مسیح موعود کے قائم مقام کے سفر یورپ کا ذکر قرآن میں
انوارالعلوم (جلد 8)
انوار العلوم جلد ۸
۳۳
دورہ یورپ
جماعت کے لئے انذار اگر میں زندہ رہا تو میں اِنْشَاء اللہ اس علم سے فائدہ اٹھانے کی
کوشش کروں گا۔ اگر میں اس جدوجہد میں مر گیا تو اے قوم میں
ایک نذیر عریان کی طرح تجھے متنبہ کرتا ہوں کہ اس مصیبت کو کبھی نہ بھولنا۔ اسلام کی شکل کو
کبھی نہ بدلنے دینا۔ جس خدا نے مسیح موعود کو بھیجا ہے وہ ضرور کوئی راستہ نجات کا نکال دے گا۔
پس کوشش نہ چھوڑنا نہ چھوڑنا نہ چھوڑنا آہ نہ چھوڑنا۔ میں کس طرح تم کو یقین دلاؤں کہ
اسلام کا ہر اک حکم نا قابل تبدیل ہے، خواہ چھوٹا ہو، خواہ بڑا - جو جو چیز سنت سے ثابت ہے وہ هرگز ہر لہ
نہیں بدلی جاسکتی۔ جو اس کو بدلتا ہے وہ اسلام کا دشمن ہے وہ اسلام کی تباہی کی پہلی بنیاد رکھتا ہے
کاش وہ پیدا نہ ہوتا۔ مگر اس کے یہ معنے نہیں کہ تم دنیا کے حالات سے آنکھیں بند کر لو اور بعض
نادانوں کی طرح کہہ دو کہ پھر یورپ کی تبلیغ پر لاکھوں روپیہ صرف کرنے کی کیا ضرورت ہے۔
یورپ سب سے بڑا دشمن اسلام کا ہے۔ وہ مانے نہ مانے تمہاری کوشش کا کوئی اثر ہو یا نہ ہو تم کو
اسے نہیں چھوڑنا چاہئے۔ اگر تم دشمن پر فتح نہیں پاسکتے تو تمہارا یہ فرض ضرور ہے کہ اس کی نقل
و حرکت کو دیکھتے رہو تا وہ تمہاری غفلت سے فائدہ اٹھا کر تم پر فتح نہ پالے۔ اور پھر میں کہتا ہوں
کہ یہ کسی کو کسی طرح معلوم ہوا کہ یورپ آخر اسلام کو قبول نہیں کرے گا۔ یورپ کے لئے تو
اسلام کا قبول کرنا مقدر ہو چکا ہے۔
ہمارا فرض یہ ہے کہ ہم دیکھیں کہ وہ ایسی صورت سے اسلام کو قبول کرے کہ اسلام ہی
کو نہ بدل دے۔ پس ہم اگر یورپ کو چھوڑ دیتے ہیں تو ہماری مثال اس کبوتر کی ہوگی جو بلی کو دیکھ
کر آنکھیں بند کر لیتا ہے اور سمجھتا ہے کہ اب میں محفوظ ہو گیا ہوں۔ یہ ہو سکتا ہے کہ ہم کو جب
تک صحیح راستہ معلوم نہ ہو ان لوگوں کے مسلمان بنانے پر زیادہ زور نہ دیں۔ مگر یورپ میں ایسے
مشن رکھنے جو ہر وقت حالات کو تاڑتے رہیں اور موقع کے منتظر رہیں نہایت ضروری ہے۔ قرآن
کریم حکم دیتا ہے ورابطوا ہمیشہ دشمن کی سرحد پر اپنے آدمی رکھو جو اسکی نقل و حرکت کو دیکھتے
رہیں۔ جس دن مسلمانوں نے اس حکم سے غفلت کی اسی دن سے وہ تباہ ہونے لگے اور اگر تم بھی
روپیہ کے خرچ سے ڈر کر یا کسی اور سبب سے ایسا کرو گے تو تم بھی تباہ ہو گے۔ خدا تم کو بچائے اور
تمہارا حافظ و ناصر ہو۔
مسیح موعود کے قائم مقام کے سفر یورپ کا ذکر قرآن میں میں آخر میں اس امر کے بیان کرنے
انوار العلوم جلد ۸
۳۴
دورہ یورپ
سے بھی نہیں رک سکتا کہ یورپ کی طرف مسیح موعود یا آپ کے کسی جانشین کا اس غرض سے
سفر کرنا جس غرض سے میں نے سفر کیا ہے ، قرآن کریم میں بھی مذکور ہے۔ پس معلوم ہوتا ہے کہ اس
قسم کے سفر کے بغیر اسلام کی حفاظت کامل نہیں ہو سکتی۔ یہ ذکر صورۃ کہف میں ہے جس میں اللہ
تعالی ذوالقرنین کی نسبت فرماتا ہے۔
ن
فَاتَّبَعَ سَبَبًا حَتَّى إِذَا بَلَغَ مَغْرِبَ الشَّمْسِ وَجَدَهَا تَغْرُبُ فِي عَيْنِ حَمِئَةٍ
وَوَجَدَ عِنْدَهَا قَوْمًا قُلْنَا يُذَ الْقَرْنَيْنِ إِمَّا أَنْ تُعَذِّبَ وَإِمَّا أَنْ تَتَّخِذَ فِيْهِمْ حُسْنًا قَالَ أَمَّا مَنْ
ظَلَمَ فَسَوْفَ نُعَذِّبُهُ ثُمَّ يُرَدُّ إِلَى رَبِّهِ فَيُعَذِّبَهُ عَذَابًا نُكْرًا وَأَمَّا مَنْ أَمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَلَهُ
جَزَاء الْحُسْنَى وَسَتَقُولُ لَهُ مِنْ أَمْرِنَا يُشَرَّات پس ذو القرنین ایک راستہ کی طرف چلا یہاں تک
کہ وہ مغرب کے ملکوں میں پہنچ گیا۔ اور دیکھا کہ یہ ممالک جہاں سورج ڈوبتا ہے ایک گدلے چشمے
کی طرح ہیں جس میں پانی تو ہے مگر بُودار اور گندہ جو استعمال کے قابل نہیں رہا۔ اور اس نے اس
چشمہ کے پاس ایک قوم دیکھی جس کی نسبت ہم نے ذوالقرنین سے کہا کہ توان کے متعلق کوئی
فیصلہ کر دیا تو یہ فیصلہ کر کہ یہ تباہ کر دیئے جائیں اور یا تو ان سے ایسا سلوک کر کہ ان کی حالت
اچھی ہو جائے۔ ذوالقرنین نے جواب میں میں کہا کہ جو ظلم کرنے رنے والا ہو گا اس کو تو میں عذاب دوں
گا اور پھر وہ خدا کی طرف لوٹایا جائے گا یعنی مر جائے گا۔ اور اس کو ایسا سخت عذاب ملے گا جو کسی کو
کم ہی ملا ہو گا۔ اور جو شخص ایمان لائے اور نیک عمل کرے گا پس اس کو نیک جزا ملے گی اور
ہم اسے اپنے احکام سہولت کے ساتھ آسانی کے ساتھ سمجھائیں گے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام لکھتے ہیں کہ ذوالقرنین آپ کا نام ہے ۔ اور گدلے چشمہ سے
مراد مسیحی تعلیم ہے۔ جو ہے تو خدا تعالیٰ کی طرف سے مگر اب وہ خراب ہو گئی ہے اور استعمال کے
قابل نہیں ۔ مغرب کے لوگ اس چشمہ کے پاس ہیں ۔ یعنی اس گندی تعلیم کے پیچھے پڑے ہوئے
ہیں اور قرآن کریم کی طرف توجہ نہیں کرتے۔
پس جب کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریر کے مطابق ذوالقرنین آپ ہیں اور مغربی
ممالک سے مراد یورپ و امریکہ کے لوگ ہیں جو مسیحیت کے چشمہ پر ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں ۔ تو
صاف معلوم ہوتا ہے کہ مسیح موعود یا ان کے کسی جانشین کو مغربی ممالک کا سفر کرنا ہو گا۔
کیونکہ قرآن کریم میں لکھا ہے کہ فا تبَعَ سَبَبًا حَتَّى إِذَا بَلَغَ مَغْرِبَ الشَّمْسِ
ذوالقرنین ایک ملک کی طرف گیا جو مغرب میں تھا۔ پس یہ سفر قرآن کریم کی اس پیشگوئی کے