حکومتوں کے آپس کے تعلقات
انوارالعلوم (جلد 8)
انوار العلوم جلد ۸
۳۱۱
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
کانوں کی دریافت ہے اس کا علاج اسلام نے یہ کیا ہے کہ کانوں میں سے پانچواں حصہ گورنمنٹ کا
مقرر کیا ہے اور جو مال کانوں کے مالک جمع کریں اور اس پر سال گزر جائے اس پر زکوۃ الگ ہے
گویا اس طرح حکومت کانوں میں حصہ دار ہو جاتی ہے اور غرباء کے لئے ایک کافی رقم مل جاتی
ہے جس سے ان کے حقوق ادا کئے جاسکتے ہیں۔ اگر کوئی شخص جس کی زمین میں سے کان نکلی ہو
اس سے فائدہ اٹھانے کی توفیق نہ رکھے تو چونکہ گورنمنٹ کا بھی اس میں حصہ ہے گورنمنٹ
مناسب معاوضہ دے کر اسے خرید سکتی ہے یا اور کسی کے پاس اس کے حصہ کو فروخت کرنے کی
اجازت دے سکتی ہے اس طرح کانوں کی وجہ اوجہ سے جو نظام تمدن میں نقص ہے وہ بھی دور ہو جاتا
ہے۔
حکومتوں کے آپس کے تعلقات
حکومتوں اور رعایا اور امراء اور غرباء کے تعلقات کے
بیان کرنے کے بعد اب میں ان تعلیمات کو بیان کرتا
ہوں جو اسلام نے بین الاقوامی تعلقات کے متعلق دی ہیں۔
یا د رکھنا چاہئے کہ اسلامی تعلیمات کا مطمح نظر تو یہ ہے کہ دنیا میں ملکی حکومتوں کو اڑا کر
ساری دنیا میں ایک ہی حکومت قائم کر دی جائے تا لڑائیوں اور جھگڑوں کا خاتمہ ہو جائے۔ اسلام
مختلف ممالک کو اس قدر اندرونی آزادی دیتا ہے کہ اسلامی سیاسیات کے ماتحت وہ نہایت آسانی
سے اپنی قومی اغراض اور خصوصیات کو پورا کر سکتے ہیں اور پھر بھی ایک گل کا جزو بن سکتے ہیں۔ مگر
اسلام اس مقصد کے حصول کے لئے کسی قسم کی جسمانی جد وجہد کرنے کی اجازت نہیں دیتا بلکہ
اسے صرف لوگوں کی اپنی رائے اور ارادے پر چھوڑ دیتا ہے اور مسلمان حکومتوں کو بھی پابند
نہیں
کرتا۔ جب تک دنیا میں یہ روح پیدا نہ ہو کہ لوگ مقامی امور کا مقامی امور کو اپنی اپنی مرضی کے
مطابق
طے کر کے باقی امور میں ایک ہو جائیں اور لڑائی کی طرف میلان اور ایک دوسرے کے خلاف
تیاریاں اور جوش اعلیٰ مقاصد کے لئے قربان کر دیئے جائیں اس وقت تک ہمیں موجودہ حالت پر
قانع رہنا چاہئے اور میں اس کے مطابق جو قانون اسلام نے مقرر کئے ہیں ان کے ان کو بیان کرتا ہوں۔
دیکھا جاتا ہے کہ تمام لڑائیاں اور جھگڑے ایک دوسرے کے ملک پر طمع کی نظر رکھنے یا آپس
میں ایک دو دوسرے سے : سے ناجائز فائدہ اٹھا۔ فائدہ اٹھانے کی کوشش ہے ۔ سے پیدا ہوتے ہیں۔ اسلام اس کے متعلق
حکم دیتا ہے جو اس سلسلہ جنگ وجدال کو بالکل مٹا دیتے ہیں۔ اول فرماتا ہے وَلَا تَعدَّن
عَيْنَيْكَ إِلى مَا مَتَّعْنَا بِهِ أَزْوَاجًا مِّنْهُمْ زَهْرَةَ الْحَيُوةِ الدُّنْيَا لِنَفْتِنَهُمْ فِيْهِ وَرِزْقُ
یہ دو
انوار العلوم جلد ۸
۳۱۲
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
۲۶۲
رَبِّكَ خَيْرٌ وَأَبْقَى اور اے مسلم ! تو اپنی آنکھوں کو دنیاوی منافع کی طرف جو تمہارے
سوا دوسری اقوام کو ہم نے دیئے ہیں تاکہ ان کے اعمال کی آزمائش کریں اٹھا اٹھا کر نہ دیکھ اور
جو تجھے دیا ہے وہی تیرے لئے اچھا ہے اور زیادہ دیر تک رہنے والا ہے یعنی مرنے رب نے
آئے گا اور جو دوسری اقوام پر تعدی کر کے مال لوگے تو وہ نفع نہیں دے گا
تیرے رب
کے بعد بھی وہی کام آئے گا
اور نہ قائم رہے گا۔
دوسرا باعث اس قسم کے ناجائز فوائد اٹھانے کا آپس کی دشمنیاں ہوتی ہیں۔ کوئی قومی
مغائرت یا نفرت دل میں ہوتی ہے یا کسی وقت کسی قوم سے کوئی تکلیف پہنچی ہوتی ہے پھر صلح بھی
ہو جاتی ہے اور معاملہ رفع دفع بھی ہو جاتا ہے مگر ایک قوم اس کو دل میں رکھ لیتی ہے اور آہستہ
آہستہ دوسری حکومت کو کمزور کرتی چلی جاتی ہے اور دباؤ یا دھو کے سے اس سے ناجائز فوائد
اٹھانے شروع کر دیتی ہے تاکہ اسے نقصان پہنچائے ۔ اسلام اسے ناپسند کرتا ہے اور صرف سچائی
کا معاملہ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُونُوا قَوَّامِينَ لِلَّهِ
شُهَدَاءَ بِالْقِسْطِ وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَانُ قَوْمٍ عَلَى أَلَّا تَعْدِلُوا اعْدِلُوا هُوَ أَقْرَبُ
لِلتَّقْوى وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ ۲۶۳ اے مومنو! اپنے تمام کاموں کو
خدا کے لئے کرو۔ اور انصاف سے دنیا میں معاملہ کرو اور کسی قوم کی دشمنی تم کو اس امر پر نہ
اکساوے کہ تم عدل کا معاملہ نہ کرو تم بہر حال انصاف کا معاملہ کرو یہ بات تقویٰ کے مطابق ہے
اللہ تعالیٰ کو اپنی ڈھال بناؤ ۔ اللہ تعالٰی اس سے جو تم کرتے ہو خبردار ہے۔
ان دونوں احکام کے ماتحت کوئی حقیقی مسلمان حکومت، بین الاقوامی تعلقات کو خراب کرنے
کا موجب نہیں ہو سکتی کیونکہ مسلمانوں کو حکم ہے کہ وہ دوسری قوموں کے مالوں اور حکومتوں کی
طرف کبھی طمع کی نگاہ نہ ڈالیں اور نہ صرف یہ کہ مِنْ حَيْثُ الْفَرد با اخلاق ہوں بلکہ چاہئے کہ
مِنْ حَيْثُ الْقَوْمِ بھی با اخلاق ہوں۔
باہمی معاہدات کے متعلق اسلام یہ حکم دیتا ہے کہ معاہدات کی اس قدر پابندی کرو کہ جس
قوم سے تمہارا معاہدہ ہے ارا معاہدہ ہے اس سے جس جس قوم کا معاہدہ ہے وہ بھی اگر عملا جنگ میں شامل نہ ہو تو
خواہ وہ ایک بر سر جنگ قوم کا حصہ ہی ہو تو اس سے جنگ نہ کرو۔ ایک قوم جو معاہدہ کر چکی ہے اگر
پر
اس سے شرارت کا خطرہ ہے تو حکم دیتا ہے کہ باوجود اس کی شرارت کے یہ نہ کرو کہ اچانک اس
حملہ کر دو اور موقع سے فائدہ اٹھاؤ بلکہ اس کو پہلے نوٹس دو کہ ہم معاہدہ کو ختم کرتے ہیں کیونکہ
انوار العلوم جدید
۳۱۳
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
تمہاری طرف سے معاہدہ کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ اس کا اعلان کر کے پھر بھی اگر وہ باز نہ آئیں
تو پھر بے شک جنگ کر سکتے ہو یونہی نہیں ۔
مگر امن کے قیام کا ایک ذریعہ یہ بھی ہے کہ ہر ایک ملک جنگ کے لئے تیار رہے تا شریر اور
کمینہ دشمن اس کی کمزوری کو دیکھ کر اس سے ناجائز فائدہ نہ اٹھانا چاہے۔ پس فرمایا کہ خود تو
دوسرے کے ملک سے ناجائز فائدہ نہ اٹھانا چاہو لیکن دوسری اقوام جب تک موجود ہیں جنگ کا
خطرہ ہے پس اپنے طور پر دفاع کے لئے پوری طرح تیار رہو تا تمہاری کمزوری دوسرے کو جنگ
کی تحریک نہ کردے ۔
اگر جنگ ہو جائے تو اس وقت کے لئے حکم دیتا ہے کہ عورتوں، بچوں اور اپنی عمر کو مذہبی
کاموں کے لئے وقف کر دینے والوں اور بوڑھوں کو کچھ نہ کہو ، صرف ان لوگوں کو مارو اور لڑائی
میں مارو جو جنگ کر رہے ہوں اور اگر کوئی ہتھیار رکھ دے اور کہے کہ میں نہیں لڑتا تو پھر اس کو
قتل کرنا نا جائز ہو گا۔ کسی ملک کا بے فائدہ نقصان بھی نہ کرو جب تک کوئی بھی صورت دشمن کے
زیر کرنے یا اپنے بچانے کی ہے اس کے کھیتوں اور درختوں اور مکانوں کو بچاؤ اور بلا سبب اس
غرض سے نقصان نہ پہنچاؤ کہ بعد میں ان کی حکومت کمزور رہے گی۔ اور اگر کوئی قوم صلح کا پیغام
دے تو اس خیال سے کہ اس کے دل میں شرارت ہے وہ صرف وقفہ چاہتی ہے صلح سے انکار نہ
کرو بلکہ جب تک شرارت ظاہر نہ ہو جنگ کو مٹانے اور صلح کرنے کی کوشش کرو۔
جھگڑوں کو مٹانے کے لئے ایک عجیب حکم دیا ہے جسے آج ہم لیگ آف نیشنز کی شکل میں
دیکھتے ہیں لیکن ابھی تک یہ لیگ ویسی مکمل نہیں ہوئی جس حد تک کہ اسلام اس کو لے جانا چاہتا
ہے اسلام یہ حکم دیتا ہے کہ وَإِنْ طَائِفَتْنِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اقْتَتَلُوا فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا فَإِنْ بَغَتْ
إِحْدُهُمَا عَلَى الْأُخْرَى فَقَاتِلُوا الَّتِي تَبْغِي حَتَّى تَفِى إِلَى أَمْرِ اللَّهِ فَإِنْ فَاءَتْ فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا
بِالْعَدْلِ وَأَقْسِطُوا إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ ۲۷۴۔ یعنی اگر ر دو دو قو میں مسلمانوں میں سے آپس
میں لڑ پڑیں تو ان کی آپس میں صلح کرا دو۔ یعنی دوسری قوموں کو چاہئے کہ بیچ میں پڑ کر ان کو جنگ
سے روکیں اور جو وجہ جنگ کی ہے اس کو مٹائیں اور ہر ایک کو اس کا حق دلائیں لیکن اگر باوجود
اس کے ایک قوم باز نہ آئے اور دوسری قوم پر حملہ کردے اور مشترکہ انجمن کا فیصلہ نہ مانے تو
اس قوم سے جو زیادتی کرتی ہے سب قومیں مل کر لڑو یہاں تک کہ خدا کے حکم کی طرف وہ لوٹ
آئے یعنی ظلم کا خیال چھوڑ دے۔ پس اگر وہ اس امر کی طرف مائل ہو جائے تو ان دونوں قوموں
انوار العلوم جلد ۸
له الله
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
میں پھر صلح کرا دو مگر انصاف اور عدل سے اور مروت سے کام لو ۔ اللہ تعالیٰ انصاف کرنے والوں
کو پسند کرتا ہے۔
اس آیت میں بین الاقوامی صلح کے قیام کے لئے مندرجہ ذیل لطیف گر بتائے ہیں۔
سب سے اول جب دو قوموں میں لڑائی اور فساد کے آثار ہوں معا دوسری قومیں بجائے
ایک یا دوسری کی طرف داری کرنے کے ان دونوں کو نوٹس دیں کہ وہ قوموں کی پنچائت سے
اپنے جھگڑے کا فیصلہ کرائیں۔ اگر وہ منظور کر لیں تو جھگڑا مٹ جائے گا۔ لیکن اگر ان میں سے
ایک نہ مانے اور لڑائی پر تیار ہو جائے تو دوسرا قدم یہ اٹھایا جائے کہ باقی سب اقوام اس کے
ساتھ مل کر لڑیں۔ اور یہ ظاہر ہے کہ سب اقوام کا مقابلہ ایک قوم نہیں کر سکتی ضرور ہے کہ جلد
اس کو ہوش آ جائے اور وہ صلح پر آمادہ ہو جائے ۔ پس جب وہ صلح کے لئے تیار ہو تو تیسرا قدم یہ
اٹھائیں کہ ان دونوں قوموں میں جن کے جھگڑے کی وجہ سے جنگ شروع ہوئی تھی صلح
کرا دیں۔ یعنی اس وقت اپنے آپ کو فریق مخالف بنا کر خود اس سے معاہدات کرنے نہ بیٹھیں
بلکہ اپنے معاہدات تو جو پہلے تھے وہی رہنے دیں۔ صرف اسی پہلے جھگڑے کا فیصلہ کریں جس کے
سبب سے جنگ ہوئی تھی اس جنگ کی وجہ سے نئے مطالبات قائم کر کے ہمیشہ کے فساد کی بنیاد نہ
ڈالیں۔
چوتھے یہ امر مد نظر رکھیں کہ معاہدہ انصاف پر مبنی ہو یہ نہ ہو کہ چونکہ ایک فریق مخالفت
کر چکا ہے اس لئے اس کے خلاف فیصلہ کر دو بلکہ باوجود جنگ کے اپنے آپ کو ثالثوں کی ہی صف
میں رکھو فریق مخالف نہ بن جاؤ ۔ ان امور کو مد نظر رکھ کر اگر کوئی انجمن بنائی جائے تو دیکھو کہ کس
طرح دنیا میں بین الاقوامی صلح ہو جاتی ہے سب فساد اس امر سے پیدا ہوتا ہے کہ اول تو جب جھگڑا
ہوتا ہے دوسری طاقتیں الگ بیٹھی دیکھتی رہتی ہیں اور جب دخل دیتی ہیں تو الگ الگ دخل دیتی
ہیں۔ کوئی کسی کے ساتھ ہو جاتی ہے اور کوئی کسی کے ساتھ اور یہ جنگ کو بڑھاتا ہے گھٹاتا نہیں۔
اگر دوسری طاقتیں آپس میں مل کر بغیر اپنے خیالات کے اظہار کئے کے پہلے یہ فیصلہ کرلیں کہ
حکومتوں کی پنچائت کے ذریعہ اس جھگڑے کو طے کیا جائے اور سب مل کر متفقہ طور پر ایک کو نہیں
دونوں کو یا جس قدر حکومتیں جھگڑ رہی ہوں سب کو توجہ دلائیں کہ لڑنے کی ضرورت نہیں بین
الاقوامی مجلس میں اپنے خیالات پیش کرو اور انصاف کے اس اصل کو مد نظر رکھیں کہ وہ پہلے سے
کوئی خیالات نہ قائم کر لیں جس طرح حج فریقین کی باتیں سننے سے پہلے کوئی رائے قائم نہیں کرتا۔
انوار العلوم جلد ۸
۳۱۵
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
پھر دو نو فریق کی بات سن کر ایک فیصلہ کریں جو فریق تسلیم نہ کرے سب مل کر اس سے لڑیں اور
جب وہ زیر ہو جائے تو اس وقت اپنے مطالبات اپنی طرف سے نہ پیش کریں بلکہ پہلے ہی جھگڑے
کو سلجھا دیں۔ کیونکہ اگر ایسے موقع پر شکست خوردہ قوم کو لوٹنے کی تجویز ہوئی اور ہر ایک قوم
نے مختلف ناموں سے اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی تو لازماً ان فائدہ اٹھانے والی قوموں میں
آپس میں بھی تباغض اور تحاسد بڑھے گا اور جس قوم کو وہ زیر کریں گی اس کے ساتھ بھی نیک
تعلقات پیدا نہیں ہو سکیں گے اور مجلس بین الا قوام سے دنیا کی حکومتوں کو سچی ہمدردی بھی پیدا نہ
ہو سکے گی۔ پس چاہئے کہ اس جنگ کے بعد صرف اسی جھگڑے کا تصفیہ ہو جس پر جنگ شروع ہوئی
تھی نہ کہ کسی اور امر کا۔
هرگز
اب رہا یہ سوال کہ جو اخراجات جنگ پر ہوں گے وہ کس طرح برداشت کئے جاویں ؟ تو اس
کا جواب یہ ہے ہے کہ اخراجات جنگ سب قوموں کو خود برداشت کرنے چائیں چاہئیں اور ، یہ بوجھ ہر
زیادہ نہیں ہو گا۔ اول تو اس وجہ سے کہ مذکورہ بالا انتظام کی صورت میں جنگیں کم ہو جائیں گی
اور کسی قوم کو جنگ کرنے کی جرأت نہ ہوگی۔ دوسرے چونکہ اس انتظام میں خود غرضی اور
بوالہوسی کا دخل نہ ہو گا سب اقوام اس کی طرف مائل ہو جائیں گی اور مصارف جنگ اس قدر
تقسیم ہو جائیں گے کہ ان کا بوجھ محسوس نہ ہو گا۔
تیسرے چونکہ اس انتظام کا فائدہ ہر اک قوم کو پہنچے گا کیونکہ کوئی قوم نہیں جو جنگ میں مبتلاء
ہونے کے خطرہ سے محفوظ ہو اس لئے انجام کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ خرچ موجودہ اخراجات سے
جو تیاری جنگ کی نیت سے حکومتوں کو کرنے پڑتے ہیں کم ہوں گے اور اگر بفرض محال کچھ زائد
خرچ کرنا بھی پڑے تو جس طرح افراد کا فرض ہے کہ امن عامہ کے قیام کی خاطر قربانی کریں اقوام
کا بھی فرض ہے کہ قربانی کر کے امن کو قائم رکھیں۔ وہ اخلاق کی حکومت سے بالا نہیں ہیں بلکہ
اس کے ماتحت ہیں۔
میرے نزدیک سب فساد اسی اختلاف کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے جو قرآن کریم کی پیش کردہ
تجویز سے کیا جاتا ہے (1) یعنی آپس کے انفرادی سمجھوتوں کی وجہ سے جو پہلے سے کئے ہوئے
ہوتے ہیں۔ حالانکہ ان کی بجائے سب اقوام کا ایک معاہدہ ہونا چاہئے۔
(۲) جھگڑے کو بڑھنے دینے کے سبب سے۔
(۳) حکومتوں کے جنبہ داری کو اختیار کر کے ایک فریق کی حمایت میں دخل دینے کے سبب
انوار العلوم جلد ۸
۳۱۶
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
(۴) شکست کے بعد اس قوم کے حصے بخرے کرنے اور ذاتی فوائد اٹھانے کی خواہش کے
پیدا ہو جانے کے سبب سے
(۵) امن عامہ کے لئے قربانی کرنے کے لئے تیار نہ ہونے کے سبب سے۔
ان پانچوں نقائص کو دور کر دیا جائے تو قرآن کریم کی بتائی ہوئی لیگ آف نیشنز بنتی ہے اور
اصل میں ایسی ہی لیگ کوئی فائدہ بھی دے سکتی ہے نہ وہ لیگ جو اپنی ہستی کے قیام کے لئے لوگوں
کی مہربانی کی نگاہوں کی جستجو میں بیٹھی رہے۔
اصل بات یہ ہے کہ کبھی بین الاقوامی جھگڑے ، الاقوامی جھگڑے دور نہ ہوں گے جب تک اقوام بھی اپنے
معاملات کی بنیاد اخلاق پر نہ رکھیں گی جس طرح کہ افراد کو کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے کاموں کی بنیاد
اخلاق پر رکھیں اسی طرح حکومتوں کو بھی اخلاق کی نگہداشت کی طرف توجہ دلانی چاہئے۔ فساد
بعض اسباب سے پیدا ہوتے ہیں۔ پہلے ان کی اصلاح کرنی چاہئے پھر خود جھگڑے کم ہو جائیں گے
اور اگر باوجود اس اصلاح کے کسی وقت کوئی جھگڑا پیدا ہو جائے تو اس کے دور کرنے کے لئے
اسلامی اصول پر ایک انجمن اصلاح بنانی چاہئے جو ان جھگڑوں کا فیصلہ کرے۔
وہ وجوہ جن سے جھگڑے پیدا ہوتے ہیں چند اخلاقی نقص ہیں۔
(1) یہ کہ حکومتوں اور رعایا کے تعلقات درست نہیں۔ اگر اسلامی نقطہ نظر کو مد نظر رکھا
جائے کہ ہر ایک ملک کی رعایا کا فرض ہے کہ یا تو اس حکومت سے تعاون کرے جس کے ماتحت وہ
رہتی ہے یا اس ملک کو چھوڑ کر چلی جائے تا دو سروں کا بھی امن برباد نہ ہو تو کبھی کسی قوم کو
دوسری قوم پر حملہ کرنے کی جرأت نہ ہو کیونکہ کوئی قوم اس امر کو پسند نہیں کرے گی کہ ایک بنجر
ملک پر قبضہ کرے۔
اور (۲) یہ نقص ہے کہ مختلف حکومتوں کو یہ یقین ہے کہ ان کی قو میں صرف اس خیال سے
کہ وہ ان کی حکومتیں ہیں ان کا ساتھ دینے کو تیار ہیں اس لئے وہ بے خوف ہو کر دوسری قوموں پر
حملہ کر دیتی ہیں اگر مندرجہ ذیل اصل جسے اسلام نے پیش کیا ہے قبول کیا جائے کہ تو اپنے بھائی کی لئے کہ تو اسے
مدد کر۔ اگر وہ مظلوم ہے تو دوسروں کے ظلم سے اسے بچا اور اگر وہ ظالم ہے تو اس کو اپنے نفس
کے ظلم سے بچا۔ تو جنگوں میں بہت کچھ کمی آجائے ۔ اس وقت قومی تعصب اس قدر بڑھ گیا ہے ۔
ا
اب
کہ اپنی قوم کا سوال پیدا ہوتا ہے تو سب لوگ بلا غور کرنے کے ایک آواز پر جمع ہو جاتے ہیں اور
انوار العلوم جلد ۸
۳۱۷
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
یہ نہیں سوچتے کہ اگر ہماری حکومت کی غلطی ہے تو ہم اس کو سمجھا دیں۔ غرض ایک طرف
غداری اور ایک طرف قومی تعصب جنگوں کا بہت بڑا موجب ہیں۔ اور ان کا دور ہونا نہایت
ضروری ہے۔
دنیا جب تک اس گر کو نہیں سمجھے گی کہ حب الوطنی اور حب الانسانیت کے دونوں جذبات
ایک جگہ جمع ہو سکتے ہیں اس وقت تک امن نہیں ہو سکتا۔ اسلام نے کیا چھوٹے سے فقرے میں
اس مضمون کو ادا کر دیا ہے اُنْصُرْ أَخَاكَ ظَالِماً أَوْ مَظْلُومًا ۲۶۵ یعنی تو اپنے بھائی کی خواہ
وہ ظالم ہو خواہ مظلوم مدد کر۔ مظلوم کی اس طرح کہ اسے دوسروں کے ظلم سے بچا اور ظالم کی
اس طرح کہ تو اس کو ظلم کرنے سے بچا۔
کیا لطیف پیرا یہ میں حب الوطنی اور حب الانسانیت کے جذبات کو جمع کر دیا ہے۔ جب کوئی
شخص اپنے ہم قوموں کو دوسری قوموں پر ظلم کرنے ا نے اور ان کے حقوق غصب کرنے۔
کرنے
سے روکتا
ہے تو وہ حب الوطنی کے خلاف کام نہیں کرتا کیونکہ اس سے زیادہ حب الوطنی اور کیا ہوگی کہ
اپنے ملک کے نام کو ظلم کے دھبہ سے بچائے ور پھر ساتھ ہی وہ حب الانسانیت کے فرض کو بھی ادا
کر رہا ہوتا ہے کیونکہ وہ اس حقیقت کو آشکار کرتا ہے کہ خود زندہ رہو اور دوسروں کو زندہ رہنے
روس
(۳) تیسرا اخلاقی نقص یہ ہے کہ قومی برتری کا خیال بہت بڑھ گیا ہے ۔ قرآن کریم فرماتا ہے
لَا يَسْخَرْ قَوْمٌ مِّنْ قَوْمٍ عَسَى أَنْ يَكُونُوا خَيْراً مِنْهُم کوئی قوم دوسری قوم کو حقیر نہ
سمجھے۔ شاید وہ کل کو اس سے اچھی ہو جائے اور فرماتا ہے تِلْكَ الأَيَّامُ نُدَاوِلُهَا بَيْنَ
النَّاسِ ۲۲۶ ۔ یہ دن ترقی و تنزل کے بدلتے رہتے ہیں ایک قوم جو ترقی کی طرف جا رہی ہو
دوسری قوموں کو حقیر سمجھ کر فساد کا بیج نہ ڈالے کہ کل شاید اس کی باری آئے جسے آج حقیر سمجھا
جا رہا ہے۔ جب تک کہ لوگ اسلام کی تعلیم کے مطابق یہ نہیں سمجھیں گے کہ ہم سب ایک ہی
جنس سے ہیں اور یہ کہ ترقی تنزل سب قوموں سے لگا ہوا ہے کوئی قوم شروع سے ایک ہی حالت
پر نہیں چلی آئی اور نہ آئندہ چلے گی کبھی فساد دور نہ ہو گا۔ لوگوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ قوموں کو
زیر و زبر کرنے والے آتش فشاں مارے دنیا سے ختم نہیں ہو گئے۔ نیچر جس طرح پہلے کام کرتی
چلی آتی ہے اب بھی کر رہی ہے پس جو قوم دوسری قوم سے حقارت کا معاملہ کرتی ہے وہ ظلم کا
ایک نہ ختم ہونے والا چکر چلاتی ہے۔