ایڈریس کا جواب از حضرت خلیفتہ المسیح الثانی

انوارالعلوم (جلد 8)

انوار العلوم جلد ۸
۹۰م
دورہ یورپ
۔ اسلام جمہوریت کی تعلیم دیتا ہے اس لئے ہمیں امید ہے کہ یو ر ہولی نس اتحاد ہند کے کام میں
ہر قسم کی مدد کریں گے ۔ ہندوستان کا اتحاد ایسا ضروری مسئلہ ہے کہ اس کی ساری ترقی اور
بہودی اس سے وابستہ ہے۔ اور ہم اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ وہ دن جلد آوے کہ
ہندوستان دنیا کی آزاد اقوام میں اپنی اصلی جگہ کو حاصل کرلے۔
ہم جناب کی اس تکلیف فرمائی کے لئے شکر گزار ہیں کہ یہاں ہمارے درمیان تشریف
لائے۔
آخر میں ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ اسلام کا حافظ و ناصر ہو اور جناب کے نقش قدم کو
اپنے رحم سے بے خطا صراط مستقیم کی طرف لے جائے۔
ایڈریس کا جواب
از حضرت خلیفة المسیح الثانی
برادران ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ
مجھے انگریزی میں بولنے کا موقع نہیں ملا۔ میں نے انگریزی میں بولنے کی اس سفر میں کوشش
کی ہے اور اس لحاظ سے بھی کہ میرے مخاطب ہندوستانی طلباء ہیں میں اس ایڈریس کا جواب
اردو میں دوں گا اور ایسے لوگوں کے لئے جو اردو نہیں سمجھ سکتے خواہ وہ چند ہی ہوں عزیزی
چودھری ظفر اللہ خاں صاحب انگریزی میں میرے جواب کا خلاصہ سنادیں گے ۔
جو خواہشات آپ نے اس ایڈریس میں بیان کی ہیں میں انہیں سن کر بہت خوش ہوا۔ ان کی
روح کے ساتھ مجھ مجھ کو ہمدردی ہے اور میں آپ سے اتفاق رکھتا ہوں۔
اسلام ایک ایسا مذہب ہے کہ اگر کوئی شخص تعصب سے پاک ہو کر عقل سے کام لے تو اس
کی فطرت اسے مجبور کرے گی کہ وہ اسلام کو قبول کرے ۔ اسلام گل دنیا کے لئے آیا ہے اور وہی
عالمگیر مذہب ہے ۔ خدا تعالیٰ نے انسان کو عقل اور قوت فیصلہ اسی لئے دی ہے کہ اگر وہ اس سے
کام لے تو وہ ہدایت کو پالیتا ہے اور اگر اس سے دور بھی چلا گیا ہو تو اتنا دور نہیں ہو جاتا کہ اس کی
اصلاح نا ممکن ہو بشر طیکہ خدا تعالیٰ کی دی ہوئی قوتوں کو بے کار اور معطل نہ چھوڑ دے ۔ یاد رکھو
جو بچے طور پر کوشش کرتا ہے وہ مقصد کو پالیتا ہے اور راستہ سے بھٹک جانے کے باوجو د بھی واپس

انوار العلوم جلد ۸
۴۹۱
دورہ یورپ
۳۳
آسکتا ہے۔ خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں یہ اصول بتایا ہے۔ وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا
لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنا - یعنی جو لوگ ہم میں ہو کر کوشش کرتے ہیں ہم ضرور ضرور ان پر اپنی
راہوں کو کھول دیتے ہیں۔ خدا تعالیٰ کا یہ قانون بالکل درست اور تجربہ سے صحیح ثابت ہو چکا ہے
اور عقل اس کی تائید کرتی ہے۔ پس کامیابی کے لئے کوشش شرط ہے اور وہ کوشش اس طریق پر
ہو جو خدا تعالیٰ نے بتایا ہے اور وہ یہی ہے کہ خداداد عقل سے کام لو۔
اسلام کی سچائی عقل اور تجربہ سے ثابت ہے اور میں یقین رکھتا ہوں کہ اگر اسلام کو اصلی
صورت میں پیش کیا جائے گا تو وہ یورپ ایشیا، افریقہ امریکہ غرض ساری دنیا میں یقیناً پھلے گا اس
لئے کہ وہ گل دنیا کے لئے آیا ہے اس کے سوائے اور کوئی مذہب نہیں ہے جو عالمگیر ہو ۔ اور
قرآن شریف میں اس کے تمام دنیا میں پھیل جانے اور تمام ادیان پر غالب آنے کی پیشگوئی موجود
ہے چنانچہ آتا ہے - هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ
یعنی خدا تعالیٰ نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق دے کر بھیجا ہے ۔ اور اس کی غرض ہیں
ہے کہ اس دین کو گل ادیان پر غالب کر دے اور تمام ادیان کو ایک دین پر جمع کر دے ۔ ہم کو یقین
ہے کہ ایسا ہی ہو گا اور یہ بھی ایک ثابت شدہ امر ہے کہ اس کے لئے یہی زمانہ ہے اور ہماری
ساری کوشش اسی مقصد کے لئے ہے۔
آپ نے یہ خواہش پیش کی ہے کہ میں اسلام کو صحیح اور سچی شکل میں پیش کروں۔ میں اس
سے بالکل متفق ہوں اور متفق ہی نہیں بلکہ اگر اسلام کو اس کی حقیقی شکل میں پیش نہ کیا جاوے تو
وہ اسلام نہیں بلکہ کچھ اور ہو گا۔ اور ہماری غرض تو یہی ہے کہ اسلام کا حقیقی چہرہ دنیا کو دکھائیں
اور بد قسمتی سے جو حالت اس کی تبدیل کر دی گئی ہے اور اس کی صحیح تعلیمات کو اعتقادی اور عملی
غلطیوں سے بدل دیا گیا ہے اسے پھر دنیا میں ظاہر کیا جائے لیکن میں یہ بھی کہہ دینا چاہتا ہوں کہ
تفاصیل کے بیان میں اگر انسان کو کوئی اختلاف نظر آئے تو اس کو معقولیت کے ساتھ دیکھنا چاہئے بلا
غور کئے اس کو اختلاف قرار دے دینا غلطی ہوگی۔ بعض اختلاف ایسے ہوتے ہیں جو قدرتی ہوتے
ہیں۔ مثلاً دو بھائیوں یا بہن بھائی میں باوجود یہ کہ وہ ایک ہی ماں باپ کی اولاد ہوتے ہیں فرق نظر
آئے گا اور ہوتا ہے۔ آواز میں ، قد و قامت میں خیالات اور مذاق میں مگر یہ اختلاف ان کو اس
ایک حقیقت سے کہ وہ بھائی ہیں اور ایک ہی ماں باپ کی اولاد ہیں جدا نہیں کر دیتا۔
اسی طرح میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے ارادہ کیا ہے کہ اسلام کا حقیقی چہرہ ہم

انوار العلوم جلد ۸
۴۹۲
دورہ یورپ
دنیا کو دکھائیں اور یہی کام ہم کر رہے ہیں ممکن ہے تفاصیل میں کوئی اختلاف نظر آئے مگر روح
وہی ہے جس سے میں اتفاق کرتا ہوں اور میں خوش ہوں کہ آپ نے یہ خواہش پیش کی ہے میں
اس ایڈریس کو سن کر اور بھی خوش ہوا ہوں کہ اشاعت اسلام کا سوال آپ لوگوں کے زیر نظر
ہے اور ہم تو اس کام کے لئے پیدا ہوئے ہیں اور اس سوال کے لئے میں نے یہ سفر کیا ہے مجھ کو
اس بات سے اور بھی خوشی ہوئی ہے کہ اس ایڈریس کو پڑھنے والے صاحب ہندو ہیں۔
میں نے ابھی کہا ہے کہ جو شخص طلب صادق کے ساتھ حق کی طرف قدم اٹھاتا ہے اور
کوشش کرتا ہے اس پر حقیقت کھل جاتی ہے اور وہ راہ پالیتا ہے ۔ جیسا کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔
وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا یعنی جو پورے طور پر کوشش کرتے ہیں ہم کو اپنی ذات
کی قسم ہے کہ سچائی کی طرف اسے کھینچ کر لاتے ہیں۔ جب انسان اس روح کو لے کر کوشش کرتا
ہے تو نتیجہ بابرکت ہوتا ہے ۔
غرض میں آپ کی ان نیک خواہشوں کو جو اشاعت اسلام کے موافق ہیں بہت خوشی اور
قدر کی نظر سے دیکھتا ہوں مگر ساتھ ہی یہ بھی کہتا ہوں کہ مجھ سے آپ منافقانہ رنگ کی امید نہ
رکھیں ۔ جس تعلیم کو میں سمجھتا ہوں کہ وہ حق ہے اور وہی حق ہے جس کے بغیر اسلام کامیاب
نہیں ہو سکتا میں اُسی کو پیش کروں گا۔ اور دنیا کی کوئی چیز اور طاقت اس حق کے پیش کرنے سے مجھ
کو روک نہیں سکتی اس لئے کہ سب سے پیاری چیز میرے لئے وہی ہے ۔ پس میں پھر کہتا ہوں کہ
آپ کی ایسی نیک خواہشوں کی خواہشوں کی قدر کرنے کے باوجود آپ کو یاد رکھنا چاہئے کہ مجھ سے یہ امید نہ
رکھیں کہ میں منافق کا پارٹ پلے (Part Play) کروں گا۔
میں ہمیشہ سے اس امر کو عزت کی نظر سے دیکھتا ہوں کہ ایک شخص آزادی ضمیر کے ساتھ
اپنے خیالات کا اظہار کرے کچھ پرواہ نہیں اگر وہ میرے خلاف بھی ہو ۔ میں نے اپنے خلاف سخت
سے سخت خیالات کے اظہار کو بھی خوشی سے سنا ہے ۔ ایک واقعہ کا ذکر کرتا ہوں۔ بارہ سال کے
قریب ہوتے ہیں جب میں حج کے لئے آیا تھا تو اس جہاز میں تین بیرسٹر بھی تھے جو ہندوستان سے آ
رہے تھے انہوں نے امتحان پاس کر لیا تھا۔ ان کو یہ معلوم نہ تھا کہ میں بانی سلسلہ احمدیہ کا بیٹا ہوں
جہاز پر مذہب کے متعلق گفتگو ہوتی رہی اور اس سلسلہ میں وہ حضرت صاحب کے متعلق
سخت الفاظ استعمال کرتے رہے مگر میں نے ظاہر نہ ہونے دیا تاکہ ان کو اپنے خیالات کے اظہار
میں روک نہ ہو اور وہ اپنے اعتراضات کو چھپائیں نہیں ۔ میں ان کے اعتراضات کا جواب دیتا
ان سے

انوار العلوم جلد ۸
لدمام
دورہ یورپ
رہا۔ آخری دن ان کو معلوم ہوا کہ میں بانی سلسلہ احمدیہ کا بیٹا ہوں تو انہوں نے معذرت کی۔ میں
نے ان کو کہا آپ کو اپنے خیالات کے آزادانہ اظہار کا حق تھا۔ غرض میں آزادانہ اظہار رائے کو
ہمیشہ عزت اور قدر کی نظر سے دیکھتا ہوں۔
ہندوستان کے متعلق جس خواہش کا اظہار آر کا اظہار آپ نے کیا ہے اس کے متعلق میں آپ کو یقین
دلاتا ہوں کہ مجھ سے زیادہ کوئی شخص اس کا خواہشمند نہیں ہے کہ ہندوستان آزاد ہو ۔ خاندانی
ٹریڈیشن کے لحاظ سے بھی ا بھی اگر دیکھا جائے تو جائے تو ہمارے خاندان نے سات سو سال تک اپنے علاقہ میں
حکومت کی ہے جو میرے دادا صاحب پر آکر ختم ہو گئی اس لئے ہمارے خاندان میں حکومت کی
روایتیں موجود ہیں۔ مجھ کو تعجب ہوتا ہے جب لوگ ہم کو گورنمنٹ کا خوشامدی کہتے ہیں حالانکہ
کوئی شخص کبھی بھی یہ ثابت نہیں کر سکتا کہ ہم نے گورنمنٹ سے کبھی کسی قسم کا فائدہ اٹھانے کی
خواہش کی ہو ۔ گورنمنٹ کے بعض افسروں نے یہ کہا بھی ہے کہ کیوں یہ لوگ خواہش نہیں
کرتے ۔ ہمارے خاندان میں گورنمنٹ کے اعلیٰ افسروں کی چٹھیاں موجود ہیں جن میں ہمارے
خاندان کے امتیازات کا اعتراف ہے مگر میں سچ کہتا ہوں کہ ہم نے کبھی ان چٹھیات کو ویسٹ پیپر
روی کاغذ) سے زیادہ نہیں سمجھا اس لئے کہ کبھی یہ خواہش پیدا نہیں ہوئی کہ ان کو پیش کر کے
کوئی اجر لیں۔ اب جو خدمات ہمارے سلسلہ نے کی ہیں ان کے بدلہ میں بھی کچھ نہیں چاہتے ۔ اور
میں ہتک سمجھتا ہوں کہ گورنمنٹ ہم کو کوئی خطاب دے یا کوئی اور اجر دے۔
مجھ کو ایک مرتبہ ایک بڑے آدمی نے خط لکھا کہ اگر آپ کو ہنزہائی نس کا خطاب دیا جائے تو
آپ کا کیا خیال ہے۔ میں نے اس کو لکھا کہ میں اس کو اپنی ہتک سمجھتا ہوں۔ غرض ہم نے کبھی
گورنمنٹ کی خوشامد نہیں کی اور میں اس سے کسی خدمت کا معاوضہ لینا خواہ وہ ہمارے بزرگوں
:
نے کی یا ہمارے سلسلہ نے اب کی ہے ہتک سمجھتا ہوں۔
میں نے گورنمنٹ کی جو تائید کی ہے وہ اس لئے کہ اسلام جو تعلیم دیتا ہے اس پر عمل کرنا میرا
فرض ہے۔ اور میں بحالات موجودہ ضروری سمجھتا ہوں کہ جب تک ہندوستان ایک نہ ہو گا اور
ہندو مسلمانوں میں حقیقی اتفاق و اتحاد نہ ہو گا ہندوستان کی ترقی نہ ہو گی۔ اور میں یہ بھی کہہ دینا
چاہتا ہوں کہ میں اس کا مخالف ہوں کہ زبان سے ہم اتحاد کا شور مچائیں اور دل سے مختلف ہوں
جیسا کہ واقعات اور حالات نے ہندو مسلم اتحاد کی حقیقت کو کھول دیا ہے ۔ یہ بات میں آج آپ
کے سامنے نہیں کہہ رہا ہوں بلکہ میں عرصہ سے اس حقیقت کو واضح کر رہا ہوں۔ میرے خیالات

انوار العلوم جلد ۸
۴۹۴
دورہ یورپ
کی مخالفت بھی ہوئی مگر آج واقعات نے ثابت کر دیا ہے کہ جب تک دل ایک نہ ہوں کچھ نہیں
ہو گا۔ پہلے ضروری ہے کہ ایسے اصول طے کر لئے جاویں کہ ہندو مسلمانوں میں حقیقی اتحاد ہو
جائے ۔
میں یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ میں مانگنے کا قائل نہیں۔ میں چار پانچ برس کی عمر سے اپنے
واقعات کو یاد رکھتا ہوں۔ اور میں سچ کہتا ہوں کہ میں نے اپنے باپ سے بھی کچھ نہیں مانگا تھا پیس
میں مانگنے کا حامی نہیں ہوں ۔ اگر ہم اتحاد پیدا کر لیں اور وہ اتحاد اخلاص کے ساتھ ہو تو میں دعوی
سے کہتا ہوں کہ سلف گورنمنٹ خود مل جائے گی مانگنے کی ضرورت نہ ہوگی۔
مگر اس اتحاد کے لئے کوشش نہیں کی گئی ۔ ہندو مسلمانوں کے اتحاد کو صحیح اصول پر قائم
کرنے کے لئے کبھی کوشش نہیں ہوئی اور جس نے کی اس کی مخالفت کی گئی ۔ جن تین بیرسٹروں کا
میں نے ذکر کیا ہے ان میں سے ایک ہندو کامیاب بیرسٹر نے جو لاہور میں شاید کام کرتا ہے اس
وقت اپنے مسلمان دوست سے کہا تھا کہ اگر میرے لڑکی ہوئی تو تمہارے لڑکے کو دوں گا اور ایسا
ہی مسلمان کہتا تھا۔ مگر اب یہ حالت ہے کہ لاہور والے کسی سے ملتے نہیں اور دوسرے دوجو
ملتان میں غالبا کام کرتے ہیں وہ اس سوسائٹی کے ممبر ہیں جو تفرقہ ڈلواتی ہے۔
غرض آپ نے جن خیالات کا اظہار کیا ہے میں ان کو قدر کی نظر سے دیکھتا ہوں۔ پس آپ
اس کے مطابق عمل کریں اور ان نیک خواہشات کو رکھتے ہوئے اگر غلط راستہ پر بھی چلیں گے تو
آپ کو اور آپ کے ساتھیوں کو فائدہ ہو گا بشرطیکہ اخلاص کے ساتھ کام کرو گے ۔ یہ کہہ کر میں
اس دعا پر ختم کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ آپ کو بھی ان کوششوں اور جذبات اور خواہشوں کو
کامیاب بنانے کی توفیق دے اور مجھ کو اور میرے متبعین کو بھی۔
(الفضل ۲۶- اکتوبر ۱۹۲۴ء)

آج 10 میں سے 10 باقی