حالات مَا بَعدَالمَوت

انوارالعلوم (جلد 8)

انوار العلوم جلد ۸
۳۱۹
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
سوال چهارم
تا بعد الموت جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے خدا تعالی کی ہستی کے بعد اگر کوئی سوال دنیا حالات کا کی توجہ کو اپنی طرف کھینچتا رہا ہے تو وہ ” حالات کا بعد الموت" ہیں اور
واقع میں جو مذہب کہ ما بعد الموت کے حالات پر کوئی روشنی نہیں ڈالتا وہ ایک جسم بے جان ہے۔
اسلام نے اس مسئلہ پر خاص طور پر زور دیا ہے بلکہ اس قدر زور دیا ہے کہ دوسری اقوام نے
اس کے اس اصرار کو بھی اس کے خلاف بطور حربہ کے استعمال کیا ہے ۔ مگر یہ مسئلہ جس قدر اہم
ہے اس قدر باریک اور قابل غور بھی ہے۔
ہم کبھی ایسے مسائل کی تہ کو نہیں پہنچ سکتے جب تک کہ الہام کی روشنی ہمیں ان کی طرف
ہدایت نہ دے کیونکہ جو اس دنیا میں ہے وہ اُس دنیا کے حالات معلوم نہیں کر سکتا مگر اس ہستی کے
ذریعہ سے جس کے لئے سب جگہیں یکساں ہیں یہ دنیا اور وہ دنیا ان کے علاوہ اور جس قدر دنیا ئیں
ہیں سب اس کے لئے آئینہ ہیں کوئی چیز نہیں جو اس سے مخفی ہو۔ پس وہی اس جگہ کا حال بتلا سکتا
ہے اور یہی وجہ ہے کہ جس قدر لوگوں نے اپنی عقل سے مابعد الموت حالات کو بیان کرنا چاہا ہے
انہوں نے سخت ٹھو کر کھائی ہے اور دوسروں کو بھی ٹھو کر دی ہے۔ کوئی تو بعث بعد الموت کے
بالکل منکر ہو گئے ہیں کوئی اسے بالکل اس دنیا کی طرح ایک دوسری دنیا خیال کرتے ہیں ، کوئی اس
کو مان کر ارواح کو انعام اور جزاء کے لئے واپس دنیا میں لاتے ہیں کوئی اور مختلف خیالات اس
کے متعلق پیش کرتے ہیں لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کے متعلق جو تعلیم دی ہے
وہ ایسی عجیب اور ایسی جدید اور ایس اعلیٰ ہے کہ یکدم عقل اس سے تسلی پاتی ہے اور فطرت اس
کی سچائی کو قبول کرتی ہے اور قانون قدرت اس کی تصدیق کرتا ہے اور جن کو مشاہدہ نصیب ہو وہ
اس کی حقیقت کو بعینہ اپنی آنکھوں سے دیکھ لیتے ہیں اور یقین کا مرتبہ حاصل کرتے ہیں۔
در حقیقت جس طرح مذہب کے دوسرے حصوں میں آپ کی تعلیمات نے جنگی بنیاد یقینا قرآن
کریم پر ہے ایک حیرت انگیز انکشاف پیدا کیا ہے اسی طرح اس حصہ میں بھی ایک پوشیدہ حقیقت
کو آپ نے ظاہر کیا ہے اور ایک سربستہ راز کو کھول کر دنیا پر ایک عظیم الشان راز کھولا ہے ۔ مگر
چونکہ اگلا عالم لوگوں کی نظر سے بالکل مخفی ہے مختصر تشریح اس کی حقیقت بیان کرنے کے لئے کافی
نہیں اور لمبی تفصیل کی یہاں گنجائش نہیں اس لئے میں اس جگہ ایک مختصر خاکہ کھینچنے پر کفایت

انوار العلوم جلد ۸
۳۲۰
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
کروں گا۔ کیونکہ نا مکمل تشریح سے یہ بہتر معلوم ہوتا ہے کہ صرف اس علم کے متعلق آپ کی
تعلیم کا ایک سروپا انسان کے ذہن میں آجائے پھر جس کے دل میں پیاس ہو گی وہ مزید تحقیق کر سکتا
ہے۔
یاد رکھنا چاہئے کہ ما بعد الموت حالت کے متعلق بحث و تدقیق کے ساتھ ہی انسان کے سامنے
یہ سوال آتا ہے کہ کیا روح کوئی چیز ہے ؟ اگر ہے تو کیا؟ اس کے متعلق اسلام کا جواب یہ ہے کہ
روح فی الواقع ایک چیز ہے جس کے ذریعہ سے انسان ان لطیف علوم کو حاصل کرتا ہے جن کو
حواس ظاہری سے انسان حاصل نہیں کر سکتا۔ وہ خدا اور انسان کے تعلق کا مقام ہے اور اس کے
جلال کا تخت گاہ ۔ اسے جسم سے ایسا عجیب تعلق ہے کہ اس کی مثال اور کسی چیز میں نہیں پائی جاتی
وہ دماغ کی قوت متفکرہ اور دل کی قوت منفعلہ کے ذریعہ سے انسانی جسم کی ظاہری قوتوں پر
اپنا اثر ڈالتی ہے۔ اسی وجہ سے وہ اس قدر ظاہری حرکات سے متاثر نہیں ہوتی جس قدر کہ افکار
اور جذبات سے۔ کیونکہ اس کا علاقہ زیادہ تر انہی دو جگہوں سے ہے۔ سائنس اب تک اس
تعلق کو معلوم کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی جو روح اور قلب میں ہے مگر صاحب تجریہ لوگ
جانتے ہیں کہ روح کا قلب سے ایک بار یک تعلق ہے جہاں سے دماغ کی طرف وہ تعلق بعض مخفی
ذرائع سے اس طرح منتقل ہو جاتا ہے جس طرح کہ تیل بتی کے ذریعہ سے اوپر چڑھ جاتا ہے اور
دماغ کے اعصاب آگے اسے قبول کر کے اس قابل بناتے ہیں کہ اس میں سے ایسی روشنی پیدا
ہو جسے لوگ دیکھ سکیں اور ایک حقیقت کا اقرار کریں۔ یہ روح جیسا کہ قرآن کریم سے معلوم
ہوتا ہے کہ کہیں باہر سے نہیں آتی بلکہ رحم مادر میں جسم انسانی کی پرورش کے ساتھ ساتھ یہ بھی
پیدا ہوتی تی جاتی ہے اور در حقیقت جسم میں ۔ میں سے نکلا ہوا ایک خلاصہ ہے اس کی مثال شراب کی سی ا
ہے جس طرح جو یا انگور اور ایسی ہی چیزوں میں سے جب ان کو خاص ترکیب سے سڑایا جائے
شراب نکل آتی ہے اسی طرح جسم رحم مادری میں کچھ ایسی کیفیات سے گذرتا ہے کہ اس میں
سے ایک لطیف جو ہر نکل آتا ہے جسے روح کہتے ہیں۔ جب یہ جو ہر جسم سے اپنا تعلق کامل کر لیتا ہے
تو اس وقت انسانی قلب حرکت کرنے لگتا ہے اور انسان زندہ ہو جاتا ہے جسم سے نکلنے کے بعد
اس جو ہر کا وجود ایسا ہی مستقل ہوتا ہے جیسے شراب کا۔
غرض اسلام کے نزدیک روح مخلوق ہے اور جس وقت بچہ ماں کے پیٹ میں ہوتا ہے اس
وقت وہ پیدا ہوتی ہے اور اسلام ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ انسانی روح پیدا ہونے کے بعد ضائع نہیں

انوار العلوم جلد ۸
۳۲۱
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
،
جاتی اس کے بعد اس کے سامنے ایک غیر منقطع زمانہ ہے۔ جس حالت کو موت کہتے ہیں وہ روح
کے جسم سے الگ ہونے کا ہی نام ہے جس کا لازمی نتیجہ دل کی دھڑکن کا بند ہونا اور جسم انسانی کا
بے کار ہو جاتا ہے۔ اسلامی اصول کے مطابق روح اپنی طاقتوں کے اظہار کے لئے ہمیشہ جسم کی
محتاج ہے اور جب کبھی جسم اس کی طاقتوں کے اظہار کے ناقابل ہو جاتا ہے وہ اسے چھوڑ دیتی
ہے۔ جس وقت جسم روح کو چھوڑتا ہے اس کا نام موت ہے جسکے معنے بے حرکت ہو جانے کے
ہیں۔ پس جب ہم کہتے ہیں کہ فلاں شخص مر گیا تو اس کے معنے صرف یہ ہوتے ہیں کہ اس کی روح
اس کے جسم سے جدا ہو گئی ورنہ روح فنا نہیں ہوتی بلکہ زندہ رہتی ہے۔ اور اگر کوئی شخص
خدا تعالیٰ کو قبول کرتا ہے اور اس کی طاقتوں پر یقین رکھتا ہے تو وہ یہ یقین ہی کب کر سکتا ہے کہ
اللہ تعالیٰ نے یہ تمام کارخانہ عالم اسی لئے بنایا ہے کہ انسان اس میں پیدا ہو کر کچھ دنوں کھاپی کریا
اس دنیا کے اسرار قدرت دریافت کر کے فنا ہو جائے ؟ یہ خیال کہ کوئی عاقل ہستی یہ تمام کارخانہ
عالم یہ سورج چاند ستارے زمین اور ان کے درمیان کی چیزیں اور قدرت کے باریک
دربار یک اسرار بنا کر اس پر ایک ایسے انسان کو پیدا کرے گی جو صرف ساٹھ ستر یا سو سال زندگی
بسر کر کے فنا ہو جائے گا ایک ایسا خیال ہے جسے عقل دھکے دیتی ہے۔ انسان کے لئے اس قدر
کائنات کا پیدا کرنا اور اس پر عقل کے ذریعہ سے اسے حکم بخشنا چاہتا ہے کہ اس کے لئے اس
محدود زندگی کے علاوہ کچھ اور مقصد بھی مقرر کیا گیا ہے۔ اسلام کہتا ہے کہ وہ مقصد یہ ہے کہ
انسان کو دائمی زندگی دی جائے اور دائمی ترقیات کا راستہ اس کے لئے کھولا جائے۔ سورۃ
مومنون میں اللہ تعالی زمین و آسمان کی پیدائش اور قدرت کے کارخانہ اور انسان کی طاقتوں کا
ذکر فرما کر دریافت کرتا ہے کہ باوجود اس کے تم خیال کرتے ہو کہ صرف اسی دنیا کی زندگی ہے
اور موت کے بعد کوئی اور حیات نہیں؟ پھر آخر میں سوال کرتا ہے أَفَحَسِبْتُمْ أَنَّمَا خَلَقْتُكُمْ
عَبَثًا وَأَنَّكُمْ إِلَيْنَا لَا تُرْجَعُونَ - فَتَعَلَى اللَّهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ
الْكَرِيمِ - ۲۱۷، کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ ہم نے تم کو یونہی بطور کھیل کے پیدا کیا ہے ؟ اور ایک دائمی
زندگی کا سلسلہ اور دائمی ترقیات کا سلسلہ جو بعد الموت جاری ہو گا تمہارے لئے مقرر نہیں کیا؟
ایسا نہیں کیونکہ خدا تعالیٰ بلند شان والا ہے اور سچا بادشاہ ہے وہ بلا غرض اور بلا حکمت کام کوئی
نہیں کرتا پھر وہ ایک ہی خدا ہے اور نہایت پاکیزہ اور دلوں میں عزت پیدا کر دینے والی صفات کا
مالک ہے پس یہ خیال بھی نہیں کیا جا سکتا کہ اس نے اس دنیا کو پیدا نہیں کیا یا اس نے تو پیدا کیا ہے

انوار العلوم جلد ۸
مگر اس کی کوئی اہم غرض نہیں رکھی۔
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
اس حقیقت کے اظہار کے بعد کہ اسلام کے نزدیک مرنے کے بعد بھی انسانی زندگی کا سلسلہ
جاری رہتا ہے۔ اب میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اسلام اس زندگی کی جو حقیقت ہمیں بتاتا ہے اس
سے معلوم ہوتا ہے کہ اگلا جہان کوئی نئی دنیا نہیں ہے بلکہ اسی دنیا کا تسلسل ہے۔ یہ نہیں کہ انسان
مرکز کسی وقت تک مردہ پڑا رہے گا اور پھر اس کو زندہ کر کے اس کی نیکی اور بدی کے مطابق اس
کو کسی اچھی یا بری جگہ میں رکھا جائے گا بلکہ در حقیقت انسانی روح اپنی پیدائش کے ساتھ ہی
ایسی طاقتوں کو لے کر آتی ہے کہ اس کے بعد اس کے لئے فنا حرام ہو جاتی ہے اور خدا تعالیٰ کی
صفت قیوم اس کو اپنے سایہ کے نیچے لے آتی ہے اس وجہ سے وہ ہلاکت سے محفوظ ہو جاتی ہے۔
پس موت ایک حالت سے دوسری حالت کی طرف انتقال کا نام ہے اس سے زیادہ اور کچھ
نہیں۔ اور اس انتقال کی ضرورت قرآن کریم یہ بتاتا ہے کہ اگر موت نہ ہوتی تو انسانی روح کامل
ترقیات بھی حاصل نہیں کر سکتی تھی کیونکہ انسان کی پیدائش ایسے طریق پر کی گئی ہے کہ جب کسی
امر کا کامل انکشاف اس پر ہو جائے تو پھر وہ غلط راستہ پر نہیں چلتا اور کامل انکشاف کے بعد کسی
ثواب کا ملنا بھی عقل کے خلاف ہے۔ ہم کسی کو اس لئے انعام نہیں دیتے کہ وہ سورج کو جب وہ
نصف النہار پر ہوتا ہے مانتا ہے یا رات اور دن کا قائل ہے لیکن ہم مثلا ایسے طالب علم کو جو
امتحان میں بیٹھ کر باریک سوالوں کو حل کرتا ہے انعام دیتے ہیں یا ایسے لوگوں کو جو باریک اسرارِ
قدرت کو دریافت کرتے ہیں معزز اور مکرم سمجھتے ہیں اور ان کے درجہ کو بلند کرتے ہیں۔ پس
انعام صرف خاص محنت اور پوشیدہ با محنت اور پوشیدہ باتوں کے نکالنے پر ملتا ہے اور ایسے کاموں کے کرنے پر ملتا ہے
جن میں انسان کو ہمت اور قوت سے کام لینا پڑے لیکن اگر انسانی ترقیات کا دروازہ اسی دنیا میں
شروع ہو جاتا تو بعد میں آنے والی نسلیں ان لوگوں کو دیکھ کر جو اچھے کام کر کے بہت اعلیٰ ترقیات
کو حاصل کر رہے ہوتے اور ان لوگوں کو دیکھ کر جو انبیاء کی مخالفت کی وجہ سے سخت آفات میں
مبتلاء ہوتے خدا تعالی کی ہستی پر اور انبیاء کی سچائی پر ایسا یقین کر لیتیں کہ آئندہ ان کے لئے ابتلاء
اور امتحان کا کوئی موقع ہی نہ رہتا اور وہ مستحق بھی نہ رہتیں۔ پس یہ ضروری تھا کہ ایمان کو اور
اس کے ثمرات کو ایک حد تک ظاہر کیا جائے اور ایک حد تک مخفی رکھا جائے تاکہ وہ لوگ جو
خدا تعالیٰ کے لئے محنت کرنے والے ہیں اور وہ لوگ جو دنیا کی لذت میں انہماک کرنے والے ہیں
ایک دوسرے سے ممتاز ہو جائیں اور اپنی اپنی قابلیت اور قربانی کے مطابق انعام یا سزا پائیں۔

انوار العلوم جلد ۸
۳۲۳
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
غرض موت کی حکمت ان حالات کو انسان کی نظروں سے مخفی رکھنا ہے جو اس کے اعمال کے
نتیجہ میں اس کو پیش آتے ہیں تاکہ وہ فکر اور غور اور عقل اور خشیت اللہ سے کام لے کر حقیقت
تک پہنچے اور اس کی روح میں وہ آزاد قابلیت پیدا ہو جو صرف ایسی ہی کوشش کے نتیجہ میں پیدا
ہوا کرتی ہے۔ دوسری غرض موت کی یہ ہے کہ انسانی روح ان قابلیتوں کو پیدا کر سکے جن کے بغیر
اعلیٰ ترقیات حاصل نہیں ہو سکتیں۔ انسانی جسم ایسا کثیف ہے کہ دنیا کی لطیف چیزوں کا بھی مشاہدہ
نہیں کر سکتا کجا یہ کہ ان باریک طاقتوں کو دیکھ سکے جو اس دنیا کے مادے کی نسبت زیادہ لطیف
مادوں سے بلکہ یوں کہنا چاہئے کہ ایک قسم کے روحانی اجزاء سے بنا ہوا ہے۔ پس روح کو جسم سے
جدا کر کے موقع دیا جاتا ہے کہ وہ ان لطیف امور پر واقف ہو جو اس کی بے انتہاء ترقیات کے لئے
ضروری ہیں پس جب روح جسم سے جدا ہوتی ہے تو اسی وقت وہ ایک اور سڑک پر قدم مارنے
لگتی ہے اور یہ نہیں کہ اس کو کسی خاص وقت تک کسی خاص کو ٹھڑی میں بند کر کے رکھ چھوڑا
جاتا ہے تاکہ وہ اپنے امتحان کے نتیجہ کا انتظار کرے ۔
در حقیقت یہ خیال عقلی ڈھکوسلوں کا نتیجہ ہے۔ بعض لوگوں نے انسانی زندگی کو ایک امتحان
سے تشبیہہ دیکر اس کی پوری صورت بعد الموت کے حالات میں بھی پیدا کر دی اور جس
طرح امتحان کے بعد پرچوں کے دیکھنے تک ایک وقفہ ہوتا ہے انسان کی موت کے بعد ایک وقفہ
تجویز کیا ہے اور پھر ایک دن مقرر کیا ہے جس دن کہ ان پرچوں کا نتیجہ سنا دیا جائے گا اور کوئی فیل
ہو جائے گا اور کوئی پاس۔ لیکن گو یہ بات تو درست ہے کہ انسانی زندگی کو امتحان کے ایام سے بھی
ایک مشابہت ہے مگر یہ درست نہیں کہ امتحان کی سب صورتیں اس پر منطبق ہوتی ہیں اس کی
مشابہت اس قدر انسانی طریقہ امتحان سے نہیں جس قدر کہ قانون قدرت کے ترقی بخش طریق
عمل سے ہے۔
چنانچہ اسلام بعد الموت زندگی کو انسان کی ابتدائی زندگی سے تشبیہ دیتا ہے یعنی جس
طرح انسان نے نطفہ بلکہ نباتی اور حیوانی زندگی سے رحم مادر میں ترقی کی اور پھر پیدا ہونے کے
بعد ایک کمزوری کے زمانہ میں سے گزرا جس میں اس نے اس دنیا کے علوم اور عادات کو سیکھا
اسی طرح وہ مرنے کے بعد مختلف حالات میں سے گزرے گا۔ چنانچہ قرآن کریم جو لفظ رحم کے
متعلق استعمال فرماتا ہے وہی اس مقام اور اس حالت کے متعلق استعمال فرماتا ہے جس مقام اور
جس حالت میں انسان بعد الموت رکھا جاتا ہے۔ پس مرنے کے بعد انسانی روح کی پہلی حالت اس

انوار العلوم جلد ۸
۳۲۴
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
نطفہ کی طرح ہوتی ہے جو رحم مادر میں قرار پاتا ہے اور ان اعمال کے مطابق جو دنیا میں انسان نے
کئے ہوتے ہیں اس کے اندر ایک تغیر پیدا ہونا شروع ہوتا ہے اور جس طرح رحم مادر میں بچہ
نشو و نما پاتے پاتے ایک ایسی حالت کو پہنچ جاتا ہے کہ اس میں سے ایک اور روح پیدا ہو جاتی ہے
اسی طرح انسانی روح مختلف حالات میں سے گزرتے گزرتے ایک ایسا تغیر پیدا کرتی ہے کہ اس
کے اندر ایک اور روح جو اس دنیا کی زندگی کی روح سے بہت اعلیٰ و ارفع اور زیادہ قوتیں اور تیز
احساس رکھتی ہے پیدا ہو جاتی ہے اور پہلی روح اس کے لئے بمنزلہ جسم کے ہو جاتی ہے جس کے
ذریعہ سے انسان ان امور کو جن کو انسان روحانی آنکھوں سے دیکھ سکتا تھا جسمانی آنکھوں سے
دیکھ سکتا ہے کیونکہ وہاں جسم اپنی لطافت میں اس دنیا کی روح کی سی کیفیت رکھتا ہے بلکہ یوں کہنا
چاہئے کہ ایک نئے تغیر کے ماتحت وہ اسی روح سے تیار ہوتا ہے۔
اس تغیر کے بعد ایک اور تغییر روح میں پیدا ہوتا ہے جسے اس دنیا کی چیزوں سے بچہ کی
پیدائش کے واقعہ سے تشبیہہ دے سکتے ہیں۔ یہ وہ تغیر ہے جسے ”حشر اجساد" کے نام سے
موسوم کرتے ہیں جس کے یہ معنی ہیں کہ زمانہ قبر میں انسان کی نئی زندگی کے مناسب حال جسم اور
روح تیار ہو گئے ہیں جس طرح کہ رحم مادر میں جب بچہ کامل ہو جاتا ہے اور روح پیدا ہو جاتی ہے
تو پھر وہ باہر آجاتا ہے اسی طرح گویا وہاں وہ اس حالت قبر سے باہر آجائے گا۔
اس حشر اجساد کے بعد ایک دوسرا زمانہ اسلام یوم حشر کا بتاتا ہے جسے بچپن کی عمر سے
تشبیہہ دینی چاہئے جس میں وہ اپنے علم اور اپنی عقل کو اپنی نئی زندگی کے لئے ترقی دیتا اور
بڑھاتا ہے۔ اس زمانہ میں روحوں کی قوتیں اس زمانہ سے جو زمانہ قبر کہلاتا ہے زیادہ نشو و نما یافتہ
ہوتی ہیں۔ مگر پھر بھی کامل نہیں ہوتیں۔ مگر اس دن کے اثرات اور تغیرات کے بعد وہ کامل
ہو جاتی ہیں اور ان کی حالت اس بالغ بچہ کی طرح ہو جاتی ہے جو اب دنیا کی کیفیات کو پورے طور
پر محسوس کرنے کے لئے تیار ہوتا ہے ۔ اس حالت کمال کو آخری فیصلہ کے نام سے موسوم کرتے
ہیں جس کے بعد انسان اس آخری حالت کی طرف منتقل کر دیا جاتا ہے ۔ جسے جنت یا دوزخ کے نام
سے پکارا جاتا ہے۔
ان تینوں زمانوں میں انسان اپنی روحانی حالت کے مطابق سکھ یا دکھ پاتا رہتا ہے یعنی پہلی
پیدائش کے زمانہ میں بھی جنت یا دوزخ کے دکھ یا سکھ اپنے احساسات کے مطابق پہنچتے رہتے ہیں
اس زمانہ میں بھی جو یوم حشر کہلاتا ہے اور بچپن کی عمر سے مشابہ ہے وہ دُکھ یا سکھ جس سے اس

انوار العلوم جلد ۸
۳۲۵
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
نے اس دنیا میں مناسبت پیدا کر لی تھی پاتا رہتا ہے گو قبر کی حالت سے زیادہ۔ اور پھر آخر میں جب
اس کی نئی پیدائش بالکل مکمل ہو جاتی ہے تو اس کی آخری حالت اس دنیا کے جو ان انسان کے
مشابہ ہوتی ہے جس نے اپنے اپنے احساسات احساسات اور اور اکات بات کو کو کا کامل کر لیا اور اسے اس آخری اور دکھ د
یا سکھ کے کامل احساسات والی حالت کی طرف منتقل کر دیا جاتا ہے جسے جنت یا دوزخ کہتے ہیں۔
پس زندگی کا زمانہ کبھی ختم نہیں جزاء و سزا میں کوئی وقفہ نہیں ۔ صرف نئی حالتوں کے ساتھ
مطابقت حاصل کرنے کے لئے روح کو دو ایسے زمانوں میں سے گزرنا پڑتا ہے جو آخری اور مکمل
حالت سے ادنیٰ درجہ کے ہیں لیکن اس تک پہنچنے کے لئے ضروری ہیں۔ انسانی روح برابر
ترقیات کی طرف قدم مارتی چلی جاتی ہے اور ایک حالت سے دوسری حالت کی طرف منتقل ہوتی
چلی جاتی ہے۔ قرآن کریم فرماتا ہے الَّذِينَ تَتَوَفَّهُمُ الْمَلَئِكَةُ ظَالِمِي أَنْفُسِهِمْ فَاتَّقُوا السَّلَمَ
مَا كُنَّا نَعْمَلُ مِنْ سُوءٍ بَلَى إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ - فَادْخُلُوا أَبْوَابَ جَهَنَّمَ
خُلِدِينَ فِيهَا فَلَبِئْسَ مَثْوَى الْمُتَكَبِرِينَ ٢٨ - الَّذِينَ تَتَوَفَّهُمُ الْمَلَئِكَةُ طَيِّبِينَ
يَقُولُونَ سَلِّمُ عَلَيْكُمُ ادْخُلُوا الْجَنَّةَ بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ۲۶۹۔ وہ لوگ جن کی فرشتے
روح قبض کرتے ہیں در آنحالیکہ وہ لوگ اپنی جانوں پر ظلم کر رہے تھے وہ لوگ فرشتوں کو صلح کا
پیغام دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم تو کوئی برا کام نہیں کر رہے تھے ۔ وہ کہیں گے کہ ہاں ہاں تم بڑے
کام کرتے تھے ۔ اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال کو جانتا ہے ۔ جاؤ دوزخ کے دروازوں میں داخل ہو جاؤ
اور اس میں رہو۔ پس تکبر کرنے والوں کا کیا ہی برا ٹھکانا ہے ۔ اور جن لوگوں کی فرشتے اس حالت
میں روح قبض کریں گے کہ وہ پاک ہوں گے اور فرشتے ان کو کہیں گے تم پر سلامتی ہو ۔ جاؤ اپنے
اعمال کے سبب سے جنت میں داخل ہو جاؤ۔
رسول کریم الله فرماتے ہیں إِنَّمَا الْقَبْرُ رَوْضَةً مِّنْ رِيَاضِ الْجَنَّةِ أَوْحُفْرَةً مِنْ
حُفَرِ النَّارِ ۲۷۰۔ ایک قبر جنت کا باغیچہ ہوتی ہے اور ایک قبر دوزخ کا گڑھا ہوتی ہے۔ پس
معلوم ہوا کہ انسانی روح برابر زندگی کی حالت میں رہتی ہے اور اس سڑک پر مرنے کے ساتھ ہی
چل پڑتی ہے جو اس نے اپنے اعمال سے اپنے لئے تیار کی تھی۔
مذکورہ بالا حدیث میں جو قبر کا لفظ آیا ہے اس سے یہ دھوکا نہیں کھانا چاہئے کہ اس سے وہ مٹی
کی قبر مراد ہے جس میں جسم رکھا جاتا ہے نہیں بلکہ اس سے مراد وہ مقام ہے جس میں ارواح
رہتی ہیں۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ثُمَّ أَمَاتَهُ فَأَقْبَرَهُ ۲۷۱، ہر انسان کو خداتعالی مار کر

آج 10 میں سے 10 باقی