ہنوستانی طلباء کا ایڈریس
انوارالعلوم (جلد 8)
انوار العلوم جلد ۸
۴۸۸
دورہ یورپ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
ہندوستانی طلباء کا ایڈریس اور اس کا جواب
(۱۵۔ ستمبر ۱۹۲۴ء کو چار بجے شام حضرت خلیفۃ المسیح اور آ اور آپ کے خدام کو ہندوستانی طلباء کی
طرف سے چائے کی دعوت چودھری غلام حسین صاحب کی سیادت میں دی گئی ۔ اس دعوت میں
مسلمان طلبائے ہند کی ایک کثیر تعداد شریک تھی اور بعض ہندو احباب بھی تھے اور کچھ نو مسلم
خواتین بھی۔ طلباء کی طرف سے ایک ایڈریس انگریزی زبان میں حضرت صاحب کو پیش کیا گیا جس
کو مسٹر سہگل ایک ہندو نوجوان نے پڑھا۔ مسٹر سہگل لاہور کے ایک مشہور اور ممتاز خاندان کے
چشم و چراغ ہیں۔ - انہوں نے ایڈریس کے پڑھنے کے بعد کہا کہ میں اگرچہ : ہندو ہوں مگر اس
ایڈریس کو پڑھنے اور پیش کرنے کی عزت کو میں بہت بڑی عزت سمجھتا ہوں۔ ایڈریس کے پڑھے
جانے کے بعد حضرت صاحب نے اس کا جواب اردو میں دیا اور چودھری ظفر اللہ خاں صاحب
نے انگریزی دان حاضرین کے لئے مرتجلاً اس کا ایسا لطیف خلاصہ سنایا کہ ہر زبان پر عش عش تھا۔
(عرفانی)
ہندوستانی طلباء کا ایڈریس
یور ہولی نس ! ہم صدق دل سے جناب کو ایک ممتاز ممبر اسلام ہونے کی حیثیت میں آج یہاں
تشریف فرمائی پر خوش آمدید کہتے ہیں۔
-1
ہم سب جو یہاں حاضر ہیں آج جناب کے یہاں رونق افروز ہونے پر بہت فخر کرتے ہیں اور
ہم جناب کے خدمت اسلام کے لئے یورپ تشریف لانے کو نہایت ہی قدر و عزت کی نظر
سے دیکھتے ہیں اور اس عظیم الشان کام میں جناب کی ہر کامیابی کے لئے صدق دل ۔ صدق دل سے دعا
کرتے ہیں۔
آج یورپ ایک عالمگیر مذہب کے لئے بہت حاجتمند ہے اور اسلام ہی اکیلا مذہب ہے جو
اس صورت میں تسلی کا موجب ہو سکتا ہے کیونکہ عیسائیت (جو آج چرچ سکھاتا ہے ۔) یورپین
3
انوار العلوم جلد ۸
۲۸۹
دورہ یورپ
اقوام پر سے اپنا اثر کھو چکی ہے۔
یورپ میں صداقت مذہب کے لئے بہت بڑی تلاش ہے۔ یہ قابل افسوس ہے کہ عیسائیت
جیسا کہ اب سکھائی جاتی ہے قابلِ عمل درآمد نہیں کیونکہ اس کی تعلیمات انسان کو اپیل
نہیں کر سکتیں اور اس لئے وہ اس کی عملی زندگی میں راہ نما نہیں ہو سکتیں یہ بائیبل انسانی
اس
زندگی کے لئے مکمل ضابطہ پیش نہیں کرتی جو کہ اسلام کی خاص خوبصورتی ہے ۔
۴۔ کچھ شک نہیں حضرت اقدس اس امر سے واقف ہیں کہ تمام مغرب میں موجودہ عیسائیت
سے تنفر و بغاوت کے آثار نمایاں ہیں۔ مثلاً روس ایک زمانہ میں آرتھوڈ کس عیسائی ملک تھا
اور ہمیشہ مسلمان ممالک سے خالصہ مذہبی اغراض کے لئے نہ کہ ملکی اغراض کی خاطر لڑتا رہا۔
نے اب کھلم کھلا ظاہر کر دیا ہے کہ عیسویت طبعی زندگی کی تمام ضروریات کی ارتقائی
طریق پر تسلی نہیں کر سکتی۔ یہی وجہ ہے کہ کمیونزم نے مضبوط جگہ حاصل کرلی ہے ۔ یہ حالت
صرف روس میں ہی نہیں ہے بلکہ دوسرے ممالک جرمنی، فرانس، اٹلی کی بھی یہی حالت
ہے بلکہ خود انگلستان کا بھی یہی حال ۔ ان کا بھی یہی حال ہے جہاں ایسی ہی تحریک پاؤں جما رہی ہے۔ یہ ایک واضح
حقیقت ہے کہ مہذب مغرب اسلامی تعلیمات کی روح سادگی کو لے کر ان پر عمل کر رہا ہے
اگر چہ اسے یہ معلوم نہیں کہ یہ اسلامی تعلیمات ہیں۔
اب وقت آگیا ہے جب کہ اسلام اپنی اصفی اور اجلی صورت میں مغرب کے سامنے پیش کیا
جائے گا۔ بد قسمتی سے اسلام کو بعض پچھلے خود غرض اور متعصب لوگوں نے اپنی اغراض کے
لئے غلط رنگ میں رنگین کیا ہے ۔ مگر جہاں تک موجود موجودہ یورپ کا سوال ہے اس کے باشندے
ارتقاء پسند اور تعلیم یافتہ ہیں۔ ہم کو ہر طرح یقین ہے کہ اگر اسلام ان کے سامنے اصلی
صورت میں پیش کیا جائے (جیسا کہ آنحضرت ا نے پیش کیا ہے) تو انہیں اس کے قبول
کرنے میں کوئی تامل نہ ہو گا ہم بہت جلد مغرب کو ہمدردانہ مذہب کا مطالعہ کرتے پائیں گے۔
ہم حضرت پر اس امر کا امر کا اظہار ضروری سمجھتے ہیں کہ جہاں تک ہمارا اس ملک میں تجربہ ہے
اس ملک کے لوگ مذہب کے متعلق تفصیلی مضامین پر بہت کم دلچسپی لیتے ہیں اور اس کے
مختلف فرقوں کے متعلق تو بہت ہی کم اس لئے ہم صدق دل سے التماس کرتے ہیں کہ
جناب آنے والی مذہبی ، نفرنس میں اسلام کو اس کی پاکیزہ صورت و مفہوم میں پیش کریں
گے۔