بہائیوں کا مرکز

انوارالعلوم (جلد 8)

انوار العلوم جلد ۸
۴۵۰
دورہ یورپ
تمہیں عکہ میں ہیں۔ یہ بھی لوگوں نے بتایا کہ مرزا عباس علی صاحب جمعہ کی نماز مسلمانوں کے
ساتھ مل کر پڑھا کرتے تھے۔ اور لوگ لطیفہ کے طور پر ذکر کرتے تھے کہ بھائی لوگ جب نماز کے
موقع پر مسلمانوں میں گھر جائیں تو نماز ادا کر لیتے ہیں مگر کبھی ان کو وضو کرتے نہیں دیکھا۔ شوقی
آفندی صاحب کے مکان کے دیکھنے سے طبیعت پر یہی اثر پڑتا ہے کہ بہائی لیڈر پرانی گدیوں کے
نقش قدم پر ہے۔ اس کی ذات کے باہر کوئی ایسا انتظام نہیں ہے۔ جس کے ذریعہ سے قوم کی اخلاقی
اور مجلسی تربیت کا انتظام کیا جاوے۔
شوقی آفند
آفندی کا باپ جب ہم سیشن پر آئے تو دو صاحب ایرانی شکل و شباہت کے ہمارا پتہ پوچھتے ہوئے پہنچے ۔ ان میں سے ایک کی نسبت لوگوں نے ہمیں بتایا
کہ شوقی آفندی کے باپ ہیں ۔ انہوں نے ہمارے بعض ساتھیوں سے معلوم کیا کہ ہمارے مکان پر
کون لوگ گئے تھے۔ میں نے معلوم کیا تو پتہ لگا کہ مولوی رحیم بخش صاحب گئے تھے ۔ میں نے ان
کو کہہ دیا کہ آپ ان سے کہہ دیں کہ میں آپ کے مکان پر گیا تھا مگر باوجود ان کے بتانے کے وہ
میرے پاس آئے اور دریافت کیا کہ کیا آپ میرے مکان پر گئے تھے جب میں نے بتایا کہ میں
نہیں گیا تھا بلکہ میرے ساتھیوں میں سے اور شخص گیا تھا۔ تو انہوں نے چاہا کہ ہم لوگ وہاں
ٹھریں۔ لیکن میں نے ان کو بتایا کہ ہمارا پروگرام مقرر ہو چکا ہے اور ہم معذور ہیں گھر نہیں
سکتے۔ اتنے میں ریل کے چلنے کا وقت ہو گیا اور میں سٹیشن میں داخل ہو گیا۔
عکہ کا ملاحظہ دمشق سے واپسی کے وقت میں نے ارادہ کیا کہ عکہ کو بھی دیکھتے
چلیں۔ چونکہ بیروت سے حیفا تک ریل نہیں ہے۔ ہمیں دمشق سے آتے
ہوئے وہ سفر موٹروں میں کرنا پڑا۔ موٹر کرایہ کرتے وقت ہم نے موٹر کمپنی کے ساتھ یہ فیصلہ کیا کہ
ایک گھنٹہ تک ہم عکہ میں ضرور ٹھریں گے کیونکہ ہمیں وہاں کام ہے۔ مگر ہماری حیرت کی
کوئی حد نہ رہی جب ہم عکہ پہنچے ۔ کیونکہ جب ہم نے لوگوں سے دریافت کیا کہ بھائیوں
کا مرکز کہاں ہے تو سب لوگ حیرت سے ہمارا منہ دیکھنے لگے کہ عکہ میں بہائی کہاں۔ آخر بڑی
مشکل سے معلوم ہوا کہ بہائی اس علاقہ میں بہائیت کے نام سے نہیں بلکہ عجمیت کے نام
سے مشہور ہیں۔
بہائیوں کا مرکز مگر ہماری حیرت کی کوئی حد نہ رہی جب ہمیں معلوم ہوا کہ کبھی عجمی بائی بھی
عکہ میں نہیں رہتے بلکہ عکہ سے تین چار میل پرے ایک گاؤں ہے

انوار العلوم جلد ۸
۴۵۱
دورہ یورپ
جس کا نام منشیا ہے اس میں رہتے ہیں ۔ اور خود اس علاقہ کا نام جس میں وہ لوگ رہتے ہیں بہجہ
ہے۔
جب ہم نے وہاں جانا چاہا تو موٹر والوں نے انکار کر دیا اور کہنے لگے کہ ہم سے اقرار عکہ کا تھا
ہم آپ کو عکہ لے آئے ہیں دوسرے گاؤں میں ہم نہیں جاسکتے ۔ کیونکہ وہ یہاں سے دس
میل پر ہے۔ آخران کو انعام کے وعدے سے راضی کیا۔ ایک نوجوان عکہ کا رہبر بنا اور بھائیوں
کے مرکز کی طرف روانہ ہوئے۔
موٹر دس بارہ منٹ میں وہاں پہنچی۔ پیدل راستہ جیسا کہ عکہ کے لوگوں نے بھی بیان
کیا۔ اور خود بھائیوں نے بھی تسلیم کیا، آدھ گھنٹہ سے کم کا نہیں ہے۔ میرے نزدیک وہ مقام عکہ
سے اتنے فاصلہ پر ہے جتنی قادیان سے نہر اگر مقتلے کے گاؤں میں رہنے والے آدمی قادیان کے
باشندے کہلا سکتے ہیں تو منشیا کے رہنے والے بھی عکہ کے باشندے کہلا سکتے ہیں۔ اور اگر تین
میل کے فاصلہ کے گاؤں میں بسنے والے آدمی دنیا میں کبھی بھی کسی دوسرے گاؤں کی طرف
منسوب ہوتے ہیں تو بے شک بہائیوں کا مرکز بھی عکہ کی طرف منسوب ہو سکتا ہے۔ پس اگر ایسا
نہیں تو بھائیوں کا یہ دعوی کہ ان کا مرکز عکہ میں ہے نہایت قابل افسوس اور خلاف واقع
دعوی ہے۔
مجھے نہایت ہی تعجب ہوا کہ کس دلیری کے ساتھ بہائی لوگ عکہ کے متعلق جو روایات
ہیں انکو اپنے اوپر چسپاں کرتے ہیں۔ شروع میں چند سال مرزا حسین علی صاحب معروف به بهاء الله
عکہ میں نظر بند کئے گئے تھے۔ لیکن کچھ سال ہی کے بعد ترکی گورنمنٹ نے ان کے لئے آزادی
دے دی۔ اور ان کو کسی دوسری جگہ میں رہنے کی اجازت دے دی۔ دی۔ چنانچہ انہوں نے بہجہ کو پسند
کر لیا۔ اور وہیں وہ رہے اور وہیں فوت ہوئے اور وہیں وہ دفن ہوئے۔ ان کی قبر بہجہ میں ہے نہ
کہ عکہ میں اور جس مکان وہ میں فوت ہوئے وہ بھی بہجہ میں ہے۔ ان کے بعد مرزا عباس
علی صاحب کچھ دنوں کے لئے عکہ میں جاکر رہے گو باقی سارا خاندان بہیجہ میں ہی رہا۔ پھر مرزا
عباس علی صاحب بھی حیفا چلے گئے۔ عکہ میں صرف دو بھائی ہیں اور کوئی دو سو گھر کی آبادی کا
گاؤں ہے۔ اس لئے یہ بھی نہیں کہا جا سکتا کہ بڑے شہروں کے پاس کے گاؤں بھی انہی کی طرف
منسوب ہوتے ہیں۔ دو سو گھر کی آبادی کا گاؤں کبھی بھی یہ حق نہیں رکھتا کہ اس کی طرف تین چار
میل کے فاصلہ کے ایک گاؤں کو منسوب کیا جائے اور اس کو اس کا جزو قرار دیا جائے۔

آج 10 میں سے 10 باقی