوں کہ اس آقا کے ساتھ کام کریں تو حکومت کا فرض ہو گا کہ دونوں
فریق کا حال سن کر
مناسب فیصلہ کرے۔
امراء اور غرباء اور حکام کے تعلقات
اور اختیارات پر ایک اجمالی نظر
یہ ایک اہم سوال ہے کہ مختلف لوگوں کے حقوق کا توازن کس طرح قائم رکھا جائے؟ اور
انوار العلوم جلد ۸
۳۰۳
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
اس وقت کے تمدن کے سب سے پیچیدہ مسائل یہی ہیں اس لئے میں ان مسائل پر ایک اجمالی نظر
ڈالتا ہوں تاکہ اسلام نے ان مشکلات کا جو حل تجویز کیا ہے وہ آپ لوگوں کے ذہن میں آجائے ۔
یاد رکھنا چاہئے کہ اسلام کا یہ دعوی ہے کا یہ دعوی ہے کہ تمام دنیا خواہ زمین ہو، خواہ سورج خواہ چاند
خواہ ستارے یہ سب انسان کے فائدے اور نفع کے لئے پیدا کئے گئے ہیں پس یہ سب چیزیں
اسلامی اصول کے ماتحت تمام بنی نوع انسان کے درمیان مشترک ہیں اور سب بحیثیت مجموعی ان
کے مالک ہیں۔
مگر اس اصل کے ساتھ ایک اور اصل بھی ہے جسے اسلام پیش کرتا ہے اور وہ یہ ہے کہ اللہ
تعالٰی نے انسان کو اس لئے پیدا کیا ہے تاکہ یہ دیکھے کہ کون کیسا عمل کرتا ہے اور یہ کہ خدا تعالیٰ
نے انسان کی فطرت کے اندر یہ مادہ رکھا ہے کہ وہ مقابلہ کر کے دوسروں سے آگے بڑھنے کی
کوشش کرتا ہے بلکہ خود اسلام اس مقابلہ کی طرف رغبت دلاتا ہے اور فرماتا ہے فَاسْتَبِقُوا
الْخَيْرَاتِ ٢٥٢۔ اے مسلمانو! ایک دوسرے سے نیک کاموں میں مقابلہ کرو اور ایک
دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو۔
۲۵۴
جب مقابلہ ہو گا اور کوئی آگے نکل جائے گا اور کوئی پیچھے رہ جائے گا تو لازما کوئی زیادہ انعام
لے جائے گا اور کوئی کم فائدہ حاصل کرے گا اور کوئی بالکل محروم رہ جائے گا پس اس فرق کو
اسلام تسلیم کرتا ہے اور فرماتا ہے کہ یہ فرق ہمارا ہی پیدا کیا ہوا ہے اور اس پر تم کو آپس میں چڑنا
نہیں چاہئے۔ وَلَا تَتَمَنَّوْا مَا فَضَّلَ اللَّهُ بِهِ بَعْضَكُمْ عَلَى بَعْضٍ ٢٥٥ اللہ تعالیٰ نے
بعض کو بعض پر جو فضیلت دی ہے اس کے متعلق اپنے دل میں یہ خیال نہ کرو کہ ہم دوسروں سے
چھین لیں ۔ مطلب یہ کہ خدا تعالی کے کام حکمت والے ہوتے ہیں خداتعالی نے بلاوجہ ایسا نہیں
کیا بلکہ کارخانہ عالم اس سے چلتا ہے اور اسی طرح چل سکتا ہے اگر تم اس نظام میں خلل ڈالو گے
یعنی وہ لوگ جو اس طرح مقابلہ میں آگے بڑھ گئے ہیں ان کو ان کے انعامات سے محروم کرو گے تو
یہ سب مقابلہ اور کوشش بند ہو جائے گی اور ساتھ ہی دنیا کی ترقی بھی بند ہو جائے گی۔
مگر لوگوں کا حق قائم رکھ کر پھر فرماتا ہے کہ اے وہ لوگو! جن پر خدا تعالیٰ نے فضل کیا ہے اور
تم کو ترقی دی ہے تمہارا فرض ہے کہ تم ان بھائیوں کو جو پیچھے رہ گئے ہیں آگے بڑھاؤ اور ان کو
اپنے ساتھ شامل کرو کیونکہ تم کو خیال رکھنا چاہئے کہ جس مال پر تم قابض ہو اس میں در حقیقت مال
ان غرباء کا بھی حصہ تھا پس آگے نکل جانے کی وجہ سے تم کو یہ نہیں کرنا چاہئے کہ ان غرباء کو محروم
انوار العلوم جلد ۸
مهم ۳۰
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
کر دو بلکہ تم کو یہی خوشی اپنا انعام سمجھنا چاہئے کہ تمہارے کئی بھائی جو تمہاری ہی طرح اس دنیا
کے حصہ دار ہیں تمہارے ذریعہ سے پرورش پا رہے ہیں اور خدا تعالیٰ نے تم کو اس درجہ پر پہنچایا
ہے کہ تم بھی اس کی طرح اس کی مخلوق کی ربوبیت کرو۔ فرماتا ہے وَأَتُوهُم مِّنْ مَّالِ اللَّهِ
الَّذِي أَنكُم ۲۵۲۔ اور دو محتاجوں کو خدا تعالیٰ کے مال سے جو اس اس نے تم کو دیا ہے یعنی بطور
امانت تمہارے پاس ہے ورنہ اس میں دوسروں کا حق شامل ہے۔
ان اصول سے آپ لوگ سمجھ گئے ہونگے اسلام کے نزدیک افراد کا مقابلہ نہایت ضروری
ہے اور اس مقابلہ کو زندہ رکھنے کے لئے دیانتداری سے وہ لوگ جو وہ لوگ جو کچھ کمائیں ان کے پاس رہنا
ضروری ہے ہاں چونکہ اس میں علاوہ ان کی محنت کے دوسرے لوگوں کے حقوق شامل ہیں کیونکہ
سب بنی نوع انسان کے فائدے کے لئے زمین اور اس کے اندر کی چیزیں پیدا کی گئی ہیں اس لئے
چاہئے کہ وہ لوگ کچھ رقم بطور حق ملکیت باقی حصہ داروں کو ادا کر دیں۔
مگر جب اسلام یہ تعلیم دیتا ہے کہ اس مقابلہ کا جاری رکھنا دنیا کی ترقیات کے لئے ضروری
ہے تو ساتھ ہی ایک اور اہم سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس صورت میں تو پھر مقابلہ کے راستوں کا
سب بنی نوع انسان کے لئے کھلا رکھنا بھی نہایت ضروری ہے اور اس امر کی بھی ضرورت ہے کہ
جو امور ایسے ہوں کہ ان کے سبب سے عام مقابلہ بند ہو کر چند محدود لوگوں میں مقابلہ آجائے اور
باقی سب لوگ مقابلہ سے خارج کئے جاکر صرف تماشا دیکھنے والے بن جائیں ان کی اصلاح کی
جائے۔ اسلام اس سوال کی اہمیت تسلیم کرتا ہے اور اس کا جواب اثبات میں دیتا ہے اور مندرجہ
ذیل طریق تجویز کرتا ہے جس سے (1) مقابلہ بھی جاری رہتا ہے ۔ (۲) جولا جو لوگ ترقی کریں اور
خاص محنت کریں ان کو ان کی محنت اور کوشش کا پھل بھی مل جاتا ہے اور افراد کی ملکیت قائم
رہتی ہے (۳) جس قدر حصہ ان آگے نکل جانے والوں کی ترقی میں باقی لوگوں کی مملو کہ اشیاء یا
ان کی محنتوں کا تھا وہ بھی لوگوں کو دلایا جاتا ہے (۴) تمام بنی نوع انسان کے لئے ترقی کا دروازہ کھلا
رہتا ہے کسی خاص قوم یا خاص خاندانوں میں محدود نہیں رہتا بلکہ ادنیٰ سے ادنی آدمی کے لئے بھی
اعلیٰ سے اعلی ترقی حاصل کرنے کا موقع موجود رہتا ہے اور کئی جماعت کو نسلاً بعد نسل دوسرے
لوگوں پر حکومت حاصل نہیں ہوتی (۵) تمام بنی نوع انسان کی ضروریات بھی بلا تکلیف پوری
ہوتی رہتی ہیں۔ وہ طریق یہ ہیں۔
اول۔ اسلام اس امر کا مدعی ہے کہ جس قدر اشیاء دنیا میں موجود ہیں ان میں سب بنی نوع
انوار العلوم جلد ۸
۳۰۵
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
انسان شریک ہیں اور اس وجہ سے دنیا میں حقیقی ملکیت کوئی نہیں ۔ زید کے پاس جو کچھ ہے وہ اس
کی ملکیت ان معنوں میں نہیں کہ دوسروں کا اس میں بالکل حصہ ہی کوئی نہیں بلکہ اس کی ملکیت وہ
اس وجہ سے کہلاتی ہے کہ اس کا حصہ دوسروں کی نسبت زیادہ ہو گیا ہے کیونکہ اس نے محنت
کر کے اس کو حاصل کیا ہے ورنہ اس میں اور لوگوں کے حصے بھی شامل ہیں چنانچہ اسلام امراء
کے مال میں غرباء کا حق قرار دیتا ہے فِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ ٢٥٧ ، امراء
کے مال میں ان کا جو بول سکتے ہیں یعنی انسانوں کا بلکہ ان حیوانوں کا بھی جو نہیں بول سکتے بطور حق
کے حصہ ہے۔
۲۵۷
اسی طرح فرماتا ہے قریبیوں کو اور مسکینوں کو اور مسافروں کو اُن کے حق دو ۲۵۸ ۲۵۸ پس وہ
حکم دیتا ہے کہ روپیہ کو بند رکھنا درست نہیں کیونکہ اس طرح لوگ اپنے حق سے محروم رہ جاتے
ہیں اور وہ مجبور کرتا ہے کہ لوگ روپیہ کو یا خرچ کریں یا کام پر لگائیں کیونکہ دونوں صورتوں میں
لوگ اس اس روپیہ سے سے فائدہ فائدہ ا اٹھاتے رہیں گے ۔ اگر وہ خرچ کرے گا گا تو تو ؟ بھی روپیہ چکر کھانے لگے گا
اور لوگوں کو فائدہ ہو گا اور اگر کسی کام پر لگائے گا تو بھی کچھ لوگ بطور ملازمت کے فائدہ اٹھائیں
گے اور کچھ وہ لوگ جن سے لین دین ہو گا فائدہ اٹھائیں گے ۔ اگر کوئی شخص ایسا نہ کرے تو اس
کے حق میں فرماتا ہے إِنَّ اللهَ لَا يُحِبُّ مَنْ كَانَ مُخْتَالاً فَخُورًا الَّذِينَ يَبْخَلُونَ
مهينا
وَيَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبُخْلِ وَيَكْتُمُونَ مَا أَنَّهُمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ وَاعْتَدْنَا لِلْكَفِرِينَ عَذَابًا
۲۵۹ اللہ تعالی پسند نہیں کرتا متکبروں ! نمبروں اور اترانے والے لوگوں کو جو روپیہ بند کر کے
رکھ چھوڑتے ہیں اور لوگوں کو بھی کہتے ہیں کہ تم بھی ایسا ہی کرو اور جو کچھ خدا نے اپنے فضل میں
سے دیا ہے اس کو چھپا چھوڑتے ہیں ان کو ایسا نہیں چاہئے۔ اگر یہ اس نصیحت کو قبول نہ کریں گے
تو ان کو رسوا کرنے والا عذاب آئے گا۔ یعنی اگر وہ اس طرح اپنے اموال کو چھپاتے اور جمع
کرتے چلے جائیں گے تو ان کی قوم ذلیل ہو جائے گی اور وہ بھی ساتھ ہی ذلیل ہوں گے ۔
اب دوسری صورت جو اموال کے خرچ کرنے کی ہے اس میں یہ نقص ہو سکتا تھا کہ لوگ
اپنی جانوں پر سب روپیہ خرچ کر دیں اور اسراف سے کام لیں ۔ اس کا علاج اسلام نے یہ کیا ہے
کہ ہر قسم کی عیاشیوں کو روک دیا ہے۔ اسلام کھانے میں اسراف کو پہنے میں اسراف کو مکان
بنانے میں اسراف کو ، غرض کہ ہر چیز میں اسراف کو منع کرتا ہے۔ اس وجہ سے ایک مسلمان جو
اسلام کے احکام پر عمل کرتا ہے اپنی ذات پر اس قدر روپیہ خرچ ہی نہیں کر سکتا کہ جس سے
انوار العلوم جلد ۸
۳۰۶
احمدیت میں حقیقی اسلام
دوسرے لوگوں کے حقوق تلف ہو جائیں۔
لیکن چونکہ ہو سکتا تھا کہ بعض لوگ باوجود اسلام کے اس حکم کے کہ روپیہ جمع نہ کیا کریں
بلکہ اس کو خرچ کریں یا کام میں لگائیں روپیہ جمع کرتے رہیں اور چونکہ خالی اس حکم سے لوگوں
کے وہ حقوق جو تمام اموال میں اسلام تسلیم کرتا ہے پوری طرح ادا نہیں ہو سکتے تھے اس لئے
اسلام نے حکم دیا ہے کہ جس قدر جائداد کسی انسان کے پاس سونے چاندی کے سکے یا اموالِ
تجارت کی قسم سے ہو اور اس پر ایک سال گزر چکا ہو اس پر حکومت اس سے اڑھائی فیصدی
ٹیکس سالانہ لیا کرے جو ملک کے غرباء اور محتاجوں پر خرچ کیا جائے ۔ چنانچہ رسول کریم ال
نے جو الفاظ اس صدقہ کی غرض کے متعلق استعمال فرمائے ہیں ان میں آپ صاف طور پر ظاہر
فرماتے ہیں کہ یہ مال اس غرض ہے امراء سے لیا جاتا ہے کہ ان کے اموال میں غرباء کا حصہ
شامل تھا۔ آپ فرماتے ہیں اِنَّ اللهَ افْتَرَضَ عَلَيْهِمْ صَدَقَةً فِي أَمْوَالِهِمْ تُؤْخَذُ مِنْ أَغْنِيَائِهِمْ
وَتُرَدُّ عَلَى فُقَرَائِهِم ۲۲۰۔ اللہ تعالیٰ نے لوگوں پر زکوۃ فرض کی ہے جو ان کے مالداروں سے لی
جائے گی اور ان کے غرباء کی طرف لوٹائی جائے گی۔ ”لوٹائی جائے گی" کے الفاظ صاف طور پر
ظاہر کرتے ہیں کہ اس ٹیکس کو غرباء کا حق سمجھا گیا ہے اور یہ قرار دیا گیا ہے کہ امراء کی دولت میں
غرباء کے حقوق اور ان کی محنت بھی شامل ہے مگر چونکہ ان کے حقوق کا معین اندازہ مشکل تھا اس
لئے ایک قاعدہ مقرر کر دیا کہ جس کے مطابق ان سے زکوۃ لے لی جایا کرے ۔
یاد رکھنا چاہئے کہ یہ ٹیکس جسے زکوٰۃ کہتے ہیں آمدن پر نہیں ہے بلکہ سرمایہ اور نفع سب کو ملا
کر اس پر لگایا جاتا ہے اور اس طرح اڑھائی فیصد در حقیقت بعض دفعہ نفع کا پچاس فیصدی بن جاتا
ہے اس حکم کی موجودگی میں کوئی شخص مال کو بے وجہ جمع نہیں رکھ سکتا کیونکہ اس صورت میں
اس کا مال تھوڑے ہی عرصہ میں ٹیکس کی ادائیگی میں ہی خرچ ہو جائے گا۔
قرآن کریم میں بھی اس امر کا اشارہ پایا جاتا ہے کہ زکوۃ کی غرض در حقیقت امراء کے مالوں
کو پاک کرنا ہے یعنی ان کے مالوں میں جو ملک کے دوسرے لوگوں کی محنت اور ان کے حقوق کا
ایک حصہ شامل ہو گیا ہے اس کو ادا کر کے خالص ان کا حق علیحدہ کر دینے کے لئے یہ ٹیکس لگایا جاتا
ہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے خُذْ مِنْ أَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً تَطْهَرُهُمْ وَتُزَكِّيهِمْ بِهَا ، لوگوں
کے مالوں سے صدقہ لے اور اس طرح ان کو پاک کر یعنی ان کے مال اس ذریعہ سے ہر قسم کی
ملونی سے پاک ہو جائیں گے اور دوسروں کے حق ان سے الگ ہو جائیں گے پھر فرماتا ہے چاہئے
انوار العلوم جلد ۸
۳۰۷
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
کہ یہ مال جو امراء سے وصول کئے جائیں ان سے غرباء کو ترقی کی طرف لے جایا جائے۔
زکوۃ کے حکم سے اسلام نے ان تمام حقوق کو ادا کر دیا ہے جو امراء کے مال میں غرباء کی
طرف سے شامل تھے اور اس طرح سرمایہ دار اور مزدور میں صلح کرادی ہے کیونکہ علاوہ مناسب
مزدوری کے جو کارکن حاصل کرتے ہیں اسلام ان کے اور ان کے غریب بھائیوں کی خاطر امراء
سے اڑھائی فیصد ٹیکسی گل جائداد پر وصول کرتا ہے۔
گو اس ٹیکس کی وصولی سے مالی پہلو تو حل ہو جاتا ہے مگر یہ سوال رہ جاتا ہے کہ امراء نے
غرباء یا درمیانی درجہ کے لوگوں کے لئے ترقی کا کوئی راستہ کھلا چھوڑا ہی نہیں پھر وہ ترقی کس طرح
کریں ؟ اس سوال کا جواب یہ دیتا ہے کہ تمام بنی نوع انسان کا حق ہے کہ ان کے لئے ترقی کا
راستہ کھلا رکھا جائے وہ اس امر کو نا پسند کرتا ہے کہ کوئی شخص دوسروں کا راستہ روک کر کھڑا
ہو جائے ایک دوڑ جو کئی آدمیوں میں ہو رہی ہو اس میں ہر ایک شخص یکساں ہمدردی کے ساتھ ہر
اک دوڑنے والے کو دیکھے گا مگر اس کے ساتھ کسی کو ہمدردی نہیں ہو سکتی جو آگے ہو کر اس
طرح کھڑا ہو جاتا ہے کہ کوئی دوسرا آگے نہ بڑھ سکے۔ اگر اس کو جائز رکھا جائے تو مقابلہ وہیں بند
ہو جائے گا اور چند لوگ جو پہلے آگے نکل چکے ہیں سب ترقیات اپنے ہی ہاتھ میں رکھیں گے اور
کسی دوسرے کو حصہ نہ دیں گے۔ اسلام اس کی ہرگز اجازت نہیں دیتا اور اس نے اس نقص کی
جڑ کو کاٹ کر ترقی کا راستہ سب کے لئے کھول دیا ہے۔
اگر غور کیا جائے تو اس نقص کے باعث کہ بعض ملکوں میں چند گھرانوں میں تمام ترقیات
محدود ہو گئی ہیں تین ہیں ۔
(1) جائداد کا تقسیم نہ ہونا بلکہ صرف بڑے لڑکے کے قبضہ میں رہنا اور مال کے متعلق باپ کو
اختیار ہونا کہ جس قدر چاہے جس کو چاہے دے دے۔
(۲) سود کی اجازت جس کی وجہ سے ایک ہی شخص یا چند افراد بغیر محنت کے جس قدر چاہیں
اپنے کام کو وسعت دے سکتے ہیں۔
(۳) منافع کی زیادتی۔
ان تین نقائص کی وجہ سے بہت سے ممالک میں لوگوں کے لئے ترقیات کے راستے بالکل
محدود ہو گئے ہیں۔ جائدادیں جن لوگوں کے قبضہ میں ہیں اور اس وجہ سے غرباء کو جائدادیں پیدا جہ سے غرباء کو جا کہ میں پیدا کرنے کا موقع نہیں۔ سود کی وجہ سے جو لوگ پہلے ہی اپنی ساکھ بٹھا چکے ہیں وہ جس قدر چاہیں
انوار العلوم جلد ۸
۳۰۸
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
روپیہ لے سکتے ہیں۔ چھوٹے سرمایہ دار کو ان کا مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں منافع کی زیادتی کی وجہ
سے دولت ایک آبشار کی طرح چند لوگوں کے گھروں میں جمع ہو رہی ہے۔
اسلام نے ان نقائص کے مٹانے کے لئے تین ہی ، ہی علاج کئے ہیں۔ اول ورثہ کے تقسیم کئے
جانے کا حکم دیا ہے کسی شخص کا اختیار نہیں کہ اپنی جائداد کسی ایک شخص کو دے جاوے تاکہ
ایک طبقہ کے پاس دولت محفوظ رہے۔ اسلام حکم دیتا ہے کہ مطابق شریعت تمام اولاد ماں باپ
بیوی یا خاوند یا بھائیوں بہنوں میں ہر مرنے والے کی جائداد تقسیم ہو جانی چاہئے۔ اس تقسیم کے
بدلنے کا کسی کو اختیار نہیں۔ اس حکم کی وجہ سے ایک اسلامی شریعت پر چلنے والے ملک میں ایک
شخص جو بڑی ترقی کر جاتا ہے اس کی اولاد محض اس کی ترقی کے سہارے پر نہیں بیٹھ سکے گی بلکہ
اس کی جائداد چونکہ چھ سات جگہ تقسیم ہو جائے گی مکان بھی اور زمینیں بھی اور مال بھی اسلئے
سب کو پھر نئے سرے سے محنت کرنی پڑے گی اور چونکہ زمینیں تقسیم ہوتی چلی جائیں گی دو تین
نسلوں میں وہ اتنے چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم ہو جائیں گی کہ ایک معمولی مزدور بھی ان
میں سے ایک حصہ خریدنے پر قادر ہو سکے گا اور اپنی آئندہ ترقی کی بنیاد اس پر رکھ سکے گا غرض
تقسیم جائداد کے سبب سے کوئی نسلی دیوار نہیں کھڑی ہو سکے گی۔
دوسری روک غرباء کے راستہ میں سود ہے سود کے ذریعہ سے وہ تاجر جو پہلے سے ساکھ
بٹھا چکے ہیں جس قدر روپیہ کی ان کو ضرورت ہو آسانی سے بنکوں سے لے سکتے ہیں۔ اگر ان کو
اس طرح روپیہ نہ مل سکتا تو وہ یا تو دوسرے لوگوں کو اپنی تجارت میں شامل کرنے پر مجبور ہوتے یا
اپنی تجارت کو اس پیمانہ پر نہ بڑھا سکتے کہ بعد میں آنے والے لوگوں کے لئے روک بن سکیں اور
دوسرے لو
رسٹس اور ایسوسی ایشنز قائ ایشنز قائم کر کے دو
نتیجہ یہ ہو تا کہ مال ملک میں مناسب تناسب سے تقسیم رہتا اور خاص خاص لوگوں کے پاس حد سے
زیادہ مال جمع نہ ہو سکتا۔ جو ملک کی اخلاقی ترقی کے لئے مہلک اور غرباء اور درمیانی طبقہ کے
لوگوں کے لئے تباہی کا موجب ہوتا ہے۔
لوگوں کے لئے ترقی کا دروازہ بالکل روک دیں۔
تیسری صورت جو نفع کی زیادتی کی تھی اس کا اسلام نے ایک تو اس ٹیکس کے ذریعہ سے
انتظام کیا ہے جو غرباء کی خاطر امراء سے لیا جاتا ہے اس ٹیکس کے ذریعہ سے اتنی رقم امراء سے
لے لی جاتی ہے کہ ان کے پاس اس قدر روپیہ اکٹھا ہی نہیں ہو سکتا کہ وہ اس کے زور سے ملک کا
سارا روپیہ جمع کرنے کی کوشش کریں کیونکہ جس قدر روپیہ ان کے پاس ہو گا اس میں سے ہر
انوار العلوم جلد ۸
سال ان کو غریبوں کا ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔
۳۰۹
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
دوسرے شریعت نے یہ انتظام کیا ہے کہ غرباء میں سے ہوشیار اور ترقی کرنے والے لوگوں
کو اس ٹیکس میں سے اس قدر سرمایہ دیا جائے کہ وہ اپنا کام چلا سکیں اس ذریعہ سے نئے نئے
لوگوں کو ترقی کرنے کا موقع ملے گا اور کسی کو شکایت کا موقع نہیں رہے گا۔
تیسرے اسلام نے ان : ان ترکیبوں ں سے منع کر دیا ہے جن کے ذریعہ سے لوگ نا جائز طور پر
زیادہ نفع حاصل کرتے ہیں۔ چنانچہ اسلام اس امر کو گناہ قرار دیتا ہے کہ کوئی شخص تجارتی مال کو
اس لئے روک رکھے کہ تا اس کی قیمت بڑھ جائے اور وہ زیادہ قیمت پر فروخت ہو ۔ پس اس
اصل کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹرسٹس کی قسم کے تمام ذرائع جن سے نفع کو زیادہ کیا جاتا ہے اسلامی
تعلیم کے مطابق نا جائز ہوں گے اور حکومت ان کی اجازت نہ دیگی۔
اب ایک سوال یہ رہ جاتا ہے کہ اگر سود بند کیا جائے گا تو تمام تجار تیں تباہ ہو جائیں گی مگر یہ
امر درست نہیں۔ ممانعت سود سے کبھی تجارتیں تباہ نہ ہونگی۔ اب بھی سود کی وجہ سے تجارتیں نہیں
چل رہیں بلکہ اس و
اس
وجہ سے سود کا تعلق تجارت سے ہے کہ مغربی ممالک نے اس طریق کو نشو و نما
دیا ہے اگر وہ اپنی اگر وہ اپنی تجارتوں کی بنیاد شروع سے سود پر نہ ر سود پر نہ رکھتے تو نہ رکھتے تو نہ آج یہ بے امنی کی صورت نظر
آتی اور نہ تجارتوں سے سود کا کوئی تعلق ہو۔ ہوتا۔ آج سے چند سو سال پہلے مسلمانوں نے ساری دنیا
سے تجارت کی ہے اور اپنے زمانہ کے لحاظ سے کامیاب تجارت کی ہے مگر وہ سود بالکل نہیں لیتے
تھے۔ وہ بوجہ سود نہ ۔ لینے کے ادنی ادنیٰ غرباء سے رباء سے روپیہ شراکت کے طور پر لیتے تھے اور ملک کے
اکثر حصہ کو ان تجارتوں سے فائدہ پہنچتا تھا۔
پس سود کی وجہ سے تجارتیں نہیں چل رہیں بلکہ سود پر چونکہ ان کی بنیاد رکھی گئی ہے اس
لئے معلوم ہوتا ہے کہ وہ سود پر چل رہی ہیں۔ بے شک شروع میں دقتیں ہونگی لیکن جس طرح
سود پر بنیاد رکھی گئی ہے اسی طرح اس عمارت کو آہستگی سے ہٹایا بھی جاسکتا ہے۔
سود اس زمانہ کی وہ جو نک ہے جو انسانیت کا خون چو ہے جو انسانیت کا خون چوس رہی ہے غرباء اور درمیانی درجہ کے
لوگ بلکہ امراء بھی اس ظلم کا شکار ہو رہے ہیں مگر بہت سے لوگ اس چیتے کی طرح جس کی نسبت
کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی زبان پتھر پر رگڑ رگڑ کر کھا گیا تھا ایک جھوٹی لذت محسوس کر رہے ہیں جس
کے سبب سے وہ اس کو چھوڑنا پسند نہیں کرتے اور اگر چھوڑنا چاہتے ہیں تو سو سائٹی کا بہاؤ ان کو
الگ ہونے نہیں دیتا۔
انوار العلوم جلد ۸
۳۱۰
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
اس کے دو خطرناک اثر ملکوں کے امن کے خلاف پڑ رہے ہیں۔ ایک اس کے ذریعہ سے
دولت محدود رہا تھوں میں جمع ہو رہی ہے۔ دوسرے اس کی وجہ سے جنگیں آسان ہو گئی ہیں۔ میں
نہیں سمجھتا کہ دنیا کا کوئی انسان بھی اس جنگ عظیم کی جو پچھلے دنوں ہوئی ہے جرأت کر سکتا تھا اگر
سود کا دروازہ اس کے لئے کھلا نہ ہوتا؟ جس قدر روپیہ اس جنگ پر خرچ ہوا ہے مختلف ممالک
اس روپے کے خرچ کرنے کے لئے کبھی تیار نہ ہوتے اگر اس کا بوجھ براہ راست ملک کی آ آبادی پر
پڑ جاتا۔ اس قدر عرصہ تک جنگ محض سود کی وجہ سے جاری رہی ورنہ بہت سی سلطنتیں تھیں جو
اس عرصہ سے بہت پیشتر جس میں پچھلی جنگ جاری رہی جنگ کو چھوڑ بیٹھتیں کیونکہ ان کے
خزانے ختم ہو جاتے اور ان کے ملک میں بغاوت کی ایک عام لر پیدا ہو جاتی۔ یہ سود ہی تھا جس کی
وجہ سے اس وقت تک لوگوں کو بوجھ محسوس نہیں ہوا لیکن اب کمریں اس کے بوجھ کے نیچے جھکی
جارہی ہیں اور غالبا کئی نسلیں اس قرضہ کے اتارنے میں مشغول چلی جائیں گی ۔ اگر سود نہ لیا جا تا تو
اہے یعنی وہی اقوام جیت جاتیں جو اب جیتی ہیں۔ مگر فرانس اس ہو تا جواب ہوا ہے یعنی وہی او جنگ کا نتیجہ وہی ہو۔
قدر تباہ نہ ہوتا، جرمنی اس طرح برباد نہ ہوتا ، آسٹریا اس طرح ہلاک نہ ہو تا، انگلستان پر یہ بار نہ
پڑتا، اول تو جنگ چھیڑنے ہی کی حکومتوں کو جرأت نہ ہوتی اور اگر جنگ چھڑ بھی جاتی تو ایک سال
کے اندر جوش مدھم ہو کر کبھی کی صلح ہو چکی ہوتی اور آج دنیا شاہراہ ترقی پر چل رہی ہوتی۔
حکومتیں آجکل آلات جنگ کے کم کرنے پر زور دے رہی ہیں۔ یہ بھی ایک اچھی بات ہے مگر
آلات تو ارادے کے ساتھ فوراً ہی بن جاتے ہیں۔ جس چیز کے توڑنے کی ضرورت ہے وہ سود
ہے۔ قرآن کریم کہتا ہے کہ سود جنگ کے پیدا کرنے کا موجب ہے اور آج ہم اپنی آنکھوں سے یہ
نظارہ دیکھ رہے ہیں۔
اسود کے -
جب سود ۔
پس جنگیں خواہ اندرونی ہوں خواہ بیرونی تبھی بند ہوں گی اور ملکوں میں امن تبھی قائم ہو گا
رواج کو تمدن کے دائرہ سے باہر نکال دیا جائے گا۔ بے شک تب دودھ تب دودھ کی نہریں
چلیں گی اور امیر غریب پر ظلم نہیں کر سکے گا اور بادشاہتیں بادشاہتوں پر چڑھائی کرنے سے ڈریں
گی اور تبھی جنگ کی طرف مائل ہوں گی جب ان کو یقین ہو گا کہ ان کے ملک کی عزت خطرہ میں
ہے اور یہ کہ لوگ اس کے بچانے کے لئے ہر اک قربانی کے لئے تیار ہیں۔ حاکم اپنا دل خوش
کرنے کے لئے کبھی جنگ نہیں کر سکیں گے۔
ایک نقص اور ہے جس کی وجہ سے بعض لوگوں کے ہاتھ میں مال زیادہ جمع ہوتا ہے اور وہ