موجودہ زمانہ میں خدا کا پیغام
انوارالعلوم (جلد 8)
انوار العلوم جلدے
۴۷۴
دورہ یورپ
تھا۔ اس پیغامبر کا نام احمد تھا اور جو لوگ اس پیغام کو قبول کر کے اس کی ہدایات پر عمل کرتے ہیں
وہ اسی طرح خدا کے فضل کے وارث ہوتے ہیں جس طرح کہ پہلے نبیوں کے ماننے والے خدا کے
ں کے وارث ہوتے رہے ہیں۔ میں اس پیغامبر کا ماننے والا اور اس کا خلیفہ ثانی : ثانی ہوں اور
فضلوں
اس محبت کی وجہ سے جو اس پیغمبر نے ہمارے دلوں میں بنی نوع انسان کے متعلق بھر دی ہے آپ
لوگوں کو اس کا پیغام سنانے آیا ہوں۔
وہ پیغام کیا ہے ؟ میں اس کو حضرت مسیح موعود کے الفاظ ہی
موجودہ زمانہ میں خدا کا پیغام میں بیان کر دیتا ہوں ۔
(1) اے سننے والو !سنو !! کہ خدا تم سے کیا چاہتا ہے۔ بس یہی کہ تم اس کے ہو جاؤ۔
اس کے ساتھ کسی کو بھی شریک نہ کرو۔ نہ آسمان میں نہ زمین میں۔ ہمارا خدا وہ خدا
ہے جو اب بھی زندہ ہے جیسا کہ پہلے زندہ تھا اور اب بھی وہ بولتا ہے جیسا کہ وہ پہلے
بولتا تھا۔ اور اب بھی وہ سنتا ہے جیسا کہ پہلے سنتا تھا۔ یہ خیال خام ہے کہ اس زمانہ میں
وہ سنتا تو ہے مگر بولتا نہیں بلکہ وہ سنتا اور بولتا بھی ہے۔ اس کی تمام صفات ازلی ابدی
ہیں کوئی صفت بھی معطل نہیں اور نہ کبھی ہوگی۔ وہ وہی واحد لا شریک ہے جس کا کوئی
بیٹا نہیں اور جس کی کوئی بیوی نہیں۔ ۲۳
(۲) ” میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ وہ آدمی ہلاک شدہ ہے جو دین کے ساتھ کچھ دنیا کی
ملونی رکھتا ہے اور اس نفس سے جہنم بہت قریب ہے جس کے تمام ارادے خدا کے
لئے نہیں ہیں بلکہ کچھ خدا کے لئے اور کچھ دنیا کے لئے۔ پس اگر تم دنیا کی ایک ذرہ بھی
ملونی اپنے اغراض میں رکھتے ہو تو تمہاری تمام عبادتیں عبث ہیں۔ اس صورت میں تم
خدا کی پیروی نہیں کرتے بلکہ شیطان کی پیروی کرتے ہو۔ تم ہر گز توقع نہ کرو کہ ایسی
حالت میں خدا تمہاری مدد کرے گا بلکہ تم اس حالت میں زمین کے کیڑے ہو اور
تھوڑے ہی دنوں تک تم اس طرح ہلاک ہو جاؤ گے جس طرح کہ کیڑے ہلاک ہوتے
ہیں۔ اور تم میں خدا نہیں ہو گا بلکہ تمہیں ہلاک کر کے خدا خوش ہو گا۔ لیکن اگر تم
اپنے نفس سے در حقیقت مرجاؤ گے تب تم خدا میں ظاہر ہو جاؤ گے اور خدا تمہارے
ساتھ ہو گا۔ اور وہ گھر با برکت ہو گا جس میں تم رہتے ہوگے اور ان دیواروں پر خدا کی
رحمت نازل ہوگی جو تمہارے گھر کی دیواریں ہیں اور وہ شہر بابرکت ہو گا جہاں ایسا
انوار العلوم جلدے
۴۷۵
آدمی رہتا ہو گا۔ اگر تمہاری زندگی اور تمہاری موت اور تمہاری ہر ایک حرکت اور
تمہاری نرمی اور گرمی محض خدا کے لئے ہو جائے گی اور ہر ایک تلخی اور مصیبت کے
وقت تم خدا کا امتحان نہیں کروگے اور تعلق کو نہیں تو ڑو گے بلکہ آگے قدم بڑھاؤ گے
تو میں سچ سچ کہتا ہوں کہ تم خدا کی ایک خاص قوم ہو جاؤ گے ۲۴
پھر آپ فرماتے ہیں۔
(1) " سمجھ لو کہ تمہارا خدا ایک ہی ہے اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ۔ نہ زمین
میں نہ آسمان میں۔ تمہیں اپنے مدعا کے حصول کے لئے ان ذرائع سے منع نہیں کیا جاتا
جو خدا تعالیٰ نے تمہارے لئے مہیا کئے ہیں۔ مگر وہ جو خدا کو چھوڑتا ہے اور محض مادی
اشیاء پر اعتماد کرتا ہے وہ اس خدا کے ساتھ اور کو شریک ٹھہراتا ہے جس پر ہمارا کلی
بھروسہ ہونا چاہیے ۔ ۲۵
(۲) ” یہ خیال مت کرو کہ خدا کی وحی آگے نہیں بلکہ پیچھے رہ گئی ہے۔ اور
روح القدس اب اتر نہیں سکتا بلکہ پہلے زمانوں میں ہی اُتر چکا قرآن شریف پر شریعت
ختم ہو گئی مگر وحی ختم نہیں ہوئی کیونکہ وہ بچے دین کی جان ہے جس دین میں وحی الہی کا
سلسلہ جاری نہیں وہ دین مردہ ہے اور خدا اسکے ساتھ نہیں۔ میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں
که هر یک دروازہ بند ہو جاتا ہے مگر روح القدس کے اترنے کا کبھی دروازہ بند نہیں
ہوتا۔ تم اپنے دلوں کے دروازے کھول دو تا وہ ان میں داخل ہو۔ تم اس آفتاب سے
خود اپنے تئیں دور ڈالتے ہو جب کہ اس شعاع کے داخل ہونے کی کھڑکی کو بند کرتے
ہو۔ اے نادان! اٹھ اور اس کھڑکی کو کھول دے۔ تب آفتاب خود بخود تیرے اندر
داخل ہو جائے گا۔ جبکہ خدا نے دنیا کے فیضوں کی راہیں اس زمانہ میں تم پر بند نہیں
کیں بلکہ زیادہ کیں۔ تو کیا تمہارا ظن ہے کہ آسمان کے فیوض کی راہیں جن کی اس
وقت تمہیں بہت ضرورت تھی وہ تم پر اس نے بند کر دی ہیں ہرگز نہیں بلکہ بہت صفائی
سے وہ دروازہ کھولا گیا ہے ۔
(۳) تمام دنیا کا وہی خدا ہے جس نے میرے پر وحی نازل کی۔ جس نے میرے لئے
زبردست نشان دکھلائے۔ جس نے مجھے اس زمانہ کے لئے مسیح موعود کر کے بھیجا۔
اس کے سوا کوئی خدا نہیں نہ آسمان میں نہ زمین میں ۔ جو شخص اس پر ایمان نہیں لاتا وہ
دورہ یورپ
انوار العلوم جلدے
۴۷۶
دورہ یورپ
سعادت سے محروم اور خذلان میں گرفتار ہے۔ ہم نے اپنے خدا کی آفتاب کی طرح
روشن وحی پائی ۔ ہم نے اسے دیکھ لیا کہ دنیا کا وہی خدا ہے اس کے سوا کوئی نہیں۔ کیا
ہی قادر اور قیوم خدا ہے جس کو ہم نے پایا ۔ کیا ہی زبردست قدرتوں کا مالک ہے جس
کو ہم نے دیکھا ہے
(۴) دیکھو! میں یہ کہہ کر فرض تبلیغ سے سبکدوش ہوتا ہوں کہ گناہ ایک زہر ہے اس
کو مت کھاؤ۔ خدا کی نافرمانی ایک گندی موت ہے اس سے بچو۔ دعا کرو تا تمہیں
طاقت ملے ۲۸
(۵) ” یہ مت سمجھو کہ صرف منہ سے چند الفاظ کہہ دینے سے تم اپنی ہستی کے مقصد کو
پالو گے ۔ خدا تعالیٰ تمہاری زندگیوں میں مکمل تبدیلی پیدا کرنا چاہتا ہے۔ ۳۹۴؎
(4) ” اس کے بندوں پر رحم کرو اور ان پر زب رحم کرو اور ان پر زبان یا ہاتھ یا کسی تدبیر سے ظلم نہ کرو اور
مخلوق کی بھلائی کے لئے کوشش کرتے رہو۔ اور کسی پر تکبر نہ کرو گو اپنا ما تحت ہو اور
کسی کو گالی مت دو گو وہ گالی دیتا ہو ۔ غریب اور حلیم اور نیک نیت اور مخلوق کے ہمدرد
بن جاؤ تا قبول کئے جاؤ ۔ بہت ہیں جو حلم ظاہر کرتے ہیں مگر وہ اندر سے بھیڑیئے ہیں۔
بہت ہیں جو اوپر سے صاف ہیں مگر اندر سے سانپ ہیں۔ سو تم اس کی جناب میں قبول
نہیں ہو سکتے جب تک ظاہر وباطن ایک نہ ہو ۔ بڑے ہو کر چھوٹوں پر رحم کرو نہ انکی
تحقیر اور عالم ہو کر نادانوں کو نصیحت کرو نہ خود نمائی سے ان کی تذلیل۔ اور امیر ہو کر
غریبوں کی خدمت کرونہ خود پسندی سے ان پر تکبر۔ ہلاکت کی راہوں سے ڈرو۔ خدا
سے ڈرتے رہو اور تقوی اختیار کرو۔ اور مخلوق کی پرستش نہ کرو اور اپنے مولی کی
طرف منقطع ہو جاؤ ۔ اور دنیا سے دل برداشتہ رہو اور اس کے ہو جاؤ اور اس کے لئے
زندگی بسر کرو۔ اور اس کے لئے ہر ایک ناپاکی اور گناہ سے نفرت کرو کیونکہ وہ پاک
ہے۔ چاہئے کہ ہر ایک صبح تمہارے لئے گواہی دے کہ تم نے تقوی سے رات بسر کی
اور ہر ایک شام تمہارے لئے گواہی دے کہ تم نے ڈرتے ڈرتے دن بسر کیا۔ ۳
(۷) تم بھی انسان ہو جیسا کہ میں انسان ہوں۔ اور وہی میرا خدا تمہارا خدا ہے۔ پس
اپنی پاک قوتوں کو ضائع مت کرو۔ اگر تم پورے طور پر خدا کی طرف جھکو گے تو دیکھو
میں خدا کی منشاء کے موافق تمہیں کہتا ہوں کہ تم خدا کی ایک قوم برگزیدہ ہو جاؤ گے ایسے