مسیح موعود نے اسلام کو دوبارہ زندہ کیا
انوارالعلوم (جلد 8)
انوار العلوم جلد ۸
۳۹۴
دورہ یورپ
اگر دوسری طرف ہم دیکھیں کہ تمام مذاہب ایسا کامل انسان پیدا کرنے سے قاصر ہیں جیسا
کہ وہ گذشتہ زمانوں میں پیدا کرتے تھے اور یہ کہ اب وہ خدا اور بندے کے درمیان وہ رشتہ قائم
کرنے سے عاجز ہیں جو پہلے وقتوں میں ان کے درمیان ہوتا تھا تو کیوں خدا دنیا کے سامنے وہ صحیح
مذہب اس طور سے نہیں پیش کر دیتا کہ جسے اس کی قدرت و طاقت کا ثبوت شمار کیا جائے تا وہ
مذہب لوگوں کے دلوں میں ایسی تبدیلی پیدا کر دے جس کا پیدا کر دینا مذہب کا واحد مقصد ہے۔
مختصر یہ کہ جس طور سے بھی ہم اس معاملہ پر نظر کریں ہمیں مجبوراً اس نتیجہ پر پہنچنا پڑے گا کہ دنیا
کی موجودہ حالت بلند آواز سے کسی الہی ہدایت یافتہ معلم کو پکار رہی ہے اور کہ انسانوں کی
روحیں مضطرب عاشقین کی مانند تمنا و آرزو سے آسمان کی طرف دیکھ رہی ہیں اور وہ اپنے درد
سے بھرے ہوئے دلوں اور پانی بہاتی ہوئی آنکھوں سے کمال عاجزی سے التجا کر رہی ہیں کہ ترس
کھا اور ہم پر اپنے فضل اور رحم کے دروازے رحم کے دروازے کھولدے اور : دے اور ہمیں بھی وہ کچھ و
اسلاف کو دیا اور ہماری روحانی تاریکی کو دور کرتے ہوئے اور ہماری آنکھوں کو نا بینائی اور دلوں
کو نجاست سے صاف کرتے ہوئے اس ابدی زندگی کی طرف راہنمائی کر جو پیدائش انسان کی
غرض وغایت ہے۔
اور کچھ دے جو ہمارے
سیح موعود عود نے اسلام کو دوبارہ زندہ کیا میں یہ بیان کر چکاہوں کہ صیح موعود کسی نئے مذہب کے لانے والے نہ تھے بلکہ آپ اسلام
کی خدمت کرنے، اس کو نئی زندگی دینے، اس کی اشاعت کرنے اور بنی آدم کو اسلام کی
معرفت خدا کی طرف لے جانے کے لئے بھیجے گئے تھے میں اب یہ بیان کروں گا کہ یہ کس طرح
عمل میں لایا گیا۔
سب سے پہلا سوال جس کا مذہب کے ساتھ تعلق ہے توحید الہی ہے اگر کوئی مذہب خدا کے
وجود کی کامل شناخت نہیں کروا سکتا تو وہ مذہب کہلانے کا ہی مستحق نہیں۔ مسیح موعود کی بعثت کے
وقت توحید الہی پر تیقن دنیا سے بکلی نابود ہو چکا تھا۔ اس میں شک نہیں کہ ہر ایک مذہب
وحدت الہی بیان کرنے کا مدعی ہے لیکن اس مسئلہ کا صحیح مفہوم آج سے پہلے کبھی ضبط نہیں ہوا۔
لفظ توحید الہی یا تو گوناگوں مشرکانہ خیالات پر حاوی تھا یا زیادہ سے زیادہ ایک خدا کی ہستی پر محض
عقیدہ استعمال کیا جاتا تھا لیکن ظاہر ہے کہ خدا نے انبیاء صرف اس واسطے نہیں مبعوث کئے تھے
کہ وہ اس اصول کی اشاعت کر دیں کہ خدا ایک ہے اس کے سوا دوسرا نہیں کیونکہ صرف اس
انوار العلوم جلد ۸
۳۹۵
دورہ یورپ
اصل کو مان لینا انسان کی زندگی پر کوئی گہرا اثر نہیں ڈال سکتا۔ غرض یہ تھی کہ انسان اس طرح
مسئلہ توحید الہی کے ماتحت اپنی زندگی کو مرتب کرے کہ وہ اسے اخلاقی اور روحانی تکمیل تک
پہنچائے۔ یا یوں کہو کہ وہ کسی چیز یا ہستی کے ساتھ اس محبت سے بڑھ کر محبت نہ رکھے جو وہ خدا
سے رکھتا ہے اور وہ کامل بھروسہ اور کامل اعتماد خدا پر رکھے اور اس کے ماسوا کسی چیز یا ہستی کو
اپنے معاملات پر کسی قسم کا مختار نہ خیال کرے۔ ایسا شخص جو وحدت خدا پر ان معنوں سے اعتقاد
رکھتا ہے اور اس پر کار بند ہوتا ہے لا جرم ایک اخلاقی تغیر کو اپنے اندر دیکھے گا۔ وہ کبھی کسی اور
چیز یا انسان کی محبت کو اس محبت پر ترجیح نہیں دے گا جو وہ خدا سے رکھتا ہے اور اس سے زیادہ وہ
اور کسی شئے سے نفرت نہیں کرے گا جتنی کہ خدا سے دور ہو جانے کے خیال سے۔ ایسے انسان
کے لئے گناہ کا ارتکاب غیر ممکن ہو جاتا ہے اور یہی وہ سچا مسئلہ توحید الہی ہے جو مذہب کی تعلیم کا
اصل مقصد ہے نہ کہ خدا کی ہستی پر محض زبانی اقرار جو نہ تو خدا کو راضی کر سکتا ہے اور نہ ہی
انسان کی زندگی پر کوئی عملی اثر ظاہر کر سکتا ہے۔ اس بنیادی اصل کو قائم کر دینے کے بعد مسیح
موعود نے شرک کی تمام ان اقسام کو جڑ سے اکھاڑ کر مٹا دیا جو مذہب میں داخل ہو گئی تھیں۔
مسئلہ توحید الہی کے بعد وہ سوال جو سب سے زیادہ انسانی زندگی پر اثر رکھتا ہے وہ بندے اور
اس کے بنانے والے کے درمیان کے رشتہ سے متعلق ہے میں اپنے بنانے والے کے سامنے کیا
ہوں اور اس کی میرے ساتھ اس ذاتی محبت کی کیا غرض ہے جو اس نے میری پیدائش کے لمحے
سے میرے ساتھ رکھی ہوئی ہے یہ سوال ہیں جو انسان کی زندگی کے ہر شعبہ پر گہرا اثر ڈالتے ہیں
ان سوالات کا صحیح فہم انسان کے لئے نیکی کے دروازے کھول دیتا ہے اور ان سوالات کے متعلق
غلطی اس کے لئے ترقی کے دروازے بند کر دیتی ہے۔ ان سوالات کے متعلق مسیح موعود نے
دیکھا کہ بنی آدم غلط رستے پر چل رہے ہیں اور آپ نے ان سوالات کا صحیح مفہوم بنا کر بنی نوع
انسان کو بے حد ممنون احسان کر دیا ہے۔ آپ نے بتایا کہ انسانی پیدائش کی غرض لا محدود ترقی کرنا
ہے اور اس لئے یہ امر غیر ممکن الفہم ہے کہ خدا نے خود ہی اس غرض کو باطل کر دیا ہو جس کے
لئے انسان کو پیدا کیا تھا۔ انسان زنجیروں سے بندھا ہوا پیدا نہیں ہوا کہ وہ ان کو توڑ نہیں سکتا بلکہ
خدا اس پر کبھی بھی ترقی کی راہیں بند نہیں کرتا۔ یہ خود انسان ہی ہے جو خود اپنے فعل سے ایسا
کر لیتا ہے نہیں بلکہ انسان اس طرح اپنے آپ پر دروازے بند کر لیتا ہے تو خدا ایسے سامان کرتا
ہے کہ وہ اس کے لئے پھر کھول دیئے جائیں۔ پھر آپ نے بتایا کہ تمام انسان خدا سے یکساں رشتہ
انوار العلوم جلد ۸
۳۹۶
دورہ یورپ
رکھتے ہیں اور وہ کسی کے ساتھ سوتیلے باپ والا سلوک نہیں کرتا۔ بڑے سے بڑے نبی اور مصلح
بھی بلحاظ رشتہ الہی بنی آدم میں سے کسی سے زیادہ نہیں اور کامیابی کے دروازے جو ان کے لئے
کُھلے تمام انسانوں کے لئے کھلے ہیں۔
تمام انبیاء راہبر کی حیثیت رکھتے ہیں لیکن ان میں سے ایک بھی خدا اور اس کی مخلوق کے
در میان بحیثیت توسط کے نہیں کیونکہ خدا کو انبیاء کی بہبودی اور ان کی جن کی طرف وہ بھیجے
جاتے ہیں یکساں محبوب ہے۔ ہو سکتا ہے کہ ایک شخص بوجہ اپنے اخلاص اور نیکی کے دوسروں
سے خدا کا زیادہ قرب حاصل کرلے لیکن وہ کتنا بھی قریب ہو جائے یا کتنا بھی امتیاز حاصل کرلے وہ
دوسرے کے لئے ترقی کے دروازے بند نہیں کر سکتا۔ ہر فرد بشر کے لئے ہر وقت روحانی ترقی کے
بلند ترین مقام تک پہنچنے کے لئے راہ کھلی ہے آسمان کے دروازے ہر شخص کے لئے جو کھٹکھٹاتا
ہے کھلے ہیں۔
ازاں بعد آپ نے وہ غلط خیال دور کیا جو تمام لوگوں میں عام ہو چکا تھا کہ خدا کے فضل اور
رحم کا انکشاف صرف گزشتہ زمانوں سے ہی وابستہ تھا اور اب اس کی عنایات کے دروازے
لوگوں پر مسدود ہیں۔ آپ نے بتایا کہ ایسا خیال گناہ اور گستاخی کے مترادف ہے کہ خدا کی صفات
میں سے کوئی صفت کسی زمانہ میں معطل بھی ہو جاتی ہے۔ ایک زندہ مشین کو زندگی کی علامات
ظاہر کرنی چاہئیں جیسا کہ ایک مخلوق وجود کی یہ علامت ہے کہ وہ اپنے سسٹم کے اندر ہمیشہ زندگی
بخش مواد جذب کرتا رہتا ہے ایسے ہی یہ ایک زندہ خالق کی نشانی ہے کہ وہ اپنی مخلوقات پر اپنی
زندگی بخش صفات کا پر تو ڈالتا ر ہے۔ اگر کوئی زندہ خدا موجود ہے تو ضروری ہے کہ ہم اس کی
صفات کا تیز اثر دنیا میں لگا تار مشاہدہ کر سکیں۔
ایک خطرناک غلطی جو مسیح موعود کی بعثت کے وقت دنیا میں موجود تھی اور جس نے تمام
مذاہب کی بنیادوں کو ایسے کھا لیا کہ مذہب کا مغز ہی بکلی محرف ہونے لگا اور جس کا یہ نتیجہ ہوا
که انسانی دماغ کے خیالات اور دہموں کو وحی الہی کی روشنی خیال کیا جانے لگا یہ وحی کی ایک بالکل
نادرست تعریف کی گئی تھی جس کو عام لوگ ماننے لگ گئے ۔
مسیح موعود نے اپنے ذاتی تجربہ کی بناء پر بتایا کہ وحی صاف الفاظ میں بھیجی جاتی ہے اور اس
کے بھیجنے کا طریق ایسا یقینی اور بلا شبہ ہے جیسے کہ ایک آدمی کا دوسرے سے کلام کرنا۔ آپ نے بتایا
کہ جب تک وحی الفاظ میں نہ بھیجی جائے وہ شک سے پاک نہیں ہو سکتی اور وہ کامل یقین تک
انوار العلوم جلد ۸
۳۹۷
دورہ یورپ
نہیں لے جاسکتی کیونکہ اگر معمولی القاء ہی وحی ہے تو ہر ایک آدمی اپنے آپ کو ملہم خیال کر سکتا
ہے چنانچہ مفہوم وحی میں اس غلطی کے بعد واقع میں کئی نظیریں ایسی ملتی ہیں۔
وحی کی اس تشریح سے مسیح موعود نے دنیا پر ایک بہت بڑا احسان کیا کیونکہ آپ نے اس
طریقہ سے مذہب پر اس خطرناک حملہ کو روکنے کے لئے ذریعہ مہیا کر دیا جو تمام الہامی کتب کی سند
کو ان غلط معنوں کی وجہ سے برباد کر رہا تھا کہ وحی صرف القاء ہے اور خدا کی کامل شناخت کے
حصول کے لئے ایسی یقینی امید پیدا کر دی جو راہ میں بھٹکے پھرنے والوں کے قدموں کو لازماً تیز
کردیگی۔
ایک اور ضروری سوال جو خدا کی ذات ۔ خدا کی ذات کے ساتھ متعلق ہے اور جو اس را ہے اور جو اس رشتہ پر جو بندے
اور خدا کے درمیان اور جو بندے اور بندے کے درمیان ہے یکساں اثر رکھتا ہے یہ ہے کہ
کونسی قو میں وحی حاصل کرنے والی رہی ہیں اور کن اصولوں پر خدا نے انہیں وحی لینے کے لئے
مچنا۔ اس سوال کے حل کے بغیر وہ اصلاح جو مسیح موعود نے الوہیت کی حقیقت کے متعلق
دوسرے سوالوں کو حل کرکے کی ہے ادھوری رہتی ہے۔ اس سوال کے متعلق آپ نے بتایا کہ
جب کہ خدا گل کا ئنات کا آتا ہے تو اس کی ہدایت کسی خاص قوم میں محدود نہیں ہو سکتی ۔ جب وہ
تمام بنی نوع انسان کا مالک ہے اور ان تمام کو اس نے سوچنے کے لئے فہم بخشے ہیں تو ان میں سے
کسی کو بھی وہ اپنی ہدایت سے محروم نہیں رکھ سکتا جیسا کہ قرآن پاک فرماتا ہے وَإِنْ مِّنْ أُمَّةٍ إِلا
خَلَا فِيهَا نَذِيرُ سے کوئی قوم نہیں جس کے اندر نذیر نہ آیا ہو۔
خدا نے اپنے رسول تمام اقوام میں بھیجے اور ہر زمانے میں بھیجے اور جس طرح کہ سورج تمام
دنیا کو روشن کر دیتا ہے وحی کے نور سے بھی زمین کے تاریک سے تاریک کونے کو روشن رکھا۔
اس اصول کے ماتحت آپ نے ہندوستان کے انبیاء کرشن رام چندر ' بدھ اور فارسی نبی
زرتشت کی صداقت ثابت کی اور ان کے دعاوی کے انکار کو خدا کی عالمگیر ربوبیت کے انکار کے
مترادف قرار دیا۔
آپ نے قرآن کریم سے یہ ثابت کیا کہ نہ صرف وہ آدمی خدا کے نیک بندے تھے جن کی
خدمات جو انہوں نے بنی آدم کی کیس تاریخ میں درج ہیں بلکہ خدا کی صفات اور اس کا کلام اس
امر کی شہادت دیتا ہے کہ ہر ایک قوم میں خواہ اس کی روایات محفوظ ہوں یا نہ ہوں نبی آئے اور
یہ کہ انبیاء کی معرفت ہدایت کا ملنا انسانی حق ہے جو خدا کبھی بھی نظر انداز نہیں کر سکتا۔
انوار العلوم جلد ۸
۳۹۸
دورہ یورپ
یہ امر کہ کس حد تک اس اصول نے تمام قوموں کے لئے خدا کے ساتھ محبت کے دروازے
کھول دیتے ہیں اور انسانوں کے اندرونی تعلقات کو اخوت ویگانگت کی بنیاد پر رکھ دیا ہے اور تمام
مذاہب کے بانیوں اور راستبازوں کو ہتک و اہانت سے محفوظ کر دیا ہے کسی طویل بیان کو نہیں
چاہتا کیونکہ ہر یک عقلمند آسانی سے یہ بات سمجھ سکتا ہے۔
دوسری طرف مسیح موعود نے بتایا کہ انسانی عقل نے آہستہ آہستہ نشو و نما پاتی ہے اور اس کی
ترقی کے مختلف مدارج ہیں۔ وہ کامل حکیم خدا ان درجات ترقی کے مطابق ہمیشہ اپنی تعلیم بھیجتا رہا
حتی کہ وہ وقت آگیا کہ جب انسانی عقل کامل نشو و نما پا چکی اور بنی آدم کے مختلف فرقوں کے آپس
میں میل جول کے ذرائع اس حد تک پایہ تکمیل کو پہنچ گئے اور دنیا اپنی ترقی میں اس درجہ کو جا پہنچی
کہ تمام کی تمام واحد ملک اور واحد قوم ظاہر ہونے لگی اس درجہ پر خدا نے اس آخری اور مکمل
الہامی شریعت یعنی قرآن کریم کے ساتھ آخری شرعی نبی یعنی محمد اللہ کو بھیجا جو ہر زمانے کی
ضرورت کے مطابق اپنے اندر تعلیم رکھتا ہے۔
مسیح موعود نے اس بات کی تشریح کر دینے میں دور اندیشی سے کام لیا اور اس امر پر زور دیا
کہ یہ مسئلہ کہ خدا کی بھیجی ہوئی شریعتوں سے قرآن سب سے آخری اور مکمل ہے اس سے یہ
نتیجہ نہیں نکلتا کہ انسان عقلی ترقی کے آخری درجہ پر پہنچ چکا ہے اور آگے نہیں چل سکتا کیونکہ
انسانی دماغ ترقی کے راستے پر ہمیشہ ہمیش ترقی کرنے والا ہے اس دنیا میں بھی اور آخری دنیا میں
بھی۔ اس کے برخلاف آپ نے بتایا کہ کتاب جتنی مکمل ہو گی اتنا ہی اسے علمی ترقی میں زیادہ
امداد دینی چاہئے۔ ایک الہامی کتاب کے مضامین کے پرکھنے کے لئے آپ نے جو حیرت انگیز کسوٹی
پیش کی اور جس نے تمام ان لوگوں کے رویہ کو بدل دیا جو الہامی کتب کے متعلق صداقت کے
متلاشی تھے وہ یہ تھی کہ خدا کا کلام خدا کے کام کی مانند ہونا چاہئے جس طرح اس کے کام ان
لا محدود بھیدوں کا خزانہ ہیں جن کو ابتدائے آفرینش سے آج تک انسان نہیں پاسکا اسی طرح اس
کا کلام بھی نہ ختم ہونے والے علم و دانائی کا خزانہ ہونا ضروری ہے۔ اس کے ماتحت آپ نے
ثابت کیا کہ قرآن کریم مادی دنیا کے خزانوں سے کہیں زیادہ خزانے اپنی اندر رکھتا ہے اور وہ ان
تمام پر کھولے جاتے ہیں جو ان کی تلاش کرتے ہیں۔
وہ کتاب جو اپنے اندر ایسی مکمل تعلیم رکھتی ہو، جو ہر زمانے کی ضرورتوں کے مطابق ہے اور
جو تمام خرابیوں کا علاج مہیا کرے اور جو ہر زمانے میں اخلاقی و روحانی نشو و نما کے ذرائع بہم