ثواب و عذاب اخروی جسمانی ہیں یا روحانی؟
انوارالعلوم (جلد 8)
انوار العلوم جلد ۸
۳۲۶
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
قبر میں ڈالتا ہے۔ اب یہ بات ظاہر ہے کہ ہر اک شخص قبر میں داخل نہیں کیا جاتا بلکہ بہت سے
لوگ جلائے جاتے ہیں بعض کو جانو رکھا جاتے ہیں بعض سمندر میں غرق ہو جاتے ہیں۔ پس اس قبر
سے مراد وہ مقام ہے جہاں ارواح رح اح رہتی ہیں نہ یہ قبر جس میں بے جان جسم پڑا ہوتا ہے تا افتراق
و تحلیل کے ابدی قانون کو اپنے اوپر پورا کرے ۔
ثواب و عذاب اخروی جسمانی ہیں یا روحانی؟ اس امر کے جانے کے بعد کہ اسلام
روح کی ما بعد ت حالت
بتاتا ہے۔ اب میں اس سوال کے متعلق اسلام کی تعلیم بتانا چاہتا ہوں کہ اگلے جہاں کی نعمتیں یا
سزائیں جسمانی ہیں یا روحانی ؟
سو یا د رکھنا چاہئے کہ اسلام کے نزدیک اگلے جہان کی کیفیات جسمانی بھی ہیں اور روحانی بھی۔
جسمانی تو وہ ان معنوں میں ہیں کہ روح انسانی معا ترقی کر کے اپنے لئے ایک جسم تیار کرلے گی۔
پس وہاں کی لذات اور تکالیف اسی طرح مرتی صورت میں متمثل ہونگی جس طرح کہ اس دنیا
میں ہم چیزوں کو دیکھتے ہیں اور روحانی ان معنوں میں کہ وہ اس مادہ کی نہیں ہوں گی جس مادہ کی
اس دنیا کی چیزیں ہیں اور یہ ہو بھی کب سکتا ہے کیونکہ اس دنیا سے روح کو دوسرے جہان میں
منتقل تو اسی وجہ سے کیا گیا ہے کہ وہ ان لطیف طاقتوں کو حاصل کرے جن کے ذریعہ سے وہ ان
لطائف کو معلوم کر سکے جن کو یہ جسم معلوم نہیں کر سکتا۔ اب اگر وہاں اسی قسم کے میوے اور
اسی قسم کے دودھ اور اسی قسم کے شہد ہوتے ہیں اور اسی قسم کی آگ اور اسی قسم کا دھواں ہونا
ہے جیسے کہ اس دنیا میں ہے تو روح کو جسم سے جدا کرنے کی کیا ضرورت تھی۔ پھر تو چاہئے تھا کہ
جسم ہی کے ساتھ اس کو اٹھا لیا جاتا اور جبکہ وہاں کا جسم بھی موجودہ روحانی حالت کے مشابہ ہے تو
اس کی غذائیں دودھ اور شہد اور اس کی سزا آگ اور گرم پانی کس طرح بن سکتے ہیں۔ کیا اس
وقت انسانی روح یہاں کی آگ اور یہاں کے پانی اور یہاں کے میووں کو استعمال کر سکتی ہے کہ
وہاں وہ ان کو استعمال کر سکے گی۔
غرض یہ درست نہیں کہ مرنے کے بعد انسان اس دنیا کی قسم کی چیزوں سے عذاب یا ثواب
دیا جائے گا لیکن یہ ضرور ہے کہ وہاں لطیف روحانی اجسام کے ساتھ بعض چیزیں متمثل ہو کر
انسان کے سامنے پیش ہونگی ۔ بدوں کے سامنے سزا کی چیزیں اور نیکوں کے سامنے نیکی کی چیزیں۔
کیونکہ زندگی کی حقیقت کامل طور پر محسوس نہیں ہو سکتی جب تک لطیف چیز اپنی لطافت کے
انوار العلوم جلد ۸
۳۲۷
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
مطابق ایک جسم نہ رکھے ۔ ہر اک روح ایک جسم کی محتاج ہے ۔ ادنیٰ روح کثیف جسم کی اور اعلیٰ
روح لطیف جسم کی۔ پس چونکہ ارواح وہاں بھی ایک جسم رکھیں گی یہ بات ضروری ہے کہ ان
کے سامنے چیزیں اسی طرح محسوسات خارجیہ کے ذریعہ سے پیش ہوں جس طرح کہ اس دنیا میں
پیش ہوتی ہیں مگر چونکہ وہ جسم روحانی ہونگے اور اس قسم کے نہیں ہونگے اس لئے یہ بھی ضروری
ہے کہ وہ متمثلات بھی اس دنیا کی چیزوں کے مقابلہ میں روحانی ہوں۔
لیکن جس طرح اس دنیا میں علاوہ جسمانی کیفیتوں کے ایک روحانی کیفیات بھی ہوتی ہیں اسی
طرح اُس دنیا کی اُس اعلیٰ اور نئی پیدا شدہ روح کے لئے اس دنیا کی روحانی حالتوں سے اعلیٰ
روحانی حالتیں ہوں گی۔ ثواب کی بھی اور عذاب کی بھی۔ پس اگلے جہان کی نعمتیں بھی اور عذاب
بھی جسمانی اور روحانی ہونگے۔ اُسی طرح جس طرح اس دنیا میں دکھ اور سکھ کی حالت جسمانی اور
روحانی دونوں طرح کی ہوتی ہے لیکن اُس دنیا کی حالتیں اس دنیا کی حالتوں سے اعلیٰ ہوں گی۔
وہاں کی جسمانی حالت یہاں کی روحانی حالت کے مشابہ ہوگی اور روحانی حالت بہت ہی ارفع اور
اعلیٰ ہوگی۔
قرآن کریم بے شک ما بعد الموت حالات کے متعلق سزا کے لئے آگ اور سردی اور طوقوں
وغیرہ کا ذکر کرتا ہے اور انعام کے طور پر سایوں اور پانیوں اور دودھ اور شہد کا ذکر کرتا ہے مگر
ساتھ ہی وہ یہ بھی فرماتا ہے فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَا أُخْفِيَ لَهُمْ مِنْ قُرَّةِ أَعْيُنٍ جَزَاء بِمَا
كَانُوا يَعْمَلُونَ ۲۷۲۔ یعنی کوئی نفس نہیں جان سکتا کہ اس کے لئے بسبب اس کے اعمال کے
کسی قسم کی آنکھوں کی ٹھنڈک کا سامان مہیا کیا گیا ہے ؟ اسی طرح حدیث میں ہے کہ جنت کی
نعمتیں ایسی ہیں کہ لَا عَيْنُ رَأَتْ وَلَا أُذُنٌ سَمِعَتْ وَلَا خَطَرَ عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ ٢٤٣
نہ آنکھوں نے دیکھیں نہ کانوں نے سنیں اور نہ انسان کا ذہن ان کا اندازہ کر سکتا ہے ۔ اب اگر
وہاں اس دنیا کی نعمتیں ہوں گی تو گو وہ کیسی ہی اعلیٰ ہوں یہ نہیں کہا جا سکتا کہ انسان ان کا اندازہ
نہیں کر سکتا۔ پس یہ الفاظ بتاتے ہیں کہ وہ نعمتیں بالکل ہی اور قسم کی ہیں اور اسی طرح وہاں کے
عذاب بھی۔
اسی طرح اللہ تعالیٰ ایک جگہ فرماتا ہے کہ جنتیوں کے سامنے جب جنت کے میوے رکھے
جائیں گے تو وہ کہیں گے هَذَا الَّذِي رُزِقْنَا مِنْ قَبْلُ ۲۷۴، یہ تو وہ نعمت ہے جو ہمیں پہلے
دی گئی تھی۔ اللہ تعالی اس قول کے متعلق فرماتا ہے وَأَتُوا بِهِ مُتَشَابِها ٢٧٥۔ وہ ملتی جلتی
انوار العلوم جلد ۸
۳۲۸
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
چیزیں دیئے جائیں گے۔ یعنی وہ چیزیں دنیا کی سی چیزیں نہیں ہوں گی مگر اپنی ظاہری شکلوں میں ان
سے مشابہ ہوں گی۔
اصل بات یہ ہے کہ روح کو جسم کی طرح جسمانی چیزوں کو استعمال نہیں کرتی لیکن جسم کے
سرور سے حصہ ضرور لیتی ہے اور اسی طرح جسم کی تکالیف سے حصہ لیتی ہے۔ پس چونکہ دنیاوی
چیزوں سے وہ مانوس ہے اس کی خوشی اور اس کے رنج کو مکمل کرنے کے لئے وہاں کی چیزیں
دنیاوی چیزوں کی شکل میں متمثل ہوں گی۔
قرآن کریم نے کا بعد الموت کی روحانی حالتوں کے سمجھنے کے لئے ایک لطیف مثال دی ہے
اس سے انسان اچھی طرح اُس جہان کی کیفیت کو اس حد تک کہ اس دنیا کی قوتوں کے ساتھ سمجھ
میں آسکتی ہے سمجھ سکتا ہے۔ فرماتا ہے اللهُ يَتَوَفَّى الْأَنْفُسَ حِيْنَ مَوْتِهَا وَالَّتِي لَمْ تَمُتُ
فِي مَنَامِهَا فَيُمْسِكُ الَّتِي قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ وَيُرْسِلُ الْأَخْرَى إِلَى أَجَلٍ
مُسَمَّى إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَتٍ لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ ۲۷۲ ۔ اللہ تعالی روح قبض کرتا ہے لوگوں
کی موت کے وقت اور جو نہیں مرتا اس کی نیند میں ۔ پس روک رکھتا ہے اس روح کو جس پر
موت کا فیصلہ ہو چکا ہوتا ہے اور واپس کر دیتا ہے دوسری کو ایک مدت مقررہ تک کے لئے ۔ اس
میں بہت سے نشانات ہیں اس قوم کے لئے جو فکر کرتی ہے۔ یعنی خواب کی حالت میں بھی روح کا
تعلق جسم سے عارضی طور پر الگ ہوتا ہے اور اس پر انسان ما بعد الموت حالت کا قیاس کر سکتا ہے
چونکہ یہ علیحدگی عارضی ہوتی ہے اس لئے دماغ کے ساتھ اس کا تعلق قائم رہتا ہے اور اس وجہ
سے انسان ان کیفیتوں کو یاد رکھ سکتا ہے جو روح کو جسم سے علیحدگی کے وقت پیش آتی ہیں ۔ اللہ
تعالٰی فرماتا ہے کہ جو لوگ فکر کرنے والے ہیں ان کے لئے اس میں بہت بڑے فوائد ہیں۔ یعنی وہ
اس کے ذریعہ سے روح کی کیفیت اور ان کے اعمال اور مابعد الموت کے حالات کو سمجھ سکتے ہیں۔
اب خواب کی حالت پر غور کر کے دیکھو ۔ اس میں گو جسم آرام سے سویا ہوا ہوتا ہے مگر
انسان اپنے آپ کو دو سری شکلوں میں دیکھتا ہے اور مختلف جگہوں کی سیر کر لیتا ہے اور جن چیزوں
کو دیکھتا ہے وہ جسم رکھتی ہیں مگر ان کا جسم ویسا نہیں ہو تا جس قسم کا کہ ان مادی چیزوں کا۔ ہاں کبھی
صاحب
کبھی وہ جسم ایسا کامل ہو جاتا ہے کہ اس کے آثار جسم پر بھی نمودار ہو جاتے ہیں اور جو صاح
تجربہ ہیں وہ اسے جانتے ہیں۔ میں نے خود اس کا کئی بار مشاہدہ کیا ہے چنانچہ ایک دفعہ میں روزے
میں تھا اور مجھے پیاس کی سخت تکلیف تھی جب وہ تکلیف حد سے بڑھ گئی تو میں نے دعا کی اور میں
انوار العلوم جلد ۸
۳۲۹
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
نے دیکھا کہ معا ایک غنودگی کی حالت مجھ پر طاری ہوئی اور ایک پیاس بجھانے والی چیز میرے منہ
میں ڈالی گئی۔ یہ کیفیت ایک سیکنڈ کی تھی اس کے بعد وہ حالت بدل گئی اور میں نے دیکھا کہ وہ
پیاس کی حالت بالکل جاتی رہی اور یوں معلوم ہوا کہ جس طرح خوب پانی پی لیا ہے۔ حضرت مسیح
موعود علیہ السلام نے ایسے بہت سے تجربات لکھے ہیں حتی کہ آپ نے عین بیداری میں روحانی
جسم کے ساتھ حضرت مسیح ناصری کو دیکھا ہے اور دیر تک ان سے مسیحیت کی خرابیوں اور ان کی
اصلاح کے متعلق گفتگوئیں کی ہیں اور ایک دفعہ تو آپ نے ان کے ساتھ مل کر کھانا بھی کھایا ہے۔
اب یہ باتیں ان لوگوں کے لئے جو ان علوم سے واقف نہیں ایک وہم اور دماغ کی خرابی سے
زیادہ حقیقت نہیں رکھتیں مگر جو لوگ صاحب تجربہ ہیں اور روحانی علوم کے ماہر ہیں وہ ان
کیفیتوں کو خوب اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ میری مراد روحانی علوم سے اس
جگہ دماغی کیفیات نہیں ہیں جو مسمریزم وغیرہ کے ذریعہ سے ظاہر ہوتی ہیں ۔ وہ بالکل الگ چیز ہیں
اور ان کا روحانی حالتوں سے کچھ تعلق نہیں ہے روحانی حالتوں کی کیفیات ہی اور ہیں۔
غرض یہ کہ خواب کا عالم اور کشف کا عالم کا عالم عالم اُخروی کے لئے بطور مثال کے ہے اور اس پر
انسان اس عالم کا قیاس کر سکتا ہے جس طرح خواب میں سب چیزیں روحانی ہوتی ہیں مگر پھر ایک
جسم بھی رکھتی ہیں اسی طرح اگلے جہاں میں ہو گا کہ وہاں کی چیزیں جسم تو رکھیں گی لیکن وہ جسم
روحانی ہو گا اور ان کے علاوہ ان سے اعلیٰ کیفیات خالص روحانی ہوں گی۔
خدا
قرآن کریم اس واقعہ کی حقیقت یہ بیان کرتا ہے کہ اس دنیا کے اعمال متمثل ہو کر وہاں
انسان کے سامنے آئیں گے وہاں کا پانی نہیں ہو گا مگر اس دنیا کا عمل بر شریعت ۔ اور دودھ نہیں
ہو گا مگر علم الہی جو اس دنیا میں حاصل کیا گیا تھا اور میوے نہیں ہونگے مگر وہی لذت اور سرور جو
اطاعت میں روح اس دنیا میں محسوس کرتی تھی۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے كُلَّ اتعالی کی اطاعت :
إِنْسَانِ الْزَمْنَهُ طَئِرَهُ فِي عُنُقِهِ وَنُخْرِجُ لَهُ يَوْمَ الْقِيِّمَةِ كِتُبَا يَلْقُهُ مَنْشُورًا إِقْرَا
كِتَابَكَ كَفَى بِنَفْسِكَ الْيَوْمَ عَلَيْكَ حَسِيبًا - ۲۷۷۔ ہر ایک انسان کے ساتھ اس کے
عمل لگے چلے جاتے ہیں وہ کبھی اس سے جدا نہیں ہوتے گو ان کے اثرات مخفی ہوتے ہیں لیکن
قیامت کے دن ہم ان اعمال کو اس طرح کر دیں گے گویا وہ ایک کتاب ہے جسے وہ کھول کر پڑھ رہا
ہے یعنی اس وقت وہ اپنے اثرات کو ظاہر کر دیں گے اور ایک ایک عمل جو انسان نے اس دنیا
میں کیا تھا وہ اپنا نتیجہ وہاں ظاہر کرے گا اور اس دنیا کی زندگی کو اپنے مطابق ڈھالے گا۔ پھر فرماتا
انوار العلوم جلد ۸
۳۳۰
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
ہے ہم انسان سے کہیں گے اب اپنی یہ کتاب پڑھتا رہ یعنی ان ان ھتارہ یعنی ان اعمال کے مطابق ترقی یا تنزل
حاصل کر اور ان کا نتیجہ مجھگت ۔ ہمیں تیرا حساب لینے کی ضرورت نہیں۔ تیرا نفس خود تجھ سے
حساب لیتا رہے گا۔ یعنی جو اثرات تیرے اعمال نے پیدا کئے ہیں وہ تیرے لئے سزا کے طور پر بھی
اور انعام کے طور پر کافی ہیں ہمیں کسی نئی سزا اور جزاء کے دینے کی ضرورت نہیں۔ دیکھو یہ
آیت کی وضاحت سے بتاتی ہے کہ اگلے جہاں کی نعمتیں اور سزائیں اسی دنیا کے اعمال کے
تمثلات ہیں ۔
ایک دوسری جگہ قرآن کریم فرماتا ہے إِنَّ الْأَبْرَارَ يَشْرَبُونَ مِنْ كَأْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا
كَافُورًا عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا عِبَادُ اللهِ يُفَجِّرُوْنَهَا تَفْجِيرًا ۲۷۸، نیک لوگ وہاں ایسے
پیالوں سے پئیں گے جن کا اثر کا فوری ہو گا یعنی وہ ناجائز جوشوں کو دبانے والے ہوں گے ۔ ایسے
چشموں سے وہ پیالے بھرے جائیں گے جو چشمے کہ مومنوں نے بڑی محنت سے پھوڑے ہیں۔ یعنی
دنیا میں جو عمل وہ کرتے رہے ہیں وہی بطور مثال اس وقت چشموں کی صورت میں ظاہر ہوں گے
وہ کوئی الگ نئے نہیں۔
اسی طرح قرآن کریم فرماتا ہے ۔ وَمَنْ كَانَ فِي هُذِةٍ أَعْمَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ
اعمى ۲۷۹۔ جو شخص اس دن اس دنیا میں اندھا ہے وہ اگلے جہاں میں بھی اندھا ہو گا۔ اندھا ہو گا۔ یعنی جس نے
اس دنیا میں اللہ تعالیٰ کو اپنی روحانی آنکھوں سے نہیں دیکھا وہاں چونکہ میں روح بنزلہ جسم کے
ہو گی وہ اپنے آپ میں اندھوں کی قسم کی ایک کیفیت محسوس کرے گا۔
ایک اور جگہ فرماتا ہے وَمَنْ أَعْرَضَ عَنْ ذِكْرِي فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنْكًا وَنَحْشُرُهُ يَوْمَ
الْقِيمَةِ أَعْمَى - قَالَ رَبِّ لِمَ حَشَرْتَنِي أَعْمَى وَقَدْ كُنتُ بَصِيرًا قَالَ كَذَلِكَ أَتَتْكَ أَيْتُنَا فَنَسِيتَهَا
وَكَذَلِكَ الْيَوْمَ تُنْسَى ۲۸۰۔ ایسا شخص جو اس دنیا میں میری یاد سے بے پرواہ رہتا ہے اور مجھے
تلاش کرنے کی طرف توجہ نہیں کرتا وہ ایسی زندگی بسر کرے گا جو اس کی روحانی طاقتوں کو بالکل
محدود کرتی چلی جائے گی اور آخر نتیجہ یہ نکلے گا کہ اس کی روح جب اپنی طاقتوں کو مکمل کرلے گی
اور وہ وقت آئے گا جو دوسری روحانی زندگی کے لئے بمنزلہ پیدائش کے ہے تو وہ اندھا ہو گا گویا
نئی پیدائش میں وہ اندھا ہی پیدا ہو گا۔ تب وہ گھبرا کر کہے گا کہ خدایا یہ کیا ہوا؟ کہ میں تو اُس دنیا میں
سو جاکھا تھا اب تو نے مجھے اندھا کیوں پیدا کیا ہے اس پر اللہ تعالٰی فرمائے گا کہ اسی طرح تو نے
میرے کلام کو ترک کر دیا تھا پس میں نے بھی تجھے تیرے اعمال کے مطابق نتیجہ نکلنے کے لئے چھوڑ