مشرق سے ایک راستباز

انوارالعلوم (جلد 8)

انوار العلوم جلدے
۲۸۶
دورہ یورپ
غیب خبریں حضرت مسیح موعود کی پیشگوئیاں ہیں بے شک رب کی نہیں ہیں مگر دنیا کی ہزاروں
ہو
ہے اور
پر گواہ ہے کیا یہ عجب نہیں ہے کہ چونتیس سال پہلے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس وقت
جبکہ اکیلے تھے یہ پیشگوئی اپنی کتاب کے ذریعہ شائع کی تھی کہ آپ کی تعلیم انگلستان جلد ہی پہنچنے
والی ہے اور وہاں کے کئی لوگ اسے عنقریب قبول کرنے والے ہیں۔ اور آج تم دیکھتے ہو کہ اس
کے متبعین کی ایک جماعت تمام انگلستان میں صداقت کا اعلان کرتی پھرتی ہے اور کئی لوگ اس
وقت تک سلسلہ میں داخل ہو چکے ہیں۔ پس خدا کے کاموں کو عجیب نہ سمجھو اس کی قدرت کے
آگے سب کچھ آسان ہے۔ اے سچائی کے طالبو! اور اے خدا تعالی سے لقاء کی کچی تڑپ رکھنے
والو!! میں اپنے تجربہ کی بناء پر آپ لوگوں کو کہتا ہوں کہ خدا سے لقاء کا ذریعہ سوائے مسیح موعود
کی اتباع کے اور کوئی نہیں۔ آج سب دروازے بند ہیں سوائے اس کے دروازہ کے اور سب
چراغ بجھے ہوئے ہیں سوائے اس کے چراغ کے۔ پس اس دروزاہ سے داخل ہو جسے خدا تعالیٰ
نے کھولا ہے اور اس چراغ سے روشنی لوجسے اس نے جلایا ہے اور خدا کے جلال کو اپنی آنکھوں
سے دیکھو اور اس کے قرب کو اپنے دلوں سے محسوس کرو۔
ہاں یہ بات یاد رکھو کہ دو کشتیوں میں پیر رکھنا کبھی
کامیابی کس طرح حاصل ہوتی ہے؟ فائدہ نہیں دیتا بغیر قربانی کے کوئی ایمان نفع بخش
نہیں۔ جو شخص اپنے آرام اور اپنی آسائش اور اپنے وقت اور اپنی عادات اور اپنے رسوم کو
چھوڑنے کے لئے تیار نہیں ہوتا وہ کبھی کامیابی کا منہ نہیں دیکھتا اور جو شخص یہ سب کچھ کر لیتا ہے
اس کو کوئی چیز تباہ نہیں کر سکتی۔ مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔ تم خدا تعالیٰ کی رضا کو ہرگز
حاصل نہیں کر سکتے جب تک کہ تم اپنی خوشیاں ، اپنی لذات اپنی حیثیت اپنا مال و جان ترک نہ
کردو اور اس کی راہ میں ہر ایک ایسی مشکل کا مقابلہ نہ کرو جو تمہارے سامنے موت کا نظارہ پیش
کرتی ہے اور اگر تم تمام مشکلات کا مقابلہ کرو تو خداتعالیٰ تم کو ایک پیارے بچے کی طرح گود میں
لے لے گا۔ اور تمہیں ان راستبازوں کا وارث بنائے گا جو تم سے پہلے گزرے اور ہر ایک
برکت اور رحمت کے دروازے تم پر کھولے جائیں گے۔
دیکھو ! خدا نے یسعیاہ نبی کی پیشگوئی کے مطابق مشرق
مشرق سے ایک راستباز سے ایک راستباز کو برپا کیا ہے۔ ا ہے۔ اور اس کے ذریعہ سے وہ اپنی

انوار العلوم جلدے
۲۸۷
دورہ یورپ
مرضی کو تمہارے تک لایا ہے۔ کیا میں امید کروں کہ تم اس کو دلی شوق سے قبول کرو گے اور اس
کے پیغام کے لئے مغربی ممالک میں پہلے جھنڈے بردار ہو گے؟ اور میں تم کو اس علم کے ماتحت جو
خدا نے مجھے دیا ہے یقین دلاتا ہوں کہ سب قومیں تم سے برکت پائیں گی اور آئندہ آنے والی
نسلیں تم پر برکت بھیجیں گی اور تم خدا میں ہو کر غیر فانی ہو جاؤ گے۔
(الفضل ۱۸۔ اکتوبر ۱۹۲۴ء)

آج 10 میں سے 10 باقی