اگلے جہاں کے عذاب اور ثواب کہاں اور کس صورت میں ہونگے؟
انوارالعلوم (جلد 8)
انوار العلوم جلد ۸
۳۳۱
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
دیا۔ اس آیت سے ظاہر ہے کہ اگلے جہاں کا اندھا پن اس دنیا کے روحانی اندھے پن کے سبب
سے ہو گا۔
پس صاف ثابت ہے کہ اسلام کے نزدیک اگلے جہاں کے تمام دکھ اور سکھ کے سامان گو
ایک قسم کا جسم رکھیں گے مگر ہوں گے اس دنیا کے اعمال کے تمثلات نہ کہ کوئی نئی چیز۔ تفصیلی
طور پر بھی جو چیزیں اگلے جہان کی بتائی ہیں ان سے کہیں امر معلوم ہوتا ہے۔ چنانچہ قرآن میں فرماتا
ہے کہ جنت میں ایک قسم کی شراب ملے گی مگر فرماتا ہے کہ وہ شراب ایسی ہو گی کہ دل کو پاک
کرے گی۔ اب یہ امر ظاہر ہے کہ جسمانی چیز دل کو پاک نہیں کر سکتی پس شراب سے مراد وہی
محبت الہی ہے جو اس دنیا میں انسان کو خداتعالی سے حاصل تھی وہی اگلے جہاں میں شراب کی شکل
میں دکھائی جائے گی جس طرح کہ خواب میں انسان روحانی حالتوں کو جسمانی شکلوں میں دیکھتا ہے
چنانچہ جب اس شراب کو انسان بنے گا تو چونکہ محبت الہی ہی اس شکل میں متمثل ہوگی کوئی مادی
شراب نہ ہو گی اس لئے اس سے دل پاک ہونگے اور خدا کی محبت اور بھی بڑھے گی۔
خلاصہ کلام یہ کہ اسلام نے اگلے جہان کی نعمتوں اور اگلے جہان کی سزاؤں کو جہاں جسمانی
قرار دیا ہے وہاں ان کو ساتھ ہی روحانی بھی قرار دیا ہے اور در حقیقت میں اصلی اور صحیح کیفیت
ہے۔ جن لوگوں کو اصل حقیقت معلوم نہ تھی انہوں نے یا تو ان کو جسمانی ہی قرار دے دیا ہے یا
صرف قلبی کیفیات سمجھ لیا ہے حالانکہ دونوں امور عقل کے خلاف ہیں۔ نہ وہاں جسمانی چیزیں
ہو سکتی ہیں اور نہ خالص قلبی احساسات اس غرض کو پورا کر سکتے ہیں اور نہ کوئی لطیف شئے جو
مخلوق ہو بغیر ایک اپنی نسبت کثیف جسم کے رہ سکتی اور اپنی طاقتوں کا اظہار کر سکتی ہے۔
اگلے جہان کے عذاب اور ثواب
کہاں اور کس صورت میں ہونگے ؟
ایک سوال یہ ہے کہ عالم آخرت کے عذاب اور ثواب کہاں ہونگے ؟ اور کس صورت میں
ہوں گے؟ اس سوال کا جواب اسلام نہایت ہی لطیف پیرایہ میں دیتا ہے جس کے مقابلہ میں
دوسرے ادب ، ادیان بالکل خاموش ہیں۔ اسلام ہمیں یہ بتاتا ہے کہ دوزر که دوزخ در حقیقت ت ان عذابوں کا نام
ہے جو حواس سبعہ کے ذریعہ سے محسوس ہونگے چنانچہ اللہ تعالی قرآن کریم میں فرماتا ہے لھا
کانا
انوار العلوم جلد ۸
Aलल
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
سَبْعَةُ أَبْوَابٍ لِكُلِّ بَابٍ مِنْهُم جُزْء مَقْسُومٌ - (۲۸۱ دوزخ کے ۔ کے سات دروازے ہونگے اور ان
سات دروازوں میں سے ہر اک میں سے دوزخی کا ایک حصہ گزرے گا۔ لیکن چونکہ ہم دیکھتے ہیں
کہ قرآن کریم دوزخی ہو یا جنتی ہر اک انسان کو مکمل ظاہر کرتا ہے یہ نہیں بتاتا کہ اس کے ٹکڑے
کئے جائیں گے ۔ اس لئے سات دروازوں سے انسان کا ایک ایک ٹکڑا داخل ہونا در حقیقت اس
امر پر دلالت کرتا ہے کہ دوزخ کو سات حواس کے ذریعہ سے انسان محسوس کرے گا پس گویا
سات دروازوں کے ذریعہ سے وہ دوزخ میں داخل ہو گا اور ہر اک دروازہ میں سے اس کا ایک
حصہ داخل ہو گا یعنی ایک حصہ بینائی کے ذریعہ سے ایک حصہ شنوائی کے ذریعہ سے ایک حصہ
قوت شامہ کے ذریعہ سے ایک حصہ قوت ذائقہ کے ذریعہ سے ایک حصہ قوت لامسہ کے ذریعہ
سے ایک حصہ قوت حاسہ کے ذریعہ سے جسے سنس آف ٹمپر پچر کہتے ہیں یعنی حس حرارت اور
جس برودت کے ذریعہ سے اور ایک قوت فاعلیہ کے ذریعہ سے جسے مسکولر سنس کہتے ہیں۔
ان سات حسوں سے انسان تمام گناہ کرتا ہے یا تو آنکھ کے ذریعہ سے گناہ کرتا ہے کہ یہ چیزوں کو
دیکھتا ہے یا بدی کی نگاہ ڈالتا ہے یا کان کے ذریعہ سے گناہ کرتا ہے کہ غیبتیں سنتا ہے فحش سنتا ہے یا
ناک کے ذریعہ سے گناہ کرتا ہے کہ جس چیز کو نہیں سونگھنا چاہئے تھا اسے سونگھتا ہے یا ذائقہ کے
ذریعہ سے کرتا ہے کہ ایسی چیزوں کو کھاتا ہے جو نہیں کھانی چاہئے تھیں یا لامسہ کے ذریعہ سے
گناہ کرتا ہے کہ نرم بستر اور فرشوں کی خواہش اس کو بنی نوع انسان کے لئے مشقت اٹھانے میں
روک ہوتی ہے یا پھر گرمی اور سردی کے ڈر کے مارے نیک کاموں میں سستی کرتا ہے اور یا
ستی اور غفلت کے سبب سے اپنے جسم کو تھکان سے بچانے کے لئے نیک کاموں کو ترک کر دیتا یا
ادھورا چھوڑ دیتا ہے۔
غرض سات ہی جو اس ہیں جو انسان سے بدی کراتے ہیں اور یہی سات حواس انسان سے
نیکیاں بھی کراتے ہیں۔ پس جہنم کے سات دروازوں سے جن کے ذریعہ سے انسان جہنم میں
داخل ہو گا وہی سات حواس مراد ہیں جن کے واسطہ اور سبب سے انسان دنیا میں گناہ کرتا تھا عالم
آخرت میں یہی اس کے عذاب چکھانے کا موجب ہونگے کیونکہ بوجہ بدی کی عادت ہونے کے
ان سات جسمانی جو اس کے مقابلہ میں سات روحانی حواس کمزور اور بیمار ہو جائیں گے اور بیماری
کی وجہ سے وہ اس دکھ اور عذاب کو محسوس کریں گے جو اگلے جہان میں غلط کاروں کے لئے مقرر
ہے ۔ چنانچہ ان ساتوں قسم کے عذاب کا قرآن کریم میں ذکر ہے۔ رؤیت کے عذاب کے متعلق
انوار العلوم جلد ۸
٣٣٣
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
فرماتا ہے وَلَوْ يَرَى الَّذِينَ ظَلَمُوا إِذْيَرَوْنَ الْعَذَابَ ۲۸۲ کاش منکرین اس وق اس وقت کا نظارہ
اپنے ذہنوں میں لاسکیں جب وہ عذاب کو دیکھیں گے۔ یعنی ایسے نظارے انکو دکھائے جائیں گے وہ کو
جن کی وجہ سے ان کو تکلیف معلوم ہوگی رسول کریم ال فرماتے ہیں کہ سانپ اور بچھو اور وجہ سے ان کو تکلیف معلوم ہو گی رسول کریم
اسی قسم کی اور چیزیں ان کو نظر آئیں گی ۔ ۲۸۳۔
قوت سامعہ کے عذاب کے متعلق قرآن کریم میں آتا ہے إِذَا رَأَتُهُمْ مِّنْ مَكَانٍ بَعِيدٍ
سَمِعُوا لَهَا تَغَيُّظًا وَزَفِيرًا ۲۸۴۔ جب وہ دوزخ کے سامنے آئیں گے تو اس کی تیز آواز اور
چیخ سنیں گے یعنی اس کے شعلوں کی آواز نہایت ڈراؤنے طور پر نکلے گی جو خود ایک عذاب ہو گی۔
قوت شامہ اور ذائقہ کے متعلق فرماتا ہے وَيُشقى مِنْ مَاءٍ صَدِيدٍ يَتَجَرَّعُهُ وَلَا
يَكَادُ يُسِيفُه ۲۸۵ وہ گندے اور میلے پانی پینے کو دیئے جائیں گے جن کو بد مزے اور بو کے
سبب سے وہ نگل نہیں سکیں گے۔
چھونے کے عذاب کے متعلق فرماتا ہے لَهُم مِّنْ جَهَنَّمَ مِهَادٌ وَمِنْ فَوْقِهِمْ
غَوَاشٍ ۲۸۲۔ ان کو اس جگہ بستر اور اوڑھنے بھی عذاب کے ہی ملیں گے یعنی ان کی قوت لامسہ
بھی عذاب پارہی ہوگی ۔ اسی طرح فرماتا ہے وَإِذَا القُوا مِنْهَا مَكَانًا ضَيِّقًا مُقَرَّنِينَ دَعَوْا
هُنَا لِكَ ثُبُورًا ۲۸۷۔ جس وقت وہ جنم میں ایک تنگ جگہ پر ڈالے جائیں گے جکڑ کر اس
وقت ہلاکت کی دعا کریں گے ۔
گرمی اور سردی کے عذاب کے متعلق فرماتا ہے فَلْيَذُوقُوهُ حَمِيمٌ وَغَسَّاقَ ۲۸۸
اس عذاب کو چکھو گرمی اور سردی کا عذاب۔
مسکولر سنس کے عذاب کے متعلق فرماتا ہے وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ خَاشِعَةٌ عَامِلَةٌ
ناسبة ۲۸۹۔ اس دن کچھ منہ ذلیل ہوں گے محنت کریں گے اور تھکیں گے نتیجہ کچھ نہ نکلے گا۔
غرض کہ ساتوں جو اس کے عذاب قرآن کریم نے بیان فرمائے ہیں۔ اور اس سے مرادان
کے ساتوں روحانی حواس کے خراب ہو جانے سے ہے جس کے باعث وہ عذاب میں مبتلاء ہوں
گے چونکہ انہوں نے اس دنیا میں خدا کی نعمت یعنی جو اس کو برے طور پر استعمال کیا تھا اس کا نتیجہ
یہ ہو گا کہ روحانی زندگی میں ان کے حواس بالکل بیمار ہونگے اور ہر چیز ان کے لئے عذاب بن
جائے گی۔ انہی جو اس کو جن لوگوں نے نیک طور پر استعمال کیا ہو گا ان کے لئے وہ آرام کا موجب
ہو جائیں گے ۔ کیونکہ صحیح استعمال سے چیز کی طاقت بڑھ جاتی ہے ۔ چنانچہ نیکو کاروں کے جو انعام
انوار العلوم جلد ۸
۳۳۴
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
قرآن کریم نے بتائے ہیں وہ بھی ان ساتوں جو اس سے تعلق رکھتے ہیں ہر جس کو لذت حاصل
ہوگی کیونکہ وہ تندرست ہو گی کیا تم دیکھتے نہیں کہ سورج کی خوشگوار روشنی جو آنکھوں کے لئے
طراوت کا موجب ہوتی ہے اور دل اس سے فرحت حاصل کرتا ہے وہ بیمار آنکھ والے کے لئے
کیسی تکلیف دہ ہوتی ہے اور وہ اس سے کس قدر دکھ اور تکلیف محسوس کرتا ہے حتی کہ اگر اس
کو جلد نہ روکا جائے تو قریب ہوتا ہے کہ بیمار کی آنکھ ہی ماری جائے یا وہ بیہوش ہو جائے۔ اس
طرح دیکھتے نہیں کہ وہ خوشگوار اور خوبصورت آواز جو طبائع کے لئے نہایت سرور بخش ہوتی ہے
اس شخص کے لئے جس کے کانوں میں نقص ہو یا سردرد ہو کس قدر تکلیف دہ ثابت ہوتی ہے وہی
آواز جو بعض دوسروں کو نئی زندگی بخشتی ہے وہ ایسے لوگوں کی جان کے لئے وبال اور ناقابل
برداشت ہو جاتی ہے۔ پھر کیا نہیں دیکھتے کہ انہی جو اس کے نقص کی وجہ سے وہ ناک جو خوشبو
سونگھنے کے لئے مقرر کیا گیا ہے جب اس کی حس ذکی ہو جاتی ہے ہر خوشبو کو سونگھ کر تکلیف اٹھاتا
ہے اور بعض لوگوں میں تو یہ نقص اس قدر بڑھ جاتا ہے کہ وہ عطر کی خوشبو سونگتے ہی بیمار
ہو جاتے ہیں اور ان کے سر میں درد شروع ہو جاتا ہے حالانکہ خوشبو ایک اعلیٰ درجہ کی نعمت ہے۔
پھر کیا نہیں دیکھتے کہ منہ کا مزہ جو انسان کے لئے ایک: بہت بڑا انعام ہے جب خراب ہو جاتا ہے تو
میٹھے کو کڑوا اور نمکین کو سخت شور محسوس کر کے انسان کے لئے کس قدر تکلیف کا موجب ہو جاتا
ہے اور ہر چیز کی لذت کو خراب کر دیتا ہے بلکہ ایک عذاب بنا دیتا ہے۔ پھر کیا نہیں دیکھتے کہ جب
لمس کی جس میں فرق پڑ جاتا ہے تو نرم گدے جو دوسروں کے لئے آرام کا باعث ہوتے ہیں ایسے
شخص کو پتھر سے زیادہ سخت اور کانٹوں کے بچھونے معلوم ہوتے ہیں اور آدمی ان پر پڑا لوٹتا ہے ۔
پھر کیا نہیں دیکھتے کہ گرمی سردی کی جستوں میں جب نقص پیدا ہو جاتا ہے تو وہی سرد می جو دوسرے
لوگوں کے لئے راحت دے رہی ہوتی ہے ایسے شخص کے لئے آگ بن جاتی ہے اور وہ اپنے اوپر
سے کپڑے اتار اتار کر پھینک رہا ہوتا ہے اور یہی شکایت کرتا ہے کہ میں جل گیا حالانکہ پاس کے
لوگ سردی محسوس کرتے ہیں۔ پھر کیا نہیں دیکھتے کہ گرمی کے موسم میں جس کی گرمی کی جس کو
کسی بیماری کی وجہ سے صدمہ پہنچ جاتا ہے وہ سردی کے مارے کانپنے لگتا ہے اور کپڑے اوڑھتا
ہے حالانکہ دوسرے لوگ برف کا استعمال کر رہے ہوتے ہیں اور پنکھے جھلتے ہیں۔ اسی طرح کیا
نہیں دیکھتے کہ جن لوگوں کی حس عاملہ خراب ہو جاتی ہے ان کو وہی چلنا پھرنا جو دوسروں کے اندر
نشاط پیدا کرتا ہے عذاب معلوم ہوتا۔ معلوم ہوتا ہے اور دو قدم چلنے سے پاؤں پھول جاتے ہیں۔ غرض یہ -
ا یہ سب
انوار العلوم جلد ۸
۳۳۵
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
نظارے اس دنیا میں موجود ہیں اور انسان ان نظاروں سے دوزخ کی کیفیت کو اچھی طرح معلوم
کر سکتا ہے۔
اصل بات یہ ہے کہ جس طرح نیکی ایک مستقل وجود کا نام ہے اور بدی اس کے غلط استعمال
کا نام ہے اسی طرح نعمائے الہی اصل ہیں اور عذاب اس خرابی کا نتیجہ ہے جو انسان خود اپنے
اندر پیدا کرتا ہے۔ رسول کریم ال سے ایک شخص نے دریافت کیا یا رسول اللہ ! جب اللہ
تعالی فرماتا ہے کہ جنت کا پھیلاؤ آسمان اور زمین کے برابر ہے تو پھر دوزخ کہاں ہے ؟ آپ نے
فرمایا جب دن آتا ہے تو رات کہاں ہوتی ہے ؟ ۲۹ ۔ یہی حال جنت اور دوزخ کا ہے۔ اب یہ مراد
اس قول سے نہیں ہو سکتی کہ ایک زمانے میں سب لوگ دوزخ میں ہونگے اور ایک زمانہ میں
سب لوگ جنت میں ۔ جس طرح ایک وقت رات آتی ہے اور دوسرے وقت دن ۔ بلکہ مراد یہ
ہے کہ رات بھی ساری دنیا پر آتی ہے اور دن بھی ساری دنیا پر چڑھتا ہے مگر وہ جو سورج کے نیچے
آجاتے ہیں ان کے لئے دنیا پر دن ہو جاتا ہے اور دوسروں کے لئے رات۔ اسی طرح وہ لوگ جو
خدا کے فضل کے نیچے آجائیں گے ان کے لئے وہ جگہ جنت ہو جائے گی دوسروں کے لئے دوزخ -
پس جو لوگ خدا تعالی کے فضل سے حواس سبعہ درست رکھتے ہونگے وہ جنت کی لذتیں
محسوس کریں گے اور جو لوگ ان حواس کو خراب کر چکے ہوں گے ان کے لئے یہی نعمتیں عذاب
اور سخت عذاب ہوں گی ۔ نیک تو اسی قدر گرمی محسوس کرے گا جو اس کے لئے خوشی کا موجب
ہو گی۔ لیکن بد ایسی شدید آگ محسوس کرے گا کہ وہ اپنے شعلوں سے اس کو جھلس دے گی جس
طرح ایک بیمار آگ دیکھتا ہے اور اس کی گرمی بھی محسوس کرتا ہے ۔ نیک ٹھنڈے پانی کے مشابہ
روحانی نعمتوں کو حاصل کرے گا لیکن جب بد کو پانی ملے گا وہ اس کو ایسا سخت گرم پائے گا کہ اس
کے منہ کو جھلس دے گا۔ چنانچہ رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں ہر شخص کے لئے جنت اور دوزخ
میں جگہ بنی ہوئی ہے ۔ ۲۹۔ جو جنت میں جاتے ہیں وہ دوزخیوں وہ دوزخیوں کی جگہ لے لیتے ہیں اور جو دوزخ
میں جاتے ہیں وہ جنتیوں کے حصے کی جگہ بھی لے لیتے ہیں اس سے بھی یہی مراد ہے کہ جنتی سب
راحت کو لے لیتا ہے اور سزا یافتہ سب عذاب کو ۔ یہ محاورہ ہے کہ جب کوئی شخص کسی نعمت سے
فائدہ نہ اٹھا سکے تو وہ دوسرے کو کہتا ہے کہ تو نے بھی میرا حصہ لے لیا ہے قرآن کریم میں اللہ
تعالی دوزخ کے متعلق فرماتا ہے وَإِنْ مِنْكُمُ الأَوَارِدُهَا ۲۹۲ پھر فرماتا ہے ثُمَّ نَجِّي الَّذِينَ
اتقوا ۲۹۳ ہر ایک شخص دوزخ میں وارد ہو گا۔ پھر ہم متقیوں کو اس کے عذاب سے بچالیں گے