اخلاقی تعلیم
انوارالعلوم (جلد 8)
انوار العلوم جلد ۸
۴۰۲
دورہ یورپ
اخلاقی تعلیم کوئی مذہب کامل ہونے کا مدعی نہیں ہو سکتا جب تک کہ انسانی اخلاق کے متعلق
وہ اپنے اندر مفصل ہدایات نہ رکھے اس لئے کہ اگر چہ اخلاق روحانیت کا حصہ
نہیں تاہم روحانیت کا وہ پہلا قدم ہیں اور کامل اخلاق کے بغیر انسان کامل روحانی ترقی حاصل نہیں
کر سکتا مسیح موعود نے اخلاق کے متعلق حیرت انگیز اصل قائم کئے ہیں اور ان اصولوں کے مطالعہ
سے ایک انسان چونک کر یہ ماننے کے لئے تیار ہو جاتا ہے کہ مسیح موعود سے پہلے دنیا اخلاقی قوانین
کی تلاش میں محض تاریکی میں بھٹکی پھرتی تھی۔
پہلا اصل اخلاق کی تعریف سے متعلق ہے آپ پہلے شخص تھے جنہوں نے اس امر کی طرف
توجہ دلائی کہ اخلاقی اوصاف کی حقیقت میں ایک غلطی کی گئی ہے جو انسان کو ایک خطرناک غلط فہمی
کی طرف لے گئی ہے اور جو مذہبی کتب میں طویل لیکن بے سود بحثوں کی موجب ہے۔ لوگ اس
بات کو نہیں سمجھ سکتے رہے کہ حیوانیت اور اخلاق کے درمیان ایک وسطی حالت بھی ہے۔
حیوانیت انسان کی اس حالت کا نام ہے جس میں وہ بوجہ ناقص تربیت، مرض، عادت لا علمی یا
بد مزاجی کے خالص نفسانی خواہشات کے ماتحت خالص ذاتی اغراض کے لئے عمل پیرا ہوتا ہے اور
دوسروں کے احساسات کا اسے کچھ خیال نہیں ہوتا لیکن یہ انسان کی طبعی حالت نہیں کیونکہ
انسان کو بہت سے طبعی احساسات بخشے گئے ہیں جو اسے دوسروں کے ساتھ نیکی کرنے کی تحریک
کرتے ہیں اور جن کو لوگ غلطی سے اعلیٰ اخلاق خیال کرتے ہیں۔ مثلاً دوسرے لوگوں کو مصیبت
میں پاکر ایک شخص طبعاً درد محسوس کرتا ہے اور ہمدردانہ سلوک کی طرف مائل ہوتا ہے۔ وجہ یہ
ہے کہ انسان کو متمدن پیدا کیا گیا ہے اور یہ جذبات ایک سوسائٹی کے جزو کے لئے ضروریات میں
سے ہیں۔ محبت اور نفرت ہر دو یکساں طبعی احساسات ہیں اور اس لئے ان میں سے کسی کو بھی ہم
یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ اچھا ہے اور یہ بُرا۔ کیونکہ اگر اس میں سے ایک کو اچھا کہیں اور دوسرے
کو برا تو ہمیں یہ ماننا پڑے گا کہ خدا نے بدا انے بدی ہماری فطرت ی فطرت میں جبلی طور پر رکھدی ہے۔ علاوہ بریں
ہمارا تجربہ اس قاعدہ کی تردید کرتا ہے کیونکہ بعض چیزوں مثلاً ظلم یا بدکاری کے خلاف جذبات
نفرت ایک بڑی قابل تعریف بات ہے لیکن اگر ہر ایک جذبہ نفرت کو بدی تصور کر لیا جائے تو بدی
سے نفرت کرنا بجائے خود ایک گناہ ہو جائے گا اور یہ صریح بیہودگی ہے۔ اس لئے مسیح موعود نے
بیان کیا کہ مذہب کا پیروؤں کو صرف مہربانی کرنے یا در گزر کرنے یا محبت کرنے یا احسان کرنے یا
فضول خرچی سے پر ہیز کرنے کی ترغیب دینا تو ہمارے طبعی جذبات کو محض گن دینا ہے اور یہ کسی
انوار العلوم جلد ۸
۲۰۳
دورہ یورپ
قسم کی اخلاقی ہدایت نہیں کہلا سکتی۔ صرف وہی مذہب اخلاقی ہدایت دینے کا مدعی ہو سکتا ہے جو
ایسے قوانین بتائے جن سے طبعی جذبات کے استعمال پر پورا اختیار حاصل ہو سکے یا یوں کہو کہ
بعض طبعی جذبات کو استعمال میں لانے اور بعض کو دبالینے کو اخلاق نہیں کہا جا سکتا بلکہ مناسب
موقع پر تمام طبعی جذبات کا اراد تا اور قصداً استعمال اور نامناسب موقع پر ان کا دبالینا اصل میں
اخلاق ہیں۔
دوسرا اصل جو آپ نے کسی مذہب کی اخلاقی تعلیم کے متعلق رکھا ہے یہ ہے کہ ہر ایک
اخلاقی قوت کے استعمال کے لئے مناسب موقع بتا دینے کے علاوہ مذہب کو بڑے اور اچھے اخلاق
کے مختلف مدارج کی تشریح کرنی چاہئے جو کہ ہر طبعی جذبہ کے مناسب یا غیر مناسب استعمال کا نتیجہ
ہو سکتے ہیں کیونکہ اگر وہ ایسا کرنے کو چھوڑتا ہے تو بہت سے لوگ گمراہ ہو جائیں گے یا وہ ایسے
رستوں پر گامزن ہونگے جو انہیں کبھی بھی مقصد کی طرف نہیں لے جاسکتے۔ ان کی مثال اس
طالب علم کی سی ہوگی جو اس خواہش سے کہ انگریزی زبان آجائے آکسفورڈ ڈکشنری کو حفظ کرنے
لگ جائے۔
تیسرا اصل جو آپ نے رکھا یہ تھا کہ مذہب کو ان وجوہ کی تشریح کرنی چاہئے جن پر اس کے
احکام اخلاق کی بناء ہے کیونکہ بغیر ان کے سمجھنے کے ایک شخص اس ذوق کو اپنے اندر محسوس
نہیں کرے گا جو اعلیٰ اخلاقی حالت کے حصول کے لئے اس کو ضروری کوشش قائم رکھنے میں
درکار ہے۔
چوتھی بات جو آپ نے قائم کی یہ تھی کہ مذہب کے لئے نیکی اور بدی کے منبع کا علم دینا
ضروری ہے اور لوگوں کو یہ سکھانا چاہئے کہ بدی کی طرف میلان کی راہوں کو کیسے بند کر دیا
جائے؟ اور کس طرح نیکی کی راہوں کو کھولا جائے کیونکہ بدی نہیں نابود ہو سکتی جب تک کہ بدی
کے میلان کو نابود نہ کیا جائے۔ اور اس وقت تک کہ مذہب اپنی اخلاقی تعلیم کے پہلو کے متعلق
تفصیل بیان نہیں کرتا، نامکمل رہے گا۔ محض قواعد کا مجملاً بیان کچھ امداد نہیں دے سکتا جب تک
کہ ان کا عملی استعمال نہ بیان کیا جائے ۔ مسیح موعود نے اخلاقی تعلیم کے متعلق یہ قواعد نہ صرف
قائم کر دیئے ہیں بلکہ آپ نے تفصیل سے ثابت کر دیا کہ قرآن کریم انسان کی اخلاقی نشو و نما کی
ان تمام صورتوں کی توضیح کرتا ہے اور اس طرح یہ ثابت کیا کہ اسلام ہی صرف انسان کا صحیح
اخلاقی رہنما ہے۔
انوار العلوم جلد ۸
۲۰
دورہ یورپ
کامل مذہب کا ایک یہ کام بھی ہے کہ وہ ایسے اصول بتائے جو انسان کی زندگی کے تمدنی
شعبوں کی تنظیم کریں اور جن پر عمل پیرا ہونے سے انتظام ملک اور تہذیب پایہ تکمیل کو پہنچے اور
تمام دنیا میں امن و انتظام قائم ہو جائے۔ مسیح موعود علیہ السلام نے اسلامی تعلیم کے اس شعبہ کو
بھی بیان کیا اور اس میں دنیا کے لئے وہ حیرت انگیز صداقتیں ظاہر کر دیں جو اس میں چھپی ہوئی
تھیں اور اس تعلیم کے متعلق جو غلط فہمیاں تھیں ان کی تصحیح کر دی۔
اسلام بادشاہ اور رعایا کے حقوق و فرائض انصاف کی آزادی انسان کے حقوق کا احترام
آقا اور نوکر کے تعلق اور ان کے جھگڑوں کا طریق فیصلہ ایک مسلمان شہری کے فرائض غرباء
کے حقوق اور مختلف مذاہب اور مختلف قوموں کے آپس میں تعلقات کی نسبت بڑی تفصیل سے
بحث کرتا ہے۔
بادشاہ اور رعایا کے تعلقات کی بابت مسیح موعود نے بیان کیا کہ (1) گورنمنٹ پبلک کی خادم
ہوتی ہے اور اس کو ہمیشہ اپنے آپ کو ایسا ہی خیال کرنا چاہئے آپ خود روحانی حکومت کے مالک
تھے اور آپ اپنے متعلق فرماتے ہیں ” میرے واسطے کرسی مت رکھو کیونکہ میں تو خدمت کے
لئے کھڑا کیا گیا ہوں " ان الفاظ میں آپ نے حکومت ۔ کے دو بڑ دو بڑے اصولوں کی طرف اشارہ
فرمایا ہے ایک یہ کہ وہ جو حکومت کرنے کے لئے مقرر کئے جاتے ہیں وہ پبلک کے خادم ہوتے ہیں
اور یہ کہ اپنے فرض کی بجا آوری میں ان پر لازم ہے کہ وہ اپنا آرام قربان کر دیں اور اپنا تمام
وقت رعایا کی خدمت میں صرف کر دیں۔ آپ یہ عربی ضرب المثل عموماً فرمایا کرتے تھے کہ قوم کا
امیر قوم کا خادم ہوتا ہے " یعنی یہ اس کا فرض ہے کہ وہ اپنے آرام کو قربان کر کے دوسروں کے
آرام کے لئے ذرائع بہم پہنچائے (۲) جیسا کہ قرآن کہتا ہے ملک کا طرز حکومت ضروری ہے کہ
رعایا کے مشورے کے ساتھ چلایا جائے مسیح موعود تمام امور میں اپنے پیروؤں سے مشورہ لیا
کرتے تھے اور ان میں سے ہر ایک کو اپنی رائے دینے کی خوشی سے اجازت ہوتی تھی گو بعض
اوقات آپ ان سے اختلاف رکھتے تھے۔ یہ اس لئے کہ آپ کے پیرو مشورہ کی اہمیت کو سمجھیں
اس طرح آپ نے اس صحیح جمہوریت کی روح کو تازہ کیا جس کو دنیا میں سب سے پہلے پیش کرنے
والا اسلام تھا۔ (۳) آپ نے یہ بتایا کہ حکومت کا یہ فرض ہے کہ وہ ایسے قومی جھگڑوں کا ثالث
ہو کر فیصلہ کرے جن کی وجہ سے بد نظمی پیدا ہونے کا احتمال ہو اور وہ امن عامہ میں خلل انداز
ہوں۔ آپ اکثر قومی فسادات کی طرف گورنمنٹ کو متوجہ فرمایا کرتے تھے اور آپ نے ان کو فرو
انوار العلوم جلد ۸
۴۳۰۵
دورہ یورپ
کرنے اور امن عامہ اور ضبط برقرار رکھنے کی غرض سے گورنمنٹ کو ثالثوں کے ذریعے جھگڑے
کے امور در کو بحث میں لاکر فیصلہ کرنے کی تجویز پیش کی۔ لیکن آپ کبھی بھی ضمیر کی آزادی یا لوگوں
کے حقوق میں کسی قسم کی دخل اندازی پسند نہیں فرماتے تھے۔ واقعہ میں اسلام افراد کے حقوق کا
اس حد تک احترام کرتا ہے کہ وہ حکومت کو حکم دیتا ہے کہ ایک مزدور کو اس کے کام کی پوری
پوری اُجرت دینا اس پر فرض ہے۔
جہاں ایک طرف مسیح موعود نے غرباء کے حقوق پر خاص زور دیا اور تعلیم دی کہ ہمیں ان کو
اپنے بھائی خیال کرنا چاہئے دوسری طرف آپ نے یہ ؟ یہ بھی سکھایا کہ ایک آدمی کو اپنے آپ کو اس
سے محروم نہیں کر دینا چاہئے جو اس نے اپنے قومی کو استعمال کر کے حاصل کیا۔ آپ سمجھتے تھے کہ
مقابلہ کی روح جو کہ لیاقتوں یا قابلیتوں میں اختلاف کا نتیجہ ہے دنیا کی ترقی کے لئے ضروری ہے
لیکن دوسری طرف امراء پر واجب قرار دیا کہ وہ ایک خاص حصہ اپنے اموال کا جو کہ اسلام نے
مقرر کر دیا ہے حکومت کے سپرد کریں جسے حکومت غرباء کی بہبودی میں صرف کرے اور انہیں
اپنی ذاتی خواہشات کو پورا کرنے کی بجائے فاضلہ روپیہ ایسے کاموں میں لگانا چاہئے جو عوام کے
لئے نفع رساں ہوں یا یوں کہو ان کو اس سرور کے مقابلہ میں جو دولت کے اکٹھا کرنے میں حاصل
ہوتا ہے اس سرور کو ترجیح دینی چاہئے جو اس کو بانٹ دینے سے حاصل ہو اس لحاظ سے اسلام کی
تعلیم بے نظیر ہے۔ اسلام پرائیویٹ ملکیت مال کے اصول کا حامی ہے لیکن وہ یہ بھی سمجھتا ہے کہ
کوئی شخص بغیر ان سرچشموں کی امداد کے جو تمام انسانوں کی یکساں ملکیت ہیں امیر نہیں ہو سکتا
اور اس واسطے اسلام صاف طور پر حکم دیتا ہے کہ امراء کی دولت کا ایک خاص حصہ علیحدہ کر لیا
جائے اور وہ حکومت کی معرفت غرباء کی بہبود کے لئے بطور اس امداد کے معاوضے کے خرچ
ہو جائے جو تمام ایسے منبعوں سے حاصل کی گئی تھی۔ اسلام حکومت کا یہ فرض قرار دیتا ہے کہ وہ
غرباء کو ان کی ضروریات زندگی اور ذرائع تعلیم بہم پہنچائے۔
ملکوں کے باہمی تعلقات کے متعلق آپ نے بیان کیا کہ وہ کبھی اطمینان بخش بناء پر قائم نہیں
ہو سکتے جب تک کہ یہ نہ سمجھ لیا جائے کہ اقوام اور حکومتیں بھی ایسے ہی اخلاق کی پابند ہیں جیسے
کہ افراد۔ واقعہ میں قومی خساروں کی کثرت اس تمام غلط اصول کا نتیجہ ہے کہ حکومتوں کو ان
اخلاق پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت نہیں ہے جو ایک فرد کے لئے ضروری ہیں۔
دنیا کے امن کے لئے آپ اس کو بھی ضروری خیال فرماتے تھے کہ ہر ایک حکومت کی رعایا
انوار العلوم جلد ۸
۲۰۶
دورہ یورپ
اپنی حکومت سے تعاون کرے۔ لوگوں کو اپنے حقوق کے مطالبہ یا ان کی حفاظت کے لئے تدابیر
کرنے کے خلاف کسی قسم کا اعتراض نہیں ہو سکتا لیکن ایسا کرنے میں انہیں ایسی روش اختیار
نہیں کرنی چاہئے جو امن عامہ میں نقص پیدا کرنے والی ہو یا گورنمنٹ کی طاقت کو صدمہ پہنچانے
والی ہو یا جو اخلاقی نقطہ نگاہ سے قابل اعتراض ہو ۔
پھر آپ سمجھتے تھے کہ تاوقتیکہ ایسے لوگ دنیا میں موجود ہیں جو سچے دل سے کسی مذہب کے
معتقد ہیں مذہبی اختلافات لا محالہ پیدا ہونگے اس لئے آپ کا دعوی تھا کہ دنیا میں امن لانے کے
لئے خدا نے آپ کو بھیجا ہے تا انسان آپ کی معرفت انجام کار ایک ہی مذہب کے نیچے جمع
ہو جائیں اور اس طرح ظاہری اور باطنی امن قائم ہو جائے موجودہ حالات کے سنوارنے کے لئے
آپ نے مندرجہ ذیل تجاویز کیں۔
-1
مختلف مذاہب کے بانیوں کو یا لیڈروں کو اس طریقہ سے یاد نہ کیا جائے جو ان کے
پیروؤں کے احساسات کو صدمہ پہنچائے۔
مذہب کی تبلیغ میں ہر ایک مذہب کے مبلغ کو اپنے مذہب کی صرف خوبیاں بیان کرنے
تک محدود رہنا چاہئے اور کسی دوسرے مذہب پر حملہ نہیں کرنا چاہئے۔ دوسرے مذاہب کے
نقص بیان کر دینا کسی کے اپنے مذہب کی صداقت کی دلیل نہیں۔ مذہب کی صداقت صرف اپنی
خوبیوں کے ظاہر ہونے سے معلوم ہو سکتی ہے نہ کہ دوسرے مذاہب کے نقائص کے بیان سے۔
کسی مذہب کے پیروؤں کو اپنے مذہب کی طرف ایسا مسئلہ یا تعلیم منسوب نہیں کرنی
چاہئے جس کا ان کے نوشتوں سے براہ راست استنباط نہیں کیا جاسکتا۔ دعوی اور دلیل ہر دو
مذہب کو اپنی الہامی کتاب سے پیش کرنے چاہئیں۔ اس اصل کی سختی سے پابندی کے بغیر کسی
مذہب کی خوبیوں کے متعلق صحیح فیصلہ کرنا غیر ممکن ہے کیونکہ ایسی قید کی غیر موجودگی میں دنیا یہ
معلوم نہیں کر سکتی کہ وہ تعلیم جو کسی مذہب کی طرف منسوب کی گئی ہے وہ خود اس کے نوشتوں
سے لی گئی ہے یا وہ دوسرے مذاہب کے مطالعہ سے حاصل کرلی گئی ہے یا وہ زمانے کے موجودہ
رویہ خیال سے نکال لی گئی ہے۔
مختلف مذاہب کے حامیوں کو چاہئے کہ وہ اپنے مذہب کی تعلیم کو مجمل بیان تک محدود
نہ رکھیں بلکہ اس پر تجربہ کر کے وہ نتائج واضح کرنے چاہئیں جو اس پر عمل پیرا ہونے سے حاصل
ہوتے ہیں تالوگ فیصلہ کر سکیں کہ وہ تعلیم کسی نتیجہ پر لے جاتی ہے یا نہیں۔