مسیح موعودؑ کے نشان

انوارالعلوم (جلد 8)

انوار العلوم جلد ۸
۱۰
دورہ یورپ
ایسے ہی قرآن کریم بھی فرماتا ہے لَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الَّا فَاوِيْلِ لَا خَذْنَا مِنْهُ
بِالْيَمِينِ ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِيْنِ - ۱۵ اگر وہ اپنی کسی بات کو ہماری طرف منسوب کرے
جو ہم نے اسے نہیں کی تو ہم اس کا داہنا ہاتھ پکڑلیں اور اس کی رگِ جان کاٹ دیں۔ یہ آیات
بتاتی ہیں کہ اگر ایک آدمی کچھ اقوال خود بنا لے اور پھر دنیا کے سامنے ان کو خدا کی طرف سے آئی
ہوئی وحی کے نام سے پیش کرے تو وہ کبھی ترقی نہیں پا سکتا اور قبل اس کے کہ اس کی تحریک دنیا
میں مضبوط قدم پکڑلے وہ اکھاڑ کر پھینک دیا جاتا ہے۔
اس کسوٹی سے مسیح موعود کے دعوی کو دیکھ کر ہمیں آپ کی صداقت کا یقین ہو جاتا ہے
کیونکہ آپ نے پہلی وحی کا دعوی چالیس سال کی عمر میں کیا اور اس دعویٰ کی اشاعت کے کے ! بعد
چونتیس یا پینتیس سال زندہ رہے۔ آپ کو ایک بڑھتی ہوئی جماعت دی گئی اور آپ عام عرصہ
زندگی سے زیادہ زندہ رہے۔
بہنو اور بھائیو! کیا عقل یہ تسلیم کر سکتی ہے کہ وہ زندہ خدا ایک شخص کو عمداً اجازت دے کہ
وہ کچھ اقوال خود بنائے اور ان کو خدا کی طرف سے آئی ہوئی وحی کہہ کر لوگوں میں شائع کرے
اور وہ اس طرح بلا روک بغیر سزا پانے کے مخلوق کو گمراہی کی طرف لے جائے۔ اگر ایسا ہو تو پھر
ایمان کی کونسی حفاظت ہو سکتی ہے اور نیکی کا بچاؤ کیسے کیا جا سکتا ہے ؟
پھر آپ کے دعوی کے ثبوت میں وہ حیرت انگیز نشان بیان کئے
مسیح موعود کے نشان جاسکتے ہیں جو خدا نے آپ کے ہاتھوں پر اسی طرح ظاہر کئے جس
طرح کہ پہلے نبیوں کے ہاتھوں پر ظاہر کیا کرتا تھا۔ یہ نشان لاکھوں کی تعداد میں ہیں لیکن میں یہاں
مثال کے طور پر صرف چند ان میں سے پیش کرتا ہوں جن کے ثبوت کے لئے کسی ظاہری شہادت
کی ضرورت نہیں۔ پہلی مثال میں آپ کے علمی معجزہ کی لیتا ہوں۔ باوجود اس بات کے کہ آپ
پنجاب کے ایک چھوٹے سے غیر معروف گاؤں کے باشندے تھے اور کبھی کسی سکول یا مکتب میں
نہیں بیٹھے تھے آپ نے یہ اعلان کیا کہ خدا نے مجھ کو عربی زبان کا غیر معمولی علم اور کامل ملکہ عطا کیا
ہے جس کا وہ لوگ بھی مقابلہ نہیں کر سکتے جن کی مادری زبان عربی ہے۔ اس اعلان کے مطابق
آپ نے عربی زبان میں کئی کتابیں لکھیں اور شائع کیں اور اپنے مخالفین کو جن میں عرب ، مصر
اور سیریا کے لوگ بھی شامل تھے چیلنج دیا کہ اگر تم کو میرے دعوی کی صداقت پر شک ہے تو تم بھی
عربی کی ایسی کتابیں لکھ کے دکھاؤ جو علمی طرز فصاحت حسن انشاء اور بلاغت کے نقطہ خیال سے

انوار العلوم جلد ۸
۴۱۱
دورہ یورپ
میری کتابوں کا مقابلہ کر سکیں لیکن آج تک کسی کو یہ چیلنج قبول کرنے کی ہمت نہیں پڑی۔
پھر آپ کی پیشگوئیاں ہیں جو آپ نے اپنے مشن اور انجام کار اپنی فتح کے متعلق شائع کیں
اور جو ایسے طور پر پوری ہوئیں کہ انسان کے ذہن میں نہیں آسکتا۔ جب آپ نے اپنا دعویٰ
شائع کیا تو آپ بالکل گمنام تھے اس میں شک نہیں کہ آپ ایک معزز خاندان سے تھے لیکن جدی
جائیداد کا بڑا حصہ آر آپ کے والد کی وفات کے وقت ضائع ہوچ ضائع ہو چکا تھا۔ قادیان جو آپ کا مسکن تھا
ایک چھوٹا سا اور گمنام گاؤں تھا اس گاؤں میں خلوت کی زندگی بسر کرتے ہوئے آپ نے اعلان کیا
کہ خدا نے مجھے خبر دی ہے کہ وہ میرے نام کو عزت دے گا اور میرے سلسلے کو پھیلائے گا اور وہ
لوگوں کے دلوں میں میری ایسی محبت ڈال دے گا کہ بہت سے لوگ اپنے وطن چھوڑ کر چلے آئیں
گے اور قادیان میں ہی بود و باش اختیار کر لیں گے اور یہ کہ میرے دشمن نیست و نابود کر دیئے
جائیں گے اور میرے ماننے والوں کی تعداد تمام ممالک میں بڑھتی چلی جائے گی حتی کہ تین
صدیوں کے اندر اندر بنی آدم کا کثیر حصہ میری جماعت میں داخل ہو جائے گا۔ آپ نے یہ
پیشگوئیاں اس وقت کیں جبکہ آپ کا ایک مرید بھی نہ تھا اور گورنمنٹ اور رعایا ہر دو آپ کے
مخالف تھے ایک شخص ان پیشگوئیوں کے پورا ہونے کی صحیح اہمیت کا اندازہ نہیں کر سکتا جب تک
کہ وہ ان وجوہات کو نہ دیکھے جو عموماً کسی مذہب کی ترقی کا باعث ہو سکتی ہیں اور ان مشکلات پر نظر
نہ کرے جو احمدیت کو در پیش تھیں اور ابھی تک ہیں۔
ய்
وہ اسباب جو عام طور پر کسی مذہب کی کامیابی کے محمد ہو سکتے ہیں یہ ہیں۔ اول وہ مذہب ایسے
لوگوں کے سامنے پیش کیا جائے جو پہلے کسی مذہب کے معتقد نہ ہوں۔ دوم اس کو ایسے لوگوں کے
سامنے پیش کیا جائے جو پیری مریدی کے شدائد سے تنگ آگئے ہوں۔ سوم اس کی رائج الوقت
خیالات سے مطابقت ہو ۔ چہارم یہ امر کہ اس مذہب کا بانی پہلے ہی قوم میں ممتاز حیثیت رکھتا ہو یا
وہ ایسے خاندان سے ہو جو بوجہ اپنی دینداری کے لوگوں کی نظروں میں محترم ہو۔ پنجم یہ کہ اس
مذہب کی جائے پیدائش کوئی بڑا پایہ تخت ہو ۔ ششم یہ امر کہ لوگوں کو اس کی پیروی میں کوئی
دنیوی فوائد کے حصول کی امید ہو۔ ہفتم اپنی شریعت کے قوانین پر وہ سختی سے پابندی نہ کرواتا
ہشتم وہ ایسی رسوم و عادات کی تائید کرے جو اس کے پیروؤں کو اس کی تعلیم کا صحیح اندازہ
ہو۔
کرنے سے روکیں۔
مسیح موعود ایسی حالت میں نہ تھے کہ آپ نے ان اسباب میں سے کسی سے بھی فائدہ اٹھایا

انوار العلوم جلد ۸
۴۱۲
دورہ یورپ
ہو۔ آپ کے مخاطب وہ لوگ تھے جو اپنے آپ کو پہلے ہی کسی مذہب کی طرف منسوب کرتے تھے
اور وہ اپنے اپنے مذہب کے کامل ہونے پر فخر کرتے تھے۔
دوئم جیسا کہ پیری مریدی کا سلسلہ عموماً لوگوں کے اوپر اختیارات کھو چکا تھا مختلف مذاہب
کے لوگ اپنے اپنے مذہب پر پورے طور سے مطمئن تھے۔
سوئم آپ کی تعلیم رائج الوقت خیالات کے خلاف تھی۔
چہارم ۔ آپ اپنے دعوے سے پہلے قوم میں کوئی ممتاز حیثیت نہ رہ رکھتے تھے نہ ہی آپ ایسے
خاندان سے تھے جس کو لوگ اس کی گذشتہ دینداری کی وجہ سے عزت کی نظر سے دیکھتے ہوں یا
جسکے متعلق کسی دینداری یا روحانیت کی امیدیں لوگوں کے دلوں میں موجزن ہوں۔
پنجم آپ ایک ایسے صوبے کے چھوٹے اور ایک گمنام گاؤں میں بستے تھے جس میں کوئی تمدنی،
عقلی ، تاریخی یا مذہبی کشش کی بات نہ تھی۔
ششم آپ ہر قسم کی پولیٹیکل تحریک سے الگ رہتے تھے اور وہ لوگ جو آپ کے پیرو بنے
انہیں کسی دنیوی فائدہ کی امید نہیں ہو سکتی تھی بلکہ بر خلاف اس کے انکو کئی قسم کی قربانیاں کرنی
پڑتی تھیں اور ان کو کئی مصائب کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
ہفتم ۔ آپ اپنے پیروؤں کی زندگیوں میں ایک مکمل تبدیلی کرنا چاہتے تھے اور صرف زبانی
اقراروں سے مطمئن نہیں ہوتے تھے گویا صرف نام کا مرید بن جانا قبول نہیں ہوتا تھا۔
ہشتم ۔ آپ نے کبھی کسی ایسی چال کو اختیار نہیں کیا جس کے استعمال سے لوگوں میں قبولیت
حاصل کی جائے اس لئے باوجود ان باتوں کے وہ ترقی جو آپ کے سلسلے نے کی آپ کی قبل از وقت
شائع شدہ پیشگوئیوں کے موافق آپ کی صداقت کا آخری ثبوت ہے۔
ان تمام مشکلات کے ہوتے ہوئے ایسی پیشگوئیوں کی اشاعت کرنا جن کا ذکر اوپر ہو چکا ہے
ظاہر کرتا ہے کہ بلحاظ ان حالات کے جن میں یہ پیشگوئیاں شائع کی گئیں وہ خارق عادت تھیں اور
اگر ہمیں یہ یقین ہو جائے کہ وہ پوری ہو گئیں تو یہ ہمارے لئے آپ کی صداقت صداقت کا نہایت
زبر دست ثبوت ہے۔ ان پیشگوئیوں میں سے اکثر پوری ہو چکی ہیں اور جو باقی ہیں وہ اپنے وقت
پر پوری ہونے والی ہیں۔ قادیان جو اُس وقت ایک گمنام گاؤں تھا اب تمام دنیا میں مشہور ہے۔ وہ
جو صدی کا ٹکٹ پہلے تھا تھا اب تمام ملکوں میں اور تمام اقوام میں اپنے پیرو ہونے کا دعویٰ کر سکتا
ہے جو ہر فرقہ اور نسل سے کھنچے چلے آئے ہیں۔ آپ کا نام بلند کیا گیا اور آپ کے دشمن بھی اس کو

انوار العلوم جلد ۸
۱۳
دورہ یورپ
احترام سے یاد کرتے ہیں۔ آپ نے اسلام کو دوبارہ ایسا زندہ کیا کہ آج کسی مذہب یا کسی تحریک
کے حامل اپنی خوبیاں دکھا کے اسلام کو شرمندہ نہیں کر سکتے اور اسلام آج تمام دنیا کے مذاہب
میں عزت اور جلال کے ساتھ اپنا سر اٹھاتا ہے احمد یہ مشن قائم ہو رہے ہیں اور احمدی جماعت
کے لوگ دنیا کے تمام حصوں میں مل سکتے ہیں۔ مسیح موعود کی صداقت خدا کی زبردست نشانیوں
کے ذریعے قائم ہو رہی ہے، قادیان اب ہر ملک سے زائرین کا مرجع ہے، ایک ہزار پانچسو سے
اوپر آدمی دنیا کے مختلف حصوں سے وہاں جا کر آباد ہو چکے ہیں، تقریباً تین سو سے زیادہ مہمان
روزانہ مسیح موعود کے دستر خوان پر کھانا کھاتے ہیں۔
کیا دنیا میں کسی سلسلے کی ایک بھی ایسی مثال ہے جس نے ان مشکلات اور ان حالات میں جن
کی اوپر تفصیل کی گئی ہے ایسی تیز اور حیرت انگیز ترقی کی ہو اور جس کی ترقی کی اس کے بانی نے
ایسی صاف صاف پہلے سے خبر دی ہو۔ مذاہب نے ترقیات حاصل کی ہیں اور ان کو مشکلات سے
لڑنا پڑا ہے لیکن ان میں سے ایک کو بھی خواہ وہ سچا ہو یا جھوٹا ایسی مشکلات میں جن کا اس سلسلہ کو
سامنا کرنا پڑا ایسی کامیابی کبھی حاصل نہیں ہوئی جیسی کہ سلسلہ احمدیہ نے حاصل کی۔ سلسلہ ابھی
اپنی طفولیت میں ہے اور وہ جو اس وقت تک حاصل کیا گیا ہے وہ صرف اس کا سایہ ہے جو آگے
آرہا ہے۔
علاوہ بریں مسیح موعود نے لکھوکھہا ایسے نشانات دکھائے کہ مردے زندہ کئے گئے ، بہرے سننے
لگے اندھے دیکھنے لگے ، لنگڑے چلنے لگے ، مجزوم چنگے کئے گئے اور وہ جنکے حواس ٹھیک نہ تھے
تندرست کئے گئے اور وہ خدا کے سامنے عاجز بچوں کی طرح ہو گئے۔
آپ نے جنگ عظیم زار کے مصائب ترکوں کی شکست انفلوئنزا کا پھوٹ نکلنا، زلزلوں کی
کثرت اور بہت سے اور حادثات کی پہلے سے خبر دی جو تمام اپنے مقررہ وقت پر پورے ہو چکے
ہیں۔ ایک طرح سے خود یہ کانفرنس آپ کی پیشگوئیوں میں سے ایک پیشگوئی کو پورا کرتی ہے
۱۸۹۲ء میں آپ نے اپنی کتاب ازالہ اوہام شائع کی جس میں آپ نے اپنی ایک رؤیا بیان کی جس
میں آپ نے دیکھا کہ آپ لندن میں ایک سٹیج پر کھڑے ہیں اور اسلام پر ایک تقریر فرمارہے ہیں
اور بعد ازاں آپ نے چند پرندے پکڑے آپ نے اس کی یہ تعبیر کی کہ آپ کی تعلیم کی لنڈن میں
تبلیغ کی جائے گی اور آپ کی معرفت لوگ اسلام میں داخل ہونگے ۔ اللہ
ا
مضمون ختم کرنے سے پہلے یہ کہ دینا چاہتا ہوں چونکہ بعض لوگوں کو روایت پر خواہ اس کے

انوار العلوم جلد ۸
۳۱۴
دورہ یورپ
ثبوت کے لئے کتنی ہی قاطع شہادت کیوں نہ ہو کبھی اطمینان نہیں ہوتا اس لئے خدا نے ایسے
لوگوں کی تسلی اور یقین کے لئے بھی ذرائع مہیا کئے ہیں ان میں سے ایک جیسا کہ مسیح موعود نے
بیان فرمایا یہ ہے کہ ایسا شخص مسلسل چالیس روز تک دل کو تعصب سے بالکل خالی کر کے ہر روز
سونے سے قبل خدا سے مندرجہ ذیل دعا کرے۔
” اے خدا یہ شخص جو دعویٰ کرتا ہے کہ خدا نے مجھے اس غرض کے لئے بھیجا ہے کہ
دین الہی اسلام کو اس کی صحیح شکل میں پیش کرکے اور اس طرح لوگوں کو اس کے
قبول کرنے کی ترغیب دلا کر دنیا میں اس کو برقرار کروں اگر واقعی تیرا بھیجا ہوا ہے تب
میں جو بوجہ حالات سے لاعلمی کے اس کی صداقت کے متعلق صحیح فیصلہ کرنے کے
نا قابل ہوں تجھ سے التجا کرتا ہوں کہ اے برحق ! جو تمام صداقتوں کا سر چشمہ ہے اور
اے ہادی! جو تمام ہدایتوں کا منبع ہے اور اسے رحیم ! جو اپنی مخلوق کو تکلیف میں دیکھنا
گوارا نہیں کر سکتا تو مجھ پر اس کی صداقت روشن کر دے ۔
९८
اگر ایک شخص چالیس دن اس طرح بچے دل سے دعا کرتا رہے تو خد ا یقینا اس چالیس روز
کے عرصہ کے اندر اندر اس کا دل صداقت کے لئے کھول دے گا اور مسیح موعود کی صداقت کے
لئے اسے کوئی نشان دکھا دے گا۔ چونکہ یہ اطمینان کرنے کا ایک ایسا طریقہ ہے جو کہ تمام تر خدا
کے ہاتھ میں ہے اور دعا کے جواب میں ہے یقینا ایک تلاش کرنے والے کے دل کو کامل یقین اور
ایمان کی طرف لے جائے گا۔
میں مغرب میں بیچ سے پیار کرنے والوں سے امید کرتا ہوں کہ وہ اس نہایت ہی ضروری امر
کے فیصلہ کرنے کے لئے اس معقول اور درست طریق کو خوشی سے اختیار کریں گے کیونکہ ایسی
صورت میں اس شبہ کی گنجائش نہیں ہو سکتی کہ ایک شخص کا دل دوسرے آدمی کی خوش کلامی یا
ہوشیاری سے مرعوب ہو گیا کیونکہ یہ ایک اپیل ہے جو مخلوق کی طرف سے اپنے خالق کی خدمت
میں کی گئی ہے اور اس کا فیصلہ اس أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ منصف کے ہاتھ میں ہے جس کے فیصلہ کے
بعد اور کوئی زیادہ سچا اور زیادہ معقول فیصلہ نہیں۔
مختلف مذا۔ مذاہب کے قائم مقاموں (لیڈروں) کے لئے آپ نے ایک اور طریقہ پیش کیا وہ یہ کہ
ہیں آدمی جو مہلک امراض میں مبتلاء ہوں تجربہ کے لئے چن لئے جائیں پھر وہ قرعہ اندازی سے
آپ کے اور کسی ایک مذہب کے وکیل کے درمیان تقسیم کر دیئے جائیں اور پھر وہ دونوں اپنے

انوار العلوم جلد ۸
۴۱۵
دورہ یورپ
اپنے حصہ کے مریضوں کی صحت کے لئے دعا کریں۔ آپ کا دعویٰ تھا کہ اگر یہ طریق فیصلہ اختیار
کیا جائے تو آپ کو اپنے مخالف پر یقینا کھلی کھلی ایسی فتح دی جائے گی کہ دنیا اس اقرار کے لئے مجبور
ہو جائے گی کہ آپ کے ساتھ خدا کی نصرت کا ہاتھ تھا۔"
لیکن یہ سوال ہو سکتا ہے کہ مسیح موعود تو وفات پاچکے ہیں اب اس طریق کو استعمال کر کے
آپ کے دعاوی کے متعلق فیصلہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے۔ اس کے جواب میں میں یہ مزید بتائے دیتا
ہوں کہ نبی ایک نمائش کے لئے نہیں بھیجا جاتا وہ تمام دنیا کے لئے رحمت ہوتا ہے اور نہ صرف
خوشی کی خبر کا بلکہ فیوض و برکات کالانے والا ہوتا ہے۔ آپ کی صداقت کا سب سے بڑا ثبوت یہ
ہے کہ آپ نے اپنے بعد ایک ایسی جماعت چھوڑی جس کی معرفت خدا اب بھی اپنے نشان ظاہر
کرتا ہے۔ پس اگر ایک ایسی قوم جس کے حق کو قبول کرنے سے حق کی مزید اشاعت ہو سکتی ہو
نشان دیکھنا چاہتی ہے تو گو مسیح موعود وفات پاچکے ہیں مجھے کامل یقین ہے کہ خدا آپ کے پیروؤں
کے ہاتھوں پر ایسا نشان دکھا دے گا کیونکہ وہ اپنے چاکروں سے شفقت کرنے والا ہے اور ہمیشہ ان
کو تاریکی سے روشنی کی طرف لے جانا پسند کرتا ہے۔ احمدیت کے ان اصلالوں کی اس ضروری
کیفیت کے بیان کر دینے کے بعد میں ان کو جو موجود ہیں اور ان کی معرفت ان تمام کو جو مشرق
اور مغرب میں رہتے ہیں یہ پیغام پہنچا دینا چاہتا ہوں بہنو اور بھائیو! خدا کی روشنی تمہارے لئے
چمک اٹھی ہے اور وہ جس کو دنیا بوجہ مرور زمانہ ایک عجیب فسانہ خیال کرنے لگی تھی تمہاری عین
آنکھوں کے سامنے ظاہر ہو گیا ہے۔ خدا کا جلال ایک نبی کے ذریعے تم پر ظاہر کیا گیا ہے ہاں ایسا نبی
جس کی بعثت کی خبر نوح سے لے کر محمد ال تک تمام انبیاء نے پہلے سے دی تھی خدا نے آج
تمہارے لئے پھر یہ امر ثابت کر دیا کہ میں صرف انکا خدا نہیں جو مر چکے ہیں بلکہ ان کا بھی خدا ہوں
جو زندہ ہیں۔ اور نہ صرف ان کا خدا ہوں جو پہلے گزر چکے ہیں بلکہ ان کا بھی خدا ہوں جو آئندہ
آئیں گے۔ پس تم اس روشنی کو قبول کرو اور اپنے دلوں کو اس سے منور کر لو۔ بہنو اور بھائیو! یہ
زندگی عارضی ہے لیکن یہ خیال کرنا غلطی ہے کہ اس کے بعد فنا ہے۔ فنا تو کوئی چیز ہی نہیں۔ روح
کو فنا کے لئے نہیں بلکہ ابدی زندگی کے لئے پیدا کیا گیا ہے اپنی پیدائش کے لمحے سے لے کر انسان
ایک نہ ختم ہونے والے رستے پر چلنا شروع کر دیتا ہے اور سوائے اس کے کہ موت اس کی رفتار
کی تیزی کا ذریعہ ہو اور کچھ نہیں۔ یہ کیا بات ہے کہ تم جو چھوٹے چھوٹے مقابلوں میں ایک
دوسرے سے سبقت لے جانے کی لگا تار کوشش میں لگے رہتے ہو اس بڑے مقابلہ کو نظر انداز

انوار العلوم جلد ۸
دورہ یورپ
کر رہے ہو جس میں ماضی، حال اور مستقبل کی تمام پشتوں کو لازمی حصہ لینا پڑے گا۔ کیا تم کو معلوم
نہیں کہ مشرق میں ایک فرستادہ مبعوث کیا گیا اور خدا نے اس کے ذریعے سچائی کو تمہارے
دروازوں تک پہنچا دیا ہے۔ تم سچے دل سے اس فضل کا شکریہ ادا کرو جو تم پر کیا گیا تا تم پر زیادہ
فضل نازل کئے جائیں اور تم اس کی رحمت کو لینے کے لئے آگے دوڑو تا تمہارے لئے اس کی محبت
ایک جوش مارے۔ یہ کیا بات ہے کہ تم جو تمام ان نیند آور چیزوں کو جو دماغ میں سستی پیدا کریں
نفرت سے دیکھتے ہو کس طرح ایسی چیز سے مطمئن ہو جو نفع رساں نہیں اور روح کی خواہشات کو
دبانے والی ہے۔ تم بتوں کے سامنے جھکنے سے تو انکار کرتے ہو پھر کس طرح تم ایسے بت کے آگے
جھکتے ہو جس میں زندگی کی کوئی علامہ اعلامت نہیں۔ آؤ اور اس ربانی شراب زندگی کو کو پیو جو خدا نے
تمہارے لئے مہیا کی یہ ایسی شراب ہے جو عقل کو ہلاک کرنے والی نہیں بلکہ اس کو مضبوط کرنے
والی ہے۔
خوش ہو جاؤ ۔ اے دلہن کی سہیلیو اور خوشی کے گیت گاؤ کیونکہ دولہا آپہنچا ہے۔ وہ جس کی
تلاش تھی مل گیا ہے۔ وہ جس کا انتظار کیا جا رہا تھا یہاں تک کہ انتظار کرنے والوں کی آنکھیں
مدھم پڑ گئی تھیں اب تمہاری آنکھوں کو منور کر رہا ہے۔ مبارک ہے وہ جو خدا کے نام پر آیا۔ ہاں
مبارک ہے جو خدا کے نام پر آیا ۔ وہ جو اس کو پالیتے ہیں سب کچھ پالیتے ہیں اور وہ جو اس اس کے کو نہیں
دیکھ سکتے وہ کچھ بھی نہیں دیکھ سکتے ۔ وَاخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ

آج 10 میں سے 10 باقی