پاکیزگی اختیار کرو تمہارے ذریعہ خدا اپنا قدس ظاہر کرے

انوارالعلوم (جلد 8)

انوار العلوم جلد ۸
١٧
دورہ یورپ
پاکیزگی اختیار کرو تا تمہارے ذریعہ خدا اپنا قدس ظاہر کرے
عدن کے قریب جہاز سے حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کا پہلا مکتوب جماعت احمدیہ کے نام
( تحریر فرموده ۲۲ جولائی ۱۹۲۴ء)
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ - هُوَ النَّاصِرُ
برادران جماعت السَّلَامُ عَلَيْكُمْ آج جہاز عدن کے قریب ہو رہا ہے۔ صبح چار بجے خشکی پر
جہاز لگے گا۔ طوفان کے علاقہ سے جہاز خدا کے فضل سے نکل آیا ہے۔ اور اب ہموار پانیوں میں
چل رہا ہے۔ مسافر جو کئی دنوں سے کمروں میں بند تھے اب باہر نکل کر سیر کر رہے ہیں اور خوشگوار
ہوا اور عمدہ موسم کے لطف اٹھا رہے ہیں۔ کچھ تو تاش میں مشغول ہیں جس کے ساتھ جوئے کا
شغل بھی ہے کچھ شراب کے گلاس اُڑا رہے ہیں، کچھ صحن میں بنچوں پر لاتیں پھیلا کر ہوا
کھا رہے ہیں ، کئی سو بھی گئے ہیں، رات کا وقت ہے اور رات بھی خاصی گذر گئی ہے۔ مجھے لوگ
کہتے ہیں کل رات آپ کم سوئے تھے اب سو جائیے ۔ مگر عدن قریب آرہا ہے اور جہاز وہاں
تھوڑی دیر ٹھہرے گا۔ اگر میں اس وقت اپنا قلم رکھ دیتا ہوں تو پھر مجھے عدن کے بعد ہی کچھ لکھنے

انوار العلوم جلد ۸
۴۱۸
دورہ یورپ
کا موقع ملے گا۔ اس لئے میں ان دوستوں کی نصیحت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے اور ان کا
شکریہ ادا کرتے ہوئے کہی کہتا ہوں کہ خط نصف ملاقات ہوتی ہے۔ میں خدا کی مشیت کے ماتحت
اپنے دوستوں کی پوری ملاقات سے تو ایک وقت تک محروم ہوں پس مجھے آدھی ملاقات کا تو لطف
اُٹھانے دو۔ مجھے چھوڑو کہ میں خیالات و افکار کے پر لگا کر کاغذ کی ناؤ پر سوار ہو کر اس مقدس
سرزمین میں پہنچوں جس سے میرا جسم بنا ہے اور جس میں میرا ہادی اور رہنما مدفون ہے۔ اور جہاں
میری آنکھوں کی ٹھنڈک اور دل کی راحت دوستوں کی جماعت رہتی ہے۔ ہاں پیشتر اس کے کہ
ہندوستان کی ڈاک کا وقت نکل جائے، مجھے اپنے دوستوں کے نام ایک خط لکھنے دو تا میری آدھی
ملاقات سے وہ مسرور ہوں اور میرے خیالات تھوڑی دیر کے لیے خالص اسی سرزمین کی طرف
پرواز کر کے مجھے دیار محبوب سے قریب کر دیں۔ لوگوں کو آرام کرنے دو کھیلنے دو شراب پینے
دو میری کھیل اپنے آقا کی خدمت ہے اور میری شراب اپنے مالک کی محبت ہے اور میرا آرام
اپنے دوستوں کا قرب ہے خواہ خیال سے ہی کیوں نہ ہو۔
کہتے ہیں کہ کسی چیز کی قدر اس کے کھوئے جانے سے ہی ہوتی ہے میں نے اس سفر میں یہ
نظارہ اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ وہ دوست جو پہلے اس خیال کے اثر کے نیچے کہ ادھر میں ولایت
گیا اور اُدھر دھر یورپ یور فتح ہوا اصرار کر رہے تھے کہ ضرور میں خود ولایت جاؤں اور اور اس اس فتح کے دن کو
ان کے قریب کر دوں۔ جس دن کہ میں روانہ ہو رہا تھا ماہی بے آب کی طرح بے تاب ہو رہے
تھے اور کئی افسوس کر رہے تھے کہ ہم نے جانے کا مشورہ کیوں دیا۔ میں بھی جس نے باوجود اس امر
کے علم کے کہ موسم سخت ہے اور طوفان کے دن ہیں ارادہ کر لیا تھا کہ اس موقع پر ضرور مغرب
کا سفر کروں اور اسلام کی اشاعت کی سکیم تجویز کروں دل میں محسوس کرتا تھا کہ جدائی کا ارادہ
کر لینا تو آسان ہے مگر جدا ہونا خواہ چند دن کے لیے ہی ہو سخت مشکل ہے۔ آہ! وہ اپنے دوستوں
سے رخصت ہونا ان دوستوں سے جن سے مل کر میں نے عہد کیا تھا کہ اسلام کی عظمت کو دنیا
میں قائم کروں گا اور خدا تعالی کے نام کو روشن کروں گا۔ ہاں ان دوستوں سے جن کے دل میرے
دل سے اور جن کی روحیں میری روح سے اور جن کی خواہشات میری خواہشات سے اور جن
کے ارادے میرے ارادوں سے بالکل متحد ہو گئے تھے حتی کہ اس شعر کا مضمون ہم پر صادق
آتا تھا کہ
من تو شدم تو من شدی من تن شدم تو جاں شدی
تا کس نگوید بعد ازیں من دیگرم تو دیگری

انوار العلوم جلد ۸
۴۱۹
دورہ یورپ
کیسا اندوہناک تھا، کیسا حیرت خیز تھا وہ دل جو اس محبت سے نا آشنا ہے جو مجھے احمدی جماعت
سے ہے اور وہ دل جو اس محبت سے نا آشنا ہے جو احمدی جماعت کو مجھ سے ہے وہ اس حالت کا
اندازہ نہیں کر سکتا۔ اور کون ہے جو اس درد سے آشنا ہو جس میں ہم شریک ہیں کہ وہ اس کیفیت
کو سمجھ سکے ۔ لوگ کہیں گے کہ جدائی روز ہوتی ہے اور علیحد گی زمانے کے خواص میں سے ہے۔
مگر کون اندھے کو سورج دکھائے اور بہرے کو آواز کی دلکشی سے آگاہ کرے۔ اس نے کب لِلہ
اور فی اللہ محبت کا مزہ چکھا کہ وہ اس لطف اور درد کو محسوس کرے۔ اس نے کب اس پیالہ کو
پیا کہ وہ اس کی مست کر دینے والی کیفیت سے آگاہ ہو ۔ دُنیا میں لیڈر بھی ہیں اور ان کے
پیرو بھی ، عاشق بھی ہیں اور ان کے معشوق بھی ، محب بھی ہیں اور ان کے محبوب بھی مگر
ہر گلی را رنگ و بُوئے دیگر است
کب ان کو اُس ہاتھ نے تاگے میں پرویا جس نے ہمیں پرویا۔ آہ! نادان کیا جانیں کہ خدا کے
پروئے ہوؤں اور بندوں کے پروئے ہوؤں میں فرق ہوتے ہیں۔ بندہ لاکھ پروئے پھر بھی سب موتی
جدا کے جدا رہتے ہیں مگر خدا کے پروئے ہوئے موتی کبھی جدا نہیں ہوتے ۔ وہ اس دنیا میں بھی
اکٹھے رہتے ہیں اور اگلے جہان میں بھی اکٹھے ہی رکھے جاتے ہیں۔ پھر ان کے دلوں کے اتصال اور
ان کے قلوب کی یگانگت پر کسی اور جماعت یا اور تعلق کا قیاس کرنا نادانی نہیں تو اور کیا ہے ۔
ہے ۔
غرض کہ اس سفر نے اس پوشیدہ محبت کو جو احمدی جماعت کو مجھ سے تھی اور جو مجھے ان سے
تھی نکال کر باہر کر دیا اور ہمارے چھے ہوئے راز ظاہر ہو گئے۔ اور ان کا ظاہر ہونے کا حق بھی تھا۔
نہاں کے ماند آن رازی کزو سازند محفلها
اے عزیزو! میں آپ سے دور ہوں ، جسم دور ہے مگر روح نہیں۔ میرا جسم کا ذرہ ذرہ اور میری
روح کی ہر طاقت تمہارے لیے دعا میں مشغول ہے اور سوتے جاگتے میرا دل تمہاری بھلائی کی فکر
میں ہے۔ میں اپنے مقصد کے متعلق جہاز میں ہی ایک حصہ کا فیصلہ کر چکا ہوں اور اپنے وقت پر
اس کو ظاہر کروں گا۔ مگر میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ مجھے جس قدر ہندوستان میں یقین تھا کہ
اگر اسلام پھیل سکتا ہے تو آپ لوگوں کے ذریعہ سے اب اس سے بہت زیادہ یقین ہے۔ آہ! تم ہی
وہ خدا کا عرش ہو جس پر سے خدا تعالی حکومت کر رہا ہے۔ تم کو خدا نے نور دیا ہے جبکہ دنیا
اندھیروں میں ہے تم کو خدا نے ہمت دی ہے جبکہ دنیا مایوسیوں کا شکار ہو رہی ہے ، تم کو خداتعالی
نے برکت دی ہے جبکہ دنیا اس کے غضب کو اپنے پر نازل کر رہی ہے۔ اور کیوں نہ ہو تم خدا کی

انوار العلوم جلد ۸
۴۲۰
دورہ یورپ
پاک جماعت ہو تمہارے دل اس کے عرش ہیں ۔ آہ! اندھی دنیا کو کیا معلوم ہے کہ جب ایک
احمدی ان کے محلہ میں پھرتا ہے تو وہ خدا تعالٰی کا سورج ہے جو اس کے ظلمت کدہ کو منور کر رہا ہے
مگر اندھے کو روشنی کون دکھائے۔ خوبصورت چہرہ بدصورت کے مقابلہ پر ہی زیادہ بھلا معلوم
ہوتا ہے اور میں دنیا کو دیکھ کر اس جماعت کی خوبصورتی کو دیکھتا ہوں۔ کاش لوگ میری آنکھیں لیتے
اور پھر دیکھتے ۔ کاش لوگوں کو میرے کان ملتے اور پھر وہ سنتے۔ تب وہ تم میں وہ کچھ دیکھتے جس کے
دیکھنے اور سننے کی انہیں امید نہ تھی۔ مگر ہر امر کے لئے لئے ایک وقت ہوتا ہے۔ وہ دن آتے ہیں کہ
جب مسیح موعود کی قوت قدسیہ کو لوگ دیکھیں گے۔ کاش! ہم بھی اس دن کو جو خدا کے پہلوان کی
فتح کا دن ہو گا دیکھیں۔
اے عزیز و ! اب میں اپنے خط کو ختم کرتا ہوں مگر یہ کہنا چاہتا ہوں کہ صاف کپڑے کی نگہداشت
کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ میلے پر اور میل بھی لگ جائے تو اس کا پتہ نہیں لگتا۔ پس اپنے آپ کو
صاف رکھو تا قدوس خدا تمہارے ذریعہ سے اپنے قدس کو ظاہر کرے۔ اور اپنے چہرہ کو بے نقاب
کرے۔ اتحاد محبت، ایثار، قربانی اطاعت، ہمدردی بنی نوع انسان، عفو، شکر، احسان اور تقوی کے
ذریعہ سے اپنے آپ کو زیادہ سے زیادہ خدا تعالی کا ہتھیار بننے کے قابل بناؤ۔
یادر کھو! تمہاری سلامتی سے ہی آج دین کی سلامتی ہے اور تمہاری ہلاکت سے ہی دین کی
ہلاکت دنیا تم کو تباہ کرنے کی کوشش کرتی ہے مگر مجھے اس کا فکر نہیں۔ اگر تم خدا کو ناراض کر کے
خود اپنے آپ کو ہلاک نہ کر لو تو دنیا تم کو ہلاک نہیں کر سکتی۔ کیونکہ خدا نے تم کو بڑھنے کے لئے
پیدا کیا ہے نہ ہلاک ہونے کے لئے۔ لکھنے کو تو بہت کچھ جی چاہتا تھا مگراب دو بجنے کو ہیں۔ پس
میں اس خط کو ختم کرتا ہوں۔ اللہ تعالی آپ لوگوں کے ساتھ بھی ہو اور ہمارے ساتھ بھی۔ امین۔
خاکسار
مرزا محمود احمد
۲۲ جولائی ۱۹۲۴ء
الفضل 9 اگست ۱۹۲۴ء)

آج 10 میں سے 10 باقی