مرزا مسیح موعودؑ اور تڑپا دینے والے خیالات

انوارالعلوم (جلد 8)

انوار العلوم جلد ۸
۲۳
دورہ یورپ
ثانی کا کام لمبا ہو گیا اور میرے لئے آرام کا کوئی موقع باقی نہ رہا۔ مجھے ان دنوں میں بالکل معلوم نہ
ہوتا تھا کہ دن کب ہوتا ہے اور رات کب، کیونکہ میرے لئے یہ لئے یہ دونوں چیزیں برابر تھیں اور اس
وجہ سے مجھے سفر کے لئے پروگرام بنانے کا بھی کوئی موقع نہیں ملتا تھا۔ نظر ثانی اور ترجمہ اور اس کی
اصلاح کا کام جس میں چوہدری ظفر اللہ خان صاحب مولوی شیر علی صاحب اور عزیزم
مرزا بشیر احمد صاحب نے رات اور دن کو ایک کردیا- فَجَزَاهُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ ، جولائی کو جاکر ختم
ہوا۔
دوسرا مضمون لکھنے کی تجویز اور اس عرصہ میں یہ فیصلہ ہوا کہ جو مضمون لکھا گیا ہے وہ
اس طرز کا ہے کہ اس کا کوئی حصہ پڑھ کر سنانا مناسب
نہیں اور سارا مضمون کسی صورت میں بھی پڑھا نہیں جاسکتا۔ اس لئے ایک نیا مضمون لکھا جائے
جو مختصر ہو اور پہلے مضمون کو بطور کتاب شائع کر دیا جائے۔ اس فیصلہ کا یہ نتیجہ ہوا کہ دو تاریخ کو
فارغ ہوتے ہی مجھے نئے مضمون کی تصنیف میں مشغول ہونا پڑا۔ دو سے نو (۹) جولائی تک یہ مضمون
لکھا گیا۔ اس کی نظر ثانی ہوئی اور اس کا ترجمہ ہوا اور اس کی صحت ہوئی۔ یہ مضمون بھی سو کالم کا
تھا اور اس سے دوست اندازہ کر سکتے ہیں کہ ان سات دنوں میں ہمیں ہرگز ایک منٹ کی بھی
فرصت نہیں مل سکتی تھی۔
نو اور دس کی درمیانی رات کے گیارہ بجے یہ مضمون ختم ہوا اور ۱۲ تاریخ کو ہم نے دو دن
جاتا تھا۔ پس دس اور گیارہ دو تاریخیں تھیں جو مجھے فراغت کی ملیں۔ ان تاریخوں میں بھی
مجھے کسی سکیم پر غور کرنے یا گھر کے کاموں کے لئے فرصت نہیں مل سکتی تھی۔ اپنے بعد قادیان
میں انتظام کا فیصلہ کرنا لائبریری میں سے بعض کتب کا نکالنا جو سفر کے لئے ضروری تھیں، دوسرے
لوگوں کی کتب کو واپس کرنا اس کام پر یہ دو دن خرچ ہو گئے۔
مزار مسیح موعود اور اور تڑپادینے والے خیالات جس دن صبح کے وقت چلنا تھا اس دن رات کے ایک بجے میں اپنے
بعد کام کے چلانے کے متعلق ہدایات لکھنے سے فارغ ہوا۔ اور صبح عزیزم عبد السلام ولد حضرت
خلیفہ اول کو جو بیمار تھے دیکھ کر اس آخری خوشی کو پورا کرنے چلا گیا جو اس سفر سے پہلے میں
قادیان میں حاصل کرنی چاہتا تھا۔ یعنی أَقَائِی وَ سَيِّدِى وَرَاحَتِي وَ سُرُورِي وَحَبِيبِي وَمُرَادِى
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مزار مبارک پر دعا کرنے کے لئے۔ ایک بے بس عاشق

انوار العلوم جلد ۸
۴۲۴
دورہ یورپ
اپنے محبوب کے مزار پر عقیدت کے دو پھول چڑھانے اور اپنی ٹوٹی پھوٹی زبان میں دعا کر دینے کے
سوا اور کیا کر سکتا ہے۔ سو اس فرض کو ادا کرنے کے لئے میں وہاں گیا۔ مگر آہ! وہ زیارت میرے لئے
کیسی افسردہ کن تھی۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ مُردے اس مٹی کی قبر میں نہیں ہوتے بلکہ
ایک اور قبر میں رہتے ہیں۔ مگر اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ اس مٹی کی قبر سے بھی ان کو ایک
تعلق رہتا ہے اور پھر اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ انسانی دل اس قرب سے بھی جو اپنے
پیارے کی قبر سے ہو ایک گہری لذت محسوس کرتا ہے۔ پس یہ جدائی میرے لئے ایک تلخ پیالہ
تھا اور ایسا تلخ کہ اسکی تلخی کو میرے سوا کوئی نہیں سمجھ سکتا۔ میری زندگی کی بہت بڑی خواہشات
میں سے ہاں ان خواہشات میں میں سے جن کا خیال کر کے بھی میرے دل میں سرور پیدا ہو جاتا تھا ایک
یہ خواہش تھی کہ جب میں مرجاؤں تو میرے بھائی جن کی محبت میں میں نے عمر بسر کی ہے اور جن
کی خدمت میرا واحد شغل رہا ہے ، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے عین قدموں کے نیچے
میرے جسم کو دفن کردیں تاکہ اس مبارک وجود کے قرب کی برکت سے میرا مولا مجھ پر بھی رحم
فرمادے۔ ہاں شاید اس قرب کی وجہ سے وہ عقیدت کیش احمدی جو جذبہ محبت سے لبریز دل کو لے
کر اس مزار پر حاضر ہو میری قبر بھی اس کو زبان حال سے یہ کہے کہ
اے خانہ بر انداز چمن کچھ تو ادھر بھی
اور وہ کوئی کلمہ خیر میرے حق میں بھی کہہ دے جس سے میرے رب کا فضل جوش میں
آکر میری کوتاہیوں پر سے چشم پوشی کرے اور مجھے بھی اپنے دامن رحمت میں چھپالے۔
ہر
آه! اس کی غنا میرے دل کو کھائے جاتی ہے اور اس کی شان احدیت میرے جسم کے
ذرہ پر لرزہ طاری کر دیتی ہے۔ پس میں سمجھتا تھا کہ شاید یہ جسمانی قرب روحانی قرب کا موجب بن
جائے۔ اللہ تعالیٰ کا فضل تو سب ہی کچھ کر سکتا ہے۔ مگر اپنی شامت اعمال اور صحت کی کمزوری دل
کو شکار اوہام بنا دیتے ہیں۔ پس میری جدائی حسرت کی جدائی تھی کیونکہ میں دیکھ رہا تھا کہ میری
صحت جو پہلے ہی کمزور تھی ، پچھلے دنوں کے کام کی وجہ سے بالکل ٹوٹ گئی ہے۔ میرے اندر اب وہ
طاقت نہیں جو بیماریوں کا مقابلہ کر سکے۔ وہ ہمت نہیں جو مرض کی تکلیف سے مستغنی کردے۔
ادھر ایک تکلیف دہ سفر در پیش تھا جو سفر بھی کام ہی کام کا پیش خیمہ تھا اور ان تمام باتوں کو دیکھ کر
دل ڈرتا تھا اور کہتا تھا کہ شاید کہ یہ زیارت آخری ہو۔ شاید وہ امید حسرت میں تبدیل ہونے والی
ہو۔ سمندر پار کے مردوں کو کون لاسکتا ہے ۔ ان کی قبر یا سمندر کی تہ اور مچھلیوں کا پیٹ ہے یا

آج 10 میں سے 10 باقی