مسیح موعودؑ کی تعلیم کا اثر
انوارالعلوم (جلد 8)
انوار العلوم جلد ۸
۳۰
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
مسیح موعود کی تعلیم کا اثر
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم کے بیان کر چکنے کے بعد میں یہ بیان کرنا چاہتا ہوں کہ
اس تعلیم کا اثر آپ کی جماعت پر کیا ہوا ہے؟ پر
یاد رکھنا چاہئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام خیالات موجودہ کا آئینہ نہ تھے بلکہ زمانہ کی
رو اور اس کے میلان کے بالکل خلاف تعلیم لے کر آئے تھے ۔ اگر غور سے دیکھا جائے تو اس
زمانہ میں خیالات کی رو دوجہات کی طرف مائل ہے۔ ایک تو یہ ہے کہ خدا تعالیٰ اور بندہ کے
درمیان کوئی گہرا تعلق نہیں ہونا چاہئے بلکہ انسان کو آزادی ملنی چاہئے ۔ چنانچہ تمام جدید مذاہب
اور قدیم مذاہب اپنے آپ کو اس رو کے مطابق بنا رہے ہیں اور عبادات کی حقیقت کو بدل کریا
ان میں کمی کر کے لوگوں کو اپنی طرف کھینچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
دوسری رو اس زمانہ میں یہ چل رہی ہے کہ لوگ فیصلہ کر بیٹھے ہیں کہ تمدنی بنیاد جو پچھلے کئی
سو سال میں دنیا میں قائم ہوئی ہے اس میں کوئی فرق نہیں پڑنا چاہئے۔ نہ اس لئے کہ وہ تمدن اعلیٰ
اور اکمل ہے بلکہ اس لئے کہ لوگ اس کے عادی ہو چکے ہیں اور اب وہ اس کو چھوڑنے کے لئے
تیار نہیں۔ نئے اور پرانے سب مذاہب اپنی تعلیمات کو اس تمدن کے مطابق کرنے کی کوشش
کر رہے ہیں کیونکہ جانتے ہیں کہ وہ اس کا مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں رکھتے ۔ چنانچہ سود پر دہ
کثرت ازدواج ایسے تمام امور کے متعلق تمام مذاہب اپنی پوزیشن کو صاف کرنے کی فکر میں ہیں
اور اپنی تعلیم کو رائج الوقت تمدنی خیالات کے مطابق بنا رہے ہیں ۔ مگر بر خلاف تمام لوگوں کے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی تعلیم کی بنیاد خالص مذہب پر رکھی ہے اور رائج الوقت
خیالات پر ان کی بنیاد نہیں رکھی۔ پس آپ حقیقی معنوں میں مصلح تھے نہ کہ زمانہ کے منہ میں نے
کی مانند۔ کہ جو کچھ وہ بجانا چاہتا تھا آپ نے اس کو بلند آواز سے کہہ دیا ۔ آپ نے زمانہ کی دونوں
موجوں کا مقابلہ کیا مذہبی آزادی کا بھی اور تمدنی غلامی کا بھی۔ آپ نے نہ تو عبادات میں کمی کی نہ
ان کو اڑایا بلکہ آپ نے اسلام کے قدیم حکم کی طرف دنیا کو توجہ دلائی اور عبادات کی حقیقت کو
لوگوں پر ظاہر کیا اور ان کے دلوں میں عبادت کا سچا جوش پیدا کر کے خدا تعالیٰ سے ان کے تعلق کو
مضبوط کیا۔ نہ صرف فرض نمازوں کی طرف لوگوں کو توجہ دلائی بلکہ نوافل پر کار بند ہونے کی بھی
انوارالعلوم جلد ۸
۳۴۱
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
رغبت دلائی کیونکہ عبادت چی نہیں بلکہ ترقیات روحانیہ کا ذریعہ ہیں۔ روزے جو اس زمانہ میں
دوسرے مذاہب سے تو بالکل مفقود ہو گئے تھے مسلمانوں میں سے بھی تعلیم یافتہ لوگوں میں ان کا
بالکل رواج نہ رہا تھا آپ نے ان کی ضرورت کو بھی روحانی اور جسمانی دلائل سے ثابت کیا اور
ان کی طرف لوگوں کو توجہ دلائی۔ اسی طرح ذکر حج اور قربانی کی حقیقت کو روشن کر کے ان پر
کار بند ہونے کی تعلیم دی۔
تمدنی غلامی سے بھی آپ نے لوگوں کو چھڑایا اور اس بھیڑ چال کی غلطی ان پر ظاہر کی جس میں
وہ مبتلاء تھے اور اسلامی تمدنی تعلیم کی خوبی کو ظاہر کیا سود کی برائی کو ظاہر کیا پردہ کی خوبیوں کو
واضح کیا کثرت ازدواج کی ضرورت کو ثابت کیا طلاق کی اہمیت کو بیان کیا غرض وہ مسائل جن
کے متعلق لوگ زمانہ کی رو کو دیکھ کر بول نہیں سکتے تھے ان کے متعلق علی الاعلان اسلامی تعلیم کو
پیش کیا اور زمانہ کے خیالات کی پرواہ نہیں کی۔
ر
میں اس جگہ ان پر انے وساوس اور شبہات کا جو غیر تعلیم یافتہ لوگوں میں رائج تھے اور جن
کا آپ نے مقابلہ کیا اس جگہ ذکر نہیں کرتا کیونکہ کہا جاسکتا ہے کہ زمانہ خود ان کی اصلاح کر رہا
تھا۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس تعلیم کا جو آپ نے زمانہ کی رو کے خلاف دی یہ اثر ہوا
کہ لاکھوں آدمی جو زمانہ کی رو میں بے جاتے تھے ان کو ہوش آگئی اور وہ کھڑے ہو گئے اور
انہوں نے سوچا اور اسلامی تعلیم کو سب تعلیموں سے افضل پایا ۔ وہ لوگ جو پہلے دہریت اور مادہ
پرستی کا شکار تھے جو خداتعالیٰ کی عبادت تو کیا کرنی تھی اس کے وجود کے ہی منکر ہو رہے تھے ان کو
آپ نے تہجد گزار اور ذاکر بنا دیا ۔ ان کے دماغ مغربی تعلیم سے روشن ہیں اور ان کے فکر جدید
افکار پر محتوی مگر ان کے دل محبت الہی سے لبریز ہیں اور ان کے ماتھے خدا تعالیٰ کے حضور میں جھکے
رہتے ہیں۔ رات اور دن وہ اللہ تعالیٰ کی یاد میں بسر کرتے ہیں اور باوجود اعلیٰ درجہ کی تعلیم کے وہ
دین کو اپنا شعار بنائے ہوئے ہیں۔
تمدن کی غلامی سے بھی آپ نے بہت سے لوگوں کو چھڑا کر عقل کے حریت خیز میدان میں
لاکھڑا کیا ہے ۔ باوجود زمانہ کی مخالفت کے آپ کی جماعت تمدنی اصلاح میں مشغول ہے اور اس کی
عمارت کو طلب فرحت اور عیاشی کی بنیادوں سے ہٹا کر اصلاح اور عفت اور اخلاق پر کھڑا کر رہی
ہے۔
انوار العلوم جلد ۸
۳۴۲
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
رز
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مذہبی دیوانگی پیدا نہیں کی اور نہ مذہب کو اپنی ذات کی
محبت کے گرد لپیٹ کر لوگوں کی توجہ کو ایک ہی نقطہ پر جمع کر دیا ہے جیسا کہ ان لوگوں کا قاعدہ ہے
جو باقی نیک خصلتوں کو نظر انداز کر کے صرف قربانی اور ایثار کا مادہ پیدا کرنا چاہتے ہیں بلکہ آپ
نے ہر اک چیز کو اس کے مرتبہ کے مطابق پیش کیا ہے اور انسانی عقل کو ہر ممکن طریق سے زندہ
رکھنے کی بلکہ ترقی دینے کی کوشش کی ہے ۔ مگر باوجود اس کے آپ کی جماعت میں یہ مادہ نظر آتا ہے
کہ وہ اپنی جان اور اپنا مال خدا تعالیٰ کے راستہ میں قربان کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں۔ ان کی
مثال صحابہ رسول کریم ال کی ہے جن کی نسبت قرآن کریم فرماتا ہے۔ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى
نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مِّنْ يَنْتَظِرُ ٣٠١۔ ان میں سے بعض نے اپنے ارادہ کو پورا کر دیا اور خدا کی
راہ میں جان دے دی دی ہے اور بعض اس وقت کے منتظر ہیں۔ چنانچہ افغانستان میں دو موقعے
احمدیوں کو جان قربان کرنے کے ملے ہیں جن میں انہوں نے نہایت ثبات سے جانیں دی ہیں ۔ دو
موقعوں سے میری مراد یہ ہے کہ جن دو موقعوں پر ان کو کہا گیا ہے کہ تم تو بہ کر لو مگر انہوں نے
تو بہ نہیں کی ورنہ احمدیت کی وجہ سے مارے تو وہاں کئی آدمی گئے ہیں جن کی تعد ادوس سے کم نہ
ہوگی۔
ان آدمیوں میں سے زیادہ اہم شہادت سید عبد اللطیف صاحب کی ہے ۔ آپ افغانستان کے
بہت بڑے عالم تھے اور آپ کو ایسا درجہ حام حاصل تھا کہ امیر حبیب اللہ خان ۳۰۴، صاحب کی
تاجپوشی کی رسم آپ ہی نے ادا کی تھی۔ آپ کو جب سلسلہ احمدیہ کی خبر ملی تو آپ نے کتب سلسلہ
منگوا کر پڑھیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ایمان لے آئے ۔ اس کے بعد ملاقات کا شوق
پیدا ہوا اور حج کی نیت سے افغانستان کے امیر سے اجازت لی اور راستہ میں قادیان بھی ٹھرنے کا
ارادہ کیا۔ قادیان آکر ان پر ایسی کیفیت طاری ہوئی کہ انہوں نے کہا کہ مجھے اب آگے نہیں جانا
چاہئے بلکہ یہاں رہ کر دین کی معلومات بڑھانی چاہئیں۔ چنانچہ وہ یہیں گھر گئے اور کئی مہینے ٹھہر کر
واپس وطن گئے اور جاتی دفعہ کہہ گئے کہ میرا ملک مجھے بلاتا ہے تا اپنے خون سے اس کی اصلاح کا
راستہ کھولوں اور میں اپنے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں پڑی دیکھتا ہوں۔ ملک میں جاتے ہی امیر نے
طلب کیا اور ان سے پوچھا کہ کیا وہ احمدی ہو گئے ہیں ؟ انہوں نے اقرار کیا۔ اس پر بہت بڑی بحث
کے بعد علماء کے فتوئی کے ماتحت ان کے قتل کا فیصلہ کیا گیا۔ بار بار ا میر نے بلا کر ان کو توبہ کی تحریک
کی مگر انہوں نے انکار کیا اور آخران کو زمین میں گڑھا کھود کر آدھا دفن کیا گیا اور امیر خود مع لشکر
انوار العلوم جلد ۸
٣٣
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
میدان میں آیا اور شہر کے لوگ بھی اکٹھے ہوئے اور سنگسار کرنے کی تجویز ہوئی۔ آخری وقت میں
امیر پھر ان کے پاس گیا اور ان سے کہا کہ صاحبزادہ صاحب ! اب بھی موقع ہے آپ اپنے عقیدہ
سے توبہ کرلیں مگر انہوں نے جواب دیا کہ تو بہ کس بات سے؟ میں نے حق کو پالیا ہے اور میں اس
کو نہیں چھوڑ سکتا۔ یاد رکھو کہ میرے مرنے کے بعد پہلی جمعرات کو قیامت آجائے گی اور میں جی
اٹھوں گا۔ جب امیر مایوس ہو گیا تو اس نے واپس آکر سید الشہداء پر پتھر پھینکا اور چاروں طرف
سے لوگوں نے پتھر پھینکنے شروع کئے مگر صاحبزادہ صاحب استقلال سے کھڑے رہے یہاں تک کہ
پتھروں کی ضربوں سے ان کا سر پاش پاش ہو گیا اور گردن جھک گئی ۔ ظالم برابر پتھر مارتے چلے گئے
حتی کہ سر تک پتھروں کا ایک بڑا ڈھیر جمع ہو گیا اور اس صادق مومن کی پاکیزہ روح اپنے پیدا
کرنے والے سے جاملی۔ تب لوگ واپس اپنے گھروں کو چلے گئے مگر ان کی لاش پر پہرہ مقرر کر دیا
گیا تا کہ کوئی شخص ان کو دفن نہ کردے ۔ مگر خدا کا بدلہ نزدیک تھا وہ قیامت جس کی انہوں نے خبر
دی تھی اچانک آگئی اور پہلی جمعرات کو غیر معمولی طور پر خلاف توقع اور خلاف پچھلے تجربہ کے
کابل میں سخت ہیضہ پھوٹا اور سخت موت پڑی جس سے شاہی خاندان میں سے بھی بعض جانوں کا
نقصان ہوا۔ ان واقعات کو ایک بے تعلق انگریز انجینئر مسٹر مارٹن
(FRANK A۔ MARTIN) دی انجینئر انچیف افغانستان نے اپنی کتاب ”انڈر دی
ابسولیوٹ امیر ۳۰۳
سے بیان کیا ہے جو پڑھنے کے قابل ہے۔ گو بوجہ سلسلہ سے ناواقفیت کے بعض باتیں انہوں نے
غلط لکھ دی ہیں مگر پھر بھی ان کی تحریر نہایت مؤثر ہے خصوصاً اس صورت میں کہ ایک بے تعلق
آدمی کی لکھی ہوئی ہے۔
میں نہایت سادگی UNDER THE ABSOLUTE AMIR(
صاحبزادہ عبداللطیف صاحب سے پہلے ان کے شاگرد مولوی عبد الرحمٰن صاحب کو گلا گھونٹ
کر مار دیا گیا تھا ان کا جرم بھی یہی تھا کہ وہ سلسلہ احمدیہ سے تعلق رکھتے تھے ۔ ان دو قتلوں کے
علاوہ جو حکومت کی طرف سے ہوئے ہیں لوگوں نے کئی احمدی قتل کئے ہیں۔ چنانچہ پچھلے ماہ میں دو
احمدیوں کو لوگوں نے مار دیا ہے۔ علاوہ قتل کے دوسری تکالیف تو ہمیشہ ہی احمدیوں کو پہنچائی جاتی
ہیں جنہیں وہ نہایت بہادری سے برداشت کرتے ہیں۔ چنانچہ اسی سال کے دوران میں خوست
کے علاقہ میں جو بغاوت ہوئی ہے اس میں جب باغیوں نے ہنر میجسٹی دی امیر کی افواج کے خلاف
کچھ زور چلتا ہوا نہ دیکھا تو احمدیوں کے دو گاؤں جلا دیئے اور بہانہ یہ کیا کہ یہ لوگ امیر کو
انوار العلوم جلد ۸
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
ورغلاتے ہیں۔ سال میں دو تین دفعہ ایسا ضرور ہوتا ہے کہ عوام بعض متعصب مقامی افسروں کو ملا
کر جس جس احمدی پر زور چلے اسے گرفتار کر لیتے ہیں اور بعض کو منہ کالا کر کے گدھے پر سوار
کر کے شہر میں پھراتے ہیں ، بعض کو مارتے ہیں ، بعض کو قید میں ڈال دیتے ہیں اور مجرمانہ وصول
کر کے چھوڑتے ہیں۔ مگر باوجود اس کے کہ پچیس سال سے احمدی یہ مصائب برداشت کرتے چلے
آرہے ہیں خدا تعالیٰ کے فضل سے ان کے ایمان متزلزل نہیں ہیں بلکہ وہ ترقی کر رہے ہیں۔
یہ امر جذ بہ شکر کے خلاف ہو گا اگر میں اس جگہ یہ اظہار نہ کر دوں کہ ہر میجسٹی امیر امان اللہ
صاحب جب سے سلطنتِ افغانستان پر متمکن ہوئے ہیں انہوں نے ان مظالم کو بالکل مٹا دیا ہے جو
احمدیوں کے خلاف حکومت کی طرف سے ہوتے تھے اور گو بوجہ اس کے کہ ابھی افغانستان انتظام
و درستی کے ابتدائی مراحل سے گزر رہا ہے وہ ان کے لئے حقیقی امن قائم کرنے میں ابھی تک
کامیاب نہیں ہو سکے ۔ مگر ہم امید کرتے ہیں کہ گورنمنٹ افغانستان اسی انصاف کی روح کے
ساتھ کام کرتی رہی تو کچھ عرصہ تک افغانستان میں احمدیوں کے لئے گورنمنٹ کے علاوہ حکام
مقامی اور رعایا سے بھی امن ہو جائے گا۔
یہ تو افغانستان کے لوگوں کی قربانی ہے مگر ہندوستان کے احمدیوں کا حال کم نہیں ہندوستان
میں انگریزی حکومت ہے اس لئے یوں تو مار نہیں سکتے مگر جھوٹ اور فریب سے ہر جگہ احمدیوں کو
تکلیف دی جاتی ہے اور وہ سب تکلیفوں کو خوشی سے برداشت کرتے ہیں۔ قتل بے شک ایک بڑا
ابتلاء ہے لیکن صبر آزما مصیبت وہ ہے جو آہستہ آہستہ آتی ہے۔ ہندوستان کے احمدیوں کو اس سے
حصہ ملا ہے بلکہ نوے فیصدی احمدی ان حالات میں سے گزرتے ہیں۔ بہت ہیں جن کے جسم ان
نشانوں سے پُر ہیں جو ان کو احمدیت قبول کر کے ماریں کھا کر لگے ہیں ، بہت سے ا لوگ گھروں سے
نکالے گئے ، بعض چھوٹے چھوٹے بچوں کو والدین نے نکال دیا مگر ثابت قدم رہے ، بعض دفعہ
ایک گاؤں میں ایک ہی احمدی ہوتا ہے اور سب لوگ اس کو مل کر مارتے ہیں پھر پولیس کی تفتیش
پر کوئی اس کی تائید میں گواہی دینے والا نہیں ہوتا ، کئی جگہوں پر قبرستانوں میں احمدیوں کو مردے
دفن نہیں کرنے دیتے، بعض جگہ لاشیں لوگوں نے باہر نکال کر پھینک دیں ، گرمیوں کے دنوں
میں کنووں سے پانی لینے سے روک دیا اور کئی کئی دن اس شدید گرمی میں کہ پارہ حرارت ایک سو
پندرہ تک سایہ میں ہو جاتا ہے بڑوں اور بچوں کو پیاسا رہنا پڑا ، کئی جگہ ان کی دکانوں سے سودا
نہیں لیا جاتا اور ان کے کھیت برباد کر دیئے جاتے ہیں ، ان کے لیکچروں اور وعظوں کے موقعوں پر
انوار العلوم جلد ۸
۳۴۵
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
پتھر مارے جاتے ہیں شور کیا جاتا ہے ، کئی جگہ ان کی بیویوں کو ان سے جبراً چھین کر ان کا دوسری
جگہ نکاح کر دیا گیا ہے ، بچوں کو والد سے جدا کر لیا گیا ہے ، عورتوں کو ان کے خاوندوں نے مار کر گھر
سے نکال دیا ہے ، سرکاری ملازمتوں میں چونکہ دوسرے لوگوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے ان میں
بھی احمدیوں کو دق کیا جاتا ہے اور ہمیشہ وہ مصائب میں مبتلاء رہتے ہیں ، وکلاء اور ڈاکٹروں کا بھی
جہاں بس چلتا ہے بائیکاٹ کیا جاتا ہے، عام پیشہ وروں کا تو حال ہی نا قابل بیان ہے ان کو تو سخت
تکلیف دی جاتی ہے حتی کہ سینکڑوں ہیں جو غیر احمدی ہونے کی حالت میں اچھے آسودہ حال تھے مگر
آج وہ نان شبینہ کے محتاج ہیں۔ مگر حضرت مسیح موعود نے کچھ ایسی روح اس جماعت میں پھونک
دی ہے کہ وہ دلیری سے ان مصائب کو برداشت کرتی ہے مگر اپنے ایمان کو نہ چھوڑتی ہے نہ
چھپاتی ہے بلکہ علی الاعلان اس کو ظاہر کرتی رہتی ہے اور دین کو دنیا پر مقدم کرنے کا اعلیٰ نمونہ
دکھاتی رہتی ہے۔
احمدی افراد اپنے لباس و اطوار میں دوسرے لوگوں سے جدا نہیں ہیں مگر حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی تعلیم نے ان پر کچھ ایسا اثر کیا ہے کہ باوجو د لباس وغیرہ میں تغیر نہ ہونے کے عام طور
پر لوگ ان کو پہچان لیتے ہیں اور اس کی وجہ ان کے وہ اعلیٰ اخلاق ہیں جن کے ذریعہ سے وہ
دوسروں سے ممتاز نظر آتے ہیں۔ ان کی زبانوں کا گالیوں اور فحش باتوں سے پاک ہونا ان کا
دوسروں کی خاطر تکلیف اٹھانا اور ایثار سے کام لینا ان کا دھوکے اور فریب سے بچنا یہ ان کو ہر
مجلس میں ممتاز کر کے دکھا دیتا ہے اور وہ آدمی بھی جو احمدی کیریکٹر سے واقف ہو لیکن ایک احمدی
کا ذاتی واقف نہ ہو اسے ریل یا جلسہ یا دوسری اجتماع کی جگہوں میں پہچان لیتا ہے۔
جاہل سے جاہل احمدی بھی کہیں نظر آئے تو اس کی عقل تیز اور اس کی بحث کی قابلیت غیر
معمولی نظر آئے گی۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم نے اس جماعت کے بنانے میں یہ
عظیم الشان معجزہ دکھایا ہے کہ ایک طرف تو احمدی آپ کی تعلیم کے ماتحت اس انتہائی بے دینی
اور بے پرواہی کو چھوڑ کر جو دنیا میں نظر آتی تھی خدا تعالیٰ اور اس کے رسولوں اور اس کے کلام
کی محبت میں سرشار نظر آتا ہے۔ وہ اپنے وجود کو اب صرف ایک آئینہ سمجھتا ہے جو خد اتعالیٰ کی
صفات کے انعکاس کے لئے بنایا گیا تھا۔ اس کا دن اور اس کی رات خدا تعالیٰ کی یاد اور اس کی
عبادت میں صرف ہوتے ہیں وہ اس دنیوی مقابلہ کے زمانہ میں اپنے کاموں کا حرج کرکے روحانی
فیوض کے حصول میں مشغول نظر آتا ہے مگر دوسری طرف اسی تعلیم کے اثر سے وہ دنیا کے سخت
انوار العلوم جلد ۸
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
ترین معقول لوگوں میں سے ہے وہ کسی بات کو بلا دلیل ماننے کے لئے تیار نہیں ہر اک بات کو دلیل
سے مانتا ہے اور دلیل سے منوانا چاہتا ہے۔ وہ علوم جدیدہ کا دشمن نہیں بلکہ ان کا مؤید ہے اور ان
کو دین کا مخالف نہیں بلکہ دین کا خادم سمجھتا ہے ۔ غرض وہ ہر بات میں اپنی حریت کو قائم رکھتا ہے
وہ نہ اپنے باپ دادوں کی سنی سنائی بات کو مانتا ہے اور نہ ہر مدعی علم کے دعوی کو تسلیم کر لیتا ہے
اور ہر جدید بات پر فدا ہو جاتا ہے بلکہ ہر بات کو علم اور عقل سے موازنہ کر کے دیکھتا ہے اور ہر
اک حقیقت کو اسی مقام پر رکھتا ہے جو اسے خدا تعالیٰ نے بخشا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک عجیب اثر اپنی جماعت میں یہ پیدا کر دیا ہے کہ آپ کی
جماعت کے لوگ علم حاصل کرنے میں دوسرے لوگوں سے غیر معمولی طور پر بڑھ گئے ہیں۔
ہندوستان کی دوسری آبادی کی نسبت اس جماعت کے لوگ تعلیمی نسبت میں بہت زیادہ ہیں
حالانکہ بوجہ غربت مدارس کا کوئی الگ انتظام نہیں ہے ۔ بہت سے لوگ ہیں جنہوں نے بڑھاپے
میں تعلیم حاصل کی ہے۔ عورتوں میں تعلیم کا اس قدر چر چاہے کہ قادیان کے بہت سے گھر مدرسے
معلوم ہوتے ہیں۔ ستر ستر برس کی عورتیں قرآن کریم کو ترجمہ کے ساتھ پڑھ رہی ہیں ۔ ہر عمر کے
لوگوں کا اک جمگھٹا مردوں میں سے بھی اور عورتوں میں سے بھی قادیان میں لگا رہتا ہے جو
مختلف صوبوں سے اور ملکوں سے قادیان میں تعلیم دین حاصل کرنے کے لئے آتے ہیں۔ غرض
دنیا میں اگر کہیں مغرب و مشرق جمع نظر آتے ہیں تو وہ قادیان ہی ہے کیونکہ دوسری جگہوں میں اگر
مغربی تعلیم ہے تو دین جو مشرق سے پیدا ہوا ہے ندارد ہے ۔ اور اگر دین ہے تو علوم جدید سے بے
پرواہی ہے جن کا سرچشمہ آجکل مغرب ہے لیکن احمدی جماعت اور خصوصاً قادیان میں جو مرکز
سلسلہ ہے یہ دونوں چیزیں اکٹھی نظر آتی ہیں۔ یہاں باوجود مسٹر کپلنگ (MR۔KIPLING)
۳۰۴ کے مخالف دعوی کے مغرب و مشرق اکٹھے نظر آتے ہیں۔ ایک طرف تو علوم جدیدہ کی
تحصیل اور ان میں ترقی کرنے کا جوش ہے اور دوسری طرف مذہب سے اخلاص اور اس کی
تعلیمات پر یقین اس درجہ پر پہنچا ہوا ہے کہ اس کے لئے جان اور مال اور وطن کی قربانی ایک حقیر
شئے نظر آتی ہے اور مذہب کے چھوٹے سے چھوٹے حکم کو اس کی اصل شکل اور صورت میں
احتیاط سے پورا کیا جاتا ہے۔
احمدیوں میں عورتوں کے حقوق کی ادائیگی اور ان کو جائز قیود سے آزاد کرنے کا بھی خاص
خیال پایا جاتا ہے مگر باوجود اس کے وہ مذہب کے خلاف کوئی بات نہیں کرتے ۔ ان میں مذہبی روا
انوارالعلوم جلد ۸
۳۴۷
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
داری تمام اقوام سے زیادہ ہے وہ ان جھگڑوں کو جو بعض مذہبی رسوم کی ادائیگی کے متعلق مختلف
اقوام ہند میں ہوتے رہتے ہیں بچوں کا کھیل سمجھتے ہیں اور لوگوں کو سمجھاتے رہتے ہیں وہ اپنی
مساجد میں سخت ترین دشمنان اسلام کو بولنے کا موقع دیدیتے ہیں اور ان کی باتیں سنتے اور اپنی
سناتے ہیں۔
ایک عظیم الشان تبدیلی جو احمدی جماعت میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پیدا کردی
ہے وہ دین کو دنیا پر مقدم رکھنے کا احساس ہے۔ ہر اک احمدی اپنے مال کو خدا تعالیٰ کی امانت خیال
کرتا ہے جو لوگ سلسلہ کی تربیت کے نیچے آچکے ہیں وہ ماہوار سولھواں حصہ دینی کاموں کے لئے
بطور چندہ دیتے ہیں۔ اس چندہ کے علاوہ خاص چندوں میں بھی ان کو حصہ لینا پڑتا ہے جن کو اگر جمع
کر دیا جائے تو ہر ایک احمدی جو سلسلہ تربیت کے نیچے آچکا ہے اپنے اپنے اخلاق کے مطابق اپنی
آمد کے تیسرے حصہ سے دسویں حصہ تک چندہ میں دیتا ہے اور یہ انکی قربانی لوگوں کی نظروں میں
ایسی عجیب ہے کہ بعض لوگ تو یہ خیال کرتے ہیں کہ یہ جماعت بڑی امیر ہے اور بعض لوگ یہ
سمجھتے ہیں کہ اس جماعت کو گورنمنٹ مدد دیتی ہے حالانکہ اصل حقیقت یہ ہے کہ گورنمنٹ نہ
مدد دیتی ہے نہ دے سکتی ہے اور ہماری جماعت نہایت ہی غریب ہے اور شاید اس سے غریب اور
کوئی جماعت ہندوستان میں نہیں۔ مگر ہم میں سے ہر اک اپنی ضرورتوں کو قربان کر کے دنیا کی
دینی اخلاقی اور علمی ضرورتوں کی اصلاح کے لئے اس قدر چندہ دیتا ہے کہ دوسری اقوام میں
اس سے دس گنی آمدنی والے لوگ بھی اس قدر روپیہ بنی نوع انسان کی ہمدردی کے لئے خرچ
نہیں کرتے اور اس قربانی میں ان کی عورتیں مردوں سے کم نہیں ہیں۔ انہوں نے اپنے ایثار
سے ثابت کر دیا ہے کہ دنیا کے پردے پر ایسی عورتیں بھی ہیں جو زیور اور کپڑے کے لئے نہیں
بلکہ خدا کے لئے جیتی ہیں۔ چنانچہ پچھلے سال میں نے جرمن میں مسجد بنانے کی تحریک کی اور صرف
عورتوں سے چندہ طلب کیا اور میں نے دیکھا کہ بیسیوں عورتوں نے اپنے زیور اور اپنے اعلیٰ
کپڑے تک فروخت کر کے اس کام کے لئے دیدیئے اور جس قدر رقم ان سے طلب کی گئی تھی
اس
سے دگنے سے بھی زیاد سے بھی زیادہ چندہ جمع کر دیا ۔
غرض سلسلہ احمدیہ کا اثر افراد سلسلہ پر ایسا گہرا اور ایسا نمایاں ہے کہ اس کو دیکھ کر حیرت
ہوتی ہے۔ چنانچہ سلسلہ کے اشد ترین دشمن بھی اس کا اقرار کرتے ہیں مگر وہ اس تغیر کو اس پر وہ
کے نیچے چھپانے کی کوشش کرتے ہیں کہ یہ سب کچھ دکھانے کے لئے اور منافقت سے ہے ۔ مگر
انوار العلوم جلد ۸
A
۳۸
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
کیسی مبارک یہ منافقت ہے جس نے بیماروں کو چنگا کر دیا ہے اور مردے زندہ کر دیئے ہیں۔ کاش
یہ منافقت دنیا کے ہر گوشہ میں نظر آتی۔
سلسلہ احمدیہ کا جو اثر اس کے افراد پر ہے اس کو ا پر ہے اس کو اجمالی طور پر بیان کرنے کے بعد میں اپنے
مضمون کو ختم کرتا ہوں اور تمام بھائیوں اور بہنوں سے مخاطب ہو کر کہتا ہوں کہ :-
اے بھائیو اور بہنو! خدا نے ہمیں اس لئے پیدا کیا ہے اس لئے پیدا کیا ہے تاہم اس کے جلال کے مظہر ہوں اور
تا اس کی صفات کو اپنے اندر جذب کریں جب تک ہم اس مقصد کو پورا نہ کریں ہم ہرگز کامیاب
نہیں کہلا سکتے ۔ ہماری دنیاوی ترقیات کیا ہیں ؟ ایک مشغلہ سے زیادہ حقیقت نہیں رکھتیں۔ یہ تمام
ترقیات ہمارے کس کام کی اگر ہم خدا کو اپنے پر ناراض کر لیتے ہیں؟ اور ابدی ترقیات کے
راستے اپنے اوپر بند کر لیتے ہیں۔ اگر ہم دنیا کے سب سے بڑے موجد بھی ہیں لیکن اس علم کی
طرف توجہ نہیں کرتے جس کے ذریعہ سے ہم ابدی زندگی میں نور حاصل کر سکیں تو ہماری مثال
اس طالب علم کی ہے جو سارا دن کھیلتا رہتا ہے اور اس پر خوش ہو جاتا ہے کہ اس نے مقابلہ میں
اپنے حریف کو پچھاڑ لیا لیکن وہ اس مقابلہ کی فکر نہیں کرتا جو اس کی ساری زندگی کو سدھارنے
والا ہے۔ زندگی وہی ہے جو نہ ختم ہونے والی ہو اور راحت وہی ہے جو نہ مٹنے والی ہو اور علم وہی
ہے جو ہمیشہ بڑھتا رہے پس ابدی زندگی اور دائمی راحت اور حقیقی علم کی طرف توجہ کرو تا دونوں
جہان کا آرام پاؤ اور اسی طرح خدا تعالیٰ کو خوش کرو جس طرح کہ دنیا کے لوگوں کو خوش کرنا
چاہتے ہو۔
اے بھائیو اور بہنو ! خدا تعالیٰ نے تمہاری پریشان حالت کو دیکھ کر آپ تمہارے لئے رحمت
کا دروازہ کھولا ہے اور خود تم کو بلانے کے لئے آیا ہے پس اس کے اس احسان اور اس کی محبت کی
قدر کرو اور اس کی نعمتوں کو رد نہ کرو اور اس کے احسانوں کو حقیر سمجھ کر ان سے منہ نہ پھیرو کہ
وہ خالق ہے اور مالک ہے اور اس کے آگے کسی تکبر کرنے والے کا تکبر نہیں چلتا۔ بڑھو اور اس
کے فضل کے دروازے میں داخل ہو جاؤ تا اس کی رحمت تم کو اپنی آغوش میں لے لے اور اس
کے فضل کی چادر تم کو اپنے اندر لپیٹ لے ۔
اے انگلستان کے رہنے والو! خدا نے تم کو دنیا میں عزت دی ہے مگر اس عزت کے ساتھ
تمہاری ذمہ داری بھی بڑھ گئی ہے کیونکہ ہر اک جو زیادہ احسان کے نیچے ہوتا ہے زیادہ ذمہ وار
ہوتا ہے۔ خدا نے تم کو سینکڑوں سالوں سے سمندروں کی حکمرانی عطا کی ہوتی ہے۔ تمہارا ملک
انوارالعلوم جلد ۸
۳۴۹
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
سمندروں کی ملکہ کہلاتا ہے مگر کیا تم نے کبھی اس بادشاہ کی طرف بھی توجہ کی جو سب عزتوں کا
سرچشمہ ہے اور جس کی عنایت کی ایک نگاہ نے تم کو اس مرتبہ تک پہنچایا ہے۔ کیا تم نے کبھی
معرفت کے سمندر کی بھی جستجو کی؟ جو ہر اس شخص کے دل میں لہریں مارتا ہے جو اس کی تلاش
کرے آہ! تم شمال کی طرف گئے اور جنوب کی طرف گئے اور تم نے زمین پر ایک ایک چلو پانی کو
چھان مارا اور سب گہرائیوں کو دریافت کیا مگر افسوس ! کہ ابھی تک معرفت کے سمندر کی تہہ
معلوم کرنے کے لئے تم نے کبھی غوطہ نہیں مارا نہ اس کی دریافت کے لئے وفد بھیجے
تم نے جزیروں کی تلاش میں اور خشکیوں کی جستجو میں زمین کا چپہ چپہ دیکھ مارا اور تمہارے
بیڑوں نے ہر اک طرف کا رخ کیا مگر تم کبھی اس یار کی جستجو میں نہ نکلے جو ان سب زمینوں کا پیدا
کرنے والا اور سب جزیروں کا بنانے والا ہے کیا یہ بھی دانش ہے کہ درخت سے گرے ہوئے
بور کو تو جمع کیا جائے لیکن پھل کو چھوڑ دیا جائے ؟
اے بھائیو! میں تم کو بشارت دیتا ہوں کہ خدا کی رحمت آج اسی طرح جوش میں آئی ہوئی ہے
جس طرح آج سے سینکڑوں سال پہلے وہ جوش میں آئی تھی جس طرح وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے
وقت میں جوش میں آئی تھی، مسیح ناصری علیہ السلام کے وقت میں جوش میں آئی تھی، داؤد کے
وقت میں جوش میں آئی تھی ، موسیٰ کے وقت میں جوش میں آئی تھی، اسحق کے وقت میں جوش
میں آئی تھی ابراہیم کے وقت جوش میں آئی تھی ، نوح کے وقت میں جوش میں آئی تھی اور اس
کی معرفت کا سورج اسی طرح آج بھی چڑھا ہے جس طرح کہ پہلے نبیوں کے زمانہ میں چڑھا کرتا
تھا۔
پس باہر نکلو اور کمروں کی بند ہوا کی بجائے عالم روحانی کی وسیع فضاء میں خدا کی رحمت کی
ٹھنڈی اور معطر ہوا سونگھو اور اس کی معرفت کے سورج کی خوشگوار روشنی اور چمک سے اپنی
آنکھوں کو منور کرو کہ یہ دن روز روز نہیں چڑھا کرتے۔
میں تمہیں ہی نہیں بلکہ سب ان قوموں کو جو انگریزی حکومت کے جھنڈے کے نیچے آرام
کی زندگی بسر کرتی ہیں کہتا ہوں کہ دیکھو خدا نے اپنی برکت کا ہاتھ تمہارے سروں پر رکھا ہے تم
ادب کے گھٹنے اس کے سامنے جھکا دو۔
میں ویلز کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ اے ویلز ا تو اپنی محنت اور جانفشانی پر نگاہ کر اور دیکھ کہ
تیری محنت میں سے سے کس قدر ر حصہ حصہ خدا کے لئے ہے ہے اور اسے سکاٹ لینڈ ! تو اپنی اپنی آزاد زندگی پرنی فخر
انوارالعلوم جلد ۸
۳۵۰
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
کرتا ہے کیا تو نے خدا کی باتوں کے سمجھنے اور قبول کرنے میں بھی ویسی ہی آزادی دکھائی ہے جیسی
کہ دوسرے امور میں؟ اور اے آئرلینڈ کے لوگو! تمہاری حب الوطنی اور جوش ضرب المثل ہیں
مگر کیا تم نے اس محبت کا کچھ حصہ خدا کے لئے بھی نکالا ؟ کیا اس کے پانے کے لئے بھی تم نے ویسا
ہی جوش دکھایا جیسا کہ اپنے ملک کی حکومت کے لئے؟
اے نو آبادیوں کے لوگو! کہ تم نو آبادیوں کے بسانے میں ایک خاص ملکہ رکھتے ہو اور نئی
زمینوں کو شوق سے بساتے ہو مگر اب تک تم اس عرفان کے جزیرے کو جو علم کے سمند ر سے نکلا
ہے بسانے میں کیوں غافل ہو ؟
میں پھر کہتا ہوں۔ دیکھو ! خدا نے برکت کا ہاتھ تمہارے سروں پر رکھا ہے اپنے ادب کے گھٹنے
اس کے سامنے جھکا دو کہ وہ بادشاہوں کا بادشاہ اور شہنشاہوں کا شہنشاہ ہے ۔ اپنے سروں کو اس
کے سامنے کرو تا وہ اسی طرح ان کو دین کی برکتوں سے ممسوح کرے جس طرح کہ اس نے انہیں
دنیا کی برکتوں سے ممسوح کیا۔
خدا تعالیٰ کی نعمتیں محدود نہیں ہوتیں۔ وہ ہر اک ملک اور ہر اک قوم کا خدا ہے اور اس کا
سچا پر ستار بھی شکلوں اور حد بندیوں کے چکر میں بندھنا پسند نہیں کرتا۔ وہ بے شک اپنی قوم اور
اپنے ملک کا خیر خواہ ہوتا ہے لیکن اس کی نظر قوم اور ملک سے بالا جاتی ہے ۔ وہ ان حد بندیوں سے
بہت اوپر رہتا ہے ۔ وہ تمام بنی نوع انسان کا خیر خواہ ہوتا ہے ۔ اور سب انسانوں میں اس برادرانہ
تعلق کا نشان پاتا ہے جو رب العالمین خدا کی مخلوق ہونے کے سبب سے ان میں پایا جاتا ہے اس کے
لئے کالے اور گورے ، مغربی اور مشرقی اپنے اور غیر اس کی نظر میں بحیثیت انسان ہونے کے برابر
ہوتے ہیں۔ ہراک کی خیر خواہی اس کے دل میں راسخ اور ہر اک کی محبت اس کے قلب میں
موجزن ہوتی ہے ۔ وہ در حقیقت رب العالمین خدا کا سچا مظہر ہوتا ہے ۔
پس میں اپنے خطاب کو کسی خاص قوم تک محدود نہیں رکھتا نہ کسی خاص ملک تک بلکہ میں
سب دنیا کے لوگوں کو اس خدا کے پیغام کی طرف بلاتا ہوں جس نے اپنی تقسیم میں کسی قوم سے
بخل نہیں کیا۔ جس ہراک نے اپنی رحمت کے دروازے ہر اک ملک کے لوگوں کے لئے یکساں طور پر کھلے
رکھتے ہیں اور کہتا ہوں کہ اے امریکہ اور یورپ کے لوگو! اے آسٹریلیا اور افریقہ کے لوگو!
اے ایشیا کے باشندو !!! خواب غفلت کو ترک کرو اور آنکھیں کھولو۔ خدا کی محبت کا سورج
قادیان کی گمنام سرزمین سے چڑھا ہے تاہراک کو اس ازلی بادشاہ کے پیار کی یاد دلائے جو اسے
انوار العلوم جلد ۸
۳۵۱
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
اپنے بندوں سے ہے تا شکوک و شبہات کی تاریکیاں مٹ جائیں۔ تا غفلت اور بے پرواہی کی
سردیاں دور ہو جائیں۔ تافق اور فجور اور ظلم اور خونریزی اور فساد اور ہر قسم کی بدیوں کے
راہزن جو انسان کے متاع ایمان اور دولت امن کو ہر وقت لوٹنے کی فکر میں رہتے تھے بھاگ
جائیں اور تاریک غاروں میں جا چھپیں جو ان کی اصل جگہ ہے ۔ تا پاک دل اور پاک نفس بندے
جو دنیا میں بنزلہ فرشتوں کے ہیں اس کی روشنی کی مدد سے اس سانپ کا سر کچلیں جس نے حوا اور
آدم کی ایڑی کوڈ سا تھا اور شیطان کی زہریلی کچلیوں کو توڑیں اور اس کے شر سے دنیا کو ہمیشہ کے
لئے بچالیں۔
ہاں اے مشرق و مغرب کی سرزمین کے بسنے والو ! سب خوش ہو جاؤ اور افسردگی کو دلوں سے نکال
دو کہ آخر وہ دولھا جس کی تم کو انتظار تھی آگیا۔ آج تمہارے لئے غم اور فکر جائز نہیں آج
تمہارے لئے حسرت و اندوہ کا موقع نہیں بلکہ خرمی و شادمانی کا زمانہ ہے مایوسی کا وقت نہیں بلکہ
امیدوں اور آرزوؤں کی گھڑیاں۔ ں ہیں۔ پس تقدیس کے سنگھار ہے ۔ ے اپنے آپ کو زینت دو اور
پاکیزگی کے زیوروں سے اپنے آپ کو سجاؤ کہ تمہاری دیرینہ آرزوئیں بر آئیں اور تمہاری
صدیوں کی خواہشیں پوری ہوئیں ۔ تمہارا رب خود چل کر تمہارے گھروں میں آگیا اور تمہارا
مالک آپ تمہاری رضامندی کا طالب ہوا۔ آؤ آؤ! کہ ہم سب اپنے بچوں والے تنازعات کو بھول
کر اس کے فرستادہ کے ہاتھ پر جمع ہو جائیں اور اس کی حمد کے ترانے گائیں اور ثناء کے قصیدے
پڑھیں اور اس کے دامن کو ایسی مضبوطی سے پکڑلیں کہ پھر وہ یا ریگانہ کبھی ہم سے جدا نہ
1
ہو۔ امین
وَاخِرُ دَعَوْنَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
الصفت : ۳ تا ۸
۲- فاطر : ۲۵
سلام
متی باب ۲۴ آیت ۲۷ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۱۸۷۲ء
مرقس باب ۱۳ آیت ۲۳٬۲۲ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۱۸۷۰ء
ه دار قطنی کتاب العيدين باب صفة صلوة الخسوف والكسوف وهيئتهما
جلد ۲ صفحه ۶۵ مطبوعہ قاہرہ ۱۹۶۶ء
مسند احمد بن حنبل جلد ۲ صفحہ ۴۳۷ مطبوعہ بیروت ۱۹۷۸ء