مسیح موعودؑ کی صداقت کا ثبوت

انوارالعلوم (جلد 8)

انوار العلوم جلد ۸
۷۰۸۵
دورہ یورپ
اس کی نئی ترقی یافتہ روح کے لئے جسم کا کام دے گا اس لئے زندگی بعد الموت کے سرور اور غم
اس روحانی جسم کے ان قومی کے مطابق ہوں گے جو انسان کو اس زندگی میں دیئے جائیں گے ۔
چوتھا سوال یہ ہے کہ کیا بهشت و دوزخ ابدی ہیں یا ایک مقررہ میعاد تک؟ آپ کا جواب یہ
تھا کہ روح کو ابدی زندگی دی جائے گی اور بہشت انسان کے لئے لا محدود ترقی کے دروازے
کھولے گا۔ لیکن چونکہ انسان کو کامل کرنے کی غرض سے پیدا کیا گیا ہے اس لئے دوزخ کی سزا
ابدی نہیں ہوگی کیونکہ اگر دوزخ ابدی ہو تو انسان کی پیدائش کی غرض باطل ہوتی ہے اس لئے
کہ بعض لوگ ہمیشہ کے لئے غیر مکمل حالت میں رہیں گے۔ اصل بات یہ ہے کہ دوزخ ایک
ہسپتال کی مثال ہے جہاں انسان ان روحانی امراض سے صحت یاب کیا جاتا ہے جو اس کو اس دنیا
کے اعمال کے نتیجے میں لاحق ہو گئیں اور جن کی وجہ سے وہ بہشت کے سرور کا حظ اٹھانے کے
نا قابل ہو گیا تھا۔
مختصر یہ کہ مسیح موعود علیہ السلام نے مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کا ثبوت اسلام کے ہر پہلو کی ان تمام غلطیوں کو
دور کر دیا جو اس میں داخل ہو گئی تھیں اور دنیا کے سامنے قرآن کی اصل تعلیم پیش کی جس میں
کسی نقص کا امکان نہیں ہو سکتا۔
اس جگہ جائز طور پر ایک سوال کیا جاسکتا ہے کہ مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کے ذاتی
ثبوت کیا ہیں ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ مسیح موعود کے لئے تمام وہ ثبوت موجود ہیں جن سے گذشتہ
انبیاء کی صداقت منوائی جاتی تھی۔ اور آپ نے وہ تمام معجزات دکھائے جو پہلے انبیاء نے
دکھائے تھے۔
ایک نبی کی صداقت کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ اس کی اپنی زندگی کمال درجہ کی خالص
اور پاک ہو۔ اس سے میری یہ مراد نہیں کہ صرف لوگوں کو اس کے عیوب کا علم نہ ہو کیونکہ
ہزار ہا لوگ ایسے ہوں گے جن کے متعلق کوئی بدی ثابت نہیں کی جاسکتی بلکہ میری مراد ایسی نیکی
ہے جس کی لوگ شہادت دیں اور جس کی بناء پر وثوق سے نہ صرف یہ اقرار ہو سکے کہ وہ شخص
کبھی کسی بدی کا مرتکب نہیں ہوا بلکہ یہ کہ اس سے کسی بدی کا سرزد ہونا ممکن ہی نہیں۔ یسوع
مسیح اپنی صداقت کے ثبوت میں فرماتے ہیں
”کون تم میں سے مجھ پر گناہ ثابت کرتا ہے اگر میں سچ کہتا ہوں تو تم مجھ پر ایمان کیوں

A
انوار العلوم جلد ۸
٠٩
دورہ یورپ
یہ
نہیں لاتے " "
اس سے مسیح کی صرف یہ مراد نہیں تھی کہ میری نسبت کوئی جھوٹ ثابت نہیں کیا جاسکتا بلکہ
تھی کہ تم خوب جانتے ہو کہ میری زندگی ایسی ہے کہ ایسی بات کا کہنا میرے لئے نا ممکن ہے جو
کچی نہ ہو۔
مسیح موعود نے اس سے زیادہ صاف اور زیادہ پر زور دعوی فرمایا ہے خدا نے آپ کو کہا کہ
اپنے دشمنوں سے پوچھ کہ میری تمام زندگی کو دیکھتے ہوئے بھی تم کیوں مجھے ملحد کہنے سے نہیں
ڑکتے۔ اور پھر تنبیہہ کے طور پر خدا فرماتا ہے انہیں کیا ہو گیا ہے کہ یہ لوگ (تجھے) دیکھتے ہیں اور
پھر بھی دیکھنے کے لئے آنکھیں نہیں رکھتے " یعنی تیری زندگی کی حیرت انگیز پاکیزگی کو دیکھتے ہوئے
یہ کس طرح تیرے دعوی میں شک کرتے ہیں۔
سے
اس وحی کے موافق مسیح موعود نے اپنے دشمنوں کو ایک چیلنج دیا لیکن کسی کو آگے بڑھنے کی
ہمت نہ ہوئی آپ کے اشد ترین دشمنوں نے بھی اقرار کیا کہ آپ کی زندگی برابر نیکی اور پاکیزگی
مملو تھی۔ آپ کے سب سے بڑے و دشمن مولوی محمد حسین بٹالوی جس نے آپ کے خلاف
علماء سے فتوی کفر حاصل کرنے کے لئے تمام ہندوستان کا دورہ کیا اور جس نے گورنمنٹ اور
لوگوں کو آپ کے خلاف اکسانے میں تمام انسانی اخلاق کو بالائے طاق رکھ دیا اپنے رسالہ اشاعتہ
اللہ میں آپ کے متعلق لکھتا ہے۔
ہے۔
میں اس کو یعنی مسیح موعود کو بچپن سے جانتا ہوں اس نے اپنے وقت سے مال سے ،
قلم سے زبان سے اور اپنے نمونے سے ایسے استقلال سے اسلام کی امداد اور
خدمت کی ہے کہ اس کی مثال اس اسلام کی آخری تیرھویں صدی میں ملنی
نا ممکن ہے۔
یہ زندگی اور اخلاق کی بے مثال پاکیزگی آپ کے دعوی کی صداقت کی ایک زبردست دلیل
آپ کے دعوی کی صداقت کا ایک اور زبردست ثبوت یہ ہے کہ تمام الہامی کتب اس بات
پر متفق ہیں کہ ایک کاذب کبھی ترقی نہیں کر سکتا۔ بائبل کہتی ہے۔
لیکن وہ نبی جو میرے نام پر کوئی لفظ ایسا کہے گا جو میں نے اسے کہنے کا حکم نہیں دیا۔ یا
وہ دوسرے خداؤں کے نام پر بات کرے گا تو وہ نبی بھی مارا جائے گا"۔ "
دو
الد

آج 10 میں سے 10 باقی