زمانے کی شہادت کہ یہی وقت ہے مسیح کے ظہور کا

انوارالعلوم (جلد 8)

انوار العلوم جلد ۸
۳۹۱
دورہ یورپ
بتائیں تو ایسے نزول کا در حقیقت یہ مطلب ہوتا ہے کہ اس نبی کا مثیل نہیں۔ پس اسی طرح مسیح کی
دوبارہ آمد کی تاویل کرنی پڑے گی۔ یہ تعبیر صرف اس نتیجہ پر مبنی نہیں ہے جو ایک خاص مثال لے کر
نکالا گیا بلکہ اس کو ثابت کرنے کے لئے یہ صریح شہادت بھی ہے کہ عیسی علیہ السلام اپنی آمد ثانی
سے ہمیشہ اپنے سوا کسی اور نبی کی آمد مراد لیتے رہے۔ آپ فرماتے ہیں۔
اب سے تم مجھے پھر نہ دیکھو گے جب تک کہ کہو گے مبارک ہے وہ جو خداوند کے نام
پر آتا ہے ۔
یہ آیت صاف بتا رہی ہے کہ صرف وہی لوگ مسیح کو دوبارہ دیکھ سکیں گے جو یہ اعتقاد رکھیں
کہ آنے والا اس کے نام پر ظاہر ہو گا لیکن جو اس عقیدہ سے وابستہ ہیں کہ وہی عیسی دوبارہ آنا
چاہئے وہ انتظار ہی کرتے چلے جائیں گے اور ان کا انتظار بے سود ہو گا۔
اب ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ آیا مسیح کے نزولِ ثانی کے متعلق جو کچھ بھی لکھا گیا تھا احمد
علیہ السلام کے زمانے اور آپ کے ہاتھوں پر پورا ہوا۔ یہ کہا گیا تھا کہ جنگیں ہوں گی۔ چنانچہ
جنگیں کثرت سے ہوئیں اور ایسے پیمانے پر ہوئیں کہ پہلے کبھی نہ ہوئی تھیں خصوصاً آخری جنگ
عظیم۔ کہا گیا تھا کہ وبائیں پھیلیں گی اور باوجود دنیا کی عظیم الشان ترقی کے جو اس نے علم حفظ
صحت میں کی انفلوئنزا اور طاعون نے بے مثال تباہیاں برپا کیں۔ کہا گیا تھا کہ زلزلے آئیں گے
اور ہم دیکھتے ہیں کہ اس صدی کے دوران میں جو زلزلوں کی کثرت اور شدت مشاہدہ کی گئی ہے
اس سے دو چند زمانہ میں بھی پہلے نہ دیکھی گئی تھی۔ کہا گیا تھا کہ قحط پڑیں گے اور باوجود ذرائع
ارسال و ترسیل کے اس قدر ترقی یافتہ ہونے کے زمین کے بعض حصوں کو شدید ترین قحط دیکھنے
پڑے۔
پھر پیشگوئیوں کے مطابق آسمان کے اختیارات کمزور کئے گئے گویا روحانی حکومت اپنی انتہاء
پر ہے اور لوگوں نے روحانی امور کے متعلق پروا کرنا بالکل ترک کر دیا ۔ تمام یہ پیشگوئیاں جنہوں
نے مسیح کی بعثت کی خبر دی صاف بتا رہی ہیں کہ موجودہ زمانہ ہی ہے جس میں مسیح کو ظاہر ہونا
چاہئے۔
متذکرہ بالا پیشگوئیوں کے
زمانے کی شہادت کہ یہی وقت ہے صحیح کے ظہور کا علاوہ دنیاکی حالت خود ایک نبی
کے نزول کا تقاضا کر رہی ہے کیونکہ آج ہم اس روشنی اور اس ایمان کو کہاں دیکھ سکتے ہیں جس کا
:

انوار العلوم جلد ۸
۳۹۲
دورہ یورپ
انبیاء علیهم السلام کے ساتھ تعلق ہوتا ہے۔ آج کون ہمیں وہ نشانات اور معجزات دکھا سکتا ہے جو
لوگ انبیاء علیہم السلام اور ان کے صحابہ کے ہاتھوں پر صحابہ کے ہاتھوں پر دیکھا کرتے تھے۔ ہم ہر ایک مذہب کی
کتابوں میں لکھا ہوا تو بہت کچھ پاتے ہیں لیکن اس کا علم ہم کو کہاں سے ملے۔ وہ غیب گوئی کا انعام
کہاں ہے جو موسیٰ علیہ السلام کے پیروؤں کو حاصل تھا۔ وہ نشان کہاں ہیں جو عیسی علیہ السلام کے
حواری دکھایا کرتے تھے۔ ہر ایک مذہب کی کتابیں زندہ خدا کا تذکرہ کرتی ہیں لیکن کیا وہ زندہ خدا
آج بھی زندہ ہے کیا وہ آج بھی اپنے چاکروں سے وہی تعلقات رکھتا ہے جو یہودا (یہوا) موسیٰ کے
پیروؤں کے ساتھ رکھا کرتا تھا۔ یا جو آسمانی باپ اپنے حواریوں سے رکھتا تھا یا جو یزدان
زرتشتیوں سے کیا اللہ مسلمانوں سے رکھا کرتا تھا۔ اگر نہیں تو اس تبدیلی کی طرف کونسی وجہ
منسوب کی جائے ؟ اور کیا یہ تبدیلی خدا میں ہوئی ہے یا انسان میں ؟ ہم دیکھتے ہیں کہ اس غرض سے
کہ اس سوال کے حل سے اعراض کیا جائے اور یہ قبول کرتے ہوئے کہ یہ تبدیلی واقع ہوئی
ضرور ہے مختلف مذاہب کی الہامی کتب کی عبارات کو ترمیم کرنے کی خواہش کی گئی ہے اور
عبارات کی طرف ایسے معانی منسوب کئے گئے ہیں جن کے الفاظ عبارت متحمل نہیں۔ لیکن ہم
ان صداقتوں کا کیسے انکار کر سکتے ہیں جو متفق طور پر تمام مذاہب صدہا برسوں سے مانتے چلے آئے
ہیں۔
اگر خدا اپنے خادموں سے پہلے وقتوں میں ہم کلام ہوا کرتا تھا تو آج وہ ان سے کیوں نہیں
بولتا۔ اگر یہ اس کی عادت تھی کہ وہ تکلیف، شک یا غلطی کے وقت اپنی ہدایت بھیجا کرتا تھا تو وہ
آج لوگوں کے لئے راہنمائی کا دروازہ کیوں نہیں کھولتا کیا اس کا یہ مطلب ہے کہ تمام مذاہب
باطل ہو گئے اور اب ان میں کوئی صداقت باقی نہیں مل سکتی کہ ان میں سے کسی پر عمل کر کے کوئی
نتیجہ حاصل نہیں ہو سکتا یا یہ ممکن ہے کہ سچا مذہب تو دنیا میں موجود ہے لیکن لوگ اس پر عمل
نہیں کرتے اور اس لئے وہ روحانیت میں کوئی ترقی نہیں کر سکتے۔ ان میں سے کوئی بھی خیال ہم
قبول کریں یہ سوال اٹھے گا کہ کیوں خدا ایک نیا مذہب الہام نہیں کر دیتا؟ اگر اس کے نزدیک
ضرورت ہے کیوں وہ ایک مصلح نہیں مبعوث کر دیتا جو لوگوں کو صحیح راستے کی طرف نے جائے
تاکہ اس کا قرب حاصل کریں اور اپنی پیدائش کی غرض کو پورا کریں۔
یہ بات نا قابل قبول ہے کہ بنی نوع انسان کو گناہ اور دنیا پرستی کی طرف دوڑتے ہوئے دیکھ کر
وہ رحیم و مشفق محمد ابے پر واہ رہے اور ان کی راہنمائی اور ہدایت کے لئے کوئی انتظام نہ کرے۔

انوار العلوم جلد ۸
۳۹۳
دورہ یورپ
یقینا خدا ایک باپ اور ایک ماں سے زیادہ مہربان ورحیم ہے کیونکہ ماں اور باپ صرف ایک ذریعہ
ہوتے ہیں بچہ کی ولادت کا۔ لیکن خدا نہ صرف خالق ہے بلکہ انسانی زندگی کا مقصد و مدعا ہے بچہ
اور والدین کا رشتہ عارضی ہے لیکن بندے اور خدا کا رشتہ ابدالاباد تک قائم رہنے والا ہے۔
بہر کیف اگر وہ اپنے خادموں کے لئے ان کی آزمائشوں میں دردمند و مہربان ہے اور پھر بھی ان کی
راہنمائی کے لئے کوئی تدبیر نہیں کرتا تو ہمیں یا تو اس نتیجہ پر پہنچنا پڑے گا کہ اس میں بنی آدم کو
صداقت کی طرف ہدایت دینے کی طاقت ہی نہیں اور یا یہ کہ خدا سے جو ڑ پیدا کرنا انسانی پیدائش
کی غرض ہی نہیں لیکن یہ ہر دو پہلو عقل تسلیم نہیں کرتی۔ یہ گمان کرنا کہ وہ جس نے اس کائنات
کو پیدا کیا اس میں اتنی طاقت نہیں کہ وہ جنس بشر کی روحانی ہدایت کے سامان مہیا کر سکے بالکل
بیہودہ خیال ہے۔ گل کے خالق میں لازمی ہے کہ جزو کے خلق کی طاقت ہو ۔ اگر ہم کسی خالق کا
وجود قبول کرتے ہیں تو ہمیں یہ مانا پڑے گا کہ وہ قطعی اور کامل قدرت والا ہے اور اس کے لئے
کوئی چیز غیر ممکن نہیں اور وہ ہر چیز کو سوائے ایسی کے جو اس کے تقدس اور کمالیت کے متعارض
ہو بنا سکتا ہے۔ نہ ہی ہم یہ گمان کر سکتے ہیں کہ انسان صرف اس دنیاوی زندگی کے لئے پیدا کیا گیا
ہے کیونکہ اس صورت میں ہمیں مجبوراً یہ ماننا پڑے گا کہ اس کامل حکیم و علیم خدا نے اس
کائنات عظیم کو لغو پیدا کیا۔ کبھی کوئی مشین اس غرض کے لئے نہیں بنائی گئی کہ وہ صرف اپنے آپ
میں چلتی رہے ہر ایک مشین کسی خاص مطلب کے لئے تیار کی جاتی ہے۔ اگر پیدائش انسان کی
غرض صرف کھانا پینا اور سونا ہوتی تو اس کا یہ مطلب ہے کہ انسان کو بس اس لئے پیدا کر دیا گیا ہے
کہ وہ اپنے آرام و آسائش کو برقرار رکھے۔ اگر ایک فرد بشر کی پیدائش کی کوئی غرض مد نظر نہیں
تو پھر آپس میں ایک دوسرے سے تعاون زندگی کا مقصد قرار نہیں دیا جا سکتا۔ علاوہ بریں ہمیں
فرض کرنا پڑے گا کہ جتنے راستباز سیریا ، عرب، فارس ، ہند میں خواہ کسی ملک میں بھی ظاہر ہوئے
میں نَعُوذُ بِاللهِ تمام کا ذب اور ملحد تھے ۔ کیا ہم یہ مان سکتے ہیں کہ ایسے انسان جو بوجہ بنی آدم کی
ذہنی اخلاقی اور روحانی ترقی کے موجب ہو۔ موجب ہونے کے واجب الاحترام ہیں اور جنہوں نے لوگوں
کے قلوب پر ایسا اثر چھوڑا ہے کہ مرورِ زمانہ اسے نہیں مٹا سکا وہ سب مجنون تھے اور اپنے ہی
خیالات کے ڈھکوسلوں کو ایسی چیزیں سمجھتے تھے جن میں زیست ہے اور جن کی عالم میں کچھ ہستی
ہے۔ اگر ایسا نہیں اور یقیناً نہیں تو اس نتیجہ سے گریز کی کوئی راہ نہیں کہ دنیا میں کوئی مذہب
ضرور چاہئے جو بندے کو خدا کی طرف لے جائے۔

آج 10 میں سے 10 باقی