کیا جنت میں عمل ہوگا یا عمل ختم ہوجائے گا؟

انوارالعلوم (جلد 8)

انوار العلوم جلد ۸
۳۳۷
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
کے لحاظ سے ابد کہہ سکتے ہیں تب خدا کی رحمت جوش میں آجائے گی۔ چنانچہ رسول کریم الل
فرماتے ہیں۔ يَأْتِي عَلَى جَهَنَّمَ زَمَانٌ لَيْسَ فِيهَا أَحَدٌ وَ نَسِيمُ الصَّبَا تُحَرِّكُ أَبْوَابَهَا
۲۹۵۔ ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ جہنم خالی ہو جائے گی اور اس کے دروازوں کو ہو ا ہلائے گی۔ یعنی
کوئی شخص عذاب میں مبتلاء نہیں رہے گا۔
اصل میں یہ خیال کہ دوزخی ہمیشہ عذاب میں رہیں گے اِس حکمت کو نہ سمجھنے کی وجہ سے پیدا
ہوا ہے کہ خدا عذاب کیوں دے گا؟ جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں اسلام کا دعوی ہے کہ انسان اپنی
بداعمالی سے خود عذاب پیدا کرتا ہے ورنہ خدا تعالیٰ رحم کرنے والا ہے ۔ وہ سزا دینا نہیں چاہتا مگر
چونکہ انسان اپنی روحانی قوتوں کو خراب کر لیتا ہے وہ ان انعامات کے محسوس کرنے کے قابل
نہیں ہو گا جو اگلے جہان میں ملیں گے پس وہ عذاب چکھے گا۔ مگر خدا تعالیٰ کے رحم نے ایک یہ
قانون بھی مقرر کیا ہوا ہے کہ بیماری میں ہی علاج نکل آتا ہے ۔ پس جس طرح جسمانی بیماریوں کے
علاج ہو جاتے ہیں ان عذابوں سے جو انسان اگلے جہان میں محسوس کرے گا بدکاروں کی اصلاح
ہو جائے گی اور وہ نعمائے جنت کو محسوس کرنے کے قابل ہو جائیں گے تب ان کو جنت میں داخل
کر دیا جائے گا اور خدا کی رحمت مکمل ہو گی اور انسان کی پیدائش کی غرض پوری ہوگی اور انسان
وہیں جاپہنچے گا جہاں کے لئے وہ پیدا کیا گیا تھا۔
کیا جنت میں عمل ہو گا یا عمل ختم ہو جائے گا؟ ایک اور اہم سوال ہے جس کا جواب دیئے بغیر مابعد الموت حالت کا
کا بیان
نامکمل رہ جاتا ہے اور وہ یہ ہے کہ اس ابدی زندگی میں انسان کیا کرتا ہے ؟ کیا اس کے اعمال ختم
ہو جاتے ہیں؟ اور وہ اب ایک بوڑھے آدمی کی طرح کھانے پینے میں ہی مصروف رہتا ہے یا کچھ
کرتا بھی ہے؟
اسلام اس سوال کا جواب یہ دیتا ہے کہ عمل ہی انسان کی زندگی ہے ۔ عمل سے انسان کو الگ
کر دینا گویا اس کی زندگی کو باطل کر دینا ہے اور زندگی بلا عمل در حقیقت موت سے بد تر ہے ۔ اگر
بے عمل کی زندگی بھی کوئی اچھی چیز ہوتی تو اس دنیا میں بھی آرام طلب لوگ سب سے بہتر سمجھے ا
جاتے۔ مگر جس شخص نے کام کی لذت دیکھی ہے وہ جانتا ہے کہ اصل لذت اور سرور کام کرنے
اور ترقی کرنے میں ہے خالی بیٹھ رہنا ایک مختل الحواس انسان کے لئے گو اچھا ہو مگر
صحیح الدماغ آدمی کبھی اس کو اچھا نہیں سمجھ سکتا۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے نُورُهُم

انوار العلوم جلد ۸
۳۳۸
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
يَسْعَى بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَبِأَيْمَانِهِمْ يَقُولُونَ رَبَّنَا أَتِهِمْ لَنَا نُورَنَا وَاغْفِرْلَنَا إِنَّكَ عَلَى كُلِّ
شَيْءٍ قَدِيرٌ ٣٩٦، مومنوں کا نور بعد الموت ان کے آگے آگے چلے گا اور دائیں بھی چلے گا اور
کہتے جائیں گے کہ خدایا ہمارے نور کو مکمل کر اور ہماری موجودہ کمزوریوں کو دور کر ۔ تو ہر ایک چیز
پر قادر ہے۔ یعنی برابر مومن آگے کو ترقی کرتا چلا جائے گا اور نئے نئے مدارج اس کو نظر آئیں گے
جن کے حصول کے لئے وہ کوشش اور خواہش کرے گا۔ اسی طرح قرآن کریم میں اللہ تعالٰی فرماتا
ہے لَا يَمَسُّهُمْ فِيهَا نَصَبٌ ۲۹۷۔ مومنوں کو وہاں تھکان نہیں ہوگی ۔ جس سے معلوم ہوتا
ہے کہ وہاں کام تو ہو گا مگر اس کے نتیجہ میں تھکان اور ملال پیدا نہیں ہو گا اسی طرح اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے يَايَتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَةً فَادْخُلِي فِي
عِبَادِي وَادْخُلِي جَنَّتِي ۲۹۸۔ اے نفس ! جو میری ذات کے متعلق مطمئن ہو گیا اور جس
کے دل میں میری نسبت کوئی شک نہیں رہا۔ اب تو اپنے رب کی طرف لوٹ اس طرح کہ تو اپنے
خوش ہے اور تیرا رب تجھ سے خوش ہے پس اب تو میرے غلاموں میں داخل ہو جا اور
میرا غلام بن کر اس مقام میں داخل ہو جا جو میرے سائے کے نیچے آیا ہوا ہے یعنی خدا تعالیٰ کی
صفات کاملہ کا اس مقام پر کامل پر تو پڑتا ہے اس آیت سے ظاہر ہے کہ گو بندہ اس دنیا میں بھی کام
کرتا ہے مگر اصل کام کا زمانہ بَعد الموت کا ہے۔ مومن کامل غلام اسی وقت بنتا ہے کیونکہ اسی
وقت اس کو اللہ تعالٰی کی صفات کو اپنے اندر جذب کرنے کا پورا موقع ملتا ہے پس وہاں کام زیادہ
ہو گا نہ کہ بند ہو جائے گا۔
رب سے خو
رسول کریم ال فرماتے ہیں يُلْهَمُونَ التَّسْبِيحَ وَالتَّحْمِيدَ ۲۹۹۔ جنت میں مومنوں
کوئی نئی تسبیحیں اور تکبیریں الہام کی جائیں گی۔ اس سے یہ مراد نہیں ہو سکتی کہ نئے الفاظ
میں خدا کی تسبیح اور تکبیر سکھائی جائے گی۔ کیونکہ یہ کام تو انسان خود بھی کرتا رہتا ہے ۔ بلکہ اس سے
یہ مراد ہے کہ خدا تعالیٰ کی پاکیزگی اور اس کی بڑائی پر دلالت کرنے والی نئی صفات اس کو الہام
سے بتائی جائیں گی تاکہ وہ کوشش کر کے ان صفات کا بھی مظہر بنے ۔
شاید کسی کو یہ خیال گزرے کہ نئی صفات کونسی ہوں گی ؟ کیا اب وہ صفات معلوم نہیں ؟ سو
اس کا جواب یہ ہے کہ انسان اسی قدر علم حاصل کر سکتا ہے جس قدر کہ اس کے حواس اس کو
سکھا سکتے ہیں اس لئے ہمارے موجودہ علم ہمارے حواس تک محدود ہیں پس ان علموں کی نسبت
یہی کہا جاسکتا ہے کہ موجودہ حواس کو مد نظر رکھ کر یہ علوم کامل ہیں مگر جب نئے حواس انسان

انوار العلوم جلد ۸
۳۳۹
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
حاصل کرے گا تو نئی صفات کے سمجھنے کی بھی اس کو توفیق ملے گی اور خدا تعالیٰ چونکہ غیر محدود ہے
انسان اس حصول علم اور معرفت میں ترقی کرتا رہے گا اور نئی نئی صفات اس پر ظاہر ہونگی اور وہ
ان کو اپنے نفس میں پیدا کرنے کے لئے کوشش کرے گا پس ہر نیا علم ایک نیا دور عمل جاری کرے
گا اور اسی طرح ہوتا چلا جائے گا اور روز بروز انسان کا یہ عرفان کہ خدا تعالی غیر محدود ہے زیادہ
ہوتا چلا جائے گا۔
خلاصہ یہ کہ جنت بھی دارالعمل ہے جس طرح یہ دنیا دار العمل ہے بلکہ اس سے بڑھ کر۔
صرف فرق یہ ہے کہ اس دنیا میں تو انسان کو نیچے گر جانے کا اور فیل ہو جانے کا خطرہ رہتا ہے وہاں
انسان اس خطرہ سے محفوظ ہو جائے گا گویا یہ دنیا روحانی علوم میں ایک مدرسہ کی نسبت رکھتی ہے
جس میں فیل اور پاس دونوں ہی صورتیں ہیں لیکن وہ جہان ایسا ہے جیسے کوئی شخص سب امتحان
پاس کر کے تحقیقات علمی میں لگ جاتا ہے محنت تو یہ شخص بھی کرتا ہے بلکہ بعض دفعہ طالب علم
سے زیادہ لیکن اس میں اور طالب علم میں یہ فرق ہے کہ اسے فیل ہونے کا دھڑکا تھا لیکن اسے وہ
دھڑ کا نہیں۔
مذکورہ بالا بیان سے یہ بھی معلوم ہو گیا کہ اسلام کے نزدیک جنت کی اصل خوشی اور اصل
نعمت ترقی روحانی ہی ہے نہ کہ وہ سفلی لذات جو اس کی طرف منسوب کی جاتی ہیں۔ قرآن کریم
میں اللہ تعالٰی فرماتا ہے کہ سب سے بڑی نعمت جنت میں خدا کی رضا ہو گی اور سب سے بڑی خوشی
رسول کریم ال فرماتے ہیں رویت الہی کی ہوگی ۔ ۳۰۰ ۔ ﷺ
حاصل کلام یہ کہ ایک مسلمان کی جنت صحیح علم کے حصول اور پھر اس کے مطابق صحیح عمل
کرنے اور ان دونوں کے ذریعہ سے خدا تعالیٰ کا قرب اور اتصال حاصل کرنے کا نام ہے اور اس
سے بڑا اور کوئی مقصد پیش نہیں کیا جا سکتا۔
اب میں ان تمام سوالوں کے متعلق احمدیت کی تعلیم بیان کر چکا ہوں۔ جن کے متعلق صحیح
تعلیم بیان کرنا مذاہب کا کام ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ جو لوگ غور اور فکر سے میری باتوں کی
طرف متوجہ ہوں گے وہ اس نتیجہ پر پہنچیں گے کہ اس سے بہتر اور کوئی تعلیم نہیں ہو سکتی اور
خصوصاً اس کی یہ خوبی کہ یہ خدا تک عملاً انسان کو پہنچا دیتی ہے سب باتوں اور بحثوں کا خاتمہ
کر دیتی ہے ۔ انسان دنیا میں کیوں پیدا کیا گیا؟ اسی لئے کہ وہ خدا سے ملے ۔ پس وہی مذہب ہمارے
کام کا ہے جو خدا سے ہمیں ملاتا ہے نہ کہ وہ جو صرف باتوں سے ہمیں خوش کرنا چاہتا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی